ISLAM WITH EMAN
Відкрити в Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Показати більше1 278
Підписники
-124 години
-17 днів
-1430 днів
Архів дописів
1 278
🔷 چور بھی کہے چور چور 🔷
برطانیہ اور فرانس کے درمیان چلنے والی ایک ریل جو برطانیہ جا رہی تھی، اس میں مسافروں کی گنجائش کے مطابق تعداد پوری ہوچکی تھی، سوائے ایک نشست کے جو خالی رہ گئی تھی. دو افراد کے لیے مختص نشستوں پر ایک پر پہلے سے فرانسیسی خاتون براجمان تھی، اتفاق سے ریل گاڑی کی روانگی سے چند لمحے قبل ایک انگریز شخص ریل میں سوار ہوا اور اس خالی نشست پر فرانسیسی خاتون کے برابر میں بیٹھ گیا۔
فرانسیسی خاتون کے چہرے پر گہری تشویش کے سائے لہرا رہے تھے، وہ اپنی حرکات و سکنات سے مضطرب دکھائی دے رہی تھی، جب اس کے چہرے پر شدید تناؤ نمودار ہوا تو انگریز شخص سے رہا نہ گیا اور پوچھ بیٹھا، آپ کیوں اتنی پریشان ہیں؟
اس خاتون نے ہچکچاتے ہوئے کہا "میرے پاس برطانیہ قانون کے مطابق مجاز رقم سے زیادہ رقم ہے، جو 10,000 برطانوی پاؤنڈ بنتے ہیں. فرانس میں اتنی رقم رکھنا جرم نہیں ہے مگر برطانیہ میں تو یہ جرم ہے، نجانے وہاں میرے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟"
انگریز کہنے لگا، یہ تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، اتفاق سے میرے پاس چند سو پاؤنڈ ہیں، اگر آپ راضی ہوں تو، آپ رقم کو اس طرح تقسیم کریں کہ آدھی یعنی 5000 پاؤنڈ مجھے دے دیں، اور بقیہ آپ کے پاس رہیں گے، بالفرض اگر پولیس ہم دونوں میں سے کسی ایک کو گرفتار کر لے، تو پھر بھی نصف رقم بچ جائے گی. آپ اپنا لندن اور فرانس کا پتہ مجھے لکھ دیں تاکہ صورتحال کے مطابق آپ کو آپ کی امانت واپس کر دوں۔
فرانسیسی خاتون نے نے اسے اپنے گھر کا مکمل پتہ لکھ کر دے دیا۔
ریل سے اتر کر فرانسیسی خاتون پولیس کی تفشیشی رکاوٹوں کے درمیان سے بغیر کسی رکاوٹ کے تقریباً گزر ہی چکی تھی کہ، انگریز شخص پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے چیخا، "جناب ، اس عورت کو پکڑیں، یہ دس ہزار پاؤنڈ غیر قانونی طور پر لے کر جارہی ہے، اس رقم میں سے آدھی رقم میرے پاس ہے اور باقی آدھی اس کے پاس، میں برطانیہ کا محب وطن شہری ہوں، اور میں اپنے ملک کے ساتھ غداری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا. میں نے جان بوجھ کر اس کے ساتھ تعاون کیا تاکہ عظیم برطانیہ سے میری حب الوطنی ثابت ہو سکے۔
پولیس نے عورت کو پکڑ لیا، اور جب دوبارہ معائنہ کیا تو اس کے پاس سے رقم برآمد ہوگئی، اور اس نے برطانوی شہری کے الزامات کی بھی تصدیق کردی،
بعد ازاں برآمد ہوئی رقم کو ضبط کر لیا گیا۔ انگریز شخص نے بھی اپنے پاس رکھے ہوئے پانچ ہزار پاؤنڈ نکال کر پولیس کے حوالے کردیئے.
پولیس افسران نے منی لانڈرنگ سے قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس شخص کا شکریہ ادا کیا، اور اس کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا.
پولیس حکام نے خاتون کو دوسری ریل کے ذریعے واپس فرانس روانہ کر دیا۔
چند دن گزرے تو فرانسیسی خاتون نے دروازے پر دستک کے جواب میں جب دروازہ کھولا تو اسی انگریز شخص کو دروازے کے سامنے کھڑا پایا، حیرانی اور غصے کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس نے انگریز سے کہا کہ تم کتنے جھوٹے اور مکار شخص ہو جس نے دھوکے کے ساتھ میری رقم پولیس کو برآمد کروا دی، اور دیکھو تم کتنے بے شرم بھی ہو کہ ایک بار پھر میرے سامنے ڈھٹائی سے کھڑے ہو.
انگریز نے اس فرانسیسی خاتون کی کسی بھی ترش بات کا جواب دینے کی بجائے، اسے ایک لفافہ تھمایا جس میں 15000 پاؤنڈ تھے۔اور سپاٹ لہجے میں کہنے لگا، یہ آپ کی رقم اور ساتھ میری طرف سے انعام بھی ہے.
فرانسیسی عورت اس کی بات سن کر حیران رہ گئی کہ یہ کیا ماجرا ہے؟
انگریز نے کہا، "میم، آپ کا غصہ بجا ہے، لیکن اس وقت میں پولیس کی توجہ اپنے بیگ سے ہٹانا چاہتا تھا، جس میں تین ملین پاؤنڈ تھے، مجھے اس لیے یہ چال چلنی پڑی اور آپ کے دس ہزار پاؤنڈ جاتے رہے، جو میرے لیے ذرا بھی مہنگا سودا نہیں تھا......
🔘 کبھی کبھی چیخ چیخ کر حب الوطنی، قانون کی پاسداری اور غیرت کا دعویٰ کرنے والے درحقیقت چور بھی ہوسکتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4779
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌸 امام خمینیؒ کا مختصر تعارف 🌸
📜 سید روح اللہ موسوی خمینیؒ جوکہ امام خمینیؒ کے نام سے مشہور، شیعہ مرجع تقلید اور ایران کے اسلامی انقلاب کے رہبر اور بانی ہیں، آپ نے سنہ 1962ء سے ایران میں پہلوی بادشاہت کے خلاف جدوجہد شروع کیا۔ حکومت نے دو مرتبہ آپ کو گرفتار کیا، دوسری مرتبہ گرفتاری کے بعد آپ کو پہلے ترکی اور پھر عراق جلاوطن کر دیا، حوزہ علمیہ نجف میں 13 سال تک انقلابی افراد کی قیادت کے ساتھ دینی علوم کی تدریس اور تالیف کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایران میں حکومت کے خلاف عوامی تحریکوں میں تیزی آنے کے بعد یکم فروری سنہ 1979ء کو آپ ایران واپس آئے، 11 فروری سنہ 1979ء کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اپنی عمر کے آخری لمحات تک اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور قائد رہے۔
💐 ولایت مطلقہ فقیہ آپ کا سب سے اہم سیاسی نظریہ ہے جو تشیع کے اعتقادات پر مبنی ہے آپ نے ایران کے اسلامی حکومت اور اس کے آئین کو اسی نظریے کے مطابق تشکیل دینے کی کوشش کی، امام خمینی کی نظر میں حکومت کا فلسفہ وجودی ہی فقہ اور شریعت کو عملی جامہ پہنانا ہے، فقہ کے بارے میں ان کے اسی نظریے کی بنا پر آپ فقہ کے روایتی ڈھانچے کو محفوظ رکھتے ہوئے اس میں جدت پسندی کے قائل تھے، اجتہاد میں زمان و مکان کی تاثیر کا نظریہ اور بعض دیگر مؤثر فتوے اسی نقطہ نظر کا نتیجہ ہیں۔
🌹 آپ حوزہ علمیہ کے رایج علوم یعنی فقہ و اصول کے علاوہ اسلامی فلسفہ اور عرفان نظری میں بھی صاحب نظر اور صاحب تالیف تھے، اسی طرح آپ کا شمار علمائے اخلاق میں بھی ہوتا تھا اور حوزہ علمیہ قم میں تدریس کے دوران آپ مدرسہ فیضیہ میں درس اخلاق بھی دیا کرتے تھے آپ نہایت سادہ زیست اور زاہدانہ طریقت کے مالک تھے۔
👈 4 جون 1989ء کو 87 سال کی عمر میں معدے کے کینسر کی وجہ سے تہران میں آپ نے وفات پائی 5 جون کو مصلائے تہران میں آپ کی تشییع جنازہ ہوئی، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد رضا گلپایگانی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور 6 جون کو تقریباً ایک کروڑ عقیدت مندوں کی موجودگی میں آپ کو بہشت زہراء میں دفن کیا گیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل سائٹ نے امام خمینیؒ کی تدفین میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کو ایران کی اسوقت کی آبادی کا چھٹا اور اب تک کی سب سے بڑا اجتماع قرار دیا ہے۔
🔘 ایران میں ہر سال 5 جون کو امام خمینیؒ کی رحلت کی مناسبت سے سرکاری چھٹی ہوتی ہے اس دن ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد ہوتے ہیں، ان میں سے ایک تہران میں امام خمینیؒ کے مرقد پر پوری دنیا سے لوگ جمع ہو کر آپ کی برسی مناتے ہیں، جس سے ایران کے موجودہ سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای خطاب کرتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند ائے تو دوسروں کی معلومات کیلئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
تھامارا مارٹنیز کہتی ہیں کہ ’فرج (اندام نہانی کا انتہائی بیرونی حصہ) کو صابن دیگر دستیاب مصنوعات سے صاف ستھرا کیا جا سکتا ہے مگر پھر بھی ان اشیا کا استعمال اس بات پر منحصر ہے کہ کیا ایسا کرنے سے آپ کو جلن تو نہیں ہوتی یا انفیکشن تو نہیں ہو جاتا۔ میں تجویز کرتی ہوں کہ خواتین کے جسم کے اس حصے کو دن میں کم از کم ایک مرتبہ لازماً پانی سے دھوئیں۔‘
تاہم ماہرین جنسیات اس بات پر متفق ہیں کہ فرج کے علاوہ اندام نہانی کے اندر کے حصوں بازار میں دستیاب مصنوعات سے صاف کرنے کے خطرات فوائد سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں اسی لیے وہ ان مصنوعات کو استعمال کرنے کی ہرگز سفارش نہیں کرتے ہیں۔
ایسی مصنوعات کو استعمال کرنے سے درج ذیل ممکنہ خطرات یا منفی ردعمل ہو سکتے ہیں:
پی ایچ میں تبدیلی (جلد کی ہائیڈروجن کی صلاحیت)
جلن اور کھجلی
اس مادے میں کمی جو اندام نہانی کو چکنا رکھتا ہے
الرجی
بیماریوں کے لگنے کے خطرے میں اضافہ
حمل کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیاں، جیسا کہ قبل از وقت پیدائش کے خطرات کا بڑھ جانا
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر ’ہمارا جسم اتنا عقلمند ہے کہ وہ اپنی داخلی حفظان صحت کو برقرار رکھنے کا طریقہ جانتا ہے۔‘ یعنی ہمیں صرف باقاعدگی سے بیرونی حصوں کی صفائی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔
برائٹ کا کہنا ہے کہ خواتین کے عضو مخصوصہ اور اس کے ارد گرد کے حصے پر خارش سے نمٹنے کے لیے نمدار کر دینے والی کریمیں موجود ہیں تاہم ایسی تمام مصنوعات سے دور رہنا چاہیے جن کا استعمال اس حصے کو خوشبودار بنانے کے لیے کیا جاتا ہے جیسا کہ خوشبودار صابن یا ڈیوڈرینٹس وغیرہ کیونکہ ان کے استعمال سے جسم کے اس حصے میں بیکٹیریا کے ممکنہ حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
برائٹ ڈوچنگ یا خوشبو والے پیڈ استعمال کرنے کے خلاف بھی مشورہ دیتے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا ’اندام نہانی عام طور پر خود کو صاف کرتی ہے۔ اس کی اندرونی جلد خود سے سیال مادہ پیدا کرتی ہیں جو مردہ خلیوں اور دیگر خرد نامیوں کو جسم سے باہر لے جاتا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ایام ماہواری میں تو خواتین کو اس حوالے سے انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔
🔹 مرد و خواتین، کے لیے ہدایات
ماہرین جنسیات کا مرد اور خواتین دونوں کے لیے پہلا مشورہ یہ ہے کہ وہ مباشرت سے پہلے اور بعد میں رفع حاجت (پیشاب) ضرور کریں۔
مارٹنز کہتے ہیں ’ناپسندیدہ انفیکشن سے بچنے کے لئے جنسی جماع کے بعد پیشاب کرنا ایک بہترین اقدام ہے۔‘
’جنسی جماع کے اختتام پر باتھ روم جانا اور پیشاب کرنا جسم سے ہر اس مضر صحت چیز کو خارج کر دیتا ہے جو اس عمل کے دوران پیدا ہوتی ہیں۔ اور ایسا کرنا ان مضر صحت اشیا کو جسم کے اندر حساس حصوں تک نہیں پہنچنے دیتا۔‘
’جبکہ مباشرت سے قبل پیشاب کرنا اس لیے اہم ہے کیونکہ بنیادی طور پر یہ اطمینان بخش تعلقات اور جنسی عمل کے دوران غیر آرام دہ احساس کو دور کرتا ہے۔‘
برائٹ نے مزید کہا کہ یہ مشق ’پیشاب کی نالی کی کچھ بیماریوں کے انفیکشن کی ایک اچھی روک تھام ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ہمیں جنسی تعلقات قائم کرنے کے فوراً بعد پیشاب کرنا چاہیے تاکہ ہم بیماریوں سے بچ پائیں اور انفیکشن کا شکار ہونے کے امکانات کو کم کریں۔
برائٹ کے مطابق خواتین کو اس قسم کے انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور مباشرت کے 15 منٹ کے اندر اندر پیشاب کرنے کی عادت اپنائیں۔
🔹 اہم سفارشات
☆ روزانہ اعضائے مخصوصہ کو پانی سے صاف کریں۔
☆ ہاتھ، منہ اور دانت صاف کریں۔
☆ صاف انڈرویئر پہنیں اور اگر ممکن ہو تو سوتی کپڑے سے بنا زیر جامہ نہ پہنیں۔
☆ اعضاء کی شکل، رنگ، سائز یا ساخت میں ہونے والی تبدیلیوں کو نوٹ کریں اور باقاعدگی سے ان کا مشاہدہ کریں۔ کوئی مسئلہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
☆ کوشش کریں کہ جماع کے دوران کنڈوم کا استعمال کریں۔
☆ تمام زیر ناف بالوں کو مونڈنے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے کیونکہ بال عام طور پر اعضائے مخصوصہ کے لیے حفاظت کا کام کرتے ہیں، ان کو تراشنا بہتر ہے، لیکن انھیں مکمل طور پر نہ ہٹائیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4802
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 جماع اور حفظان صحت کے اصول 🔷
جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل اور اس کے بعد مردوں اور خواتین کو حفظان صحت کی کون سی آٹھ عادات اپنانی چاہییں؟
وبا کے اس دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہاتھوں کو دھونے کی ضرورت ہے اور ماہرین صحت کی جانب سے اس کی پُرزور انداز میں تاکید کی جا رہی ہے لیکن کیا کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل اور بعد میں بھی ایسا کرنا ضروری ہے؟
جی ہاں ایسا کرنا بہت ضروری ہے مگر یہ بہت سے افراد کے لیے مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کو کیسا لگے گا کہ مباشرت سے قبل کے پُرلطف لمحات میں خلل ڈال کر آپ اپنے پارٹنر سے یہ پوچھنے بیٹھ جائیں ’کیا آپ نے ہاتھ دھوئے ہیں؟‘
تاہم ماہر جنسیات (سیکسولوجسٹس) کا اصرار ہے کہ میاں بیوی کے مباشرت کے تعلقات سے قبل یہ جسمانی صفائی کا پہلا اور بنیادی اصول ہے اور اعضائے مخصوصہ میں ہونے والے انفیکشن سے بچنے کا انتہائی آسان اور سادہ سا حل۔
تھامارا مارٹنیز فارینیس ایسپل انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ایک ماہر نفسیات و جنسیات ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’جنسی عمل سے قبل ہاتھوں، منہ اور دانتوں کی صفائی ضروری ہے کیونکہ جماع کے دوران یہ اعضاء آپ کے پارٹنر کے اعضا سے مس ہوتے ہیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ اپنے ہاتھوں کے علاوہ آپ کو روزانہ اپنے اعضائے مخصوصہ کو بھی صاف ستھرا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ صرف ’کوئیک واش (یعنی جلد بازی میں صفائی)‘ کافی نہیں۔
ماہر نفسیات و جنسیات وائسینٹ بریٹ کہتے ہیں کہ ’جنسی حفظانِ صحت بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن (ایس ٹی آئی) کو روک سکتی ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ جنسی حفظان صحت قائم رکھنا نہ صرف آپ کو جنسی طور پر طاقتور بناتا ہے بلکہ آپ کی خواہش مباشرت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بدن اور جنسی اعضا کو باقاعدگی سے صاف ستھرا رکھنا ہی کسی جوڑے کے جنسی تعلق کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
🔹 مرد حضرات کے لیے ہدایات
برطانیہ کے پبلک ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے اپنی ویب سائٹ پر یہ وضاحت کی ہے کہ مرد اور خواتین کو کس طرح اپنے اپنے اعضائے مخصوصہ کی مناسب صفائی ستھرائی کا بندوبست رکھنا چاہیے۔
مردوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ شاور یا غسل کرتے وقت ہر روز اپنے عضو تناسل کو گرم پانی سے اچھی طرح دھوئیں تاکہ اس جگہ سمیگما یعنی لیس دار مادہ جمع نہ ہو پائے۔ سمیگما ایک لیس دار اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے۔
ڈاکٹر بریٹ کا کہنا ہے کہ ’سمیگما کے اکھٹے ہونے سے بچنے کا بنیادی علاج مرد کے عضو تناسل اور اس کے ارد گرد کی اچھے سے صفائی کرنا ہے۔‘
اگر اس جگہ سمیگما اکھٹا ہو جائے اور صفائی نہ کی جائے تو یہ مضر صحت بیکٹیریا کی افزائش نسل کے لیے مثالی ماحول فراہم کر سکتا ہے جبکہ یہ جسم میں بدبو پیدا کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ان جگہوں کی صفائی نہ کرنا جسم کے اس حصے میں سوجن کا باعث (ورم حشفہ) بھی بن سکتا ہے۔
این ایچ ایس کی ویب سائٹ پر طبی ماہر پیٹرک فرنچ لکھتے ہیں کہ ’یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ بہت سے مرد اپنے عضو کے ان حصوں کو نہیں دھوتے جو کھال سے ڈھکے ہوتے ہیں۔ اور اس حوالے سے حفظان صحت کا خیال نہ رکھنا مردوں کے لیے نہ صرف طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس صورتحال کے ان کے پارٹنر پر بھی ناخوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔
وہ وضاحت کرتے ہیں کہ مردوں کے جسم کا یہ حصہ انفیکشن اور دیگر یورولوجی مسائل کے پیدا ہونے کے لیے سب سے موزوں جگہ ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ اگر ہم ان جگہوں پر پسینہ اکھٹا ہونے دیں گے اور انھیں باقاعدگی سے اچھی طرح دھوئیں گے نہیں تو ہمارا یہ عمل بیکٹیریا اور فنگس کے پھیلاؤ کو آسان بنا دے گا۔
این ایچ ایس مرد کے عضو مخصوصہ کے حصوں پر بہت سارا صابن اور شاور جیل کا استعمال نہ کرنے کا بھی مشورہ دیتا ہے اور ماہرین کے مطابق صرف صاف پانی سے اچھی طرح دھونا ہی کافی ہو سکتا ہے۔
این ایچ ایس کے مطابق اگر صابن استعمال بھی کرنا ہے تو اسے ’ہلکا یا غیرخوشبودار ہونا چاہیے۔‘ یعنی صابن ایسا نہ ہو جو اپنے اندر موجود کیمیکلز کے باعث حساس جلد کے لیے تکلیف کا باعث بنے۔
🔹 خواتین کے لیے ہدایات
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بہت سی کمپنیاں اور صنعتیں خواتین کی اندام نہانی کی حفظان صحت کے لیے کام کر رہی ہیں تاہم اس حوالے سے غلط معلومات بہت زیادہ عام ہیں۔
این ایچ ایس ویب سائٹ کے مطابق ’قدرتی طور پر اندام نہانی خواتین کے جسم سے نکلنے والی رطوبتوں (وجائینل ڈسچارج) کی مدد سے اپنی صفائی خود کر لیتی ہے۔ اور مزید صفائی کے لیے اسے وجائینل وائپس کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘
’اندام نہانی کے اندر قدرتی طور پر ایسے بہت سارے محفوظ بیکٹیریا موجود ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہیں۔‘
درحقیقت اندام نہانی کی صفائی کے لیے بازار میں دستیاب بہت سی کاسمیٹک مصنوعات کو طبی ماہرین اور ماہرین جنسیات نہ صرف غیر ضروری بلکہ خطرناک سمجھتے ہیں۔
1 278
☆ ہنٹنگٹن کے مطابق ’محبت کی بمباری کی سب سے واضح علامت یہ ہے کہ ان لوگوں کے رویے تناسب سے باہر ہوتے ہیں۔ یعنی پہلے ہفتے میں ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘ کہہ دینا جب دوسرے لوگوں میں ابھی ضروری اعتماد بھی نہیں آتا، یہ خطرے کی علامت ہے۔
☆ کوئی آپ کو بتاتا ہے کہ وہ اپنا سارا وقت آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے رومانوی لگ سکتا ہے، لیکن یہ آپ کو اپنے دوستوں اور خاندان سے الگ کرنے کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ آپ کو الگ تھلگ کرنا بدسلوکی کرنے والوں کے لیے آپ پر طاقت اور کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک بہت موثر حکمت عملی ہے۔
☆ ایسی تعریفیں جو مغلوب کر دیتی ہیں۔ یہ کہنا کہ آپ سب سے خوبصورت ہیں جسے وہ اب تک جانتے ہیں یا یہ کہ آپ وہ سب کچھ ہیں جس کا انھوں نے کبھی خواب دیکھا ہے شاید اتنا رومانوی نہیں جتنا لگتا ہے۔ مبالغہ آمیز تعریفوں پر دھیان دیں جو ایسی لگیں کہ وہ خاص طور پر آپ کے لیے نہیں ہیں۔
☆ بہت زیادہ تحائف دینا پھنسانے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ آپ کو یہ محسوس کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ آپ کو کسی نہ کسی طریقے سے ان کی تلافی کرنی ہے۔
☆ محبت کے بمبار ضرورت سے زیادہ بات چیت کرتے ہیں، مثال کے طور پر، چیٹ اور کال کے ذریعے اپنے پارٹنرز کے ساتھ سارا دن بات کرنا۔ اور یہ غیر معمولی بات نہیں ہے کہ وہ آپ سے بھی یہ مطالبہ کریں کہ ’انھیں صرف آپ کی پرواہ ہے۔‘
☆ آپ کی وفاداری پر حسد اور عدم اعتماد بھی ایسے طریقے ہو سکتے ہیں جن سے محبت کرنے والے بمبار اپنی ’شدید محبت‘ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو مجرم محسوس کرواتے ہیں۔
☆ اگر ایک دن سے دوسرے دن تک آپ کا ساتھی دنیا کا سب سے زیادہ پیار کرنے والا مرد یا عورت بننا چھوڑ دے اور آپ کے ساتھ خشکی یا لاتعلقی کا برتاؤ کرنے لگے تو امکان ہے کہ وہ آپ سے دھوکہ کر رہا ہے۔
بلاشبہ ہنٹنگٹن اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ہمیں بہت زیادہ مشکوک ہونے سے بچنا چاہیے۔ ’اس طرح ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس طرح سے دھوکہ کھائے بغیر زندگی گزار لیں گے۔‘
https://t.me/islamwitheman/4800
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 محبت کی بمباری 🔷
مبالغہ آمیز تعریفیں اور تحائف ’محبت کی بمباری‘ کی نشانیاں جو خطرے کی علامت ہیں۔
ہم سب نے ہی کوئی نہ کوئی ایسی فلم دیکھ رکھی ہے، کوئی کتاب پڑھی ہے جس میں پہلی ملاقات ہی تیزی سے چکرا دینے والی جذباتی محبت میں بدل جاتی ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق، اس دیو مالائی کہانی کے پیچھے جذباتی دھوکے کی ایک شکل چھپی ہو سکتی ہے جسے ’محبت کی بمباری‘ کہا جاتا ہے۔
🔹 محبت کی بمباری کیا ہے؟
یہ عام طور پر ایک رومانوی ساتھی کو توجہ اور پیار دینا ہے، بہت زیادہ اور زبردست انداز میں جیسا عام طور پر تعلقات کے انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہوتا ہے۔
یہ بظاہر رومانوی اور نیک نیتی والا رویہ ہے تاہم نفسیاتی بدسلوکی کے چکر کا حصہ ہو سکتا ہے۔
’میں آپ کے بارے میں سوچنا نہیں روک سکتا‘ ، ’میں صرف آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں‘، یا ’میں ہر وقت آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں‘ جیسے جملے اچھے ہیں، لیکن یہ بعض اوقات انتباہ بھی ہو سکتے ہیں کہ تعلق کی صحت مند حدود کو عبور کیا جا رہا ہے۔
یقینی طور پر، محبت کی بمباری اور ایک صحت مند وارفتگی کے درمیان فرق کچھ مبہم ہوسکتا ہے۔ درحقیقت، یہ معمول کی بات ہے کہ رشتے کے پہلے مرحلے میں ہم محبت میں ناامیدی محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہارمونز اور نیورو ٹرانسمیٹر اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔
پہلی ملاقات کے بعد ایک ہفتے میں ’آئی لو یو‘ کہہ دینا خطرے کی علامت ہے جب دوسرے اعتبار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔
🔹 دو لمحے
یہ واضح ہے کہ ہمارا دماغ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے کہ ایسے حالات جن کی وجہ سے خوشی کا احساس پیدا ہوا ہو، جیسے تحائف، پیار اور اچھے الفاظ، انھیں دہرایا جائے۔ یہ وہی ہے جو انعام کے نظام کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر یہ وہی نظام ہے جو ہمیں بچپن میں اپنے والدین (یا دیکھ بھال کرنے والوں) سے جڑنے میں مدد دیتا ہے اور یہ ہماری ذاتی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔
محبت کی بمباری کی کیفیت دراصل دماغ کے اسی فعل کا فائدہ اٹھاتی ہے۔ سب سے پہلے، جو شخص محبت کے شدید رویے حاصل کرتا ہے وہ اپنے ساتھی سے ان رویوں (انعامات) کی توقع کرنا سیکھتا ہے اور جب وہ ان کو وصول کرتا ہے تو مثبت ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اور وہ اپنے سر میں اپنے ساتھی کی کامل عاشق کے طور پر تصویر بنا لیتا ہے۔
لیکن پھر ایک ہی لمحے میں محبت کا بمبار اپنے ساتھی سے وہ چھین لیتا ہے جو وہ اسے دے رہا تھا۔
محبت کی بمباری کا نشانہ بننے والا شخص، مثال کے طور پر، اپنے ساتھی کی طرف سے دوبارہ خاص اور پیار محسوس کرنے کی امید میں اپنے دوستوں یا خاندان کے ساتھ منصوبوں کو منسوخ کرنے پر راضی ہو سکتا ہے۔
یا ایک پیچیدہ منظر نامے میں، آپ اپنے رشتے میں اس خوبصورت لمحے کو بحال کرنے کے لیے کسی خاص جنسی عمل سے اتفاق کر سکتے ہیں۔ آخر میں یہ سوچتے ہیں کہ وہ کیسے یہ سب نہیں کریں گے کیونکہ اس کے ساتھی نے ہمیشہ دل کھول کر محبت دی۔
وقت گزرنے کے ساتھ یہ رشتہ ایک چکر بن جاتا ہے: جب بدسلوکی کرنے والا محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی پر طاقت کھو رہا ہے، تو وہ اسے واپس جیتنے کے لیے بہت زیادہ محبت کا دکھاوا دوبارہ شروع کرتا ہے۔
🔹 محبت کے بمبار کی نفسیات
جیسا کہ تقریباً کسی بھی ولن کی طرح، محبت کا بمبار محض ایک عفریت نہیں ہے، بلکہ اس کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس، زیادہ تر وقت محبت کی بمباری ایک ایسی حکمت عملی ہے جو لاشعوری طور پر استعمال کی جاتی ہے اور یہ نرگسیت پسند خصلتوں اور کم خود اعتمادی کا منطقی جواب ہے۔ یہ بات یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی پروفیسر کلیئر سٹرٹزنبرگ کی ایک تحقیق کا نتیجہ ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ، اس چھلکتی ہوئی محبت کا اظہار کرتے ہوئے، بمبار واقعی جس چیز کی امید کر رہے ہیں ’وہ اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ پیارے اور خوبصورت اور مطلوب ہیں۔‘
ڈینور یونیورسٹی میں رومانوی تعلقات میں مہارت رکھنے والے ماہر نفسیات چارلی ہنٹنگٹن کا کہنا ہے کہ دوسری طرف، جن لوگوں نے اپنی زندگیوں میں چند صحت مند تعلقات رکھے ہیں، وہ محبت کی بمباری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
شدت سے پیار کیے جانے کا وہم انھیں ایک خاص طور پر طاقتور تعلق محسوس کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اور اس طرح وہ دھوکے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے؟
کوئی معروضی اشارے نہیں ہیں کہ آپ کو محبت کی بمباری کا سامنا ہے۔ ایک ہی عمل ایک رشتہ میں بے ضرر (اور صحت مند بھی) اور دوسرے میں پریشان کن یا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ آخر میں، یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کتنے سچے اور مخلص ہیں اور یہ کس مقصد کے لیے کیا جاتا ہے، اور یہ دوسرے کے اعمال میں پڑھنا ناممکن ہو سکتا ہے۔
تاہم اگر آپ اپنے ساتھی سے ملنے والے پیار اور توجہ سے مغلوب محسوس کر رہے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ یہ سب حقیقی ہونے کے لیے بہت شدید ہے، تو یہاں 7 نشانیاں ہیں کہ آپ پر محبت کی بمباری کی جا رہی ہے۔
1 278
🔷 محبت اور ہوس 🔷
محبت کا نام سُنتے ہی دل میں گدگدی ہونے لگتی ہے۔ اگر آپ محبت میں گرفتار ہیں تو دنیا دلکش اور خوبصورت نظر آتی ہے۔ لوگ اچھے لگتے ہیں اور دل تو جیسے نہال ہی رہتا ہے۔
محبت کے احساس کو بیان کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے؟
کیا آپ واقعی کسی سے محبت کر چکے ہیں یا یہ صرف آپ کی ہوس ہے؟ یہ بھی بہت پیچیدہ سوال ہے لیکن محبت اور ہوس میں کیا فرق ہے اور آخر اسے کیسے پہچانا جائے؟
🔹 محبت کے ان پہلوؤں کو جان لیجیے
روٹگرم یونیورسٹی کی ہیلن ای فشر اس سوال پر کہتی ہیں کہ رومانوی محبت کے تین پہلو ہوتے ہیں۔ اکثر ہوس سب سے پہلے آتی ہے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔
کچھ لوگ جو جنسی خواہش نہیں رکھتے اُن کی محبت میں ہوس نہیں ہوتی لیکن ہوس کا احساس یا تجربہ ایسٹروجن اور ٹیسٹسٹرون جیسے ہارمونز کا کھیل ہے۔
یہ آپ کی جنسی صلاحیت اور خواہش کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ پوری طرح جسمانی معاملہ ہے لیکن یہ جنسی تعلق بنانے کی خواہش ہے۔
کسی بھی انسان میں یہ ان کے والدین کے ڈی این اے سے آ سکتا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ اگر ہوس نہ ہوتی تو زمین پر بنی نوع انسان کا وجود ہی ختم ہو جاتا۔
رومانوی محبت کا دوسرا پہلو کشش ہے۔ یہ ڈوپامائن نامی نیورو ٹرانسمیٹر سے متاثر ہوتا ہے۔
یہ ایک حیاتیاتی کیمیکل ہے جو ہمارے دماغ میں خارج ہوتا ہے، جو ہمیں کچھ فائدہ حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے لیکن ڈوپامائن ہمیں بار بار ایک ہی کام کرنے کی ترغیب دیتا رہتا ہے یعنی اس رویے کو دہرانے کی ترغیب دیتا ہے۔
🔹 کیا محبت لت ہے؟
کسی انسان کے لیے بے پناہ کشش کا احساس نشے کی طرح ہے۔
کچھ لوگ اس میں پھنس جاتے ہیں اور ہمیشہ ڈوپامائن کے ذریعے ایک نئے رشتے سے خوشی کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو محبت کی لت لگ گئی ہے۔
ڈوپامائن دماغ کے اُس حصے کو افسردہ کرتا ہے جو منطقی سوچ اور درست رویے کو کنٹرول کرتا ہے۔
لوگ اس غیر منطقی ہنی مون پیریڈ میں 18 ماہ تک رہ سکتے ہیں۔ ایک اور ہارمون کشش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا نام نورپائنفرائن ہے۔
جسم پر ہونے والے ردعمل میں اس کا اہم کردار ہے۔ اس میں محبت کرنے والوں کی ہتھیلی پسینوں سے گیلی، دل کی دھڑکن تیز اور تیز سانسیں محسوس ہوتی ہیں۔
یہ وہی احساس ہے جو تناؤ کے دوران ہوتا ہے لیکن یہ اچھا یا مثبت تناؤ ہے۔
🔹 ہوس کیا ہوتی ہے؟
اس سارے عمل میں دو اور ہارمون بھی کام کرتے ہیں۔ آکسیٹوسن اور ویسوپریسین۔
آکسیٹوسن ایک ایسا ہارمون ہے جو گلے ملنے پر اکساتا ہے۔ یہ جنسی تعلقات یا سیکس کے دوران خارج ہوتا ہے اور جنسی تعلقات کو بھڑکاتا ہے۔
یہ تحفظ اور اطمینان کے احساس کو بڑھاتا ہے۔ اس سے ساتھی کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔
سیکس کے بعد واسوپریسین خارج ہوتے ہیں اور اطمینان کا احساس پیدا کرتے ہیں۔
یہ زیادہ حساس لوگوں کو شکار بنا سکتا ہے کیونکہ یہ ان کے دماغ کے اُس حصے کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ سیکس کو ایک فائدہ سمجھتے ہیں اور اسے بار بار کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔
🔹 محبت اور ہوس
محبت اور ہوس کے عمل میں آپ کے جسم میں کئی طرح کے ہارمونز کام کر رہے ہوتے ہیں۔
یہ ہارمونز کا ایک اور اثر ہے۔ اس سے جس انسان سے آپ محبت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ رہنے کی خواہش پنپتی ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت آپ کے استحکام اور اطمینان کے احساس پر قبضہ کر لیتی ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا مہربان ہونا محبت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک طویل مدتی رشتہ، ایک طرح سے آپ کی مہربانی کا جاری عمل ہے۔
🔹 محبت کا تاریک پہلو
محبت کے تاریک پہلو بھی ہو سکتے ہیں۔ موڈ کو منظم یا کنٹرول کرنے والے ہارمونز سیروٹونن کی سطح کم ہونے سے پاگل پن اور حسد کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ محبت ہمیشہ کے لیے نہیں رہتی۔ کبھی کبھی آپ کا دل محبت میں ٹوٹ سکتا ہے اور یہ دل کا دورہ پڑنے جیسا محسوس ہو سکتا ہے۔
بریک اپ کے بعد جو تناؤ کا احساس ہوتا ہے وہ ان کیمیکلز کی وجہ سے ہوتا ہے جو ہمارے دماغ کو جسمانی درد کے سگنل بھیجتے ہیں۔
اس طرح ہمارا دماغ بریک اپ کو دل ٹوٹنے سے تعبیر کرتا ہے لیکن دل ٹوٹنے کے باوجود لوگ پسینے میں بھیگی ہتھیلیاں اور غیر معمولی برتاؤ کے ساتھ محبت کے مرحلے سے گزرتے ہیں۔
لوگ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور ہر روز محبت میں شرابور رہنا چاہتے ہیں کیونکہ ڈوپامائن کی مار ہمیں مغلوب کر سکتی ہے۔
لیکن اگر آپ محبت محسوس نہیں کر رہے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ کا دماغ آپ کے دل پر حاوی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
☆ ہنٹنگٹن کے مطابق ’محبت کی بمباری کی سب سے واضح علامت یہ ہے کہ ان لوگوں کے رویے تناسب سے باہر ہوتے ہیں۔ یعنی پہلے ہفتے میں ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘ کہہ دینا جب دوسرے لوگوں میں ابھی ضروری اعتماد بھی نہیں آتا، یہ خطرے کی علامت ہے۔
☆ کوئی آپ کو بتاتا ہے کہ وہ اپنا سارا وقت آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے رومانوی لگ سکتا ہے، لیکن یہ آپ کو اپنے دوستوں اور خاندان سے الگ کرنے کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ آپ کو الگ تھلگ کرنا بدسلوکی کرنے والوں کے لیے آپ پر طاقت اور کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک بہت موثر حکمت عملی ہے۔
☆ ایسی تعریفیں جو مغلوب کر دیتی ہیں۔ یہ کہنا کہ آپ سب سے خوبصورت ہیں جسے وہ اب تک جانتے ہیں یا یہ کہ آپ وہ سب کچھ ہیں جس کا انھوں نے کبھی خواب دیکھا ہے شاید اتنا رومانوی نہیں جتنا لگتا ہے۔ مبالغہ آمیز تعریفوں پر دھیان دیں جو ایسی لگیں کہ وہ خاص طور پر آپ کے لیے نہیں ہیں۔
☆ بہت زیادہ تحائف دینا پھنسانے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ آپ کو یہ محسوس کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ آپ کو کسی نہ کسی طریقے سے ان کی تلافی کرنی ہے۔
☆ محبت کے بمبار ضرورت سے زیادہ بات چیت کرتے ہیں، مثال کے طور پر، چیٹ اور کال کے ذریعے اپنے پارٹنرز کے ساتھ سارا دن بات کرنا۔ اور یہ غیر معمولی بات نہیں ہے کہ وہ آپ سے بھی یہ مطالبہ کریں کہ ’انھیں صرف آپ کی پرواہ ہے۔‘
☆ آپ کی وفاداری پر حسد اور عدم اعتماد بھی ایسے طریقے ہو سکتے ہیں جن سے محبت کرنے والے بمبار اپنی ’شدید محبت‘ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو مجرم محسوس کرواتے ہیں۔
☆ اگر ایک دن سے دوسرے دن تک آپ کا ساتھی دنیا کا سب سے زیادہ پیار کرنے والا مرد یا عورت بننا چھوڑ دے اور آپ کے ساتھ خشکی یا لاتعلقی کا برتاؤ کرنے لگے تو امکان ہے کہ وہ آپ سے دھوکہ کر رہا ہے۔
بلاشبہ ہنٹنگٹن اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ہمیں بہت زیادہ مشکوک ہونے سے بچنا چاہیے۔ ’اس طرح ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس طرح سے دھوکہ کھائے بغیر زندگی گزار لیں گے۔‘
https://t.me/islamwitheman/4797
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 محبت کی بمباری 🔷
مبالغہ آمیز تعریفیں اور تحائف ’محبت کی بمباری‘ کی نشانیاں جو خطرے کی علامت ہیں۔
ہم سب نے ہی کوئی نہ کوئی ایسی فلم دیکھ رکھی ہے، کوئی کتاب پڑھی ہے جس میں پہلی ملاقات ہی تیزی سے چکرا دینے والی جذباتی محبت میں بدل جاتی ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق، اس دیو مالائی کہانی کے پیچھے جذباتی دھوکے کی ایک شکل چھپی ہو سکتی ہے جسے ’محبت کی بمباری‘ کہا جاتا ہے۔
🔹 محبت کی بمباری کیا ہے؟
یہ عام طور پر ایک رومانوی ساتھی کو توجہ اور پیار دینا ہے، بہت زیادہ اور زبردست انداز میں جیسا عام طور پر تعلقات کے انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہوتا ہے۔
یہ بظاہر رومانوی اور نیک نیتی والا رویہ ہے تاہم نفسیاتی بدسلوکی کے چکر کا حصہ ہو سکتا ہے۔
’میں آپ کے بارے میں سوچنا نہیں روک سکتا‘ ، ’میں صرف آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں‘، یا ’میں ہر وقت آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں‘ جیسے جملے اچھے ہیں، لیکن یہ بعض اوقات انتباہ بھی ہو سکتے ہیں کہ تعلق کی صحت مند حدود کو عبور کیا جا رہا ہے۔
یقینی طور پر، محبت کی بمباری اور ایک صحت مند وارفتگی کے درمیان فرق کچھ مبہم ہوسکتا ہے۔ درحقیقت، یہ معمول کی بات ہے کہ رشتے کے پہلے مرحلے میں ہم محبت میں ناامیدی محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہارمونز اور نیورو ٹرانسمیٹر اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔
پہلی ملاقات کے بعد ایک ہفتے میں ’آئی لو یو‘ کہہ دینا خطرے کی علامت ہے جب دوسرے اعتبار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔
🔹 دو لمحے
یہ واضح ہے کہ ہمارا دماغ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے کہ ایسے حالات جن کی وجہ سے خوشی کا احساس پیدا ہوا ہو، جیسے تحائف، پیار اور اچھے الفاظ، انھیں دہرایا جائے۔ یہ وہی ہے جو انعام کے نظام کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر یہ وہی نظام ہے جو ہمیں بچپن میں اپنے والدین (یا دیکھ بھال کرنے والوں) سے جڑنے میں مدد دیتا ہے اور یہ ہماری ذاتی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔
محبت کی بمباری کی کیفیت دراصل دماغ کے اسی فعل کا فائدہ اٹھاتی ہے۔ سب سے پہلے، جو شخص محبت کے شدید رویے حاصل کرتا ہے وہ اپنے ساتھی سے ان رویوں (انعامات) کی توقع کرنا سیکھتا ہے اور جب وہ ان کو وصول کرتا ہے تو مثبت ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اور وہ اپنے سر میں اپنے ساتھی کی کامل عاشق کے طور پر تصویر بنا لیتا ہے۔
لیکن پھر ایک ہی لمحے میں محبت کا بمبار اپنے ساتھی سے وہ چھین لیتا ہے جو وہ اسے دے رہا تھا۔
محبت کی بمباری کا نشانہ بننے والا شخص، مثال کے طور پر، اپنے ساتھی کی طرف سے دوبارہ خاص اور پیار محسوس کرنے کی امید میں اپنے دوستوں یا خاندان کے ساتھ منصوبوں کو منسوخ کرنے پر راضی ہو سکتا ہے۔
یا ایک پیچیدہ منظر نامے میں، آپ اپنے رشتے میں اس خوبصورت لمحے کو بحال کرنے کے لیے کسی خاص جنسی عمل سے اتفاق کر سکتے ہیں۔ آخر میں یہ سوچتے ہیں کہ وہ کیسے یہ سب نہیں کریں گے کیونکہ اس کے ساتھی نے ہمیشہ دل کھول کر محبت دی۔
وقت گزرنے کے ساتھ یہ رشتہ ایک چکر بن جاتا ہے: جب بدسلوکی کرنے والا محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی پر طاقت کھو رہا ہے، تو وہ اسے واپس جیتنے کے لیے بہت زیادہ محبت کا دکھاوا دوبارہ شروع کرتا ہے۔
🔹 محبت کے بمبار کی نفسیات
جیسا کہ تقریباً کسی بھی ولن کی طرح، محبت کا بمبار محض ایک عفریت نہیں ہے، بلکہ اس کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس، زیادہ تر وقت محبت کی بمباری ایک ایسی حکمت عملی ہے جو لاشعوری طور پر استعمال کی جاتی ہے اور یہ نرگسیت پسند خصلتوں اور کم خود اعتمادی کا منطقی جواب ہے۔ یہ بات یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی پروفیسر کلیئر سٹرٹزنبرگ کی ایک تحقیق کا نتیجہ ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ، اس چھلکتی ہوئی محبت کا اظہار کرتے ہوئے، بمبار واقعی جس چیز کی امید کر رہے ہیں ’وہ اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ پیارے اور خوبصورت اور مطلوب ہیں۔‘
ڈینور یونیورسٹی میں رومانوی تعلقات میں مہارت رکھنے والے ماہر نفسیات چارلی ہنٹنگٹن کا کہنا ہے کہ دوسری طرف، جن لوگوں نے اپنی زندگیوں میں چند صحت مند تعلقات رکھے ہیں، وہ محبت کی بمباری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
شدت سے پیار کیے جانے کا وہم انھیں ایک خاص طور پر طاقتور تعلق محسوس کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اور اس طرح وہ دھوکے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے؟
کوئی معروضی اشارے نہیں ہیں کہ آپ کو محبت کی بمباری کا سامنا ہے۔ ایک ہی عمل ایک رشتہ میں بے ضرر (اور صحت مند بھی) اور دوسرے میں پریشان کن یا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ آخر میں، یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کتنے سچے اور مخلص ہیں اور یہ کس مقصد کے لیے کیا جاتا ہے، اور یہ دوسرے کے اعمال میں پڑھنا ناممکن ہو سکتا ہے۔
تاہم اگر آپ اپنے ساتھی سے ملنے والے پیار اور توجہ سے مغلوب محسوس کر رہے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ یہ سب حقیقی ہونے کے لیے بہت شدید ہے، تو یہاں 7 نشانیاں ہیں کہ آپ پر محبت کی بمباری کی جا رہی ہے۔
1 278
🎅 فرشتوں کا قہقہ 🎅
اس نے کرسچن ہیگن کی ایجاد کردہ گھڑی کو دیکھا۔
نماز کا وقت قریب تھا۔
وہ اٹھا اور ایڈی بوئر کی ایجاد کردہ جیکٹ پہنی،
ڈیملر اور میبچ کا ایجاد کردہ موٹر سائیکل نکالا اور مسجد کی جانب روانہ ہو گیا۔
وہاں پہنچ کر ہالسے ٹیلر کے ایجاد کردہ واٹر کولر سے فلٹر شدہ صاف پانی پیا۔۔۔
اور
کلارکس والوں کے جوتے اتار کر وضو کرنے لگا،
بینجامن موغن کے ایجاد کردہ گیزر کی وجہ سے گرم پانی آ رہا تھا اور اسے کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی۔
اس کے بعد وہ مسجد کے اندرونی گیٹ کی طرف گیا اور رابرٹ ہاومن کا ایجاد کردہ شیشے کا دروازہ کھولا،
ایڈیسن کا ایجاد کردہ بلب آن کیا،
بینجامن فریکلن کی ایجاد کردہ بجلی کی مدد سے بلب روشن ہو گیا اور مسجد میں ایسے روشنی ہو گئی جیسے سورج کی وجہ سے باہر تھی۔
مسجد میں جا بجا فلپ ڈائل کے ایجاد کردہ پنکھے لگے تھے مگر سردی کی وجہ سے انھیں آن نہیں کیا گیا۔
سامنے ولس کیریر کا ایجاد کردہ اے سی بھی لگا ہوا تھا مگر اس نے چارلس بیکر کا ایجاد کردہ ہیٹر آن کیا۔
اور جیمز ویسٹ کے ایجاد کردہ مائیکروفون پہ اذان دینے لگا،
ایڈورڈ کیلگ اور چیسٹر رائس کے ایجاد کردہ لاوڈ سپیکر کی وجہ سے آواز دور دور تک سب مسلمانوں تک پہنچ رہی تھی۔
اس نے میڈ ان چائنہ جائے نماز پہ نماز پڑھی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے:
"یا اللہ کافروں کو نیست و نابود کر اور مسلمانوں کو ان پہ غلبہ عطا فرما ..."
یہ سن کر اس کے کندھے پہ بیٹھے فرشتے کا ہاسا نکل گیا۔۔۔
😂🤡😂
http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
1 278
🎅 اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد 🎅
آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے نقصانات پڑھے ہوں گے لیکن آئیے آج ہم آپ کو بیوی سے لڑنے کے فوائد سے متعارف کرواتے ہیں:
❶ نیند میں کوئی خلل نہیں آتا۔۔۔
سُن رہے ہو کیا،
لائٹ بند کرو،
پنکھا بند کرو،
کمبل ادھر دو،، وغیرہ
❷ جب تک بیوی سے جھگڑا رہتا ہے، اس دوران بیوی پیسے نہیں مانگتی۔
❸ جھگڑے کے دوران بات چیت بند ہوتی ہے، جس سے روز روز کی کِچ کِچ کم ہوتی ہے اور شوہر بلا وجہ کشیدگی سے بچا رہتا ہے۔
❹ جو کام آپ خود کر سکتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ بیوی کر دیتی ہے، لڑائی کے بعد وہ چھوٹے موٹے کام (خود اٹھ کر پانی پینا، نہانے کے لیے اپنے کپڑے خود نکالنا، اپنے لئے خود چائے بنانا) خود کر کے شوہر کام کرنے کا عادی ہو جاتا ہے۔
❺ جھگڑے کے دوران کام کے وقت آپ کو بیوی کی فالتو کالز (جانو کیا کر رہے ہو؟ دل نہیں لگ رہا ہے، آج موسم کیسا ہے، کھانا کھایا تھا؟ اس قسم کے فقرے) نہیں آتے، جس سے آپ اپنے کام پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
❻ سب سے زیادہ شوہروں کو کام کے بعد جلدی گھر آنے کے لئے گھر سے بار بار فون آتے ہیں. مگر ایک بار جھگڑا ہو جانے کے بعد آپ کچھ دن تک اس فکر سے دور رہ سکتے ہیں۔
❼ یہ انسان کی نفسیات ہے کہ جو چیز نہیں ہوتی، اس کی قیمت کا احساس تب ہی ہوتا ہے۔ جھگڑے کے دوران
بیوی کو آپ کی قدر کا احساس ہوتا ہے۔
❽ آپس میں جھگڑے سے محبت بڑھتی ہے، کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک بار بارش ہو جائے تو موسم سہانا ہو جاتا ہے۔
■ لہذا آج کے بعد آپ سب شوہر (اپنے رسک پر) مہینے میں ایک نہ ایک بار اپنی بیوی سے جھگڑا ضرور کریں گے۔ (بیوی تو ہمیشہ تیار رہتی ہے) تاکہ ایک ماہ میں کچھ دن شوہر حضرات بھی کچھ وقت امن و سکون سے گزار سکیں۔
اور ساتھ میں سب کنواروں کے لیے بھی دعا کریں تاکہ ان کی زندگی میں بھی کوئی ایسی آئے جس سے وہ "جھگڑا" کر سکیں...
🔘 خبردار ضروری نوٹ:
❶ شوہر جھگڑا اپنے رسک پر اور اپنی جسمانی صحت کے مطابق کریں۔
❷ جھگڑے کے ضمنی اثرات کی ذمہ داری مصنف کی نہیں ہو گی۔
❸ زنانہ آلاتِ حرب (بیلن ،ڈنڈا،جھاڑو) سے بچنے کا بندوبست خود کریں۔
😂😂😂🤡😂😂😂
http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
1 278
🔷 18 جیٹھ یا 10 ہاڑ۔۔۔ یوم عاشورہ؟ 🔷
بکرمی تقویم ایک شمسی تقویم ہے جو برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں صدیوں سے رائج ہے۔
بکرمی کلینڈر جو راجہ بکرم اجیت کے دور سے شروع ہوتا ہے، اس کو دیسی سال یا جنتری بھی کہتے ہیں۔ اس شمسی تقویم میں سال ویساکھ کے مہینے سے اور قمری تقویم میں سال چیت کے ماہ سے شروع ہوتا ہے۔
تین سو پینسٹھ (365) دنوں کے اس کلینڈر کے نو مہینے تیس (30) تیس دن کے ہوتے ہیں اور ایک مہینہ وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔
پاکستان کے کچھ حصوں میں 18 جیٹھ کو یوم عاشور کے طور پر منایا جاتا ھے جبکہ کچھ حصوں میں 10 ہاڑ کے دن کو بطور روز عاشور منایا جاتا ھے۔
قدیم شمسی کیلنڈر کے مطابق 10 محرم الحرام 61 ہجری کو 9 یا 10 اکتوبر 680 عیسوی کا دن بنتا ھے۔
کچھ محققین نے جیٹھ یا ہاڑ کی تاریخوں میں عزاداری پر تحقیق کی ھے۔۔ ان کے مطابق 18 جیٹھ کو یوم عاشور کے طور پر منانے کا سلسلہ کوئی 250 سال قبل نارووال سے شروع ہوا۔ جبکہ 10 ہاڑ کی عزاداری کوئی ڈیڑھ سو سال پہلے شمالی علاقوں میں شروع کی گئی۔
دونوں تاریخوں کا پس منظر یہ ھے کہ ان ایام میں ان علاقوں میں گندم کی کٹائی اور فروخت کا عمل مکمل ہوتا ھے۔ زمیندار حضرات کے پاس پیسے آتے تھے اور وہ ان سے عزاداری کرواتے تھے۔ شمالی علاقوں میں سردی دیر سے ختم ہوتی ھے اس لئے انہوں نے پنجاب سے 22 دن بعد کی تاریخ کا انتخاب کیا۔
کوئی ایک صدی تک تو 18 جیٹھ نارووال تک محدود رھی۔ اس کے بعد قلعہ ستار شاہ کے سادات نے بھی اس دن عزاداری کا اہتمام شروع کیا۔ آجکل بہت سے شہروں میں 18 جیٹھ کو یوم عاشور کے طور پر منایا جاتا ھے۔
عزاداری کی فضیلت بہت زیادہ ھے۔ اس میں کوئی دو آراء نہیں۔ جب کسی کا دل گریہ و ماتمداری کیلئے آمادہ ہو، عزاداری کر لینی چاہیئے اور اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیئے۔
مگر مذہب تشیع میں اصل اہمیت قمری تقویم کی ھے۔ یعنی اسلامی کیلنڈر کے مطابق خوشی اور غمی کے ایام منائے جاتے ہیں اور یہی سیرت اہلبیت اطہار علیھم السلام ھے۔
چونکہ اسلامی کیلنڈر میں سال 355 دنوں کا ہوتا ھے یعنی شمسی کیلنڈر سے 10 دن چھوٹا ہوتا ھے اس لئے اسلامی کیلنڈر میں تاریخیں کسی فکسڈ شمسی تاریخ پر نہیں آتیں۔
اب مشکل اس وقت پیش آتی ھے جب اسلامی کیلنڈر کے مطابق کوئی خوشی کا دن 18 جیٹھ یا 10 ہاڑ کو آجاتا ھے۔ مثلاً اس سال یعنی 1444 ہجری کو 11 ذیقعدہ ، جو کے مولا والی خراسان علیہ السلام کا یومِ ولادت باسعادت ھے، وہ 18 جیٹھ کو آ رھا ھے۔
ایسی صورت میں ہمیں اسلامی کیلنڈر کو ترجیح دینی چاہیئے کیونکہ یہ سنت آئمہ طاہرین علیھم السلام ھے۔
دعا فرمائیں کہ مولا امام زمانہ عج کا ظہور جلدی سے پہلے ہو جائے اور پاک خاندان صلواۃ اللہ علیہم اجمعین کے گھروں میں حقیقی ابدی دائمی اور لامتناہی خوشیوں کی بہار آ جائے۔
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
اللھم عجل لولیک الفرج
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے طریقے 🔷
جیسے جیسے گرمی کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح اب بجلی کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ متوقع ہوتا ہے۔
ہم آپ کو دو دلچسپ اور آسان طریقے بتائیں گے، جس سے آپ کو شدید گرمی میں فائدہ ہو سکتا ہے۔
چونکہ گرمی غرباء کو زیادہ متاثر کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دماغی مریضں بھی یہی بن جاتے ہیں، لیکن اب زیادہ خرچ کیے بغیر اب باآسانی گرمی کی شدت کو کم کر سکتے ہیں۔
ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ کے گھر میں موجود اسٹینڈ فین ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے، اس کام کے لیے آپ کو برف اور دو پلاسٹک کی بوتلز کی ضرور پڑے گی۔
سب سے پہلے 2 بوتلیں لیں اور ان کے نیچے کے حصے کو کاٹ کر الگ کر دیں، کچھ اس طرح کہ نچلا حصہ بوتل کا ڈھکن بن جائے اور پھر ان پلاسٹک کی بوتلوں میں گرم سلاخ یا کیل کی مدد سے سوراخ کریں، سوراخ کچھ اس طرح کریں کہ ایک سیدھی لائن میں ہی سارے ہوں۔
اس کے بعد فین کی اگلی جالی کو ہٹا کر اور مضبوط تار لےکر بوتل کو فین کی پچھلی جالی سے کچھ اس طرح باندھیں کہ پنکھے کے پچھلے حصے پر یہ بوتل بندھ جائیں۔
اس کے بعد اگلی جالی لگا دیں اور پھر بوتلوں میں برف کو ڈال دیں، جب آپ برف کو ڈالیں گے اور پنکھا چلائیں گے، تو پنکھے سے ٹھنڈی ہوا نکلے گی، جو کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ پنکھے کے پر پنکھے کے پیچھے سے ہوا کو آگے کی طرف پھینکتے ہیں، اب ظاہر ہے اگر پیچھے ہی برف لگا دی، تو ہوا بھی فلٹر ہو کر آئے گی۔
اس کے علاوہ ایک اور طریقہ اس پسینے والی گرمی میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، اس کے لیے آپ کو رنگ خریدنا پڑے گا، تحقیق کرنے والے اور سائنسدان اب ایسے رنگوں اور کیمیکل کا استعمال بڑھا رہے ہیں، جس سے گرمی کی شدت کوکم کیا جا سکتا ہے۔
Science.org ویب سائٹ پر اسی حوالے سے
معلومات فراہم کی گئی تھیں، جس میں بتایا گیا تھا کہPassive Radiative Cooling Materials آپ کے گھروں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
زیادہ تر ایسے مٹیرئیلز کو لگانا آسان تو نہیں ہے، تاہم امریکی ریسرچرز نے اب ایاس کولنگ پینٹ متعارف کرا دیا ہے، جو کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ درجہ حرارت میں 6 ڈگری تک کمی بھی لا سکتا ہے۔
سائنسدانوں کی جانب سے ایک تجربہ کیا گیا تھا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ PVDFHFP یعنی Poly (vinylidene fluroride-co-hexafluoroprpene) گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں کارآمد ہو سکتا ہے، تاہم سائنسدانوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگرچہ یہ کیمیکل عام پینٹس میں استعمال ہونے والے روایتی Acrylics سے پانچ گناہ زیادہ مہنگا ضرور ہے تاہم اس کے فائدے زیادہ ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4792
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🎅 5 احمقوں کی کہانی 🎅
ایک بادشاہ نے اپنے سب سے قابل وزیر سے کہا کہ اس کی مملکت میں سے 5 احمق ترین لوگوں کو ایک مہینے میں تلاش کر کے اس کے حضور پیش کیا جائے۔
ایک مہینے کی جدوجہد کے بعد وزیر نے صرف دو احمقوں کو پیش کیا۔
بادشاہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے 5 احمقوں کو پیش کرنے کے لئے کہا تھا۔‘‘
وزیر نے کہا: ’’حضور! مجھے ایک ایک کر کے احمقوں کو پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔‘‘
وزیر نے پہلا احمق پیش کرتے ہوئے کہا: ’’یہ بڑا احمق اس لیے ہے کہ بیل گاڑی میں سوار ہونے کے باوجود اس نے سامان اپنے سر پر اٹھایا ہوا تھا۔‘‘
دوسرے احمق کو پیش کرتے ہوئے کہا: ’’اس شخص کے گھر کی چھت پر بیج پڑے تھے۔ ان بیجوں کی وجہ سے چھت پر گھاس اُگ آئی۔ یہ شخص اپنے بیل کو لکڑی کی سیڑھی سے چھت پر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاکہ بیل چھت پر چڑھ کر گھاس چَر لے۔‘‘
وزیر نے کہا: ’’عالی جاہ! بطور وزیر مجھے اہم امور سلطنت چلانے تھے، مگر میں نے ایک مہینہ احمقوں کی تلاش میں ضائع کیا اور صرف دو احمق تلاش کیے، اس لیے تیسرا احمق تو میں خود ہوا۔‘‘
وزیر نے ذرا سا توقف کیا تو بادشاہ چلایا: ’’چوتھا احمق کون ہے۔۔۔؟
وزیر نے عرض کیا: ’’عالم پناہ! جان کی امان پاؤں تو عرض کروں۔‘‘
بادشاہ نے کہا: ’’کہو، تمہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔‘‘
وزیر نے کہا: ’’عالی مرتبت! آپ بادشاہ وقت ہیں اور تمام رعایا اور سلطنت کے امور چلانے کے ذمہ دار ہیں، مگر قابل ترین اور اہل افراد کو تلاش کرنے کے بجائے آپ نے احمق ترین لوگوں کو تلاش کرنے میں نہ صرف اپنا وقت برباد کیا، بلکہ ایک اہم وزیر کا وقت بھی برباد کیا، لٰہذا چوتھے احمق آپ ہیں۔‘‘
بادشاہ نے تلملاتے ہوئے سوال کیا: ’’اچھا اب بتا بھی پانچواں احمق کون ہے؟‘‘
وزیر نے عرض کیا: ’’جہاں پناہ! پانچواں احمق یہ شخص ہے جو فیس بک سے چمٹا ہوا ہے، اپنے دفتری اور کاروباری فرائض اور خاندان کے بہت سے کاموں سے لاپروائی برت رہا ہے۔ اسے اپنا قیمتی وقت ضائع ہونے کا احساس تک نہیں اور حد تو یہ ہے کہ ابھی تک ڈھیٹ بن کر یہ اسٹیٹس پڑھتا چلا جا رہا ہے۔
بادشاہ سلامت اچانک اٹھ کھڑے ہوئے۔ غصے کی حالت میں بادشاہ نے تقریباً چیختے ہوئے کہا: ’’وائی فائی آف۔‘‘
اور پورے دربار پر سناٹا چھا گیا۔
تحریر: عاجز میر پوری
😮😜🤡🤪😮
http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
1 278
۰ ﺍﮔﺮ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻏﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺗﯽ ﺗﻮ ﻏﺎﺭ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﺑﮍﮬﺘﺎ ﺟﻮ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﻮ ﺟﮕﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﺗﯿﺰ ﺷﻌﺎﻋﯿﮟ ﺟﻠﺪ ﭘﺮ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﺳﮯ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ Free Radical ﻣﺎﻟﯿﮑﯿﻮﻟﺰ ﺑﮍﮬﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺑﮍﮬﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ ﻃﻠﻮﻉ ﻭ ﻏﺮﻭﺏ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺳﻮﺭﺝ ﻏﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻧﮧ ﮨﻮﺍ، ﮐﮩﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﮍﮮ ﺩﻟﭽﺴﭗ ﻣﺮﺣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ( ﯾﻌﻨﯽ ﻏﺎﺭ ﺳﺎﺭﺍ ﻋﺮﺻﮧ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﺭﮨﯽ )
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻣﺎﻧﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﻮﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﺷﺨﺺ ﺍﮔﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﮐﺮﻭﭦ ﻧﮧ ﺑﺪﻟﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﻥ ﮐﺎ ﺑﮩﺎﺋﻮ ﺭﮐﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﯾﺸﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ Pressure Ulcer ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﮧ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﯽ ﮐﺮﻭﭦ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﺑﺪﻻﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﺭﮨﯽ ( ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﮯ )
۰ ﺳﺎﺋﯿﻨﺲ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ Nerve Optic ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﮐﺮ ﺍﻧﺪﮬﺎ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﮐﮭﻠﯽ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﻮ Cornea ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ۔ﯾﻌﻨﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﮐﮭﻠﯽ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﯾﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﮯ۔ ﮐﻮﻣﺎ ﮐﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﻣﺮﯾﺾ ﺍﮔﺮ ﻟﻮﭦ ﺁﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺍﺏ ﻇﺎﮨﺮﯼ ﺳﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﻟﻤﺒﺎ ﻋﺮﺻﮧ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﻭﻗﻔﮯ ﻭﻗﻔﮯ ﺳﮯ ﺟﮭﭙﮑﺘﮯ ﺭﮨﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻧﻈﺮ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭻ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻮ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺟﺎﮒ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ( ﻣﻄﻠﺐ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺟﮭﭙﮏ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ) ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺳﻮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﺭﮮ ﺩﮨﺸﺖ ﮐﮯ ﭘﯿﭩﮫ ﭘﮭﯿﺮ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﮒ ﺟﺎﺅ۔ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﺁﭖ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺟﻮ ﺁﻭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺳﻦ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺟﮭﭙﮑﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﺎﮔﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﯽ ﺍﻧﺮﺟﯽ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺣﺼﮧ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﺗﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺷﮑﺎﺭ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﻮ۔
ﺍﻥ ﺳﺐ ﻧﮑﺎﺕ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ Human Hibernation ﮐﯽ ﻭﮦ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﻓﻠﻢ ( فلم کا نام میں نے ہٹایا تاکہ آپ سرچ نا کریں )ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮﺍ ﮐﯿﺎ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﮭﻞ ﯾﺎﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯽ ﮐﮭﺎﺋﯽ ﯾﺎ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﻏﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﭧ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺘﺮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺳﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺍﻥ ﭼﻨﺪ ﺟﻤﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﺮﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﻧﺎﺳﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﺟﻮ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﮐﻮ ( ﺧﻼ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ) ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﮔﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﮐﯿﺎ ﻭﺟﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ ﺍﺗﻨﺎ ﻋﺮﺻﮧ ﺳﻮ ﭘﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﮐﮯ ﺩﺭ ﻭﺍ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔۔۔
ﺍﮔﺮ ﺗﯿﻦ ﺳﻮ ﺷﻤﺴﯽ ﺳﺎﻝ ﮐﻮ ﮔﻮﮔﻞ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﻗﻤﺮﯼ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ 309 ﺳﺎﻝ ﺑﻨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮩﺘﺎ :
" ﺍﻭﺭ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ ﺍﭘﻨﮯ ﻏﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﻮ ﺍﻭﭘﺮ ﺗﯿﻦ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﺭﮨﮯ "
ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﻋﺪﺍﺩﻭﺷﻤﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻤﺖ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﮐﯽ۔ ﯾﮧ ﭼﻨﺪ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺗﮭﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮔﻤﺮﺍﮦ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻇﺎﻟﻢ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮ ﻣﺎﺭ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﺍﻥ ﻧﻮﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺭﺏ ﭘﮧ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﻠﮯ ﺭﺍﮦ ﻧﮑﺎﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ۔۔۔
ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﻣﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ The Seven Sleepers ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ۔۔۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﻮ ﻗﺮﺁﻥ ﻧﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮯ ﻣﻮﺍﻓﻖ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺴﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ...
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4789
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🪴 ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺋﻨﺲ 🪴
ﮐﯿﺎ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ 309 ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺳﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟
ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ (Hibernation) ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺩﻭ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﯽ ﺳﺨﺘﯿﻮﮞ ، ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﻟﻤﺒﯽ ﺗﺎﻥ ﮐﺮ ﺳﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺟﯿﻦ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ ﺧﻄﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﻟﻤﺒﯽ ﻧﯿﻨﺪ ﺗﺎﻥ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺴﮯ Hibernation ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﮯﺩﻭﺭﺍﻥ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ 95% ﺗﮏ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺳﺎﻧﺲ ﺳﯿﮑﻨﮉﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﻣﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﮐﻢ ﮨﻮﮐﺮ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﺍ ﺣﺼﮧ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﭼﺮﺑﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﺰ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﯾﺎ ﭼﺮﺑﯽ ﺳﮯ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﻣﯿﭩﺎﺑﻮﻟﺰﻡ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﻞ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺁﭖ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﺎﺋﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮐﺴﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﭼﯿﺰ ﮐﺎ ﻣﯿﭩﺎﺑﻮﻟﺰﻡ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺳﺴﺖ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﭼﻮﮨﮯ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﯽ ﻏﺬﺍﺋﯽ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯﮐﺎ ﭼﻤﮕﺎﺩﮌ، ﮔﻠﮩﺮﯼ، ﻟﻨﮕﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﺌﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ، ﮐﭽﮫ ﭘﺮﻧﺪﮮ ، ﺳﺎﻧﭗ، ﮐﯿﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﺭﯾﭽﮫ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﮨﺎﺋﺌﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺟﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﻣﻮﭨﮯ ﮨﻮﮐﺮ ﺍﻧﺪﺭ ﭼﺮﺑﯽ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﮔﯽ۔ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﻧﮯ ﭘﺮ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺯﻭﺭ ﮐﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﭘﮩﻼ ﮐﺎﻡ ﺷﮑﺎﺭ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮨﺎﺋﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﻠﺌﯿﮯ۔ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻟﻤﺒﯽ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﮕﺎﺩﮌ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ 344 ﺩﻥ ﯾﻌﻨﯽ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺑﻨﺎ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﭘﺌﯿﮯ ﺳﻮﺋﯽ ﺭﮨﯽ۔۔۔
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ Telomeres ﺟﻮ ﮐﮧ ﮈﯼ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻞ ﮐﮯ ﮐﺮﻭﻣﻮﺳﻮﻡ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺳﯿﻞ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮐﻮ ﻟﯿﺒﺎﺭﭨﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﻗﯽ ﻣﺎﻧﺪﮦ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺳﺴﺖ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺳﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻥ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺑﮍﮬﻨﺎ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺭﮎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ۔
ﮨﺎﻟﯽ ﻭﻭ ﮈ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻓﻠﻢ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ( نام میں نہیں بتانا چاہتا🤷🏻♂️ )ﮨﮯ۔ ﻓﻠﻢ ﮐﯽ ﺳﭩﻮﺭﯼ ﮐﺎ ﻣﺨﺘﺼﺮ Theme ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ 5000 ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺍﻭﺭ 258 ﺳﭙﯿﺲ ﺷﭗ ﮐﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺍﯾﮏ ﮔﺮﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﮯ ﺳﯿﺎﺭﮮ Homestead 2 ﭘﺮ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺳﯿﺎﺭﮦ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ 120 ﻧﻮﺭﯼ ﺳﺎﻝ ﭘﺮ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﮯ۔۔۔
ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﻤﺸﮑﻞ ﺳﺘﺮ ﺳﮯ ﺍﺳﯽ ﺳﺎﻝ ﻃﺒﻌﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺟﺎﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﺎﺑﻮﺕ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﺩﺭﺟﮯ ﮐﯽ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ 120 ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﻋﺮﺻﮧ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻧﺌﮯ ﺳﯿﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺗﺮﯾﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﺴﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﺎﮒ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﻧﺌﮯ ﺳﯿﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ 80 ﺳﺎﻝ ﻣﺰﯾﺪ ﭘﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻮ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻓﻠﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﭧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺟﺪﻭﺟﮩﺪ ﭘﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺏ ﺫﺭﺍ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﺕ ﮐﮩﻒ ﮐﮯ ﺍﻥ ﭼﻨﺪ ﺟﻤﻠﻮﮞ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﯾﮟ :
ﺗﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻏﺎﺭ ﻣﯿﮟ “ ﮐﺌﯽ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺗﮏ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﭘﺮ ( ﻧﯿﻨﺪ ﮐﺎ ) ﭘﺮﺩﮦ ﮈﺍﻟﮯ ﺭﮐﮭﺎ۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺳﻮﺭﺝ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻧﮑﯽ ﻏﺎﺭ ﮐﮯ ﺩﺍﮨﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﻤﭧ ﺟﺎﺋﮯﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻏﺮﻭﺏ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﻃﺮﻑ ﮐﺘﺮﺍ ﺟﺎﺋﮯﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ . ﯾﮧ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﺮﻭ ﮐﮧ ﺟﺎﮒ ﺭﮨﮯﮨﯿﮟ ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺳﻮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮐﺮﻭﭦ ﺑﺪﻻﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﺘﺎ ﭼﻮﮐﮭﭧ ﭘﺮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺟﮭﺎﻧﮏ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺗﻮ ﭘﯿﭩﮫ ﭘﮭﯿﺮ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﮒ ﺟﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﮨﺸﺖ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺗﮯ 18"
" ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﺮﯾﮟ . ﺍﯾﮏ ﮐﮩﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﻢ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﺘﻨﯽ ﻣﺪﺕ ﺭﮨﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﯾﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ . ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﺘﻨﯽ ﻣﺪﺕ ﺗﻢ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ﮨﯽ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺧﻮﺏ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺷﮩﺮ ﺑﮭﯿﺠﻮ ﻭﮦ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﻧﻔﯿﺲ ( ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ) ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﻮﻧﺴﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻟﮯ ﺁﺋﮯ۔ﺍﻭﺭ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﺋﮯ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺣﺎﻝ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺑﺘﺎﺋﮯ۔ " 19
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﺎﺋﯿﺒﺮﻧﯿﺸﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮐﺌﯽ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﺣﺼﮯ ( ﺁﺭﮔﻨﺰ ) ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﭼﺎﮨﮯﺑﺎﮨﺮ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﺟﯿﺴﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﻏﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﻗﺪﻡ ﻏﺎﺭ ﺗﮭﺎ ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻮﺟﺎﻧﺎ، ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﭘﺮ ﻧﯿﻨﺪ ﮐﺎ ﭘﺮﺩﮦ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﻧﺪﺭﻭﻧﯽ ﮐﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﯾﮏ ﻏﯿﺮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﭘﺮ ﭼﻮﻧﮏ ﮐﺮ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﺳﮕﻨﻞ ﺑﮭﯿﺠﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻣﺎﻍ ﮨﻤﯿﮟ ﺟﮕﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺣﺼﮧ ﻣﮑﻤﻞ ﺭﮎ ﭼﮑﺎ (Suspended) ﺗﮭﺎ۔
1 278
🎅 سب ہوشیار ہو جائیں 🎅
Non Custom mobile 📲
جب کوئی بندہ اسکو میسج کرتا ہے تو یہ بندہ پہلے انہیں گروپ کی لنک بھیجتا ہے جب بندے ایڈ ہو جاتے ہیں ہیں تو یہ ان کو موبائل دکھاتا ہے اور بہت کم قیمت بتاتا ہے۔
جب لوگ اس کے ساتھ بات کرتے ہیں تو یہ اللّه و رسول کی جھوٹی قسم کھاتا ہے کہ یہ بالکل اوریجنل ڈبہ پیک موبائل ہے اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جب آپکو پارسل رسیو ہوگا تو آپ خود دیکھ لینا اور انشاللہ آپ دیکھ کر خوش ہو جائیگے۔
اور اس کا کہنا ہوتا ہے کہ آپ موبائل کے آدھے پیسے ابھی بھیجیں باقی آدھے پیسے چیز مل جانے کے بعد۔
لیکن جب بندہ آدھے پیسے بھیج دیتا ہے تو پھر یہ کہتا ہے کہ میں نے چیز کا تو نہیں کہا تھا میں نے (TCS) کا بولا تھا۔
پھر جب آپ اسکو کہینگے کی آپ بقایا پیمنٹ ڈلیوری پے دینگے توہ یہ کہیگا کہ ہمارا کیش آن ڈلیوری اکاؤنٹ نہیں ہے اگر آپکو موبائل لینا ہے تو آپکے موبائل کی آدھی پیمنٹ ہو گئی ہے بقایا آدھی پیمنٹ جلدی سینڈ کریں کسٹمرز بہت ہیں Boss غصہ کر رہے ہیں۔
اور اس طرح سے یہ موبائل کی بقایا پیمنٹ آپ سے لیگا اور کہیگا کہ ہم آپکو (TCS) کی سلپ سینڈ کرتے ہیں آپ خود دیکھ لینا اس طرح سے یہ آپکو جو موبائل کی قیمت بتاتا ہے وہ حاصل کر لیتا ہے۔
پھر یہ آپکو (TCS) کی فیک رسید بھیجے گا اور پھر کہیگا کہ ہم نے آپ سے صرف موبائل کی رقم لی ہے جو آپ نے پیمنٹ بھی کر دی ہے لیکن آپ کا پارسل جو آپکے گھر تک (TCS) ہو کر آئیگا اس کی (TCS) فیس ہم نہیں دینگے، آپ کے پارسل کی (TCS) فیس آپ نے دینی ہے ہم نے آپ سے صرف موبائل کی رقم لی ہے (TCS) فیس سینڈ کرکے اپنا پارسل رسیو کریں۔ پھر آپ مجبور ہو کر (TCS) فیس بھی اسکو سینڈ کرینگے۔
جس کے بعد یہ کہیگا کی آپ کا پارسل 2 دن میں آپکو مل جائیگا جب 2 دن ہو جائینگے تب آپ کو کوئی پارسل رسیو نہیں ہوگا اور جب آپ اسکو کال کرینگے تو یہ پہلے تو آپ کی کال رسیو نہیں کریگا اور بار بار کال کرنے پر جب یہ آپکی کال رسیو کریگا تو کہیگا بھائی بہت بڑی پریشانی تھی تبھی کال رسیو نہیں کی ہم نے آپ کا موبائل بھجوا دیا تھا پر راستے سے ہمارا truck 🚚 پولیس نے پکڑ لیا ہے آپکو موبائل کی اب کسٹم ٹیکس بھرنی پڑیگی تبھی آپکو موبائل ملیگا 1 گھنٹے میں اپنا ٹیکس بھرو اور موبائل رسیو کرو ورنہ آپکا موبائل پولیس لے جائیگی جسکی ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی اور یہ ایک بار دوبارہ آپ سے پیسے لے کر آپکو بلاک کر دیگا۔
یہ اتنا بڑا میسج میں نے محنت کر کے اس لئے لکھا ہے کیوں کہ انہوں نے مجھ سے بھی 10 ہزار لوٹ لئے ہیں 2 دن پہلے۔۔۔۔۔
انکے کچھ اکاؤنٹ اور موبائل نمبرز بھی میں آپ لوگوں سے شیر کر رہا ہوں نوٹ کرلیں۔۔
Muddasar Shah
03157447023
Muhammad Arif
03433894810
Muhammad Shareef
03432704964
AdbuL SaLam
03205932955
Kashif iqbal
03207994696
FaisaL Ali
03112677558
Shahzaib Gill
03435628191
Junaid Shaikh
03220730491
Muhammad Majeed
03206259569
آپ سب سے گزارش ہے کی اس میسج کو آگے لازمی شیر کریں تاکہ کوئی معصوم ان کے جال میں نہ پھنسے۔ شکریہ
Copy kro aur post kro
Copy...
http://Telegram.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
1 278
🔷 بند گوبھی کے فوائد 🔷
بند گوبھی ایک وٹامن اور معدنیات سے مالامال غذا ہے۔ تو آئیے ترکی کی خبر رساں ایجنسی ٹی آر ٹی کے طبی ماہرین کی رہنمائی میں مرتب کردہ رپورٹ دیکھتے ہیں کہ یہ سبزی ہماری صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتی ہے۔
🔹 مضبوط نظام انہظام
وٹامن سی کی وافر مقدار کی وجہ سے بند گوبھی متعدی بیماریوں سے بچاتی اور نظام ہضم کو تقویت دیتی ہے۔ علاوہ ازیں جگر کی بیماریوں سے بھی نجات دِلاتی ہے۔
سو گرام بند گوبھی انسانی جسم کی وٹامن سی کی یومیہ ضرورت کے 40 فیصد کو پورا کرتی ہے۔ زیادہ دیر تک پکانے کی صورت میں یا باسی ہونے کی صورت میں بند گوبھی میں شامل وٹامن سی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
🔹 کولیسٹرول میں کمی
بند گوبھی میں شامل دو مادّے نظام انہظام کی طرف سے پہلے انجذاب کے لئے کولیسٹرول کے ساتھ دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں اور بُرے کولیسٹرول کو کم کر دیتے ہیں۔
🔹 موتیے کا سدّباب
بند گوبھی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے اور موتیا بننے کی روک تھام کرتی ہے۔
🔹 سوجن کا خاتمہ
بند گوبھی ہمارے جسم میں سوجن کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
🔹 ہڈیوں کی صحت اور خون میں مفید کلاٹنگ کی حفاظت
جسم میں وٹامن ’کے‘ کی کمی کے باعث اسٹیوپوروز جیسی ہڈیوں کی بیماریاں شروع ہونے اور خون میں متوازن شکل میں کلاٹنگ نہ ہونے کا خطرہ سامنے آتا ہے۔ بند گوبھی وٹامن ’کے‘ کا ایک شاندار ذخیرہ ہے۔ اس سبزی کی ایک پلیٹ یومیہ 85 فیصد وٹامن ’کے‘ فراہم کرتی ہے۔
🔹 کینسر کی دشمن
بعض تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بند گوبھی کینسر کی بعض اقسام کے سدّباب میں معاون ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں اس میں شامل خصوصی سلفر مادے جسم کو کینسر کے خلاف ایک جنگجو میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
🔹 وٹامن بی کا ڈپو
بی گروپ کے وٹامن نظام اعصبی کے حوالے سے بھی اور نظام ہضم کی بہتری کے حوالے سے بھی نہایت مفید وٹامن ہیں۔ ایک پیالی بند گوبھی کا، کھانے یا پھر کچے سلاد کی شکل میں، استعمال جسم کی وٹامن بی کی یومیہ ضرورت کے 10 فیصد کو پورا کرتا ہے۔
🔹 ڈائٹنگ کے لئے مفید
کافی کم کیلوری کی وجہ سے یہ سبزی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ 100 گرام بند گوبھی میں 24 کیل کیلوری پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر اسے کچا استعمال کرنے پر زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ پوسے کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دیر تک سیر رکھتی ہے۔ بند گوبھی دیر تک معدے میں رہنے اور اپنے اندر شامل وٹامن کے اور اے کے خون میں انجذاب کی وجہ سے بار بار اور مختصر وقفوں سے بھوک لگنے کا سدّباب کرتی ہے۔
وٹامن کے اور اے تیل میں گھُلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا جب آپ بند گوبھی کو سلاد یا کھانے کے شکل میں تیار کر رہے ہوں تو اس میں تھوڑی مقدار میں خوردنی تیل شامل کرنا نہ بھولیں۔
🔹 ورم /رگوں میں جمع پانی کا اخراج
بند گوبھی میں موجود پوسا اور بعض دیگر مادے جسم کی رگوں میں جمع پانی کے اخراج میں مدد دیتے اور اس طرح دورانِ خون میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔ یہ سبزی جسم میں جمع پانی کے ساتھ ساتھ سوڈیئم کو بھی جسم سے خارج کرتی اور نتیجتاً بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہے۔ جنہیں ہائی بلڈ پریشر اور جسم میں پانی جمع ہونے یعنی ورم جیسی بیماریوں کا سامنا ہو وہ بند گوبھی کو کھانے یا سلاد کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔
🔹 کیلشیئم کا خزانہ
بندگوبھی کیلشیئم کے حوالے سے بھی نہایت شاندار سبزی ہے۔ 100 گرام بند گوبھی کیلشیئم کی یومیہ ضرورت کے 10 فیصد کو پورا کرتی ہے۔ دانتوں اور ہڈیوں کی حفاظت کے لئے اسے کچا یا پکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
🔹 دافع قبض
اپنے اندر شامل سلفر کی بدولت بند گوبھی نظام ہضم کو بہتر شکل میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کے پتّوں میں زیادہ وافر مقدار میں موجود پوسا انتڑیوں کو حرکت میں لاتا اور قبض سے نجات پانے میں مدد دیتا ہے۔
🔹 شوگر پر قابو پانے میں معاون
حالیہ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ بند گوبھی دوسرے درجے کی شوگر کے امکان کو کم کرتی ہے۔
🔹 بند گوبھی کا اچار
بند گوبھی کا اچار بنا کر آپ اس سبزی میں پری بائیٹوک خصائص کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس میں شامل کیا جانے والا نمک اچار کی پری بائیوٹک خصوصیات کو کم کر سکتا ہے۔ انتڑیوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو پری بائیوٹک کہا جاتا ہے جو انتڑیوں کو صحتمند رکھ کے متعدد بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اس کے اچار کو سرکے کے ساتھ بنانا چاہیے اور اچار کے ساتھ ساتھ سرکے کے پانی کو بھی استعمال کرنا چاہیے۔
■ احتیاطی تدابیر
ایسے افراد جو خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہوں انہیں بند گوبھی کا استعمال محتاط شکل میں کرنا چاہیے۔ بند گوبھی میں شامل بعض مادّے تھرائیڈ گلینڈزکے کام کو سُست کرتے ہیں لہٰذا جن افراد کے تھرائیڈ گلینڈ پہلے سے ہی سُست ہوں انہیں اس سبزی کے وافر استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ دو دفعہ اس سبزی کا استعمال موزوں ہو گا۔
http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
اتنی بات کرنے کے بعد آنٹی اٹھ کر چلی گئیں۔ اور میری آنکھوں کے سامنے میرے والدین کا چہرہ گھومنے لگا۔ میری گاڑی میرے والد کی گاڑی سے بہتر تھی۔ میرا لباس میرے والد کے لباس سے بہتر تھا۔ میرے گھر کی زیب و زینت کا سامان میرے والد کے گھر سے بہتر تھا۔ میری بیوی کے ہاتھ میں سونے کی چوڑیاں اور کنگن تھے جو میں نے خرید کر دیئے تھے لیکن میری ماں کا سارا زیور بک چکا تھا میں آج بھی گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر لیکن میرا باپ آج بھی اولاد کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا۔
میں نے آج بھی اپنی بیوی کیلئے سونے کی انگھوٹھی خریدی لیکن میرے ذھن میں میری ماں کا خیال کیوں نہ آیا جس نے میری شادی کیلئے اپنا زیور بیچ دیا۔
مجھے افسوس ھوا اپنے آپ پر کہ میں نے اپنے والدین سے زیادہ اپنی ذات کو ترجیح دی ھے میرے والدین جنہوں نے مجھے سب کچھ دیا اور میں نے ان سے سب کچھ لے کر انکو خالی کر دیا لیکن کبھی انہوں نے مجھ سے کوئی گلہ یا شکوہ نہیں کیا۔
میرے والدین کل بھی عظیم تھے اور آج بھی عظیم ھیں اور میں کل بھی ناکام تھا اور آج بھی ناکام ھوں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4784
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
