ru
Feedback

Не попадитесь на канал ботавода! Telemetrio находит и помечает такие каналы 👉 Хотите видеть метку — оформите подписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Открыть в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Больше
1 285
Подписчики
-324 часа
-77 дней
-730 дней
Архив постов
🔴 شہادت حضرت زید شہید علیہ السلام 🔴 آپ سیّد السّاجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے پرہیز گار اور متقی فرزند ارجمند تھے. حضرت زید بن علی کی ولادت باسعادت امام زین العابدین علیہ السلام کے بیت الشرف واقع مدینہ منورہ میں ہوئی. ان کی تاریخ ولادت پرمختلف مورخین کے درمیان اختلاف راۓ موجود ہے ۔ مشہور محقق ابن عساکر نے ان کی تاریخ ولادت 78 ہجری جبکہ ایک اور مورخ محلی ان کی تاریخ ولادت 75 ہجری لکھتے ہیں۔چند مورخین کے مطابق ان کی تاریخ ولادت 80 ہجری بنتی ہے. 🌟 حضرات زید بن علی کے القابات • شہید • حلیف القرآن • زیدالازیاد • عالم آل محمّد • فقیہ اہلبیت 🔷 جناب زید کی والدہ کا نام حوریہ تھا جنھیں جناب مختار نے امام زین العابدین (ع) کی خدمت میں پیش کیا تھا. 🔷 حضرت زید بن علی بہت خوبصوت اور پر وقار شخصیت کے مالک تھے۔ آنکھیں بڑی اور سیاہ جبکہ ابرو کشیدہ جس سے آپ کی شخصیت دوسروں سے نمایاں نظر آتی تھی. بچپن ہی سے بہت ذہین اور لائق تھےآپ روحانی کمالات و معنوی جمالات کے ساتھ ساتھ شجاعت حیدر کرّار کے بھی وارث تھے۔علی کا گھر بھی وہ گھر ہے کہ اس گھر کا ہر اک بچہ جہاں پیدا ہوا، شیرِ خدا معلوم ہوتا ہے. زید ابن علی نے مولا علی مشکل کشا، شیر خدا کی پڑپوتی سیدہ ریطہ دختر سیدنا ابو ہاشم عبداللہ فرزند حضرت محمد حنیفہ بن امام علی سے عقد فرمایا ۔ اس طرح ان کا سلسلہ تین واسطوں سے حضرت علی علیہ السلام سے جا ملتا ہے۔ حضرت ابو ہاشم کا شمار اپنے دور کے نامور بزرگوں میں ہوتا تھا. وہ سادات علوی اور حضرت علی علیہ السلام کی اولاد تھے. سلمان بن عبدالملک مروان کے حکم سے آپ کو بیدر دی سے شہید کیا گیا. حضرت ریطہ کا شمار خاندان ہاشمی کی معزز اورمحترم خواتین میں ہوتا ہے. ان کی شہادت کوفہ کے ظالم اور جابر حاکم یوسف بن عمر کے ناپاک ہاتھوں سے ہوئی. اس ظالم حاکم نے حکم دیا تھا کہ حضرت زید کی ذوجہ محترمہ پر کوڑے برساۓ جائیں۔ تاریخ کی کتب میں لکھا ہے کہ اس قدر کوڑے لگاۓ گۓ کہ آپ کا جسم مبارک زخموں سے لہو لہان ہو گیا. اس طرح اس شدید زخمی حالت میں ان کو کوفہ شہر سے باہر پھینک آنے کا حکم دیا گیا. یوں خاندان بنی ہاشم کی یہ بہادر اور نڈر خاتون اپنے اجداد اور شوہر نامدار حضرت زید بن علی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ دین حق کی بقا کے لئے شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئیں۔. ♦ یزید کے بعد ہشام بن عبد الملک بادشاہ ہوا اس کا دور حکومت 105 ہجری سے 125 ہجری تک 20 سال قائم رہا اور جس قدر ظلم کا امکان تھا آل محمد (ع) پر ظلم کیا گیا. ♦ زید نے ہشام کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی. ابو حنیفہ نے ان کا ساتھ دیا ۔ اور ان کی حمایت میں فتوی دیا لیکن ہشام نے انھیں امام اعظم بنا کر زید کی حمایت سے علیحدہ کر لیا. اس زمانہ سلطنت میں ملک میں سیاسی خلفشار بہت زیادہ ہوچکا تھا . مظالم بنی امیہ کے انتقام کا جذبہ تیز ہورہا تھا اور بنی فاطمہ میں سے متعدد افراد حکومت کے مقابلے کے لیے تیار ہوگئے تھے. ان میں نمایاں ہستی حضرت زید (ع) کی تھی جو امام زین العابدین علیہ السّلام کے بڑے فرزند تھے. ان کی عبادت زہد و تقویٰ کا بھی ملک عرب میں شہرہ تھا . مستند اور مسلّم حافظ ُ قران تھے . بنی امیہ کے مظالم سے تنگ اکر انھوں نے میدانِ جہاد میں قدم رکھا . امام جعفر صادق علیہ السّلام کے لیے یہ موقع نہایت نازک تھا مظالم بنی امیہ سے نفرت میں ظاہر ہے کہ آپ زید(ع) کے ساتھ متفق تھے پھر جناب زید(ع) آپ کے چچا بھی تھے جن کا احترام آپ پر لازم تھا مگر آپ کی دوررس نگاہیں دیکھ رہی تھیں کہ یہ اقدام کسی مفید نتیجہ تک نہیں پہنچ سکتا . اس لیے عملی طور پرآپ ان کاساتھ دینامناسب نہ سمجھتے تھے مگر یہ واقعہ ہوتے ہوئے بھی خود ان کی ذات سے آپ کو انتہائی ہمدردی تھی . آپ نے مناسب طریقہ پر انھیں مصلحت اندیشی کی دعوت دی مگر اہل عراق کی ایک بڑی جماعت کے اقرار اطاعت ووفاداری نے جناب زید(ع) اندر کامیابی کی توقعات پیدا کردیں اور آخر 120ھ میں شام کی ظالم فوج سے تین روز تک بہادری کے ساتھ جنگ کرنے کے بعد شہید ہوئے. دشمن کا جذبہِ انتقام اتنے ہی پر ختم نہیں ہوا بلکہ دفن ہونے کے بعد ان کی لاش کو قبر سے نکالا گیا اور سر کو جدا کرکے ہشام کے پاس بطور تحفہ بھیجا گیا اور لاش کو دروازہ کوفہ پر سولی دے دی گئی اور کئی برس تک اسی طرح آویزاں رکھا گیا. ♦ تاریخ میں رقم ہے کہ جب دوران جنگ زید بن علی کی پیشانی پر تیر لگا. لوگ ان کو ایک گھر میں اٹھا لے گئے. کوفہ سےایک حجام کو بلایا گیا تاکہ وہ آپکی پیشانی سےتیر نکالے جب اس حجام نے تیر نکالا تو حضرت زید کی روح جسم سے پرواز کرگئی اسی وقت انکا جنازہ اٹھایا گیا اور انہیں پانی کی نہر میں دفن کردیا اور انکی قبر مٹی اور گھاس سےبھر دی گئی اور اس پر پانی جاری کر دیا گیا اوراس حجام سےعہد و پیمان لیا گیا کہ وہ یہ بات ظاہر نہیں کرے گا جب صبح ہوئی تو حجام یوسف بن عمرثقفی ملعون کے پاس گیا اور حضرت زید کے دفن کی جگہ کا نشان بتا

■ ماہ صفر کی مناسبت سے فیسبک پر پوسٹس لنکس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔ 🔷️ اہل حرم کا داخلہ در دربار یزید ملعون https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=228336605916814&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔴 شہادت حضرت زید شہید علیہ السلام https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=229686525781822&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🌹 حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=232428795507595&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔷 حضرت عمار یاسرؓ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=232664515484023&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔷️ حضرت سلمان فارسی (رض) https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=233299888753819&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz ⚫ بیبی سکینہ سلام الله عليها https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=233840298699778&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔷 حضرت اویس قرنیؓ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=234435495306925&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🌹 فضیلت پاپیادہ زیارت اربعین https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=234489708634837&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔴 بیبی سکینہؑ کا زندان میں انتقال https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=235015645248910&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 💝 زیارت امام حسینؑ کی فضیلت و آداب https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=236806625069812&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🌹 شھادت حضرت امام علی رضاؑ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=238099701607171&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🌹 جشنِ آزادی (14 اگست) https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=207347531349055&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 💝 أربعين حسینیؑ و اعمال زائرین https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=239746528109155&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔷️ چہلم اول امام حسین علیہ السلام https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=239808314769643&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔷️ وفات جناب فاطمہؑ بنت اسد https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=241652704585204&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🌹 ام کلثومؑ بنت امام علی علیہ السلام https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=242391564511318&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🏴 شہادت‏ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ مصطفٰیؐ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=243608221056319&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🏴 محرک شہادت امام حسن علیہ السلام https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=244218907661917&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 🔷️ عزاداری، آئمہ معصومینؑ کی نظر میں https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=244261437657664&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz امام حسن علیہ السلام کے قاتل پر لعنت https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=244659384284536&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz 😢 عزاداری اور انبیاء علیہم السلام https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=245295510887590&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

شیخ نے سوال کیا : کیا تم قسم کے ساتھ کہہ سکتے ہو کہ تم ہی مصداق آیات ہو؟ امام علیہ السلام نے فرمایا : قسم بخدا بغیر کسی شک و شبہہ کے ہم ہی وہ ہیں اور یہ حق ہمیں ہمارے جد رسول اللہ سے حاصل ہے ۔ پس شیخ نے یہ سنتے ہی بلند آواز میں رونا شروع کر دیا اور اپنا عمامہ اتار پھینکا اور آسمان کی طرف سربلند کر کے کہا کہ اے اللہ ! میں آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کے دشمنوں سے بیزار ہوں ۔ اسیران کربلا کو بازاروں سے گزار کر جب یزید کے دربار میں لایا گیا- یزید ملعون کے دربار، جس کو اب مسجد اموی کہا جاتا ہے، میں سات سو کرسیوں پر اس کے درباری، امیر، وزیر، مشیر بیٹھے ہوے تھے- ملعون ابن زیاد شہداء کربلا کے سر مبارک اور لٹا پُٹا قافلہ لے کر فاتحانہ انداز میں یزید کے دربار میں داخل ہوا۔ امام حسین کا سر اقدس یزید کے سامنے پیش کیا گیا تو خواتین اہل بیت رونے لگیں۔ حضرت زینبؓ سر اقدس دیکھ کر تڑپ اٹھیں ’’اے ماں جائے، میرے حسینؓ، اے مصطفیٰؐ کے جگر گوشے، نانا کے سوار، اے الزھرہؓ کے لخت جگر، اے نوجوانان جنت کے سردار! اے میرے بھائی! یزید ملعون اس وقت شطرنج کھیل رہا تھا اور شراب پی رہا تھا کئی گھنٹے تک وہ شطرنج کی بازی کھیلتا رہا اور اس نے اولاد رسول (ص) کی طرف کوئی توجہ نہ کی- یزید لعین کے فارغ ہونے تک آل محمّد کو کئی گھنٹے تک دربار میں رسن بستہ کھڑا رکھا گیا یزید ملعون کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی اس ملعون نے اس چھڑی کو امام حسین(ع) کے ہونٹوں اور دانتوں پر مارنا شروع کردیا اور ساتھ ہی اپنے کفر کا اظہار کرنے کے لیے یہ اشعار بھی پڑھتا رہا: اے کاش بدر میں قتل ہونے والے میرے آبا واجداد زندہ ہوتے اور ان آل رسول کےنالہ و فریاد اور گریہ و زاری کو دیکھتے۔ وہ خوشی سے مجھے مبارکباد دیتے اور مبارک وصول کرتے، اور کہتے اے یزید تمہارے ہاتھ سلامت رہیں تم نے بہت اچھا کیا۔ ہم نے اس قوم کے بزرگوں کو قتل کر دیا ہے اپنے بدر میں مارے جانے والوں کا بدلہ برابر کر دیا ہے۔ بنی ہاشم نے حکومت کے حصول کے لیے (نبوت کا) صرف ڈھونگ رچایا تھا ورنہ نہ کوئی وحی نازل ہوئی اور نہ ہی آسمان سے کوئی خبر آئی۔ میں نے خندف والا عہد نہیں کیا ہوا کہ جو کچھ احمد (ص) نے کیا ہے اس کا انتقام اولادِ احمد (ص) سے نہ لوں۔ اسی دربار میں رسول خدا کے ایک صحابی موجود تھے، جن کا نام ابو برزہ اسلمی تھا، انہوں نے یزید پر اعتراض کیا اور اس سے کہا کہ چھڑی کو امام حسین کے لبوں اور دانتوں سے ہٹا لو کیونکہ میں نے خود رسول خدا کو ان لبوں کے بوسے لیتے ہوئے دیکھا ہے، اے یزید ایک دن قیامت بھی آئے گی کہ اس وقت تیری طرف سے ابن زیاد شفیع ہو گا اور حسین کی طرف سے اس کا نانا رسول خدا اس کا شفیع ہو گا۔ یزید کی یہ گستاخیاں دیکھ کر اہل بیت سلام اللہ علیھم کو جلال آگیا- حضرت زینب سلام اللہ علیھا اور امام زین العابدین نے اس موقع پر خطبات ارشاد فرماے جو ہم ان شاء الله اگلی پوسٹس میں پیش کریں گے- یزید سمجھ رہا تھا کہ حسین علیہ السلام کو قتل کر کے اس نے بہت بڑا معرکہ سر کر لیا ہے اب اس کے جبر مسلسل کے سامنے کوئی دیوار بن کر کھڑا نہ ہوگا اب دین کی تحریف میں وہ آزاد ہوگا لیکن اس بدبخت کو یہ معلوم نہ تھا کہ یزیدیت جیت کر بھی ہار گئی ہے اور حسینیت بظاہر ہار کر بھی جیت گئی ہے. 📚 حوالہ جات ١ - فرسان الہیجاء ص٢٨٥۔ ٢ - اللواعج الاشجان ص٢٢٠۔ ٣ ۔ تذکرة الشہداء ص٤١٢۔ ٤ - سیرۃ ابن هشام جلد 3، صفحه ١٤٣ ٥ - تاریخ طبری جلد ٧، ٦ - اللهوف ص : ١٨١، ٧ - حیاه الحسین جلد٣، صفحه ٣٧٧ ٨- تاریخ الخلفاء ص٢٢٩۔ ٩۔ تتمة المنتہی ج١ص٣٦۔ ١٠۔ مروج الذہب:ج٢ص ٧٢ ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷️ اہل حرم کا داخلہ در دربار یزید ملعون 🔷️ اسیران کربلا کا قافلہ اور امام حسین(ع) سمیت تمام شہداء کربلا کے مقدس سر شام کے شہر دمشق لائے گئے، یزید ملعون نے حکم دیا کہ دمشق کے داخلی دروازہ کو بند کردیا جائے اور اسیران حرم کے قافلہ کو تین دن تک دمشق سے باہر روکا جائے اور ان تین دنوں میں شہر دمشق کو مزین و آراستہ کیا جائے۔ اور ان سب کے باوجودجب اس قافلہ کو شام میں لایاجائے تو باب ساعات سے لایا جائے- یہ وہ دروازہ ہے جہاں سب سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے ۔ اس دوران پورے دمشق کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور پورے شہر کی آئینہ بندی کی گئی، رنگ برنگے جھنڈے نصب کیے گئے اور ہر سڑک، گلی اور کوچے میں سجاوٹ کا سامان بکثرت نصب کیا گیا- شام میں عمومی طور پر جشن کا اعلان کیا گیا- لوگوں کا ایک جم غفیر نئے نئے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے، عورتیں تالیاں بجارہی تھیں اور اسیران اہل حرم کا قافلہ ان لوگوں کے درمیان سے گزر رہا تھا ۔ قافلہ اس حال میں شہر شام میں داخل ہوا کہ آگے آگے نیزوں پر شہداء کے سروں کو اٹھائے ہوئے نیزہ بردار تھے اور ان سروں میں سب سے آگے جناب عباس کا سر تھا ۔ بعض روایات کے مطابق امام حسین کے سر کو سب کے بعد لایا گیا تاکہ جو لوگ محب اہلبیت ہوں وہ پہچان نہ سکیں اور لوگوں کی خوشی میں خلل واقع نہ ہو نے پائے ۔ امرا شہر (جب کہ رسول خدا (ص) کو اولاد کا لباس تار تار تھا) ، قیمتی اور عمدہ لباس پہنے بالکونیوں میں بیٹھے طرح طرح کے مشروب اور غذائیں کھا رہے تھے اور اہل بیت پے فقرے کس رہے تھے جب کہ اہل بیت بھوک اور پیاس میں مبتلا تھے- بی بی (س) نے شمر سے کہا کہ وہ امام مظلوم کے تلاوت کرتے سر کو تمام اسیران سے آگے لے جائے تاکہ لوگوں کی توجہ خواتین اور قیدیوں کی بجاے سر کی جانب مبذول ہو جائے تاہم شمر ملعون نے بی بی کی بات نہ مانی بلکہ سر اقدس کو خواتین کے اور نزدیک کر دیا- جب قافلہ اسیران کچھ اور آگے بڑھا اور یہودیوں اور عیسایوں کے محلوں کے قریب پہنچا تو یزیدیوں نے منادی کی کہ اے اہل یہود و نصاریٰ ، ان قیدیوں کے باپ (حضرت علی) نے تمہارے بزرگوں کو جنگوں میں قتل کیا تھا آؤ اور آ کر اپنے دشمن کی اولاد سے بدلہ لے لو - اس اعلان کا سننا تھا کہ لوگوں کو جو چیز ملی انہوں نے اسی سے ہی اسیران اہل بیت کو زد و کوب کیا - امام فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں کے ہاتھ بندھے تھے اور ہم اپنا بچاؤ بھی نہ کر سکتے تھے- پھر گھروں کی چھتوں آگ برسانی شروع کی گئی- ہر طرف سے ہم پر جلتی ہوئی لکڑیاں پھینکی جا رہی تھیں- ایک طرف سے دہکتے انگارے میرے عمامے میں آ کر گرے - ہاتھ بندھے ہونے کی وجھہ سے میں عمامہ نہ اتار سکا- آگ نے عمامہ جلا کر میرے سر کو بھی زخمی کر دیا- امام فرماتے ہیں کہ پھر یہ بدبخت ہم اسیران کو لے کر بردہ فروشوں کی آبادی میں لے گئے اور ہمیں بردہ فروشوں کے ہاتھ بچنے کی کوشش کی مگر خدا کی مصلحت آڑے آئ اور وہ اپنے اس ارادے کو پورا نہ کر سکے- بازار شام میں اسیران حرم کے ساتھ گستاخیاں ہورہی تھیں یہاں تک کہ ایک بڑھیا نے کٹے ہوئے سر پر ایک پتھر پھینکا لوگ جو جشن و سرور میں ڈوبے ہوئے تھے انھوں نے بھی اس بڑھیا کی اتباع کرتے ہوئے سر ہائے شہداء پر سنگ بارانی شروع کردی ۔ جب اہلبیت علیہم السلام کا قافلہ شہر میں داخل ہو ا تو ایک بوڑھا شامی حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے قریب آیا اور کہا کہ "تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے کہ جس نے تم لوگوں کو ہلاک کیا اور ہمارے امیر کو تم پر مسلط کیا " امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا : اے شیخ کیا تو نے قرآن مجید پڑھا ہے ؟ شیخ نے کہا : ہاں امام علیہ السلام نے فرمایا : کیا تو نے یہ آیت پڑھی ہے "اے پیغمبر کہہ دو کہ میں تم سے (رسالت کا) اجر نہیں مانگتا مگر یہ کہ تم قربیٰ سے مودت رکھو " شیخ نے اثبات میں جواب دیا امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا :اے شیخ ! ہم ہی وہ قربیٰ ہیں ۔ پھر امام علیہ السلام نے فرمایا : اے شیخ کیا تو نے یہ آیت پڑھی ہے "قربی ٰ کو اس کا حق دے دو "؟ شیخ نے کہا : ہاں امام علیہ السلام نے فرمایا : اے شیخ ! ہم ہی وہ قربیٰ ہیں اور کیا تو نے اس آیت کی تلاوت کی ہے "اور جان لو کہ جب تم غنیمت کو پاؤ پس اللہ اور اس کے رسول اور ذی القربیٰ کا خمس ہے" شیخ نے اثبات میں جواب دیا امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ہم ہی وہ قربیٰ ہیں اور کیا تو نے وہ آیت پڑھی ہے "اور اللہ تعالی ٰ کا ارادہ یہ ہے کہ اہل بیت علیہم السلا م کو تمام قسم کے رجس کو دور کرے اور پاک و پاکیزہ قرار دے " شیخ نے اثبات میں جواب دیا امام علیہ السلام نے فرمایا : ہم ہی وہ اہلبیت ہیں کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے آیت طہارت میں خصوصیت بخشی ہے

> *حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:* > *گندم خریدنا فقر کو ختم کرتا ہے اور آٹا خریدنا فقر کا سبب بنتا ہے اور روٹی (باہر سے) خریدنا ہلاکت ہے۔* > _(الکافی، ج 5، ص 166)_ اس کی تشریح 3 درجوں میں سمجھیں: *1. گندم خریدنا فقر کو ختم کرتا ہے:* اس زمانے میں اور آج بھی، جو شخص سال بھر کی گندم اکٹھی خرید کر گھر میں ذخیرہ کر لیتا ہے وہ ایک طرح سے مستقبل سے بے فکر ہو جاتا ہے۔ اسے روز مہنگائی، بازار کے اتار چڑھاؤ کی فکر نہیں رہتی۔ یہ خود کفالت، دور اندیشی اور برکت کی علامت ہے۔ گندم دیر تک خراب نہیں ہوتی، جبکہ آٹا جلد خراب ہو جاتا ہے۔ تو امامؑ غربت سے بچنے کا معاشی اصول بتا رہے ہیں: بڑی پلاننگ کرو۔ *2. اور آٹا خریدنا فقر کا سبب بنتا ہے:* جو صرف ہفتے بھر کا آٹا خریدتا ہے، وہ دراصل دن بدن کا محتاج رہتا ہے۔ آٹا مہنگا بھی پڑتا ہے گندم کی نسبت، جلد خراب بھی ہوتا ہے اور اس میں برکت کم ہو جاتی ہے۔ یہ انسان کو ہمیشہ بازار کا محتاج اور تنگدست رکھتا ہے۔ یعنی چھوٹی سوچ فقر لاتی ہے۔ *3. اور روٹی باہر سے خریدنا ہلاکت ہے:* یہ سب سے نچلا درجہ ہے۔ تیار روٹی سب سے مہنگی پڑتی ہے۔ نہ اس میں پتہ چلتا ہے آٹا کیسا تھا، صفائی کیسی تھی۔ جو خاندان روز کی روٹی بھی بازار سے خریدے، اس کا خرچہ سب سے زیادہ ہوتا ہے اور بچت بالکل ختم۔ اسی لیے امامؑ نے اسے "ہلاکت" یعنی معاشی تباہی فرمایا۔ *خلاصہ:* امامؑ ہمیں سکھا رہے ہیں کہ گھر کو خود کفیل بناؤ۔ جتنا ہو سکے خام مال لے کر گھر میں محنت کرو، بازار کے تیار مال پر انحصار کم سے کم رکھو۔ یہ فرمان صرف روٹی کے بارے میں نہیں، زندگی کے ہر خرچے کا اصول ہے۔ https://telegram.me/islamwitheman/7242 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

''يرد علَّ يوم القيامة رھط من أصحاب أو قال من أمت فيحلون عن الحوض فأقول يارب أصحاب فيقول اِنّہ لاعلم لک بما أحدثوا بعدک أنھم ارتدوا علیٰ أدبارھم القھقری. ''(16) قيامت کے دن ميرے اصحاب ميں سے يا فرمايا ميری امت ميں سے ايک گروه ميرے پاس آئے گاپس ان کو حوض کوثر سے دور کرديا جائے گا اس وقت ميں کہوں گا اے ميرے پروردگار! يہ ميرے اصحاب ہيں تو خدا فرمائے گا آپ نہيں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کيسے کيسے کام انجام دئيے ہينبے شک يہ لوگ اپنی سابقہ حالت (زمانہ جاہليت) پر لوٹ کر مرتد ہوگئے تھے. نتيجہ:قرآنی آيات اور سنت پيغمبر کی روشنی ميں يہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اصحاب اور وه افراد جنہيں آنحضرتۖ کی مصاحبت کا شرف حاصل ہوا ہے وه سب ايک ہی درجہ کے نہيں تھے ان ميں بعض ايسے بلند مقام افراد تھے جن کی خدمات نے اسلام کے پھيلانے ميں انتہائی مؤثر کردار ادا کيا ہے ليکن بعض ايسے بھی تھے جو ابتداء ہی سے منافق، دل کے مريض اور گمراه تھے. (17) اسی بيان کے ساتھ صحابۂ پيغمبرۖ کے بارے ميں شيعوں کا نظريہ (جو درحقيقت قرآن اور سنت کا نظريہ ہے) واضح ہوجاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1) اسد الغابة جلد ١ ص ١١ ،١٢ طبع مصر 2) گذشتہ حوالہ 3) اسدالغابة جلد ١ ص ١١،١٢ 4) گذشہ حوالہ 5) الاستعياب فی اسماء الاصحاب جلد ١ ص ٢ ''الاصابة'' کے حاشيے ميں اسدالغابة جلد ١ صفحہ ٣ ميں ابن اثير 6) سوره حديد آيت: ١٠ 7) سوره توبہ آيت: ١٠٠ 8) سوره فتح آيت: ١٨ 9) سوره حشر آيت: ٨ 10) سوره فتح آيت: ٢ 11) سوره منافقون آيت: ١ 12) سوره توبہ آيت: ١٠١ 13) سوره احزاب آيت : ١٢ 14) سوره توبہ آيت : ١٠٢ 15) کتاب الحوض فی ورود الناس عليہ ص ١٢٠ حديث نمبر ٧٩٧٢ ١)جامع الاصول (ابن اثير) جلد ١ 16) جامع الاصول جلد ١١ ص ١٢٠ حديث ٧٩٧٣ 17) اس بارے ميں مزيد وضاحت کے لئے سوره منافقون ملاحظہ کريں.....ہمارے بلاگ کا مقصد صرف اسلام کی اصل تعلیمات کو دنیا تک پہنچانا ہے۔ مخدوم عاصم جاوید

صرف خدا کے فضل اور اس کی مرضی کے طلب گار ہيں اور خدا اور رسول کی مدد کرنے والے ہيں يہی لوگ دعوائے ايمان ميں سچے ہيں. ٤۔اصحابِ فتح لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا (10) محمد لله کے رسول ہيں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہيں وه کفار کے لئے سخت ترين اور آپس ميں انتہائی رحم دل ہيں تم ان کوديکھو گے کہ بارگاه احديت ميں سرخم کئے ہوئے سجده ريز ہيں اور اپنے پروردگار سے فضل وکرم اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہيں کثرت سجود کی وجہ سے ان کے چہروں پر سجده کے نشانات پائے جاتے ہيں. دوسری قسم بزم رسالت ميں کچھ افراد ايسے بھی تھے جنہيں پيغمبر خداۖ کی مصاحبت تو حاصل ہوئی تھی مگر وه يا تو منافق تھے يا پھر ان کے دل ميں مرض تھا قرآن مجيد نے پيغمبر اسلامۖ کے لئے ايسے افراد کی حقيقت کو نماياں کيا ہے اور آنحضرتۖ کو يہ تاکيد کی ہے کہ ان سے محتاط رہيں يہاں پر ہم اس سلسلے ميں نازل ہونے والی آيتوں کے چند نمونے پيش کرتے ہيں: ١۔معروف منافقين إِذَا جَاءكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ (11) اے پيغمبر! يہ منافقين آپ کے پاس آتے ہيں تو کہتے ہيں کہ ہم گواہی ديتے ہيں کہ آپ لله کے رسول ہيں اور لله بھی جانتا ہے کہ آپ اس کے رسول ہيں ليکن لله گواہی ديتا ہے کہ يہ منافقين اپنے دعوے ميں جھوٹے ہيں ٢۔غير معروف منافقين وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ الأَعْرَابِ مُنَافِقُونَ وَمِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مَرَدُواْ عَلَى النِّفَاقِ لاَ تَعْلَمُهُمْ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَى عَذَابٍ عَظِيمٍ (12) اور تم لوگوں کے گرد، ديہاتيوں ميں بھی منافقين ہيں اور اہل مدينہ ميں تو وه بھی ہيں جو نفاق ميں ماہر اور سرکش ہيں تم لوگ ان کو نہيں جانتے ہو ليکن ہم خوب جانتے ہيں. ٣۔دل کے کھوٹے وَلَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُو رُؤُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ (13) اور جب منافقين اور جن کے دلوں ميں مرض تھا يہ کہہ رہے تھے کہ خدا اور رسول نے ہم سے صرف دھوکا دينے والا وعده کيا ہے. ٤۔گناه گار وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِہِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَی اللهُ نْ يَتُوبَ عَلَيْہِمْ نَّ اللهَ غَفُور رَحِيم (14) اور دوسرے وه لوگ جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کيا کہ انہوں نے نيک اور بد اعمال مخلوط کردئيے ہيں عنقريب خدا ان کی توبہ قبول کر لے گا وه بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے. قرآن مجيد کی آيات کے علاوه پيغمبر اکرمۖ سے بھی بعض صحابہ کی مذمت ميں بہت سی روايات نقل ہوئی ہيں ان ميں سے ہم صرف دو روايتوں کو بطور نمونہ پيش کرتے ہيں : ١۔ابوحازم،سہل بن سعد سے نقل کرتے ہيں کہ پيغمبر خداۖ نے ارشاد فرمايا : ''أنا فرطکم علیٰ الحوض مَن ورد شرب و مَن شرب لم يظمأ أبداً و ليردنّ علّ أقوام أعرفھم و يعرفونن ثم يحال بين و بينھم.'' ميں تم سب کو حوض کی طرف بھيجوں گا جو شخص بھی اس حوض تک پہنچے گا وه اس ميں سے ضرور پئے گا اور جو بھی اس سے پئے گا پھر وه تاابد پياس محسوس نہينکرے گا پھر ايک گروه ميرے پاس آئے گا جسے ميں اچھی طرح پہچانتا ہوں گا اور وه بھی مجھے پہچانتے ہوں گے اس کے بعد ان لوگوں کو مجھ سے جدا کرديا جائے گا .'' ابو حازم کا بيان ہے کہ جس وقت ميں نے نعمان ابن ابی عياش کے سامنے يہ حديث پڑھی تو انہوں نے مجھ سے کہا: کيا تم نے يہ حديث سھل سے اسی طرح سنی ہے ؟ ميں نے کہا ہاں اس وقت نعمان بن ابی عياش نے کہا کہ ابوسعيد خدری نے بھی اس حديث کو ان کلمات کے اضافے کے ساتھ پيغمبر اکرمۖ سے نقل کيا ہے کہ آنحضرتۖ فرماتے ہيں : ''اِنھم من فيقال: نک لاتدر ما أحدثوا بعدک فأقول سحقًا سحقًا لمن بدل بعد''( 15)يہ افراد مجھ سے ہينپس کہا جائے گا کہ آپ نہيں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کيا کام انجام ديئے ہيں ! پس ميں کہوں گا ايسے لوگوں سے خدا کی رحمت دور ہوجائے جنہوں نے ميرے بعد (احکام دين ميں ) تبديلی کی. پيغمبر اسلامۖ کی اس حديث ميں ان دو جملوں'' جنہيں ميں اچھی طرح پہچانتا ہوں گا اور وه سب بھی مجھے پہچانتے ہونگے ''اور ''ميرے بعد تبديلی کی'' سے صاف واضح ہے کہ آنحضرتۖ کی مراد آپکے وه اصحاب ہيں جو کچھ مدت آنحضرتۖ کے ہمراه رہے ہيں (اس حديث کو بخاری اور مسلم نے بھی نقل کياہے) ٢۔بخاری اور مسلم ،پيغمبر خداۖ سے روايت کرتے ہيں کہ آنحضرتۖ نے فرمايا ہے:

صحابۂ کرام کے بارے ميں شيعوں کا کيا نظريہ ہے؟ جواب:شيعوں کے نزديک پيغمبرخدا کو ديکھنے اورانکی مصاحبت سے شرفياب ہونے والے افراد چند گروہوں ميں تقسيم ہوتے ہيں ليکن اس بات کی وضاحت سے قبل بہتر يہ ہے کہ لفظ ''صحابی'' کو واضح کرديا جائے صحابی پيغمبرۖ کی مختلف تعريفيں کی گئی ہيں يہانہم ان ميں سے بعض تعريفوں کی طرف اشاره کرتے ہيں: ١۔سعيد بن مسيب کہتے ہيں کہ: ''صحابی'' وه ہے جو ايک يا دو سال تک پيغمبر خداۖ کی خدمت ميں رہا ہو اور اس نے آنحضرت کی ہمراہی ميں ايک يا دو جنگيں بھی لڑی ہوں.( 1) ٢۔واقدی کہتے ہيں کہ:علماء کے نزديک ہر وه شخص رسولۖ کا صحابی شمار ہوتا ہے جس نے آنحضرتۖ کوديکھاہو اور اسلام کی طرف مائل ہو اور اس نے دين اسلام کے سلسلے ميں غور وفکر کرنے کے بعد اسے قبول کرليا ہو اگرچہ وه گھنٹہ بھر ہی آنحضرت کے ہمراه رہا ہو. ( 2) ٣۔محمد بن اسماعيل بخاری کہتے ہيں کہ: مسلمانوں ميں سے ہر وه شخص جو آنحضرتۖ کی مصاحبت ميں رہا ہو يا اس نے آپۖ کو ديکھا ہو وه آنحضرتۖ کے اصحاب ميں شمار ہوگا.( 3) ٤۔احمد ابن حنبل کہتے ہيں کہ: ہر وه شخص جو ايک ماه يا ايک دن يا چند گھڑياں پيغمبر اکرمۖ کے ہمراه رہا ہو يا اس نے آنحضرتۖ کو ديکھا ہو وه ان کے اصحاب ميں شمار ہوگا.( 4) علمائے اہل سنت کے نزديک ''عدالت صحابہ'' ايک متفق عليہ مسئلہ ہے اس کے مطابق جس شخص کو بھی پيغمبراکرمۖ کی مصاحبت حاصل ہوئی ہو وه عادل ہے! ( 5) يہاں پر ضروری ہے کہ اس نظريہ کا قرآنی آيات کی روشنی ميں تجزيہ کيا جائے اور ساتھ ہی ساتھ اس بارے ميں وحی الہی کے سرچشمہ سے حاصل شده شيعوں کے نکتہ نظر کا بھی تذکره کيا جائے ۔ تاريخ نے باره ہزار سے زياده افراد کے نام اصحاب پيغمبرۖ کی فہرست ميں درج کئے ہيں جنکے درميان مختلف قسم کے چہرے دکھائی پڑتے ہيں بے شک آنحضرتۖ کی مصاحبت ايک بہت بڑا افتخارتھا جو صرف چند افراد ہی کو نصيب ہوا اور امت اسلامی نے ہميشہ ايسے افراد کو ادب و احترام کی نگاہوں سے ديکھا ہے کيونکہ انہی بزرگان نے سے نقل کرتے ہوئے. آئين اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے پہلے اسلام کی عزت اور شوکت کے پرچم کو لہرايا ہے. قرآن مجيد نے بھی ان کی تعريف کرتے ہوئے يوں فرمايا ہے: لايَسْتَوِ مِنْکُمْ مَنْ نْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ وْلٰئِکَ عْظَمُ دَرَجَةً مِنْ الَّذِينَ نْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَاتَلُوا( 6) اور تم ميں سے فتح سے پہلے انفاق کرنے والا اور جہاد کرنے والا اس کے جيسا نہيں ہوسکتا جو فتح کے بعد انفاق اور جہاد کرے پہلے جہاد کرنے والے کا درجہ بہت بلند ہے. ليکن اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعتراف بھی کرلينا چاہيئے کہ پيغمبر خداۖ کی مصاحبت کوئی ايسا کيمياوی نسخہ نہيں تھا جو انسانوں کی حقيقت کو بدل ديتا اور عمر کے آخری حصے تک ان کی زندگی کی ضمانت ليتا نيز انہيں ہميشہ کے لئے عادلوں کی صف ميں کھڑا کرديتا. اس مسئلے کی وضاحت کے لئے بہتر يہ ہے کہ ہم مسلمانوں کے درميان قابل اعتماد کتاب قرآن مجيد کا مطالعہ کريناور اس سلسلے ميں اس سے مدد حاصل کريں. صحابی قرآن مجيد کی نگاه ميں قرآن کے نکتہ نظر سے نبی اکرمۖ کی خدمت ميں حاضر ہونے اور آپۖ کی مصاحبت اختيار کرنے والوں کی دوقسميں ہيں: پہلی قسم وه ايسے اصحاب ہيں جن کی قرآن مجيد کی آيتيں مدح و ستائش کرتی ہيں اور انہيں شوکت اسلام کا بانی قرار ديتی ہيں يہاں پر ہم صحابہ کرام کے ايسے گروه سے متعلق چند آيتوں کا ذکر کرتے ہيں: ١۔دوسروں پر سبقت لے جانے والے وَالسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (7) اور مہاجرين اور انصار ميں سے سبقت کرنے والے اور جن لوگوں نے نيکی ميں ان کا اتباع کيا ہے ان سب سے خدا راضی ہوگيا ہے اور يہ سب خدا سے راضی ہيں اورخدا نے ان کے لئے وه باغات مہيا کئے ہيں جن کے نيچے نہريں جاری ہيں اور يہ ان ميں ہميشہ رہنے والے ہيں اور يہی بہت بڑی کاميابی ہے. ٢۔درخت کے نيچے بيعت کرنے والے فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً فَقَدْ جَاء أَشْرَاطُهَا فَأَنَّى لَهُمْ إِذَا جَاءتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ (8) يقينا خدا صاحبان ايمان سے اس وقت راضی ہوگيا جب وه درخت کے نيچے آپ کی بيعت کررہے تھے پھر اس نے وه سب کچھ ديکھ ليا جوان کے دلوں ميں تھا تو ان پر سکون نازل کرديا اور انہيں اس کے عوض قريبی فتح عنايت کردی. ٣۔مہاجرين لِلْفُقَرَاء الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (9) يہ مال ان مہاجر فقراء کے لئے بھی ہے جنہيں ان کے گھروں سے نکال ديا گيا اور ان کے اموال سے انہيں دور کرديا گيا اور وه

16۔ الثاقب فی المناقب، ص ۲۸۱ 17۔ الموسوعۃ الكبری عن فاطمۃ الزہراء، الأنصاری، ج‏ ۱۷، ص ۴۲۸ 18۔ الموسوعۃالكبری عن فاطمۃ الزہراء، الأنصاری، ج ‏۱۷، ص ۴۳۰ 19۔ الموسوعۃ الكبری عن فاطمۃ الزہراء، الأنصاری ،ج‏ ۱۷، ص ۴۲۹ 20۔ اصغر قائدان، اماکن سیاحتی و زیارتی دمشق، ص ۴۷ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید تفصیل کے لیے۔۔۔۔ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=123901243027018&id=100062214292056 https://t.me/islamwitheman/3208 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ 🌹 #بیبی_فضہ_س_کی_وفات_پرملال_پر_تعزیت_عرض_ہے۔ فضہ نوبیہ، حضرت فاطمہ زہراءؑ کی کنیز تھیں اور پیغمبر اکرمؐ نے انہیں یہ نام دیا ہے۔ ان کا نام حسنین علیہما السلام کی ولادت، آیت اطعام کے نزول کے واقعہ اور حضرت زہراءؑ کی شہادت کے سلسلہ میں وارد ہونے والی روایات کے ضمن میں آتا ہے۔ فضہ نے جناب سیدہؑ کے بعد دو شادیاں کی ہیں۔ ان کی خصوصیات میں آیات قرآنی کے ذریعہ گفتگو کرنا اور علم کیمیا کا جاننا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ واقعہ کربلا میں بھی موجود تھیں۔ حسب و نسب فضہ اصالتا نوبیہ کی رہنے والی تھیں،[1] نوبیہ ایک شہر ہے جو جنوب سوڈان[2] یا جنوب مصر و شرق نیل[3] میں واقع تھا۔ بعض نے انہیں ہندی[4] کہا ہے اور بعض دیگر نے حتی کہا ہے کہ وہ ہند کے بادشاہ کی بیٹی تھیں۔[5] حضرت زہراءؑ کے گھر میں فضہ، حضرت زہراءؑ کی کنیز تھیں۔[6] آیہ کریمہ "قل لھما قول میسورا" کے نازل ہونے کے بعد آنحضرتؐ نے انہیں جناب سیدہ کے گھر بھیج دیا اور انہیں فضہ کا نام دیا۔[7] حضرت زہراءؑ کی شہادت کے بعد فضہ حضرت علیؑ کی کنیزی میں آ گئیں[8] اور اس کے بعد بیس سال زندہ رہیں۔ فضہ کو ایک نیک اور پرہیزگار خاتون کہا جاتا ہے۔[9] شوہر اور اولاد حضرت علیؑ نے ابو ثعلبہ حبشی سے ان کی شادی کرائی۔ ان دونوں سے ایک بیٹا ہوا۔ ابو ثعلبہ کے مرنے کے بعد فضہ نے ابو ملیک غطفانی سے شادی کی اور اس شادی کے بعد ان کے بیٹے کا (سابق شوہر سے) انتقال ہو گیا۔[10] ابو ملیک سے شادی کے بعد فضہ کے کئی بچے ہوئے۔[11] شہرۃ بنت مسکۃ بنت فضہ، جن سے ایک کرامت بھی نقل ہوئی ہے، ان کی پوتی ہیں۔[12] مالک بن دینار کہتے ہیں: جس وقت میں خانہ خدا کی زیارت اور حج کے سفر پر تھا، راستے میں ایک لاغر اندام خاتون کو دیکھا جو ایک کمزور حیوان پر سوار تھی، اور جانور راستہ میں رک گیا۔ میں نے اس کی سرزنش کی کہ کیوں ایسے کمزور جانور کے ساتھ سفر کا ارادہ کیا ہے اور وہ بھی اتنے طولانی سفر کا۔ اس خاتون نے سر کو آسمان کی طرف بلند کیا اور کہا: نہ مجھے اپنے گھر میں رہنے دیا اور نہ ہی اپنے گھر تک پہچایا۔ تیری عزت و جلال کی قسم اگر یہ تیرے علاوہ کسی نے کیا ہوتا تو میں اس کی شکایت تیری بارگاہ میں کرتی، اچانک ہم نے کیا دیکھا کہ بیابان میں سے ایک شخص ظاہر ہوا اور اس کے ہاتھوں میں ایک ناقہ کی نکیل تھی اور وہ اس خاتون کو منزل تک پہچانے کا عزم رکھتا تھا۔ میں نے اس ماجرا سے سمجھ لیا کہ یہ کوئی صاحب کرامت پرہیز گار خاتون ہیں جو اللہ کے نزدیک بلند مرتبہ رکھتی ہیں۔ میں نے پوچھا آپ کون ہیں: انہوں نے کہا میں کنیز فاطمہ فضہ کی بیٹی مسکۃ کی بیٹی شہرۃ ہوں۔[13] خصوصیات فضہ نے تقریبا بیس سال تک قرآن کے ذریعہ گفتگو کی اور بات کرنے والوں کو قرآن کی آیات سے جواب دیتی تھیں۔[14] انہوں نے ایک طولانی روایت میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے حالات زندگی کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات سے لیکر حضرت زہراء کی شہادت تک بیان کیا ہے۔[15] حضرت علی علیہ السلام ان کے سلسلہ میں فرماتے ہیں: اللهم بارک لنا فی فضّتنا۔[16] بعض کا کہنا ہے کہ وہ علم کیمیا جانتی تھیں[17] اور اس علم کو انہوں نے حضرت زہراءؑ سے سیکھا تھا۔[18] پیغمبر اکرمؐ نے بھی انہیں مشکلات کے حل کی دعا اور اسی طرح سے دوسرے ذکار تعلیم فرمائے تھے۔[19] وفات شام میں دمشق کے قریب باب الصغیر نامی قبرستان میں ایک قبر فضہ کے نام سے منسوب موجود ہے۔ جو عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب سے منسوب قبر سے تھوڑا آگے کی طرف اور قبرستان کے مغربی حصہ کے آخر میں واقع ہے۔ قبر پر ایک حجرہ اور چھوٹا سا سبز گنبد موجود ہے اور اس کی دیواریں سنگ سیاہ سے تعمیر ہوئی ہیں۔[20] شہر کربلا (عراق) میں ایک مقام شیر اور فضہ کے نام سے موجود ہے۔ 📚 حوالہ جات 1۔ اعلام النساء المؤمنات، ص ۶۹۶؛ ابن حجر، الإصابۃ، ج ۸ ص ۲۸۱ 2۔ الفیروزآبادی، القاموس المحیط: ج ۱ ص ۱۳۵؛ مجمع البحرین، ج ‏۲، ص ۱۷۸ 3۔ ابن الوردی، ریاض السالكین: ج ۴ ص ۲۲۴ 4۔ الحسین و بطلۃ كربلاء، مغنیۃ ،ص ۲۸۷ 5۔ بحار الانوار، دار احیاء التراث، ج ۹، ص ۵۷۵؛البرسی، مشارق أنوار الیقین، ص ۱۲۱ 6۔ اعلام النساء المؤمنات، ص ۶۹۶؛ ابن حجر، الإصابۃ، ج ۸، ص ۲۸۱ 7۔ تفسیر نور الثقلین، ج ‏۳، ص ۱۵۷ 8۔ اعلام النساء المؤمنات، ص ۶۹۶ 9۔ الحسین و بطلۃ كربلاء، مغنیۃ، ص ۲۸۷ 10۔ اعلام النساء المؤمنات، ص ۶۹۷ 11۔ الحسین و بطلۃ كربلاء، مغنیۃ، ص ۲۸۷ 12۔ تسلیۃ المجالس، الكركی الحائری ،ج ‏۱،ص ۵۲۹ 13۔ بحار الأنوار، ۱۳۶۳، ج ‏۴۳، ص ۴۷ 14۔ ریاحین الشریعہ، ج ۲، ص ۳۱۳ تا ۳۲۶ 15۔ بحارالانوار، ج ۴۳، ص۱۷۴-۱۸۰

🌹 جناب فضہ سلام الله عليها 🌹 #بیبی_فضہ_س_کی_وفات_پرملال_پر_تعزیت_عرض_ہے۔ جناب فضہؑ کی تاریخ میں 5 شعبان یا پھر 25 محرم تاریخِ وفات ذکر ہوئی ہے۔ کربلا میں جناب فضہؑ کا عظیم کردار، حق غلامی ادا کردیا۔ واقعہ کربلا میں حضرت فضہؑ کا کردار پورے آب و تاب کیساتھ جلوہ گر دکھائی دیتاہے۔ حضرت فضہ نے جو تربیت خانہ فاطمہؑ میں حاصل کی تھی وہ تربیت کربلا میں کام آگئی۔ یقینا خانہ نبوت حسنینؑ اور زینبؑ و کلثومؑ کیساتھ ساتھ حضرت فضہؑ کیلئے ایک ایسی تربیت گاہ تھی کہ جہاں ان ذواتِ مقدسہ کو مصائب و شدائد کی آندھیوں کے سامنے ڈٹے رہنے کی تربیت ملی۔ یہی وجہ ہے کہ جب امام حسینؑ عازم کربلا ہوئے تو حضرت فضہؑ بھی محذرات عصمت و طہارت کی معیت میں عشقِ اہلبیتِ رسول کا امتحان دینے نکل پڑیں۔ جناب فضہ نے وادیٔ عشق میں جگہ جگہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ وہ اس عظیم سانحہ میں بھی اہلبیتؑ کے شانہ بہ شانہ ظلم و تعدی کیخلاف لڑتی رہیں۔ مقاتل نگاروں نے حضرت فضہ کو واقعہ کربلا کے ہر پڑاؤ پر ایک فعال کردار کے طور پیش کیاہے۔ حضرت فضہ ان تمام مظالم کا چشم دید گواہ ہے جو طول تاریخ میں اہلبیتؑ پر ڈھائے گئے۔ غورطلب بات ہے کہ رشتہ ٔازدواج میں منسلک ہونے اور صاحب اولاد ہونے کیبعد بھی جناب فضہ نے درِاہلبیتؑ سے اپنا ناطہ استواررکھا۔ کوئی نہ کوئی خاص بات ضرورتھی کہ جس نے اس عظیم خاتون کو مودتِ اہلبیتؑ کا مجسم نمونہ بنایا۔ نیزجتنے بھی مصائب اہلبیتؑ نے جھیلے یہ عظیم خاتون بھی بہ رضا ورغبت ان مصائب کا مقابلہ کرنے میں اہلبیتؑ کی شریک ٹھہری۔ اسکا ہر مصیبت کی گھڑی میں پیش پیش رہنا ہی اپنے آپ میں ناقابل تردید دلیل ہے کہ اسے اہلبیتؑ کے کردار واخلاق نے نہایت ہی متاثر کیاتھا۔ اور اہلبیتؑ کے حسن سلوک نے اسکے دل میں مودت کی جوت جگائی تھی۔ اورہر اس گزرگاہ کو روشن کیا جس پر حضرت فضہ نے اپنے دورحیات میں قدم رکھا۔ اور اب بھی ان کامرقد مقدس مودتِ اہلبیتؑ کی زندہ علامت ہے یہی وجہ ہے دشمنانِ اہلبیت کو ان کا مرقدِمقدس اب بھی کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ حضرتِ فضہ نے بھی کربلا میں تین دن کی بھوک و پیاس برداشت کی۔ کشت وخون اور ماردھاڑ بچشمِ سردیکھا۔ تاراجی خیام میں اپنی ضعیفی کے باوجود طفلانِ کربلا کو جلتے ہوئے خیموں سے نکالنے میں حضرت زینبؑ کی ممدومعاون بنیں۔ الغرض بڑی مستعدی کے ساتھ روز عاشورہ کئی ایک محاذوں پر مختلف ذمہ داریوں کونبھایا۔ سانحہ کربلا کے بعد خانوادۂ رسالت کے ساتھ ساتھ حضرت فضہ عزم و استقلال کا مجسم نظرآئیں۔ انہوں نے تحریکِ کربلا کا اصل ہدف اچھی طرح سمجھ لیاتھا۔ لہذا کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ اس نے قیدخانے کی سخت ترین صعوبتیں جھیلیں۔ بھرے بازارمیں اپنی شہزادیوں اور اپنے تئیں بے حرمتی کے مناظر دیکھے۔ دیار بہ دیار سفر کی اعصاب شکن مشکلات کو عظیم تر مقصد کی خاطر گلے لگایا۔ دربار ابن زیاد اور دربارِ یزید میں درسگاہِ نبوت سے حاصل کردہ تکلم کے جوہر دکھائے۔ خاص طور سے دربار یزید میں حضرت فضہ کی جراتمندی سنہرے حروف میں اوراقِ تاریخ میں موجود ہے۔ یزید نے جب رسول زادیوں کی جانب اپنی پلید نگاہ اٹھائی تو سن رسید حضرت فضہ یزید اور خاندانِ نبوت کی ان شہزادیوں کے درمیان حائل ہوگئیں۔ یزید نے برہمی کے عالم میں حضرت فضہ کو سامنے سے ہٹ جانے کو کہا لیکن وہ اس کی دھمکی آمیز لہجے سے مرعوب نہ ہوئیں۔ یزید نے اپنے کارندوں کو حکم دیا کہ فضہ کو درمیان سے جبراً ہٹائیں۔ یہ دیکھ کر حضرت فضہ دربار یزید میں مسلح حبشی غلاموں سے مخاطب ہوئیں۔ انہیں یہ غیرت دلائی کہ کیا تمہارے ہوتے ہوئے بھی تمہاری ملک و قوم کی بیٹی کے ساتھ بھی کوئی ایسے کرسکتا ہے؟ یہ سننا تھا کہ ان حبشی غلاموں نے تیوریاں چڑھائیں۔ انکی غیرتِ قومی جوش مارنے لگی۔ یہانتک کہ یزید کو حالات کی نزاکت کے پیش نظر اپنا ارادہ ترک کرنا پڑا۔ یہ تھا حضرتِ فضہ کا کمالِ تدبر جس سے یزید جیسا ظالم و جابر بھی مات کھاگیا۔ نیزحضرت فضہ کا وہ جذبہ عقیدت بھی آشکارہوا جو اسکے دل میں خاندانِ عصمت و طہارت کیلئے تھا۔ اصل میں یہی جذبہ عقیدت ہے کہ جس نے اس گمنام کنیز کو ایک مشہور ومعروف شہزادی بنادیا۔ صدیاں گزر گئیں لیکن آج بھی ہزاروں زبان و قلم اس کنیزنما شہزادی کی توصیف تعریف میں رطب اللسان ہیں۔ اور ان کا ذکرِخیر تاابد ہوتا رہے گا۔ تاریخ کا نورانی کردار اور عصری ظلمت: اسلام پر لگائے گئے مذکورہ بے بنیاد الزام کو رد کرنے کے لئے تاریخ میں حضرت فضہ کی بولتی چالتی تصویر کافی ہے۔ لیکن ان زندہ جاوید حقیقتوں سے صرفِ نظر کر کے اسلام دشمن قوتیں اسلام پر لگائے گئے طرح طرح کے الزامات کو ثابت کرنے میں ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ اور بدقسمتی سے چند ایک نام نہاد کلمہ گو طاغوت کے سازشی خاکوں میں اپنے اور دیگر مسلمانوں کے خون سے رنگ آمیزی کر رہے ہیں۔ عالمی منظر نامے پر اس وقت بہت سے ایسے دہشت گرد گروہ اس کار کو سرانجام دینے میں برسرِگرم عمل ہیں۔ ✍: مرتبہ ریاض قادری

شام میں دمشق کے قریب باب الصغیر نامی قبرستان میں آپ کی قبر اقدس موجود ہے۔ جو حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابیطالب علیہ السلام کی قبر اقدس سے تھوڑا آگے کی طرف اور قبرستان کے مغربی حصہ کے آخر میں واقع ہے۔ قبر پر ایک حجرہ اور چھوٹا سا سبز گنبد موجود ہے اور اس کی دیواریں سنگ سیاہ سے تعمیر ہوئی ہیں۔ شہر کربلا (عراق) میں ایک مقام شیر اور حضرت فضہ کے نام سے موجود ہے۔ 📚 حوالہ جات ١- ریاحین الشریعہ، ج ۲، ص ۳۱۳ تا ۳۲۶. ٢- بحارالانوار، ج ۴۳، ص۱۷۴-۱۸۰. ٣- الثاقب فی المناقب، ص ۲۸۱. ٤- الموسوعۃ الكبری عن فاطمۃ الزہراء، الأنصاری، ج‏ ۱۷، ص ۴۲۸. ٥- الموسوعۃالكبری عن فاطمۃ الزہراء، الأنصاری، ج ‏۱۷، ص ۴۳۰. ٦- الموسوعۃ الكبری عن فاطمۃ الزہراء، الأنصاری ،ج‏ ۱۷، ص ۴۲۹. ٧- کتاب الانساب حجر عقلانی ٨- تسلیۃ المجالس، الكركی الحائری ،ج ‏۱،ص ۵۲۹ ٩- بحار الأنوار، ۱۳۶۳، ج ‏۴۳، ص ۴۷. ١٠- كلینی، ج ‏۱، ص ۴۶۵. 💥 مزید تفصیل کے لیے۔۔۔ https://www.facebook.com/share/p/u1xspe5T7sa7PgQC/?mibextid=oFDknk https://www.facebook.com/share/p/jremcneT22dWicBF/?mibextid=oFDknk ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

حضرت فضہ نے جناب حسنین (علیھما السلام) کی بیماری کے واقعہ میں کہ جس میں حضرت علی و حضرت فاطمہ (علیھما السلام) نے نذر مانی تھی کہ ان دونوں کے صحتیاب ہونے کی صورت میں تین روزے رکھیں گے۔ حضرت فضہ نے بھی اس معاملہ میں ان کی ہمراہی کرتے ہوئے روزوں کی نذر مانی۔ سورہ دہر کی ساتویں و آٹھویں آیتیں اس واقعہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ طرفین کی کتب میں بکثرت ملتا ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ: حضرات حسن و حسین علیھما السلام علیل ہوگئے۔ پیغمبر اسلام اپنے کچھ اصحاب کے ہمراہ اپنے نواسوں کی عیادت کے لئے آئے اورفرمایا: اے علی بہتر ہوتا کہ اپنے بیٹوں کی شفایابی کے لئے کوئی نذر مان لیتے۔ حضرت علی اور جناب فاطمہ علیھما السلام نے نذرمان لی کہ بچوں کی شفا یابی کے بعد تین روز تک مسلسل روزے رکھیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ حسنین علیھما السلام اور گھر کی کنیز جناب فضہ نے بھی نذر مان لی کہ وہ بھی تین دنوں تک روزہ رکھیں گے ابھی دو ہی ایک دن گذرے تھے کہ خداوند عالم نے دونوں کوصحت و شفاء عنایت کردی۔ سب نے پہلے دن روزہ رکھا مگر افطاری کے لئے گھر میں کچھ بھی نہيں تھا۔ حضرت علی علیہ السلام کچھ مقدار میں جؤ لے آئے- شہزادی کونین حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے اپنے دست مبارک سے چکی میں جؤ پیس کر اسکا آٹا تیار کیا اور پھر پانچ روٹیاں تیار کيں افطار کے وقت دسترخوان لگا اور سب دسترخوان پر افطاری کے لئے بیٹھے ہی تھے کہ ایک سائل نے آواز دی اورکہا اے اہلبیت نبوت آپ پر میرا سلام ہو! میں مسلمانوں کے درمیان مسکینوں میں سے ایک مسکین ہوں مجھے کھانے کے لئے کچھ دے دیجئے۔ مسکین کی آواز سن کر حضرت علی، جناب فاطمہ، حسنین علیھم السلام کے ساتھ ساتھ جناب فضہ نے بھی اپنے حصہ کا کھانا اس فقیر کو دے دیا اور صرف پانی سے افطار کر لیا۔ دوسرے دن بھی سب نے روزہ رکھا جناب فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا نے اس دن بھی پانچ روٹیاں تیار کیں اور افطار کے وقت دسترخوان پر لے آئيں جیسے ہی افطار کا وقت آیا درعلی پر آ کر ایک سائل نے آواز لگائی میں مسلمانوں کے یتیموں ميں سے ایک یتیم ہوں مجھے کھانے کو کچھ دے دو۔ سب نے اپنے اپنے حصے کی روٹیاں اٹھائيں اور اس یتیم کو دے دیں اور پھر پانی سے ہی افطار کر لیا۔ تیسرے دن بھی سب نے روزہ رکھا اور اس دن بھی شہزادی کونین نے جو کی روٹیاں بنائيں، اس دن بھی افطار کے وقت ایک سائل نے آ کر درعلی پر آواز دی کہ اسیر ہوں مجھے کھانا کھلا دو اس دن بھی سب نے اپنی اپنی روٹیاں اس سائل کو دے دیں اور پھر پانی سے افطار کر لیا۔ تین دن کے مسلسل روزے رکھنے کی نذر پوری کرنے کے بعد اگلے دن جب صبح ہوئی تو حضرت علی علیہ السلام نے حسنین علیھما السلام کا ہاتھ پکڑا اور انہیں لیکر پیغمبر (ص) کی خدمت میں پہنچ گئے۔ بھوک اور کمزوری سے دونوں بچوں کے جسم کانپ رہے تھے۔ آنحضرت (ص) نے جب یہ حالت دیکھی تو فرمایا کہ اے علی میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں بچوں کا کیا حال ہو رہا ہے؟ اس کے بعد آپ اٹھے اوران کے ہمراہ شہزادی کونین کے پاس پہنچے جب آپ گھر کے اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ شہزادی کونین مصلائے عبادت پر نماز میں مشغول ہيں بھوک سے آپ پر شدید ضعف طاری ہے اورآنکھوں کے نیچے حلقے پڑ گئے ہيں۔ رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی کو شفقت پدرانہ کے تحت آغوش میں لیا اور فرمایا: تمہاری حالت دیکھ کر اللہ کے حضور پناہ مانگتا ہوں، ابھی یہ جملہ زبان پیغمبر سے جاری ہی ہوا تھا کہ جبرئیل امین نازل ہوئے اور کہا اے اللہ کے رسول! خداوند عالم نے آپ کو ایسے خاندان کے مالک ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور سورہ ہل اتی کی تلاوت کی اس کے بعد سب نے جنت کے طعام سے خود کو سیراب کیا۔ شہرۃ بنت مسکۃ بنت فضہ، جن سے ایک کرامت بھی نقل ہوئی ہے، ان کی پوتی ہیں۔(٨) اور وہ کرامت یہ ہے: ''مالک بن دینار کہتے ہیں: جس وقت میں خانہ خدا کی زیارت اور حج کے سفر پر تھا، راستے میں ایک لاغر اندام خاتون کو دیکھا جو ایک کمزور حیوان پر سوار تھی، اور جانور راستہ میں رک گیا۔ میں نے اس کی سرزنش کی کہ کیوں ایسے کمزور جانور کے ساتھ سفر کا ارادہ کیا ہے اور وہ بھی اتنے طولانی سفر کا۔ اس خاتون نے سر کو آسمان کی طرف بلند کیا اور کہا: نہ مجھے اپنے گھر میں رہنے دیا اور نہ ہی اپنے گھر تک پہچایا۔ تیری عزت و جلال کی قسم اگر یہ تیرے علاوہ کسی نے کیا ہوتا تو میں اس کی شکایت تیری بارگاہ میں کرتی، اچانک ہم نے کیا دیکھا کہ بیابان میں سے ایک شخص ظاہر ہوا اور اس کے ہاتھوں میں ایک ناقہ کی نکیل تھی اور وہ اس خاتون کو منزل تک پہچانے کا عزم رکھتا تھا۔ میں نے اس ماجرا سے سمجھ لیا کہ یہ کوئی صاحب کرامت پرہیز گار خاتون ہیں جو اللہ کے نزدیک بلند مرتبہ رکھتی ہیں۔ میں نے پوچھا آپ کون ہیں: انہوں نے کہا میں کنیز فاطمہ فضہ کی بیٹی مسکۃ کی بیٹی شہرۃ ہوں۔''(٩) حضرت فضہ کی وفات واقعہ کربلا کے بعد ہوئی- 25 محرم یاپھر 5 شعبان آپ کا یوم وفات تحریر کیا گیا ہے۔

🌹 حضرت فضہ سلام اللہ علیھا 🌺 آپ کا تعلق ایتهوپیا سے تها جسے غلاموں کی منڈی کہا جاتا تها تاریخ میں ایک نام اس ملک کا حبشہ تها اور ایک اور نام بهی ذکر کیا ہے تاریخ دانوں نے اور وہ ہے زنجبار۔ حضرت بلال اور بی بی فضہ کا تعلق اسی ملک سے تها۔ نسلی اعتبار سے حضرت فضہ حبشی تهیں اور صنفی اعتبار سے سیاہ فام کنیز تهیں۔ بعض نے بی بی فضہ کا تعلق ہندوستان سے بهی لکها ہے کہ آپ ہندوستان کی شہزادی تهیں۔ کنیزی حوالے سے آپ حبشہ سے مدینہ لائی گئیں اور حضرت مولا علی علیہ السلام نے خریدا اور بعض روایات کہتی ہیں کہ حبشہ کے بادشاہ نے بطور کنیز نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تحفتاً بھیجا تها- 7 ہجری میں جب بی بی سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا نے گھر کے لئے اپنے بابا رسول خدا (ص) سے کنیز کا کہا تو نبی کریم (ص) نے جناب فضہ کو بطور کنیز جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے حوالے کیا۔ جناب فضہ کا اصلی نام نوبیہ تها اور رسول خدا (ص) نے آپ کا نام فضہ رکها۔ حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے جناب فضہ کا عقد ثعلبیہ نامی ایک شخص سے کیا تھا جو ایک سال اور 6 ماہ بعد انتقال کر گیا۔ تاہم تاریخی حوالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت فضہ نے جناب سیدہ (س) کے بعد دو شادیاں کی ہیں۔ بعض تاریخ والوں نے آپ کی اولاد کی تعداد 4 لکھی ہے۔ حضرت فضہ بلاشبہ خانہ زہراء میں ایک کنیز کی حیثیت سے داخل ہوئیں۔ لیکن بہت جلد انہوں نے ایک شہزادی کا مقام حاصل کیا۔ اس مقام کا کیا کہنا کہ جہاں تقسیم کار کا اہتمام کچھ اس طرح کا ہو کہ ایک دن حضرت فضہ گھر کا کام کریں اور دوسرے روز شہزادی کونین، خاتونِ محشر تمام گھریلو امور کی انجام دہی میں جناب فضہ کی مانند ہمہ تن مشغول ہوں۔ کیا مساوات کی ایسی مثال کسی اور گھر میں مل سکتی ہے کہ بی بی پکائیں اور باندی کھائے؟ اسی مساوات کا اثر تھا کہ حضرت فضہ بھی اس اہلبیت علیہم السلام کی معنویت سے دھیرے دھیرے مانوس ہونے لگیں۔ اور تدریجاً تعلیم و تربیت کے مراحل طے کرنے لگیں۔ حضرت زہراء کا حضرت فضہ کے ساتھ تمام گھریلو امور مل بانٹنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حضرت فضہ کو دیگر معنوی، مذہبی اور تربیتی امور میں وقت صرف کرنے کا موقع دیا جا رہا تھا۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر حضرت فضہ معنوی اور علمی کمالات کے نت نئے مدارج طے کرتی گئیں۔ حضرت فضہ نے تقریبا بیس سال تک قرآن کے ذریعہ گفتگو کی اور بات کرنے والوں کو قرآن کی آیات سے جواب دیتی تھیں۔(١) انہوں نے ایک طولانی روایت میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے حالات زندگی کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات سے لیکر حضرت زہراء کی شہادت تک بیان کیا ہے۔(٢) حضرت علی علیہ السلام ان کے سلسلہ میں فرماتے ہیں: اللهم بارک لنا فی فضّتنا۔(٣) بعض کا کہنا ہے کہ وہ علم کیمیا جانتی تھیں۔(٤) اور اس علم کو انہوں نے حضرت زہراء (س) سے سیکھا تھا۔(٥) پیغمبر اکرم (ص) نے بھی انہیں مشکلات کے حل کی دعا اور اسی طرح سے دوسرے اذکار تعلیم فرمائے تھے۔(٦) اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ حضرت فضہ کے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد سلیکہ نامی ایک شخص نے جناب فضہ سے شادی کا اظهار کیا- لیکن آپ نے انکار کر دیا اس سلیکہ نے خلیفہ ثانی کو شکایت کی تو خلیفہ نے بی بی فضہ کو اپنے دربار بلایا اور شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو جناب فضہ نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد ابهی شریعت اسلامی کے مطابق عدت کی مدت پوری نہ ہوئی تهی اور عدت کے دوراں دوسرا نکاح خلاف شریعت ہے اور بالفرض اگر عدت کے دوران نکاح ہو بهی جاتا تو ممکن تها میں پہلے شوہر سے حاملہ ہوتی اس بات سے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا کہ یہ اولاد کس شوہر سے ہے اور ثعلبیہ کی اولاد ہوتی تو وہ سلیکہ سے حق وراثت پاتی جو کہ سلیکہ کی اولاد کے حق تلف ہونے کا سبب بنتی۔ جناب فضہ کا یہ علم فقہ دیکھ کر حضرت عمر نے کہا: ''خاندان ابوطالب کی کنیز بھی بنی عدی سے زیادہ فقہ کی عالمہ ہیں۔''(٧) علامہ مجلسی اور شیخ صدوق نے جناب سلمانِ فارسی سے نقل شدہ ایک روایت کتب احادیث میں رقم کی ہے جس کے مطابق رسولِ اکرمۖ کی امیرالمومنین اور لختِ جگر حضرت زہراء اور حسنین علیھم السلام نے یکے بعد دیگرے دعوت کی۔ اور حضرتِ رسولِ اکرم ان حضرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے مسلسل چند ایک روز خانہ زہراء تشریف لے گئے۔ آخری روز کھانا کھانے کے بعد جب آنحضرت خانہ فاطمہ سے روانہ ہونے لگے تو ڈیوڑھی پر حضرتِ فضہ نے عاجزانہ لہجے میں عرض کیا کہ کل یہ کنیز شہنشاہِ رسالت کو دعوت پہ بلاتی ہے امید ہے کہ تشریف لاکر عزت افزائی فرمائیں گے۔ رسولِ رحمت نے بخوشی دعوت قبول فرمائی۔ اگلے روز مقررہ وقت پر جب حضورِ اکرمۖ جناب فاطمہ (س) کے گھر میں وارد ہوئے تو سب نے آکر استقبال کیا۔ مگر آپ کی بغیر اطلاع اور اچانک تشریف آوری کا سبب جب اہلبیت اطہار نے دریافت کیا تو فرمایا آج ہم فضہ کے مہمان ہیں۔

رہے اور کسی نے آپ کو بشاش اور فرحناک نہ دیکھا، اس جانکاہ واقعہ کربلا کے سلسلہ میں آپ نے جابجا خطبات ارشاد فرمائے ہیں جو پوسٹ کے طولانی ہو جانے کی وجہ سے نہیں لکھے جا رہے. ↕شہادت اور بادشاہان وقت: آپ کی ولادت بادشاہ دین و ایمان حضرت علی علیہ السلام کے عہد عصمت مہد میں ہوئی پھر امام حسن علیہ السلام کا زمانہ رہا، پھر بنی امیہ کی خالص دنیاوی حکومت ہو گئی. صلح امام حسن کے بعد سے 60 ھ تک معاویہ بن ابی سفیان بادشاہ رہا. اس کے بعد اس کا فاسق و فاجر بیٹا یزید 64 ھ تک حکمران رہا. 64 ھ میں معاویہ بن یزید ابن معاویہ اور مروان بن حکم حاکم رہے. 65 ھ سے 86 ھ تک عبدالملک بن مروان حاکم اور بادشاہ رہا پھر 86 ھ سے 96 ھ تک ولید بن عبدالملک نے حکمرانی کی اور اسی نے 95 ھ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کو زہر دغا سے شہید کر دیا. (تاریخ آئمہ ۳۹۲،وصواعق محرقہ ص ۱۲،نورالابصار ص ۱۲۸) 🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵

↕واقعہ کربلا اور کردار امام: 28 رجب 60 ھ کو آپ حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ مدینہ سے روانہ ہو کر مکہ معظمہ پہنچے. چار ماہ قیام کے بعد وہاں سے روانہ ہوکر 2 محرم الحرام کو وارد کربلا ہوئے. وہاں پہنچتے ہی یا پہنچنے سے پہلے آپ علیل ہوگئے اور آپ کی علالت نے اتنی شدت اختیار کی کہ آپ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے وقت تک اس قابل نہ ہوسکے کہ میدان میں جا کر درجہ شہادت حاصل کرتے. تاہم فراہم موقع پر آپ نے جذبات نصرت کو بروئے کار لانے کی سعی کی جب کوئی آواز استغاثہ کان میں آئی آپ اٹھ بیٹھے اورمیدان کار زار میں شدت مرض کے باوجود جا پہنچنے کی سعی بلیغ کی. امام کے استغاثہ پر تو آپ خیمہ سے بھی نکل آئے اور ایک چوب خیمہ لے کر میدان کا عزم کر دیا. ناگاہ امام حسین کی نظر آپ پر پڑ گئی اور انہوں نے جنگاہ سے بقولے حضرت زینب کو آواز دی "بہن سید سجاد کو روکو ورنہ نسل رسول کا خاتمہ ہو جائے گا" حکم امام سے زینب نے سید سجاد کو میدان میں جانے سے روک لیا یہی وجہ ہے کہ سیدوں کا وجود نظر آ رہا ہے اگر امام زین العابدین علیہ السلام علیل ہوکر شہید ہونے سے نہ بچ جاتے تو نسل رسول صرف امام محمد باقر میں محدود رہ جاتی، امام شبلنجی لکھتے ہیں کہ مرض اور علالت کی وجہ سے آپ درجہ شہادت پر فائز نہ ہوسکے. (نورالابصار ص ۱۲۶) شہادت امام حسین کے بعدجب خیموں میں آگ لگائی گئی تو آپ انہیں خیموں میں سے ایک خیمہ میں بدستور پڑے ہوئے تھے، ہماری ہزارجانیں قربان ہو جائیں، حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر کہ انہوں نے اہم فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں سب سے پہلا فریضہ امام زین العابدین علیہ السلام کے تحفظ کا ادا فرمایا اور امام کو بچا لیا. الغرض رات گزاری اورصبح نمودار ہوئی، دشمنوں نے امام زین العابدین کو اس طرح جھنجوڑا کہ آپ اپنی بیماری بھول گئے. آپ سے کہا گیا کہ ناقوں پرسب کو سوار کرو اور ابن زیاد کے دربار میں چلو، سب کو سوار کرنے کے بعد آل محمد کا ساربان پھوپھیوں، بہنوں اور تمام مخدرات کو لئے ہوئے داخل دربار ہوا. حالت یہ تھی کہ عورتیں اور بچے رسیوں میں بندھے ہوئے اور امام لوہے میں جکڑے ہوئے دربارمیں پہنچ گئے. آپ چونکہ ناقہ کی برہنہ پشت پرسنبھل نہ سکتے تھے اس لیے آپ کے پیروں کوناقہ کی پشت سے باندھ دیا گیا تھا. دربارکوفہ میں داخل ہونے کے بعد آپ اورمخدرات عصمت قیدخانہ میں بند کر دئیے گئے، سات روز کے بعد آپ سب کو لئے ہوئے شام کی طرف روانہ ہوئے اور 19 منزلیں طے کر کے تقریبا 36 یوم میں وہاں پہنچے. کامل بہائی میں ہے کہ 16 ربیع الاول 61 هجری کو بدھ کے دن آپ دمشق پہنچے ہیں. اللہ رے صبر امام زین العابدین بہنوں اور پھوپھیوں کا ساتھ اور لب شکوہ پر سکوت کی مہر. حدود شام کا ایک واقعہ یہ ہے کہ آپ کے ہاتھوں میں ہتھکڑی، پیروں میں بیڑی اور گلے میں خاردار طوق آہنی پڑا ہوا تھا اس پرمستزاد یہ کو لوگ آپ برسا رہے تھے اسی لیے آپ نے بعد واقعہ کربلا ایک سوال کے جواب میں "الشام الشام الشام" فرمایا تھا. (تحفہ حسینہ علامہ بسطامی) شام پہنچنے کے کئی گھنٹوں یا دنوں کے بعد آپ آل محمد کو لئے ہوۓ سرہائے شہداء سمیت داخل دربار ہوئے پھر قیدخانہ میں بند کر دیئے گئے تقریبا ایک سال قید کی مشقتیں جھیلیں. قیدخانہ بھی ایسا تھا کہ جس میں تمازت آفتابی کی وجہ سے ان لوگوں کے چہروں کی کھالیں متغیر ہو گئی تھیں. (لہوف) مدت قید کے بعد آپ سب کو لئے ہوئے 20 صفر 62 هجری کو وارد ہوئے آپ کے ہمراہ سرحسین بھی کر دیا گیا تھا، آپ نے اسے اپنے پدربزرگوار کے جسم مبارک سے ملحق کیا. (ناسخ تواریخ) 8 ربیع الاول 62 ھجری کو آپ امام حسین کا لٹا ہوا قافلہ لئے ہوئے مدینہ منورہ پہنچے، وہاں کے لوگوں نے آہ وزاری اور کمال رنج وغم سے آپ کا استقبال کیا. 15 شبانہ و روز نوحہ و ماتم ہوتا رہا. (تفصیلی واقعات کے لیے کتب مقاتل و سیر ملاحظہ کی جائیں) اس عظیم واقعہ کا اثر یہ ہوا کہ زینب کے بال اس طرح سفید ہوگئے تھے کہ جاننے والے انہیں پہچان نہ سکے. (احسن القصص ص ۱۸۲ طبع نجف) رباب نے سایہ میں بیٹھنا چھوڑ دیا. امام زین العابدین تاحیات گریہ فرماتے رہے. (جلاء العیون ص ۲۵۶) اہل مدینہ یزید کی بیعت سے علیحدہ ہو کر باغی ہو گئے بالآخر واقعہ حرہ کی نوبت آ گئی. ↕معرکہ کربلا کی غمگین داستان تاریخ اسلام ہی کی نہیں بلکہ تاریخ عالم کا افسوسناک سانحہ ہے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اول سے آخر تک اس ہوش ربا اور روح فرسا واقعہ میں اپنے باپ کے ساتھ رہے اور باپ کی شہادت کے بعد خود اس المیہ کے ہیرو بنے اور پھر جب تک زندہ رہے اس سانحہ کا ماتم کرتے رہے. 10 محرم 61هجری کا واقعہ، یہ اندوہناک حادثہ جس میں اٹهارہ (18) بنی ہاشم اور بہتر (72) اصحاب و انصار کام آئے، حضرت امام زین العابدین کی مدت العمر گھلاتا رہا اور مرتے دم تک اس کی یاد فراموش نہ ہوئی اور اس کاصدمہ جانکاہ دور نہ ہوا، آپ یوں تو اس واقعہ کے بعد تقریبا چالیس سال زندہ رہے مگر لطف زندگی سے محروم

اس سلسلہ میں ارباب علم اورصاحبان قلم جو کچھ کہہ اورلکھ سکے ہیں ان میں سے بعض واقعات وحالات یہ ہیں: 🔷آپ کی حالت وضو کے وقت: وضو نماز کے لئے مقدمہ کی حیثیت رکھتا ہے اور اسی پر نماز کا دارومدار ہوتا ہے. امام زین العابدین علیہ السلام جس وقت مقدمہ نماز یعنی وضو کا ارادہ فرماتے تھے آپ کے رگ و پے میں خوف خدا کے اثرات نمایاں ہوجاتے تھے، علامہ محمد بن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ جب آپ وضو کا قصد فرماتے تھے اور وضوکے لیے بیٹھتے تھے تو آپ کے چہرہ مبارک کا رنگ زرد ہو جایا کرتا تھا یہ حالت بار بار دیکھنے کے بعد ان کے گھر والوں نے پوچھا کہ بوقت وضو آپ کے چہرہ کا رنگ زرد کیوں پڑجایا کرتا ہے تو آپ نے فرمایا کہ اس وقت میرا تصور کامل اپنے خالق ومعبود کی طرف ہوتا ہے اس لیے اس کی جلالت کے رعب سے میرا یہ حال ہو جایا کرتا ہے. (مطالب السؤل ص ۲۶۲) 🔷عالم نمازمیں آپ کی حالت: علامہ طبرسی لکھتے ہیں کہ آپ کو عبادت گزاری میں امتیاز کامل حاصل تھا. رات بھر جاگنے کی وجہ سے آپ کا سارا بدن زرد رہا کرتا تھا اورخوف خدا میں روتے روتے آپ کی آنکھیں پھول جایا کرتی تھیں اور نماز میں کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں سوج جایا کرتے تھے. (اعلام الوری ص ۱۵۳) اور پیشانی پرگھٹے رہا کرتے تھے اور آپ کی ناک کا سرا زخمی رہا کرتا تھا. (دمعہ ساکبہ ص ۴۳۹) علامہ محمد بن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ جب آپ نماز کے لۓ مصلی پر کھڑے ہوا کرتے تھے تو لرزہ براندام ہو جایا کرتے تھے لوگوں نے بدن میں کپکپی اور جسم میں تھرتھری کا سبب پوچھا تو ارشاد فرمایا کہ میں اس وقت خدا کی بارگاہ میں ہوتا ہوں اور اس کی جلالت مجھے ازخود رفتہ کر دیتی ہے اور مجھ پر ایسی حالت طاری کر دیتی ہے. (مطالب السؤل ص ۲۲۶) ایک مرتبہ آپ کے گھر میں آگ لگ گئی اور آپ نماز میں مشغول تھے اہل محلہ اورگھر والوں نے بے حد شورمچایا اور حضرت کو پکارا حضور آگ لگی ہوئی ہے مگر آپ نے سر نیاز، سجدہ بے نیاز سے نہ اٹھایا. آگ بجھا دی گئی. اختتام نماز پر لوگوں نے آپ سے پوچھا کہ حضور آگ کا معاملہ تھا ہم نے اتنا شور مچایا لیکن آپ نے کوئی توجہ نہ فرمائی. آپ نے ارشاد فرمایا "ہاں" مگرجہنم کی آگ کے ڈر سے نماز توڑ کر اس آگ کی طرف متوجہ نہ ہوسکا. (شواہدالنبوت ص ۱۷۷) ابن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ حضرت زین العابدین علیہ السلام نمازشب سفر وحضر دونوں میں پڑھا کرتے تھے. اورکبھی اسے قضا نہیں ہونے دیتے تھے. (مطالب السؤل ص ۲۶۳) علامہ محمد باقر بحوالہ بحارالانوار تحریر فرماتے ہیں کہ امام علیہ السلام ایک دن نماز میں مصروف ومشغول تھے کہ امام محمد باقرعلیہ السلام کنوئیں میں گر پڑے. بچہ کے گہرے کنویں میں گرنے سے ان کی ماں بے چین ہو کر رونے لگیں اور کنویں کے گرد پیٹ پیٹ کر چکر لگانے لگیں اورکہنے لگیں. ابن رسول اللہ محمد باقر غرق ہو گئے. امام زین العابدین علیہ السلام نے بچے کے کنویں میں گرنے کی کوئی پرواہ نہ کی اور اطمینان سے نماز تمام فرمائی اس کے بعد آپ کنویں کے قریب آئے اور پانی کی طرف دیکھا پھر ہاتھ بڑھا کر بلا رسی کے گہرے کنوئیں سے بچے کو نکال لیا بچہ ہنستا ہوا برآمد ہوا، قدرت خداوندی دیکھیے اس وقت نہ بچے کے کپڑے بھیگے تھے اورنہ بدن تر تھا. (دمعہ ساکبہ ص ۴۳۰،مناقب جلد ۴ ص ۱۰۹) امام شبلنجی تحریرفرماتے ہیں کہ طاؤس راوی کا بیان ہے کہ میں نے ایک شب حجر اسود کے قریب جا کر دیکھا کہ امام زین العابدین بارگاہ خالق میں سجدہ ریزی کر رہے ہیں. میں اسی جگہ کھڑا ہو گیا. میں نے دیکھا کہ آپ نے ایک سجدہ کو بےحد طول دے دیا ہے. یہ دیکھ کر میں نے کان لگایا تو سنا کہ آپ سجدہ میں فرماتے ہیں: "عبدک بفنائک مسکینک بفنائک سائلک بفنائک فقیرک بفنائک." یہ سن کر میں نے بھی انہیں کلمات کے ذریعہ سے دعا مانگی فورا قبول ہوئ (نورالابصار ص ۱۲۶ طبع مصر، ارشادمفید ص ۲۹۶) ↕شبانہ روز ایک ہزار رکعت: علماء کا بیان ہے کہ آپ شب وروز میں ایک ہزار رکعتیں ادا فرمایا کرتے تھے. (صواعق محرقہ ص ۱۱۹، مطالب السؤل ۲۶۷) چونکہ آپ کے سجدوں کا کوئی شمار نہ تھا اسی لیے آپ کے اعضائے سجود"ثغنہ بعیر" کے گھٹے کی طرح ہو جایا کرتے تھے اورسال میں کئی مرتبہ کاٹے جاتے تھے. (الفرع النامی ص ۱۵۸،دمعہ ساکبہ کشف الغمہ ص ۹۰) علامہ مجلسی لکھتے ہیں کہ آپ کے مقامات سجود کے گھٹے سال میں دو بار کاٹے جاتے تھے اور ہرمرتبہ پانچ تہ نکلتی تھی. (بحارالانوارجلد ۲ ص ۳) علامہ دمیری مؤرخ ابن عساکر کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ دمشق میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے نام سے موسوم ایک مسجد ہے جسے"جامع دمشق" کہتے ہیں. (حیواة الحیوان جلد ۱ ص ۱۲۱)

🔴 امام سجاد علیہ السلام 🔴 آپ بتاریخ 15 جمادی الثانی 38 ھجری یوم جمعہ بمقام مدینہ منورہ پیدا ہوئے. (اعلام الوری ص ۱۵۱ ومناقب جلد ۴ ص ۱۳۱) علامہ مجلسی تحریر فرماتے ہیں کہ جب جناب شہربانو ایران سے مدینہ کے لیے روانہ ہو رہی تھیں توجناب رسالت مآب نے عالم خواب میں ان کا عقد حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ پڑھ دیا تھا (جلاء العیون ص ۲۵۶) ۔ اورجب آپ وارد مدینہ ہوئیں توحضرت علی علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کے سپرد کرکے فرمایا کہ یہ وہ عصمت پرور بیبی ہے کہ جس کے بطن سے تمہارے بعد افضل اوصیاء اور افضل کائنات ہونے والا بچہ پیدا ہو گا چنانچہ حضرت امام زین العابدین متولد ہوئے لیکن افسوس یہ ہے کہ آپ اپنی ماں کی آغوش میں پرورش پانے کا لطف نہ اٹھا سکے "" ماتت فی نفاسہابہ"" آپ کے پیدا ہوتے ہی ""مدت نفاس"" میں جناب شہربانو کی وفات ہو گئی. (قمقام جلاء العیون).(عیون اخبار رضا دمعة ساکبة جلد ۱ ص ۴۲۶) کامل مبرد میں ہے کہ جناب شہربانو، بادشاہ ایران یزدجرد بن شہریار بن شیرویہ ابن پرویز بن ہرمز بن نوشیرواں عادل ""کسری"" کی بیٹی تھیں. (ارشاد مفید ص ۳۹۱، فصل الخطاب) علامہ طریحی تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے شہربانو سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے توانہوں نے کہا "شاہ جہاں" حضرت نے فرمایا نہیں اب "شہربانو" ہے. (مجمع البحرین ص ۵۷۰) ↕نام، کنیت، القاب: آپ کا اسم گرامی "علی"، کنیت ابومحمد، ابوالحسن اور ابوالقاسم تھی. آپ کے القاب بےشمار تھے جن میں زین العابدین، سیدالساجدین، ذوالثفنات، اور سجاد و عابد زیادہ مشہور ہیں. (مطالب السؤل ص ۲۶۱،شواہدالنبوت ص ۱۷۶،نورالابصار ص ۱۲۶،الفرع النامی نواب صدیق حسن ص ۱۵۸) ۔ ↕لقب زین العابدین کی توجیہ: علامہ شبلنجی کا بیان ہے کہ امام مالک کا کہنا ہے کہ آپ کو زین العابدین کثرت عبادت کی وجہ سے کہا جاتا ہے. (نورالابصار ص ۱۲۶) علماء فریقین کا ارشاد ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ایک شب نماز تہجد میں مشغول تھے کہ شیطان اژدھے کی شکل میں آپ کے قریب آ گیا اور اس نے آپ کے پائے مبارک کے انگوٹھے کو منہ میں لےکر کاٹنا شروع کیا، امام جو ہمہ تن مشغول عبادت تھے اورآپ کا رجحان کامل بارگاہ ایزدی کی طرف تھا، ذرا بھی اس کے اس عمل سے متاثر نہ ہوئے اور بدستور نماز میں منہمک و مصروف و مشغول رہے بالآخر وہ عاجز آ گیا اور امام نے اپنی نماز بھی تمام کر لی اس کے بعد آپ نے اس شیطان ملعون کو طمانچہ مار کر دور ہٹا دیا اس وقت ہاتف غیبی نے "انت زین العابدین" کی تین بارصدا دی اورکہا بے شک تم عبادت گزاروں کی زینت ہو، اسی وقت آپ کا یہ لقب ہو گیا. (مطالب السؤل ص ۲۶۲،شواہدالنبوت ص ۱۷۷) علامہ ابن شہرآشوب لکھتے ہیں کہ اژدھے کے دس سر تھے اور اس کے دانت بہت تیز اور اس کی آنکھیں سرخ تھیں اور وہ مصلے کے قریب سے زمین پھاڑ کر نکلا تھا. (مناقب جلد ۴ ص ۱۰۸) ایک روایت میں اس کی وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ قیامت میں آپ کو اسی نام سے پکاراجائے گا. (دمعة ساکبة ص ۴۲۶) ↕لقب سجاد کی توجیہ: ذہبی نے طبقات الحفاظ میں بحوالہ امام محمد باقرعلیہ السلام لکھا ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کو "سجاد" اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپ تقریبا ہر کارخیر پر سجدہ فرمایا کرتے تھے. جب آپ خدا کی کسی نعمت کا ذکر کرتے توسجدہ کرتے، جب کلام خدا کی آیت "سجدہ" پڑھتے تو سجدہ کرتے، جب دو شخصوں میں صلح کراتے توسجدہ کرتے اسی کا نتیجہ تھا کہ آپ کے مواضع سجود پر اونٹ کے گھٹوں کی طرح گھٹے پڑ جاتے تھے پھر انہیں کٹوانا پڑتا تھا. ↕آپ کا حلیہ مبارک: امام شبلنجی لکھتے ہیں کہ آپ کا رنگ گندم گوں (سانولا) اور قد میانہ تھا آپ نحیف اور لاغر قسم کے انسان تھے. (نورالابصار ص ۱۲۶، اخبارالاول ص ۱۰۹) ملا مبین تحریر فرماتے ہیں کہ آپ حسن وجمال، صورت وکمال میں نہایت ہی ممتاز تھے. آپ کے چہرہ مبارک پرجب کسی کی نظر پڑتی تھی تو وہ آپ کا احترام کرنے اور آپ کی تعظیم کرنے پر مجبور ہو جاتا تھا. (وسیلة النجات ص ۲۱۹) محمد بن طلحہ شافعی رقمطراز ہیں کہ آپ صاف کپڑے پہنتے تھے اورجب راستہ چلتے تھے تو نہایت خشوع کے ساتھ راہ روی میں آپ کے ہاتھ زانو سے باہرنہیں جاتے تھے. (مطالب السؤل ص ۲۲۶،۲۶۴) ↕شان عبادت: جس طرح آپ کی عبادت گزاری میں پیروی ناممکن ہے اسی طرح آپ کی شان عبادت کی رقم طرازی بھی دشوار ہے. ایک وہ ہستی جس کا مطمع نظر معبود کی عبادت اورخالق کی معرفت میں استغراق کامل ہو اورجو اپنی حیات کا مقصد اطاعت خداوندی ہی کوسمجھتا ہو اورعلم ومعرفت میں حد درجہ کمال رکھتا ہو اس کی شان عبادت کی سطح کو قرطاس پر کیونکر لایاجا سکتا ہے اور زبان قلم میں کس طرح کامیابی حاصل کر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ علماء کی بے انتہا کاہش وکاوش کے باوجود آپ کی شان عبادت کا مظاہرہ نہیں ہوسکا. "قد بلغ من العبادة مالم یبلغہ احد." آپ عبادت کی اس منزل پر فائز تھے جس پرکوئی بھی فائز نہیں ہوا. (دمعہ ساکبہ ص ۴۳۹)