cookie

Ми використовуємо файли cookie для покращення вашого досвіду перегляду. Натиснувши «Прийняти все», ви погоджуєтеся на використання файлів cookie.

avatar

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

مسلمانوں کی گمراہ کی بڑی وجہ قرآنِ پاک سے دوری ہے نبیﷺ ایسے بدبختوں کے خلاف اللہ سے شکایت کریں گے جس نے قرآن ترک کردیا ،ہمارے اس چینل میں قرآن مجید آسان انداز میں لفظ با لفظ ترجمے کے ساتھ ڈالا جاتا ہے صدقہ جاریہ کی غرض سے چینل جوائن اینڈ شیئر کریں-

Більше
Рекламні дописи
4 048
Підписники
+624 години
+27 днів
-1730 днів

Триває завантаження даних...

Приріст підписників

Триває завантаження даних...

Фото недоступнеДивитись в Telegram
✅✅✅✅✅✅✅
DOCTOR ISRAR AHMED SAHAB
ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کا چینل جوائن کریں جس میں مرحوم کے مختصر و مفصل بیانات اور آپکی تفسیرِ قرآن نشر کی جاتی ہے۔
✈️ 𝗝𝗼𝗶𝗻 𝗗𝗿 𝗜𝘀𝗿𝗮𝗿 𝗔𝗵𝗺𝗲𝗱 𝗧𝗲𝗹𝗲𝗴𝗿𝗮𝗺 𝗖𝗵𝗮𝗻𝗻𝗲𝗹 https://t.me/DrIsrarahmedra
📞 𝗙𝗼𝗹𝗹𝗼𝘄 𝗗𝗿 𝗜𝘀𝗿𝗮𝗿 𝗔𝗵𝗺𝗲𝗱 𝗦𝗮𝗵𝗮𝗯 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽 𝗖𝗵𝗮𝗻𝗻𝗲𝗹 https://whatsapp.com/channel/0029VaEaOv81yT2GA6y4sJ3q
Показати все...
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 20 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ وَّزِيۡنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٌ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ‌ؕ كَمَثَلِ غَيۡثٍ اَعۡجَبَ الۡكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَكُوۡنُ حُطٰمًا‌ؕ وَفِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ۙ وَّمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٌ‌ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ ۞ لفظی ترجمہ: اِعْلَمُوْٓا: جان لو | اَنَّمَا: بیشک | الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا: دنیا کی زندگی | لَعِبٌ: کھیل ہے | وَّلَهْوٌ: اور دل لگی ہے | وَّزِيْنَةٌ: اور زینت ہے | وَّتَفَاخُرٌۢ: اور باہم فخر کرنا | بَيْنَكُمْ: آپس میں | وَتَكَاثُرٌ: اور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا | فِي الْاَمْوَالِ: مال میں | وَالْاَوْلَادِ ۭ: اور اولاد میں | كَمَثَلِ غَيْثٍ: مانند مثال ایک بارش کے ہے | اَعْجَبَ الْكُفَّارَ: خوش کیا کسانوں کو | نَبَاتُهٗ: اس کی نباتات نے | ثُمَّ يَهِيْجُ: پھر وہ خشک ہوجاتی ہے | فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا: پھر تم دیکھتے ہو اس کو کہ زرد ہوگئی | ثُمَّ يَكُوْنُ: پھر وہ ہوجاتی ہے | حُطَامًا ۭ: ریزہ ریزہ | وَفِي الْاٰخِرَةِ: اور آخرت میں | عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙ: سخت عذاب ہے | وَّمَغْفِرَةٌ: اور بخشش | مِّنَ اللّٰهِ: اللہ کی طرف سے | وَرِضْوَانٌ ۭ: اور رضا مندی | وَمَا: اور نہیں | الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ: دنیا کی زندگی | اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ: مگر دھوکے کا سامان ترجمہ: خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل دل لگی کا سامان اور ظاہری ٹیپ ٹاپ ہے اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش ہے۔ (انسانی زندگی کی مثال ایسے ہے) جیسے بارش برستی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی روئیدگی کسانوں کو بہت اچھی لگتی ہے پھر وہ کھیتی اپنی پوری قوت پر آتی ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہوجاتی ہے پھر وہ کٹ کر چورا چورا ہوجاتی ہے۔ اور آخرت میں بہت سخت عذاب ہے اور (یا پھر) اللہ کی طرف سے مغفرت اور (اس کی) رضا ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو سوائے دھوکے کے ساز و سامان کے اور کچھ نہیں ہے۔
Показати все...
Add a comment
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 19 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡ‌ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ  ۞ لفظی ترجمہ: وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: اور وہ لوگ جو ایمان لائے | بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ: اللہ پر اور اس کے رسولوں پر | اُولٰٓئِكَ: یہی لوگ | هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ ڰ: وہ سچے ہیں | وَالشُّهَدَآءُ: اور شہید ہیں | عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭ: اپنے رب کے نزدیک | لَهُمْ اَجْرُهُمْ: ان کے لیے ان کا اجر ہے | وَنُوْرُهُمْ ۭ: اور ان کا نور ہے | وَالَّذِيْنَ: اور وہ لوگ | كَفَرُوْا: جنہوں نے کفر کیا | وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ: اور انہوں نے جھٹلایا ہماری آیات کو | اُولٰٓئِكَ: یہی لوگ | اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ: جہنم والے ہیں ترجمہ: اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر وہی ہیں صدیق اور شہداء اپنے رب کے پاس ان کے لیے ہوگا ان کا اجر اور ان کا نور۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہی دوزخ والے ہیں۔ ؏
Показати все...
Add a comment
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 18 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ۞ لفظی ترجمہ: اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ: بیشک صدقہ کرنے والے مرد | وَالْمُصَّدِّقٰتِ: اور صدقہ کرنے والی عورتیں | وَاَقْرَضُوا اللّٰهَ: اور انہوں نے قرض دیا اللہ کو | قَرْضًا حَسَنًا: قرض حسنہ | يُّضٰعَفُ: دوگنا کیا جائے گا | لَهُمْ: ان کے لیے | وَلَهُمْ: اور ان کے لیے | اَجْرٌ كَرِيْمٌ: اجر ہے عزت والا ترجمہ: یقینا صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور جو قرض دیں اللہ کو قرض حسنہ ان کو کئی گنا بڑھا کردیا جائے گا اور ان کے لیے بڑا باعزت اجر ہے۔
Показати все...
Add a comment
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 17 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا‌ؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ۞ لفظی ترجمہ: اِعْلَمُوْٓا: جان لو | اَنَّ اللّٰهَ: بیشک اللہ تعالیٰ | يُحْيِ الْاَرْضَ: زندہ کرتا ہے زمین کو | بَعْدَ مَوْتِهَا ۭ: اس کی موت کے بعد | قَدْ بَيَّنَّا: تحقیق بیان کیں ہم نے | لَكُمُ: تمہارے لیے | الْاٰيٰتِ: آیات | لَعَلَّكُمْ: تاکہ تم | تَعْقِلُوْنَ: تم عقل سے کام لو ترجمہ: جان لو کہ اللہ زندہ کردیتا ہے زمین کو اس کے مرنے کے بعد۔ ہم نے تو تمہارے لیے اپنی آیات خوب واضح کردی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو
Показати все...
👍 1
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 16 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلَمۡ يَاۡنِ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُهُمۡ لِذِكۡرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الۡحَـقِّۙ وَلَا يَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ‌ؕ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ ۞ لفظی ترجمہ: اَلَمْ يَاْنِ: کیا نہیں وقت آیا | لِلَّذِيْنَ: ان لوگوں کے لیے | اٰمَنُوْٓا: جو ایمان لائے ہیں | اَنْ تَخْشَعَ: کہ جھک جائیں | قُلُوْبُهُمْ: ان کے دل | لِذِكْرِ اللّٰهِ: اللہ کے ذکر کے لیے | وَمَا نَزَلَ: اور جو کچھ اترا | مِنَ الْحَقِّ ۙ: حق میں سے | وَلَا يَكُوْنُوْا: اور نہ وہ ہوں | كَالَّذِيْنَ: ان لوگوں کی طرح | اُوْتُوا الْكِتٰبَ: جو دیئے گئے کتاب | مِنْ قَبْلُ: اس سے قبل | فَطَالَ: تو لمبی ہوگئی | عَلَيْهِمُ الْاَمَدُ: ان پر مدت | فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ ۭ: تو سخت ہوگئے ان کے دل | وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ: اور بہت سے ان میں سے | فٰسِقُوْنَ: نافرمان ہیں ترجمہ: کیا ابھی وقت نہیں آیا ہے اہل ایمان کے لیے کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد کے لیے اور اس (قرآن) کے آگے کہ جو حق میں سے نازل ہوچکا ہے ؟ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی تو جب ان پر ایک طویل مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان کی اکثریت اب فاسقوں پر مشتمل ہے۔
Показати все...
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 15 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَالۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنۡكُمۡ فِدۡيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ؕ مَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ‌ؕ هِىَ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ ۞ لفظی ترجمہ: فَالْيَوْمَ: تو آج | لَا يُؤْخَذُ: نہ لیا جائے گا | مِنْكُمْ: تم سے | فِدْيَةٌ: کوئی فدیہ | وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ: اور نہ ان لوگوں سے | كَفَرُوْا ۭ: جنہوں نے کفر کیا | مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ۭ: ٹھکانہ تمہارا آگ ہے | هِىَ: وہ | مَوْلٰىكُمْ ۭ: دوست ہے تمہاری | وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ: اور بدترین انجام۔ ٹھکانہ ترجمہ: تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی کافروں سے۔ تمہارا ٹھکانہ آگ ہے وہی تمہاری غم خوار ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔
Показати все...
Фото недоступнеДивитись в Telegram
محمّد اجمل رضا قادری آفیشل💙 پاکستانی سنی، صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور یوٹیوبر ہیں۔ وہ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر کے لیے قابل ذکر ہیں۔
Join Telegram ✈️ https://t.me/MuhammdAjmalRazaQadriOfficial
Показати все...
القرآن - سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 14 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يُنَادُوۡنَهُمۡ اَلَمۡ نَكُنۡ مَّعَكُمۡ‌ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنَّكُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَارۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ الۡاَمَانِىُّ حَتّٰى جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ ۞ لفظی ترجمہ: يُنَادُوْنَهُمْ: وہ پکاریں گے ان کو | اَلَمْ: کیا نہ | نَكُنْ: تھے ہم | مَّعَكُمْ ۭ: تمہارے ساتھ | قَالُوْا: وہ کہیں گے | بَلٰى: کیوں نہیں | وَلٰكِنَّكُمْ: لیکن تم نے | فَتَنْتُمْ: فتنے میں ڈالا تم نے | اَنْفُسَكُمْ: اپنے نفسوں کو | وَتَرَبَّصْتُمْ: اور موقعہ پرستی کی تم نے | وَارْتَبْتُمْ: اور شک میں پڑے رہے تم | وَغَرَّتْكُمُ: اور دھوکے میں ڈالا تم کو | الْاَمَانِيُّ: خواہشات نے | حَتّٰى جَآءَ: یہاں تک کہ آگیا | اَمْرُ اللّٰهِ: اللہ کا فیصلہ | وَغَرَّكُمْ: اور دھوکے میں ڈالا تم کو | بِاللّٰهِ: اللہ کے بارے میں | الْغَرُوْرُ: بڑے دھوکے باز نے ترجمہ: وہ (منافق) انہیں پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے : ہاں کیوں نہیں ! (تم تھے تو ہمارے ساتھ ہی)۔ لیکن تم نے اپنے آپ کو (اپنے ہاتھوں) فتنے میں ڈالا اور تم گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے اور تم لوگ شکوک و شبہات میں پڑگئے اور تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تمہاری خواہشات نے یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا اور تمہیں خوب دھوکہ دیا اللہ کے معاملے میں اس بڑے دھوکے باز نے۔
Показати все...