uk
Feedback
Pakistan Times International

Pakistan Times International

Відкрити в Telegram
405
Підписники
+124 години
+27 днів
+930 днів
Архів дописів
ابے تو ہے کون؟

اے راہِ ٹرمپ کے خبیثو!😡 https://whatsapp.com/channel/0029VbC13XQG8l5BZq0yZ60W

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور مارچ کی کال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ https://www.independenturdu.com/node/187876

بلوچستان میں بعض جگہوں سے رپورٹس مل رہی ہیں کہ سابق افغان فورسز کے اہلکار ایف سی کے یونیفارم میں بھی گھوم رہے ہیں۔ کیا انہیں باقاعدہ ایف سی میں بھرتی کیا جارہا ہے؟ یا صرف ایک وقتی سیکیورٹی بندوبست ہے ؟

ایک چکر میں سٹی کورٹ جانا ہوا گیٹ پہ پولیس والے نے سلام کے بہانے ہاتھ تھام لیا ، چھڑانے کی کوشش کی تو کہنے لگا چائے پیو گے ؟ میں تھوڑا سا خوش ہوا کہ فین مل گیا ، کہا کہ شکریہ نہیں ۔۔۔ اس سے پہلے کہ ہاتھ چھڑاتا اس نے زبردستی تھامے رکھا اور کہا کہ اچھا پھر چائے پانی ہی پلوا دو ۔۔۔ اچانک آنکھ پہ بندھی پٹی اتری کہ یہ تو فین نہیں بلکہ پولیس والا نکلا کہ چائے پیو نہیں تو پلاؤ ، اب میں تسلی سے رک گیا اور کہا کہ دیکھ بھائی اس ملک میں بہت سارے رامی ہیں جن میں سے ایک وہ ہیں جنکے پاس جارہا ہوں دوسرے پولیس والے اور تیسرے صحافی اور میں تیسرے طبقے والا کمتر رامی ہوں تم دونوں کی نسبت ۔۔۔ پولیس والے نے پہلے سارے جملوں کو سمجھنے کی کوشش کی پھر بے ساختہ ہنس پڑا اس تاویل کیساتھ کہ اندر والے سب سے بڑے ہیں ، میں نے اثبات میں سر ہلایا اور چلا گیا ۔۔ دو تین دن بعد دوبارہ مل گیا اسی جگہ پہ کھڑا تھا سلام کیا اور کہا چائے پیو گے ؟ پھر اچانک غور کرنے پہ اسے یاد آیا کہ یہ پیٹی بھائی ہے ، کھسیانی سی مسکراہٹ سے کہنے لگا جاؤ جاؤ بھائی ۔۔۔ لطیفہ اپنی جگہ مگر سوچیں انصاف کے دروازے پہ حفاظت کیلئے مامور شخص مجبور اور عدالتوں سے ڈرے سہمے لوگوں کو اپنی استطاعت و حیثیت کیمطابق لوٹ رہا ہے، اسکا زور چائے پانی تک محدود ہے کل کو مزید طاقتور ہوا تو اور لوٹے گا ۔۔۔ بس گھن چکر ہے دائروں کا سفر ہے اور ہم جیسے خوش فہم امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ یہ ملک ٹھیک ہوگا ۔۔۔۔ کبھی نہیں ہوگا یونہی چلتا رہے گا فیض اللہ خان

فیڈرل بی ایریا کراچی سے یہ نوجوان 19 ستمبر سے لاپتہ ہے کسی کو ملے تو درج ذیل پوسٹر میں دئیے گئے نمبروں پہ رابطہ کریں اہلخانہ
فیڈرل بی ایریا کراچی سے یہ نوجوان 19 ستمبر سے لاپتہ ہے کسی کو ملے تو درج ذیل پوسٹر میں دئیے گئے نمبروں پہ رابطہ کریں اہلخانہ بہت پریشان ہیں

گڈ گورننس۔۔پاکستان اکنامک سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً 22 ہزار اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔

ضلع گجرات، صوبہ پنجاب: حیدر کالونی کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مہمندہ، 20 دن سے بارش کا پانی جمع ہے جس کے باعث بچیوں کو سکول آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،کھڑے پانی سے بدبو الگ آ رہی ہے۔ 🔗 Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) 📲 @twittervid_bot

جو فوجی سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے ، اور جسکی نئی شادی ہوئی ہے اُسے 27 ستمبر کو ڈیوٹی پر نہ لگایا جائے ، ہم یہ رونا مزید برداشت نہیں کر سکتے🙏🏻 شکریہ

پینٹاگون یورپ سے امریکی فوجوں کی بڑی تعداد نکالنے کا منصوبہ غور کر رہا ہے این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون تقریباً ایک تہائی امریکی فوجیوں (تقریباً 25,000 یا اس سے زیادہ، بعض ذرائع کے مطابق 40,000 تک) کو یورپ سے نکالنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ فی الحال یورپ میں تقریباً 70,000 سے 80,000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اس منصوبے میں نہ صرف فوجی بلکہ طیارے، بحری جہاز اور ہتھیار بھی شامل ہیں۔ نیٹو اتحادیوں نے خبردار کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کا انخلا روس کے خلاف روک تھام (deterrence) کو کمزور کر سکتا ہے۔ یہ ممکنہ کمی 1990 کی دہائی کے بعد سب سے بڑی ہوگی اور خاص طور پر جرمنی، اٹلی اور اسپین میں تعینات فوجیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کچھ متبادل میں فوجیوں کو وسطی/مغربی یورپ سے مشرقی جانب (روس کے قریب) منتقل کرنے کا بھی ذکر ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کا واضح مطلب ہوگا کہ امریکہ نے ایران جنگ کا فائنل راونڈ کھیلنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب #مریم_نواز کاہوائی جہازبل دکھانے پر #حافظ_نعیم_الرحمان کاردعمل‼️ ♦️رسیداصلی ہےیاجالی،یہ چیک کرناابھی باقی ہے! ♦️2کروڑمیں ایک سفر؟ ♦️اپنی منی ٹریل تودیجئے؟ ♦️بزنس کتنےہیں؟خرچے کتنےکرتےہیں؟ ♦️Approvalکہاں سےلیاتھا؟ ✍️ بات چل نکلی ہےتوپھر دورتلک جائے گی!! #منی_ٹریل؟

ہماری آئی ایس آئی میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ میں نے اپنے شہر اور اپنے ملک کے لئے اپنا خون پسینہ دیا ہے۔ میں نے نواز شریف کا بازو مروڑ کر 1999ء میں ملتان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنوایا، بعد میں مشرف نے بھی 7 ارب روپے دیے۔ مخدوم رشید، جہانیاں اور بستی ملوک میں ڈگری کالج بنوائے، اپنے علاقوں میں لاتعداد اسکول بنوائے۔ ملتان میں لڑکیوں کا ایک ڈگری کالج تھا، میں نے سات کالج بنوائے، یونیورسٹیاں بنوائیں۔ ملتان کے لوگ مجھے محسنِ ملتان کہتے ہیں۔ پاکستان کی بات کرتے ہو؟ ہم نے پاکستان بھی بنایا ہے۔ میرے باپ اور دادا مسلم لیگی تھے۔ اس ملک کے غدار تم ہو۔ تم نے ہمیشہ اسے توڑا ہے، آج بھی لوٹ رہے ہو۔ اب مجھ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگنے کی کوشش نہ کرو۔ جاوید ہاشمی

ایڈوکیٹ سردار عتیق نامی شہری نےدعوی کیا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود میں اسے روکا گیا ، لائسنسڈ اسلحہ ہونے کے باوجود تھانے میں لے گئے ، 7 گھنٹے بٹھانے کے بعد کہا کہ نئے آئی جی صاحب نے کہا ہے کہ 2 لاکھ روپے لے کر بندے کو چھوڑ دیں مقدس فاروق اعوان

غزہ کی ایک پیاری بچی نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ♥️

کوسٹ گارڈز نے جیونی کے سرحدی علاقہ ھور چٗل کے ایریا میں مبینہ طور پر آج صبح سویرے سے تیل بردار گاڑیوں اور ڈپوز میں رکھے تیل کو تحویل میں لینا شروع کیا ہے اور یہ سلسلہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے اب تک لا تعداد گاڑیاں اور کروڑوں روپے کے تیل تحویل میں لیا گیا ہے۔ تیل کے روزگار سے وابستہ لوگوں کے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے نقصانات کا امکان ہے۔ دوسری طرف آج گوادر شہر میں بھی ایرانی تیل کے پمپوں اور دکانوں کو سیل کیے جانے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔

جہاز کی کہانی میں 100 کروڑ کی 4 مرسیڈیز کی کہانی چھپ گئی ہے جو چند ماہ قبل پنجاب حکومت نے خریدی ہیں۔ صوبائی حکومت نے غالبا وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے یہ گاڑیاں منگوائی ہوں گی۔

نثار کھوڑو نے سندھ کی تقسیم کے خلاف بات کی اور عاصم منیر نے اسکی ویڈیو وائرل کروادی ۔ ویڈیو تو پرانی ہیں۔ فوج کو پہلے سے پتہ ہے کہ فلاں عیاش اور شرابی زانی یے ۔ بس جب تک فوج کا فرمانبردار رہے تو ٹھیک ہے ورنہ ویڈیو لیک ۔ اسطرح ویڈیو لیکس سے یہ ملک کب تک کنٹرول کروگے ؟

اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ مریم نواز کے ذمہ(سرکاری جہاز پر نجی دورے کے اخراجات کا) جوسوا تین کروڑروپے کا بل واجب الاداء ہے، اسکی ادائیگی وہ کیسے کریں گی؟مریم نواز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے گئے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق اگر وہ اپنا سارا بینک بیلنس اور سارے کمپنی شیئرز ملا کر بھی تین کروڑروپے پورا نہیں کر سکتیں۔۔۔یہ کل دو کروڑ بائیس لاکھ روپے بنتے ہیں۔۔انہیں ایک کروڑ روپے مزید چاہئیں۔۔اوپر کے یہ پیسے ادا کرنے کیلئے انہیں کوئی پلاٹ یا زرعی زمین بیچنا پڑے گی اور اگر وہ بیچیں گی تو اسکا بھی ثبوت دینا پڑے گا:اسداللہ خان

یہ ہمارے بلوچستان کا حال ہے کہ ڈھونڈنے سے بھی کوئی ایک اچھی خبر نہیں ملتی !! ایک صحافی دوست جو ایک انٹرنیشنل ادارے کے ساتھ کام کر رہے ہیں آج انہیں ادارے کی جانب سے ہدایت تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے کم از کم ایک اچھی خبر بھیجیں۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا تو میں بھی کافی سوچنے کے باوجود کوئی اچھی خبر تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ ایک گھنٹے بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا ملی اچھی خبر ؟ شرمیلی سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا "نہیں نعمت جانہ" ابھی فارغ ہوا تو سوچا کہ دوست کے لیے کوئی اچھی خبر ڈھونڈ لیتا ہوں لیکن موبائل کھولا ہی تھا کہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بینک لوٹنے اور قلعہ عبداللہ میں جھڑپ کی خبریں سامنے آگئیں۔ میں نے دوست سے کہا یار اور تو کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ ایسی مثبت خبر خود ہی بنا دو کہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں نوجوان ملک سے باہر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جب وہ بیرون ملک جائیں گے تو وہاں سے بلوچستان پیسے بھیجیں گے جس سے ملک اور صوبے کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ وہ بولے "یہ خبر بھی نہیں چلے گی کیونکہ وہ آج یا کل کی تاریخ میں شائع ہونے والی ایسی خبر چاہتے ہیں جو کسی مستند ادارے کے اکاؤنٹ سے شائع ہوئی ہو۔" مختصراً یہ کہ ہم ناکام ہوگئے۔ اور ہمارے صاحبان اسلام آباد سے صحافیوں کو تربت اور کوئٹہ بلا کر پھر غریدہ فاروقی جیسے صحافیوں کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بلوچستان میں امن ہے شانتی ہے آل اِز ویل ہے۔ لیکن حقیقت آپ کے سامنے ہے کہ ڈھونڈنے سے بھی بلوچستان کے حوالے سے صرف ایک مثبت خبر نہیں مل رہی۔ آگے اللہ خیر کرے۔ نعمت اللہ خوشحال

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو ان کی سزائیں معطل کرکے انہیں باعزت رہا کرنے کا حکم دیا ہے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 9 مہینے سے قید ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے مطیع للہ جان