en
Feedback
ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Open in Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Show more
1 419
Subscribers
No data24 hours
-17 days
-1330 days
Posts Archive
🎅 نوزائیدہ بچے کی ماں 🎅 بچے کی پیدائش کے بعد ڈیلیوری روم سے نکلے ایک گھنٹہ ہُوا تھا ماں کو۔ ابھی ابھی ہُوش آیا تھا۔ بدن میں طاقت بالکل ختم ہُو گئی تھی۔ کروٹ لینا تُو دُور کی بات ہلنے میں بھی بے پناہ دقت ہُو رہی تھی۔ اس نے بڑی مشکل سے داہنے ہاتھ کو حرکت دی کُچھ ٹٹولا ہاتھ کو کُچھ محسوس نہیں ہُوا، پھر بائیں ہاتھ کو حرکت دینے کی کوشش کی کُچھ نہیں ہاتھ لگا۔ بےچین ہُو گئی۔ خیال آیا کہیں نیچے لڑھک کے گر تو نہیں گیا۔ اُوہ خُدایا ہمت کر کے بمشکل پلنگ کے نیچے دیکھا۔ نیچے بھی نہیں۔ گھبراہٹ ہُونے لگی ماتھے پر پسینے کی بُوندیں نمایاں ہُو گئیں۔ دُور کھڑی نرس کو اشارے سے بُلایا ہونٹ ہلے پرکُچھ الفاظ نہیں نکل سکے۔ نرس نے ماں کی گھبراہٹ محسوس کر لی، اس کی آنکھیں بھی نم ہُو گئیں۔ آخر وُہ بھی ماں تھی، ماں کی تڑپ کو کیسے نہ سمجھ پاتی۔ نرس نے دوڑ کر انکیوبیٹر روم سے نوزائیدہ کو لاکر ماں کے ہاتھ میں تھماتے ہُوئے کہا میں سمجھ سکتی ہُوں بہن، لو جی بھر کے دیکھ لُو۔ ماں بُولی بُہت شُکریہ لیکن میں موبائل ڈُھونڈ رہی تھی۔۔۔ 😂😁🤡😁😂 http://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAHTEN 🎅

🌹 خون کے رشتے 🌹 کہتے ہیں کہ ایک دن گاؤں کے کنوئیں پہ عجیب ماجرا ھوا کہ جو ڈول بھی کنوئیں میں ڈالا جاتا واپس نہ آتا جبکہ رسی واپس آ جاتی ، سارے لوگ خوفزدہ ھو گئے کہ اندر ضرور کوئی جن جنات ھے جو یہ حرکت کرتا ھے ، آخر اعلان کیا گیا کہ جو بندہ اس راز کا پتہ لگائے گا اس کو انعام دیا جائے گا ،، ایک آدمی نے کہا کہ اس کو انعام کی کوئی ضرورت نہیں مگر وہ گاؤں والوں کی مصیبت کے ازالے کے لئے یہ قربانی دینے کو تیار ھے مگر ایک شرط پر ،، شرط یہ ہے کہ میں کنوئیں میں اسی صورت اتروں گا جب رسا پکڑنے والوں میں میرا بھائی بھی شامل ھو ،، اس کے بھائی کو بلایا گیا اور رسہ پکڑنے والوں نے رسا پکڑا اور ایک ڈول میں بٹھا کر اس بندے کو کنوئیں میں اتار دیا گیا ، اس بندے نے دیکھا کہ کنوئیں میں ایک مچھندر قسم کا بندر بیٹھا ھوا ھے جو ڈول سے فوراً رسی کھول دیتا ہے ،، اس بندے نے اپنی جیب کو چیک کیا تو اسے گڑ مل گیا ،، اس نے وہ گڑ اس بندر کو دیا یوں بندر اس سے مانوس ھوگیا ، بندے نے اس بندر کو کندھے پر بٹھایا اور نیچے سے زور زور سے رسہ ہلایا ،، گاؤں والوں نے رسا کھینچنا شروع کیا اور جونہی ڈول اندھیرے سے روشنی میں آیا وہ لوگ بندر کو دیکھ کر دھشت زدہ ھو گئے کہ یہ کوئی عفریت ہے جس نے اس بندے کو کھا لیا ھے اور اب اوپر بھی چڑھ آیا ھے ، وہ سب رسہ چھوڑ کر سرپٹ بھاگے مگر اس بندے کا بھائی رسے کو مضبوطی سے تھامے اوپر کھینچنے کی کوشش کرتا رہا تاکہ وہ کنارے تک پہنچ گیا ، کنوئیں سے نکل کر اس نے بندر کو نیچے اتارا اور لوگوں کو اس بندر کی کارستانی بتائی پھر کہا کہ میں نے اسی لئے اپنے بھائی کی شرط رکھی تھی کہ اگر میرے ساتھ کنوئیں میں کوئی انہونی ھو گئ تو تم سب بھاگ نکلو گے جبکہ بھائی کو خون کی محبت روکے رکھے گی ، یاد رکھیں کوئی لاکھ اچھائی کرے مگر خونی رشتے آخرکار خون کے رشتے ہی ہوتے ہیں ، ان کی قدر کریں ۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 پروگرامنگ 🔷 *یہ پریکٹس آج سے ہی شروع کر دیجئے خواہ آپکا بچہ کسی بھی ایج گروپ سے کیوں نہ ہو:* 3-4 مثبت جملے سوچ لیجئے جیسا کے ▪️آپ بہت مضبوط ہو ▪️آپ جو چاہے کر سکتے ہیں ▪️آپ سچ اور حق کا ساتھ دیتے ہیں ▪️آپ بہت اچھے اور مکمل انسان ہیں آپ کوئی بھی جملے سوچ سکتے ہیں اپنی پسند اور مرضی کے اب آپ نے ان جملوں کو وقتاً فوقتاً دہرانا ہے اور اپنے بچے کو دن میں جتنی بار ممکن ہو یہ جملے بولنے ہیں (4-5 بار) اس کے علاؤہ ▪️رات کو بچے کے سو جانے کے بعد اس کے کان میں یہی جملے دہرانے ہیں ہلکی آواز میں۔۔۔۔ *نتیجہ ملے یا نہ ملے بس میرے کہنے پر اس ایک عادت کو* *ایڈاپٹ(adopt) کر لیں اور اس کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔* ۔۔۔ ایک دن آپ کو نتائج ملیں گے اور پھر آپ دوسروں کو بھی یہ ریکمنڈ(recommend) کریں گے۔۔۔۔ *جن جملوں کا استعمال ہم زیادہ کرتے ہیں ہم ویسے ہی اپنے بچوں کے ذہن کو پروگرام کر دیتے ہیں* ۔۔۔ 👈یہ نا کرو چوٹ لگ جاے گی آپ نے اپنے بچے کے ذہن میں چوٹ ک خوف ڈال دیا۔۔۔ 👈ایسے نا کرو گر جاؤ گے۔۔۔ گرنے کا خوف ڈال دیا۔۔۔ ادھر نا جاؤ کپڑے گندے ہو جائیں گے۔۔۔ صفائی کا خبط ڈال دیا 👈سارا دن کھیلتے رہتے ہو وہ دیکھو فلا نے ٹاپ کیا ہے۔۔۔ احساس کمتری ڈال دیا 👈تمھیں نہیں کبھی بات سمجھ اتی... ناسمجھی ، بیوقوفی کا لیبل لگا دیا 👈ایسی حرکتیں کر رہے ہو۔۔۔ سب کہے گے پاگل ہو۔۔۔ اپنے ہی بچے کو پاگل بنا دیا۔۔۔ 👈بیٹا آرام سے بیٹھ جاؤ دیکھو آنٹی کیا سوچیں گی... لوگوں کا خوف ڈال دیا۔۔ 👈آنٹی/ انکل کہہ رہے تھے آپ کا بچہ بہت اچھا ہے... لوگوں کی رائے کی اہمیت ۔۔۔ لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ لوگوں سے افرمیشن (affirmation) کا خوف ڈال دیا۔۔ اور ایسے کتنے ہی جملے ہم اپنے بچوں کو بولتے ہیں سوچے بغیر کے اس کا کیسا اثر ہو گا۔۔۔ *اپنے جملوں کے استعمال میں محتاط رہیں آپ جو بولتے ہیں آپ جو کہتے ہیں آپ کا سوفٹویئر یعنی آپ کا دماغ اس کو پروگرام* *کرنا شروع کر دیتا یے* ۔۔۔۔ انسٹرکشنز سوچ سمجھ کر دے، مثبت دیں تاکہ آپ کے سوفٹویئر کی پروگرامنگ مثبت ہو ۔۔۔ ✍ تحریر نمرا خان 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 توکل کا مطلب 🔷 اللہ کا کوئی بندہ سیلاب میں پھنس گیا، پانی اس کے گھر میں داخل ہو گیا، ہمسائے اس کی مدد کے لیے اس کے گھر پہنچ گئے مگربندے نے یہ کہہ کر انکار کر دیا " میرا مالک اللہ ہے، یہ مجھے بچا لے گا، تم لوگ میری فکر نہ کرو" ہمسائے اس کی منتیں کرتے رہے مگر وہ نہ مانا، وہ مایوس ہو کر چلے گئے، پانی گھر کی دوسری منزل تک پہنچ گیا، اللہ کا بندہ چھت پرچڑھ گیا۔ فوج کی ریسکیو ٹیم نے اسے دیکھا تو وہ کشتی لے کر پہنچ گئی مگر اس کا کہنا تھا "میرا مالک اللہ تعالیٰ ہے، یہ مجھے بچا لے گا، تم لوگ میری فکر نہ کرو" ریسکیو ورکر بھی اس کی منتیں کرتے رہے مگر وہ نہ مانا، اس دوران پانی کا نیا ریلا آ گیا، ریسکیو ورکرز کی کشتی ڈولنے لگی چنانچہ وہ واپس چلے گئے، وہ شخص ممٹی پر چڑھ کر بیٹھ گیا، محلے کے تین تیراک نوجوان جان خطرے میں ڈال کر اس تک پہنچے اور اس سے ہاتھ پکڑنے کی درخواست کی مگر وہ نہ مانا، وہ توکل میں ڈوبا ہوا شخص تھا، وہ کسی انسان کی مدد لینے کے لیے تیار نہیں تھا، تیراک بھی واپس چلے گئے، پانی کا شدید ریلا آیا، ممٹی بھی پانی میں ڈوب گئی، ممٹی پر انٹینا لگا تھا، اللہ کا وہ متوکل بندہ انٹینے کے ڈنڈے کے ساتھ چپک گیا اور آہستہ آہستہ اوپر تک پہنچ گیا، فوج کا ہیلی کاپٹر آیا، ہیلی کاپٹر سے رسا پھینکا گیا اور ریسکیو ورکر لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اس سے رسا پکڑنے کی درخواست کرنے لگے مگر اس کا کہنا تھا، اللہ میرا مالک ہے اور وہی مجھے بچائے گا، اس دوران پانی کا آخری ریلا آیا اور اس شخص کو بہالے گیا۔ اس نے چند غوطے کھائے اور اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، وہ سیدھا اللہ کے دربار میں پیش ہو گیا، اس نے اللہ تعالیٰ سے شکوہ کیا "یا باری تعالیٰ میں تمہارا متوکل بندہ تھا، میں نے تمہارے آسرے پر کسی فانی انسان کی مدد نہیں لی، مجھے یقین تھا تم مجھے بچا لو گے مگر تم نے میری کوئی مدد نہیں کی، میں مر گیا، لوگ اب تم پر توکل نہیں کیا کریں گے" اللہ تعالیٰ نے فرمایا " اے بے وقوف انسان! تمہارے پاس ہمسائے کو کس نے بھیجا تھا، ریسکیو کی کشتی، تیراک لڑکے اور آخرمیں ہیلی کاپٹر تم تک کس نے پہنچایا تھا، ہم بار بار تمہاری مدد کرتے رہے لیکن شاید تم چاہتے تھے میں اورمیرے فرشتے خود وہاں پہنچ کر تمہیں اپنے ہاتھوں سے پانی سے نکالیں، یہ کیسے ممکن تھا؟ اے بے وقوف انسان! ہم اپنے بندوں کی مدد کے لیے بندے بھیجا کرتے ہیں، ہمارے یہ بندے ہمارے معجزے ہوتے ہیں مگر تم نے ہمارا کوئی معجزہ، کوئی بندہ اور کوئی مدد قبول ہی نہ کی اور ہم انکار کرنے والوں کو پسند نہیں کیا کرتے" توکل کا مطلب صرف ہاتھ باندھ کر بیٹھ جانا نہیں، یہ اللہ پر اعتماد کے ساتھ اُس کے دیے ہوئے وسائل کو پہچاننا اور استعمال کرنا بھی ہے۔ بالکل اسی طرح، جو ٹیلنٹ اللہ نے ہمیں دیا ہے، علم، تحریر، مشورہ، رہنمائی، تخلیقی صلاحیت، یہ سب کسی کی مدد کے لیے بھیجی گئی "رسی" بن سکتی ہے۔ آپ کی تحریر کسی مایوس دل کے لیے روشنی بن سکتی ہے۔ آپ کی رہنمائی کسی نوجوان کے فیصلوں کو درست سمت دے سکتی ہے۔ آپ کی سوشل میڈیا پوسٹ کسی کو زندگی کی نئی امید دے سکتی ہے۔ اگر اللہ نے آپ کو کوئی ہنر دیا ہے، تو یہ کسی کی زندگی بچانے کے لیے دیا ہے۔ توکل صرف دعا نہیں، تدبیر بھی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ ہی کسی کے لیے وہ "معجزہ" ہوں جسے اللہ نے بھیجا ہے۔ بس اپنے ٹیلنٹ کو مخلوق خدا کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔ (کیرئیر کاؤنسلر: ایچ۔ایم۔زکریا) 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

صبح سورج کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھنے کے حیران کن فائدے

جب دھوپ میں بیٹھو تو سورج کی طرف پشت کر کے بیٹھو کیونکہ اس سے مخفی بیماری دور ہوتی ہے۔
جب دھوپ میں بیٹھو تو سورج کی طرف پشت کر کے بیٹھو کیونکہ اس سے مخفی بیماری دور ہوتی ہے۔

ناف ٹل گئی ہو تو اس آیت کو لکھ کر ناف پر باندھے ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔
ناف ٹل گئی ہو تو اس آیت کو لکھ کر ناف پر باندھے ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔

اگر کسی کو بد ہضمی ہو جائے تو اس آیت کو کھانا کھانے کے بعد 7 مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کر کے کھا لے۔ ان شاءاللہ بد ہضمی دور ہو ج
اگر کسی کو بد ہضمی ہو جائے تو اس آیت کو کھانا کھانے کے بعد 7 مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کر کے کھا لے۔ ان شاءاللہ بد ہضمی دور ہو جائے گی۔

اگر کسی کے منہ میں چھالے پڑ جائیں یا بدن پر پھنسیاں ہو جائیں تو وہ سورہ والضخی 41 مرتبہ پڑھ کر چینی پر دم کر کے چبا لے ان شاء
اگر کسی کے منہ میں چھالے پڑ جائیں یا بدن پر پھنسیاں ہو جائیں تو وہ سورہ والضخی 41 مرتبہ پڑھ کر چینی پر دم کر کے چبا لے ان شاءاللہ راحت ہو جائے گی۔

جس کو سر درد ہو وہ اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھ کر سر پر دم کرے ان شاءاللہ درد جاتا رہے گا۔
جس کو سر درد ہو وہ اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھ کر سر پر دم کرے ان شاءاللہ درد جاتا رہے گا۔

اگر کسی کے گردے یا پتے میں پتھری ہو تو اس آیت کو 41 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے روزانہ پلاتے رہیں ان شاءاللہ تکلیف دور ہو ج
اگر کسی کے گردے یا پتے میں پتھری ہو تو اس آیت کو 41 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے روزانہ پلاتے رہیں ان شاءاللہ تکلیف دور ہو جائے گی۔

شوگر کا مریض روزانہ اس آیت کو 41 مرتبہ پڑھے تو ان شاءاللہ فائدہ پہنچے گا۔
شوگر کا مریض روزانہ اس آیت کو 41 مرتبہ پڑھے تو ان شاءاللہ فائدہ پہنچے گا۔

ہر نماز کے بعد اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھ کر انگلی پر دم کر کے آنکھوں پر لگائے۔ ان شاءاللہ آنکھوں میں جو نقصان ہو گا ختم ہو جائے گ
ہر نماز کے بعد اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھ کر انگلی پر دم کر کے آنکھوں پر لگائے۔ ان شاءاللہ آنکھوں میں جو نقصان ہو گا ختم ہو جائے گا اور بصارت بڑھ جائے گی۔

سرمہ لگانے سے چار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ بال اگتے ہیں، آنکھ سے پانی نہیں بہتا، لعاب دہن شیریں ہو جاتا ہے، آنکھوں کی صفائی ہوتی
سرمہ لگانے سے چار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ بال اگتے ہیں، آنکھ سے پانی نہیں بہتا، لعاب دہن شیریں ہو جاتا ہے، آنکھوں کی صفائی ہوتی ہے۔

اپنے سر کے بالوں کو چھوٹا رکھو تاکہ میل کچیل اور جوؤں سے پاک رہیں۔ اس طرح گردن موٹی اور نظر تیز ہو گی۔
اپنے سر کے بالوں کو چھوٹا رکھو تاکہ میل کچیل اور جوؤں سے پاک رہیں۔ اس طرح گردن موٹی اور نظر تیز ہو گی۔

کھانسی سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ فالج اور مغری سکتہ سے محفوظ رکھتی ہے۔
کھانسی سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ فالج اور مغری سکتہ سے محفوظ رکھتی ہے۔

جو شخص بیٹھ کر شلوار اور قمیض پہنے گا، کمر درد سے محفوظ رہے گا۔
جو شخص بیٹھ کر شلوار اور قمیض پہنے گا، کمر درد سے محفوظ رہے گا۔

اگر پیٹ میں درد ہو تو اس آیت کو 5 مرتبہ پڑھ کر پیٹ پر دم کرین ان شاءاللہ پیٹ درد جاتا رہے گا۔
اگر پیٹ میں درد ہو تو اس آیت کو 5 مرتبہ پڑھ کر پیٹ پر دم کرین ان شاءاللہ پیٹ درد جاتا رہے گا۔

جس کو پیٹ میں شدید درد ہو یا مروڑ پڑ رہے ہوں وہ ایک اخروٹ لے اور باہر والے سخت چھلکے سمیت اسے گرم کر لے۔ اس کے بعد چھلکا اتار
جس کو پیٹ میں شدید درد ہو یا مروڑ پڑ رہے ہوں وہ ایک اخروٹ لے اور باہر والے سخت چھلکے سمیت اسے گرم کر لے۔ اس کے بعد چھلکا اتار کر فورا گرم گرم کھا لے۔ آرام آ جائے گا۔ مندرجہ بالا طریقہ دل میں درد، سر درد، میگرین، بیماری عصبی اور شکم درد کے لیے بہترین نسخہ ہے۔

چاول کی روٹی پیٹ کے درد کو ختم کرتی ہے۔ تمام دردوں کو جسم سے باہر نکالتی ہے۔
چاول کی روٹی پیٹ کے درد کو ختم کرتی ہے۔ تمام دردوں کو جسم سے باہر نکالتی ہے۔