ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 277
مشترکین
-124 ساعت
-27 روز
-1230 روز
آرشیو پست ها
1 277
🔷 خوشی اور سکون 🔷
مسجد سے ایک انوکھا اعلان ہوا اور سننے والا ہر بندہ دنگ رہ گیا، اعلان یوں تھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک ریڑھی پہ مختلف ریسٹورنٹ کے گاہکوں کا بچا ہوا سالن دستیاب ہے، وہ غریب اور نادار لوگ جو سالن پکانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اپنے برتن لے آئیں اور سالن فی سبیل اللہ لے جائیں۔
مارے تجسس کے میں بھی مسجد کی طرف چل دیا کہ دیکھوں آخر ماجر کیا ہے؟ میں جیسے ہی وہاں پہنچا تو مرد و زن کا ایک ہجوم برتن لے کر پہنچا ہوا تھا کوئی سالن لے کے گھر کو جا رہا تھا تو کوئی حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھا۔
ریڑھی پہ تین پتیلے رکھے ہوئے تھے ایک پتیلے میں دال دوسرے میں قورمہ اور تیسرے میں مختلف اقسام کی مکس سبزیوں کا سالن رکھا ہوا تھا، تھوڑی ہی دیر میں اس کے تینوں پتیلے خالی ہو گئے، سالن لے جانے والوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور وہ سب دعائیں دیتے ہوئے جا رہے تھے۔
میں سالن بانٹنے والے کے پاس کھڑا ہو گیا اور اس سے استفسار کیا کہ یہ آئیڈیا اس نے کہاں سے لیا تو اس نے کہا کہ بس جی ایک دن ہوٹل میں کھانا کھایا تو آدھے سے زیادہ سالن بچ گیا، میں نے سوچا کہ انہوں نے ویسے ہی ضائع کر دینا ہے چنانچہ ایک ویٹر کو بلا کر سالن شاپر میں ڈلوایا اور کسی ضرورتمند کے گھر دے آیا۔
اس کام سے دل کو بہت خوشگوار راحت حاصل ہوئی اور یقین کریں سالوں سے نیند کی گولی کھا کر سونے کا عادی تھا لیکن حیرت انگیز طور پر اس رات بغیر گولی کھائے بہت پرسکون ہو کر سویا، بس پھر اس سلسلے کو بڑھانے کا تہیہ کر لیا، پانچ بڑے ریسٹورنٹ مالکان سے رابطہ کیا تو بہت مثبت جواب ملا اور پھر ہر ریسٹورنٹ پر تین تین برتن رکھوا دئیے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری وجہ سے بہت سے غریب گھروں میں بہترین کھانا پہنچتا ہے۔
وہ بتاتے ہوۓ ایسے خوش ہو رہا تھا جیسے اس کی لاکھوں کی کمیٹی نکل آئی ہو لیکن میں سوچ رہا تھا کہ واقعی اس کی لاکھوں کی کمیٹی تو نکل چکی تھی اور وہ کمیٹی تھی بے پناہ اجر وثواب کی۔
اللہ کے ہاں مقرب ہونے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کروڑوں روپے خرچ کریں یا سالوں سال مراقبے کریں، بعض اوقات ایک چھوٹی سی نیکی بھی ان سب نیکیوں کو مات کر دیتی ہے جن کیلئے ہم عمر بھر ریاضت میں گزار دیتے ہیں۔
آپ بھی اللہ کی مخلوق کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کوئی چھوٹی سی نیکی کر کے دیکھیں شاید یہی نیکی آپ کا جنت کا پلڑہ بھاری کر دے، ہمیں چاہیئے کہ گھر کی چھت پر دروازے کے اوپر چڑیوں کے لئے دانہ پانی رکھ کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں اور ثواب کمائیں....
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman/4691
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 فوریه 2023, 09:35
1 277
🔷 کامیابی کا راستہ 🔷
ایک دانا آدمی سے پوچھا گیا:
زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟
دانا نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا۔
سب دوست رات کو جمع ہو گئے۔
اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کر رکھ دیا۔
مگر سوپ پینے کے لیے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا۔ اور سب کو کہا کہ آپ سب نے اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے۔
ہر شخص نے کوشش کی،
مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا۔
کوئی بھی شخص اتنے بڑے چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔ سب بھوکے ہی رہے۔
سب ناکام ہو گئے تو اس دانا نے کہا:
میری طرف دیکھو۔
اس نے ایک چمچ پکڑا،
سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ سے لگا دیا۔
اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔
سب کے سب بہت خوش ہوئے۔
سوپ پینے کے بعد دانا آدمی کھڑا ہوا اور بولا:
جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے،
وہ بھوکا ہی رہے گا۔
اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا، وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔
دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے، لینے والے سے۔
ہم سب کی کامیابی کا راستہ دوسروں کی کامیابی سے ہوکر گزرتا ھے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 فوریه 2023, 04:25
1 277
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 21:16
1 277
انجیر بینائی کو بڑھاتا ہے۔ میکولر انحطاط کو روکتا ہے، کیوںکہ ان میں وٹامنز اے کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کو آزاد ریڈیکل سے بچاتا اور رٹینیا کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے۔
12۔ پُرسکون نیند لانے کے لیے:
اچھی نیند کے لیے متوازن خوراک ضروری ہے۔ انجیر کی یومیہ خوراک نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔
اس میں امینو ایسڈ اور ٹرپٹوفن ہوتا ہے جو میلا ٹونین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انجیر میں اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ بھی ہوتے ہیں جو بہتر نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ جسم میں مگنیشیم کی کمی ذہنی تناؤ اور چڑچڑے پن کا باعث بن سکتی ہے۔
■ احتیاطی تدابیر:
انجیر اپنے طبی فوائد میں لاثانی درجہ رکھتا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے لیے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے:
٭ ایسے لوگ جن کی جلد حساس یا ان کو الرجی کی شکایت ہو وہ اسے کھانے یا جلد پر لگانے سے پرہیز کریں۔
٭ سرجری کے دوران اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔
٭ حمل اور دودھ پلانے کے دوران معالج کے مشورے سے انجیر کا استعمال کرنا چاہیے۔
٭ کچے انجیر نہ کھائیں کیوںکہ وہ لیٹیکس تیار کرتے ہیں جو منھ اور ہونٹوں کے گرد الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔
٭ انجیر شوگر کی ادویات کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔ لہٰذا شوگر کے مریضوں کو ادویات کے ساتھ اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ بعض اوقات یہ شوگر بہت کم کر دیتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4688
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 12:41
1 277
🔷 انجیر کی طبی خصوصیات 🔷
طبی لحاظ سے انجیر کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں:
1۔ نظام ہاضمہ میں بہتری:
انجیر کو قدیم زمانے سے نظام ہاضمہ کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے یا قبض جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ اس میں فائبر ہوتا ہے جو قبض ختم کر کے پری بائیوٹک کے طور پر ہاضمہ کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ آٹھ ہفتوں تک روزانہ 10 اونس یعنی تین سو گرام انجیر کے کھانے سے قبض میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
2۔ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول پر قابو:
انجیر ہائی بلڈ پریشر اور خون میں بڑھی ہوئی چربی کی سطح کم کردیتا ہے۔ یہ دل کے امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ تاہم یہ ہائی (ایل ڈی ایل) خراب کولیسٹرول کو ٹھیک کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ ایسے لوگوں کو روزانہ اپنی خوراک میں چودہ خشک انجیر روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ انجیر میں پیکٹین ہوتا ہے جو حل پذیر فائبر ہے جس سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کم ہوجاتی ہے۔
انجیر میں موجود فائبر اضافی کولیسٹرول کم کرتا ہے۔انجیر میں وٹامن بی سکس موجود ہوتا ہے جو سیروٹین پیدا کرنے کا ذمے دار ہے۔ اس کے علاوہ انجیر میں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں۔ انجیر پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو سوڈیم کے اثر کو زائل کرتا ہے۔
3۔ خون کی کمی:
جسم میں آئرن کی کمی خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ خشک انجیر میں آئرن ہوتا ہے جو ہیموگلوبن کا اہم جز ہے۔ خشک انجیر خون میں ہیمو گلوبن کی سطح بڑھاتا ہے جس کے باعث بچے اور حاملہ خواتین مختلف پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو انجیر کا استعمال بکثرت کرنا چاہیے جن کی سرجری ہوئی ہو کیونکہ سرجری کے بعد اکثر جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے جسے پورا کرنے کے لئے انجیر بہترین پھل ہے۔
4۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے:
انجیر قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ایک بہترین پھل ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بکٹیریا، وائرس اور پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ انجیر میں پوٹاشیم اور مینگنیز جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اینٹی اوکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔
5۔ وزن کم کرنے کے لیے:
انجیر فائبر سے بھرپور پھل ہے جو وزن کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انجیر کھانے سے جنک اور تلی ہوئی چیزوں سے نفرت ہوجاتی ہے۔
6۔ دل کے امراض سے تحفظ:
انجیر خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کی بڑھی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ ٹرائی گلیسرائیڈ دل کے امراض کو جنم دیتے ہیں۔ یہ چربی کے وہ ذرات ہیں جو خون کی نالی میں ایک ساتھ جمع ہو جاتے ہیں اور دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں۔
7۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے لیے:
انجیر میں موجود کلورو جینک ایسڈ شوگر کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ پوٹاشیم جو انجیر میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ 1998ء میں 10 افراد پر ایک تحقیق کی گئی جس کے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ انجیر کے پتوں کی چائے پینے سے انسولین کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔
پتوں کی چائے سے تقریباً 12 فی صد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ شوگر کے مریضوں کو خشک انجیر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوںکہ یہ خون میں شکر کی مقدار بڑھا دیتے ہیں۔
8۔ انسدادِ سرطان کی خصوصیات:
انجیر کے پودوں اور پتوں میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کے باعث کینسر کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ چوںکہ انجیر اینٹی اوکسیڈنٹ پھل ہے جو فری ریڈیکل کے اثرات اور دائمی سوزش کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انجیر بڑی آنت کے کینسر، چھاتی کے کینسر، جگر کے کینسر اور سروائیکل کینسر میں بہت مفید پھل ہے۔
9۔ ہڈیوں کی مضبوطی:
انجیر میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ سب ہڈیوں کی صحت اور نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انجیر ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان کے استعمال سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
کیلشیم صحت مند ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ انجیر میں پوٹاشیم کی موجودگی زیادہ نمک والی خوراک کی وجہ سے پیشاب میں کیلشیم کے بڑھتے اخراج کو روکنے کی استدعا رکھتا ہے۔
10۔ میل/ فی میل آرگن:
انجیر مردانہ اور نسوانی عوارض میں ایک بہترین پھل ہے۔ یہ معدنیات، جنسی ہارمون، اینڈروجن اور ایسٹروجن ہارمون کی افزائش کے لیے مؤثر ہیں۔ انجیر مختلف قسم کی جنسی کمزوری جیسے بانجھ پن دور کرنے اور تولیدی نظام کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انجیر میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو نائٹرک ایسڈ کی پیداوار بڑھاتا ہے جس کے باعث خون کی نالیاں پھیلتی ہیں۔
11۔ میکولر ڈی جنریشن کی روک تھام:
انجیر میکولر ڈی جنریشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جو بوڑھے لوگوں میں بینائی کی کمی کی بڑی ایک وجہ ہے۔
19 فوریه 2023, 12:40
1 277
🔷 انجیر کی اقسام 🔷
انجیر کی تقریباً 800 اقسام ہیں۔ تاہم قابل کاشت تقریباً 20 اقسام ہیں۔ ذیل میں چند کی تفصیل پیش خدمت ہے۔
1۔ ایڈریاٹک انجیر: اس قسم کی انجیر کی جلد ہلکی سبز ہوتی ہے۔ اس کا گودا اندر سے ہلکا گلابی ہوتا ہے۔ پھل کی جلد پتلی گودا سرخ اور ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔
2۔ سیلسٹی انجیر:یہ قسم اپنے غیرمعمولی میٹھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ عموماً اسے میٹھا انجیر کہا جاتا ہے۔ یہ کم درجۂ حرارت میں بھی نشوونما پا لیتا ہے۔
یہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری فارن ہائیٹ میں اچھی طرح پک سکتا ہے۔ اس کا پھل درمیانے سائز کا ہوتا ہے۔ اسے چبا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے بیج بھی کرچی ہوتے ہیں۔
3۔ بلیک مشن انجیر: یہ انجیر کی سب سے عام قسم ہے۔ اس پھل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ گرمی اور سردی دونوں موسم میں پھل دیتا ہے۔
کیلیفورنیا میں وسیع پیمانے پر اس کے درخت لگائے جاتے ہیں۔ یہ تقریباً 30 فٹ لمبے ہوتے ہیں۔ اس قسم کے انجیر درمیانے سے بڑے سائز کے ہوتے ہیں۔ ان کے گودے کا رنگ اسٹرابری جام سے ملتا جلتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا ہوتا ہے۔
4۔ براؤن ترکی انجیر: براؤن ترکی انجیر کے 10 سے 20 فٹ لمبے درخت ہو تے ہیں۔ یہ 10 فارن ہائیٹ تک درجہ حرارت برداشت کر لیتے ہیں۔
اس پودے کا سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ جلد بھوری سے جامنی ہوتی ہے۔ گودا ہلکا گلابی جبکہ ذائقہ دوسری اقسام کی نسبت ہلکا ہوتا ہے۔ اسے سلاد اور کوکیز کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
5۔ ڈیزرٹ کنگ عرف کنگ انجیر: یہ قسم بحرالکاہل کے شمال مغربی علاقے میں پائی جاتی ہے۔ اسے پھلنے اور پھولنے کے لیے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ قسم وافر مقدار میں پھل پیدا کرتی ہے۔ جلد سبز گودا سُرخی مائل گلابی جبکہ ذائقہ غیر معمولی طور پر میٹھا ہوتا ہے۔
6۔ کڈوتا انجیر: یہ قسم اٹلی میں پائی جاتی ہے۔ اس کے درخت 15 سے 25 فٹ تک بڑھ سکتے ہیں۔ یہ درمیانے سائز کا پھل دیتے ہیں۔ پھل پر زرد سبز سایہ ہوتا ہے۔ گودے کا رنگ گلابی ہوتا ہے۔ یہ پھل عموماً خزاں کے موسم میں پک جاتا ہے۔
7۔ وائیلٹ ڈی بورڈو انجیر: انجیر کی یہ ایک ایسی قسم ہے جسے پھلنے پھولنے کے لیے 5 فارن ہائیٹ ڈگری درجۂ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ قسم نیم بونے انجیر کے نام سے بھی مشہور ہے۔ یہ قسم دس بارہ فٹ کے درمیان لمبی ہوتی ہے۔ پھل کی جلد جامنی سے سیاہ اور ذائقہ بیر کی طرح ہوتا ہے۔ عام طور پر اس قسم کو سب سے زیادہ میٹھی سمجھا جاتا ہے۔
8۔ شکاگو گو ہارڈی انجیر: انجیر کی یہ قسم سرد سمجھی جاتی ہے۔ حالاںکہ اس کے درخت کی شاخیں انتہائی کم درجۂ حرارت کی وجہ سے مر جاتی ہیں۔ اس قسم کے پودے 10 سے 12 فٹ کے درمیان بڑھتے ہیں۔درخت پر پھل درمیانے سائز کا لگتا ہے۔ پھل کا گودا ہلکا گلابی ہوتا ہے جبکہ ذائقہ اسٹرابری کی طرح ہوتا ہے۔
9۔ ایکسل انجیر: ڈیزرٹ کنگ کی طرح ایکسل انجیر بھی مختلف آب و ہوا میں بڑھتا ہے۔ ایکسل انجیر عموماً 12 سے 20 فٹ کے درمیان بڑھتے ہیں۔ اس کا پھل درمیانے سائز کا، جلد سبز جب کہ ذائقہ شہد کی طرح ہوتا ہے۔ یہ پھل پکنے کے بعد پھٹتا نہیں اس لیے اس قسم کو بہترین سمجھا جاتا ہے۔
10۔ کارکیز ہنی ڈی لائٹ انجیر: کار کیز ڈی لائٹ انجیر کے درخت کو نیم بونے درختوں کی قسم سمجھا جاتا ہے۔ یہ 10 سے 12 فٹ کے درمیان بڑھتے ہیں۔ اس قسم کے انجیر کا پھل درمیانے سائز کا ہوتا ہے اور جلد ہلکی پیلی ہو جاتی ہے۔ اس میں عنبریں رنگ کا گودا ہوتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 12:40
1 277
🔷 انجیر (fig) 🔷
انجیر کا نباتاتی نام فکس کریکا (Ficus Carica) ہے۔ انجیر کی کاشت قدیم زمانے سے جاری ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کی ابتدا روم اور مغربی ایشیا سے ہے۔ یہ چھوٹے درخت کی ایک قسم ہے جو دیکھنے میں جھاڑی نما دکھائی دیتا ہے۔
ان پودوں کی لمبائی 7 سے 10 میٹر یا 23 سے 33 فٹ لمبی ہوتی ہے۔ درخت کی چھال سفید ہوتی ہے۔ اس کی 800 سے زائد اقسام ہیں۔ تاہم دنیا بھر میں کاشت تقریباً بیس اقسام کی ہوتی ہے۔ اس کا پھل لمبا جلد کے ساتھ جامنی یا بھورے رنگ میں پک جاتا ہے۔
پھل اندر سے میٹھا اور نرم جب کہ گودا سرخی مائل ہوتا ہے۔ انجیر کا درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ہے۔ انجیر ایک منفرد اور ذائقہ دار پھل ہے۔ اس کا سائز ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر ہوتا ہے۔
اس میں سیکڑوں بیچ پائے جاتے ہیں۔ اندرونی حصہ زیادہ تر گلابی جب کہ بیرونی حصہ سبز یا بھورے رنگ پر مشتمل ہوتا ہے۔
شمالی نصف کُرّے میں تازہ انجیر موسم گرما کے آخر سے خزاں کے شروع تک ملتا ہے۔ انجیر اعتدال پسند ٹھنڈ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ گرم آب و ہوا میں بھی نشوونما پاتے ہیں۔ انجیر کو تازہ اور خشک کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جام، رول، بسکٹ اور دیگر اقسام کے میٹھوں میں پراسیس کیا جاتا ہے۔ یہ پھل زیادہ تر خشک پیداوار اور پراسیس شدہ شکلوں میں ملتا ہے۔
کچے انجیر میں 80 فی صد جب کہ پکے انجیر میں 20 فی صد کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ خشک انجیر میں شوگر اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔ اس لیے اسے اعتدال میں کھانا چاہیے۔ انجیر کے پتے اور پھل سبھی کارآمد ہیں۔
مجموعی پیداوار: سو گرام انجیر میں یو ایس ڈی اے (USDA) کے مطابق اس کی غذائی مقدار مندرجہ ذیل ہے۔
مجموعی پیداوار: اقوام متحدہ فو سٹیٹ (FAOSTAT) کے مطابق خام انجیر کی عالمی پیداوار 1.26 ملین ٹن ہے۔ انجیر پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک میں ترکی، مصر، مراکش، الجزائر، ایران، اسپین، شام، یو ایس اے، البانیا، یونان اور برازیل کے نام شامل ہیں۔
غذائی حقائق: کیلوریز 249، پانی 30 گرام، شکر 47.9 پروگرام، غذائی ریشہ 9.8 گرام، فیٹ 0.93 گرام، کاربوہائیڈریٹس 63.9 گرام، پروٹین 3.3 گرام۔
وٹامنز / مقدار/ یومیہ ضرورت: وٹامن اے کے مساوی 0 مائیکرو گرام 0% ، تھایامین بی ون 0.085 ملی گرام 7% ، رائبو فلیون بی ٹو 0.082 ملی گرام 7% ، نیاسین بی تھری 0.62 ملی گرام 4% ، پینٹوتھینک ایسڈ بی فائیو 0.43 ملی گرام 9% ، وٹامن بی سکس 0.11 ملی گرام 8% ، فولیٹ بی نائن 9 مائیکرو گرام 2% ، وٹامن سی 1 ملی گرام 1% ، وٹامن ای 0.35 ملی گرام 2% ، وٹامن کے 15.6 مائیکرو گرام 15%۔
معدنیات / مقدار/ یومیہ ضرورت: کیلشیم 162 ملی گرام 16% ، آئرن 2 ملی گرام 15% ، مگنیشیم 68 گرام 19% ، میگنیز 0.51 ملی گرام 24% ، فاسفورس 67 ملی گرام 10% ، پوٹاشیم 680 ملی گرام 14%، سوڈیم 10 ملی گرام 1%، زنک 0.55 ملی گرام 6%۔
دفاعی مرکبات:
Phenolics, flavonoid, flavonols, acid Ascorbic, lignin، Xanthones, Stilbenes.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 12:40
1 277
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 11:59
19 فوریه 2023, ~21:27
1 277
2013ء میں بنیادی خلیوں کی مدد سے پہلا سرخ گوشت ہالینڈ کے ماہر ٹشو انجینئرنگ، مارک پوسٹ نے تیار کیا تھا۔ اس کا کباب بنا کر برگر میں کھایا گیا۔
بعد ازاں سرخ گوشت لیبارٹریوں میں تیار کیا جانے لگا۔ اواخر 2020ء میں سنگاپور لیبارٹری میں بنا سرخ گوشت بازار میں فروخت کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ مدعا یہی کہ اہل سنگاپور کو پروٹین سے بھرپور سرخ گوشت کا متبادل مل سکے اور ریاست میں اس غذا کی قلت دور ہو۔ سنگاپور کے ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 8592 افراد بستے ہیں۔یہ مناکو کے بعد دنیا کا دوسرا گنجان ترین ملک ہے۔
گنجانی کی شدت کا اندازہ یوں لگائیے کہ پاکستان کے ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 312 انسان بستے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں اسی رقبے پر 44.3 انسان آباد ہیں۔ گویا سنگاپور میں مزید انسانوں کے لیے جگہ نہیں، وہاں کھیتوں، باغات اور مویشی پروری کی خاطر رقبہ کہاں سے آئے؟ پچھلے برسوں کے دوران رقبے کی کمی اہل سنگاپور نے بڑی شدت سے محسوس کی۔وجہ یہی کہ اس دوران غذاؤں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
حتی کہ متوسط طبقے کے لوگوں نے کھانا پینا کم کر دیا کیونکہ اب ان کے پاس اتنی رقم ہی نہیں ہوتی تھی کہ مطلوبہ غذائیں خرید سکیں۔ اہل سنگاپور اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لا رہے ہیں تاکہ خوراک کا ماہانہ خرچ کم کر سکیں۔
🔹 خلوی دودھ
دودھ، پنیر، دہی اور آئس کریم وغیرہ لیبارٹری میں خلوی زراعت کی ایک اور تکنیک سے بنتے ہیں۔ گائے بھینس، بکری کا دودھ 87 فیصد پانی ہوتا ہے۔ بقیہ 13 فیصد حصہ چکنائی، پروٹین، شکر اور معدنیات رکھتا ہے۔
ماہرین لیبارٹری میں جینیاتی انجینرئنگ کے ذریعے تخلیق کردہ خمیر سے دودھ کے پروٹین بائیو ری ایکٹر میں بناتے ہیں۔
ان پروٹین میں پھر چکنائی، شکر اور معدنیات ملا کر خلوی دودھ بنایا جاتا ہے۔ یہ دودھ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تیار ہو رہا ہے۔ وہاں اس کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔
خلوی زراعت کی مدد سے بنی غذائیں دیکھنے میں تو ہو بہو قدرتی ماحول کے ذریعے وجود پائی غذاؤں جیسی ہوتی ہیں تاہم ان کا ذائقہ اکثر لوگوں کو مختلف لگتا ہے۔ دراصل کھانے والے کے ذہن میں بھی یہ بات ہوتی ہے کہ وہ لیبارٹری میں تیار شدہ غذا کھا رہا ہے۔
اس لیے نفسیاتی طور پر بھی ذائقہ تبدیل پاتا ہے، چاہے حقیقت میں زیادہ فرق نہ بھی ہو۔بہرحال ماہرین ایسے غذائی عناصر کی کھوج میں ہیں جو خلوی زراعت سے بنی تمام غذاؤں کا ذائقہ قدرتی غذا کے ذائقے سے قریب ترین لے جائیں۔ چونکہ خلوی زراعت کی غذائیں جیتے جاگتے خلیوں اور نامیات سے تیار ہوتی ہیں۔
اس لیے ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ انھوں نے انسانی صحت کو کوئی نرالا اور نیا نقصان پہنچایا ہو۔ سچ یہ ہے کہ کوئی انسان غیر صحت مند طرز زندگی اپنائے، ردی خوراک کھائے تو وہ جلد یا بدیر کسی بیماری یا طبی خلل کا نشانہ بن سکتا ہے۔
اسی طرح انسان صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر خلوی زراعت سے بنی غذائیں تناول کریں تو بیماریاں دور رہیں گی۔ گویا انسان کو عموماً مرض غیر صحت مند طرز زندگی اپنانے سے چمٹتا ہے۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر اور غریب ملک میں خلوی زراعت انقلاب لا سکتی ہے۔ کیونکہ اس کی بدولت پاکستانی قوم وافر اور سستی غذائیں پا سکے گی۔ یہی دیکھیے کہ پاکستان میں اب غریب گوشت، دودھ، انڈے ہی نہیں پیاز، آٹے وغیرہ بھی آسانی سے نہیں خرید سکتا۔
اکثر غذائیں بہت مہنگی ہو چکیں۔ اگر یہی غذائیں خلوی زراعت کی بدولت وسیع پیمانے پر بننے لگیں تو غریب بھی انھیں خرید کر زندگی سے لطف اٹھا سکے گا۔ فی الوقت خلوی زراعت سے تیار شدہ غذائیں کافی مہنگی ہیں۔ انھیں صرف ترقی یافتہ ممالک کے متمول باشندے ہی خرید پاتے ہیں۔
مگر سائنس داں بھرپور سعی کر رہے ہیں کہ زیادہ استعمال ہونے والی غذائیں مثلاً گوشت، دودھ، چکن، انڈے ، آلو، پیاز، ٹماٹر، سرخ مرچ وغیرہ تیار کرنے والے وسیع و عریض کارخانے وجود میں آ جائیں۔ اس طرح غذاؤں کی تیاری پر کم لاگت آئے گی اور وہ سستی ہو جائیں گی۔
نظریاتی طور پر اناج، سبزی اور پھل بھی بائیو ری ایکٹر میں بنانا ممکن ہے۔ مثلاً گندم کے بیجوں سے خلیے حاصل کیے۔ انھیں بائیو ری ایکٹر میں پروان چڑھا کر مذید بیج بنائے۔
اب چند بیجوں سے کئی سو ٹن گندم حاصل کرنا ممکن ہے۔ اسی طرح پام اور کنولہ کے بیج بڑی تعداد میں تیار کرنا ممکن ہے جس سے پکانے کا تیل نکلتا ہے۔ غرض خلوی زراعت ایسا زبردست انقلاب ہے جو مستقبل میں بنی نوع انسان کی زندگیاں آسان اور آرام دہ بنا دے گا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف نیٹ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 11:59
1 277
🔷 لیبارٹری میں بنے پیاز، انڈے اور چکن 🔷
تصّور کیجیے کہ آپ 2060ء میں زندہ ہیں۔چھٹی کا دن ہے۔ ناشتے سے فارغ ہو کر بازار پہنچے، گوشت، دودھ، انڈے ، سبزیاں اور پھل خریدے اور شاداں وفرحاں گھر چلے آئے۔
اس سارے عمل میں بظاہر کوئی غیرمعمولی بات نہیں سوائے ایک امر کے… یہ کہ کھانے پینے کی درج بالا ساری اشیا وسیع و عریض لیبارٹری نما کارخانوں میں تیار ہوئی ہیں۔گوشت پانے کی خاطر کوئی جانور ذبح نہیں کیا گیا۔ دودھ گائے بھینس نے نہیں دیا۔
انڈے دینے کے لئے مرغیاں نہیں پالی گئیں۔ اور سبزی و پھل کھیت یا باغ سے حاصل نہیں ہوئے… یہ ساری اشیائے خورد و نوش ایک نئی ٹیکنالوجی سے ظہور پذیر ہوئیں۔ جسے ’’خلوی زراعت‘‘ (Cellular Agriculture) کا نام دیا جا چکا ہے۔
🔹 پیداوار میں کمی
یہ کوئی سائنس فکشن نہیں بلکہ اگلے چالیس پچاس برس کے اندر اندر انسان اس قابل ہو سکتا ہے کہ تقریباً ہر غذا لیبارٹری نما فیکٹری میں تیار کر سکے۔ ظاہر ہے، یہ ایک بہت بڑا اور حیرت انگیز انقلاب ہو گا کیونکہ اس کی بدولت ہر انسان کو مطلوبہ غذا سستی اور وافر مل سکے گی۔
ابھی تو خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک میں بستے اربوں انسانوں کو پریشان و ڈپریشن زدہ کر رکھا ہے۔ غذائیں مہنگی ہونے کی بڑی وجہ پیداوار میں کمی جبکہ طلب میں اضافہ ہے۔
کرہ ارض پہ ہر سال آٹھ کروڑ سے زائد انسان جنم لیتے ہیں۔ گویا محض ایک برس میں جرمنی جتنی آبادی والا ایک نیا ملک وجود میں آ جاتا ہے۔ ظاہر ہے، ان آٹھ کروڑ انسانوں کو بنیادی ضروریات زندگی مثلاً خوراک، لباس، رہائش، تعلیم وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
مسئلہ یہ ہے، مختلف وجوہ کی بنا پر زراعت، مویشی پروری، باغبانی اور اشیائے خورد و نوش کے دیگر شعبے انسانوں کی غذائی طلب پوری نہیں کر پا رہے۔ مثال کے طور پر مویشی پالنے والے چارے اور پانی کی کمی کا شکار رہتے ہیں۔ نت نئی بیماریاں بھی مویشیوں پہ حملہ آور رہتی ہیں۔
کسان اور باغبان بیج و کھاد مہنگا ہونے اور پانی کی قلت سے پریشان رہتے ہیں۔ ان کے لیے فصل اگانا اب کافی مہنگا فعل بن چکا ہے۔ پھر قدرتی آفات مثلاً سیلاب، طوفانی بارشیں، قحط، ٹڈی دل، شدید گرمی اور سردی بھی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
آب و ہوائی اور موسمیاتی تبدیلیوں نے بوائی کا نظام درہم برہم کر ڈالا ہے۔ غرض بین الاقوامی سطح پر زراعت، گلہ بانی اور باغبانی کا نظام شکست و ریخت کا شکار ہے۔
درج بالا خرابیوں کے سبب غذائوں کی پیداوار کم ہو چکی ہے۔ اسی عمل نے خوراک مہنگی کر دی اور بھوک نے جگہ جگہ ڈیرے ڈال دئیے۔
🔹 نت نئے تجربات
پچھلے دو برس میں عالمی سطح پر غذائیں بہت مہنگی ہو چکیں ہیں۔ خوراک کی کمی سے کروڑوں انسان بھوکے مرنے لگے ہیں۔ اس زبردست بحران کی وجہ سے سائنس داں اور ٹیکنالوجسٹ خلوی زراعت کو ترقی دینے کے لیے نت نئے تجربات کرنے لگے ہیں۔
مقصد یہی کہ لیبارٹریوں میں وسیع پیمانے پر غذائیں بنانے کے عمل وضع ہو سکیں۔ لیبارٹری میں ’’بائیوری ایکٹر‘‘(Bioreactor) نامی مشین میں غذا تیار کی جاتی ہے۔ ابھی بائیو ری ایکٹر سائز میں چھوٹے ہیں۔ مگر مستقبل میں دیوہیکل بائیو ری ایکٹر بنا کر وسیع مقدار میں خوراک بنانا ممکن ہو گا۔ یوں سستی اور وافر غذائیں تیار کرنا آسان عمل بن جائے گا۔
خلوی زراعت کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ اس کا بنیادی عمل سادہ ہے۔ اس کے ذریعے انسان دوست نامیات… خلیوں، جراثیم، پھپوندی، خمیر وغیرہ کی مدد سے مطلوبہ غذائیں تیار کی جاتی ہیں۔
یاد رہے! دنیا کی ہر زندہ شے خلیوں کا مجموعہ ہے۔ چھوٹے اجسام کم اور بڑے زیادہ خلیے رکھتے ہیں۔ ان خلیوں کی کئی اقسام ہیں۔ قدرتی ماحول میں جب زندہ کے بچے کو غذائیت (پروٹین، کاربوہائڈریٹ، چکنائی، معدنیات اور وٹامن) ملے تو اس کے خلیے پلتے بڑھتے ہیں۔ یوں ایک نوزائیدہ بچہ جوان ہو جاتا ہے۔ خلوی زراعت میں یہی عمل لیبارٹری میں انجام پاتا ہے۔
🔹 ’’بنیادی خلیے‘‘
خلیوں ، جراثیم، پھپوندی اور خمیر کی مدد سے فی الوقت لیبارٹری میں گوشت، دودھ، انڈے اور پنیر بن رہے ہیں۔
نظریاتی طور پہ خلوی زراعت کے ذریعے ہر کھانے کی شے مثلاً گندم، چاول،آلو، پیاز، آم، امرود، سیب وغیرہ تیار کرنا ممکن ہے۔
گوشت بنانے کا طریق کار یہ ہے کہ ماہرین سب سے پہلے گائے، بکرے یا مرغی سے ’’بنیادی خلیے‘‘ (Stem cells) حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ خلیے ہیں جن کی مدد سے خلیوں کی کوئی بھی قسم بن سکتی ہے۔
گائے یا بکرے سے ملے بنیادی خلیے پھر بائیو ری ایکٹر میں رکھے جاتے ہیں۔ بائیو ری ایکٹر کی خوبی یہ ہے کہ خلیوں کو پلنے بڑھنے کی خاطر بالکل قدرتی ماحول دیتا ہے۔ ان خلیوں کو پھر تمام مطلوبہ غذائی اشیاء (کاربوہائڈریٹ، پروٹین، چکنائی، معدنیات، وٹامن) مطلوبہ مقدار میں مہیا کی جاتی ہیں۔اس طرح مقررہ مدت میں بنیادی خلیے پل بڑھ کر گوشت کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
19 فوریه 2023, 11:59
1 277
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 11:58
19 فوریه 2023, ~12:05
1 277
🔷 کالے چاول 🔷
سیاہ چاول، جسے "حرام چاول" یا "شہنشاہ کے چاول" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک قدیم اناج ہے۔ صدیوں سے یہ صرف چینی رائلٹی کے لیے مخصوص تھا۔
بلیک رائس آج دنیا بھر میں مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے ہلکے، گری دار ذائقہ، چبانے والی ساخت اور متعدد غذائیت اور دواؤں کے فوائد ہیں۔
بلیک رائس کیا ہے، بالکل؟ بھورے یا جنگلی چاولوں کے مقابلے میں اس کی مقبولیت کی کمی کے باوجود سیاہ چاول جنہیں "حرام چاول" یا "شہنشاہ کے چاول" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک قدیم اناج ہے جس میں چاول کی دیگر اقسام سے کہیں زیادہ صحت کے فوائد ہیں۔
چوکر (بیرونی بھوسی) کالے چاول کو گری دار میوے کا ذائقہ دیتی ہے، اور اندرونی حصے میں ایک لطیف، قدرے میٹھا ذائقہ ہوتا ہے۔ مختصر کہ یہ مزیدار ہیں.
🔹اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور (اینتھوسیانین)
اینتھوسیانین (Anthocyanin) کا استعمال مختلف قسم کے معمولی صحت کے مسائل جیسے بلڈ پریشر، سردی، پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ صحت کے بڑے مسائل جیسے ڈپریشن، بےچینی، ہارٹ اٹیک (سی وی ڈی)، بڑھاپے، کینسر، ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 چاولوں کی اقسام
https://t.me/islamwitheman/4582
🔷 بلیک رائس
https://t.me/islamwitheman/4584
🔷 سرخ چاول
https://t.me/islamwitheman/4585
🔷 کالے چاول
https://t.me/islamwitheman/4681
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 04:04
1 277
🔷 آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے 🔷
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی شکایت تقریباً ہر عمر کے افراد ہی کرتے ہیں، یہاں تک کہ کبھی کبھار سیاہ حلقے بچوں کی آنکھوں کے گرد بھی دکھائی دیتے ہیں۔
انڈین جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے 16 سے 25 سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں، جب کہ خواتین میں 81 فیصد سیاہ حلقے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے اکثریت گھریلو خواتین کی ہے۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونے کی وجوہات مختلف ہیں، جن میں جینیات، صحت، عمر اور طرز زندگی شامل ہے۔
اس کے علاوہ نیند کی کمی، پانی کی کمی اور الرجی بھی سیاہ حلقوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔
بہت سی چیزیں لوگ سیاہ حلقوں سے چھٹکارے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ کوئی کریم، کھیروں کو کیوبز کی شکل میں جما کر لگانا تاہم ان سے چھٹکارے کے لیے اہم یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے، یہ حلقے ہو کیوں رہے ہیں۔
کیونکہ جب آپ کو معلوم ہوگا کہ سیاہ حلقے ہونے کی کیا وجہ ہے، تو آپ اسی حساب سے اس کا علاج کر سکیں گے، مثال کے طور پر اگر یہ جینیاتی ہیں تو اچھی اور بہتر نیند اس سے چھٹکارے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
■ آئیے چھٹکارے کے کچھ طریقے جانیں:
🔹 اچھی نیند اور پانی کا زیادہ استعمال
سیاہ حلقوں کی سب سے عام وجہ نیند کی کمی ہے، جب ہم مکمل نیند نہیں لیتے ہیں، تو ہماری جلد ماند اور زرد نظر آنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے سیاہ حلقے مزید نمایاں ہوتے ہیں۔
زیادہ پانی پینا بھی سیاہ حلقوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ہائیڈریٹ رہنا جلد کو تازہ بنا سکتا ہے اور جھریاں بھی نہیں ہونے دیتا۔
🔹 آنکھوں کی کریم اور سیرمز
کیا ریٹینول سیاہ حلقوں میں مدد کرتا ہے؟ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ریٹینول فائدہ مند ہے لیکن وہ ہی بات ہے کہ ہر شخص کی جلد کے لحاظ سے اس کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔
آنکھوں کی کریمیں اور سیرم سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایسی مصنوعات استعمال کریں جن میں وٹامن سی، ریٹینول اور کیفین جیسے اجزاء شامل ہوں۔
🔹 گھریلو ٹوٹکے
کئی گھریلو ٹوٹکے بھی کچھ لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں لہٰذا انہیں کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، کھیرے کے ٹکڑے، ٹی بیگز، اور کولڈ کمپریسس آنکھوں کے گرد حلقوں اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
کچھ لوگ کھوپرے کے تیل سے آنکھوں کے گرد مالش بھی کرتے ہیں، وہ بھی سیاہ حلقوں سے چھٹکارے کے لیے بہترین ہیں کیونکہ اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 03:38
1 277
🔷 کیوی پھل 🔷
چیکو سے ملتا جلتا باہر سے خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے پر مشتمل رسیلا اور لذیذ ’کیوی پھل ‘ جو نہ صرف فروٹ سیلڈز کو آنکھوں کے کے لیے خوشنما بناتا ہے بلکہ کئی فوائد کا حامل ہے۔
ذائقے میں ہلکا ترش چینی خطے سے تعلق رکھنے والا قدیم زمانے سے اپنے اندر موجود غذائیت کے اعتبار سے مفید مانا جاتا ہے جو مغربی ممالک میں تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہو رہا ہے اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔
امریکی شعبہ ذراعت کی طرف سے بتائی گئی غذائی معلومات کے مطابق کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کو توانائی فراہم کرنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔
یہاں ہم کیوی پھل کے چند فوائد کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس پھل کے گرویدہ ہو جائیں گے۔
🔹 وٹامن سی سے بھرپور
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں، کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پاہا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے.
وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
🔹 بے خوابی سے نجات
تائی پے میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف تحقیقات کے مطابق کیوی پھل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو بے خوابی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل 2 کیوی پھل کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
🔹 غذائی ریشہ کا بہترین ذریعہ
یہ مزیدار پھل غذائی ریشے سے بھرپور ہے جو متعدد بیماریاں روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔
🔹 نظامِ ہضم کی بہتری
کیوی پھل میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے چناچہ یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔
🔹 وٹامنز اور منرلز کا خزانہ
کیوی پھل میں وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم، کیلشئم، آئرن اور میگنیسئم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔
🔹 تروتازہ جلد
کیوی پھل میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو تیزابی کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد چمکتی دمکتی اور تروتازہ رہے گی.
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں بہتر نتائج کے لیے کیوی پھل کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس ۔۔۔
🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013
🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521
🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522
🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524
🍊 مالٹا (Orange)
https://t.me/islamwitheman/4553
🔷 کیوی پھل
https://t.me/islamwitheman/4679
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 فوریه 2023, 00:30
1 277
👈 🌺 شب بعثت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3116
🌹 27 رجب معراج یا بعثتِ رسولؐ
https://t.me/islamwitheman/3120
🌹 بعثت پیغمبرِ اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121
🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122
🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123
🌹 معراج مبارک
https://t.me/islamwitheman/3124
🌹 واقعۂ معراج النبیؐ
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
18 فوریه 2023, 07:26
1 277
👈 🌺 شب بعثت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3116
🌹 27 رجب معراج یا بعثتِ رسولؐ
https://t.me/islamwitheman/3120
🌹 بعثت پیغمبرِ اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121
🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122
🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123
🌹 معراج مبارک
https://t.me/islamwitheman/3124
🌹 واقعۂ معراج النبیؐ
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
18 فوریه 2023, 07:25
18 فوریه 2023, ~07:26
1 277
🎅 دھوکہ 5🎅
خون عطیہ کرنے کا فراڈ، لاہور میں برسوں سے سرگرم ملزم گرفتار
متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رقم وصول کرنے کے بعد فون بند کر لیتا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کئی برسوں سے لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہا تھا۔
لاہور کے ایک رہائشی محمد اسماعیل کی والدہ ہسپتال میں داخل تھیں اور انہیں خون کی اشد ضرورت تھی۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر کئی فورمز پر خون کے عطیے کی اپیل کی اور اپنا نمبر بھی درج کیا۔ ابھی انہیں پیغام درج کیے تھوڑا وقت ہی ہوا تھا کہ ان کے فون کی گھنٹی بجی۔
محمد اسماعیل نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جیسے ہی میں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف سے بات کرنے والے شخص نے اپنا تعارف منیب محمود کے نام سے کروایا اور کہا کہ ان کا تعلق لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے ہے اور ان کا بھی وہی خون کا گروپ ہے جو میری والدہ کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک غریب شخص ہے اور ہسپتال آنے تک کے پیسے بھی نہیں۔ اس نے مجھ سے تین ہزار روپے ایزی پیسہ کروانے کے کہا۔‘
فون پر ہی محمد اسماعیل نے اس شخص کو بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ میں صرف 2200 روپے ہیں جو وہ ابھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنا ایزی پیسہ کا موبائل نمبر بھیجا۔ پیسے فوری طور پر منیب نامی شخص کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے گئے۔
یہاں سے ہی کہانی کا تکلیف دہ پہلو سامنے آتا ہے۔ جب محمد اسماعیل کو موبائل پر پیغام آیا کہ ان کے بھیجے ہوئے پیسے نکلوا لیے گئے ہیں۔
اس پیغام کے تھوڑی دیر بعد ہی منیب نے خود فون کر کے بتایا کہ پیسے نکلوا لیے ہیں اور اب وہ ہسپتال آر ہے ہیں۔ محمد اسماعیل مطمئن ہو گئےاور ڈاکٹروں کو بھی بتا دیا کہ خون کا بندوبست ہو گیا ہے۔ جب ایک گھنٹہ گزر گیا اور منیب ہسپتال نہ پہنچا تو انہیں محمد اسماعیل نے کال کی۔
محمد اسماعیل نے بتایا کہ ’جب میں نے کال کی تو نمبر بند تھا۔ میں نے دو تین بار کوشش کی تو نمبر بند ملا۔ پھر میں نے اس نمبر پر کال کی جس پر رقم بھجوائی تھی تو وہ بھی مسلسل بند تھا۔ میرے لیے یہ بڑی تکلیف دہ صورت حال تھی، میری والدہ کو خون کی اشد ضرورت تھی اور ڈاکٹر بار بار خون کا پوچھ رہے تھے۔ پھر نے ڈاکٹروں کو ساری صورت حال بتائی۔ انہوں نے بغیر کوئی وقت ضائع کیے خود ہی خون کا بندوبست کر لیا۔ لیکن اس صورت حال سے میرے کرب میں دو گنا اضافہ ہو گیا۔‘
رقم اتنی تھوڑی تھی کہ اسماعیل کو لگا کہ اب اس میں کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔ البتہ انہوں نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر انہی گروپس میں لکھ دی جہاں انہوں نے خون کے عطیے کی اپیل کی تھی۔
اس کے بعد صورت حال بدل گئی اور ایسے بہت سے لوگ سامنے آنا شروع ہو گئے جن کی تکلیف سے منیب نامی شخص نے ایسے ہی فائدہ اٹھایا تھا۔
اسد نامی ایک شخص کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ درجن سے زائد متاثرین سامنے آنے پر بات پولیس تک پہنچ گئی اور منیب کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسد بتایا کہ اس شخص نے دوسال پہلے یہی کیا تھا۔ ’ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد میں نے اس کو پکڑنے کی ٹھانی اور ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس نے بہت معافی مانگی جس کو ہم نے ویڈیو پر ریکارڈ کر لیا۔ اس نے کہا تھا کہ وہ آئندہ نہیں کرے گا۔‘
پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دو بار لوگوں نے اس کو پکڑا اور ویڈیوز ریکارڈ کر معافی منگوا کر چھوڑ دیا۔
لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ’لوگ اس کے خلاف قانونی کارروائی اس لیے نہیں کرتے تھے کہ رقم بہت تھوڑی ہوتی تھی۔ کسی سے ہزار کسی سے دو ہزار، کسی سے پندرہ سو روپے لیے گئے اور لوگ اتنی سی رقم کے لیے خاموشی میں ہی عافیت سمجھتے رہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ کئی برس سے سوشل میڈیا پر سرگرم یہ شخص خون کا عطیہ دینے کے جھانسے میں بڑی تعداد میں لوگوں سے رقم بٹور چکا ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے اور تمام متاثرین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منیب سوشل میڈیا پر خون عطیے کے بہانے ضرورت مند لوگوں سے پیسے بٹور کر اپنا رابطہ نمبر بند کر دیتا تھا۔
😱🤡😱
📚 اردو نیوز لاہور
ہفتہ 28 جنوری 2023ء
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
18 فوریه 2023, 06:41
1 277
🔷 گیس پر کھانا پکانا 🔷
گیس کے چولھے پر کھانا پکانا کتنا نقصان دہ ہے؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق۔۔۔
پوری دنیا میں کھانا پکانے کے لیے گیس چولھوں کا استعمال ہو رہا ہے، تاہم اب سائنس دانوں نے ایک تحقیق کے نتائج میں انکشاف کیا ہے کہ گیس کے چولھے پر کھانا پکانا صحت کے لیے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔
نیو سائنٹسٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گیس چولھوں سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور نہایت نقصان دہ مائیکرو ذرات (پارٹیکیولیٹ میٹر) بنتے ہیں، یہ زہریلے مادے بالخصوص پھیپھڑوں کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک زہریلے مادے ان گیسوں کا حصہ ہوتے ہیں جو گاڑیوں سے خارج ہوتی ہیں، یہ مادے پھیپھڑوں میں جا کر جلن پیدا کرتے ہیں اور یہاں تک کہ خون میں بھی داخل ہو جاتے ہیں، جس سے دل کی بیماری، کینسر اور حتیٰ کہ الزائمر کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان زہریلے مادوں سے بچوں میں دمہ کی بیماری مزید بگاڑ پیدا کر دیتے ہیں، امریکا میں بچوں میں دمہ کے 8 میں سے ایک کیس کھانا پکانے سے خارج ہونے والی آلودگی کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں اور بوڑھوں کو ان چولھوں سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، گیس کے چولھے گھر کی فضا مصروف شاہراہوں سے زیادہ آلودہ کر دیتے ہیں۔
جب ریسرچ میں شامل بچوں کو بیگ میں لگے آلودگی کے مانیٹر کے ساتھ اسکول بھیجا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ باہر سے زیادہ گھر میں شام کے وقت بچوں کو آلودگی کا سامنا تھا، جس وقت ان کے والدین کھانا پکا رہے تھے۔
امپیرئل کالج لندن کی پروفیسر فرینک کیلی کے مطابق گیس چولھے گھر کی فضا آلودہ کرنے کا بڑا سبب ہیں، یہ دمے اور صحت کے دیگر مسائل کا سبب ہو سکتے ہیں اور ان کو بدتر کر سکتے ہیں۔
محققین نے کہا کہ اگر ہم نے چولھے سے چھٹکارا حاصل کر لیا تو ہم بچوں میں دمہ کے 12.7 فی صد کیسز کو روک سکیں گے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس کے چولھے کے خطرات کے پیش نظر اگر ممکن ہو تو الیکٹرک ککر پر کھانا پکانا شروع کرنا چاہیے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚اے آر وائے نیوز اردو
ویب ڈیسک 28 جنوری 2023ء
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
18 فوریه 2023, 04:15
