ISLAM WITH EMAN
Open in Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Show more1 419
Subscribers
No data24 hours
-17 days
-1330 days
Posts Archive
1 419
غصے اور دل کے کینے کو دور کرنے کے لئے روزانہ 41 دفعہ یا شکور پڑھیں۔ پانی پر دم کر کے پانی پی لیں اس سے اثر زیادہ ہو گا۔
1 419
اپنی عورتوں کو سورہ واقعہ سکھاؤ کیونکہ یہ سورت الغنی یعنی محتاجی دور کرنے والی سورت ہے۔
1 419
جب تمھارے بچے سونے کے لیے بستر پر جانے کا ارادہ رکھتے ہوں تو تم انہیں حکم دو کہ وہ سورہ کافرون کی تلاوت کرنے کے بعد سوئیں۔ تاکہ وہ ہر قسم کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔
1 419
اپنی حاجت کیلئے گھر سے نکلتے وقت سورہ آل عمران کی آخری آیات، آیت الکرسی، سورہ قدر اور سورہ فاتحہ پڑھ کر نکلے تو اس کی دنیا و آخرت کی حاجات پوری ہون گی۔
1 419
دور غلامی کی بات ہے پنجاب کے درجنوں پیروں نے اکٹھ کیا اور وقت کے ایک بڑے ولی اللہ کے پاس پہنچے اور کہا حضور یہ کیا؟ اب ہم پر فرنگی راج کریں گے؟
اس ولی اللہ نے روحانی دنیا میں پرویش کیا اور شہنشاہ جارج کے سر سے تاج اتار کر پھینک دیا غرض سات بار تاج اتار کر پھینکا اور سات بار جارج کے سرپر کوئی طاقت تاج دوبارہ رکھ دیتی
ولی اللہ بہت پریشان ہوئے اور دہل گئے روحانی دنیا سے واپس مادی دنیا میں پرکٹ ہوئے اور پیروں سے کہا
میں نے سات مرتبہ جارج کے سر سے تاج اتار کر پھینکا اور ساتوں مرتبہ بارگاہ رسالت کے حکم سے جارج کے سر پر دوبارہ کسی نے تاج رکھ دیا اس لیے انگریز راج پر تنقید سے بچو یہ راج بارگاہ رسالت کے حکم سے انکو ملا ہے
یہ واقعہ ڈیپ اسٹیٹ صوفی ازم کو جاننے والے بہت سے لوگ جانتے ہیں اور دور غلامی میں یہ واقعہ اکثر پیروں کی طرف سے مریدین کو سنا کر انگریز راج کو لیجیٹی مائز کیا جاتا تھا میں خود یہ واقعہ کئی بابوں کے منہ سے سن چکا ہوں اس سے ایک ملتا جُلتا واقعہ دیوبندی اکابرین نے بھی گھڑا کے انگریز کے خلاف کیسے لڑیں خضر علیہ السّلام تو انگریز کے لشکر کی طرف سے لڑتے ہیں
لیکن کیا آپ کو پتا ہے یہ واقعہ کیوں گھڑا گیا؟
کیونکہ بیشتر گدّیاں انگریز سرکار کے پے رول پر تھیں اور لاکھوں ایکڑ جاگیریں انگریز ان گدّیوں کو الاٹ کر چکا تھا اور انہیں اُس وقت لاکھوں روپوں میں وظیفے دیتا تھا اور یہ پیر انگریز کے لیے خشکیوں اور صحراؤں میں انگریز کے دشمنوں سے لڑتے تھے اور یہ جاگیریں وہ بنیادی وجہ تھیں جس وجہ سے پیروں نے یہ من گھڑت واقعہ گھڑا تاکہ مذہبی عقیدت کی پھکّی سے جاہل مریدوں کو خاموش کروا سکیں اور انگریز راج کو اللہ کا حکم ثابت کردیں تاکہ انگریز کے دشمنوں کو جب ہم ماریں تو جاہل مرید ہمیں ایجنٹ نہ کہیں بلکہ انگریز کے دشمنوں کو اللہ کا دشمن سمجھیں
آپ نے اوریا مقبول جان کا حضورﷺ کی بارگاہ سے باجوہ صاحب کی اپاؤنٹمنٹ والا خواب تو سنا ہوگا؟
آپ نے جناح صاحب کو حضورﷺ کی بارگاہ سے حکم پر پاکستان بنانے کے لیے انگلینڈ سے واپس آنے کا واقعہ بھی سنا ہوگا
آپ نے نواب آف قلات کے حضورﷺ کی بارگاہ سے حکم پر قلات کو پاکستان میں شامل کرنے کا واقعہ بھی سنا ہوگا؟
آپ نے بشریٰ مانیکا اور عمران خان کے نکاح کی بشارت کا واقعہ بھی سنا ہوگا؟
پھر آپ نے طارق جمیل کے منہ سے جنید جمشید کے حضورﷺ کی بارگاہ میں جانے اور حضورﷺ کی طرف سے طارق جمیل کے دوست کو یہ پیغام پہنچانے کا واقعہ بھی طارق جمیل سے سنا ہوگا کہ طارق جمیل سے کہنا تمہارا دوست ہمارے پاس پہنچ چکا ہے
پھر آپ نے داتا صاحب کا علامہ اقبال کے گھر جانے اور خواجہ معین الدین چشتی کی طرف سے لسی فروش بن کر علامہ اقبال اور داتا علی ہجویری کو لسّی گھوٹ کر پیش کرنے کا واقعہ بھی پڑھا ہوگا؟
حیران ہوئے؟ اب آپ سوچیں گے یہ ماڈرن پریکٹس ہے ؟ نہیں نہیں آپ نے یہ پچھلی ایک صدی میں ہوئی بشارتوں کے واقعے تو سنے ہیں لیکن کیا آپ نے یہ واقعات سنے ہیں؟
محمود غزنوی سے جب سومنات فتح نہیں ہورہا تھا تو ایک بزرگ نے اپنا کرتا انہیں دیا کہ اس کو مصلّیٰ بنا کر جو دعا کرو گے پوری ہوگی لہٰذا محمود نے گجرات میں جا کر کرتا بچھا کر سومنات فتح کرنے کی دعا کی اور وہ پوری ہوئی فتح کے بعد جب غزنوی نے بزرگ کو کُرتا واپس کیا تو بُزرگ نے پوچھا کیا دعا کی تھی؟ غزنوی نے کہا سومنات فتح کرنے کی۔ بُزرگ رو پڑے اور بولے تُو احمق صرف ایک مندر فتح کرنے کی دعا مانگ آیا خدا کی قسم اگر تُم اس کُرتے پر سجدہ کرکے خدا سے پورے ہند کے مسلمان ہونے کی دعا مانگتے تو وہ بھی پوری ہوجاتی 😂
شہاب الدین غوری کو پرتھوی راج چوہان نے کئی مرتبہ شکست دی تھی آخری شکست کے بعد حضرت معین الدین چشتی، شہاب الدین کے خواب میں آئے اور کہا ہم نے اجمیر تمہیں دیا شہاب نے فتح کے بعد جب اجمیر میں خواجہ اجمیری کو دیکھا تو حیران ہوگئے کہ یہ تو وہی بزرگ ہیں جنہوں نے مجھے فتح کی بشارت دی تھی 😂
اورنگزیب نے اپنے سگے بھائی اور شاہجہاں کے جانشین دارا شکوہ قادری کو دردناک موت دینے کے بعد دارا شکوہ کے مرشد سرمد کی گردن اڑائی تو سرمد کے کٹے دھڑ نے اپنی گردن اٹھائی اور بارگاہ رسالت میں جانے کا سوچا اتنے میں سرمد کے مرشد وہاں پہنچے اور کہا سرمد کہاں جا رہے ہو ؟ سرمد نے کہا اورنگزیب کی شکایت بارگاہ رسالت ص میں کرنے جا رہا ہوں مرشد نے کہا سرمد نہ جانا کیونکہ اورنگزیب پہلے ہی وہاں پہنچ چکا ہے چناچہ سرمد کا دھڑ ایک طرف سر ایک طرف گرا اور وہ وصال فرما گئے۔
یہاں ان تمام واقعات کا ذکر کروں تو دفتر بھر جائے گا
لبِّ لباب یہ کہ ہندوستانی/ مقامی مسلمانوں پر حکومت کرنے اور انکی زبانیں بند کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ صدیوں سے استعمال ہورہا ہے اور آئندہ صدیوں تک استعمال ہوتا رہے گا اور موقع پرست ان بشارتوں کا سہارا لے کر عوام کے منہ بند کرواتے رہیں گے۔۔۔۔۔
Copy...
🔷🔷🔷🔷🔷
1 419
🔐 واٹس ایپ ہیکرز کا نیا جال: ہوشیار نہ ہوئے تو سب کچھ لٹ جائے گا!
کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ایک مسکراہٹ بھرا میسج، یا کسی انجانی لڑکی کی فرینڈ ریکویسٹ آپ کی زندگی کا سکون چھین سکتی ہے؟ جی ہاں، آج کا دور صرف انٹرنیٹ کا نہیں، بلکہ آن لائن فراڈ اور واٹس ایپ ہیکنگ کا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں (جو کہ آپ کر رہے ہیں)، تو یہ آرٹیکل خاص طور پر آپ کے لیے ہے۔
📲 ہیکرز کیسے آپ کے قریب آتے ہیں؟
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دوستی کرنا آسان، لیکن اعتبار کرنا خطرناک ہے۔ ماہرِ سوشل میڈیا فہد ملک کے مطابق، آج کل ہیکرز مختلف طریقے اپنا کر آپ کا بھروسہ جیتتے ہیں اور پھر آپ کی زندگی برباد کر دیتے ہیں۔
👩❤️💋👨 ہنی ٹریپ (Honey Trap)
فرضی لڑکیاں آپ کو فرینڈ بناتی ہیں، بات چیت کرتی ہیں، اور پھر دھیرے دھیرے آپ سے نجی معلومات حاصل کرتی ہیں۔
💼 جعلی نوکریاں
"ہم آپ کو گھر بیٹھے 50,000 روپے ماہانہ دیں گے" جیسے اشتہارات دراصل ہیکنگ کا پہلا قدم ہوتے ہیں۔
💰 جعلی سرمایہ کاری
کرپٹو کرنسی، آن لائن بزنس اور "دو دن میں دو گنا پیسہ" جیسے دعوے اکثر فراڈ ہوتے ہیں۔
🧒 “بچہ مصیبت میں ہے” والا فراڈ
ایک شخص والدین کو کال کرتا ہے کہ "آپ کا بیٹا پولیس کے پاس ہے"، اور پھر پیسے مانگتا ہے۔ لوگ جذبات میں آ کر پیسے بھیج دیتے ہیں۔
🚨 اور ٹی پی(OTP) والا خطرہ: آپ کا نمبر، ہیکرز کے ہاتھ!
ایک نیا فراڈ جس کا خاص نشانہ تعلیم یافتہ لوگ اور HEC (Higher Education Commission) کے صارفین ہیں۔ آپ کو ایک میسج یا فارم ملتا ہے جس میں OTP مانگا جاتا ہے، اور آپ سمجھتے ہیں یہ کوئی سرکاری کام ہے۔ لیکن جیسے ہی آپ OTP دیتے ہیں، آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔
🔐 کیسے بچا جائے؟
6 سادہ لیکن اہم احتیاطیں۔۔۔
1. 🤖 انجان لوگوں سے دوستی مت کریں
2. 🧑💻 کسی بھی لنک یا فارم پر کلک کرنے سے پہلے سوچیں
3. 🧾 اپنی ذاتی تصاویر/ویڈیوز کسی کو نہ بھیجیں
4. 📵 ڈیٹنگ ایپس سے دور رہیں
5. 👨👩👧👦 کم ٹیکنالوجی سمجھنے والے افراد خاندان سے مشورہ کریں۔
6. 🧠 جذبات کو قابو میں رکھیں اور فوری ردِعمل نہ دیں۔
🤖 اے آئی(AI) اور Deepfake کا دور: جو دکھتا ہے وہ ہوتا نہیں
آج کا زمانہ Artificial Intelligence (AI) کا ہے۔ ایسے سافٹ ویئر آ چکے ہیں جو آواز، تصویر، اور ویڈیو کو جعلی بنا سکتے ہیں۔ یعنی جو آپ سنیں یا دیکھیں، وہ حقیقت میں ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ اس لیے کسی بھی ویڈیو یا پیغام پر آنکھ بند کر کے یقین کرنا بے وقوفی ہے۔
🎯 اب بھی وقت ہے، سیکھیں، سمجھیں، بچیں!
ہم سب کو صرف ٹیکنالوجی سیکھنے کی نہیں، بلکہ ٹیکنالوجی کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اگر ہم خود ہوشیار ہوں گے، تو نہ صرف ہم بچیں گے بلکہ دوسروں کو بھی بچا سکیں گے۔
📣 اگر آپ یا آپ کے گھر کے افراد واٹس ایپ یا فیس بک استعمال کرتے ہیں، تو برائے کرم یہ معلومات ان کے ساتھ بھی لازمی شیئر کریں۔ آپ کا ایک شیئر کسی کو ہیکنگ سے بچا سکتا ہے!
منقول: حبیب اللہ
🔷🔷🔷🔷🔷
1 419
🔷 ایمانی استقامت 🔷
"دلہن کو بہت تیز بخار ہے، کیا کیا جائے؟"
دلہن کی ساس نے پریشانی کے عالم میں کہا۔
دلہن کی ایک گھنٹہ پہلے ہی گھر آمد ہوئی تھی، دولہا صاحب سب باتیں بھول کر فورا دلہن کو ہسپتال لے گئے۔
"ارے بہن! تمھاری قسمت، ابھی قدم ہی رکھا تھا کہ دلہن بیماری ساتھ لے آئی۔"
ایک خاتون نے کہا۔
"بہن! تمھارا اکلوتا بیٹا ہے، سوچ سمجھ کر ہی شادی کرنی تھی۔"
ایک اور خاتون نے ہمدردی جتائی۔
"مجھے تو جادو کا معاملہ لگ رہا ہے، بھلی چنگی تو گھر آئی تھی، ایک دم بخار کیسا؟"
ایک خاتون نے اپنا خدشہ ظاہر کیا۔
دو گھنٹے بعد واپسی ہوئی، ڈاکٹر نے ڈرپ لگائی تھی اور کچھ ادویات تجویز کی تھیں۔
"ارے بہن! تمھاری بیٹی اگر بیمار تھی تو ضرور میرے سر ڈالنی تھی، میرا تو اکلوتا بیٹا ہے، اتنے ارمانوں سے اس کا بیاہ کیا تھا۔"
دولہے کی ماں، دلہن کی ماں کو کوس رہی تھی۔
"بہن! سچ بتاؤں، اس کی طبیعت کا ہمیں بھی نہیں پتہ تھا، شادی کی رات اچانک ہی بخار ہو گیا۔"
دلہن کی ماں نے صفائی پیش کی۔
پھر بخار کا یہ سلسلہ چلتا رہا، کبھی اتر جاتا اور کبھی چڑھ جاتا۔
"بیٹا! مجھے لگتا ہے کہ دلہن پر جادو ہے، تم اسے واپس اس کے گھر چھوڑ آؤ۔"
دولہے کی ماں نے کہا۔
"اماں! میں نے اس سے نکاح کیا ہے، اور اسکی ہر خوشی اور تکلیف کو قبول کیا ہے، ایسے قبول کا کیا فائدہ کہ صرف خوشی میں ساتھ ہو اور تکلیف میں دور کر دیا جائے۔"
دولہے نے غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے کہا۔
"بیٹا! پھر جادو کا پتہ کروا لو تاکہ توڑ کروا لیا جائے، تم دلہن کی ایک قمیص مجھے دینا، میں پتہ کروا لوں گی۔"
دولہے کی ماں نے کہا۔
"اماں! کوئی جادو وادو نہیں، جادو نہ ہوگیا مذاق ہوگیا، جس کو دیکھو، اپنی ناکامیوں، محرومیوں اور مایوسیوں کو جادو کی آڑ دے رہا ہے۔
دولہا یہ کہتا ہوا کمرے سے نکل گیا۔
ساس صاحبہ نے خود ہی خاموشی سے دلہن کی قمیص حاصل کی اور ایک عامل بابا کے پاس پہنچ گئی۔
"بی بی! آپ کی بہو پر بہت سخت جادو ہے اور جادو کروانے والا آپ کا قریبی رشتہ دار ہے۔"
عامل بابا نے وہی الفاظ کہے جو وہ ہر گاہک کو کہتا تھا ورنہ اس کے پاس کون آتا۔
"بابا جی! کس نے کروایا ہے؟"
"تمھارے بہت قریب، تمھارے اردگرد ہی ہے وہ جادو کروانے والی، وہ شروع سے تمھاری دشمن ہے۔"
"ہونہہ! میں سمجھ گئی، یہ کس کا کام ہے، تبھی تو وہ بیماری کی اس رات دبی دبی مسکراہٹ کے ساتھ پھر رہی تھی۔"
ساس صاحبہ اپنے دل کا بغض زبان پر لے آئیں۔
"یہ چار مہینے کا نازک عمل ہے، ہر مہینے ایک دفعہ بہو کو بھی لانا ہوگا، اسے دم کیا ہوا بیری کے پتوں کا پانی بھی پلانا ہوگا، اگلی دفعہ سو بیری کے پتے بھی لے آنا۔"
عامل بابا نے کہا۔
"بیٹا! میں نہ کہتی تھی کہ بہو پر جادو ہے، اور شک بھی ہماری قریبی رشتہ دار پر ہے۔"
اماں نے بیٹے کو بتایا۔
"اماں! یہ کسی پر تہمت لگانا ہے اور اس کا بہت گناہ ہے، اس طرح کی تہمت کئی کبیرہ گناہوں کا مجموعہ ہے، کینہ، حسد، بغض، بدگمانی، چغلی۔۔۔"
بیٹے نے اور ہی بات کہہ دی۔
"بس کر! مجھے نہ سمجھا، بہو کو ہر مہینہ ایک دفعہ لے کر جانا ہے اور تو نے سو بیری کے پتوں کا انتظام کرنا ہے۔"
اماں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا۔
"کیا؟ یہ نہیں ہو سکتا۔ میری بیوی ، میری غیرت ہے، میری عزت ہے، وہ کہیں نہیں جائے گی اور نہ ہی ہمیں کسی توڑ کی ضرورت ہے، اول تو جادو نہیں، اگر بالفرض جادو بھی ہوا تو اس کا علاج قرآن پاک کی تلاوت ہے، پہلے بھی ہم کرتے ہیں، اب ہم اس کا معمول اور بھی بڑھا دیں گے، میں زہرا کو بھی کہہ دوں گا۔"
دولہے میاں ایمان کی پختگی کے ساتھ بولے۔
اماں کو یہ معلوم ہوچکا تھا کہ بیٹا ان کی باتوں میں آنے والا نہیں۔
"قرآن پاک تو ہم سب پڑھتے ہیں، پھر ایسا کیوں؟"
اماں بھی کہاں ہار ماننے والی تھیں۔
"باقی سب کا تو نہیں پتہ، لیکن آ پ کا ضرور اندازہ ہے، آپ نے دس سال سے اپنے زیور کی زکوٰة نہیں دی، جو رقم آپ کو ورثے سے ملی تھی اسے آپ نے فکس کروایا ہوا ہے، اور ماہانہ اس کا سود لیتی ہیں، اماں! سود اللہ تعالیٰ سے جنگ ہے، حرام مال کے ہوتے ہوئے کیسے آپ کے نیک اعمال میں برکت آسکتی ہے؟"
دولہا یہ کہتا ہوا کمرے سے چلا گیا۔
دلہن کے مکمل ٹیسٹ کروائے گئے تو گردے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی اور اس کے مکمل علاج کے بعد وہ بالکل صحت مند ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ نے اولاد کی نعمت سے بھی نواز دیا۔
اماں نے بھی کچھ زیور بیچ کر دس سال کی زکوٰة بھی ادا کردی اور سودی اکاؤنٹ بھی ختم کروا دیا اور جو سود وہ لے چکی تھیں، اُتنی رقم مفتیانِ کرام کے مشورے کے مطابق بغیر ثواب کی نیت کے، ایک جگہ دے دی۔
اب یہ گھر خوشیوں کا مسکن ہے، جو بہو انھیں منحوس معلوم ہوئی تھی، اب اس کے قدم مبارک معلوم ہوتے ہیں۔
اس کہانی کے اصل ہیرو کو تو ہم بھول ہی گئے یعنی دولہا میاں۔ جس کی ایمانی استقامت، دینی مضبوطی اور حقیقی مردانہ غیرت نے ایک گھر کو بکھرنے سے بچا لیا۔
منقول۔۔۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 419
زیتون کا تیل مادہ تولید کو بڑھاتا ہے۔ ماکولات میں بہترین زیتون کا تیل ہے۔ یہ تنفس کو پاک کرتا ہے رنگ کو نکھارتا ہے۔ جوڑوں کے درد کو دور کرتا ہے۔ غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے۔
