📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
Open in Telegram
🌴حــــــدیثِ رســــــولﷺ چـینــل📚 صحیحین، سنن اربعہ و دیگر کتبِ احادیث کا بہترین مجموعـہ جس کو آپکی خدمت میں خوبصورت مختصر پوسٹ کی شکل میں پیش کیا جارہا،چینل کو جوائن کریں https://t.me/HadeethERasool •°• ایڈمن ٹیم: حـدیثِ رسولﷺ 🌴°•°
Show moreThe country is not specifiedReligion & Spirituality38 086
2 924
Subscribers
No data24 hours
-37 days
-530 days
Posts Archive
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 3007
🌹عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے کہا: لوگو! رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے یہودیوں سے یہ معاملہ کیا تھا کہ ہم جب چاہیں گے انہیں یہاں سے جلا وطن کردیں گے، تو جس کا کوئی مال ان یہودیوں کے پاس ہو وہ اسے لے لے، کیونکہ میں یہودیوں کو (اس سر زمین سے) نکال دینے والا ہوں، پھر آپ ﷺ نے انہیں نکال دیا ١ ؎۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ الشروط ١٤ (٢٧٣٠)، (تحفة الأشراف: ١٠٥٥٤) (حسن صحیح )
✏️وضاحت: ١ ؎: یہودیوں نے عمر ؓ سے عرض کیا کہ آپ ہمیں نکال رہے ہیں، حالانکہ آپ کے رسول نے ہمیں یہاں رکھا تھا، تو عمر ؓ نے انہیں جواب دیا کہ ہمارے رسول ﷺ نے کہا ہے کہ جزیرہ عرب میں دو دین نہ رہیں، اسی وجہ سے میں تمہیں نکال رہا ہوں۔
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: مدینہ سے یہودیوں کے اخراج کا سبب
حدیث نمبر: 3003
💞ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں ہم مسجد میں تھے کہ اچانک رسول اللہ ﷺ ہماری طرف تشریف لے آئے اور فرمانے لگے: یہود کی طرف چلو ، تو ہم سب آپ کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ یہود کے پاس پہنچ گئے، پھر رسول ﷺ کھڑے ہوئے اور انہیں پکار کر کہا: اے یہود کی جماعت! اسلام لے آؤ تو (دنیا و آخرت کی بلاؤں و مصیبتوں سے) محفوظ ہوجاؤ گے ، تو انہوں نے کہا: اے ابوالقاسم! آپ نے اپنا پیغام پہنچا دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے پھر یہی فرمایا: أسلموا تسلموا انہوں نے پھر کہا: اے ابوالقاسم! آپ نے اپنا پیغام پہنچا دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرا یہی مقصد تھا ، پھر تیسری بار بھی آپ ﷺ نے یہی فرمایا اور مزید یہ بھی کہا کہ: جان لو! زمین اللہ کی، اور اس کے رسول کی ہے (اگر تم ایمان نہ لائے) تو میں تمہیں اس سر زمین سے جلا وطن کردینے کا ارادہ کرتا ہوں، تو جو شخص اپنے مال کے لے جانے میں کچھ (دقت و دشواری) پائے (اور بیچنا چاہے) تو بیچ لے، ورنہ جان لو کہ (سب بحق سرکار ضبط ہوجائے گا کیونکہ) زمین اللہ کی اور اس کے رسول کی ہے ۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجزیة ٦ (٣١٦٧)، والإکراہ ٢ (٦٩٤٤)، والاعتصام ١٨ (٧٣٤٨)، صحیح مسلم/الجھاد ٢٠ (١٧٦٥)، (تحفة الأشراف: ١٤٣١٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٤٥١) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: صفی کا بیان
حدیث نمبر: 2997
❤️انس ؓ کہتے ہیں دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں ایک خوبصورت لونڈی آئی تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں سات غلام دے کر خرید لیا اور انہیں ام سلیم ؓ کے حوالے کردیا کہ انہیں بنا سنوار دیں۔ حماد کہتے ہیں: میں سمجھتا ہوں کہ آپ ﷺ نے ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کو ام سلیم ؓ کے حوالے کردیا کہ وہ وہاں عدت گزار کر پاک و صاف ہو لیں۔
📚 تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، وانظر حدیث رقم (٢٠٥٤) (تحفة الأشراف: ٣٧٧، ٣٩٠) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: صفی کا بیان
حدیث نمبر: 2996
💞انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ ؓ پہلے دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں آگئی تھیں پھر رسول اللہ ﷺ کے حصے میں آئیں۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/ النکاح ٤٢ (١٩٥٧)، (تحفة الأشراف: ١٠١٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢٨٠) وانظر حدیث رقم (٢٠٥٤) (صحیح )
✏️وضاحت: ١ ؎: آپ ﷺ نے ان کی جگہ دحیہ ؓ کو دوسری لونڈی دے دی، اور ام المومنین صفیہ ؓ کو اپنے لئے منتخب کرلیا، صفیہ قریظہ اور نضیر کے سردار کی بیٹی تھیں، اس لئے ان کا ایک عام صحابی کے پاس رہنا مناسب نہ تھا، کیونکہ اس سے دوسروں کو رشک ہوتا۔
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: صفی کا بیان
حدیث نمبر: 2994
💞ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں صفیہ ؓ صفي میں سے تھیں۔
📚تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٦٩١٨) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: آپ خمس کہاں کہاں تقسیم کرتے اور کن کن قرابت داروں کو تقسیم فرماتے
حدیث نمبر: 2982
🌹ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھے یزید بن ہرمز نے خبر دی کہ نجدہ حروری (خارجیوں کے رئیس) نے ابن زبیر ؓ کے بحران کے زمانہ میں ١ ؎ جس وقت حج کیا تو اس نے ایک شخص کو عبداللہ بن عباس ؓ کے پاس ذي القربى کا حصہ پوچھنے کے لیے بھیجا اور یہ بھی پوچھا کہ آپ کے نزدیک اس سے کون مراد ہے؟ ابن عباس ؓ نے کہا: اس سے رسول اللہ ﷺ کے عزیز و اقارب مراد ہیں، رسول اللہ ﷺ نے اسے ان سب میں تقسیم فرمایا تھا، عمر ؓ نے بھی ہمیں اس میں سے دیا تھا لیکن ہم نے اسے اپنے حق سے کم پایا تو لوٹا دیا اور لینے سے انکار کردیا۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجھاد ٤٨ (١٨١٢)، سنن الترمذی/السیر ٨ (١٥٥٦)، سنن النسائی/الفيء (٤١٣٨)، (تحفة الأشراف: ٦٥٥٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٤٨، ٢٩٤، ٣٠٨، ٣٢٠، ٣٤٤، ٣٤٩، ٣٥٢) (صحیح )
✏️وضاحت: ١ ؎: یہ اس وقت کی بات ہے جب کہ حجاج نے مکہ پر چڑھائی کر کے عبداللہ بن زبیر ؓ کو قتل کیا تھا۔
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: ان مالوں کا بیان جن کو رسول اللہ ﷺ مال غنیمت میں سے اپنے لئے چن لیتے تھے
حدیث نمبر: 2976
💞ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں جب رسول اللہ ﷺ نے وفات پائی تو امہات المؤمنین نے ارادہ کیا کہ عثمان بن عفان ؓ کو ابوبکر ؓ کے پاس بھیج کر رسول اللہ ﷺ کی میراث سے اپنا آٹھواں حصہ طلب کریں، تو ام المؤمنین عائشہ ؓ نے ان سب سے کہا (کیا تمہیں یاد نہیں) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے، ہم جو چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي ١٤ (٤٠٣٤)، الفرائض ٣ (٦٧٣٠)، صحیح مسلم/الجہاد ١٦ (١٧٥٨)، موطا امام مالک/ الکلام ١٢ (٢٧)، (تحفة الأشراف: ١٦٥٩٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٥، ٢٦٢) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
باب: ان مالوں کا بیان جن کو رسول اللہ ﷺ مال غنیمت میں سے اپنے لئے چن لیتے تھے
حدیث نمبر: 2974
🌹ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میرے ورثاء میری میراث سے جو میں چھوڑ کر مروں ایک دینار بھی تقسیم نہ کریں گے، اپنی بیویوں کے نفقے اور اپنے عامل کے خرچے کے بعد جو کچھ میں چھوڑوں وہ صدقہ ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مؤنة عاملي میں عاملي سے مراد کاشتکار، زمین جوتنے، بونے والے ہیں۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوصایا ٣٢ (٣٠٩٦)، فرض الخمس ٣ (٢٧٧٦)، الفرائض ٣ (٦٧٢٩)، صحیح مسلم/الجھاد ١٦ (١٧٦٠)، (تحفة الأشراف: ١٣٨٠٥)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/ الکلام ١٢ (٢٨)، مسند احمد (٢/٣٧٦) (صحیح )
2 924
🍁 *اللہ کی راہ میں لڑائی!*
🔹 *ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں لڑائی کی کیا صورت ہے؟ کیونکہ ہم میں سے کوئی غصہ کی وجہ سے اور کوئی غیرت کی وجہ سے جنگ کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سر اٹھایا، اور سر اسی لیے اٹھایا کہ پوچھنے والا کھڑا ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کے کلمے کو سربلند کرنے کے لیے لڑے، وہ اللہ کی راہ میں (لڑتا) ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-123»
2 924
🌺 *اللہ تعالیٰ کن کے ساتھ ہے؟*
🔹 *یقینا اللہ تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جواس سے ڈرگئے اوران لوگوں کے جونیکی کرنے والے ہیں۔*🔹
📗«سورۃ النحل-128»
2 924
🌸 *اللہ سب سے زیادہ قریب !*
🔹 *عمرو بن عنبسہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”رب تعالیٰ اپنے بندے سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری نصف حصے کے درمیان میں ہوتا ہے، تو اگر تم ان لوگوں میں سے ہو سکو جو رات کے اس حصے میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو تم بھی اس ذکر میں شامل ہو کر ان لوگوں میں سے ہو جاؤ (یعنی تہجد پڑھو)“.*🔹
📗«سنــن ترمذی -3579»
2 924
جب کسی آدمی کا نکاح ہوتا تو کچھ ایام وہ نمازِ فجر سے غائب رہتا۔جب سیدنا حارث بن حسان رضی اللہ عنہ کا نکاح ہوا تو وہ نماز فجر کی ادائیگی کے لئے آئے۔
لوگوں نے کہا:: أَتَخْرُجُ؟! وَإِنَّمَا بَنَيْتَ بِأَهْلِكَ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ؟
کیا آپ نماز کے لئے نکلتے ہیں ؟ حالانکہ اسی رات آپ نے اپنی بیوی کے ساتھ خلوت اختیار کی ہے۔؟
سیدنا حارث بن حسان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:وَاللهِ إِنَّ امْرَأَةً تَمْنَعُنِي مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فِي جَمعٍ لَامْرَأَةُ سَوْءٍ
اللہ کی قسم ایسی عورت جو مجھے نمازِ فجر باجماعت ادا کرنے سے روکے بلاشبہ بری عورت ہے۔
المعجم الكبير للطبراني(٣٣٢٤) وقال الهيثمي:إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
✍️حافظ عبدالرحمن المعلمي۔
#سلسلة_اقوال_السلف #نماز
2 924
⇚ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ میاں بیوی میں اختلاف نہ ہوں، یہ تو لازمی طور پر ہونے ہی ہوتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ انہیں کس طرح عقل و دانش اور حکمت و بصیرت سے حل کیا جاتا ہے۔
⇚ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ایک دوسرے کی غلطیاں بھلا دیتے ہیں اور سنگ دل نہیں ہوتے، یہی وہ لوگ ہیں جن سے بات کرنے میں لذت و سرور آتا ہے، ان سے ملاقات سے طبعیت سرشار ہو جاتی ہے ۔
⇚اچھی طرح جان لیں کہ جو پہلے معذرت کرتا ہے وہ بہادر وشجاع ہے، جو پہلے معاف کرتا ہے وہ قوی ہے اور جو غلطیاں بھلا دیتا ہے وہ سعادت مند ہے۔
⇚غلطی کا اعتراف کر لینا، حق قبول کر لینا اور اپنی اَنا قربان دینا گھریلو سعادت مندیوں کے ضامن ہیں۔
⇚ اے زوجین! سچائی اعتماد کی بنیاد ہے جبکہ جھوٹ سے الزامات لگنے کا خدشہ ہوتا ہے، ہمیشہ سچ بولیں، جھوٹ سے گریز کریں۔
📌 - یوٹیوب لنک :
https://youtu.be/zVvZfMjDcY0
✍🏻 ... (حافظ محمد طاھر)
2 924
💞 - ’’ *خــوش گـوار ازدواجی زندگی* ...
( میاں بیوی کے لیے راہ نما اصول)‘‘
✒️ - (خطبۂ مسجد الحرام از شیخ صالح بن عبد الله بن حمید حفظه الله ، ٢٦ مئی ٢٠٢٣ء، ٦ ذى القعدة ١٤٤٤هـ سے چند اہم فوائد، یہ خطبہ شادی شدہ اور عن قريب شادی کرنے والوں کے لیے نہایت مفید ہے۔)
⇚ خاندانی وگھریلو معاملات اور زوجین کے تعلقات میں بلا علم و تجربہ گُھسنا اور باتیں کرنا خاندان خراب کر دیتا ہے، فتنے برپا کر دیتا ہے اور آرام و سکون تباہ کر دیتا ہے۔
⇚شادی ایک نہایت خوبصورت و اعلی اور شرعی و انسانی رشتہ ہے جو حقوق کی حفاظت، دنیاوی واُخروی سعادت کا ضامن ہے اور طمانیت و سکینت کا باعث ہے ۔
⇚شادی کا کوئی متبادل راستہ نہیں ہے، اسے نکال دیں تو پیچھے تباہ کن شہوات، فطرتِ سلیمہ سے بغاوت اور مثالی معاشرے کی بربادی ہی بچتی ہے ۔
⇚ازدواجی زندگی کی حقیقت اور گھریلو آرام وسکون کا راز ’’حسنِ معاشرت‘‘ ہے ۔
⇚قرآن مجید میں تیرہ مقامات پر ازدواجی تعلق کو ’’معروف طریقے‘‘ کے ساتھ نبھانے کا ذکر آیا ہے اور یہ اس لیے ہے کہ میاں بیوی اور خاندان ومعاشرہ اچھی طرح جان لے کہ ازدواجی تعلقات کوئی ایسا میدان نہیں کہ جہاں برابری و مقابلے کی فضا ہو، سخت قوانین ہوں، آپس میں تنافر وتباغض اور انقباض و خشکی کا دور دورا ہو بلکہ یہ تو پیار ومحبت کا تعلق ہے جس میں ایک دوسرے کے حقوق بھی ہوتے ہیں اور مل جل کر ذمہ داریاں بھی کندھوں پر اٹھائی جاتی ہیں ۔
⇚ ’’حسنِ معاشرت‘‘ جامع کلمہ ہے جس کا معنی یہ ہے کہ میاں بیوی باہم حسن اخلاق سے پیش آئیں، ایک دوسرے کا بلاوجہ محاسبہ اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی و تدقیق سے گریز کریں۔
⇚ دل صاف ہوں، ایک دوسرے کے عیوب سے تغافل و چشم پوشی سے کام لیا جائے اور الله کی رضا کے کام کیے جائیں تو گھر بڑا خوبصورت بن جاتا ہے۔
⇚ایسا گھرانہ کتنا خوبصورت ہو گا جہاں میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کے احساسات کا اظہار کریں، ایک دوسرے کو بتائیں کہ میرے دل میں آپ کا کتنا مقام و مرتبہ ہے۔
⇚ حقیقی جذبات و احساسات کا اظہار تو زندگی کا مزا ہے، اس لیے میاں بیوی آپس میں پیار و محبت کے اچھے کلمات کہنے اور پیار کا اظہار کرنے میں کبھی بخل وکنجوسی سے کام نہ لیں، محبت بھرے کلمات بڑے پُر تاثیر اور گہرے ہوتے ہیں، دل پر جادو کا کام کرتے ہی۔
⇚ مسکراتے چہرے کا اثر تو کلمات اور باتوں سے بھی زیادہ ہوتا ہے ، میٹھے بول اور مسکراتے چہرے کے ذریعے دلوں کو اپنا گرویدہ بنا لینا حلال جادو ہے۔
⇚زبان کی بجائے اپنی عقل کو ہتھیار بنائیں، اونچا اونچا چیخنا چلانا نہیں بلکہ خاموشی آپ کی طاقت ہونی چاہیے ۔
⇚ آواز کو بلند نہ کریں بلکہ اپنے کلمات والفاظ کو بلند کریں، نرم لہجے کی طاقت گلا پھاڑ پھاڑ کر چیخنے چلانے سے زیادہ ہے۔
⇚ گھریلو مسائل کا علاج خاموشی کے ذریعے کریں ۔
⇚ہر انسان مدح وثناء کا بھوکا ہوتا ہے اس لیے تعریف کرنے میں کبھی بخل نہ کریں لیکن منافقت سے بچیں۔
⇚جس قدر آپ کا اسلوب بلند ہو گا اسی قدر آپ کا مقام بلند ہو گا۔
⇚مسکرانے کے لیے خوشگوار وقت کا انتظار نہ کریں بلکہ مسکرا کر اپنا وقت خوشگوار بنائیں ۔
⇚اے دولہا ودولہن! باہمی احترام گھروں میں محبت پیدا کرتا ہے، ایک دوسرے کا احترام پُرسکون گھر کا اہم رکن ہے، احترام اچھی تربیت کا مظہر ہوتا ہے۔
⇚ ہار مان کر اپنے گھر کو بچا لیں، ہار جائیں اور بدلے میں اپنے گھر والوں کے دل جیت لیں۔
⇚زوجین ایک دوسرے کی غلطیوں اور عیب چھپائیں، محاسن و خوبیاں پھیلائیں کریں ۔
⇚ آپ کے شریکِ سفر کو جو بات بری لگتی ہے اس سے خاموش رہیں، خوش کرنے والی باتیں کریں، جھگڑا چھوڑ دیں، اچھے الفاظ میں نصیحت کریں، غیر موجودگی میں دوسروں کے سامنے دفاع کریں ۔
⇚منہ پر کھری کھری سنانے کی بجائے، اشارے کناہے میں سمجھائیں ۔
⇚سب سے جامع اصول یہ ہے کہ گھر کے دیگر افراد کے ساتھ وہی سلوک اختیار کریں جو آپ اپنے ساتھ کروانے کے خواہاں ہیں۔
⇚نرمی پر مضبوطی سے کار بند رہیں، جس چیز میں بھی نرمی ہو اسے خوبصورت بنا دیتی ہے۔
⇚ معاف کرنا سیکھ لیں، یہ قوت کا سب سے اعلی درجہ ہے اور انتقام و بدلہ درحقیقت کمزور ترین شخص کی نشانی ہے ۔
⇚ معاف کرنا کمزوری نہیں، دل صاف رکھنا عیب نہیں اور جان بوجھ کر چشم پوشی کر جانا بے وقوفی نہیں بلکہ یہ تمام چیزیں تربیت، عقل اور قوت ہیں اور اگر ساتھ حسنِ نیت بھی شامل ہو تو یہ چیزیں عبادت بن جاتی ہیں۔
⇚حسنِ معاشرت میں تواضع بھی شامل ہے، تواضع انسان کو بلند کرتا ہے، جبکہ غرور و تکبر نیچا کر دیتا ہے۔
⇚ خوبیاں تلاش کریں، منفی چیزوں سے اغماض برتیں، زوجین اگر ایک دوسرے کی خوبیاں اور مثبت چیزیں تلاش کریں تو بہت مل جائیں گی۔
⇚ گھر کی کامیابی پُر اعتماد فضا پر قائم ہے، ایک دوسرے کے عیب اور خامیاں تلاش کرنے اور انہیں گن گن کر رکھنے سے مکمل طور پر بچیں۔
2 924
🍂 *ماں باپ کی نافرمانی !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے تم پر ماں (اور باپ) کی نافرمانی لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا، (واجب حقوق کی) ادائیگی نہ کرنا اور (دوسروں کا مال ناجائز طریقہ پر) دبا لینا حرام قرار دیا ہے۔ اور فضول بکواس کرنے اور کثرت سے سوال کرنے اور مال ضائع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2408»
2 924
🍁 *بڑا بہتان اور جھوٹ !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”سب سے بڑا بہتان اور سخت جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے یا جو چیز اس نے خواب میں نہیں دیکھی۔ اس کے دیکھنے کا دعویٰ کرے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسی حدیث منسوب کرے جو آپ نے نہ فرمائی ہو۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-3509»
2 924
🌼 *ہر آفت سے نجات !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5009»
