uk
Feedback

Не попадись на ботовода! Telemetrio знаходить і позначає такі канали мітками 👉 Хочеш бачити мітку, оформляй підписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Відкрити в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Показати більше
1 278
Підписники
-124 години
-17 днів
-1430 днів
Архів дописів
میرے استفسار پر آنٹی نے کہا کہ میرا اندازہ کبھی غلط نہی ھوتا چلو میں تم کو بتلاتی ھوں۔ میں نے اپنی بیٹی کیلئے جتنے بھی رشتے دیکھے ھیں ان سے کچھ شرائط رکھی ھیں جو بھی میری بیٹی کو دیکھنے آئیں وہ اپنے تمام بیٹوں اور انکی بیگمات کو ساتھ لائیں۔ جو سب سے اچھے کپڑے ھوں وہ زیب تن کر کے آئیں۔ گھر کی عورتیں اپنے مکمل زیورات سے سج کر آئیں۔ اگر گھر میں ھر فرد کی اپنی اپنی گاڑی ھے تو وہ اپنی اپنی گاڑی میں آئیں۔ یہ شرائط بہت عجیب تھیں لیکن بعض لوگوں نے اسکا یہ مطلب لیا کہ شاید ھم لڑکے والوں کی مالی حالت دیکھنا چاھتے ھیں لیکن ایسی بات نہیں ھے۔ اب جب آپ کے اہل خانہ ھمارے گھر تشریف لاے تھے تو میں نے سب سے پہلے تمھارے دونوں بھائیوں کی گاڑیاں دیکھیں جو کہ تمھارے والد صاحب کی گاڑی سے قدرے مہنگی تھیں۔ اسیطرح پھر میں نے تمھارے والد صاحب کے کپڑوں کا جائزہ لیا تو مجھے محسوس ھوا کہ تمھارے بھائیوں کے جسموں پر سجے ھوئے کپڑے زیادہ مہنگے ھیں اور یہی حال تمھارے والد صاحب کے جوتوں کا تھا۔ جب میں نے تمھاری ماں کے زیورات دیکھے تو انکی مقدار بہت ھی کم تھی جبکہ تمھاری دونوں بھابھیوں کے ہاتھ بازو اور گلے زیورات سے سجے ھوئے تھے۔ پھر میں نے جب تمھاری بھابھیوں سے پوچھا کہ گھر کا کھانا کون پکاتا ھے تو تمھاری بھابھئوں نے کہا کہ ھم سب علیٰحدہ علیٰحدہ پکاتے ھیں اور تمھارے والدین کا کھانا تمھاری بہن پکاتی ھے۔ اسی طرح میں نے جب پوچھا کہ بچوں کو سکول کون چھوڑتا ھے تو مجھے پتہ چلا کہ تمھارے دونوں بھائی اپنے بچوں کو خود چھوڑتے ھیں جبکہ تمھاری بہن کو تمھارے والد صاحب کالج لے کر جاتے ھیں۔ جب میں نے یہ حالات دیکھے اور سنے تو مجھے افسوس ھوا ان بیٹوں پر جن کو پڑھانے کیلئے باپ نے اپنی ساری زندگی گنوا دی اور اس اولاد کو معاشرے کا کامیاب فرد بنایا لیکن جب اولاد کی باری آئی تو اولاد والد کا سہارا ببنے کی بجائے اپنی زندگی گزارنے پر رضامند ھو گئی۔ تمھارے باپ نے تمھارے لئے بھوک افلاس بھی دیکھا ھو گا۔ پیدل سفر بھی کیا ھو گا۔ تمھارے منہ میں نوالہ ڈالنے کیلئے بھوک بھی برداشت کی ھو گی۔ تمہیں اچھا پہنانے کیلئے خود دو تین سال ایک ھی جوڑے میں بھی گزارے ھو نگے۔ لیکن جب اولاد کی باری آئی تو اولاد باپ کو بھول گئی اور اپنی دنیا کی رنگ رلیوں میں مگن ھو گئی۔ تمھارے بھائیوں نے خود تو نئی گاڑیاں لے لیں لیکن انکو خیال نہ آیا کہ ھمارا باپ آج بھی اسی پرانی گاڑی میں سفر کیوں کرتا ھے کیونکہ اس پر ابھی بھی تمھاری بہن کی اور تمھاری ذمہ داری ھے۔ اسکا بھی دل کرتا ھو گا نئے جوتے اور نئے کپڑے پہننے کو لیکن ھو سکتا ھے اسکی جیب اس چیز کی اجازت نہ دیتی ھو لیکن تمھارے بھائیوں کی جیب تو اجازت دیتی تھی کہ اپنے باپ کیلئے اچھا لباس اچھا جوتا پہلے خریدتے اور اپنے لئے بعد میں کیونکہ یہ رویہ تمھارے باپ کا تھا جب بھی اس نے کوئی چیز خریدنا چاھی پہلے اپنی اولاد کا خیال کیا بعد میں اپنا سوچا۔ اسی لئے میں نے یہ ساری باتیں اسی دن تمھارے والد سے کر دیں تھیں۔ ہمیں دنیا کی مال و دولت نہیں چاہیے ہمیں تو ایسے رشتہ دار چاہئیں جو اپنے سے بڑھ کر اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دیں تاکہ کل کو جب ھم نیچے گریں تو ھم کو مزید نیچے دبانے کی بجاے اوپر کو اٹھائیں تاکہ کل کو جب وہ نیچے گریں تو ھم انکو بھی سہارا دے سکیں۔ مال و دولت اعلی عہدہ یا مرتبہ تو ھمیشہ نہیں رہتا۔ ھمیشہ جو ساتھ چلتے ھیں وہ سچے رشتے چلتے ہیں اور اگر رشتے بنانے میں ھم سے تھوڑی سی بھی غلطی ھو جائے تو ساری زندگی بھی تباہ ھو سکتی ھے اور نسلیں بھی تباہ ھو جایا کرتی ہیں۔ مجھے فخر ھے آپ کے والد صاحب پر کہ انھوں نے آپ کو حقیقت سے آگاہ نہیں کیا اور پھر بھی آپ لوگوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے رھے لیکن دیکھنا یہ ھے کہ اولاد اپنے والدین کا کتنا خیال رکھتی ھے والدین تو ھمیشہ سے ھی اولاد کیلئے قربانیاں دیتے آئے ھیں۔ مجھے فخر ھے اپنی اولاد پر کہ آج کچھ بھی ھو جائے میری اولاد مجھے ھمیشہ ترجیح دیتی ھے میرے لئے پہلے خریدتی ھے بعد میں اپنے بیوی بچوں کیلئے کچھ خریدا جاتا ھے اور مجھے فخر ھے اپنی اولاد کی اولاد پر کہ وہ بھی اپنے والدین کو اپنی زندگیوں سے زیادہ ترجیح دیتی ھے اور ھمارا پورا خاندان ایک جان کی مانند ھے اگر کسی کو کسی بھی چیز کی۔ضرورت پڑ جائے تو پیٹھ دکھا کر نہیں بھاگتے بلکہ ضرورت سے زیادہ لے کر آتے ہیں۔ اس لئے میرے بیٹے رشتے بنانا بہت آسان ھے لیکن کامیاب رشتے چننا اور انکو نبھانا بہت مشکل ھے۔ کہیں ایک نا اہل رشتہ آپ کو اتنا بڑا نقصان دے سکتا ھے کہ ساری عمر کی خوشیاں غموں میں تبدیل ھو سکتی ھیں اور کامیاب رشتہ آپکو ایسا سہارا دے سکتا ھے کہ تمام زندگی کے غم خوشیوں میں تبدیل ھو سکتے ھیں۔

🔷 نئے رشتے بنانے کا ہنر 🔷 بہت دلچسب داستان ھے پڑھئے گا ضرور زندگی بھر کیلئے نصحیت ملے گی ان شآء اللہ میں اور میری بیوی سنار کی دوکان پر انگوٹھی خریدنے گئے۔ انگوٹھی خرید کر جیسے ھی میں باہر نکلنے کیلئے مڑا تو ایک بارعب شخص سے ملاقات ھوئی جو کہ مجھے جانتے تھے لیکن میں انکو بھول چکا تھا۔ یہ صاحب بڑی گرم جوشی سے میرے گلے ملے اور سوالیہ نظروں سے پوچھنے لگے "بیٹا لگتا ھے پہچاننے کی کوشش کر رھے ھیں آپ" میں نے کہا معزرت کیساتھ آپ کا چہرہ جانا پہچانا لگ رہا ھے لیکن یاد نہیں آرہا کہ آپ سے کب ملاقات ھوئی تھی۔ وہ تھوڑا سا مسکرائے اور کہنے لگے میرا نام اقبال ھے ویسے لوگ مجھے بڑا بھائی کہتے ھیں۔ آج سے چند سال قبل آپ اپنی فیملی کیساتھ ھمارے گھر آئے تھے گلبرگ میں ھمارا گھر ھے شاید آپ کو یاد آ گیا ھو۔ انکی بات سن کر میرا تو سر ھی چکڑا گیا۔ اور میرا رویہ بالکل مودبانہ ھو گیا اور میں بے اختیار بول پڑا سب یاد آگیا بڑے بھائی سب یاد آگیا۔ میں نے سوال کیا آپ اکیلے ھی ییں یا آنٹی بھی آئیں ہیں۔ بڑے بھائی نے جواب دیا جی آنٹی بھی آئی ہیں اور دوسرے بھائی بھی آئے ہیں۔ ایک سائید پر دیکھا تو آنٹی برقعہ پہنے بیٹھی تھیں اور ساتھ میں ہی دوسرے بھائی بھی کھڑے چہرے پر مسکراہٹ سجائے میری طرف دیکھ رھے تھے۔ میں نے اپنی بیگم کو کہا کہ انٹی کو سلام کرو اور بعد میں انکا تعارف کرواتا ھوں۔ میری بیگم گئی آنٹی کو سلام کیا۔ آنٹی نے بہت ہی اچھے طریقے سے میری بیوی کے سر پر ہاتھ پھیرا اور پھر بہت ھی پیارے انداز میں میری بیوی کو دعائیں دیں۔ میں نے آنٹی کو بتلایا کہ یہ میری بیوی ھے اور یہ میرا 3 سال کا بیٹا ھے۔ آنٹی بہت خوش ہوئیں اور اپنے بیٹے کیطرف آنکھوں ھی آنکھوں میں اشارہ کیا جس نے میری بیٹے کی جیب میں ہزار کا نوٹ ڈال دیا۔ میں نے بہت اسرار کیا کہ یہ غلط ھے لیکن آنٹی نہ مانیں۔ کچھ ادھر ادھر کی باتوں کے بعد میں نے آنٹی سے آنے کا مقصد پوچھا تو آنٹی کہنے لگیں کہ اللہ نے میری بیٹی کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ھے اسلئے بیٹی کیلئے اور انکے اہل خانہ کیلئے کچھ تحائف خریدنے آئے ہیں۔ میں نے پوچھا آنٹی کونسی بیٹی آپکی تو تمام بیٹیاں شادی شدہ تھیں صرف ایک۔کنواری تھی جسکے رشتہ کیلئے ھم لوگ آئے تھے اور آپ لوگوں نے کہا تھا کہ ابھی 5 یا 10 سال تک شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، حالانکہ مجھے حیرانگی ھوئی تھی کہ گھر پر رشتے کیلئے بلوا کر پھر کہہ دینا کہ 5 یا 10 سال تک شادی کا کوئی پروگرام نہیں کتنی غلط بات ہے۔ آنٹی کو جیسے ایک جھٹکا لگا لیکن وہ ایک سمجھدار خاتون تھیں فورا ھی سمجھ گئیں کہ بات کچھ اور ہے پوچھنے لگیں کہ یہ بات آپکو کس نے کہی تھی۔ میں نے کہا والد صاحب نے کہا تھا تو وہ کہنے لگیں نہیں بات دراصل کچھ اور تھی لیکن آپ کے والد صاحب نے آپ کا پردہ رکھا تھا۔ میرے اندر ایک تجسس پیدا ھو گیا کہ میرے والد صاحب ھم سے کیسے غلط بیانی کر سکتے ھیں اور میرے والد صاحب نے کبھی بھی جھوٹ نہی بولا تھا۔ آنٹی نے اپنے بیٹوں کو کہا کہ مجھے میرے بیٹے کیساتھ اکیلا چھوڑ دیں اور میں نے بھی اپنی بیگم کو کہا کہ تم تھوڑا سا وقت مجھے دو بچے کو کچھ کھلاو پلاو۔ آنٹی کہنے لگیں بیٹا جس دن تم اور تمہارے اہل خانہ ھمارے گھر ھماری بیٹی کا رشتہ لینے آئے تھے میں نے اسی دن تمھارے رشتہ سے انکار کر دیا تھا جو کہ شاید تمھارے والدین نے تمہیں نہیں بتلایا۔ تم ایک پڑھے لکھے اور معاشرے میں ایک کامیاب شخص ثابت ھو سکتے ھو مجھے پہلے ھی علم تھا اور مجھے مکمل یقین تھا کہ میری بیٹی کو بھی تم خوش رکھو گے لیکن نئے لوگوں سے رشتہ جوڑنے کیلئے صرف لڑکے کو ھی نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسکے مکمل خاندان کو دیکھا جاتا ھے کیونکہ ھم نے مستقبل میں آپس میں میل جول رکھنا ھوتا ھے اسلئے لڑکے یا لڑکی کے گھرانے والوں کو دیکھ کر مستبقل کا تعین کیا جاتا ھے کہ یہ گھرانہ مستقبل میں کتنا کامیاب رشتہ نبھا سکتا ھے کیونکہ زندگی میں اتار چڑھاو آتے رہتے ھیں اور ان حالات میں ھم کو کسی اپنے کی ضرورت ھوتی ھے اسلئے ھم کسی ایسے سے رشتہ نہیں جوڑتے جو خوشیوں میں ہمارے ساتھ ھو لیکن حالات کے خراب ھوتے ھی وہ ھم سے جدا ھو جائے۔ اسلئے میں نے اس دن آپکے والد صاحب اور والدہ صاحبہ کو صاف صاف انکار کر دیا تھا۔ھو سکتا ھے کہ انہوں نے آپ کو درست بات نہ بتلائی ھو۔ آنٹی کی باتیں سن کر میں مزید پریشان ھو گیا اور میں نے کہا کہ آنٹی ھم بہن بھائی آپس میں ایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں خوشی اور غم میں برابر کے شریک ھوتے ھیں کبھی ایسا نہیں ھوا کہ ھم میں سے کسی کو ایک۔دوسرے سے کوئی۔شکایت ھو۔ اگر آپ برا محسوس نہ کریں تو میں سو فیصد درست ھوں کہ آپکو ھمارے خاندان کو پرکھنے میں غلطی ھوئی ھے۔ آنٹی نے ایک سرد آہ لی اور کہا بیٹے ابھی تم بہت چھوٹے ھو جو چیزیں میں دیکھ سکتی ھوں تم انکی طرف کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔

🔷 پپیتا کھانے کے فوائد 🔷 اپنی گوناگوں خصوصیات کی بنا پر پپیتا ایک شاندار پھل ہے لیکن اس پر بہت کم لکھا اور پڑھا گیا ہے۔ پپیتے میں موجود طبی خواص کسی مہنگی دوا سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ پھل وٹامن اے، بی، سی، ای، کیلشیئم، فائبر، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود لیوٹائن، کریٹونوئڈز اورزیکسینتھائن صحت کے لیے بہت ہی مفید قرار پائے گئے ہیں۔ 🔹 قدرتی قبض کشا دوا پپیتا پورے نظامِ ہاضمہ کو قوت دیتا ہے۔ پیٹ اور معدے کے کئی امراض دور کرنے میں یہ ایک مؤثر دوا کا درجہ رکھتا ہے۔ اگر صبح خالی پیٹ پپیتا کھایا جائے تو فائبر کی وجہ سے یہ قبض ختم کرتا ہے اور بدہضمی و تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔ 🔹 وزن کم کرنے میں مؤثر صبح کے وقت پپیتا کھانے سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ ریشے کی وجہ سے یہ بہت دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دیتا ہے۔ اس طرح بار بار کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 🔹 امینیاتی نظام کا بجلی گھر وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی میں پپیتا نہایت مؤثر انداز میں امنیاتی قوت بڑھاتا ہے جو بدن کا قدرتی دفاعی نظام بھی ہے۔ اس کے بعد بیماریوں اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ صبح سویرے پپیتا کھانے سے جسم کے فاضل زہریلے اجزا بھی ختم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ ایک بہترین ڈی ٹاکسیفائر بھی ہے۔ 🔹 پپیتا: دل کا دوست پپیتا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کو قوت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اجزا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ 🔹 خوبصورت جلد کا ضامن ہرصبح پپیتا کھانے سے جلد پر نکھار بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنتس ہے جو جلد کے خلیات کی مرمت بھی کرت ہیں۔ پپیتا فری ریڈیکل بننے سے روکتا ہے اور جلد کو شفاف رکھتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

■ ماہ ذوالقعدہ کی مناسبت سے بھیجی گئی پوسٹیں۔۔۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔ https://t.me/islamwitheman/4 🔷️ نماز اول اتوار ماہ ذوالقعدہ https://t.me/islamwitheman/3632 🌹 معصومہ قم سلام اللہ علیھا https://t.me/islamwitheman/3635 🌹 مقام و منزلت حضرت فاطمہ معصومہؑ https://t.me/islamwitheman/3636 🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت https://t.me/islamwitheman/3637 🌸 زیارتنامہ معصومۂ قُمؑ https://t.me/islamwitheman/3638 🌹 امام علی رضا علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3640 🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی امامت https://t.me/islamwitheman/3641 🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی ازواج و اولاد https://t.me/islamwitheman/3642 🌷 اخلاق امام رضا علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3643 🌴 ﺍﻣﺎﻡ علی ﺭﺿﺎؑ کے معجزات میں سے https://t.me/islamwitheman/3644 🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ اور سندھی زبان https://t.me/islamwitheman/3645 🌸 شیروں کا زندہ ہونا https://t.me/islamwitheman/3646 🌹 ضامن آھو https://t.me/islamwitheman/3647 🔷 کرامت امام ﺭﺿﺎؑ https://t.me/islamwitheman/3648 🔷 کرامت امام رضا علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3650 🔷 کرامت امام علی ﺭﺿﺎؑ https://t.me/islamwitheman/3651 🌸 امام ﺭﺿﺎؑ کا مجلس برپا کرنا https://t.me/islamwitheman/3652 🌹 شہادت امام علی رضا علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3656 🌷 امام رضاؑ کا خراسان کا سفر https://t.me/islamwitheman/3657 🔷 حدیث سلسلة الذھب https://t.me/islamwitheman/3658 🌹 فضیلتِ زیارتِ امام رضاؑ https://t.me/islamwitheman/3659 🌹 زیارتنامہ امام علی رضاؑ https://t.me/islamwitheman/3660 🌹 عید دحوالارض اور اعمال https://t.me/islamwitheman/3664 🌹 دحوالارض کے دن کی دعا https://t.me/islamwitheman/3665 🌷 محمد بن ابی بکر https://t.me/islamwitheman/3666 🔷 ﺍﻣﺎﻡ ﺗﻘﯽؑ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺎﺩﺕ https://t.me/islamwitheman/3672 🔷 شہادت امام محمد تقی الجوادؑ https://t.me/islamwitheman/3673 🌹 امام تقیؑ کے بچپن کا ایک واقعہ https://t.me/islamwitheman/3674 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 20 روپے کا وجود رکھیں 🔷 20 روپے کا وجود رکھیں اور موجود رہیں۔ ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا، جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں: 20 روپے میں آپ جیسے ہیں، ویسی فوٹو بنوائیں۔ 30 روپے میں آپ اپنے آپ کو جیسا سوچتے ہیں، ویسی فوٹو بنوائیں- اور 50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دِکھنا چاہتے ہیں، ویسی فوٹو بنوائیں۔ مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ھے۔۔۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ (اکثر) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزار دیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے! آپ جیسے بھی ھیں، بہت اچھے ھیں۔ 💞 20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رھیں گے۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 آنکھوں کی تقویت 🔷 💠 آنکھوں کی تقویت، اولیاء طاہرین صلوا‌ة الله علیهم اجمعین کی روایات میں۔۔۔ ✅ موارد خوراکی 🔹 پسہ ہوا صعتر،زعتر thyme سمندری/پہاڑی نمک کے ساتھ کھانا 🔹 پسہ ہوا اجوائن اخروٹ کے ساتھ کھانا   🔹 کندر(لوبان) چبانا 🔹 برنی کھجور کھانا 🔹 گوشت کھانا 🔹 بہی(quince) کھانا    ✅ موارد غیر خوراکی 🔹 مصحف سے دیکھ کر قرآن کریم پڑھنا   🔹 سرمه لگانا جو مخلوط ہو بارش کے اس پانی سے جس سے سوره مبارکہ فصلت دھلی ہوئی ہو 🔹 نماز واجب کے بعد انگلیوں کو پپوٹوں پر رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا، پھر کہنا "اللّهُمَّ احْفَظْ حَدَقَتِي بِحَقِّ حَدَقَةِ عَلِیِّ بْنِ أبِي طالِبٍ صَلَواۃُ اللهِ وَ سَلامُهُ عَلِیْه" 🔹 چھینک کے بعد سوره حمد پڑھنا اور ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا  🔹 ہاتھ دھونے کے بعد دونوں آنکھوں کا مسح کرنا    🔹 پیغمبروں کی سنت پیلا‌ یا سفید(جوتا/چپل) پہننا    ⭕️ کالا (جوتا/چپل) پہننا منع ہے کیونکہ بینائی کی کمزوری کا باعث ہے 🔹 کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں اور چہرے کو دھونا 🔹 پیلو یا زیتون کی مسواک کرنا 🔹 سر کے بال تراشنا 🔹 زمزم کے کنویں پر نگاه کرنا  🔹 حجامت سر اور پہلی عمومی حجامت کے خون پر نگاه کرنا 🔹 سبزه دیکھنا 🔹 جاری پانی دیکھنا 🔹خوبصورت حلال چہرہ کو دیکھنا 🔹 مہندی سے خضاب لگانا 🔹جمعرات کو ناخن کاٹنا 🔹 اثمد و کافوری سرمہ لگانا 🔹 آنکھوں کے درد و سوجن کیلئے دعا پڑھنا:   اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي مِنْهُ ثَأْرِي.     🤲🏻 اللهم اشف كل مريض 🤲🏻 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🔷 نظر کی کمزوری کا مکمل علاج https://t.me/islamwitheman/4405 🔷 نظر کے لئے 3 ٹوٹکے https://t.me/islamwitheman/4406 🔷 بہتر بینائی کے لئے غذائیں https://t.me/islamwitheman/4407 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حد سے زیادہ پارسائی کی حقیقت 🔷 ایک دفعہ کا ذکر ہے جب ایک مزدور کی نئی نویلی دلہن نے کہا کہ صحن والا درخت کٹوا دو کیونکہ اس پر پرندے آ کر بیٹھتے ہیں جو مجھے بے حجاب دیکھ لیتے ہیں۔ میں ڈرتی ہوں کہ قیامت کے دن نامحرم پرندوں کے دیکھنے کا بھی حساب نہ ہو جائے۔ گھر والے دلہن کی بات پر عش عش کر اٹھے انکی نیکی پرہیزگاری کی داستانیں سارے محلے کو گرویدہ بنا گئیں. کچھ دن بعد وہ "پرہیزگار بیگم" کسی پرانے آشنا کے ساتھ پکڑی گئی۔ اس واقعے کے کچھ عرصہ بعد گورنر کے گھر میں چوری ہوگئی بہت سے پیسے سونا چاندی چرا لیا گیا۔ تفتیش تو بڑی ہوئی۔ لیکن مال مسروقہ برآمد نہ ہوسکا۔ "پرہیز گار" بیوی کا شوہر ، جو وہیں نزدیکی علاقے میں مزدوری کرتا تھا، اسے بھی دوسرے مزدوروں کی طرح انکوائری بھگتنے کے لئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران اچانک کسی کی آمد کی اطلاع ہوئی اور سب لوگ احتراما کھڑے ہوگئے۔ آنے والا ایک باریش آدمی تھا پھٹے پرانے کپڑے، داڑھی بڑھی ہوئی، گلے میں مالا اور ہاتھ میں تسبیح، "اللّه ھو" کے نعرے لگاتا ہوا۔ اس فقیر نما آدمی کے آگے دو آدمی جھاڑو لے کر ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور راستہ صاف کرتے جا رہے تھے، پوچھنے پر اسے بتایا گیا کہ یہ بہت بڑے درویش ہیں جو ہر جمعرات کو یہاں تشریف لا کر خیروبرکت ڈالتے ہیں۔ یہ اتنے نیک اور پرہیزگار ہیں کہ دو آدمی راستے پر جھاڑو دینے کے لئے رکھے ہوئے ہیں کہ مبادا کہیں کوئی چیونٹی، کیڑا ان کے پاؤں کے نیچے آ کر کچلا نہ جائے اور روز قیامت اس کا حساب نہ ہو جائے۔ بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مزدور کو اپنے گھر کا درخت اور اس پر بیٹھنے والے نامحرم پرندے یاد آگئے، فورا چلا اٹھا گورنر صاحب یہی درویش چور ہے آپ اس کے حجرے کی تلاشی لیجئے چوری کا مال وہیں سے ملے گا۔ اس کی بے تکی باتیں سن کر سب لوگ سناٹے میں آگئے بڑے بزرگ اس گناہ گار کی باتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔ کچھ نوجوانوں سے درویش کی گستاخی برداشت نہ ہو سکی اور اس کی پھینٹی لگانا شروع کر دی، خیر آوازیں گورنر صاحب تک پہنچیں تو وہ بھی اٹھ کر باہر آگئے۔ چھوڑ چھڑاؤ کے بعد اس کی گستاخی کے بارے میں گورنر صاحب کو بتایا گیا۔ گورنر صاحب پہلے سے پریشان تھے غصے سے بولے چلو ایک دفعہ درویش صاحب کے حجرے میں بھی دیکھ ہی لو۔ اگر کچھ نہ ملے تو اس شخص کو زندان میں ڈال دینا۔ بات تو عجیب تھی لیکن گورنر صاحب کا حکم جاری ہو چکا تھا۔ چنانچہ تلاشی ہوئی تو سارا مال وہاں سے برآمد ہوگیا اور درویش صاحب اپنے دونوں چیلوں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ گورنر صاحب نے پوچھا تم نے کیسے پہچان لیا کہ یہ شخص ہی چور ھے ،اس نے جواب دیا گورنر صاحب جو بندہ حد سے زیادہ پارسائی کے دعوے کرتا ھے وہ کبھی بھی قابل اعتبار نہیں ہوتا۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

💓 شُکْراً للہ، اَلحَمْدُ للہ 💓 🌹 اگر آپ کے پاس تین لاکھ روپے کیش یا کسی اور شکل میں موجود ہیں جنہیں آپ ایک دن کے نوٹس پر استعمال کر سکتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمد للہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق آٹھ ارب آبادی کی دنیا کے پانچ فیصد امیر ترین طبقے سے ہے۔ 🌸 اگر آپ کو پیاس لگے اور دس منٹ کے اندر اندر تازہ یا فریج کے پانی کا گلاس آپ کو مل سکتا ہے تو پھر سب سے پہلے الحمد للہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس بیس فیصد طبقے سے ہے جسے اللہ نے یہ سہولت دے رکھی ہے۔ 🌼 اگر دسمبر کی یخ بستہ صبح سو کر اس طرح اٹھتے ہیں کہ آپ کے نیچے نرم بستر اور اوپر گرم لحاف تھی تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس تیس فیصد طبقے سے ہے جسے یہ سہولت میسر ہے۔ 🌺 اگر آپ اسی یخ بستہ صبح اپنے بستر سے نکل کر باتھ روم جاتے ہیں، نہانے کیلئے شاور کھولتے ہیں اور گرم پانی آپ کے جسم پر گرتا ہے جس سے آپ تروتازہ ہو جاتے ہیں تو سب سے پہلے الحمد للہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ شام، فلسطین، کشمیر، افغانستان سے لے کر افریقہ کے بہت سے پسماندہ ممالک تک، کروڑوں لوگوں کو یہ سہولت میسر نہیں۔ 🌷 اگر آپ کے بچے دن میں تین وقت کھانا کھاتے ہیں اور بھرے پیٹ کے ساتھ رات کو بستر پر چلے جاتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی 80 فیصد آبادی کے بچوں کو تین وقت پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہوتا۔ 🌻 اگر آپ جب چاہیں اپنے ہاتھ پاؤں ہلا سکتے ہیں، بازو اور گھٹنے موڑ سکتے ہیں اور اپنے ہاتھ بغیر تکلیف کے گھٹنوں تک پہنچا سکتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی چالیس فیصد سے زائد آبادی ان میں سے کوئی ایک کام بغیر تکلیف کے نہیں کر سکتی۔ 🏵 اگر آپ کے سامنے گھی سے تر بتر پراٹھے یا فرائیڈ چکن یا پیزا موجود ہے لیکن آپ اس وجہ سے نہیں کھاتے کہ کہیں آپ کا وزن نہ بڑھ جائے تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمد للہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس سات فیصد خوش نصیب طبقے سے ہے جسے اللہ نے یہ سب سہولیات دے رکھی ہیں اور وہ اپنی مرضی سے یہ نہیں کھاتے۔ 💮 اگر آپ گھر سے اپنی سواری پر نکلتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی اسی فیصد سے زائد آبادی کو یہ سہولت میسر نہیں۔ 💐 اگر آپ بآسانی سانس لیتے ہوئے آکسیجن اندر لے جاسکتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر پھینک سکتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی بیس فیصد سے زائد آبادی کو سانس کے مسائل کا سامنا ہے۔ 🔷 اگر آپ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد غور و فکر میں مبتلا ہوتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے ان گنت احسانات کو محسوس کرتے ہوئے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں تو الحمد للہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کہ اس نے آپ کو اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، ورنہ اس دنیا میں اربوں انسان ایسے بھی آئے جنہیں یہ توفیق نہ مل سکی اور وہ اسی حالت میں قبروں میں جا پہنچے۔ 🔘 الحمد للہ کہیں ۔ ۔ ۔ جب تکہ کہ آپ کی آخری سانس نہ آ جائے ۔ ۔ ۔ کیونکہ یہ زندگی اللہ تعالٰی کا ہم پر ایک احسان عظیم ہے اگر ہم اسے اللہ تعالٰی کی مرضی کے مطابق گزار لیں!!!! 🔹 ارشاد خداوندی ہے۔۔۔ لَئنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَئنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ۔ (سورہ ابراہیم آیت7) ترجمہ: اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب سخت ہے۔ 🔹 رسول اکرمؐ فرماتے ہیں۔۔۔ جب اللہ تعالٰی کسی بندے کو کسی نعمت سے سرفراز فرمائے اور وہ اس پر الحمدللہ کہے تو جو اس نے حاصل کیا ہے اس سے بھی بہتر دیا جائے گا۔ (ابن ماجہ:3805) 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔥 ماں کی کوتاہی 🔥 تاریخ میں آیا ہے کہ ایک جوان چوری، ڈاکازنی اور قتل کے جرم میں پھانسی کا حقدار ہوا۔ جب اُس کو تختہ دار پر کھڑا کیا گیا تو اُس نے زندگی کی آخری تمنا کے طور پر اپنی ماں سے ملنے کی خواہش کی۔ اُس کی ماں کو لایا گیا۔ اُس جوان نے ماں سے الوداع کرتے ہوئے ماں کی زبان اور ہونٹ کو زور سے دانتوں سے کاٹا۔ ماں نے شدت تکلیف سے چیخ ماری، محافظین نے اُس کو پکڑا اور کہا: ظالم یہ تم نے ماں کے ساتھ کیا کیا۔؟ اُس نے کہا: اصل ظالم میری یہ ماں ہے۔ اس نے مجھے تختہ دار تک پہنچایا ہے۔ میری ماں نے اُس دن جب میں نے ہمسائے کے گھر سے ایک انڈا چوری کیا تھا میرا حوصلہ بڑھایا اور آفرین کہا تو میں نے آگے بڑھ کر اونٹ کی چوری کی پھر قتل کا مرتکب ہوا۔ اگر میری ماں پہلے ہی دن میرے ہاتھ روکتی تو میں آج تختہ دارپر نہ ہوتا۔ 📚 حواله: نظام خانوادہ در اسلام 🔘 ہاں جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے لیکن ہر ماں کے قدموں کے لیے نہیں۔ یہ فقط وہ ماں ہے جس نے حمل سے آغوش اور گھر سے مدرسہ تک اپنی اولاد کی صحیح اور اسلامی تربیت کی ہو۔ وہ ماں جو اولاد کی طغیانی، سرکشی اور گناہ و معصیت کا سبب بنے وہ ماں خود جہنمی ہے اور اُس کے پاؤں کے نیچے بھی جہنم ہو گی۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ ماں کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ https://t.me/islamwitheman/652 ⭕ ماں کی ناراضگی کا اثر https://t.me/islamwitheman/331 🔷 اولڈ ایج ہوم https://t.me/islamwitheman/97 🌹 ماں کی مامتا https://t.me/islamwitheman/1204 🔷 ماں کی خدمت https://t.me/islamwitheman/1212 👁 ماں کی قربانی https://t.me/islamwitheman/1225 🌹 مامتا https://t.me/islamwitheman/2351 🔷 بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان https://t.me/islamwitheman/2373 🔷 ماں کی پسند، ناپسند http://t.me/islamwitheman/2376 🌺 بیمار ماں کی خدمت http://t.me/islamwitheman/2437 🌸 بیٹی اور ماں میں فرق http://t.me/islamwitheman/2456 ❤️ ماں اور بیوی http://t.me/islamwitheman/2516 🔷 ماں کی بددعا کا اثر https://t.me/islamwitheman/2728 🔷 اولڈ ہاؤس https://t.me/islamwitheman/4198 🌷 اس نسل کی ماں https://t.me/islamwitheman/4206 🌷 میری ماں https://t.me/islamwitheman/4395 🔷 ماں عظیم نعمت https://t.me/islamwitheman/4573 🔷 ماں کی محبت https://t.me/islamwitheman/4776 🔥 ماں کی کوتاہی https://t.me/islamwitheman/4777 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ماں کی محبت 🔷 چائنا میں پچھلی صدی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس میں کئی لاکھ آدمی موت کی آغوش میں چلے گئے۔ ایک بڑی بلڈنگ تھی، اس کا ملبہ ہٹانے میں کئی دن لگ گئے تو نیچے ایک جگہ کنکریٹ سلیب گری ہوئی تھی، اس کے نیچے ایک عورت کو بے ہوش دیکھا گیا، ایک بچہ اس کے ساتھ لیٹا ہوا تھا، ہاسپٹل لے گئے، ٹریٹمنٹ ہوئی، جب وہ عورت ہوش میں آ گئی تو ڈاکٹروں نے اس سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ تیرے ہاتھوں کی انگلیوں کے سرے زخمی ہیں؟ اس نے بتایا کہ میرے اوپر چھت اس طرح گری کہ میں ایک کونے کے اندر محفوظ تھی، بچہ میری چھاتی سے لگا ہوا تھا، اور میں سمجھتی تھی کہ اگر میری زندگی ہوئی تو کوئی کنکریٹ ہٹائے گا اور مجھے نکال لے گا، ایک دو دن تو میں بچے کے ساتھ رہی اسے دودھ پلاتی رہی، خود بھوکی پیاسی تھی، اب میرے اپنے سینے میں دودھ ختم ہو گیا، میرا بچہ روتا میں اسے بہلاتی، لیکن بچے کارونا مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تھا، میں کبھی اس کے منہ میں انگلی ڈالتی، کبھی اپنی زبان ڈالتی، جب بچے کے پیٹ میں کچھ نہ جاتا تو وہ روتا، کہنے لگی میرے دل میں خیال آیا کہ بچے کو میں دودھ تو نہیں پلا سکتی میرے جسم کے اندر خون تو موجود ہے، میں نے اپنے ہاتھ کی انگلی کو دانتوں سے کاٹا اور جب اس میں سے خون ٹپکنے لگا تو میں نے وہ انگلی بچے کے منہ میں ڈال دی، بچے نے چوسنا شروع کر دیا، جب بچے کے پیٹ میں کچھ جانے لگا تو یہ خاموش ہوا، اب میں ایک انگلی کاٹتی پھر دوسری کاٹتی میں نے اس بچے کو اتنا خون پلایا کہ میں بھی بے ہوش ہو گئی، بچہ بھی بے ہوش ہو گیا۔اب آپ لوگوں نے نکالا ہے تو دوائیوں سے ہم پھر دوبارہ ہوش میں آ گئے، لوگ حیران ہو گئے کہ ماں کی محبت اس درجے تک ہوتی ہے کہ اگر وہ محسوس کرے کہ اپنے جسم کا خون دے کر اپنے بچے کی جان بچا سکتی ہے تو ماں اس سے بھی گریز نہیں کیا کرتی۔ اس کو ماں کی محبت کہتے ہیں۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ ماں، باپ کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ https://t.me/islamwitheman/652 ⭕ ماں کی ناراضگی کا اثر https://t.me/islamwitheman/331 🔷 اولڈ ایج ہوم https://t.me/islamwitheman/97 🌹 ماں کی مامتا https://t.me/islamwitheman/1204 🔷 ماں کی خدمت https://t.me/islamwitheman/1212 👁 ماں کی قربانی https://t.me/islamwitheman/1225 🌹 مامتا https://t.me/islamwitheman/2351 🔷 بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان https://t.me/islamwitheman/2373 🔷 ماں کی پسند، ناپسند http://t.me/islamwitheman/2376 🌺 بیمار ماں کی خدمت http://t.me/islamwitheman/2437 🌸 بیٹی اور ماں میں فرق http://t.me/islamwitheman/2456 ❤️ ماں اور بیوی http://t.me/islamwitheman/2516 🔷 ماں کی بددعا کا اثر https://t.me/islamwitheman/2728 🔷 اولڈ ہاؤس https://t.me/islamwitheman/4198 🌷 اس نسل کی ماں https://t.me/islamwitheman/4206 🌷 میری ماں https://t.me/islamwitheman/4395 🔷 ماں عظیم نعمت https://t.me/islamwitheman/4573 🔷 ماں کی محبت https://t.me/islamwitheman/4776 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 گدھوں کے کرتوت 🔷 ایک دن مُلّا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ بے حد کوشش کی، مگر گدھا جوں کا توں تھا اور مسلسل بَضد تھا کہ نیچے ہر گز نہیں اترنا۔ آخر کار مُلّا تھک ہار کر خود نیچے آ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ شاید گدھا خود نیچے اتر آئے. تھوڑی دیر گزری تو مُلّا نے محسوس کیا کہ گدھا چھت کو لاتوں سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے. مُلا پریشان ہو گئے کہ چھت تو بہت نازک ہے۔ نہ اتنی مضبوط ہے نہ اس کی مُتحمّل ہے کہ اس کی لاتوں کو سہہ سکے۔ مُلّا دوبارہ اوپر بھاگ کر گئے اور گدھے کو نیچے لانے کی کوشش کی لیکن گدھا اپنی ضد پر اڑا ہوا تھا اور چھت کو توڑنے میں محو تھا۔ مُلا آخری کوشش کرتے ہوۓ اُسے دوبارہ دھکا دے کر سیڑھیوں کی طرف لانے لگے کہ گدھے نے زور دار مُلّا کو لات ماری اور مُلا نیچے گر گئے۔ اور گدھا پھر چھت کو توڑنے لگا۔ بالآخر چھت ٹوٹ گئی اور گدھا چھت سمیت زمین پر آ گرا. مُلّا کافی دیر تک اس واقعہ پر غور کرتے رہے اور اس سے تین سبق اخذ کئے۔ اول: کبھی بھی گدھے کو مقام بالا پر نہیں لے جانا چاہئیے ایک تو وہ خود کا نقصان کرتا ہے۔ دوسرا: خود اس مقام کو بھی تباہ و برباد کر دیتا ہے جس کا وہ اہل نہیں۔ اور تیسرا اوپر لے جانے والے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے. 🔘 جب تک عوام گدھوں کو اوپر لے جاتی رہے گی تو یہی ہوتا رہے گا۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو عوام کی آگاہی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 سبز چائے کے نقصانات 🔷 سبز چائے پینے والوں کیلئے اہم خبر، جگر کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار۔۔۔ صاف جِلد، جسم سے مضرِ صحت مادوں کا صفائی اور وزن میں کمی کے خواہشمند افراد دن میں 2 سے 4 کپ تک سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں مگر اس عمل سے جسم کے اہم ترین عضو جگر کو انتہائی نقصان پہنچ رہا ہے جس کے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔ سبز چائے کا استعمال انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا رہا ہے، خصوصاً جو افراد وزن میں کمی چاہتے ہیں وہ دودھ والی روایتی چائے کا استعمال چھوڑ کر سبز چائے کا استعال شروع کر دیتے ہیں، مگر نئی تحقیق کے نتائج نے محققین کی آنکھیں کھول دی ہیں جس کے بعد سبز چائے کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی کلیٹ ہیلتھ سروس اور کپلان میڈیکل سینٹر کی جانب سے سبز چائے پر نئی تحقیق کی گئی ہے، اس تحقیق کے نتائج پر مبنی رپورٹ جریدے ”GastroHep“ میں شائع کی گئی ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق سبز چائے کا استعمال جگر کی سوزش سے لے کر مکمل طور پر اسے ناکارہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، سبز چائے کا استعمال جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سبز چائے پر کی گئی تحقیق کے مطابق سبز چائے پینے کے سبب جگر پر آنے والی سوزش کے 100 سے زیادہ دستاویزی کیسز موجود ہیں، یہ سوزش چائے کے پودے میں نباتاتی زہریلے مواد کی براہ راست موجودگی اور غالباً میٹابولک ردِ عمل کا نتیجہ ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ سبز چائے پینا خاص طور پر خواتین میں جگر کی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے کونسے اجزا جگر کو نقصان پہنچانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ محققین کی جانب سے اس مطالعے سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ سبز چائے کے ساتھ دیگر جڑی بوٹیوں کو ملا کر پینا بھی جگر کی شدید بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ https://t.me/islamwitheman/4196 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حضرت مقدادؓ بن عمرو 🔷 مقداد بن عمرو (متوفی 33 ھ)، مقداد بن اسود کے نام سے معروف، پیغمبر اکرمؐ کے جلیل القدر صحابی اور امام علیؑ کے باوفا ساتھیوں میں سے تھے۔ مقدادؓ نے بعثت کے ابتدائی ایام میں اسلام قبول کیا اور علی الاعلان اسلام ظاہر کرنے والے ابتدائی مسلمانوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اسیطرح آپ نے صدر اسلام کی تمام جنگوں میں حصہ لیا۔ مقداد کو سلمان فارسی، عمار بن یاسر اور ابوذر غفاری کے ساتھ حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے حقیقی پیروکاروں میں جانا جاتا ہے اور یہ افراد خود پیغمبر اکرمؐ کے زمانے سے ہی شیعہ علیؑ کے نام سے مشہور تھے۔ ■ تعارف مکمل نام: مقداد بن عمرو بن ثعلبہ (معروف مقداد بن اسود) کنیت: ابو معبد، ابو سعید ،ابوالاسود لقب: بہرائی یا بہراوی محل زندگی: مکہ، حبشہ، مدینہ مہاجر/انصار: مہاجر اقارب: ضباعہ بنت زبیر وفات: 33 ھ سبب وفات: جرف میں وفات ہوئی مدفن: جنت البقیع مدینہ پیغمبر اکرمؐ کی وفات کے بعد امام علی علیہ السلام کی خلافت اور جانشینی کی حمایت کی، لہذا واقعہ سقیفہ میں ابو بکر کی بیعت سے انکار کیا۔ نیز آپ عثمان کے سرسخت مخالفین میں سے تھے۔ مقداد ان معدود صحابیوں میں سے ہیں جنہوں نے حضرت زھراءؑ کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔ اہلبیت اطہارؑ سے منقول احادیث میں ان کی مدح بیان ہوئی ہے اور انہیں ان افراد میں شمار کیا گیا ہے جو امام مہدیؑ کے ظہور کے وقت رجعت کریں گے۔ انہوں نے پیغمبر اکرمؐ سے احادیث بھی نقل کی ہیں۔ ■ سوانح عمری 🔹 حسب و نسب اور ولادت مقداد بن عمرو بن ثعلبہ جو مقداد بن اسود کے نام سے معروف ہیں، کی دقیق تاریخ پیدائش کا علم نہیں ہے لیکن منابع میں ان کی وفات کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے 70 سال کی عمر میں سنہ 33 ھ میں وفات پائی۔[1] اس بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ ان کی پیدائش بعثت سے 24 سال (ہجرت سے 37 سال) پہلے ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حضرموت میں مقداد اور ابی شمر بن حجر نامی شخص کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں وہ شخص زخمی ہوا۔ اس واقعہ کے بعد مقداد مکہ منتقل ہوئے اور یہاں اسود بن عبد بن یغوث زہری سے معاہدہ کیا جس کے بعد سے وہ مقداد بن اسود کہلانے لگے لیکن اس آیت ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ: تم انہیں ان کے آبا و اجداد کے نام سے پکارو [2] کے نازل ہونے کے بعد مقداد بن عمرو کہے جانے لگے۔[3] 🔹 کنیت اور لقب مقداد کیلئے بہرائی یا بہراوی،[4] کندی اور حضرمی جیسے القاب نقل ہوئے ہیں اسی طرح ابو معبد، ابو سعید اور ابو الاسود ان کی کنیتیں ذکر ہوئی ہیں۔[5] 🔹 ازدواج و اولاد شادی: مقداد کی زوجہ ضباعۃ جو رسول خدا کے چچا زبیر بن عبد المطلب کی بیٹی تھی۔ [6] پیغمبر اکرمؐ اس کے باوجود کہ ضباعہ کو حسب و نسب کے لحاظ ایک اعلی شخصیت کا مالک سمجھتے تھے انہوں نے مقداد کے ساتھ ان کی شادی کی موافقت کی اور اس موقع پر اصحاب سے مخاطب ہو کر فرمایا: میں نے اپنے چچا کی بیٹی ضباعہ کی شادی مقداد سے صرف اس لئے کی تا کہ لوگ حَسَب و نَسَب کا لحاظ کئے بغیر ہر مؤمن کو بیٹی دیں۔[7] اولاد: مقداد کے دو اولادیں بنام‎: عبدالله و کریمہ تھیں۔ عبدالله نے جنگ جمل میں عائشہ کے ساتھ امام علیؑ کے خلاف جنگ میں شرکت کی اور اسی جنگ میں مارا گیا۔ جب امام علیؑ کی نگاہ مقداد کے بیٹے پر پڑی تو فرمایا: "تو کس قدر برا بھانجہ نکلا"۔ [8] بعض مورخین نے عبدالله کی بجائے اس کا نام معبد کہا ہے۔ [9] 🔹 وفات اور مقام دفن مقداد، عمر کے آخری ایام میں جرف میں سکونت پذیر تھے جو مدینہ سے ایک فرسخ کے فاصلے پر شام کی طرف واقع تھا۔ سنہ 33 ھ میں مقداد نے ستر سال کی عمر میں وفات پائی۔ مسلمان ان کا جنازہ مدینہ لائے اور عثمان بن عفان نے اس پر نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں قبرستان بقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔[10] ترکی کے شہر وان میں ایک قبر مقداد سے منسوب ہے، جسے بعض محققین، فاضل مقداد یا عرب کے کسی بزرگ کی قبر قرار دیتے ہیں۔[11] ایک قول کے مطابق مقداد ایک ثروتمند شخص تھے اور انہوں نے اپنے مال سے 36 ہزار درہم حسنینؑ شریفین کو دیئے جانے کی وصیت کی تھی۔[12] 📚 حوالہ جات 1۔ ابن حجر عسقلانی، الاصابہ، ۱۹۹۵م/۱۴۱۵ق، ج۶، ص۱۶۱ 2۔ سوره احزاب، آیت ۵. 3۔ ابن حجر عسقلاني، الإصابہ، ۱۹۹۵م/۱۴۱۵ق، ج۶، ص۱۶۰؛ مقریزی، امتاع‏ الأسماع، ۱۴۲۰ق، ج۱۲، ص۵۷. 4۔ ابن حزم‌اندلسی، جمہرة انساب العرب، دار المعارف، ص۴۴۱. 5۔ مامقانی، تنقیح المقال، ۱۳۵۲ق، ج۳، ص۲۴۵. 6۔ بلاذری، انساب الاشراف، ۱۹۵۹م، ج۱، ص۲۰۵. 7۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۴۰۳ق، ج۲۲، ص۲۶۵. 8۔ ابن حجر عسقلانی، الإصابہ، ۱۴۱۵ق/۱۹۹۵م، ج۵، ص۲۲. 9۔ بلاذری، انساب الاشراف، ۱۹۵۹م، ج۲، ص۲۶۴-۲۶۵. 10۔ ابن سعد، طبقات الکبری، ۱۴۱۰، ج۳، ص۱۲۱؛ امین، اعیان الشیعہ، ۱۴۰۳ق، ج۱۰، ص۱۳۴؛ بلاذری، انساب الاشراف، ۱۹۵۹م، ج۱، ص۲۰۴؛ زرکلی، الاعلام، ۱۹۸۰م، ج۷، ص۲۸۲. 11۔ قمی، منتہی الآمال، ۱۴۱۳ق، ج۱، ص۲۲۸. 12۔ مزی، تہذيب الكمال، ۱۴۰۰ق، ج۲۸، ص۴۵۲. https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ساس کی خدمت 🔷 شیخ محمد راوی سے ایک عورت نے سوال پوچھا کہ۔۔۔ ان کے شوہر کی والدہ بیمار رہتی ہے شوہر تقاضا کرتا ہے کہ میں اس کی ماں کی خدمت کروں۔ لیکن مجھ سے یہ سب نہیں ہوتا۔ کیا مجھ پر شوہر کی ماں کی خدمت واجب ہے؟ شیخ نے جواب دیا: نہیں تجھ پر شوہر کی ماں کی خدمت ہرگز واجب نہیں ہے۔ ہاں البتہ تمہارے شوہر پر واجب ہے کہ وہ اپنی ماں کی خدمت کرے۔ پھر شیخ نے تین حل پیش کیے۔۔۔ 🔹 پہلا حل والدہ کو گھر لیکر آئیں اور دن رات آپ کے شوہر اور اس کے بچے اپنی ماں اور دادی کی خدمت کریں ان پر یہ واجب ہے۔ یاد رکھیں آپ پر واجب نہیں ہے. 🔹 دوسرا حل آپ کا شوھر والدہ کو الگ گھر میں رکھیں اور انکی دیکھ بھال، خدمت و خبر گیری کے لیے وہاں جاتا رہے۔ اگر والدہ یہ تقاضا کرے کہ رات ان کے سرہانے گزارے تو ماں کے پاس رات رکنا اس پر واجب ہے۔ یاد رکھیں آپ پر واجب نہیں ہے. 🔹 تیسرا حل والدہ کی دیکھ بھال کے لئے ایک نرس رکھ لیں۔ل اگر نرس کی تنخواہ دینے میں حرج ہو تو گھر کے اخراجات کم کر کے نرس کی تنخواہ دے، نرس کی موجودگی میں والدہ کے پاس آتے جاتے فتنے میں پڑنے کا خطرہ ہو تو نرس سے شادی کرنا واجب ہو گا۔ اس طرح وہ تین نیکیوں کو جمع کرے گا۔۔۔ دوسری شادی کا اجر، ماں کی خدمت کا اجر اور فتنے سے بچنے کا اجر۔ البتہ آپ پر شوہر کی ماں کی خدمت واجب نہیں ہے، لہذا آپ عزت کے ساتھ اپنے گھر رکی رہیں. کچھ دیر سوچنے کے بعد عورت بولی: شیخ صاحب! شوہر کی ماں بھی میری ماں جیسی ہے واجب نہیں تو مستحب سہی۔ میں خود اسکی خدمت کروں گی. عربی سے ترجمہ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ 🔥 میاں بیوی کے معاشرتی تقاضے https://t.me/islamwitheman/4769 🎅 عالمہ سے شادی https://t.me/islamwitheman/4771 🔷 ساس کی خدمت https://t.me/islamwitheman/4772 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🎅 عالمہ سے شادی 🎅 ایک آدمی نے عالمہ سے شادی کر لی تو اسکو بیگم نے کہا کہ چونکہ میں عالمہ ھوں اسی وجہ سے ہم شریعت کے مطابق زندگی بسر کریں گے- وہ آدمی اس بات سے بہت خوش ھوا کہ چلو اچھا ھوا کہ بیگم کی برکت سے گھر کی زندگی تو شریعت کے مطابق گزرے گی لیکن کچھ دنوں بعد بیگم نے اسکو کہا کہ دیکھو ھم نے گھر میں شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کا عھد کیا تھا اور شریعت میں بیوی پر سسر و ساس کی خدمت واجب نہیں اور شریعت کے مطابق خاوند نے بیوی کیلئے علیحدہ گھر کا بندوبست بھی کرنا ھے لہذا میرے لئے علیحدہ گھر لے لو۔ وہ آدمی بڑا پریشان ھوا کہ علیحدہ گھر لینا تو مسئلہ نہیں لیکن میرے بوڑھے والدین کا کیا بنے گا۔ اس پریشانی میں وہ شھر میں ایک مفتی دوست کے پاس ھیلپ کیلئے پہنچ گیا کہ مفتی صاحب کچھ میری مدد کرو میں تو پھنس گیا ھوں- مفتی نے کہا کہ بھائی بات تو وہ ٹھیک کرتی ھے- اس آدمی نے مفتی صاحب کو کہا کہ میں آپ کے پاس اس مسئلہ کے حل کیلئے آیا ھوں فتوی لینے نہیں۔ مفتی نے کہا کہ بات ان کی بالکل ٹھیک ھے لیکن آپ چونکہ میرے دوست ھیں اسلئے دوستی کا حق بھی ادا کروں گا لہذا جاؤ اور بیوی کو بتاؤ کہ شریعت کی رو سے میں دوسری شادی بھی تو کر سکتا ھوں لہذا میں دوسری شادی کر رھا ھوں اور وہ میرے والدین کے ساتھ رہیگی ان کی خدمت بھی کریگی اور آپ کیلئے علیحدہ گھر لیتا ھوں آپ وہاں رھیں اور میری دوسری بیوی ادھر رھیگی۔ اس نے جا کر بیوی سے ایسے ہی کہا... بیوی اس کے جواب سے سٹپٹا گئی اور بولی چلو دفعہ کرو دوسری شادی کو۔۔۔ میں ادھر ہی رہونگی اور آپ کے والدین کی بھی خدمت کروں گی کیونکہ یہ بھی اکرام مسلم ہے۔ 😃😂😃 https://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAHTEN 🎅

یاسر نے نرمی سے جواب دیا: کوئی ضرورت نہیں ہے شادی پر جانے کی! گھر پہ رہو خود کو ٹائم دو اور۔۔۔ یہ آپ نے کیا صبح سے ’’لازمی نہیں، ضروری نہیں‘‘ کی رَٹ لگا رکھی ہے؟ سمیرا نے غصے سے یاسر کی بات بیچ میں ہی کاٹ دی، ٹھیک ہے ہر بات لازمی نہیں ہوتی لیکن اخلاقیات اور معاشرتی تقاضے بھی کوئی چیز ہوتے ہیں، بھانجی کی شادی پر اس کی سگی خالہ ہی غائب ہو تو کیا کہیں گے لوگ کہ بھانجی کے لئے بھی خالہ کے پاس وقت نہیں تھا؟ دیکھیں بیگم صاحبہ! یاسر نے مسکراتے ہوئے کہا: آپ کی ”ساس کی خدمت بہو پر فرض نہیں ہے“ والی بات سن کر میں نے غور کیا تو احساس ہوا آپ سچ کہہ رہی تھیں، واقعی میں نے آپ کے ساتھ غلط کیا تھا، لیکن! اتنا کہہ کر یاسر سانس لینے کے لئے رکا تو سمیرا اسے پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی۔ یاسر نے دوبارہ کہنا شروع کیا لیکن! آئندہ ہمیں اپنے باقی معاملات میں بھی یہی معیار اپنانا ہو گا کہ ایک دوسرے سے صرف فرض کاموں کا مطالبہ کریں گے، میں آپ سے والدہ کی خدمت کا نہیں بولوں گا تو آپ بھی چھ ماہ سے پہلے مجھ سے نئے سوٹ کا مطالبہ نہیں کریں گی کیونکہ شوہر پر ہر چھ مہینے میں بیوی کو ایک نیا سوٹ دلانا واجب ہے، ایک سال سے پہلے بہن، بھائیوں سے ملنے کی ضد نہیں کریں گی کیونکہ یہی بیوی کا حق ہے، ہم دونوں اخلاقی معاملات کو چھوڑ دیتے ہیں، آپ بھی وہ کام کریں جو آپ پر فرض ہیں اور میں بھی وہ کام کروں جو مجھ پر فرض ہیں ، ٹھیک ہے، اب تو خوش ہیں ناں؟ یاسر کی باتیں سن کر سمیرا دل ہی دل میں اپنے سلوک (behaviour) پر شرمندہ تھی اور سوچ رہی تھی کہ ہر چیز کو فرض و واجب کی نظر سے نہیں دیکھتے، اخلاقیات اور معاشرتی زندگی کے بھی کچھ تقاضے ہوتے ہیں، خصوصاً گھریلو زندگی میں خوشی بھرنے کے لئے تو قدم قدم پر اس اصول کو اپنانے کی حاجت ہے۔ سمیرا کے چہرے پر چھائی شرمندگی بتا رہی تھی کہ اسے اپنے نامناسب سلوک کا احساس ہو چکا ہے اور یاسر اسے دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ کل آفس سے واپسی پر اسے نیا سوٹ دِلا دوں گا۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔥 میاں بیوی کے معاشرتی تقاضے 🔥 میاں، بیوی کے اخلاقیات اور معاشرتی تقاضوں پر زبردست تحریر۔۔۔ سمیرا کی شادی کو چھ ہی مہینے ہوئے تھے، سسرال میں صرف ساس تھی، چاروں نندیں شادی شدہ تھیں لیکن ایک تو لااُبالی طبیعت، اوپر سے معاشرے کا اثر تھا کہ اسے وہ بھی بوجھ لگتی تھیں، ابھی بھی بڑے مزے سے موبائل پر کسی سہیلی سے چیٹنگ میں مصروف تھی کہ ساس کی فرمائش نے سارا مزہ کِرکِرا کر دیا تھا۔ غصّے سے اٹھی اور موبائل ہاتھ میں پکڑے ہی کچن میں چلی آئی۔ چائے کے لئے پانی چولہے پر رکھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ پتا نہیں کب اِن سے جان چھوٹے گی، ملازمہ سمجھ رکھا ہے مجھے۔ ساس کو چائے دے کر باہر آئی تو یاسر کی کال آگئی، آج رات کوئی مہمان آ رہے ہیں، اسپیشل ڈشز بنانے کا کہہ کر یاسر نے تو فون بند کر دیا تھا لیکن سمیرا پر جھنجلاہٹ طاری ہو چکی تھی، اندر سے عطیّہ بیگم نے کپ اٹھانے کا کہا تو غصے سے بڑبڑانے لگی: سارا دن انہی کے کام کرتے رہو، یہ لا دو، یہ اٹھا لو، یہ پکا دو۔ آواز زیادہ اونچی تو نہیں تھی لیکن اتنی ضرور تھی کہ عطیّہ بیگم کے کانوں تک پہنچ ہی گئی جسے سن کر وہ دل ہی دل میں دعا کر رہی تھیں کہ اللہ پاک بندے کو کبھی کسی کا محتاج نہ بنائے، کمر درد نے تو مجھے بستر سے ہی لگا دیا ہے، کہاں میں پانچ پانچ بچوں کو اکیلے پالنے والی؟ اور کہاں اب چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے بھی بہو کی محتاج؟ کتنی کوششوں سے میں نے اکلوتے بیٹے کے لئے رشتہ تلاش کیا تھا، بہت سے رشتے ٹھکرا کر اعلیٰ تعلیم یافتہ بہو تو مل گئی تھی لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ تعلیم یافتہ اور تہذیب یافتہ ہونے میں فرق ہے، شاید میری ترجیحات ہی غلط تھیں۔ السلام علیکم امی جان! یاسر کی آواز پر عطیّہ بیگم کی سوچوں کی تان ٹوٹ گئی تھی۔ وعلیکم السلام بیٹا! آ گئے آفس سے، کپڑے چینج کر کے بہو کا ہاتھ بٹا دو، اکیلی جان کیا کیا کرے گی! بہتر امّی جان! اتنا کہہ کر یاسر اپنے کمرے کی طرف بڑھا اور فریش ہو کر کچن میں گیا: بھئی کتنی دیر ہے؟ بڑے زوروں کی بھوک لگی ہے، مہمان بھی پہنچنے والے ہوں گے۔ کھانا تیار ہو چکا ہے، بس امی جان کی فرمائشوں سے فرصت مل جائے، سمیرا نے جواب دیا۔ فرمائشوں سے کیا مطلب ہے بیگم صاحبہ؟ ایک سُوپ ہی تو اضافی بنواتی ہیں وہ بس! انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں جناب! آپ تو شام کو آتے ہیں، سارا دن تو گھر پر میں ہوتی ہوں، کپڑے دھو دو، دوائی لا دو، دوائی کھانی ہے تو دودھ گرم کر دو، تھک گئی ہوں میں یہ سب کرتے کرتے، اپنے لئے بھی ٹائم نہیں مل پاتا مجھے! بس کر جائیں بیگم صاحبہ! یاسر نے بیچ میں ہی سمیرا کو ٹوک دیا ورنہ وہ تو ابھی مزید بولنا چاہ رہی تھی، اگر امّی جان کے کچھ کام ہمیں کرنا پڑ جائیں تو اس میں شکایت کیسی! آخر وہ ہماری ماں ہیں، ہمارا حق ہے ان کی خدمت کریں اور ان کو کسی کمی کا احساس نہ ہونے دیں۔ جناب! وہ میری نہیں صرف آپ کی ماں ہیں، ان کی خدمت میرا نہیں آپ کا حق ہے، ویسے بھی بہو پر ساس سسر کی خدمت کرنا فرض نہیں ہے، سمیرا نے آگے سے جواب دیا۔ اتنے میں ڈور بیل کی آواز سنائی دی، یاسر نے دل ہی دل میں خدا کا شکر ادا کیا اور کہا: آپ کا ساس نامہ ختم ہو گیا ہو تو میں مہمانوں کو بٹھا آؤں، یقیناً وہی ہوں گے۔ کھانے کے بعد یاسر نماز پڑھنے مسجد چلا گیا، نماز ادا کرنے کے بعد وہیں گم صُم بیٹھا تھا کہ کسی نے کندھا ہلایا، اوپر دیکھا تو مولانا صاحب کھڑے تھے، یاسر فوراً کھڑا ہو گیا اور مولانا صاحب سے مصافحہ کیا تو وہ کہنے لگے: خیریت یاسر بیٹا! بڑی گہری سوچ میں گم تھے۔ مولانا صاحب کے خیر خیریت پوچھنے پر یاسرنے انہیں اپنی پریشانی بتائی اور مشورہ مانگا کہ میں اس مسئلے کو کس طرح حل کروں؟ مولانا صاحب کہنے لگے: یاسر بیٹا! کہہ تو وہ ٹھیک رہی ہے لیکن ہمارامسئلہ یہ ہے کہ ذمہ داریوں کی بات آئے تو ہمیں فرض، واجب یاد آ جاتے ہیں اور حقوق لینے ہوں تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا، پھر مولانا صاحب نے اسے حکمت بھرا مشورہ دیا جسے سن کر یاسر مطمئن ہو کر گھر آ گیا۔ یاسر اگلے روز آفس میں تھا کہ سمیرا کی کال آ گئی: سنئے! آج جلدی گھر آئیے گا، سیل لگی ہے، میں نے سوٹ لینے جانا ہے۔ بیگم صاحبہ کی فرمائش پر یاسر کو مولانا صاحب کا مشورہ یاد آگیا اس نے نرمی سے جواب دیا: ابھی پچھلے ماہ ہی تو نیا سوٹ دلوایا تھا، وہ کہاں گیا؟ کیا ہو گیا ہے آپ کو! آپ کب سے پچھلے سوٹوں کا حساب رکھنے لگے؟ سنئے محترمہ! ہر سیل سے سوٹ خریدنا کوئی لازمی تھوڑی ہے، اچھا میں فون رکھتا ہوں، کلائنٹ میرااِنتظار کر رہا ہے۔ کال تو کٹ چکی تھی لیکن سمیرا وہیں بیٹھی فون کو گُھورے جا رہی تھی۔ شام کے وقت یاسر گھر آیا تو ایسے نارمل تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں! خیر، کھانے وغیرہ سے فارغ ہوا تو سمیرا پھر سے سوٹ کی بات لے کر بیٹھ گئی، سنئے! دو مہینے بعد میری بھانجی کی شادی بھی ہے، تب بھی تو سوٹ لینے پڑیں گے اس لئے کہہ رہی ہوں کہ ابھی سیل سے لے لیتی ہوں۔

🔷 شھادت️ حضرت حمزہؑ 🔷️ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یار و انصار کہ جنہوں نے اسلام کے ابتدائی سالوں میں بہت سخت ایام گزارے، ان میں سے حضرت حمزہ علیہ السلام کی شخصیت بہت اہمیت کی حامل ہے اور آپ کا مقام بہت افضل ہے، اور حضرت حمزہ علیہ السلام ، اسلام کے سب سے بڑے شجاع تھے اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رکاب میں رہے، اور جنگ اُحد میں «سید الشهدا» کا لقب بھی اپنے نام کیا. "جنگ احد میں مشرکین نے مسلمانوں کی بڑی تعداد کو شہید کیا؛ سب سے زیادہ اہم رسول خداؐ کے چچا، حمزہ بن عبدالمطلب تھے جس پر جبیر بن مطعم کے غلام وحشی نے نیزے کا وار کیا اور پھر ان کا سینہ چاک کیا اور ان کا کلیجہ نکال کر ابوسفیان کی بیوی ہندہ کے سپرد کیا جس کا باپ جنگ بدر میں حضرت حمزہ کے ہاتھوں ہلاک ہوچکا تھا۔ ہندہ بنت عتبہ نے حمزہ کا کلیجہ چپایا۔ پیغمبر اکرمؐ حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت اور ان کے بدن کا مثلہ ہونے پر بہت زیادہ مغموم اور غضبناک ہوئے۔"(1) پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے فرمایا: «میرے بھترین بھائی علی اور میرے بھترین چچا حضرت حمزہ علیہ السلام» ہیں. (2) حضرت حمزه سید الشهدا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ علیھم السلام کی نظر میں بہت بڑا مقام رکھتے تھے. حضرت حمزہ علیہ السلام نے جو اپنی زندگی مبارک میں کارنامے انجام دیئے ہیں، ان سب کی بہت زیادہ ستائش بیان کی گئی ہے. پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں: قیامت کے دن جو سوار ہوں گے ان میں سے ایک حضرت حمزہ علیہ السلام ہیں، اور شیر خدا اور شیر پیغمبر خدا ایک اونٹی (عضبا) پر سوار ہوں گے. (3) حضرت امام باقرعلیه السلام فرماتے ہیں: عرش الھی کے ستون پر لکھا ہوا ہے: حمزہ شیر خدا ہے اور شیر پیغمبر اور شھدا کے سردار ہیں۔(4) 📚 منابع: 1) ابن اسحاق، السیر والمغازی، ص333ـ329؛ واقدی، المغازی، ج1، ص286ـ285، 290۔ 2) بحارالانوار، ج 22، ص 274. 3) بحارالانوار، ج۲۲، ص 273. 4) سابقہ مآخذ 280. ■ شھادت حضرت حمزہ علیہ السلام کی مناسبت پر تمام مؤمنین کو تسلیت عرض کرتےہیں. https://islamwitheman/3601 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content