uk
Feedback

Не попадись на ботовода! Telemetrio знаходить і позначає такі канали мітками 👉 Хочеш бачити мітку, оформляй підписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Відкрити в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Показати більше
1 278
Підписники
-124 години
-17 днів
-1430 днів
Архів дописів
🔷 بجٹ 2023ء/2024ء 🔷 اصل بجٹ 2023ء کتنا ہے اس کو آسان زبان میں سمجھتے ہیں! آپ ایک ہزار کو ایک ارب کی جگہ پر رکھ لیں۔ یکم جولائی 2023 سے 31 جون 2024 تک پاکستان کا کل خرچہ 14,460 روپے ہو گا۔ جبکہ کل آمدن 7,536 روپے ہو گی۔ اب 14,460 میں سے 7,536 نکال دیں تو باقی 6,924 روپے بنتے ہیں۔ یعنی یہ 6,924 روپے کے خسارے کا بجٹ ہے۔ (جو ہماری تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے) یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ لیجیے کہ 6,924 روپے خرچ کہاں کہاں کرنے ہیں یہ فیصلہ تو ہو گیا ہے لیکن یہ 6,924 روپے آئیں گے کہاں سے، اس بارے میں ابھی سوچنا ہے۔ اگر کوئی بندوبست نہ ہوا تو پھر قرضہ لے کر پورے کر لیں گے۔ اب آ جائیے کہ ہماری اصل اور ذاتی آمدن جو 7,536 روپے ہو گی اس کو کیسے خرچ کرنے کا پلان ہے۔ تو جناب اس میں سے 7,303 روپے تو سابقہ قرضوں کی واپسی میں چلے جائیں گے۔ اور باقی بچیں گے صرف 233 روپے۔ *اور ایک عدد چھنکنا!* تو میرے عزیز بھائیو اور اپنے اپنے بھائیوں کی بہنوں! یہ اصل میں 14,460 روپے کا نہیں بلکہ 233 روپے کا بجٹ ہے۔ اور انہی 233 روپوں سے دفاعی اخراجات، تعلیم، صحت، تنخواہوں، پنشن وغیرہ کا بندوبست کیا جائے گا۔ ترقیاتی کام بھی ہوں گے اور بینظیر انکم سپورٹ، لیپ ٹاپ، سکالرشپس اور دیگر فلاحی منصوبے بھی انہی پیسوں سے پورے کرنے ہیں۔ یہی 233 روپے ہمارے ذاتی ہیں، باقی سارے پیسے کسی اور کے ہوں گے۔ کچھ آئی ایم ایف والے انکل باہر سے بھیجیں گے اور کچھ کمرشل بینکوں والے چاچوؤں سے ادھار لے لیں گے۔ چائنہ، یو اے ای اور سعودیہ والے کزنز سے بھی کچھ امیدیں ہے۔ اگر وہ دے دیں گے تو ان کا بھی بھلا اور نہ دیں گے تو ہماری طرف سے شکوہ کوئی نہیں ہو گا کیونکہ دیوانے بہت پہلے کہہ گئے ہیں کہ۔۔۔ _"Beggars can't be choosers!"_ ~ عظمی عارف کی وال سے منقول 🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷

جن سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز اختراع ایجاد کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ناقابل یقین ٹیکنالوجی اسرائیل کی ہے۔ یہ بصارت سے محروم لوگوں کو سب کچھ دیکھنے میں مدد کرتا ہے جیسا کہ ہم کرتے ہیں۔ برانڈ ایمبیسڈر لیونل میسی ہیں۔ یہ بنی نوع انسان کے لیے آج کی سب سے مفید اختراع ہے۔

کیا الٹرا پروسیسڈ کھانے ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہیں؟ - BBC News اردو https://www.bbc.com/urdu/articles/cld35e24q02o

🔷 گنے کا رس 🔷 گنے کی فصل موسم سرما میں تیار ہوتی ہے جبکہ گنے کا استعمال اور رس سارا سال دستیاب ہوتا ہے، گنے کے رس کے استعمال سے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں گنے کے رس کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اسی لیے جگہ جگہ گنے کا رس نکالنے والی مشینیں نظر آ تی ہیں اور عوام شوق سے اسے پیتے ہیں، گنے کو اگر لذیذ قدرتی صحت بخش مشروب قرار دیا جائے تو یہ ہر گز غلط نہ ہوگا، گنے کے رس کو پاکستان کا قومی مشروب بھی قرار دیا جاتا ہے۔ گنے کے رس کا استعمال سردیوں میں متعدد طریقوں سے کیا جاتا ہے جس میں اس کی کھیر سمیت دیگر میٹھے بنانا شامل ہے۔ جبکہ گرمیوں میں موسم کی سختی دور کرنے کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہے۔ 🔹 سپر فوڈ گنے کو سپر فوڈز میں بھی شمار کیا جاتا ہے، اس کے 100 گرام میں 269 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے گنے کی 100 گرام مقدار میں 58 ملی گرام سوڈیم ، 63 ملی گرام پوٹاشیم، 73 گرام کاربوہائیڈریٹس، 73 گرام شوگر اور 19 فیصد کیلشیم پایا جاتا ہے۔ گنے کے رس میں مزید کوبالٹ، کاپر، کرومیم، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم اور زنک پایا جاتاہے، گنے کے جوس میں وٹامن اے، سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور بی 6 کے ساتھ پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور ڈائیٹری فائبر کی بھی بہتر مقدار پائی جاتی ہے۔ 🔹 طبی فوائد گنے کے رس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں، جن میں جِلدی امراض، نزلہ، زکام، معدے کا انفیکشن، پانی کی کمی، کینسر اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ شامل ہے، گنے کا رس انسانی جسم میں فوراً توانائی بحال کرتا ہے اور قوت مدافعت مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گنے کا رس انسانی جسم کو غدود اور چھاتی کے کینسر سے لڑنے کے قابل بناتا ہے۔ گنے کا رس گلے میں خراش، سوزش اور آدھے سرکے درد کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ گنا پٹھوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے اور جسم کے لیے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے، ورزش کرنے والے افراد کو گنے کا رس لازمی پینا چاہیے۔ بخار میں مبتلا شخص کے لیے ڈاکٹرز خود ہدایات جاری کرتے ہیں کہ اسے گنے کا رس پلایا جائے۔ یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے گنے کا رس کسی اکسیر دوا سے کم نہیں۔ کیونکہ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر مریض کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جسم میں الیکٹرولائٹ کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے بےحد مفید ہے، گرمیوں میں گنے کا رس پینے سے جگر کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے، پیٹ کی بیماریوں سے حفاظت ملتی ہے، گنے کے رس کا استعمال قبض کا بہترین علاج ہے۔ گنے میں ’سوکروس‘ نامی شوگر پائی ہوتا ہے جو قدرتی طور پر زخموں کو بھرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ گنے کا رس دل کے امراض سے حفاظت کا بھی ذریعہ ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا۔ گنے کے رس میں چونکہ کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتا ہے، اس لیے یہ ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خون کی کمی کا شکار افراد گنے کا رس ضرور پیئیں کیونکہ اس میں آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ گنے کا رس قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے مگر یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، گنے کا رس جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے جو کہ جسمانی وزن میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اس میں موجود فائبر بھی جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گنے کے رس کے استعمال سے بھی گردوں کی پتھری کے امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے جبکہ گردوں کے افعال میں بہتری آتی ہے۔ گنے کا رس ایسے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو دانتوں کی کمزوری اور سانس کی بو کی روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ 🔹 جِلدی مسائل گنے کا رس اکثر پینے کی عادت جلد کے مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اگر اکثر کیل مہاسوں کا سامنا ہوتا ہے تو اس رس کے فیس ماسک کا استعمال کرکے دیکھیں۔ کچھ مقدار میں ملتانی مٹی کو گنے کے رس میں مکس کریں اور پھر اس کو چہرے اور گلے پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گیلے تولیے سے چہرے اور گلے کو صاف کرلیں، یہ طریقہ ہفتے میں دو بار آزمائیں۔ 🔘 تنبیہات ❶ گنے کا رس باہر سے پیتے ہوئے ہیپاٹائیٹس جیسی بیماری سے بھی چوکنا رہیں، اکثر ٹھیلے والے صفائی کا خیال نہیں رکھتے لہٰذا گندی مشینوں سے نکالا جانے والا رس خطرناک ہو سکتا ہے۔ ❷ بازار سے ملنے والا گنے کا رس ایک ہی گلاس میں بار بار مختلف لوگ پی رہے ہوتے ہیں، لہٰذا بیماریوں سے بچنے کے لیے اسے پارسل کروا لیں اور گھر لا کر پئیں۔ ❸ ذیابیطس کے مریض اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر مت کریں۔ ❹ ایک دن میں گنے کے رس کا استعمال 2 گلاس سے زیادہ نہ کریں کیونکہ اس صورت میں یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ http://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 نیکی اور بدی کا اجر 🔷 اللہ کتنا کریم ہے کہ نیکی پر کئی گُنا بڑھا کر ثواب دیتا ہے اور گناہ ایک ہی لکھتا ہے۔ 🔹 ارشاد باری تعالٰی ہے: "مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِہَا ۚ وَ مَنۡ جَآءَ بِالسَّیِّئَۃِ فَلَا یُجۡزٰۤی اِلَّا مِثۡلَہَا وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ۔" (سورہ انعام:160) ترجمہ: جو (اللہ کے پاس) ایک نیکی لے کر آئے گا اسے دس گنا (اجر) ملے گا اور جو برائی لے کر آئے گا اسے صرف اسی برائی جتنا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ یہ خدائے رحمٰن و رحیم کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے ایک نوید ہے، ایک عظیم احسان ہے، جس نے رحمت کو اپنی ذات پر لازم قرار دیا ہے۔ "کَتَبَ رَبُّکُمۡ عَلٰی نَفۡسِہِ الرَّحۡمَۃَ۔۔۔۔" (سورہ انعام: 54) ترجمہ: تمہارے رب نے رحمت کو اپنے اوپر لازم قرار دیا ہے۔ وہ ایک نیکی کا کم سے کم دس گنا اجر دے گا اور گناہ کی صورت میں صرف ایک بدلہ دیا جائے گا۔ ایک نیکی کو دس نیکیوں کے برابر اجر دینے سے مراد کمترین درجہ کی بات ہے کہ ایک نیکی کا اجر دس گنا سے کم نہ ہو گا، زیادہ اجر کی حد بندی نہیں کی گئی مثلاً راہ خدا میں خرچ کرنے کی نیکی کے بارے میں فرمایا: "مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ ؕ وَ اللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ۔" ( سورہ بقرۃ: 361) ترجمہ: جو لوگ اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس کی سات بالیاں اگ آئیں۔ جن میں سے ہر بالی کے اندر سو دانے ہوں اور اللہ جس (کے عمل) کو چاہتا ہے دگنا کر دیتا ہے، اللہ بڑا کشائش والا، دانا ہے۔ اس آیت میں ایک دانہ جو راہ خدا میں خرچ ہوتا ہے، سات سو دانوں کے برابر اور اسے دگنا کرنے سے ایک نیکی چودہ سو کے برابر بتائی گئی ہے اور صبر کی نیکی کے بارے میں تو فرمایا: "اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوۡنَ اَجۡرَہُمۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ۔" (سورہ زمر: 10) ترجمہ: یقینا بے شمار ثواب تو صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملے گا۔ 🔹 مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَۃِ: جو اللہ کے پاس نیکی لے کر آئے۔ جب وہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو نیکی اس کے پاس ہو گی۔ اس سے یہ نکتہ سامنے آتا ہے کہ نیکی بجا لانا کافی نہیں ہے، قیامت کے دن اللہ کے حضور نیکی لے کر حاضر ہو۔ چونکہ بعض اوقات ایک لغزش سے ساری نیکیاں اکارت جاتی ہیں۔ چنانچہ سورہ حجرات میں فرمایا: "یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَکُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجۡہَرُوۡا لَہٗ بِالۡقَوۡلِ کَجَہۡرِ بَعۡضِکُمۡ لِبَعۡضٍ اَنۡ تَحۡبَطَ اَعۡمَالُکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ۔" (سورہ حجرات: 2) ترجمہ: اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو اور نبی کے ساتھ اونچی آواز سے بات نہ کرو۔ جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے اونچی آواز میں بات کرتے ہو۔ کہیں تمہارے اعمال حبط ہو جائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔ 🔹حضرت ابوذر روایت کرتے ہیں کہ رسولخداؐ نے فرمایا: إِنّ اللہ تعالی قال: الحسنۃ عشر أو أزید، والسیِّئَۃُ واحدۃ، أو اغفر، فالویل لمن غلبت آحادہ أعشارہ ۔ (مجمع البیان۔ ذیل آیہ۔ تفسیر کبیر 11، 43۔ سورۃ النساء، تفسیر نیسابوری 3: 380۔ عون المعبود 7: 78 عیادۃ النساء۔) ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایک نیکی کا دس گنا یا زیادہ اجر رکھا ہے اور گناہ کو ایک ہی رکھا ہے یا اسے بھی بخش دوں گا۔ افسوس تو ان لوگوں پر ہے جن کی اکائیاں دہائیوں پر غالب آ جاتی ہیں۔ 🔹 حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرمایا کرتے تھے: ویل لمن غلبت احادہ اعشارہ۔ (معانی الاخبار، ص 348۔ الوسائل، 16: 103) ترجمہ: افسوس ان لوگوں پر جن کی اکائیاں دہائیوں پر غالب آ جاتی ہیں۔ 🔘 اہم نکات 1۔ نیکی کا اجر لاتعداد اور گناہ کا بدلہ عفو کے ذریعے صفر ہو سکتا ہے۔ یہ ہے مقام ارحم الراحمین۔ 2۔ نیکی لے کر آئے، صرف انجام دنیا کافی نہیں ہے۔ چونکہ بعض اوقات اعمال حبط ہو جاتے ہیں۔ 📚 الکوثر فی تفسیر القرآن: جلد 3، صفحہ 171۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ http://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 افرادِ خانہ کے حقوق 🔷 اہلِ بیت علیھم السلام کی مقدس ہستیوں نے گھرانے کے افراد کے لیے بھی ہماری رہنمائی فرمائی ہے مثلا رسالۃ الحقوق میں امام سجاد علیہ السلام نے انفرادی اور اجتماعی حقوق سے آگاہ فرمایا ہے۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں: 🌹 والد کا حق تمہارے اوپر تمہارے باپ کا حق یہ ہے کہ تمہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تمہاری اصل و بنیاد ہے اور تم اس کی شاخ اور فرع۔ اگر وہ نہ ہوتا تو تمہارا وجود نہ تک ہوتا پس جب تم اپنے اندر کوئی ایسی چیز دیکھو کہ جو تمہیں خود پسندی میں مبتلا کر دے تو اس وقت تم یہ خیال کرو کہ اس نعمت کا سبب تمہارا باپ ہے اور اس پر خدا کا شکر اور اس کی ثنا کرو۔ خدا کے علاوہ کوئی طاقت و قوت نہیں ہے۔  🌹 والدہ کا حق ماں کا حق یہ ہے کہ اس نے اپنا خون جگر تمہیں پلایا جبکہ اس طرح کوئی بھی فداکاری نہیں کرتا۔ لہذا ان زحمتوں کی قدر کرتے ہوئے اپنی ماں کا شکر ادا کرو۔ تمہاری ماں خود بھوکی رہی مگر تمہیں شکم سیر کیا، اس کے پاس کپڑے نہیں تھے مگر تمہیں گرمی و سردی سے محفوظ رکھا، خود پیاسی رہی مگر تمہیں سیراب کیا اور خود دھوپ میں جلتی رہی مگر تمہیں سائے میں رکھا۔ پس ان زحمتوں کی قدر کرتے ہوئے اپنی ماں کا شکر ادا کرو البتہ یہ شکر اور قدردانی خدا کی مدد اور توفیق کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ 🌹 زوجہ کا حق تمہیں یہ جان لینا چاہیے کہ زوجہ کو خدا نے تمہارے لیے باعثِ سکون و آرام، مونس و انیس اور نگہبان قرار دیا ہے۔ میاں بیوی پر فرض ہے کہ اپنے شریک حیات کے وجود پر خدا کا شکر ادا کریں اور یہ جان لیں کہ یہ خدا کی نعمت ہے جو اس نے انہیں عطا کی ہے۔ شوہر کے لیے ضروری ہے کہ وہ خدا کی اس نعمت کی قدر کرے اور اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئے۔ اگرچہ اپنی بیوی پر تمہارا حق زیادہ ہے لیکن اس کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ اور اس کے لیے نان و نفقہ کا انتظام کرو۔ اگر وہ نادانی میں کوئی غلطی سرانجام دے تو اس سے درگزر کرو۔ 🌹 فرزند کا حق تمہارے اوپر فرزند کا حق یہ ہے کہ تم یہ جان لو کہ وہ تمہارا ہی ہے۔ دنیا میں تم ہی سے وابستہ ہے اور اس کا خیر و شر بھی تمہاری ہی طرف منسوب ہوتا ہے۔ یہ ذمہ داری تمہاری ہے کہ اسے ادب سکھاؤ، اس کے پروردگا کی طرف اس کی راہنمائی کرو اور خدا کی اطاعت میں اس کی مدد کرو۔ اگر تم اس ذمہ داری کو پورا کرو گے تو ثواب اور اگر اس کی انجام دہی میں کوتاہی کرو گے تو سزا پاؤ گے۔ 🌹 بھائی کا حق تمہارے بھائی کا حق، تمہارے اوپر یہ ہے کہ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تمہارا بازو اور پشت پناہ ہے۔ اسے خدا کی معصیت و نافرمانی کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس کے وسیلے سے خدا کی مخلوق پر ظلم نہ کرو۔ تم اس کے حق میں اس کی مدد کرو اور اس کے دشمن کے خلاف اپنے بھائی کی نصرت کرو۔ تمہارے نزدیک خدا کو اولویت حاصل ہونی چاہیے اور اسے تمہارے لیے عظیم ہونا چاہیے۔ 💐 رشتہ داروں کا حق تمہارے اوپر عزیزوں اور رشتہ داروں کے حقوق بہت زیادہ ہیں جو ایک دوسرے سے اتنے ہی متصل ہیں جتنا تمہارے اور ان کے درمیان قربت کا رشتہ ہے۔ تمہارے اوپر تمہاری والدہ کا واجب ترین حق ہے۔ پھر تمہارے باپ کا حق ہے۔ اس کے بعد اولاد کا حق ہے اور پھر تمہارے بھائی کا حق ہے۔ یعنی جو جتنا قریب ہے اس کا اتنا ہی حق ہے۔ 📚 رسالۃ الحقوق سے اقتباس 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ 🔷 قرابتداری اور صلہ رحمی https://t.me/islamwitheman/398 🔷 خاندان https://t.me/islamwitheman/1923 💐 رشتہ داروں کی اہمیت https://t.me/islamwitheman/2558 🔷 افرادِ خانہ کے حقوق https://t.me/islamwitheman/4820 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟ 🔷 اہم نئے بننے والے ایکسپریس وے اور موٹر وے پر ان دنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ جس میں روزانہ کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک دن میرے ذہن میں سوال آیا کہ ملک کی جدید ترین سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟ اور حادثے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بھی صرف ٹائر پھٹنے سے۔ ہائی وے بنانے والوں نے سڑک پر ایسی کون سی اسپائکس ڈال دی ہیں کہ سب کے ٹائر پھٹ گئے۔ دماغ طوفانی ہو گیا ہے تو میں نے سوچا کہ آج اس چیز کا پتہ لگا لینا چاہیے۔ اس لیے ٹیم کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اب سنو ہم نے تجربے کے لیے ایک دوست کو بلایا اور ہم KIA SUV میں سوار ہو گئے۔ (نوٹ کریں کہ اصل مسئلہ فلیٹ ٹائر کا ہے) پہلے ہم نے کولڈ ٹائر کا پریشر چیک کیا اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جو 25 psi ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک کی گاڑیوں میں ہوا کا ایک ہی دباؤ رکھا جاتا ہے۔ جب ہمارے ملک میں لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا یا وہ ایندھن بچانے کے لیے ٹائروں میں ضرورت سے زیادہ ہوا بھر لیتے ہیں۔ جو عموماً 35 سے 45 پی ایس آئی ہوتا ہے۔ اچھا آئیے اب آگے بڑھتے ہیں۔ اس کے بعد ہم تھری لین پر چڑھ گئے اور کار دوڑا دی۔ گاڑی کی رفتار 120 - 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی تھی۔ دو گھنٹے تک اتنی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے بعد ہم اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے۔ جب ہم نے رک کر دوبارہ ٹائر کا پریشر چیک کیا تو یہ چونکا دینے والا تھا۔ اب ٹائر کا پریشر 52 psi تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹائر کا پریشر اتنا کیسے بڑھ گیا؟ چنانچہ جب اس کے لیے ٹائر پر تھرمامیٹر لگایا گیا تو ٹائر کا درجہ حرارت 92.5 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ سارا معمہ اب کھل گیا ہے کہ سڑک پر ٹائروں کی رگڑ اور بریک رگڑنے سے پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے ٹائروں کے اندر کی ہوا پھیل رہی ہے۔ B2B ٹائر کے اندر ہوا کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ چونکہ ہمارے ٹائروں میں ہوا پہلے سے ہی بین الاقوامی معیار کے مطابق تھی، اس لیے وہ پھٹنے سے بچ گئے۔ لیکن ٹائر جن میں ہوا کا دباؤ پہلے سے زیادہ ہے (35-45 PSI) یا ایک ٹائر جس میں کٹ ہے اس کے پھٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے ٹائر پریشر کو ٹھیک کریں اور تھری لین کی طرف جانے سے پہلے محفوظ سواری کا لطف اٹھائیں۔ میں موٹر وے اور ایکسپریس وے اتھارٹی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈرائیوروں کو آگاہ کریں۔ تاکہ شاہراہ پر حادثات سے بچا جا سکے۔ کاپیڈ۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4817 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

اس کے مطابق ٹائر پریشر برقرار رکھنے سے ٹائر برسٹ کے واقعات کو ٹالا جا سکتا ہے تاہم یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔ سامنے کے ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور سٹیئرنگ وہیل پر دباؤ محسوس کرتا ہے جبکہ پیچھے کے ٹائر پھٹنے سے زیادہ دباؤ سیٹ یا کار کا ڈھانچہ برداشت کرتا ہے۔ تیز رفتار سڑک پر دوران ڈرائیونگ ٹائر پھٹنے پر آپ کو ان ہدایات پر عمل کرنا چاہیے: دونوں ہاتھوں سے سٹیئرنگ وہیل کو مضبوطی سے پکڑ لیں، فوراً زور سے بریک نہ لگائیں، رفتار کم کرنے کے لیے پہلے آرام سے ایکسلریٹر سے پیر ہٹائیں، جس سمت اور حفاظتی جگہ کی جانب آپ کار کو لے جانا چاہتے ہیں اس طرف سٹیئرنگ کو آہستگی سے موڑ دیں، کار کا توازن ٹھیک ہونے پر اسے محفوظ مقام پر پارک کر دیں۔ اب آپ ٹائر کو تبدیل کر سکتے ہیں یا ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس نوبت تک بات نہ پہنچے تو اپنے ٹائر کا پریشر باقاعدگی سے چیک کریں اور پرانے ٹائروں کو بروقت تبدیل کریں۔ ✍ عمیر سلیمی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4817 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 دوران سفر ٹائروں کا پھٹنا 🔷 شدید گرمی میں ٹائر پھٹنے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے اور حادثے سے بچنا کیسے ممکن ہے؟ حرا اپنی فیملی کے ساتھ لاہور سے سرگودھا بذریعہ موٹروے سفر کر رہی تھی جب اسے کار کے اگلے حصے سے اچانک اونچی آواز سُنائی دی اور پھر تیز جھٹکوں کے ساتھ تیز رفتار کار لڑکھڑانے لگی۔ صورتحال اتنی خراب ہوئی کہ تیز رفتاری کے لیے مختص کی گئی دائیں لین پر کار کو کنٹرول میں رکھنا مشکل ہو گیا۔ اس موقع پر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ان کے بھائی کے ذہن میں وہ احتیاطی تدابیر تازہ ہو گئیں جو انھوں نے چند روز قبل ایک ویڈیو میں دیکھیں تھیں۔ یہ ویڈیو ان کے والد نے ان کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ اگر ہائی وے پر آپ کی تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ (پھٹ) ہو جائے تو آپ نہ زور سے بریک دبائیں اور نہ ہی اچانک ایکسلریٹر سے پیر ہٹائیں۔ انھوں نے ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کار کی رفتار آہستہ آہستہ کم کی، پھر سٹیئرنگ وہیل آہستہ سے موڑا اور گاڑی کو بائیں جانب پیلی لکیر کے اندر پارک کر کے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔ پاکستان میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کرنے والے بہت سے صارفین نے اس سے ملتے جلتے اپنے حالیہ تجربات شیئر کیے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گرمی بڑھنے سے ٹائر برسٹ ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے اور یہ سڑک پر حادثات کا سبب بنتا ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں احتیاط لازم ہے۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق ٹائر کا ٹریڈ ڈیڑھ ملی میٹر سے کم ہونے پر اسے تبدیل کر لینا چاہیے۔ 🔹 شدید گرمی میں ٹائر پھٹنے کا خدشہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟ کئی ملکوں میں موسم سرما اور موسم گرما میں الگ الگ ٹائر استعمال کیے جاتے ہیں اور موسم کی مناسبت کے ساتھ ٹائر تبدیل بھی کر لیے جاتے ہیں۔ ٹائر سیفٹی پر یورپی کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ آپ کے ٹائر کی روڈ پر گرپ کیسی ہے، اس میں ایئر پریشر یعنی ہوا کا دباؤ کتنا ہے اور ٹائر کتنا پرانا ہے۔ ٹائر گرپ، یعنی ٹائر کی گاڑی کو سڑک پر قابو میں رکھنے کی صلاحیت، میں کمی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے ٹریڈ کی موٹائی۔ ٹریڈ سے مراد ٹائر کی وہ سطح ہے جو سڑک سے رگڑ کھاتی ہے اور اس میں کمی سے گاڑی کو روکنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، یا کار بے قابو ہو سکتی ہے۔ ٹائر گرپ کا تعلق اس بات سے بھی ہے کہ ٹائر کتنا پرانا ہے اور اس میں ہوا کا دباؤ کتنا ہے۔ تو پھر ٹائر پھٹتا کیوں ہے؟ ایسا اس صورت میں ہوتا ہے کہ جب آپ کے ٹائر میں ہوا کا دباؤ تجویز کردہ حد سے کم یا اس سے بہت زیادہ ہو۔ یا ایجنگ (ٹائر کا پرانا ہو جانا) سمیت کسی دوسری وجہ سے ٹائر کی حالت قابل استعمال نہ رہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی عوامل جیسے شدید گرمی، دھوپ، الٹرا وائلٹ شعاعیں یا نمی سے ربڑ کی خصوصیات تبدیل ہو جاتی ہیں اور یوں ٹائر کی مضبوطی اور لچک متاثر ہوتی ہے۔ غیر منافع بخش تنظیم ’رائل سوسائٹی فار دی پریوینشن آف ایکسیڈنٹس‘ کے مطابق ٹائر میں ہوا کم یا زیادہ ہونا دونوں ہی حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ ہوا سے ٹائر کا قطر پھیل جاتا ہے، سڑک کے ساتھ لگنے والا ٹریڈ سُکڑ جاتا ہے، لچک میں کمی آتی ہے اور اس کی روڈ گرپ متاثر ہوتی ہے۔ جبکہ ہوا میں کمی سے قطر سکڑتا ہے اور ٹائر کا درجہ حرارت بڑھتا ہے جس کے بعد کار کو قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے موسم گرما میں سفر کے دوران آپ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ ربڑ سے بنے ٹائر وقت کے ساتھ خراب ہونے لگتے ہیں اور یہ عمل زیادہ گرمی میں تیز ہو سکتا ہے۔ بعض ٹائروں پر درجہ حرارت کے گریڈ اے، بی اور سی بھی درج ہوتے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ زیادہ گرمی کتنی دیر تک برداشت کر سکتے ہیں۔ ہر ٹائر کے سائز کے مطابق کمپنی نے ایئر پریشر کی حد مقرر کی ہوئی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ درجہ حرارت میں تبدیلی کے ساتھ آپ کے ٹائر کا ایئر پریشر بھی تبدیل ہوتا ہے۔ ٹائر بنانے والی کمپنی ’برجسٹون‘ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ کی تبدیلی سے ٹائر میں ہوا کا پریشر 0.1 پی ایس آئی تک بڑھتا ہے۔ مسافر کاروں میں عموماً ہوا کے دباؤ کی تجویز کردہ حد 30 سے 35 پی ایس آئی کے بیچ ہوتی ہے اور اضافی پریشر سے اس کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ برجسٹون کے مطابق ٹائروں میں ہوا زیادہ ہونے سے بریک لگنے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور ٹائر جلدی گِھس جاتے ہیں۔ 🔹 موٹروے پر دوران ڈرائیونگ ٹائر پھٹنے پر کیا کرنا چاہیے؟ سب سے پہلی بات یہ کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور یہی ہدایت امریکہ میں نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے بھی دی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر حال میں گاڑی کا توازن برقرار رہے اور اس کی سمت کو قابو میں رکھا جائے۔

🔷 چوروں کی کتابیں 🔷 دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کچھ بھکاریوں نے لاوارث کتب خانوں کی کتابیں اپنے قبضے میں لے لیں اور انہیں بازاروں میں چل پھر کر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ بھکاریوں نے کتابوں کی کوئی بھی مخصوص قیمت مقرر نہ کی، اور ان کتابوں کی قدر و قیمت کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے خریدار ان سے کم سے کم قیمت پر کوئی بھی کتاب خرید لیتا تھا۔ چند برسوں کے بعد، شہر کے دانشوروں نے بھکاریوں کے اندر ناقابل یقین بدلاؤ دیکھا ... بھکاری سڑکوں پر آپس میں علمی و ادبی ثقافتی بحثوں کی محفلیں سجانے لگے اور اپنی روزمرہ کی گفتگو میں موٹی موٹی ادبی اصطلاحات کا استعمال کرنے لگے، وہ ایسے الفاظ استعمال کرتے جو عام لوگوں کی بجائے دانشور طبقہ ہی سمجھ سکتا تھا ... اور جب اس بات کی کھوج کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ "بھکاری" کتابوں کو فروخت کرنے سے پہلے ان کا مطالعہ کرتے ہیں، کتاب کے مواد کو جانچتے ہیں, قیمت طے کرتے ہیں اور پھر بیچنے کے لیے اسی مواد کا سہارا لے کر خریداروں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں.... دانشور طبقے نے یہ جاننے کے لیے مزید سراغ لگایا کہ سماج پر اثرانداز عوامل کس طرح کام کرتے ہیں تو وہ حیران رہ گئے کہ کتابوں کا مطالعہ ان بھکاریوں کے پیشے پر تو اثرانداز ہو رہا تھا مگر ان کی زندگی میں رہن سہن کے ڈھنگ تبدل نہیں ہو رہے تھے، جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے مطالعہ کا مقصد گاہکوں سے بحث و تمحیص کرکے فقط کتابیں فروخت کرنا تھا نہ کہ اپنی زندگی بدلنا تھا۔ 🔘 ہم نے بھی قرآن ایسے ہی سمجھا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/287 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 سائنسی ایجادات پر فتوے 🔷 ‏ایک فتویٰ جس نے مسلم تہذیب کو جہالت کے کفن میں لپیٹ کر رکھ دیا۔ پرنٹنگ مشین جرمنی کے ایک سنار گوتنبرگ نے 1455 میں ایجاد کی. اسوقت مسلم تہذیب تاریخی عروج پر تھی. عثمانی خلافت کی عظیم سلطنت ایشیا میں شام عراق ایران آرمینیا آذربائیجان اردن سعودی عرب یمن مصر تیونس لیبیا مراکو تک ‏اور یورپ میں یونان روم بوسنیا بلغاریہ رومانیہ اسٹونیا ہنگری پولینڈ آسٹریا کریمیا تک پھیلی ہوئی تھی. مذہبی علما نے فتوی دیدیا کہ پرنٹنگ مشین بدعت ہے اس پر قران اور اسلامی کتابوں کا چھاپنا حرام ہے. عثمانی خلیفہ سلطان سلیم اول نے پرنٹنگ مشین کے استعمال پر موت کی سزا کا فرمان جاری ‏کر دیا. مسلم ممالک پر یہ پابندی 362 سال برقرار رہی. ہاتھ سے لکھے نسخے چھاپہ خانے کا مقابلہ کیسے کرتے..!؟ کتابوں رسالوں کی فراوانی نے مغرب کو جدید علوم کا سمندر اور مسلم تہذیب کو بنجر سوچ کے جوہڑ میں تبدیل کر دیا. جاگے تو فکری بینائی کھو چکی تھی. آخر 1817ء میں فتوی اٹھا لیا گیا. ‏لیکن ان پونے چار سو سال کی پابندی نے مسلم تہذیب کو عقیدوں کا ذہنی غلام بنا دیا۔ ازخود سوچنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا. یہ فاصلہ آج تک نہ صرف برقرار ہے بلکہ مزید بڑھتا جا رہا ہے. مقام حیرت ہے کہ مسلمانوں کو اس تہذیبی زیاں پر ملال بھی نہیں، نہ ہی یہ تاریخ نصاب میں پڑھائی جاتی ہے ‏کہ نئی نسل سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھ سکے. یہ ہماری تاریخ میں کیا جانے والا ایک ظلم تھا، اور اس بارے میں موجودہ نسل کو ذرا بھی معلومات نہیں ہونگی... یہ کوئی ایک فتویٰ نہیں تھا سائنس کی ہر ایجادات پر اسی طرح فتویے جاری کیے گئے ہیں اور بعد میں اسی سے فائدہ اٹھانے والوں میں بھی سب ‏سے آگے ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ جدیدیت (Modernization) کے اصولوں کو چھوڑ کر روایت پسندی (Traditionalism) جیسی لعنت کو گلے سے لگا لیا۔ اور نہ روکنے والے زوال کی ایک وجہ یہ بھی ہے کے ہم نے آسانیاں تقسیم کرنے کے بجائے مشکلات سے لڑنے کا فن سیکھ لیا ہے۔ Copied... 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4814 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🎅 فرشتوں کا قہقہ 🎅 اس نے کرسچن ہیگن کی ایجاد کردہ گھڑی کو دیکھا۔ نماز کا وقت قریب تھا۔ وہ اٹھا اور ایڈی بوئر کی ایجاد کردہ جیکٹ پہنی، ڈیملر اور میبچ کا ایجاد کردہ موٹر سائیکل نکالا اور مسجد کی جانب روانہ ہو گیا۔ وہاں پہنچ کر ہالسے ٹیلر کے ایجاد کردہ واٹر کولر سے فلٹر شدہ صاف پانی پیا۔۔۔ اور کلارکس والوں کے جوتے اتار کر وضو کرنے لگا، بینجامن موغن کے ایجاد کردہ گیزر کی وجہ سے گرم پانی آ رہا تھا اور اسے کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی۔ اس کے بعد وہ مسجد کے اندرونی گیٹ کی طرف گیا اور رابرٹ ہاومن کا ایجاد کردہ شیشے کا دروازہ کھولا، ایڈیسن کا ایجاد کردہ بلب آن کیا، بینجامن فریکلن کی ایجاد کردہ بجلی کی مدد سے بلب روشن ہو گیا اور مسجد میں ایسے روشنی ہو گئی جیسے سورج کی وجہ سے باہر تھی۔ مسجد میں جا بجا فلپ ڈائل کے ایجاد کردہ پنکھے لگے تھے مگر سردی کی وجہ سے انھیں آن نہیں کیا گیا۔ سامنے ولس کیریر کا ایجاد کردہ اے سی بھی لگا ہوا تھا مگر اس نے چارلس بیکر کا ایجاد کردہ ہیٹر آن کیا۔ اور جیمز ویسٹ کے ایجاد کردہ مائیکروفون پہ اذان دینے لگا، ایڈورڈ کیلگ اور چیسٹر رائس کے ایجاد کردہ لاوڈ سپیکر کی وجہ سے آواز دور دور تک سب مسلمانوں تک پہنچ رہی تھی۔ اس نے میڈ ان چائنہ جائے نماز پہ نماز پڑھی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے: "یا اللہ کافروں کو نیست و نابود کر اور مسلمانوں کو ان پہ غلبہ عطا فرما ..." یہ سن کر اس کے کندھے پہ بیٹھے فرشتے کا ہاسا نکل گیا۔۔۔ 😂🤡😂 http://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅

🔷 سائنسی ایجادات پر فتوے 🔷 ‏ایک فتویٰ جس نے مسلم تہذیب کو جہالت کے کفن میں لپیٹ کر رکھ دیا۔ پرنٹنگ مشین جرمنی کے ایک سنار گوتنبرگ نے 1455 میں ایجاد کی. اسوقت مسلم تہذیب تاریخی عروج پر تھی. عثمانی خلافت کی عظیم سلطنت ایشیا میں شام عراق ایران آرمینیا آذربائیجان اردن سعودی عرب یمن مصر تیونس لیبیا مراکو تک ‏اور یورپ میں یونان روم بوسنیا بلغاریہ رومانیہ اسٹونیا ہنگری پولینڈ آسٹریا کریمیا تک پھیلی ہوئی تھی. مذہبی علما نے فتوی دیدیا کہ پرنٹنگ مشین بدعت ہے اس پر قران اور اسلامی کتابوں کا چھاپنا حرام ہے. عثمانی خلیفہ سلطان سلیم اول نے پرنٹنگ مشین کے استعمال پر موت کی سزا کا فرمان جاری ‏کر دیا. مسلم ممالک پر یہ پابندی 362 سال برقرار رہی. ہاتھ سے لکھے نسخے چھاپہ خانے کا مقابلہ کیسے کرتے..!؟ کتابوں رسالوں کی فراوانی نے مغرب کو جدید علوم کا سمندر اور مسلم تہذیب کو بنجر سوچ کے جوہڑ میں تبدیل کر دیا. جاگے تو فکری بینائی کھو چکی تھی. آخر 1817ء میں فتوی اٹھا لیا گیا. ‏لیکن ان پونے چار سو سال کی پابندی نے مسلم تہذیب کو عقیدوں کا ذہنی غلام بنا دیا۔ ازخود سوچنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا. یہ فاصلہ آج تک نہ صرف برقرار ہے بلکہ مزید بڑھتا جا رہا ہے. مقام حیرت ہے کہ مسلمانوں کو اس تہذیبی زیاں پر ملال بھی نہیں، نہ ہی یہ تاریخ نصاب میں پڑھائی جاتی ہے ‏کہ نئی نسل سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھ سکے. یہ ہماری تاریخ میں کیا جانے والا ایک ظلم تھا، اور اس بارے میں موجودہ نسل کو ذرا بھی معلومات نہیں ہونگی... یہ کوئی ایک فتویٰ نہیں تھا سائنس کی ہر ایجادات پر اسی طرح فتویے جاری کیے گئے ہیں اور بعد میں اسی سے فائدہ اٹھانے والوں میں بھی سب ‏سے آگے ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ جدیدیت (Modernization) کے اصولوں کو چھوڑ کر روایت پسندی (Traditionalism) جیسی لعنت کو گلے سے لگا لیا۔ اور نہ روکنے والے زوال کی ایک وجہ یہ بھی ہے کے ہم نے آسانیاں تقسیم کرنے کے بجائے مشکلات سے لڑنے کا فن سیکھ لیا ہے۔ Copied... 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

اور پھر ہم خوشی خوشی یہ کھانا گھر لے جا کے اس فریج میں رکھ دیتے ہیں جسے قاعدے سے کم از کم ہر ماہ صاف ہونا چاہیے۔مگر فریج کے اندر کی باقاعدہ صفائی ترجیحاتی فہرست میں اگر ہوتی بھی ہے تو کہیں بہت نیچے۔گویا ہم گھر کے اندر ہی بیماریوں کی میزبانی کے لیے ایک ٹھنڈا گھر کھول لیتے ہیں۔ ہم بازار سے جو گوشت اور تیار شدہ مصالحے خریدتے ہیں یا ریسٹورنٹس میں جا کے جو کباب یا قیمہ فرائی کھاتے ہیں۔اس میں کون جانے کہ کتنا گوشت ، کتنی آنتیں اور دیگر کتنی آلائشیں کوٹ دی جاتی ہیں۔اور یہ جو سامنے بار بی کیو چکن بن رہا ہے یہ یہاں آنے سے پہلے ، زندہ تھا ، ذبح شدہ تھا یا پھر لاش تھا ؟ ہم میں سے کتنے بزرگ ، جوان ، خواتین اور بچے دن میں کتنی بار ہاتھ دھوتے یا دھلواتے ہیں۔ کھانے یا پکانے سے پہلے گوشت یا سبزی کس طرح صاف کرتے ہیں۔پھل دھو کے کھاتے ہیں یا بس کھا لیتے ہیں۔اس بابت ہم ذاتی صحت و صفائی کے سلسلے میں نئی نسل کی تربیت پر گھر اور اسکول میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ صارف تک معیاری خوراک کی یقینی ترسیل کے قوانین پر سختی سے عمل کروائے۔ہمیں ریستوران و دکان سر بہ مہر ہونے، امپورٹر ایکسپورٹرز کے گوداموں اور گلی سڑی اشیا بیچنے والوں پر چھاپوں اور جرمانوں کی بھی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔ پھر بھی کیا سبب ہے کہ غیر معیاری خوراک کی ترسیل و تقسیم و استعمال کا حجم اور دائرہ کم نہیں ہو پا رہا۔ خلیجی ریاستوں و صنعتی ترقی یافتہ ممالک میں غیر معیاری خوراک سے متاثر افراد کیوں کم ہیں اور ہم جیسے ملک کیوں ڈمپنگ گراؤنڈز بنح ہوئے ہے۔کیا وہ آسمان سے اترے ہیں یا ہم پاتال سے ابھرے ہیں؟ کل کا دن اسی بارے میں سوچ بچار کے لیے ہی ہے۔اگر اپنے یا اپنے بچوں کے لیے وقت ملے؟ ✍ وسعت اللہ خان https://t.me/islamwitheman/4811 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ہم اور ہمارے بچے کیا کھا رہے ہیں؟ 🔷 حالانکہ کھانا زندہ رہنے کے لیے کھایا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی کھانا زندگی چھین بھی لیتا ہے۔یہی بات سمجھانے کے لیے 7 جون کو محفوظ خوراک کے فروغ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ رزق کا وعدہ اوپر والے نے کیا ہے۔یہ بھی بجا کہ غذا وہ کھانی چاہیے جو حلال اور صحت بخش ہو۔اس کے باوجود خوراک پاک و صاف ماحول میں تیار نہ کی جائے تو حلال خوراک کو مضرِ صحت یا حرام بننے میں بھی وقت نہیں لگے گا۔ اپنی اولاد کو سونے کا نوالہ بے شک کھلائیں مگر وہ سونا اور اسے کھلانے والے ہاتھ اور برتن اگر صاف نہ ہوں تو پھر سونے کو بھی بیمار نوالہ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہ بھی قابلِ غور ہے کہ خوراک کی شکل میں زہر خورانی (فوڈ پوائزننگ) کے جتنے بھی واقعات سامنے آتے ہیں وہ باورچی خانے سے زیادہ گھر کے باہر ہوتے ہیں۔ جوں جوں آؤٹ ڈور ڈائیننگ کا رواج بڑھ رہا ہے توں توں ہمارے معدوں میں غیر معیاری خوراک بھی جا رہی ہے اور ہم یہ خوراک پیسے دے کے خرید رہے ہیں اور اپنے گھروں میں اس کی ڈلیوری بھی کروا رہے ہیں۔ باسی خوراک یا صحت دشمن بکٹیریاز، وائرس، انسانی خون پر پلنے والے پیراسائٹس اور ملاوٹ زدہ نیم پکی کچی خوراک کے سبب روزانہ دنیا میں لگ بھگ سولہ لاکھ انسان زہر خورانی اور دیگر جسمانی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان میں سے لگ بھگ چار لاکھ بیس ہزار انسان بیماری کے سبب مر بھی جاتے ہیں۔ان میں پانچ برس یا اس سے کم کے لگ بھگ سوا لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔کیونکہ ان کے نازک اور نمو پذیر جسمانی نظام پر غیرمعیاری خوراک سب سے پہلے حملہ کرتی ہے ۔ کہا جاتا ہے ناقص خوراک میں شامل بکٹیریاز ، وائرس، پیراسائٹس، مضرِ کیمیاوی مادے مل ملا کے ڈائریا سے کینسر تک مختلف اقسام کی لگ بھگ دو سو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ نتیجہ اوسطاً ایک سو دس ارب ڈالر سالانہ کے معاشی نقصان کی شکل میں نکل رہا ہے۔یعنی پچانوے ارب ڈالر صاحبِ روزگار انسانوں کے بیمار ہونے کے سبب لاکھوں پیداواری گھنٹوں کی شکل میں ضایع ہوتے ہیں اور پندرہ ارب ڈالر علاج معالجے پر صرف ہو جاتے ہیں ۔ جب تک زندگی سادہ تھی تب تک مسائل بھی سادہ تھے۔اب چونکہ خوراک سمیت ہر شے ڈسپوزایبل ہے اور صارف کے منہ تک پہنچتے پہنچتے ایک طویل اور گنجلک سپلائی چین سے گذرتی ہے لہٰذا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کس مقام پر کون سی خوراک کے ساتھ کیا ہاتھ ہو گیا۔ غیر معیاری خوراک کی ترسیل اور اس کی روک تھام کے راستے میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ ان میں سے بیشتر لالچ اور بدنئیتی کی پیداوار ہیں۔ مثلاً کھانے پینے کی اشیا کی ایک مدتِ استعمال ہوتی ہے جس کے بعد اسے برتنے سے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یار لوگوں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ ایکسپائری ڈیٹ یا تو مٹا دی جاتی ہے یا جعلی طریقے سے بڑھا دی جاتی ہے،اور یہ کام نہ صرف خوراک بلکہ ادویات کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ آپ بڑے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں بھی شیلف پر پڑی درآمد کردہ اشیائے خور و نوش دھیان سے دیکھیں۔ترقی یافتہ ممالک میں ایسی اشیا جن کی ایکسپائری چھ ماہ سے کم ہو انھیں شیلف سے ہٹانا شروع کردیا جاتا ہے یا پھر ان کے نرخ گھٹا دیے جاتے ہیں تاکہ ان کا اسٹاک تیزی سے بک جائے۔ ہمارے تاجر باہر سے منگواتے ہی وہ خوردنی اشیا ہیں جن کی ایکسپائری ڈیٹ چھ ماہ یا اس سے کم رہ گئی ہو۔یہ اشیا ان تاجروں کو نصف یا چوتھائی قیمت پر مل جاتی ہیں جنھیں وہ ہمیں اور آپ کو پوری قیمت پر فروخت کر کے بھاری منافع کماتے ہیں۔ مثلاً آپ کسی بھی قابِل ذکر معروف دکان پر چلے جائیں،اگر کہیں درآمدی چاکلیٹ ، بسکٹس اور دودھ سے تیار اشیا کی ایکسپائری چھ ماہ سے زیادہ کی ہو تو مجھے بھی مطلع کیجیے گا تاکہ میں اس دکان دار کے لیے فراخیِ رزق کی دعا کر سکوں۔ غیر معیاری و غیر صحت بخش کھانے کا ایک بڑا مرکز ریستوران کا کچن ہے۔پاکستان میں شاید درجن بھر ہی ایسے ریسٹورنٹ ہوں گے جہاں کچن کی صفائی ستھرائی کا معیار بین الاقوامی سطح کا ہو۔ باقی دنیا میں کچن ریسٹورنٹ کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔ہمارے ہاں نوے فیصد ریسٹورنٹس کی پکوائی سڑک کے رخ کھلے آسمان تلے ہوتی ہے۔بار بی کیو کا گوشت فضا میں جھول رہا ہوتا ہے۔ کڑاھی گوشت سامنے بن رہا ہوتا ہے اور اس میں سڑک سے آنے والے دھواں اور گرد کی لہر کھانے کا ذائقہ دوبالا کر دیتی ہے۔جو باورچی یہ کھانا تیار کر رہے ہوتے ہیں انھوں نے کام پر کھڑا ہونے سے پہلے کب اور کس طرح ہاتھ دھوئے ہوں گے یہ وہی جانتے ہیں۔ ان کی انگلیاں بار بار پسینہ زدہ بالوں اور چہرے اور جسم کے مختلف حصوں میں گھومتی کھجلاتی پھرتی ہیں۔ اور پھر یہ متحرک ہاتھ لذیز پکوان ، روٹی اور مشروبات گاہک کو پیش کرتے ہیں۔بہت کم باورچی اور وہ بھی مہنگے ریسٹورنٹس میں شاید ایسے ہوتے ہوں جو ہاتھوں میں پلاسٹک کے دستانے ، کوٹ یا سر پر کوئی ٹوپی نما شے پہنتے ہوں تاکہ جسم کے بال یا ذرات و پسینہ کھانے میں شامل نہ ہوں۔

🔷 میاں بیوی کے درمیان جدائی ڈالنا 🔷 میاں بیوی کے درمیان جدائی ڈالنے کی کوشش کرنے کا گناہ۔۔۔ اللہ تعالٰی کے نزدیک حلال کاموں میں سے بدترین اور منفور ترین کام "طلاق" ہے۔ اگرچہ یہ مسئلہ صرف میاں بیوی کا باہمی مسئلہ ہے لیکن اس بات سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا کہ۔۔۔ اردگرد کے بہت سے لوگ اپنے ذاتی مفادات، اندورنی اخلاقی کمزوریوں یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر شوہر اور بیوی کے ایکدوسرے کے بارے میں مخصوص نفرت انگیز رجحانات اختیار کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ جس کے بعد میاں بیوی کا تنازع ایکدوسرے پر عدم اعتمادی، نفرت، باہمی دوری اور پھر خدانخواستہ طلاق تک پہنچ جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں بخوبی جان لینا چاہیے کہ میاں بیوی کے درمیان عدم اعتمادی اور نفرت پیدا کرنے یا جدائی ڈالنے کی کوشش کرنا یا کوئی ایسا کام کرنا جو میاں بیوی کے درمیان جدائی ڈالنے کا باعث بن سکتا ہو (اگرچہ جدائی نہ ہو) سخت گناہوں میں سے ہے۔ رسول خدا ص نے فرمایا: «مَنْ عَمِلَ فِی فُرْقَةٍ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَ زَوْجِهَا کَانَ عَلَيْهِ غَضَبُ اللَّهِ وَ لَعْنَتُهُ فِی الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ کَانَ حَقّاً عَلَى اللَّهِ تَعَالَى أَنْ يَرْضَخَهُ بِأَلْفِ صَخْرَةٍ مِنْ نَارٍ وَ مَنْ مَشَى فِی فَسَادِ مَا بَيْنَهُمَا وَ لَمْ يُفَرِّقْ کَانَ فِی سَخَطِ اللَّهِ وَ لَعْنَتِهِ فِی الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ حَرَّمَ اللَّهُ النَّظَرَ إِلَى وَجْهِه‏»؛ ترجمہ: جو شخص میاں بیوی کی جدائی کے لیے کوئی کام کرے گا اس پر دنیا اور آخرت میں خدا کا غضب اور لعنت ہو گی اور خدا اس کو ہزار آتشی پتھروں سے مارنے کا مستحق ہے؛ اور جو کوئی میاں بیوی کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے قدم اٹھائے، اگرچہ اس کے کام کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جدائی نہ ہو، وہ (اپنے کام کی وجہ سے) دنیا اور آخرت میں خدا کا غضبناک اور لعنتی ہوگا، اور خدا کی نظرِ رحمت سے محروم رہے گا۔ 📚 ثواب الأعمال و عقاب الأعمال، شیخ صدوق، ص288، طبع دوم قم، 1406ق۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4809 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌻 اپنی بیوی کا احترام کرو 🌻 قرآن مجید میں خداوند عالم فرماتا ہے: "وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ" [سورہ نساء 19] ترجمہ: "اور بیویوں کے ساتھ عمدہ طریقہ سے زندگی گزارو" 🔷️ رسول اللہ (ص) فرماتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام نے عورتوں کے حقوق کے متعلق مجھے خبر دی اور عورتوں کے حقوق کے سلسلہ میں اس قدر سفارش کی کہ میں گمان کرنے لگا کہ مردوں کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اف تک کہیں، صرف ان سے پھولوں کی طرح نرم کلام کریں۔ اس کے بعد جبرائیل نے کہا: اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرو، بیوی اللہ کی امانت ہے جس کو تم نے اپنی زوجیت میں لیا ہے اور کتاب الہی، شریعت اسلام اور سنت پیغمبر کی وجہ سے وہ تم پر حلال ہوئی ہے۔ وہ تماری گردن پر واجب حقوق رکھتی ہیں، لہذا اس سے نرمی اور مہربانی سے پیش آؤ، اس کو خوشحال کرو، تاکہ وہ تمہارے ساتھ اچھے سے زندگی گزاریں، ان سے زور زبردستی نہ کرو اور انہیں اذیت و آزار نہ دو اور انہیں ناراض نہ کرو۔ 🔘 توجہ رہے! اسلام ایک ایسا دیں ہے جو ایک دوسرے کے حقوق کی نسبت بہت زیادہ حساس ہے لہذا اسی وجہ سے اسلام نے ایک دوسرے کے حقوق کو مفصل بیان کیا ہے تاکہ انسان معاشرے میں ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت کرتے ہوئے ایک بہترین اور پرسکون زندگی بسر کر سکیں، جو ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ لہذا میاں بیوی ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کی عزت کریں تاکہ بغیر کسی لڑائی جھگڑے کے بہترین و پرسکون زندگی بسر کر سکیں جو کہ قرآن کی رو سے ازدواجی زندگی کا اصلی مقصد بھی ہے۔ (لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا) تم ان سے سکون حاصل کرو۔ 📚 بحار الانوار، ج103، ص351۔ من لا یحضره الفقیه، ج4، ص 370۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/529 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 گھر میں روٹی بنانا 🔷 گھر میں روٹی بنانا برکت کا سبب اور باہر سے روٹی خریدنا فقر کا سبب ہے. 🔹 امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: "شِراءُ الحِنطَةِ ینفِی الفَقرَ وَ شِراءُ الدَّقیقِ ینشِئُ الفَقرَ و شِراءُ الخُبزِ مَحقٌ۔" ترجمہ: گندم خریدنا فقر کو ختم کرتا ہے اور آٹا خریدنا فقر کا سبب بنتا ہے اور روٹی (باہر) سے خریدنا ہلاکت ہے۔(1) 🔹 دوسری حدیث میں فرماتے ہیں: "شِراءُالحِنطَةِ عِزٌّ وَ شِراءُالدَّقیقِ ذُلٌّ وَ شِراءُالخُبزِ فَقرٌ۔" ترجمہ: گندم خریدنا عزت، آٹا خریدنا ذلت اور روٹی خریدنا عین فقر ہے۔(2) 🔹 رسول اللہ (ص) نے فرمایا: "فمَن اشتَرَی الحِنطَةَ زادَ مالُهُ وَ مَن اشتَرَی الدَّقیقَ ذَهَبَ نِصفُ مالِهِ وَ مَن اشتَرَی الخُبزَ ذَهَبَ مالُهُ۔" ترجمہ: جو بھی گندم (باہر) سے خریدے اس کا زیادہ ہو جائے گا اور جو آٹا (باہر سے) خریدے آدھا مال چلا جائے گا اور جو روٹی (گھر سے باہر سے) خریدے اسکا مال چلا جائے گا۔(3) 🔹 امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: زندگی کی تلخی میں سے ہے ایک گھر سے دوسرے گھر میں نقل مکانی (کرتے رہنا) اور بازار سے روٹی خریدنا۔ 📚 حوالہ جات (1) الکافی، جلد5، صفحه166۔ (2) الکافی، جلد5، صفحه167۔ (3) تہذیب الاحکام، جلد7، صفحه162۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4807 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 عورتوں کا گھریلو کام کرنا 🌹 گھروں میں خواتین کے کام کرنے کا اجر و ثواب ملاحظہ فرمائیں۔۔۔ 1️⃣ حضور اکرم (ص): جب بھی عورت گھر کو صاف رکھنے کے لئے کسی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہے تو خدا اس پر نظر رحمت کرتا ہے۔ 2️⃣ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم): جب بھی بچے (baby) کو دودھ پلایا جاتا ہے، خدا عورت کو غلام آزاد کرنے پر بدلہ دیتا ہے۔ 3️⃣ امام علی (السلام): ایک اچھی عورت کا جہاد اپنے شوہر کی خدمت کرنا ہے۔ 4️⃣ امام صادق (السلام): بہترین عورت ایک ایسی عورت ہے جو اپنے شوہر کے لیے اچھی خوشبو ہو۔ 5️⃣ امام صادق (علیہ السلام): قیامت کے دن خواتین کے متعدد گروہوں کو حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کے ساتھ محشور کیا جائے گا۔ ان میں سے ایک گروہ ان عورتوں کا ہو گا جو اپنے شوہر کی اخلاقی بدنامی پر صبر کرتی ہیں۔ 6️⃣ امام محمد باقر (علیہ السلام): قبر کی پہلی رات عورت کے لئے اپنے شوہر کی رضایت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ 7️⃣ حضور اکرم (ص): ایک گلاس پانی شوہر کو دینا ایک سال کی نماز شب اور روزہ رکھنے سے بہتر ہے۔ 8️⃣ حضور اکرم (ص): جب عورت اپنے شوہر کو پانی دیتی ہے تو خدا اس کے 60 گناہوں کو معاف کر دے گا۔ 9️⃣ حضرت فاطمہ زہراء (س): کوئی ایسی عورت نہیں ہے جو اپنے کھانے کے برتنوں کو دھوئے گی یہانتک کہ خدا اسے گناہوں اور غلطیوں سے صاف نہ کرے۔ 🔟 حضرت فاطمہ زہراء (س): کوئی ایسی عورت نہیں ہے جو روٹی پکاتے ہوئے پسینہ آجائے، جب تک کہ خدا اسکے اور جہنم کے مابین سات خندق قرار دیتا ہے۔ 1️⃣1️⃣ حضرت فاطمہ زہراء (س): ایسی کوئی عورت نہیں ہے جو کپڑے سلائی کرے جب کہ خدا ہر دھاگے کے بدلے ایک سو نیکیاں لکھتا ہے اور سو گناہ معاف کر دیتا ہے۔ 2️⃣1️⃣ حضرت فاطمہ زہراء (س): ایسی کوئی عورت نہیں ہے جو اپنے بچوں کے بال کنگھی کرے اور ان کے کپڑے دھوئے، جب تک کہ خدا اس کے لیے ہر بال کے بدلےنیکی لکھی جاتی ہے اور ہر بال کے برابر اس کے گناہ معاف کیے جاتے ہیں اور لوگوں کی نگاہوں میں اس کو عزت و آبرو دیتا ہے۔ 📚 وسائل الشیعہ، ج2، ص39۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/243 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

👹شیطان کی تین نصیحتیں 👹 جب حضرت نوح (علی نبینا و آلہ و علیہ السلام ) کی قوم اللہ کے عذاب سے ہلاک ہو گئی تو شیطان حضرت نوح علیہ السلام کے پاس آیا اور کہا: آپ نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں، میں بھی آپ کو نصیحت کر کے آپ کا بھلا کروں۔ حضرت نوح علیہ السلام نے فرمایا: میں نے تجھ پر کونسا احسان کیا ہے؟ شیطان نے کہا: اتنی بڑی تعداد تھی جنہیں گمراھی کے راستے پر باقی رکھنے کے لیے ہمیشہ محنت کرنی پڑتی۔ آپ کی بد دعا سے اب وہ غرق ہو کر جہنم جا چکے ہیں۔ اگر زندہ ہوتے تو انہیں اور ان کی اولادوں کو گمراہ رکھنے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی؟ اب کچھ عرصہ آرام سے رہوں گا۔ کیونکہ جن پر میں حاوی تھا وہ غرق ہو چکے ہیں اور جو زندہ ہیں ان پر میرا بس نہیں چلتا۔ یہ سن کر حضرت نوح علیہ السلام نے بہت گریہ کیا۔ غیب سے آواز آئی: شیطان کی نصیحتیں سن لو۔ شیطان نے کہا۔۔۔ _اُذْكُرْنِى اِذَا غَضِبْتَ_ ترجمہ: جب غصہ کرو تو میری یاد میں رہنا (کہ اس وقت بہت زیادہ تیرے قریب ہوتا ہوں)" دیکھا گیا ہے کہ بہت سے جھگڑے اور غلط فیصلے غصے کی حالت میں لیے گئے ہوتے ہیں۔ اس لیے غصے کی حالت میں فیصلہ لینے سے منع کیا گیا ہے۔ _وَ اذْكُرْنِى اِذَا حَكَمْتَ بَيْنَ اِثْنَيْنِ_ ترجمہ: جب دو افراد کے درمیان صلح کرواؤ تو مجھے یاد رکھنا (میں تجھے عدل و انصاف سے فیصلہ کرنے سے روکنے کے لیے پوری کوشش کروں گا) _و اذْكُرْنِى اِذَا كُنْتَ مَعَ إِمْرَأَةٍ خَالِياً لَيْسَ مَعَكُمَا اَحَدٌ_ ترجمہ: اور جب نا محرم کے ساتھ ہو اور تیسرا کوئی نا ہو تو مجھ سے غافل مت ہونا۔ 📚 الخصال، شیخ صدوق، 132/1۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/3941 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕