📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
Open in Telegram
🌴حــــــدیثِ رســــــولﷺ چـینــل📚 صحیحین، سنن اربعہ و دیگر کتبِ احادیث کا بہترین مجموعـہ جس کو آپکی خدمت میں خوبصورت مختصر پوسٹ کی شکل میں پیش کیا جارہا،چینل کو جوائن کریں https://t.me/HadeethERasool •°• ایڈمن ٹیم: حـدیثِ رسولﷺ 🌴°•°
Show moreThe country is not specifiedReligion & Spirituality38 086
2 924
Subscribers
No data24 hours
-37 days
-530 days
Posts Archive
2 924
📗سنن ابن ماجہ
کتاب: حج کا بیان
باب: نابالغ کا حج کرنا۔
حدیث نمبر: 2910
🌹جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو حج کے دوران نبی اکرم ﷺ کے سامنے پیش کرتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ ﷺ نے جواب دیا: ہاں اور اجر و ثواب تمہارے لیے ہے ١ ؎۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج ٨٣ (٩٢٤)، (تحفة الأشراف: ٣٠٧٦) (صحیح )
✏️وضاحت: ١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ لڑکے کا حج صحیح ہے، چونکہ اس کا ولی اس کی جانب سے کم عمری کی وجہ سے حج کے ارکان ادا کرتا ہے اس لیے وہ ثواب کا مستحق ہوگا، البتہ یہ حج اس بچے سے حج کی فرضیت کو ساقط نہیں کرے گا، بلوغت کے بعد استطاعت کی صورت میں اسے حج کے فریضے کی ادائیگی کرنی ہوگی، اور بچپن کا حج نفل قرار پائے گا۔
2 924
📗سنن ابن ماجہ
کتاب: حج کا بیان
باب: زندہ کی طرف سے حج کرنا جب اس میں ہمت نہ رہے۔
حدیث نمبر: 2909
🌹عبداللہ بن عباس اپنے بھائی فضل ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ یوم النحر کی صبح رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سوار تھے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے آپ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کے بندوں پر عائد کیے ہوئے فریضہ حج نے میرے والد کو بڑھاپے میں پایا ہے، وہ سوار ہونے کی بھی سکت نہیں رکھتے، کیا میں ان کی طرف سے حج ادا کرلوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، اس لیے کہ اگر تمہارے باپ پر کوئی قرض ہوتا تو تم اسے چکاتیں نا ؟ ١ ؎۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید ٢٣ (١٨٥٣)، صحیح مسلم/الحج ٧١ (١٣٣٥)، سنن الترمذی/الحج ٨٥ (٩٢٨)، سنن النسائی/آداب القضاة ٩ (٥٣٩١)، (تحفة الأشراف: ١١٠٤٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢١٢، ٣١٣، ٣٥٩)، سنن الدارمی/المناسک ٢٣ (١٨٧٥) (صحیح )
✏️وضاحت: ١ ؎: جب والد نے قرض کی ادائیگی کے لیے مال نہ چھوڑا ہو، تو باپ کا قرض ادا کرنا بیٹے پر لازم نہیں ہے، لیکن اکثر نیک اور صالح اولاد اپنی کمائی سے ماں باپ کا قرض ادا کردیتے ہیں، ایسا ہی آپ ﷺ نے اس عورت سے بھی پوچھا کہ تم اپنے والد کا قرض ادا کرتی یا نہیں؟ جب اس نے کہا کہ میں ادا کرتی تو آپ ﷺ نے فرمایا: حج بھی اس کی طرف سے ادا کر دو، وہ اللہ کا قرض ہے۔
2 924
📗سنن ابن ماجہ
کتاب: حج کا بیان
باب: زندہ کی طرف سے حج کرنا جب اس میں ہمت نہ رہے۔
حدیث نمبر: 2906
🌸ابورزین عقیلی ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں جو نہ حج کرنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ عمرہ کرنے کی، اور نہ سواری پر سوار ہونے کی (فرمائیے! ان کے متعلق کیا حکم ہے؟ ) آپ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو ۔
📚تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج ٢٦ (١٨١٠)، سنن النسائی/الحج ٢ (٢٦٢٢)، ١٠ (٢٦٣٨)، (تحفة الأشراف: ١١١٧٣)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج ٨٧ (٩٣٠)، مسند احمد (٤/١٠، ١١، ١٢) (صحیح )
2 924
*🤲🏻دعـــــا کــروں یـا وظیــــفہ؟*
⭕شادی نہیں ہورہی وظیفہ بتادیں؟
⭕جاب نہیں مل رہی وظیفہ بتادیں؟
⭕قرضہ نہیں اتر رہا وظیفہ بتادیں؟
⭕میرافلاں کام نہیں ہورہا وظیفہ بتادیں؟
⭕گناہوں کو بخشوانا ہے وظیفہ بتادیں؟
🔖آج ہم لوگ ہر چیز کا *short-cut* چاہتے ہیں، کیونکہ ہمیں ہر چیز *Instant* چاہیے، صبر کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے،،اور شارٹ کٹ کے چکر میں اتنے گم ہوۓ کہ اسلام کی اصل تعلیمات کو ہی بھول گۓ اور وظیفوں کو ہی اسلام سمجھ بیٹھے ہیں‼️
🔖 اسلام کا وظیفوں سے کوئ تعلق نہیں، وظیفے تو کچھ لوگوں کے *personal Experiences* ہوتے ہیں، اگرچہ وظیفے کرنا غلط نہیں ہے لیکن یہ ٹھیک بھی نہیں ہے کیونکہ تجربات ہر انسان کے الگ الگ ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ ایک شخص کو جو رزلٹ ملے اپکو بھی وہی رزلٹ ملے،،مسئلہ یہ ہے کہ وظیفوں پر ہمارا عقیدہ اتنا پکا ہوجاتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں جو ملا ہے اس وظیفے کی وجہ سے ہی ملا ہے اسی لیے ہر کام کے لیے ایک نۓ وظیفے کی تلاش میں رہنے لگے ہیں⁉️
🔖اسلام کیا کہتا ہے؟؟
*"اسلام ہمیں دعا کی تعلیم دیتا ہے،وظائف کی نہیں!"*
🌀 اپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمیں وظیفہ بتائیں؟
🌀 اپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہمیں فلاں کام کے لیے نبیﷺ کی دعا بتائیں؟؟
🌀ہمارے نبیﷺ نے اس موقع پر کونسی دعا کی؟
🌀کیا نبیﷺ نے رشتوں کے لیے، قرض سے نجات کیلۓ ، کمانے کیلۓ یا گناہوں کو بخشوانے کیلۓ کوئ دعائیں نہیں سکھائیں؟؟؟
👈لیکن؛
میں دعا کیسے مانگو؟
میں بہت گنہگار ہوں؟
میری دعا کہاں قبول ہوگی؟
🔖جانتی ہیں اپ کو دعا کرنا مشکل کیوں لگتا ہے؟؟
کیونکہ اپ اللہ تعالی سے *Formality* میں مانگتی ہیں، اپ اپنی *Best friend* کے ساتھ تو بہت *Informal* ہیں اور اللہ سے مانگتے اپکو حیاء آتی ہے!💔
📖 اللہ تعالی نے سورة بقرة میں فرمایا؛
*جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں*🤲🏻✨
🔖 اللہ تعالی تو اپکے بغیر مانگے بھی اپکی ضرورت پوری کرسکتا ہے مگر اللہ کو اپنے بندوں کا دعا مانگنا بہت پسند ہے اللہ تعالی سے جب دعا مانگی جاۓ تو وہ بہت خوش ہوتا ہے، وہ تو الوھاب ہے، (بہت زیادہ عطا کرنے والا )۔
📖 اللہ تعالی نے سورة مومن میں فرمایا؛
*تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا*. 💯✨
🤲🏻 جب بھی دعا مانگیں یقین کے ساتھ مانگیں کہ میری دعا ضرور قبول ہوگی کیونکہ اپ اس ذات سے مانگ رہے ہیں جو ان اللہ علی کل شیء قدیر ہے.💯
🤲🏻 دعا سے پہلے اللہ تعالی کی حمد بیان کیجیے ✨
🤲🏻 دعا میں اپنی ضرورت کو کھل کر بیان کریں✨
🤲🏻دعا میں ایسے نہ کہیں کہ اللہ اگر تو چاہے تو عطا کردے یا چاہے تو نہ کر کیونکہ اللہ کو کوئ مجبور نہیں کرسکتا بلکہ یقین سے مانگیں✨
🤲🏻 دعا کی قبولیت کے خاص اوقات (تہجد کے وقت، سجدوں میں ، فرض نماز کے بعد (يعني سلام سے پہلے تشہد کی دعائوں کے بعد) ، آذان کے بعد دعا قبول ہوتی ہے) میں دعا مانگیں✨
🤲🏻دعاؤں کو مسلسل مانگتے رہیں اور اللہ سے اچھا گمان رکھیں✨
📖 نبیﷺ نے ہمیں ہر موقع پر دعاؤں کی تعلیم دی ہے ، اب یہ ہماری جہالت ہے کہ ہم ان دعاؤں سے لا علم ہیں، آج بھی وقت ہے اٹھیں اور قرآن وحدیث کا علم حاصل کریں مسنون دعاؤں کو یاد کریں انکو اپنی دعاؤں میں شامل کریں اور ہر طرح کے من گھڑت وظیفوں اور ایسے جھوٹ پھیلانے والے لوگوں سے آزاد ہو جائیں.
#مسنون_دعائیں #اصلاح_معاشرہ #اصلاحی_تحریریں #دعا
2 924
Court Marriage ka Sharai hukum? ||
⚠️ - کورٹ میرج کا شرعی حکم!
🎙️ - شیخ عبد الله شمیم حفظه الله
✨ - فاضل مدینه یونیورسٹی
#بیانات
2 924
▪️ - " اہل حدیث کا سیاسی منھج "
🎙️ - فضیلة الشیخ عبدالله ناصر رحمانی حفظہ الله
#بیانات
2 924
🌱 *والدین سے اچھا سلوک !*
🔹 *اور آپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر آپ کے پاس ان دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان دونوں کو اُف تک نہ کہو اور نہ ہی ان کو جھڑکو اور ان سے عزت والی بات کرو۔*🔹
📗«سورۃ بنی اسرائیل-23»
2 924
علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ایک شخص چار فرسخ (28 کلو میٹر سے کچھ زائد فاصلہ) طے کر کے مسئلہ پوچھنے کی غرض سے ہمارے ایک استاد کے پاس آیا اور مسئلہ دریافت کیا۔
ہمارے شیخ نے مسئلہ بتا دیا اور جب وہ شخص واپس پلٹ گیا تو استاد محترم نے اس مسئلہ پر غور و خوض کیا تو معلوم ہوا کہ اس شخص کو مسئلہ بتانے میں غلطی لگی ہے۔
علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ہمارے استاد محترم غلطی واضح ہونے کے بعد پیدل چل کر اس شخص تک پہنچے اور اسے اس غلطی سے آگاہ کیا۔اس کے بعد جب بھی ان سے مسئلہ پوچھا جاتا تو وہ جواب دینے میں توقّف کرتے اور فرماتے:مجھ میں چار فرسخ پیدل چلنے کی قوت نہیں ہے۔
تعظيم الفتيا لابن الجوزي ص ٩١
✍️حافظ عبدالرحمن المعلمي
#سلسلة_اقوال_السلف
2 924
🌺 *ایمان کی مٹھاس!*
🔹 *حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’جس شخص میں یہ تین چیزیں پائی جائیں ، وہ ایمان کی مٹھاس محسوس کرتا ہے : جو شخص کسی آدمی سے محبت کرتا ہے کسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ۔ جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں۔جس شخص کو آگ میں کود جانا کفر کی طرف لوٹ جانے سے زیادہ پسند ہو جب کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو کفر سے نکال لیا ہے ۔‘‘*🔹
📗«سنــن نسائی-4991»
2 924
*🪦 روز قیامت سب سے زیادہ قریب•••*
• سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بیشک میں روزِ قیامت سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوں گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک قیامت کے دن وہ شخص سب سے زیادہ میرے قریب ہو گا، جو دنیا سے اسی حالت پر جائے گا، جس حالت میں میں اس کو چھوڑ رہا ہوں۔ اور اللہ کی قسم ہے کہ تم میں سے ہر آدمی کسی نہ کسی طرح دنیا میں ملوث ہوا ہے، ما سوائے میرے۔
📖- (مسند احمد: ۹۲۹۸)
2 924
"ہمارا رونا"
راجح قول کے مطابق عورت بوقتِ ضرورت بنا خلوت غیر مرد سے بات کر سکتی ہے، اس کی آواز پردہ نہیں ہے، یہ فتوی ہے اور درست ہے۔
لیکن ایک اسلام اور قرون اولی کے مسلمانوں کا عمومی مزاج اور شرم وحیا کا تقاضا ہے، باپردہ گھرانوں کی روایت تھی کہ مہمان آنے پر عورتوں کی آوازیں پست ہو جایا کرتی تھیں، سلف میں بعض اللہ والیوں کے متعلق تو مروی ہے کہ غیر محرم سے بات کرتے وقت "فلا تخضعن بالقول" پر عمل کرتے ہوئے، منہ پر ہاتھ رکھ کر آواز بدل لیا کرتی تھیں کہ غیر کے کانوں میں ہماری اصل آواز نہ پڑے، عہدِ قریب تک تو خواتین کا کوئی درسی و تدریسی پروگرام ہوتا تو باہر کھڑے ہو کر اسپیکر سیٹ کیے جاتے کہ ہال سے باہر آواز تو نہیں آ رہی ۔
پھر ہم نے ترقی کر لی، اتنی اجازت دے دی گئی کہ کوئی خاتون درس ریکارڈ کر کے عورتوں تک پہنچا دے، یہ کسی حد تک مجبوری بھی تھی۔
مزید ترقی ہوئی، انٹرنیٹ/سوشل میڈیا عام ہوا، پہلے آڈیو بیانات عام ہوئے، پھر بتدریج باپردہ خواتین باقاعدہ مردوں کی طرح ویڈیوز بیانات جاری کرنے لگیں اور بالآخر نقاب و حجاب میں فرق کے چکر میں کھلے چہرے، ماتھے کے چند بالوں کے ساتھ کچھ "عالمات" سکرین پر نظر آنے لگیں ۔
اب تو نوبت بایں جا رسید کہ کتاب وسنت کے نام لیوا، مساجد میں کھلے چہرے خواتین کو دروس و تقاریر کے لیے بلاتے ہیں، جس کی لائیو ویڈیو نشریات ہوتی ہیں، کسی تقریب میں بیک گراؤنڈ ترانہ یا نظم لگا کر بالغ لڑکیاں، نقاب و دستانے پہن کر ناچنے کے انداز میں ہاتھ و کمر ہلا ہلا کر پر فارم کرتی ہیں، کہیں سڑکوں پر نکل کر بینرز اٹھا کر کیمروں کی روشنی میں ’’اسپیشل واک‘‘ کرتی ہیں۔
یہ باتیں آپ کو سخت اور شدید معلوم ہو رہی ہیں نا؟؟؟ جی! لیکن جو ہو رہا ہے وہ اس سے بھی زیادہ سخت و شدید ہے۔
لیکن ہمیں کیا؟ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے نا! کچھ کہہ دیا تو "شدت" کا فتوی لگے گا، ’’نادان نوجوان‘‘ کہہ کر ڈانٹ پلا دی جائے گی، ’’منہجی ٹولہ‘‘ کہہ کر رعب و دھونس جمایا جائے گا ۔
قرآن و سنت کے نام پر جو ہو رہا ہے، اس پر دل میں ہی رو لیتے ہیں، اب تو بس وہ تسلی رہ جاتی ہے جو ہمارے محبوب ﷺ نے دی تھی، اسلام غربت میں شروع ہوا ہے اختتام بھی غربت پر ہو گا۔ جب نیکی اور نیکو کار طعنوں کے نشانے پر ہوں گے جبکہ برائی اور اسے پھیلانے والے بڑے مہذب و دور اندیش شمار ہوں گے ۔ جسے نیکی سمجھا جاتا تھا برائی سمجھی جائے گی اور جو کبھی برائی شمار ہوتی تھی وہ عین نیکی بن جائے گی ۔
والله المستعان وإليه المشتكى.
... طاھر
#اصلاحی_تحریریں #اصلاح_معاشرہ
2 924
*"اللَّهُمَّ اجْعَلِ الحَيَاةَ زِيَادَةً لي في كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ المَوْتَ رَاحَةً لي مِن كُلِّ شَرٍّ."*
”اے اللہ! زندگی کو میرے لیے ہر خیر میں اضافے کا باعث بنا، اور موت کو میرے لیے ہر شر سے راحت کا ذریعہ بنا۔“
(صحيح مسلم : ٢٧٢٠)
#مسنون_دعائیں
2 924
*”اللهم اهْدِني ويَسِّرْ هُدايَ إليَّ، وانصُرْني على من بغى عليَّ."*
”اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور ہدایت کا راستہ میرے لیے آسان کر دے، اور مجھ پر زیادتی کرنے والوں کے خلاف میری مدد فرما۔“
(سنن أبي داؤد : ١٥١٠ ، صححه الألباني)
#مسنون_دعا
2 924
سيد الحفاظ ابو زرعۃ الرازی رحمہ اللہ (٢٦٤ھ) جب مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو فرمایا : ”اے اللہ! میں تیرے دیدار کا مشتاق ہوں!“ پھر کہنے لگے : ”اگر مجھ سے پوچھا جائے گا کہ کس عمل کی بنا پر تم میرے دیدار کا شوق رکھتے تھے؟! تو میں کہوں گا : یارب! تیری رحمت کی بنا پر!“
(الجرح والتعديل لابن أبي حاتم : ٣٤٦/١)
#سلسلة_اقوال_السلف #جنت
2 924
🌸 *مسجد میں آنے کی فضیلت !*
🔹 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی جب اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے اور قدم اٹھاتا ہے تو (ہر قدم کے لیے) ایک پاؤں اٹھانے پر نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا پاؤں اٹھانے پر ایک برائی مٹائی جاتی ہے۔‘‘.*🔹
📗«سنــن النسائی -706»
