cookie

Ми використовуємо файли cookie для покращення вашого досвіду перегляду. Натиснувши «Прийняти все», ви погоджуєтеся на використання файлів cookie.

avatar

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

درس قرآن(تفسیر ابن کثیر)منتخب احادیثِ مبارکہ،اقوال السلف،علماء کرام کے اوڈیو،ویڈیو بیانات،فضائل اعمـال،ردِ الحـاد،تـزکیة النفـوس،قبر جنت و جہنم کا تذکرہ ،اصلاحی تحریریں وغیرہ کے موضاعات پر پوسٹیں ڈالی جائیں گی

Більше
Рекламні дописи
2 535
Підписники
-124 години
+137 днів
+1230 днів

Триває завантаження даних...

Приріст підписників

Триває завантаження даних...

*❈❦ 218 ❦❈* ☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞ ☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *☞ __بطور یقین دعوت:-* *★_ زندگی میں پورا دین لاؤ, پورا دین پورے دین کی دعوت سے ائے گا،* *★_ ایک عمل کی دعوت بطور عمل کے ایک عمل کی طرف بلانا بطور یقین کے، بطور یقین کے دعوت دینے والا اپنے اعمال میں ترقی کرے گا چاہے دوسرے نہ مانے،* *★_ ہمیں تو اللہ نے ایسی محنت دی ہے کہ اگر اس محنت پر دوسرے راضی نہ ہوں تو یوں کہیں کہ اللہ محنت کرنے والوں کو محروم نہیں فرمائیں گے، اتنی اسان محنت ہے،* *★_ جب تک اس محنت کو اپنی ذات کے لیے نہیں کرو گے تب تک اس محنت پر استقامت نہیں ہوگی، دعوت داعی کے لیے مفید ہے چاہے دوسرے نہ مانے، قیامت میں وہ انبیاء علیہ السلام جن کی بات کو کسی نے بھی نہیں مانا وہ بھی اتنے ہی کامیاب ہوں گے جتنے جن کے ماننے والے کئی ہوں گے، یوں نہیں کہا جائے گا کہ یہ اپنی محنت میں ناکام ہو گئے ،* *🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, جے پور اجتماع (17-02-2008),* *💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
Показати все...
🎍﷽ 🎍 ┯━══◑━═━┉─◑━═━━══┯ *●• عورت کی اصلاحی روشنی •●* *◐ پارٹ-20 ◐* ╥────────────────────❥ *⊙⇨ عورتوں کی اصلاح و تربیت کیوں ضروری ہے؟* *★_ اولاد کی اصلاح کے لئے عورتوں کی تعلیم کا اہتمام نہایت ضروری ہے کیونکہ عورتوں کی اصلاح نہ ہونے کا اثر مردوں پر بھی پڑتا ہے کیونکہ بچے اکثر ماؤں کی گود میں پلتے ہیں اور ان پر ماؤں کے اخلاق و عادات کا بڑا اثر ہوتا ہے حتیٰ کہ حکماء کا قول ہے کہ جس عمر میں بچہ اگرچہ بات نہ کر سکے مگر اس کے دماغ میں ہر بات ہر فعل منقش ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس کے سامنے کوئی بات بے جا اور نازیبا نہ کرنی چاہئے۔* *★_بلکہ بعض حکماء نے یہ لکھا ہے کہ بچہ جس وقت ماں کے پیٹ میں جنین ہوتا ہے اس وقت بھی ماں کے افعال کا اثر اس پر پڑتا ہے۔ اس لئے لڑکیوں کی تعلیم و اصلاح زیادہ ضروری ہے۔* *★_ بعض لوگ تعلیم کو تو سب کے لئے ضروری سمجھتے ہیں مگر تربیت کو سب کے لئے ضروری نہیں سمجھتے حالانکہ تربیت کی ضرورت تعلیم سے بھی اہم ہے_ تعلیم سے مقصود ہی تربیت ہوتی ہے۔ اس سے قطع نظر کرنے کی اور ضروری نہ سمجھنے کی تو کسی حال میں گنجائش نہیں ۔* *★_ زوجین ( میاں بیوی ) کا تعلق ایسا ہوتا ہے کہ ہر وقت کا سابقہ رہتا ہے اور مرد اپنی مصلحتوں کی وجہ سے قطع تعلق ( یعنی اس کو چھوڑنا ) پسند نہیں کرتا ۔ اور نہ عورتوں کی جہالت کو برداشت کرتا ہے تو یہاں ہمیشہ کے لئے لڑائی جھگڑا کی بنیاد قائم ہو جاتی ہے جس کے نتائج دونوں کے حق میں برے پیدا ہوتے ہیں ۔ اور دونوں کی زندگی موت سے بھی تلخ ( بدمزہ ) ہو جاتی ہے۔* *★_ اور ان سب کا سبب وہی شروع میں اصلاح کی طرف توجہ نہ کرنا ہے۔ لیکن اگر ایسا اتفاق ہو گیا تو یہ نہیں کہ ان لوگوں کو مل چھوڑ دیا جائے ۔ بلکہ جب بھی قدرت ہو تب ہی اس کی سعی ( کوشش ) کرنا ضروری ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہوا کہ ماں باپ یا پرورش کرنے والوں کے ذمہ بچوں کی تعلیم و تربیت ضروری ہوئی۔ اور شوہر کے ذمہ بیبیوں کی ۔* *®_ (اصلاح انقلاب ص ۲۰۱ ج ۲)* *📗عورت کی اصلاحی روشنی _,* ╥────────────────────❥ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
Показати все...
🎍﷽ 🎍 ┯━══◑━═━┉─◑━═━━══┯ *●• عورت کی اصلاحی روشنی •●* *◐ پارٹ-19 ◐* ╥────────────────────❥ *⊙⇨ عورتیں اپنے اخلاق کی اصلاح ضرور کریں:-* *★_ ہماری عورتوں کے اخلاق نہایت خراب ہیں۔ ان کو اپنی اصلاح کرانا نہایت ضروری ہے۔ اور یاد رکھو بغیر اخلاق کے درست ہوئے عبادت اور وظیفہ کچھ کار آمد نہیں۔* *★_ حدیث میں ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ ﷺ فلانی عورت بہت عبادت کرتی ہے۔ راتوں کو جاگتی ہے لیکن اپنے ہمسایوں ( پڑوسیوں ) کو ستاتی ہے فرما یا هي في النار کہ وہ دوزخ میں جائے گی ۔ اور ایک دوسری عورت کی نسبت عرض کیا گیا کہ وہ زیادہ عبادت نہیں کرتی مگر ہمسایوں سے حسن سلوک کرتی ہے فرما یا هی في الجنَّةِ کہ وہ جنت میں جائے گی ۔* *★_ مگر ہماری عورتوں کا سرمایہ بزرگی آج کل تسبیح اور وظیفہ پڑھنا رہ گیا۔ اخلاق کی طرف بالکل تو جہ نہیں ۔ حالانکہ اگر دین کا ایک جز بھی کم ہوگا تو دین نا تمام ( ناقص ) ہوگا۔* *®_(اصلاح انقلاب اصلاح النساء ملحقه حقوق الزوجین ص -۱۹۴)* *📗 عورت کی اصلاح کی روشنی_,* ╥────────────────────❥ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
Показати все...
* ⃝ ⃝☆ سال نو کا پیغام بسلسلہء محرم الحرام * ⃝ ⃝☆ *Saal e Naw Ka Paigham* ⃝ ⃝☆ #محرم_الحرام
Показати все...
Audio from 🩷 Alhamdulillah K Sh 🩷
Показати все...
AUD-20240708-WA0034.mp313.91 MB
Фото недоступнеДивитись в Telegram
༺ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ༻
اس چینل کے ذریعے سے آپ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بیانات تحاریر اور کتابیں حاصل کرسکتے ہیں
--ٹیلی گرام چینل لنک ↶ https://t.me/MuhammadTaqiUsmani
Показати все...
*❈❦ 217 ❦❈* ☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞ ☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *☞ __دعوت فرض عین ہے :-* *★_ دعوت سے امت میں اسباب ہدایت بڑھ جائیں گے جس طرح دعوت کے چھوٹنے پر اسباب جلالت بڑھتے ہیں، دعوت کا چھوٹ جانا یہ امت کی گمراہی کا سبب ہے دعوت کا وجود امت کی ہدایت کا سبب ہے یہ بات بالکل حق ہے،* *★_جو کام اپنی ذات کے لیے کیا جاتا ہے فرض عین ہوتا ہے جو دوسروں کے لیے کیا جائے وہ فرض کفایہ ہے, اللہ کے عذاب سے ڈرانا خود ڈرانے والے کی اپنی ذات کے لیے ہے نہ ماننے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا, دعوت دینے والے کو فائدہ نہ ہو یہ ممکن نہیں دعوت دائی کے لیے مفید ہے ,* *★_ایمان فرض عین ہے نماز فرض عین ہے اللہ کو یاد کرنا فرض عین ہے علم حاصل کرنا فرض عین ہے حقوق کی ادائیگی فرض عین ہے اخلاص کا سیکھنا فرض عین ہے، پھر جب ان چیزوں کا اپنے اندر پیدا کرنا فرض عین ہے تو پھر ان چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرنے کی محنت فرض عین ہوئی یا فرض کفایہ ؟* *★_اصل میں مغالطہ یہاں سے ہوا کہ بھلائی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا دوسروں کے لیے ہے، حضرت تھانوی رحمۃ اللہ نے اپنے ملفوظات میں لکھا ہے کہ میں جس منکر کو اپنے اندر سے نکالنا چاہتا تھا اس سے دوسروں کو روکا کرتا تھا اور جس معروف کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہتا تھا اس پر دوسروں کو آمادہ کرتا تھا،* *🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, جے پور اجتماع (17-02-2008),* *💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
Показати все...
🎍﷽ 🎍 ┯━══◑━═━┉─◑━═━━══┯ *●• عورت کی اصلاحی روشنی •●* *◐ پارٹ-18 ◐* ╥────────────────────❥ *⊙⇨قرآن پاک میں عورتوں کی اصلاح پر بھی بہت زور دیا گیا ہے:-* *★_ جس طرح نان نفقہ کے ذریعہ سے بیوی اور اولاد اور متعلقین کی جسمانی تربیت ضروری ہے اسی طرح علوم اور اصلاح کے طریقوں سے ان کی روحانی تربیت اس سے زیادہ ضروری ہے۔ اس میں بھی قسم قسم کی کوتاہیاں کی جاتی ہیں۔ بہت سے لوگ اس کو ضروری ہی نہیں سمجھتے یعنی اپنے گھر والوں کو نہ کبھی دین کی بات بتلاتے ہیں نہ کسی برے کام پر ان کو روک ٹوک کرتے ہیں ۔ بس ان کا حق صرف اتنا سمجھتے ہیں کہ ان کو ضروریات کے مطابق خرچ دے دیا اور‌ سبکدوش ہو گئے ۔* *★_ حالانکہ قرآن مجید میں نص صریح ہے۔* *"_ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَاراً _,* *"_اے ایمان والو اپنے گھر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔* *"_اس کی تفسیر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اپنے گھر والوں کو بھلائی یعنی دین کی باتیں سکھلاؤ۔ (حاکم)* *★_ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنی بیوی بچوں کو دین کی باتیں سکھلا نا فرض ہے ورنہ انجام دوزخ ہوگا۔ اور حدیث صحیح میں حضور ﷺ کا ارشاد ہے۔ (كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَن رَعِيَّتِهِ ) تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے قیامت کے روز ہر ایک سے اسکے ماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ (اصلاح انقلاب ص ۱۹۵ ج ۲۳ حیاۃ المسلمین ص ۷۱ )* *★_ ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ گھر والوں کو اللہ سے ڈراتے رہو اور تنبیہ کے واسطے ان سے ڈنڈے کو ختم نہ کردو۔* *📗 عورت کی اصلاح کی روشنی_,* ╥────────────────────❥ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
Показати все...
🌹🌹🎗🌹🌹🎗🌹 *مسنون ناشتہ* ---------🍯---------- نبی اکرمﷺکا کوئ بھی عمل حکمت سے خالی نہیں چاہے وہ زندگی کے کسی بھی پہلو سے متعلق کیوں نہ ہو۔ *سوال یہ پیدا ہوتا ہے*⁉️⁉️ کہ 👇🏻 *مسنون ناشتہ کیوں ضروری ہے* ❓❓❓❓❓❓❓ *جواب*👇🏻 🎗دین کے علم سیکھنے کا ایک بنیادی مقصد ہوتا ہے *ربانی یعنی رب والا بننا*ـ 🎗جس ذات نے پیدا کیا۔جس کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔جس نے سب کچھ دیا ہے۔ہمیں سب سے بڑھ کر اسی کا بننا ہے۔❣ 🎗ربانی بننے کے لیے کچھ مرحلے طے کربے ہیں۔جس میں 🌱اپنی ذات 🌱آس پاس کے لوگ 🌱ہمارا معاشرہ اور 🌱پوری دنیا کے لوگون کے ساتھ درست تعلقات ضروری ہیں۔ 🎗درست تعلقات کے لیے ہمارے مختلف پہلوؤں کو منظم ہونا ضروری ہے۔جن مین👇🏻 🌱جسمانی 🌱ذہنی 🌱روحانی 🌱سماجی اور 🌱معاشرتی پہلو وغیرہ شامل ہیں۔ 🎗اسلام نے زندگی گزارنے کا ہر طریقہ سکھا دیا ہے۔ *گھر میں داخل ہونے سے لے کر کھانے پینے کی سنت تک موجود ہے*۔ اور 👇🏻 🎗 *صحت مند کھانا بھی اسی میں شامل ہے*ـکیونکہ 🌟 *ہر کام کے لیے محنت ضروری ہے۔محنت کے لیے صحت اور صحت کے لیے درست عادات اور دوست عادات کے لیے صحت مند کھانا۔*🌟 🎗صحت مند کھانا بھی عبادت ہے۔❣ سورةالبقرة میں امت وسط کی ذمہ داریوں میں پہلا حکم *کھاؤ حلال اور طیب*ہے۔❣ 🎗خراب کھاناصحت خراب کرتا ہے ۔مختلف بیماریوں کو پیدا کرتا ہے۔ایسی بیماریاں جو *عبادات اور خدمت خلق میں حلل ڈالتی ہیں*۔ 🎗غذا وہ لی جاءے جو طبیعت کے موافق ہو۔ 🎗نبی اکرمﷺکو سب کچھ وحی الہی کے مطابق سکھایا گیا ہے۔اس لیے ہمیں غذا کو سنت اور نیک مقصد کی تکمیل کے کھانی چاہیے تو وہ زیادہ باعث اجر ہوگا۔ *إن شاء الله* ---------🍯--------- *آپ ﷺ کا ناشتہ*👇🏻 🎗آپ ﷺصبح پانی میں شھد ملا کر پیتے تھے۔ *اگر روزانہ ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شھد ملا کرنہار منہ پی جاءے تو اس سے وزن بھی کم ہوگا اور پیٹ بھی صحیح رہے گا*۔ 🎗نبیذ تمر بھی پیتے تھے۔ *7چھوہارے یا کھجور رات کو ایک گلاس پانی میں کسی مٹی کے برتن میں ڈال کر رکھین اور صبح نہارمنہ پی لیں اور چاہے تو کھجور اور چھوہارے کھا لیں*۔ یہ مکمل ناشتہ بھی ہے اور صحت کا راز بھی۔👆🏻 🎗 کھجور کا کھانا باعث صحت و تقویت ہے۔آپ ﷺنے فرمایا::: *”جو 7 عجوہ کھجور کھاءے تو وہ اس دن زہر اور جادو کے نقصان سے بچا رہتا ہے“* ---------🍯---------- 📔 *طب نبوی*کی پوری کتاب میں بےشمار غزاؤں کی افادیت ہے اور ان کے combinations ہیں کہ کس طرح کی غزا کیسے فائدہ مند ہے۔ مثلا 🍯 *شھد کی تاثیر پانی میں الگ ہے اور ویسے کھانا الگ ہے* --------🍯------------ تو اپنی غزا میں سنت کے مطابق کھانے شامل کریں اور اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ ہم مل کر ایک مضبوط اور صحتمند *حزب اللہ* بن سکیں۔۔۔❣❣❣
Показати все...
Фото недоступнеДивитись в Telegram
‏ہمارے پاس’’ قرآن عظیم الشان‘‘ موجود ہے ، عزت اور غلبے والی کتاب۔۔۔ ایسا علم کہ جس کے مقابلے کا کوئی علم ہی نہیں ہے ، ایسا نور کہ اس کے مقابلے کی کوئی روشنی نہیں ہے
Показати все...
Оберіть інший тариф

На вашому тарифі доступна аналітика тільки для 5 каналів. Щоб отримати більше — оберіть інший тариф.