ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 277
مشترکین
-124 ساعت
-27 روز
-1230 روز
آرشیو پست ها
1 277
🔷 کونڈے اہلسنت کی نظر میں 🔷
22 رجب میں، کونڈوں کی نیاز اہلسنت کی نظر میں کچھ اس طرح ہے۔۔۔
سن ھجری 122 رجب کی 22 تاریخ کی رات یعنی 21 کا دن گزار کر 22 کی رات بوقتِ نمازِ تہجد اللہ رب العزت نے سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو مقامِ غوثِیت کبری عطا فرمایا..
22 رجب کو عظیم نعمت مقامِ غوثِیت کبری حاصل ہونے کے بعد سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے صبح کے وقت اللہ رب العزت کے جانب بطورِ شکر ادا کرنے کے لیے نیاز بنوائی جو دودھ اور چاول ملا کر بنائی گئی جسے ہم کھیر کہتے ہیں..
سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ خاندانِ رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے چشم و چراغ ہیں آپ کے گھر میں ٹوٹی چٹائی اور مٹّی کے برتن ہی تھے اسی پر آپ شاکر و صابر تھے۔ آپ نے مٹی کے پیالے میں نیاز رکھ کر اپنے دوست و احباب کو بلا کر فرمایا کہ آج رات اللہ پاک نے مجھے مقامِ غوثِیت کبری عطا فرمایا اسی کا شکر ادا کرتے ہوۓ یہ نیاز آپ لوگوں کو بطورِ تبرّک پیش کرتا ہوں..
آپکے صاحب زادے سیدنا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور آپ کے دیگر مصاحبین (ساتھیوں) نے دریافت کیا (پوچھا) کہ اس نیاز میں ہمارے لیے (کیا) فائدہ ہے تو آپ نے فرمایا کہ رب کعبہ کی قسم اللہ نے جو نعمت مجھے عطا فرمائی ہے جس کا میں شکر ادا کرتا ہوں نیاز کی شکل میں اسی طرح اسی تاریخ میں جو بھی شکر ادا کرے گا اور ہمارے وسیلے سے جو دعا مانگےگا تو اللہ رب العزت اس کی مراد ضرور پوری فرماۓ گا اور دعا ضرور قبول ہوگی کیونکہ اللہ رب العزت اپنے شکر گزار بندوں کو مایوس نہیں فرماتا..
سیدنا امام جعفر صادق علیہ السلام کے پڑپوتے سیدنا امام حسن عسکری علیہ السلام سے کچھ دشمنانِ اہلِ بیت نے سوال کیا کہ جب ہمارے گھر میں پیتل، تانبے کے بہترین برتن موجود ہیں تو مٹی کے کونڈوں کی کیا ضرورت ہے؟؟
اس پر سیدنا امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارے نانا جان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے مٹی کے برتن میں کھانا..
آج مسلمانوں نے ہمارے نانا جان کی سنتوں کو ترک کر دیا ہے..
ہم نے اس نیاز کو مٹی کے پیالوں میں اس لیے ضروری قرار دیا ہے تاکہ کم از کم سال میں ایک مرتبہ ہی مٹی کے کونڈوں میں نیاز کھا کر سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادا ہو جاۓ..
22 رجب ناہی آپ کے وصال کی تاریخ ہے اور نا ہی پیدائش کی تاریخ ہے یہ تو آپ کو مقام غوثِیت کبری ملنے پر ادا کی گئی شکر کی نیاز ہے..
📚 حوالہ جات
1: منہاج الصالحين، مصنف سیدنا امام محی الدین ابن ابو بکر بغدادی
2: کشف الاسرار، مصنف سیدنا امام عبد اللہ بن علی اصفہانی
3: معدم اسرارِ اہلِ بیت، سیدنا امام محمد بن اسماعیل متقی مکی
4: مخزنِ انوارِ ولایت، سیدنا امام برہان الدین عسقلانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس ۔۔۔۔
🍛 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058
🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059
🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061
🍛 کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062
🍛 کونڈے اور عوامی غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4110
🔷 کونڈے اہلسنت کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/4671
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
13 فوریه 2023, 00:37
1 277
🔷 چہرے کو ترو تازہ رکھنے والے پھل 🔷
ہر فرد اپنے چہرے کو شاداب، ترو تازہ اور جھریوں سے پاک رکھنا چاہتا ہے جس کے لیے خواتین گھروں میں مختلف قسم کی کیمیلز سے بھرپور اشیاء استعمال کرتی ہیں، پھر چاہے وہ مہنگی کریمیں ہوں یا ادویات، فیس ماسکس ہوں یا کوئی سیرم، یہ استعمال کیے جاتے ہیں جس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسے پھلوں اور دیگر اشیا کے بارے میں بتارہے ہیں جن کے استعمال سے نہ ہی آپ کی جلد خراب ہو گی اور نہ ہی یہ جیب پر بھاری پڑیں گے۔
🔹 آملہ
ماہرین کے مطابق آملہ میں قدرت نے خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھی ہے، اس سے خون شفاف ہو جاتا ہے جس کے باعث چہرے پر دانے، دھبے نہیں ہوتے۔
کچھ افراد یہ بھی کہتے ہیں کہ آملہ رنگ صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
🔹 کھٹاس والے پھل
کینو، مالٹا، چکوترے جیسے کھٹاس والے پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتے ہیں، جو کہ جلد کو جوان رکھنے اور رنگت نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
🔹 سبز چائے
سبز چائے میں استعمال ہونے والی پتی میں تناؤ سے چھٹکارے کی خوبی پوشیدہ ہے، سبز چائے کے استعمال سے تناؤ اور تھکاوٹ کے آثار جلد پر مرتب نہیں ہوتے اور جلد تازہ رہتی ہے۔
🔹 انار
ایک انار سو بیمار والا محاورہ تو ہر کسی نے ہی سنا ہے، تاہم اس پھل کا شمار بھی کھٹے پھلوں میں ہوتا ہے، انار کو قدرت نے جتنا ذائقہ دار بنایا ہے، اتنی ہی خوبیاں بھی رکھی ہیں۔
انار خون میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور خراب جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
🔹 اسٹرابیری
اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو آپ کی جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے اور ساتھ ہی وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے جلد پر ایک شیلڈ بناتی ہے جو جلد کو نقصانات سے بچاتی ہے۔
🔹 سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی6 پایا جاتا ہے، یہ بیج اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں جو انفیکشن سے آپ کی جلد کو بچاتے ہیں۔
اسی لیے وہ خواتین یا وہ حضرات، جو چاہتے ہیں کہ ان کی جلد کسی قسم کی بیماری سے محفوظ رہے، وہ ان بیجوں کو اپنی غذا میں شامل کرلیں۔
🔹 امرود
امردو میں اینٹی ایکسیڈینٹ کی خوبیاں ہونے کے باعث یہ پھل ناصرف جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے بلکہ جلد پر پڑ جانے والی جھریوں کو بھی دور کرتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4663
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
26 ژانویه 2023, 22:46
1 277
🔷 ذیابیطس میں بادام کھانے کا فائدہ 🔷
ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح، دوپہر اور رات کو کھانے سے 30 منٹ قبل چند بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ پہلے ناشتے پھر دوپہر اور رات کے کھانے سے 30 منٹ قبل 20 گرام (مجموعی طور پر 60 گرام) بادام کھانے سے غذا کے بعد بڑھنے والی بلڈ شوگر کی سطح کو 20 فیصد تک کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہم نے طویل عرصے تک کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے جسم پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں ہونے والے اضافے کو نظرانداز کر دیتے ہیں، حالانکہ موجودہ عہد میں ایسی غذا کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کو علم ہی نہیں کہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اولین نشانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کریں تو وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ 2 کے عارضے کے شکار ہو سکتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ ہر کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے نا صرف ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں میں اس بیماری کی پیچیدگیوں کی روک تھام بھی ممکن ہے۔
تحقیق میں خالی پیٹ باداموں کے استعمال سے کھانے کے 2 گھنٹے بعد بھی بلڈ شوگر کی سطح میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
تحقیق کے دوران لوگوں کا جائزہ 3 ماہ تک لیا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات طویل المعیاد ہوتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون میں چکنائی اور ورم کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن اور کلینیکل نیوٹریشن ESPEN میں شائع ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 بادام (ALMOND)
https://t.me/islamwitheman/4496
🔷 بادام کھانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4497
🔷 روغن بادام ( Almond Oil)
https://t.me/islamwitheman/4502
🔷 چند باداموں سے معدہ صحتمند
https://t.me/islamwitheman/4503
🔷 بھگو کر بادام کھانا
https://t.me/islamwitheman/4661
🔷 ذیابیطس میں بادام کھانے کا فائدہ
https://t.me/islamwitheman/4662
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
26 ژانویه 2023, 22:42
1 277
🔷 بھگو کر بادام کھانا 🔷
بادام صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں جس کی وجہ اس گری میں فائبر، وٹامن ای اور دیگر غذائی اجزا کی موجودگی ہے۔
مگر بیشتر افراد کے خیال میں باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
درحقیقت ایسے افراد کی کمی نہیں جو رات بھر باداموں کو کسی برتن میں بھگو کر رکھتے ہیں اور صبح کھا لیتے ہیں۔ مگر کیا واقعی بادام بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟ اس بارے میں سائنس کی رائے جان لیں۔
مگر اس سے پہلے بادام بھگو کر کھانے کی عادت کے ممکنہ فوائد جان لیں۔۔۔
🔷 نظام ہاضمہ میں ممکنہ بہتری
باداموں کی ساخت سخت ہوتی ہے اور اس وجہ سے اس گری کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
مگر پانی میں بھگو کر رکھنے سے بادام نرم ہو جاتے ہیں اور ہمارے جسم کے لیے انہیں ہضم کرنا کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ بادام بھگو کر کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہو سکتا ہے۔
مخصوص غذائی اجزا کے جذب ہونے کی شرح بڑھ سکتی ہے۔
باداموں کو بھگونے سے انہیں چبانا آسان ہو جاتا ہے جس سے غذائی اجزاء کے حصول میں مدد ملتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق باداموں کو بھگو کر کھانے کے بعد لوگ اس گری کو زیادہ اچھی طرح چباتے ہیں جس سے زیادہ غذائی اجزاء خارج ہوکر جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
اسی طرح ہمارا معدہ ان غذائی اجزاء کو زیادہ بہتر طریقے سے جذب کر پاتا ہے۔
🔹 ذائقہ بہتر ہوسکتا ہے
بادام کو بھگو کر رکھنے سے اس کے ذائقے پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
خام بادام سخت اور کرکرے ہوتے ہیں جن کا ذائقہ ہلکا سا تلخ ہو سکتا ہے، مگر پانی میں رہنے سے بادام نرم ہو جاتے ہیں جس سے تلخ ذائقہ بھی گھٹ جاتا ہے۔
تو کیا بادام بھگو کر کھانا زیادہ فائدہ مند ہے؟
اگرچہ بادام بھگو کر کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوسکتا ہے اور غذائی اجزاء کی دستیابی بڑھ جاتی ہے مگر خشک بادام بھی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
یہ گری فائبر، پروٹین اور صحت کے لیے مفید چکنائی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے جبکہ اسے کھانے سے وٹامن ای، میگنیشم اور دیگر متعدد غذائی اجزاء جسم کو ملتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق باداموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے متعدد دائمی امراض بشمول امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ مل سکتا ہے۔
بادام کھانے کی عادت سے جسمانی وزن، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔
تو بادام بھگو کر کھانے سے جسم کے لیے کچھ غذائی اجزاء کو جذب کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ مگر اس کے بغیر بھی بادام صحت کے لیے اتنے ہی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
بادام کو جس طرح بھی کھائیں اس سے صحت کو فائدہ ہی ہوتا ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 بادام (ALMOND)
https://t.me/islamwitheman/4496
🔷 بادام کھانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4497
🔷 روغن بادام ( Almond Oil)
https://t.me/islamwitheman/4502
🔷 چند باداموں سے معدہ صحتمند
https://t.me/islamwitheman/4503
🔷 بھگو کر بادام کھانا
https://t.me/islamwitheman/4661
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
26 ژانویه 2023, 22:37
1 277
🔷 دوستی کے درجات 🔷
عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ زیادہ تر 'دوست' لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں، اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ایک بھی لیول 12 کا دوست نہیں ہے۔
■ دوستی کے درجات یہ ہیں:
1. زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔
2. جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
3. سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
(یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)
4. ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔
5. صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں)
6. رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں۔
7. صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔
بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو۔
8. خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔
9. انیس
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں۔
10 نجی
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔
11. صفی
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔
12. قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔
اور ان سب سے بڑھ کر۔۔۔
13۔ حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبه پر فائز ہوتا ہے۔ يعنی وہ انسان جس سے بے لوث محبت ہو۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
26 ژانویه 2023, 22:31
1 277
🔷 مصنوعی گوشت 🔷
مصنوعی گوشت سے تیار ڈشیں اب مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
دنیا بھر میں گوشت خوری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس کی ضروریات پورا کرنے کیلئے صرف مویشیوں کی پیداوار اور افزائش میں اضافہ کرنا ہی کافی نہیں ہوگا۔
اس بحران پر قابو پانے کیلئے سائنسدان اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور کافی حد تک مختلف ذرائع سے گوشت کو مصنوعی طریقے سے تیار کرنے کیلئے کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے سائنسدانوں نے لیبارٹری میں جانوروں کے خلیوں سے گوشت تیار کیا ہے جو بہت جلد لوگوں کے دسترخوانوں کی زینت بنے گا اور آنے والے دنوں میں اس کی تیاری میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
اس گوشت کو کلین میٹ، کلچرڈ میٹ اور ان وٹرو میٹ بھی کہا جاتا ہے جو مصنوعی طور پر تیار کیے جانے والا اصلی گوشت ہے جسے براہ راست جانوروں کے خلیوں سے لیباٹری میں تیار کیا جاتا ہے۔
ایک صحت مند جانور سے اس کے خلیات لینے کے بعد جسے اس عمل میں کوئی نقصان نہیں پہنچتا، انہیں ایک بڑے ٹینک میں رکھا جاتا ہے جہاں انہیں غذائی اجزاء فراہم کیے جاتے ہیں جب تک کہ وہ تقسیم در تقسیم اور بڑھتے نہ جائیں۔
مصنوعی گوشت تیار کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان پُرامید ہیں کہ وہ جلد ہی اس گوشت کو مختلف ریستورانوں میں گاہکوں کو پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کیلئے انہوں نے اعلیٰ درجے کے ماہر باورچیوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔
سربراہان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی تک پہنچنے اور بڑی مارکیٹوں میں مصنوعی گوشت کو پہچانے کیلئے کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے، کمپنیوں کو پیداوار بڑھانے کے لیے مزید فنڈز کی بھی ضرورت ہے جس سے وہ اپنے بیف اسٹکس اور چکن بریسٹ زیادہ سستی قیمت پر گاہکوں کو پیش کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ ایک مشکل یہ بھی ہے کہ ابتداء میں مصنوعی گوشت کی فروخت کیلئے خریداروں کو راغب کرنے میں بھی دشواری ہوسکتی ہے کیونکہ لوگ اسے خریدنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریںگے۔
واضح رہے کہ مذکورہ مصنوعی گوشت مویشیوں سے جمع کردہ خلیوں کے ایک چھوٹے سے نمونے سے اخذ کیا جاتا ہے جس میں بعد میں دیگر غذائی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں جو اسٹیل کے بڑے برتنوں میں تیار کیے جاتے ہیں اس عمل کو بائیو ری ایکٹر کہا جاتا ہے تیاری کے بعد یہ گوشت بالکل اصلی گوشت کی طرح نظر آتا ہے جو اسی طرح ذائقہ دار اور غذایئت سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں خوراک اور ادویات کے امریکی نگران ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے کیلیفورنیا کی ایک کمپنی کے تیار کردہ مصنوعی گوشت کو انسانی استعمال کے لیے محفوظ قرار دینے کے بعد لیب میں بنائی گئیں گوشت کی مصنوعات اب جلد برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے شیلف میں نظر آ سکتی ہیں۔
ابھی صرف سنگاپور ہی ایسا ملک ہے جہاں اس مصنوعی گوشت کی خرید و فروخت کی قانونی طور پر اجازت دی گئی ہے تاہم امریکا میں بھی بہت جلد یہ گوشت فروخت کیلئے مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارت میں لوگوں کی اکثریت اپنے مذہبی عقائد کے پیش نظر گوشت کھانا پسند نہیں کرتی لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مصنوعی گوشت ان لوگوں کے لیے بھی کھانے کے قابل ہے۔
📚 اے آر وائے نیوز
ویب ڈیسک 23 جنوری 2023ء
https://t.me/islamwitheman/4658
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 ژانویه 2023, 04:52
1 277
■ ماہ رجب کے حوالے سے پوسٹس لنکس۔۔۔
🔷️ ماہ رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/2945
🔷️ لیلةالرغائب کی فضیلت اور اعمال
https://t.me/islamwitheman/2961
🌹 ولادت باسعادت امام محمد باقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2964
🌹 تعارف امام محمد باقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2965
🌹 شہادت حضرت امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2968
🌹 امام ہادیؑ کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/2969
🌹 ولادت باسعادت امام علی نقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2971
🌹 ولادت مبارک امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2972
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اصغرؑ
https://t.me/islamwitheman/2980
🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2987
🌹 حضرت امام محمد تقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2989
🌹 امام جوادؑ کی تبلیغی روش
https://t.me/islamwitheman/2990
🔷️ ایام البیض
https://t.me/islamwitheman/2996
🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997
🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3009
🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3010
🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3011
🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012
🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013
🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3014
🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015
🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016
🔷️ وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017
🌹 مولا علیؑ کے متعلق ویڈیوز
https://t.me/islamwitheman/3018
https://t.me/islamwitheman/3019
https://t.me/islamwitheman/3020
https://t.me/islamwitheman/3021
🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027
🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://t.me/islamwitheman/3029
🌹 شہادت جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3034
🌹 عقیلہ بنی ہاشمؑ
https://t.me/islamwitheman/3035
🌹 جناب زینبؑ اور نماز شب
https://t.me/islamwitheman/3036
🌹 حضرت ام البنینؑ
https://t.me/islamwitheman/3041
🌹 زیارت ام البنین سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3042
🌹 ولادت باسعادت سکینہؑ بنت الحسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3046
🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
https://t.me/islamwitheman/3047
🔷️ کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058
🔷️ نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059
🔷️ کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061
🔷️ کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062
🔷️ غزوہ خیبر
https://t.me/islamwitheman/3082
🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3093
🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3094
🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3095
🌹 امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3096
🌹 امام موسٰیؑ ابن جعفر الکاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3097
🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں
https://t.me/islamwitheman/3098
🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ
https://t.me/islamwitheman/3104
🌹 تاریخ حضرت ابوطالبؑ
https://t.me/islamwitheman/3105
🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسولؐ؟
https://t.me/islamwitheman/3120
🌹 بعثت پیغمبر اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121
🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122
🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123
🌹 معراج
https://t.me/islamwitheman/3124
🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3126
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 واقعہ معراج النبیؐ
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 ژانویه 2023, 01:37
1 277
■ ماہ رجب کے حوالے سے پوسٹس لنکس۔۔۔
🔷️ ماہ رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/2945
🔷️ لیلةالرغائب کی فضیلت اور اعمال
https://t.me/islamwitheman/2961
🌹 ولادت باسعادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/2964
🌹 تعارف امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/2965
🌹 شہادت حضرت امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/2968
🌹 امام ہادی کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/2969
🌹 ولادت باسعادت امام علی نقی
https://t.me/islamwitheman/2971
🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/2972
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اصغر
https://t.me/islamwitheman/2980
🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقی
https://t.me/islamwitheman/2987
🌹 حضرت امام محمد تقی
https://t.me/islamwitheman/2989
🌹 امام جواد کی تبلیغی روش
https://t.me/islamwitheman/2990
🔷️ ایام البیض
https://t.me/islamwitheman/2996
🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997
🌹 ولادت باسعادت حضرت علی
https://t.me/islamwitheman/3009
🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علی
https://t.me/islamwitheman/3010
🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علی
https://t.me/islamwitheman/3011
🌹 حضرت علی کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012
🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013
🌹 یعسوب الدین مولا علی
https://t.me/islamwitheman/3014
🌹 حضرت علی کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015
🌹 حضرت علی سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016
🔷️ وصیت مولا علی موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017
🌹 مولا علی کے متعلق ویڈیوز
https://t.me/islamwitheman/3018
https://t.me/islamwitheman/3019
https://t.me/islamwitheman/3020
https://t.me/islamwitheman/3021
🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027
🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://t.me/islamwitheman/3029
🌹 شہادت جناب زینب عالیہ
https://t.me/islamwitheman/3034
🌹 عقیلہ بنی ہاشم
https://t.me/islamwitheman/3035
🌹 جناب زینب اور نماز شب
https://t.me/islamwitheman/3036
🌹 حضرت ام البنین
https://t.me/islamwitheman/3041
🌹 زیارت ام البنین سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3042
🌹 ولادت باسعادت سکینہ بنت الحسین
https://t.me/islamwitheman/3046
🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہ
https://t.me/islamwitheman/3047
🔷️ کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058
🔷️ نذر و نیاز امام جعفر صادق
https://t.me/islamwitheman/3059
🔷️ کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061
🔷️ کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062
🔷️ غزوہ خیبر
https://t.me/islamwitheman/3082
🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3093
🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3094
🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3095
🌹 امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3096
🌹 امام موسٰی ابن جعفر الکاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3097
🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں
https://t.me/islamwitheman/3098
🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3104
🌹 تاریخ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3105
🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسول؟
https://t.me/islamwitheman/3120
🌹 بعثت پیغمبر اسلام
https://t.me/islamwitheman/3121
🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122
🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123
🌹 معراج
https://t.me/islamwitheman/3124
🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3126
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
🌹 امام حسین کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 واقعہ معراج النبی
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 ژانویه 2023, 01:26
24 ژانویه 2023, ~01:37
1 277
🌹 ماہ رجب المرجب (تہوار) 🌹
https://t.me/islamwitheman/4654
🔷 یکم رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام محمد باقِر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2964
🔶 3 رجب المرجب:
یومِ شہادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2968
🔷 5 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2971
🔷 9 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت علی اصغر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2980
🔷 10 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2987
🔷 13 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3009
🔶 15 رجب المرجب:
یومِ شہادت بیبی زینب عالیہ سلام اللہ علیہا
https://t.me/islamwitheman/3034
🔷 18 رجب المرجب:
یومِ عقد مولا علیؑ و بیبی ام البنینؑ
https://t.me/islamwitheman/3041
🔷 20 رجب المرجب:
یومِ ولادت باسعادت سکینہؑ بنت الحسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3046
🔷 22 رجب: المرجب:
نذر امام جعفرِ صادق علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3058
🔷 24 رجب المرجب:
فتحِ خیبر بدستِ امیر المومنین حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3082
🔶 25 رجب المرجب:
یومِ شہادت حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3093
🔶 26 رجب المرجب:
یومِ رحلت حضرت ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3104
🔷 27 رجب المرجب:
یومِ بعثت پیغمبر اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121
یومِ معراج النبیؐ (اہلسنت کے ہاں)
https://t.me/islamwitheman/3124
🔶 28 رجب المرجب:
امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
اللّٰه تبارک وتعالٰی ہم سب کو ماہِ رجب میں روزے رکھنے، صدقہ دینے اور دیگر عبادات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اس مہینے کی برکتیں عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 ژانویه 2023, 01:24
1 277
🌹 سید محمدؑ ابن علی الہادیؑ 🌹
سيّد محمّد کی کنیت ابوجعفر اور آپ امام علی نقی الهادى (عليه السلام) کے بڑے بیٹے ہیں سید محمد مشھور و معروف تھے سبع الدجیل کے نام سے یعنی شیر مرد دجیل، آپ ایک عظیم الشان شخصیت معروف تھے۔
شیعوں کا گمان تھا کہ امامت سید محمد کے کندھے پے آئے گی کیونکہ بڑے بیٹے تھے اور اس کے علاوہ لوگوں نے جب ان کے اندر اخلاقی کمالات کو دیکھا تو اور بھی مطمئن ہو چکے تھے کہ یہی امام بنیں گے لیکن موت نے اجازت نہ دی امام ہادی (علیہ السلام) کی زندگی ہی میں انتقال کر گئے۔
سید محمد کی ولادت مدینہ میں ہوئی آپ کے بابا کو عباسی خلیفہ نے سامراء جانے کے لیے مجبور کر دیا۔ سید محمد ابھی بہت چھوٹے تھے کہ انہیں امام مدینہ میں ہی چھوڑ گئے۔ جیسے سفر کے قابل ہوئے تو اپنے بابا سے جا ملے جب وہاں کے حالات دیکھے تو ارادہ کیا کہ مدینہ واپس چلے جائیں۔ جب مدینہ کا سفر شروع کیا تو راستے میں بلد کے مقام پر شدید مریض ہوگئے اور وہیں پر ہی انتقال کر گئے اور آج آپ کی مزار بھی بلد ہی میں واقع ہے۔[1]
آپ کی عمر جو ہے وہ تقریباً 20 سال لکھی گئی ہے اور بلد میں اس وقت کے لوگوں نے ایک مزار تیار کی تھی اور ایک گنبد بھی بنایا تھا لیکن بعد میں حضرت آيت اللّه العظمٰى ميرزا محمد حسن شيرازى نے ایک عظیم الشان مقبرہ بنوایا اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ یعنی تقریباً آدھا قرن بعد حاج آقا محمد قمى جو کہ بیٹے تھے آيت اللّه حاج آقا حسين طباطبايى قمى کے انہوں نے دوبارہ بڑا گنبد بنانے کا حکم صادر کیا اور ان کی مزار کے ساتھ ایک برا صحن بھی بنوایا اور آج جو آپ لوگ دیکھتے ہیں یہ وہی حاج آقا محمد قمى کا بنوایا ہوا ہے یہ مزار بغداد سے شمال جاتے ہوئے راستے میں آتی ہے اور بغداد سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔[2]
اس مزار پر آپ کو ہر مذھب اور ہر قسم کے لوگ نظر آئیں گے شیعہ مذھب کے مجتھدین، علماء، محدثین اور مؤمنین کثیر تعداد میں نظر آئیں گے۔
اس مزار پر معجزات اور کرامات کو بھی دیکھا گیا ہے۔ جلیل القدر عالم میرزا محمد تہرانی اور اسی طرح علامہ شیخ محمد علی اردوبادی نے ان کرامات اور معجزات پر کتابیں بھی لکھی ہیں کیونکہ ان دو بزرگوار کے خود اپنے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آئے کہ جس کی وجہ سے انہوں نے ان کے تمام معجزات کو لکھا۔[3]
یہ ایسی شخصیت ہیں کہ نہ فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ اہلسنت بھی ان کی مزار پر آتے ہیں اور اپنی مرادیں پائی ہیں۔ اسکی ایک وجہ یہ ہے اس مزار پر مشھور ہے کہ کوئی بھی جوٹھی قسم نہیں کھا سکتا اس پورے علاقے میں اگر کوئی کہے سید محمد پر جا کے قسم کھاؤ گے تو دوسرا فورا پیچھے ہٹ جاتا ہے وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جوٹھی قسم کھانے سے اسی وقت سزا ملتی ہے۔[4]
شيخ كلينى کا کہنا ہے کہ جب سید محمد امام ہادی (علیہ السلام ) کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوتا ہے تو بنی ہاشم کا ایک گروہ تسلیت پیش کرنے کے لیے امام ہادی (علیہ السلام) کے گھر جاتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ صحن میں 150 آدمی کہ جو آل ابیطالب میں سے ہیں وہ سب امام کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں کہ ایک مرتبہ امام حسن (علیہ السلام) گھر میں داخل ہوئے اور ان کا گریبان چاک تھا آئے اور امام ہادی (علیہ السلام) کو تسلیت پیش کرتے ہیں اس بعد امام ہادی (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو مخاطب ہو کر کہا:
«يا بُنَىَّ احْدِثْ للَّهِ شُكْراً فَقَدْ احْدَثَ فيكَ امْراً»[5]
بیٹا ! خدا کا شکر بجا لاؤ کیونکہ اس نے حق تمہارے لیے حکم کیا ہے۔
اس روایت کے الفاظ مختلف اعتبار سے بیان ہوئے ہیں لیکن مضمون سب کا ایک ہی ہے۔[6]
یہ روایت در حقیقت ہمیں سید محمد کا مقام و منزلت بیان کر رہی ہے اور یہ بات بھی واضح ہو جائے کہ لوگ کیونکہ ان کا بہت احترام کرتے تھے اور ان کو امام ہادی (علیہ السلام) کے بعد اپنا امام مانتے تھے لیکن امام علی نقیؑ کی زندگی میں ہی ان کی وفات نے اس گمان کو ختم کر دیا اور یہ واضح ہو گیا کہ امام علی النقیؑ کے بعد امامت امام حسن العسکریؑ کو ہی ملے گی۔
آپ کی تاریخ وفات 29 جمادی الثانی 252ھ بتائی جاتی ہے۔
سید محمد کی نسل آپ کے پوتے شمس الدین محمد جو میر سلطان بُخاری کے نام سے مشہور تھے، کے ذریعے آگے چلی۔ اسی طرح سادات آل بَعاج جو عراق اور ایران کے بعض مناطق میں زندگی بسر کرتے ہیں، آپ کی نسل سے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 حوالے جات
[1] سامرا اور بغداد کے درمیان ۔
[2] المجدى: 130، مراقد المعارف: 2/ 262.
[3] الامام الهادى من المهد الى اللحد، ص 137.
[4] النجم الثّاقب، ص 114.
[5] كافى، ج 1، ص 326.
[6] كافى، ج 1، ص 326.
[7] على رفيعى، تاريخ زندگانى امام هادىؑ، ص14.
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
23 ژانویه 2023, 00:39
