Maktabus Suffah Ⓡ
Відкрити в Telegram
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬ مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ Maktabus Suffah Ⓡ 👇🔻👇🔻👇🔻👇 www.MSuffah.com https://telegram.me/MSuffah https://youtube.com/@msuffah ▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬ ♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ㅤ ⌲ ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
Показати більше2 784
Підписники
Немає даних24 години
+47 днів
+1930 днів
Архів дописів
2 786
JADEED DARSE QURAN
جدید درس قرآن
سب کچھ ہے مگر دل بے چین کیوں؟
https://youtube.com/watch?v=h6XKgn9FVu0&si=mqdigy6X4nvlvjRh
2 786
*☆ تدریب و تربیت کے چند روشن نقوش ☆*
الحمدللہ رب العالمین! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ششماہی تعطیلات کے موقع پر لوناواڑہ سے ہم تین طلبہ کو دار المکاتب، کاپودرا، انکلیشور، گجرات میں مکتب تدریب کے لیے حاضری کا موقع نصیب ہوا۔ یہ سفر ہمارے لیے سیکھنے اور مکتب کے نظام کو قریب سے سمجھنے کا ایک مفید موقع ثابت ہوا۔
دار المکاتب کاپودرا میں تدریب کا نظام نہایت منظم اور مفید ہے۔ یہاں تدریب کا یہ نظام پورے سال باقاعدہ جاری رہتا ہے۔ مختلف علاقوں اور صوبوں سے آنے والے مکتب کے اساتذہ کو تدریس، بچوں کی تعلیمی تربیت اور مکتب کے دیگر امور کے سلسلے میں عملی رہنمائی دی جاتی ہے۔
ہمارے لیے یہ بات خاص طور پر قابلِ استفادہ رہی کہ ہم لوناواڑہ سے تین طلبہ سیکھنے کی غرض سے آئے تھے، جبکہ ہمارے ساتھ تدریب میں شریک بیشتر حضرات اپنے اپنے مکاتب میں باقاعدہ تدریسی خدمت انجام دے رہے تھے۔ اس طرح ہمیں تجربہ کار اساتذہ کے ساتھ بیٹھنے اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملا۔
تدریب کے دوران ہمیں خاص طور پر بچوں کو پڑھانے کے طریقے، سبق سمجھانے کے انداز اور بچوں کی ذہنی اور نفسیاتی استعداد کو ملحوظ رکھنے کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرایا گیا۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی توجہ دلائی گئی کہ مکتب میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے۔ بچے کے اندر دین کی محبت، عبادات کی رغبت اور اچھے اخلاق پیدا کرنا بھی مکتب کی ذمہ داری کا حصہ ہے۔
تدریب میں عملی مشق، مذاکرہ اور اساتذۂ کرام کی رہنمائی سے ہمیں تدریس کے کئی مفید طریقے سیکھنے کا موقع ملا۔ ان باتوں سے مکتبی خدمت کی اہمیت کا احساس مزید بڑھا اور یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے مناسب طریقۂ تدریس اور تربیت بھی ضروری ہے۔
کاپودرا میں قیام کے دوران رہائش، اور طعام دیگر انتظامات بھی الحمدللہ اچھے رہے۔ اساتذۂ کرام اور ذمہ دار حضرات نے ہمارے ساتھ محبت، شفقت اور خندہ پیشانی سے معاملہ کیا۔ ان کی حسنِ سلوک اور اپنائیت ہمارے لیے اس سفر کی ایک خوشگوار یاد ہے۔
اس موقع پر ہم بالخصوص حضرت مولانا بلال صاحب گودھرا کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہماری رہنمائی فرمائی اور ہمیں کاپودرا بھیج کر اس مفید تدریبی سفر کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس تدریبی سفر کے ذریعے ہمیں مکتب کی تدریس اور بچوں کی تربیت کے سلسلے میں بہت سی مفید باتیں سیکھنے کا موقع فراہم ہوا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان باتوں کو اپنے مکاتب میں عملی طور پر برتنے اور بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ دار المکاتب کاپودرا کے اس تدریبی نظام کو مزید ترقی عطا فرمائے، تمام اساتذۂ کرام اور ذمہ داران کی محنتوں کو قبول فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
احمد بن مولانا افتخار صاحب ندوی دربھنگوی
متعلم: دارالعلوم مدرسہ عربیہ تعلیم المسلمین، لوناواڑہ، مہی ساگر، گجرات (الہند)
https://whatsapp.com/channel/0029VaAXunpBlHpVz1X9nJ2s
2 786
🌷مدرس کی تین حالت 🌷
آج تدریب میں حضرت مولانا اسماعیل صاحب کاپودروی دامت برکاتہم نے فرمایا کہ
درسگاہ میں استاد کی تین حالت ہونی چاہیے لیکن چوتھی حالت نہ ہو ۔
👈استاد سکھا رہا ہوں ۔
👈بچے سیکھ رہے ہوں ۔
👈اور استاد بچوں سے وصول کر رہا ہوں یعنی سبق ۔
اور چوتھی حالت نہ ہو یعنی غفلت ۔
فقط
الطاف ہتھورنی
30 ستمبر بدھ 2026
https://whatsapp.com/channel/0029VaAXunpBlHpVz1X9nJ2s
2 786
افواہوں کا علاج
حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمہ اللہ
https://youtube.com/shorts/op5vFU98Zpg?si=2W3B-REYtR5ztiDk
2 786
تبلیغ،مدارس،خانقاہ والے اپنے ذہنوں کی تنگیاں ختم کردیں حضرت مولانا مفتی ...
https://youtube.com/shorts/op5vFU98Zpg?si=2W3B-REYtR5ztiDk
2 786
میرے خیال میں اس کی واحد وجہ محض تعلیمی معیار کی کمی نہیں، بلکہ علماء کی معاشی بدحالی پر بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ 📉 معاشی تنگی کا شکار علماء اور ائمہ مساجد اسی باعث اپنے بچوں کو مدرسے میں داخل کرانے کے بجائے اچھے اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں؛ آپ تحقیق کر کے دیکھ لیں۔ 🔍
2 786
https://drive.google.com/file/d/1mvHSZ_IX46K1TZXiXJnPkcQzfFOzZpsY/view?usp=drivesdk
حفظ و ناظرہ کے رہنما اصول
لنک پر کلک کریں
اور کتاب ڈاؤن لوڈ کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VaAXunpBlHpVz1X9nJ2s
2 786
ہر کام سنت کے مطابق کیجیے
حضرت مولانا سجاد معمانی صاحب
https://whatsapp.com/channel/0029VaAXunpBlHpVz1X9nJ2s
2 786
*طریقۂ تعلیم سے ناواقفیت کا نتیجہ!*
*مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کا ارشاد: ”تعلیم کا کام پِتہ مارو کام ہے، تعلیم کا فن مہارت چاہتا ہے۔*
معلم اگر بچوں کی نفسیات سے واقف ہو اور سوزِ جگر کے ساتھ ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرے تو وہ بچوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔
تعلیم و تدریس میں سختی کے بجائے ”بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا“کی نبوی حکمتِ عملی اور آسان و مؤثر طریقے اپنائیے!
2 786
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی مشہورِ زمانہ تصنیف "اصلاحی خطبات" میں 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی، اور سیرتِ طیبہ سے متعلق تفصیلی مواد بنیادی طور پر جلد نمبر 1 ، 2 اور جلد نمبر 20 میں مل جائے گا۔مختلف جلدوں میں موجود متعلقہ بیانات (خطبات) کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ اصلاحی خطبات (جلد اول - 1) اگر آپ عید میلاد النبی یا دیگر رسومات کے شرعی تجزیے اور اصلاحی پہلو پر مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو اس جلد کا یہ خطبہ بھی معاون ہے: *بدعت ایک سنگین گناہ ہے:* اس خطبے میں دین میں اپنی طرف سے چیزیں شامل کرنے (بدعات) کے نقصانات پر تفصیلی اصلاحی گفتگو کی گئی ہے۔
2 اصلاحی خطبات (جلد دوم - 2) اس جلد میں ربیع الاول اور سیرت کے حوالے سے دو انتہائی اہم اور تفصیلی خطبات موجود ہیں: *سیرتِ النبی ﷺ اور ہماری زندگی:* اس خطبے میں آپ ﷺ کی مبارک زندگی کو نمونہ بنانے اور اس کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ *سیرتِ النبی ﷺ کے جلسے اور جلوس:* اس میں ربیع الاول کے مہینے میں ہونے والی تقاریب، جلسوں اور جلوسوں کی شرعی حیثیت اور ان کی اصلاح کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
3۔ اصلاحی خطبات (جلد بیسویں - 20) اس جلد میں ماہِ ربیع الاول کے اصل پیغام پر بات کی گئی ہے: *ماہِ ربیع الاول کا کیا تقاضا ہے؟* اس خطبے میں خاص طور پر ربیع الاول کی آمد پر مسلمانوں کی ذمہ داریوں اور اس مہینے کے حقیقی اصلاحی پیغام کو واضح کیا گیا ہے۔
من جانب : خطاب جمعہ گروپ
https://chat.whatsapp.com/CJdWQ6OExY0LSBiWGGtxSy
