476
Підписники
Немає даних24 години
Немає даних7 днів
+430 днів
Архів дописів
Repost from N/a
۔
*محبت کیجئے*
*عزت لیجیئے*
https://telegram.me/islahitehrir/85
شاید لوگ محبت کو
جان نہیں پائے کہ محبت کتنی
پائیدار چیز ہے۔
انہوں نے محبت جیسے
مقدس رشتے کو ذلیل کر دیا ہے۔
*محبت*
پھول کی پتیوں میں نہیں
چھپی ہوتی ،
دل کے نہاخانوں میں بند ہوتی ہے۔
*محبت*
چمڑوں کی پسند کا نام نہیں،
کردار کی خوشبو کا نام ہے۔
*محبت*
ایک دوسرے کو طعنہ دینے،
الزام لگانے، رُسوا کرنے،
شرمندگی کرنے ،
کسی کی یاد میں جلنے
یا بے چینی و بے قراری کا
نام نہیں
بلکہ اللہ کے لیئے
دو دلوں کے مل جانے کا نام ہے۔
" اللہ کے لیئے "
اسکا مطلب یہ ہے کہ
محبت وہ ہے جس کے
درمیان اللہ کا ڈر موجود ہو،
جس کی بنیاد
تقوی پر رکھی گئی ہو۔
قرآن کریم کی
ایک آیت سناتا ہوں
جس نے محبت کو پاکیزگی دے دی،
محبت کو عبادت قرار دیا،
رب کی رضوان اور
خوشنودی لینے کا ذریعہ بنا دیا،
جس نے
محبت کے پھول میں
ہمیشگی بھر دی،
جس نے محبت کے لفظ میں
بقاء اور وفا لکھ دی،
جس نے بتا دیا کہ
دوستی کا مطلب وفا ہے
ہمیشہ کے لیئے وفا،
وہ دوستی ہی کیا جو کل
دشمنی میں بدل جائے۔
آؤ! ایک ایسی آیت سناتا ہوں
جو ہماری سوسائٹی میں
موجود محبت کے شہوتی نظریہ کو
کھرچ کے رکھ دیتی ہے۔
سورت
الزخرف میں فرمایا:
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَىٕذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَ(67)
"وہ (قیامت کا ) دن جب آئے گا تو
تمام دوست ایک دوسرے کے دشمن
بن جائیں گے ،
سوائے ان کے (جن کی دوستی )
تقوی ( کے مضبوط ستون)
پر کھڑی ہوگی۔ "
یہ آیت بتاتی ہے کہ
دوستی کی پائیداری
گلاب کے پھول میں ،
کڑا پہنانے،
انگوٹھی یا ہار گفٹ کرنے،
کسی کے سامنے
گھٹنے ٹیک کر پروپوز کرنے،
ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر
پارکوں کا چکر لگانے،
بازوؤں پر محبوب کے نام کے
ٹیٹوز بنوانے ،
کتاب کے ہر صفحے پر
محبوب کے نام کا
فرسٹ لیٹر لکھنے
یا مسیجز میں :
مجھے تم سے محبت ہے
میری زندگی کی ہر خوشی
تمہارے نام ہے
میری سانسیں تمہاری سانسوں سے
جڑی ہیں
میرا دل تمہارے ہاتھ میں گروی ہے
میرے زندگی کی بہار تم ہو
جیسے
الفاظ لکھنے میں نہیں ہے۔
دوستی وہی ہے
جس کو دوام (Eternity) حاصل ہو اور
یہ وہی دوستی ہے
جس میں دو شخصوں کے
درمیان تقوی کی دیوار موجود ہو۔
ایسی دیوار
جو ہر ایک کو اس کی حدود میں رکھے اور
ایک دوسرے کے لیئے
اللہ کے قرب کا ذریعہ بنے۔
اس لیئے
اللہ تعالی نے اسی سورت زخرف کی
اگلی آیات میں
*متقی دوستوں* کا
انعام بتاتے ہوئے فرمایا:
فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
" اس جنت میں ہر وہ چیز ہوگی
جس کی نفسوں میں خواہش ہو گی اور
جس سے آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی۔
اس جنت میں تم ہمیشہ رہوگے "
(سورت زخرف: 71)
یعنی نفس اور
آنکھ کی شہوتوں کو قابو کرکے
محبت کو پاکیزہ بنانے والے
جنت میں دائمی نعمتوں کے مستحق
قرار پاینگے۔
*ربِ محبت ۔۔* !
ہماری محبتوں کو پاکیزہ کر دے۔
حضرات اپنی اہلیہ کو اور
خواتین اپنے سردار کو
حقیقی محبت سے روشناس رکھیں
*انی احبک فی اللہ*
الفرقان کسوٹی ہے_
اھدنا الصراط المستقیم آمین
اخوکم
منقول
۔---------------- ۔
https://telegram.me/islahitehrir/85
۔
۔
کوفی لا یوفی کے کردار سے اگر عیران تائب ہو جاۓ تو یہ اتحاد تاریخ کا سنہرا دور ہوگا ۔
https://www.facebook.com/share/1EPcTA4znD/
۔
۔
لفظ سے آگے نہیں جانے دوں گا حافظ جلال الدین قاسمی حفظه الله
مناظرہ طلاق
طارق مسعود
https://www.facebook.com/share/v/14vuE1bHf4i/
۔
۔
Kitne Aise Hain Jin Tak Aabtak Dawat Nahi Pahonchi Hai | Shaykh Waseem Qazi Madani {حفظه الله} #shorts
#islamiclectures #dawat
https://www.facebook.com/share/r/19p5ZuaqBp/
۔
۔
جو لوگ صحابہ کرام اور خلفائے راشدین سے راضی نہیں ہوئے وہ سعودی حکومت سے کیسے راضی ہوسکتے ہیں؟!!!
https://www.facebook.com/share/1Dq3cejHKG/
۔
صحیح مسلم کی ایک حدیث کی شرح | | جمعیت اہل حدیث سندھ
https://jamiatsindh.org/ur/dawat-e-ahle-hadith-magazine/2019/june-2019/5186/
