ch
Feedback

不要被骗子欺骗!Telemetrio 会找到并标记这些频道 👉 如果想查看标记,请订阅

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

前往频道在 Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

显示更多
1 277
订阅者
+124 小时
无数据7 天
-1030 天
帖子存档
photo content
24 2月 2023, 23:22

🔷 مونگ کی دال کے فائدے 🔷 مونگ کی دال کولیسٹرول اورہائی بلڈ پریشر کا غذائی علاج۔۔۔ آپ کے اور ہمارے گھر میں ایک بہت جادوئی دال موجود ہے جو نہ صرف کولیسٹرول گھٹاتی ہے بلکہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے۔ اسے ہم مونگ کی دال کہتے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ چند برسوں میں مونگ کی دال پر بہت تحقیق کی گئی ہے۔ مونگ کی دال بدن میں اینجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم ( اے سی ای) کو روکتی ہے۔ یہ خامرہ دل کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے کیونکہ یہ شریانوں کو سخت اور تنگ کرتا ہے۔ جرنل ہیومن اینڈ ایکسپیریمنٹل ٹاکسی کولوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دالیں اور لوبیا ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتی ہیں۔ مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور یوں پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونگ کی دال ایک ماہ تک استعمال کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر کو مؤثر انداز میں قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس دال میں فینولز اور پیپٹائڈز کی وافر مقدار ہوتی ہے جو پورے جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔ مونگ کی دال کا تیسرا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں میگنیشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ میگنیشیئم جسم پر کئی اہم اثرات کی وجہ بنتا ہے۔ بدن میں اس کی مناسب مقدار دل کے دورے اور فالج سے بچاتی ہے۔ اس سے قبل میگنیشیئم کا ایک مطالعہ کیا گیا۔ اس میں 40 سے 79 برس کے 58 ہزار افراد پر میگنیشیئم کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سروے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ میگنیشیئم کی درست مقدار فالج اور دل کے دورے کا خطرہ 51 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 2月 2023, 15:03

یہ تمام علامات ہر مریض میں نہیں ہوتیں کسی میں کوئی علامات اور کسی میں کوئی علامت ملتی ہے لیکن اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ بیماری بڑھ کر معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کا علاج کروانا بہت ضروری ہے کیونکہ علاج اس کے بڑھنے والی علامات کو روک دیتا ہے جس سے بیماری بڑھ کر معذوری کا سبب نہیں بنتی۔ ملٹیپل اسکلر وسس کن لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ کم عمر کے لوگوں میں معذوری کی ایک وجہ ہے یہ اکثر جوان لوگوں پر حملہ کرتی ہے اور لوگوں کی زندگی کے روزمرہ کے معاملات میں مشکلات پیدا کردیتی ہے۔ اس کی تشخیص عام طور پر 20 سال سے 40 سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ یہ مردوں کی بنسبت عورتوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ دنیا میں ہر 3000 افراد میں سے کوئی ایک اس بیماری کا شکار ہوتا ہے۔ اس کی علامات جسم اور دماغ کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہیں، اس سے متاثر 90 فیصد مریض تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا افراد 15 سال کے اندر اندر 50 فیصد چلنے پھرنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔ 20 فیصد افراد کو آنکھوں سے کم دکھائی دیتا ہے یا پھر بینائی ختم ہو جاتی ہے۔ اور 80 فیصد مثانے کی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں، عام لوگوں کی بنسبت ملٹیپل اسکلروسس کے مریض دو گنا ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ اور عام لوگوں کے مقابلے میں اس بیماری کے مریض بے خوابی (یعنی نیند کا نہ آنا) کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ■ علامات جسم کے کسی حصے کا سن ہوجانا، پٹھوں کی کمزوری، جسم میں درد، چلنے پھرنے میں مشکلات، سوچنے یا توجہ دینے میں مشکلات، جنسی ناکارکردگی اور مسلسل تھکاوٹ پائی جاتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ اس میں کوئی سی بھی علامات مسلسل رہیں تو ڈاکٹر کو ضرور دکھا کر علاج کروائیں تاکہ معذوری سے بچا جا سکے۔ ■ اقسام آر آر ایم ایس (وقفے وقفے سے بار بار ہونے والی قسم ہے یہ سب سے زیادہ عام قسم ہے اور 85 فیصد مریض اس کا شکار ہوتے ہیں، اس میں علامات بار بار آتی اور جاتی رہتی ہیں۔) اس میں علامات وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اور بعض دفعہ مریض مکمل صحت یاب بھی ہو جاتا ہے۔ 🔹2۔ Secondary Progressive SPMS اس میں مریض پر پہلے حملہ وقفے وقفے سے ہوتا ہے، زیادہ تر مریض جن میں ابتدائی علامات RRMS کی طرح پائی جاتی ہیں لیکن آخر میں یہ بہت زیادہ بڑھ کر معذوری پیدا کردیتی ہیں۔ 🔹3۔ Primary Progressive MS PPMS یہ وہ قسم ہے جس میں شروع سے ہی علامات میں اضافہ ہوتا ہے یہ اعصابی نظام میں بڑھتی ہوئی خرابی سے ہوتی ہے۔ (جسمانی یا ذہنی) معذوری ہو جاتی ہے۔ ■ ہومیوپیتھک علاج: 1۔ فاسفورس Phosphorous دماغی قوت کو بحال کرنے کے لیے عمدہ دوا ہے اگر مریض کو سٹروک ہوں یا سر میں خون جمع ہو گیا ہو، نازک اندام، نازک مزاج اور نہایت حساس مریض دماغ تھکا تھکا سا اور یادداشت کمزور، بادل کی گرج چمک سے ڈرنا۔ 2۔ زنکم میٹ Zincum Metallicum حافظہ خاصا کمزور اور مریض یا بچہ وہی دہرائے جو اس سے کہا جائے۔ شور و غل ناقابل برداشت، اعضا میں کپکپاہٹ ہو اس کی اہم ترین نشانی یہ ہے کہ مریض کے پاؤں بے چین ہوتے ہیں ہر وقت ہلتے رہتے ہیں۔ 3۔ بفو۔Bufo پیدائشی طور پر کمزور دماغ بچے جن کو مرگی کے دورے بھی پڑیں۔ 4۔ فاسفورک ایسڈ Phosphoric Acid جنسی تجاوزات کی وجہ سے بھی بعض اوقات دماغی اور جسمانی کمزوری ناکام محبت یا بے پناہ غم یا بہت بڑا دھوکہ کھانے کی وجہ سے سوچیں منتشر۔ 5۔ میڈورنیم Medoorhinum حافظہ کمزور ہو جاتا ہے، بچوں کو اپنے اسکول کے کام پر توجہ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ املا اکثر غلط ہو جاتی ہے لکھتے وقت فقرے میں اہم لفظ لکھنا بھول جاتا ہے۔ نام، شکلیں اور اعداد و شمار یاد نہیں رہتے۔ 6۔ لیک کینیم Laccaninum غائب دماغ اور بھلکڑ۔ چیزیں رکھ کر بھول جائے، چیزیں خرید کر اور پیسے دے کر خالی ہاتھ گھر آجائے، گفتگو اور تحریر میں الفاظ چھوڑ دے۔ 7۔ کالی فاس Kali Phos اعصاب اور دماغ کے لیے بہترین دوا ہے اس کے مریض نہایت نروس، تھکے تھکے اور افسردہ رہتے ہیں، لوگوں سے کتراتے ہوں، دماغ جیسے بجھا بجھا سا ہو کوئی چیز یاد نہ رہے، گھر سے کسی کام سے جائیں اور راستے میں بھول جائیں کہ کہاں اور کیوں جا رہے ہیں؟ نیند کی کمی، راستہ بھول جانا، رات بھر جاگنا۔ 8۔ کارسی توسن Carcinoma دماغی مسائل کی بہترین دوا ہے اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا ہے۔ 9۔ کالی برومیٹم Kali Bromatum جنسی بے اعتدالی کے باعث سوچ ڈسٹرب ہو جائے، دماغ ٹھیک کام نہ کرے، حرکات و سکنات کے توازن میں فرق آجائے، یعنی چال چلن کی خرابی کی وجہ سے چلنے میں لڑکھڑاہٹ محسوس کرے۔ 10۔ اناکارڈیم Anacardium فیصلہ نہ کر پانا، ہر کام کے لیے دو فیصلے سوچنا کہ یہ کیا جائے یا یہ کیا جائے؟ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی دوائیں اعصابی امراض کی ہیں۔ 📚 یہ معلومات ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/4698 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 2月 2023, 15:01

🔷 اعصابی کمزوری اور علاج 🔷 ✍ ہومیو ڈاکٹر عطیہ وقار اعصابی کمزوری کا مطلب ہے؟ دماغ اور اعصاب کا کمزور ہونا، جس کی وجہ سے جسم اور اس کے اعضا پر ان کا کنٹرول کمزور پڑ جاتا ہے اور طرح طرح کی تکالیف ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ پاکستان کی 95 فیصد آبادی اعصابی کمزوری کا شکار ہے اور ان کی اکثریت روبہ صحت بھی تب ہوتی ہے جب آرام کا وقت اعتدال پر لاتی ہے۔ مثلاً کسی کی قوت حافظہ کمزور ہوتی ہے، لوگ اسے دماغی کمزوری سمجھ کر نت نئی تراکیب اپنانے لگتے ہیں حالانکہ یہ اعصابی کمزوری کا حصہ ہوتا ہے نہ کہ قوت حافظہ کی کمزوری۔ آج کل جو حالات ہیں انھوں نے بھی انسان کے اعصابی نظام کو بہت متاثر کیا ہے۔ اعصابی کمزوری (Nervous Weakness) ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا درست طریقے سے کام نہیں کرتے۔ ■ عام وجوہات کثرت جماع، دماغی کام کا بہت زیادہ کرنا جیسے وکالت، اس کے علاوہ اسکولوں کے طلبا کو بھی دماغی کام کرنا پڑتا ہے، غم کے اثرات، لمبی بیماری، حد سے زیادہ جسمانی محنت کرنا اور آرام کم کرنا۔ ■ علامات جسم کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بیماری کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہلکی پھلکی ورزش سے بھی چلی جاتی ہے اس لیے انسان کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہلکی پھلکی ورزش کو معمول کا حصہ بنا لینا چاہیے۔ اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ معاشی تفکرات، بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کرکے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کام بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔ اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن کے دیگر نظاموں سے ملا کر رکھتے ہیں۔ جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کارکردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ ■ اعصابی کمزوری کے اثرات اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزور ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر اعضا دماغ کے حکم کے تابع ہوتے ہیں، وہ اپنے تمام کام دماغ کے حکم دینے سے کرتے ہیں۔ اور بالواسطہ یا بلاواسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہوتے ہیں۔ یوں جب اعصابی نظام کی کارکردگی میں خلل پیدا ہوتا ہے تو پورا انسانی جسم متاثر ہونے لگتا ہے۔ جسمانی کمزوری پیدا ہو کر سستی و کاہلی پیدا کرتی ہے اور انسان سست اور کاہل ہو جاتا ہے۔ چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔ پورے جسم میں درد اور کاندھوں، کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔ بھوک کم ہو جانے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا اس کی وجہ سے انسان کمزور ہو کر وقت سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے۔ طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا، بعض اوقات مریض مایوسی اور ناامیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خودکشی کرنے کے بارے میں سوچتا ہے اور بعض اوقات تو ایسا کر بھی لیتا ہے۔ ■ گھبراہٹ (Anxiety) گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر عوامل جیسے ضعف دماغ، خون کی کمی، ذیابیطس، لو بلڈ پریشر یا ہائی بلڈ پریشر، فکر، غم کسی اچانک صدمے سے بھی اعصابی کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ نشہ آور اشیا کا استعمال بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور پھر ڈاکٹر کو ایک ایک بات تفصیل سے بتائیں اور اپنی غذا کو متوازن رکھیں، اپنی غذا میں پھل، دودھ، خشک میوہ جات شامل کریں۔ 🔹 اعصابی کمزوری کی ایک بیماری ملٹیپل اسکلرویسس ہے۔ یہ مرکزی اعصابی نظام کی بیماری ہے جس میں دماغ Spinal Cord اور Optic Nerve شامل ہیں۔ اس بیماری کا زیادہ یا کم ہونا یا علامات ہر مریض کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ یہ ایک مہلک اور معذور کردینے والی بیماری ہے جس میں مرکزی مدافعتی نظام اعصابی خلیات کی حفاظتی تہہ (Mxelin Sheath) پر حملہ کرتا ہے۔ یہ حفاظتی تہہ ہمارے دماغ کی Spinal Cord اور Optic Nerve پر ہوتی ہے جو سوزش اور نقصان کا باعث بنتا ہے۔ یہ نقصان مریض کے معیار زندگی کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے اور ان میں مختلف قسم کی علامات واضح ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر دھندلا نظر آنا یا عارضی طور پر بصارت کا متاثر ہونا، جسم کے کسی حصے کا سن ہو جانا یا چھونے پر جھنجھناہٹ محسوس ہونا، پٹھوں کی کمزوری، درد یا لڑکھڑاہٹ کا شکار ہونا، چلنے پھرنے میں مشکلات، سوچنے سمجھنے اور توجہ دینے میں مشکلات، پیشاب روکنے کی کوشش میں مشکلات، جنسی ناکارکردگی اور مسلسل تھکاوٹ۔
24 2月 2023, 15:00

🕌 نماز قصر 🕌 نماز قصر یا نماز مسافر پوری اور کامل نماز کے مقابلے میں استعمال ہوتی ہے. مسافر بعض شرائط کی وجہ سے چار رکعت نماز کو دو رکعت پڑھتا ہے. مسافر کا نماز قصر پڑھنا شیعہ مذہب میں واجب اور دوسرے مذاہب میں جائز ہے. ■ قرآن و سنت میں قصر نماز اس حکم کی سند سورہ نساء کی آیت ١٠١ ہے: وَإِذَا ضَرَ‌بْتُمْ فِي الْأَرْ‌ضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَقْصُرُ‌وا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَن يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا۔ ترجمہ: اور جب تم سفر کے لئے نکلو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ نماز میں سے کچھ کم کر دو، اگر تمہیں یہ ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے، بیشک کافر تمہارے صریح دشمن ہیں. اہلسنت اور شیعہ کے منابع میں آیا ہے کہ پیغمبر(ص) سفر میں چار رکعتی نماز کو دو رکعت پڑھتے تھے.[1] اور حدیثی اور فقہی منابع میں نماز قصر کے بارے میں الگ باب میں بحث ہوئی ہے. ■ فقہی اسلامی مذاہب کی نگاہ میں اسلامی مذاہب میں، شیعہ اور حنفیہ سفر میں نماز قصر پڑھنے کو واجب کہتے ہیں لیکن مالکی اس کو سنت (مستحب) مؤکد اور شافعی اور حنبلی اسے جائز سمجھتے ہیں یعنی مسافر کو اختیار ہے کہ پوری نماز پڑھے یا قصر.[2] جو سفر میں نماز قصر کے قائل نہیں ہیں انہوں نے فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اس عبارت پر استناد کیا ہے لیکن جو نماز قصر کے وجوب کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ نماز قصر کے بارے میں جو وہم موجود ہے کہ یہ نامکمل نماز ہے اور اس کا پڑھنا منع ہے، یہ آیت اس وہم کو دور کرتی ہے.[3] قرآن کی دوسری آیات میں یہ تعبیر وجوب کے معنی میں استعمال ہوئی ہیں.[4] بعض نے آیت کے ظاہر پر تکیہ کیا ہے اور قصر کے حکم کو صرف کسی خطرناک اور ناامن سفر کے لئے کہا ہے لیکن سنت نبوی، نے دونوں حالت میں ڈر یا بغیر ڈر کے سفر کے لئے اس آیت کی تفسیر کی ہے اور پیغمبر اکرم(ص) دونوں حالت میں نماز قصر پڑھتے تھے. اس لئے آیت میں موجود قید بعض موارد کی طرف اشارہ ہے.[5] ■ مسافر فقہ اسلامی میں اسلامی فقہ میں مسافر اسے کہتے ہیں کہ جس کا سفر، مسافت شرعی کی حد کو پہنچ جائے یعنی جو مسافت طے ہو گئی ہے (اگر فقط جانے کا مسیر ہو یا جانے اور واپس آنے کا اکٹھا ہو) کم از کم آٹھ شرعی فرسخ ہو. سفر کی ابتداء میں ہی آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ارادہ ہو اور اس مسافت تک پہنچنے سے پہلے اپنی نیت کو تبدیل نہ کرے. آٹھ فرسخ ختم ہونے سے پہلے اپنے وطن سے نہ گزرے، اور نہ ہی دس دن یا اس سے زیادہ کسی جگہ پر رکے. کسی حرام کام کے لئے سفر نہ ہو. صحرا نشین نہ ہو جو ایک شہر سے دوسرے شہر آتے جاتے ہیں. اس کا حرفہ سفر نہ ہو. حد ترخص تک پہنچ جائے.[6] ■ نماز قصر کے احکام مسافر چار رکعت نماز کو دو رکعت پڑھے. اسی لئے مسافر کی نماز مغرب یا نماز صبح قصر نہیں ہے. اگر مسافر وطن میں پہنچنے سے پہلے اپنی نماز قصر پڑھے، تو جب وطن پہنچ جائے تو ضروری نہیں کہ اپنی نماز دوبارہ پڑھے لیکن اگر ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو اس صورت میں نماز پوری پڑھے. اگر نماز قصر کی قضا بجا لانا چاہے تو اسی قصر کی صورت میں بجا لائے گا. ■ سفر میں نماز قصر پڑھنے کی وجہ اسلامی احکام مصالح اور مفاسد کے تابع ہیں کہ جو بعض جگہ بیان ہوئے ہیں اور بعض جگہ ان کی طرف اشارہ نہیں ہوا. اسلامی روایات میں، سفر میں نماز قصر (اور اسی طرح روزہ افطار کرنا) خداوند کی طرف سے مسافر کے لئے ایک تحفہ ہے جو انسان کے لئے سفر کی تھکاوٹ اور مشغولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے عطا کیا گیا ہے۔[7] امام صادق(ع) نے حضرت پیغمبر(ص) سے روایت نقل فرمائی ہے: خداوند نے مجھے اور میری امت کو ایسا ہدیہ عطا فرمایا ہے کہ جو دوسری امتوں کو نہیں دیا... سفر میں روزہ افطار کرنا اور نماز قصر پڑھنا، اور جو کوئی ایسا نہیں کرے گا، تو گویا اس نے خداوند کے عطا کردہ ہدیے کو رد کیا ہے.[8] 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ 📚 حوالہ جات صحیح البخاری، ج۲، ص۳۵، کتاب الصلاه، باب التقصیر، دارالفکر؛ اسد حیدر، الإمام الصادق و المذاهب الأربعة، ج‏۳، ص۳۴۵۔ سبحانی، القصر فی السفر، ص۵-۶۔ سبحانی، القصر فی السفر، ص۱۳ به نقل از الکشاف، ج۱، ص۲۹۴ چاپ دارالمعرفه سوره بقره، آیه ۱۵۸۔ سبحانی، القصر فی السفر، ص۱۲۔ یزدی، العروه الوثقی، ج۳، ص۴۱۴-۴۷۰۔ حر عاملی، وسائل الشیعه، ج۸، ص۵۲۰، حدیث ۱۱۳۳۷۔ حر عاملی، وسائل الشیعه، ج۸، ص۵۲۰، حدیث ۱۱۳۳۶۔ https://t.me/islamwitheman/1009 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 2月 2023, 04:22

❌ شہری ہوشیار! انتباہ ❌ پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر الرٹ جاری اسلام آباد: ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کرتے ہوئے 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق گمبیا میں پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر سیفٹی الرٹ جاری ہونے کے معاملے پر ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتباہی مراسلہ شہریوں، ڈاکٹرز، فارمیسی، اسپتالوں کوجاری کیا گیا ہے، ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ سے زائد تھی۔ ڈریپ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈیوس فارما نے کف سیرپ گیمبیا کو درآمد کئے تھے، گیمبیا میڈیکل کنٹرول ایجنسی کی معلومات پر تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے ڈیوس فارما کو 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے، ڈیوس فارما کو مشتبہ ادویات کے34بیچ اٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملٹی وٹامن سیرپ کے10بیچ، زنک سیرپ 17بیچ ، اینٹی الرجک سیرپ کا1، امراض معدہ سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ڈیوس فارما کو نزلہ زکام سیرپ کا ایک بیچ ، کھانسی سیرپ کابیچ ، اعصابی امراض کےسیرپ کا بیچ واپس اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارمیسی، کیمسٹ مشتبہ ادویات کی ترسیل اور فروخت نہ کریں اور کیمسٹ سیرپ کےمشتبہ بیچ کی فروخت روکنےکیلئےاسٹاک چیک کریں۔ الرٹ کے مطابق فارمیسی اور کیمسٹ مشتبہ سیرپ کےبیچ کمپنی کوواپس بھجوائیں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ شہری مشتبہ ادویات کے 34 بیچزکے استعمال سے گریزکریں۔ 📚 جہانگیر خان 22 فروری 2023ء ویب ڈیسک اے آر وائے نیوز اردو 🔷🔷🔷🔷🔷
22 2月 2023, 22:08
15 3月 2023, ~23:43

■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔ https://t.me/islamwitheman/3133 🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ https://t.me/islamwitheman/3137 🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال https://t.me/islamwitheman/3138 🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ https://t.me/islamwitheman/3155 🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3166 🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت https://t.me/islamwitheman/3167 🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت https://t.me/islamwitheman/3168 🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار https://t.me/islamwitheman/3169 🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ t.me/islamwitheman/3170 🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ t.me/islamwitheman/3171 🌹 فطرس کا واقعہ t.me/islamwitheman/3172 🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ t.me/islamwitheman/3187 🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت t.me/islamwitheman/3188 🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج t.me/islamwitheman/3189 🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا t.me/islamwitheman/3190 🌹 عورت اور عباس علیہ السلام t.me/islamwitheman/3191 🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل t.me/islamwitheman/3194 🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ t.me/islamwitheman/3203 🌹 شان عبادت امام سجادؑ t.me/islamwitheman/3204 🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری t.me/islamwitheman/3207 🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ t.me/islamwitheman/3211 🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا t.me/islamwitheman/3212 🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام t.me/islamwitheman/3234 🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ t.me/islamwitheman/3235 🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ t.me/islamwitheman/3262 🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک t.me/islamwitheman/3263 🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی t.me/islamwitheman/3264 🌹 اعمال نیمہ شعبان t.me/islamwitheman/3279 🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا t.me/islamwitheman/3280 🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا t.me/islamwitheman/3281 🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج t.me/islamwitheman/3282 🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ t.me/islamwitheman/3292 🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ t.me/islamwitheman/3293 🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری t.me/islamwitheman/3294 🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر t.me/islamwitheman/3295 🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات t.me/islamwitheman/3296 🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا t.me/islamwitheman/3297 🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری t.me/islamwitheman/3298 🌹 اطاعتِ امامؑ t.me/islamwitheman/3299 🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ t.me/islamwitheman/3300 🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان t.me/islamwitheman/3301 🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ t.me/islamwitheman/3302 🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب t.me/islamwitheman/3303 🌹 امامؑ کی اطاعت t.me/islamwitheman/3304 🌹 منتظرینِ إمامؑ t.me/islamwitheman/3305 🌹 امام العصر عج سے رجوع t.me/islamwitheman/3306 🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج t.me/islamwitheman/3307 🕌 نماز امام زمان عج t.me/islamwitheman/3308 🌹 جناب نرجس خاتونؑ t.me/islamwitheman/3309 🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب t.me/islamwitheman/3312 🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب t.me/islamwitheman/3313 🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب t.me/islamwitheman/3314 🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب t.me/islamwitheman/3315 🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض t.me/islamwitheman/3316 👈 شلمغانی کون ہے؟ t.me/islamwitheman/3319 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
21 2月 2023, 10:13

احمد یتیم نے طشت امیر کے سامنے رکھا اور کپڑا ہٹایا تو اسکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اب وہ بھی گم صم تھا کبھی طشت میں رکھے انسانی سر کو دیکھتا تو کبھی امیر کو۔ جب اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو بے اختیار پکار اٹھا یہ کیا ہے۔ امیر خود اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہا تھا بالآخر اس نے امیر کے پاس سے طشت لیکر جانے سے واپس آنے تک کی ساری کارگزاری سنائی اور اس کے علاوہ کسی بات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ امیر نے احمد یتیم کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا تم اس کے متعلق ایسی کوئی بات جانتے ہو جس کی وجہ سے یہ اس انجام تک پہنچا ہے۔ احمد یتیم نے کہا اے امیر اس نے ایک خیانت کا ارتکاب کیا تھا جس کا آج اسے خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ میں نے آپ کو اطلاع نہ دیکر اس کے جرم کی پردہ پوشی کی تھی پھر اس نے اول سے آخر تک ساری کہانی امیر کو سنا ڈالی۔ امیر نے لونڈی کو طلب کیا اور اس سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور احمد یتیم کی پاکدامنی کی تصدیق کی۔ امیر نے لونڈی کو احمد یتیم کے سپرد کرتے ہوئے اس کے قتل کا حکم دیا۔ چنانچہ لونڈی کو قتل کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد امیر ابوالجیش کی نگاہ میں احمد یتیم کی قدر و منزلت مزید بڑھ گئی اور اس نے تمام امور کی زمام تصرف اس کے حوالے کر دی۔ غور کریں دیانتدار کو اس کی دیانت کاصلہ اور خیانت والے کو اس کی خیانت کا بدلہ کس طرح ملا ۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ 📚 المستطرف ص 215۔ https://t.me/islamwitheman/4693 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 2月 2023, 09:56

🔷 مکافاتِ عـــمل 🔷 احمد بن طولون کو اپنے حوض کے پاس ایک بچہ پڑا ہوا ملا۔ اس نے بچے کو اٹھا لیا اسکی پرورش اور دیکھ بھال بڑی توجہ اور جانفشانی سے کی اس کا نام احمد رکھا اور وہ، احمد یتیم، کے نام سے مشہور ہوا۔ اللہ نے اس کو ذہانت و فطانت اور ظاہری و باطنی خوبیوں سے خوب نوازا تھا۔ احمد بن طولون کا جب آخری وقت آگیا تو اس نے احمد یتیم کو اپنے بیٹے ابوالجیش کے سپرد کردیا۔ جب احمد بن طولون دنیا سے رخصت ہوا تو ابوالجیش نے احمد کو بلا کر کہا میں تمہیں اپنے یہاں ایک منصب پر فائز کرنا چاہتا ہوں لیکن میری یہ عادت ہے کہ میں کسی شخص کو کوئی ذمہ داری سپرد کرنے سے پہلے اس سے یہ عہد وپیمان لیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ کسی قسم کی خیانت کا ارتکاب نہیں کرے گا۔ احمد یتیم نے عہد کرلیا تو ابوالجیش نے اسے اپنے مال و اسباب کا نگران اور تمام حشم و خدام کا امیر مقرر کر دیا۔ ابوالجیش احمد یتیم کا بڑا خیال رکھتا تھا۔ احمد یتیم نے بھی اپنی ایمانداری صاف گوئی خدمت اور دیگر اعلیٰ صلاحیتوں کے ذریعہ اس کے دل میں گھر کرلیا تھا یہاں تک کہ وہ اپنے گھریلو امور کے سلسلے میں بھی اس پر اعتماد کرتا تھا۔ ایک دن اس نے احمد یتیم سے کہا  میری فلاں باندی کے کمرے میں جاؤ جس جگہ میں بیٹھتا ہوں وہاں ایک موتی رکھا ہوگا اسے لے آؤ۔ احمد یتیم جب اس کمرے میں داخل ہوا تو اس نے امیر ابوالجیش کی چہیتی اور خاص لونڈی کو ایک خادم کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پایا۔ خادم نے جب احمد یتیم کو دیکھا تو نکل بھاگا۔ لونڈی احمد یتیم کے پاس آکر اسے بھی پیش کش کرنے لگی۔ احمد یتیم نے کہا اللہ کی پناہ میں اپنے محسن کے ساتھ خیانت نہیں کرسکتا۔ میں نے اس کے ساتھ عہد کر رکھا ہے، یہ کہہ کر اس نے موتی اٹھایا اور امیر کی خدمت میں جاکر پیش کیا۔ احمد یتیم کے لونڈی کے یہاں سے اس طرح چلے آنے کے بعد وہ شدید ڈر اور خوف میں مبتلا ہوگئی کہ کہیں وہ امیر کو خبر نہ کر دے مگر جب کچھ دن اطمینان سے گزر گئے اور امیر کے مزاج میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نظر نہ آئی تو لونڈی کے خوف میں کچھ کمی واقع ہوئی لیکن پھر ایسا اتفاق ہوا کہ امیر نے ایک نئی لونڈی خرید لی اور اس کو سب سے زیادہ چاہنے لگا۔ طرح طرح کے انعام و اکرام سے نوازنے لگا۔ پہلی لونڈی نے جب یہ صورتحال دیکھی تو وہ دل ہی دل میں کڑھنے لگی اس نے یہ یقین کر لیا کہ ضرور احمد یتیم نے اس کی خیانت کا ذکر امیر سے کیا ہے لہذا اس نے احمد یتیم سے بدلہ لینے کی ٹھانی چنانچہ ایک دن روتی ہوئی امیر ابوالجیش کے پاش آئی اور دھاڑیں مار مار کر کہنے لگی احمد یتیم نے میری عزت سے کھیلنے کی کوشش کی ہے، امیر نے جب یہ سنا تو غیظ و غضب سے کاپننے لگا اور فوراً اس کو قتل کرنے کا ارادہ کر لیا لیکن پھر کچھ سوچ کر اپنے ارادے کو مؤخر کیا۔ اپنے ایک قابل اعتماد خادم کو بلا کر کہا میں ایک شخص کو سونے کا طشت دیکر تمہارے پاس بھیجوں گا وہ جب تم سے آ کر کہے کہ اس طشت کو مُشک سے بھر دو تو تم اس کو قتل کر کے اس کا سر طشت میں ڈھانپ کر میرے پاس لے آنا۔ چنانچہ امیر نے اپنے خواص اور مقربین کی ایک محفل جمائی مشروبات کا دور چلنے لگا۔ احمد یتیم بھی اسکے سامنے بیٹھا ہوا تھا وہ بڑا پرسکون اور ہشاش بشاش تھا اس کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی دکھائی نہ دیتی تھی۔ اتنے میں امیر نے ایک طشت احمد یتیم کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا احمد یتیم! یہ طشت فلاں خادم کے پاس لے جاؤ اور اس سے کہو کہ امیر نے اس میں مشک بھرنے کا حکم دیا ہے۔ احمد طشت لے کر چل پڑا راستے میں جب وہ باقی مصاحبین و خدام کے پاس سے گزرنے لگا تو انہوں نے اس کو روک لیا اور مجلس کے بارے میں پوچھنے لگے احمد یتیم نے جان چھڑانے کی کوشش کی اور کہا مجھے امیر نے کسی کام سے بھیجا ہے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور کہا کسی دوسرے کو بھیج دو جب وہ لے آئے تو پھر تم امیر کی خدمت میں لے جانا۔ چنانچہ اس نے ادھر ادھر دیکھا تو اس کی نظر اس خادم پر پڑی جس کو اس نے باندی کے ساتھ دیکھا تھا۔ احمد یتیم نے اسے طشت تھماتے ہوئے کہا فلاں خادم کے پاس جا کر اس سے کہو کہ امیر نے حکم دیا ہے اس کو مُشک سے بھر دو۔ خادم نے جاکر اسی طرح کہا۔ امیر کے حکم کے مطابق خادم خاص نے اس کا سر کاٹا اور طشت میں ڈھانپ کر چل پڑا۔ راستے میں احمد یتیم نے اس سے طشت لے لیا اور اس سے بےپرواہ ہوکر کہ اس میں کیا ہے امیر کی خدمت میں جا پہنچا امیر نے جب اسے طشت لئے زندہ سلامت اندر آتے دیکھا تو حیرت سے کبھی احمد یتیم کو دیکھتا تو کبھی طشت کو۔
20 2月 2023, 09:55

🔷 خوشی اور سکون 🔷 مسجد سے ایک انوکھا اعلان ہوا اور سننے والا ہر بندہ دنگ رہ گیا، اعلان یوں تھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک ریڑھی پہ مختلف ریسٹورنٹ کے گاہکوں کا بچا ہوا سالن دستیاب ہے، وہ غریب اور نادار لوگ جو سالن پکانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اپنے برتن لے آئیں اور سالن فی سبیل اللہ لے جائیں۔ مارے تجسس کے میں بھی مسجد کی طرف چل دیا کہ دیکھوں آخر ماجر کیا ہے؟ میں جیسے ہی وہاں پہنچا تو مرد و زن کا ایک ہجوم برتن لے کر پہنچا ہوا تھا کوئی سالن لے کے گھر کو جا رہا تھا تو کوئی حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھا۔ ریڑھی پہ تین پتیلے رکھے ہوئے تھے ایک پتیلے میں دال دوسرے میں قورمہ اور تیسرے میں مختلف اقسام کی مکس سبزیوں کا سالن رکھا ہوا تھا، تھوڑی ہی دیر میں اس کے تینوں پتیلے خالی ہو گئے، سالن لے جانے والوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور وہ سب دعائیں دیتے ہوئے جا رہے تھے۔ میں سالن بانٹنے والے کے پاس کھڑا ہو گیا اور اس سے استفسار کیا کہ یہ آئیڈیا اس نے کہاں سے لیا تو اس نے کہا کہ بس جی ایک دن ہوٹل میں کھانا کھایا تو آدھے سے زیادہ سالن بچ گیا، میں نے سوچا کہ انہوں نے ویسے ہی ضائع کر دینا ہے چنانچہ ایک ویٹر کو بلا کر سالن شاپر میں ڈلوایا اور کسی ضرورتمند کے گھر دے آیا۔ اس کام سے دل کو بہت خوشگوار راحت حاصل ہوئی اور یقین کریں سالوں سے نیند کی گولی کھا کر سونے کا عادی تھا لیکن حیرت انگیز طور پر اس رات بغیر گولی کھائے بہت پرسکون ہو کر سویا، بس پھر اس سلسلے کو بڑھانے کا تہیہ کر لیا، پانچ بڑے ریسٹورنٹ مالکان سے رابطہ کیا تو بہت مثبت جواب ملا اور پھر ہر ریسٹورنٹ پر تین تین برتن رکھوا دئیے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری وجہ سے بہت سے غریب گھروں میں بہترین کھانا پہنچتا ہے۔ وہ بتاتے ہوۓ ایسے خوش ہو رہا تھا جیسے اس کی لاکھوں کی کمیٹی نکل آئی ہو لیکن میں سوچ رہا تھا کہ واقعی اس کی لاکھوں کی کمیٹی تو نکل چکی تھی اور وہ کمیٹی تھی بے پناہ اجر وثواب کی۔ اللہ کے ہاں مقرب ہونے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کروڑوں روپے خرچ کریں یا سالوں سال مراقبے کریں، بعض اوقات ایک چھوٹی سی نیکی بھی ان سب نیکیوں کو مات کر دیتی ہے جن کیلئے ہم عمر بھر ریاضت میں گزار دیتے ہیں۔ آپ بھی اللہ کی مخلوق کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کوئی چھوٹی سی نیکی کر کے دیکھیں شاید یہی نیکی آپ کا جنت کا پلڑہ بھاری کر دے، ہمیں چاہیئے کہ گھر کی چھت پر دروازے کے اوپر چڑیوں کے لئے دانہ پانی رکھ کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں اور ثواب کمائیں.... 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman/4691 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 2月 2023, 09:35

🔷 کامیابی کا راستہ 🔷 ایک دانا آدمی سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ دانا نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا۔ سب دوست رات کو جمع ہو گئے۔ اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کر رکھ دیا۔ مگر سوپ پینے کے لیے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا۔ اور سب کو کہا کہ آپ سب نے اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے۔ ہر شخص نے کوشش کی، مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا۔ کوئی بھی شخص اتنے بڑے چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔ سب بھوکے ہی رہے۔ سب ناکام ہو گئے تو اس دانا نے کہا: میری طرف دیکھو۔ اس نے ایک چمچ پکڑا، سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ سے لگا دیا۔ اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔ سب کے سب بہت خوش ہوئے۔ سوپ پینے کے بعد دانا آدمی کھڑا ہوا اور بولا: جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے، وہ بھوکا ہی رہے گا۔ اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا، وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔ دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے، لینے والے سے۔ ہم سب کی کامیابی کا راستہ دوسروں کی کامیابی سے ہوکر گزرتا ھے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 2月 2023, 04:25

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3131 🌹 28 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3129 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 21:16

انجیر بینائی کو بڑھاتا ہے۔ میکولر انحطاط کو روکتا ہے، کیوںکہ ان میں وٹامنز اے کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کو آزاد ریڈیکل سے بچاتا اور رٹینیا کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ 12۔ پُرسکون نیند لانے کے لیے: اچھی نیند کے لیے متوازن خوراک ضروری ہے۔ انجیر کی یومیہ خوراک نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔ اس میں امینو ایسڈ اور ٹرپٹوفن ہوتا ہے جو میلا ٹونین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انجیر میں اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ بھی ہوتے ہیں جو بہتر نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ جسم میں مگنیشیم کی کمی ذہنی تناؤ اور چڑچڑے پن کا باعث بن سکتی ہے۔ ■ احتیاطی تدابیر: انجیر اپنے طبی فوائد میں لاثانی درجہ رکھتا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے لیے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے: ٭ ایسے لوگ جن کی جلد حساس یا ان کو الرجی کی شکایت ہو وہ اسے کھانے یا جلد پر لگانے سے پرہیز کریں۔ ٭ سرجری کے دوران اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ ٭ حمل اور دودھ پلانے کے دوران معالج کے مشورے سے انجیر کا استعمال کرنا چاہیے۔ ٭ کچے انجیر نہ کھائیں کیوںکہ وہ لیٹیکس تیار کرتے ہیں جو منھ اور ہونٹوں کے گرد الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٭ انجیر شوگر کی ادویات کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔ لہٰذا شوگر کے مریضوں کو ادویات کے ساتھ اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ بعض اوقات یہ شوگر بہت کم کر دیتے ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/4688 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 12:41

🔷 انجیر کی طبی خصوصیات 🔷 طبی لحاظ سے انجیر کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں: 1۔ نظام ہاضمہ میں بہتری: انجیر کو قدیم زمانے سے نظام ہاضمہ کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے یا قبض جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ اس میں فائبر ہوتا ہے جو قبض ختم کر کے پری بائیوٹک کے طور پر ہاضمہ کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ آٹھ ہفتوں تک روزانہ 10 اونس یعنی تین سو گرام انجیر کے کھانے سے قبض میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ 2۔ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول پر قابو: انجیر ہائی بلڈ پریشر اور خون میں بڑھی ہوئی چربی کی سطح کم کردیتا ہے۔ یہ دل کے امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ تاہم یہ ہائی (ایل ڈی ایل) خراب کولیسٹرول کو ٹھیک کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ ایسے لوگوں کو روزانہ اپنی خوراک میں چودہ خشک انجیر روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ انجیر میں پیکٹین ہوتا ہے جو حل پذیر فائبر ہے جس سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کم ہوجاتی ہے۔ انجیر میں موجود فائبر اضافی کولیسٹرول کم کرتا ہے۔انجیر میں وٹامن بی سکس موجود ہوتا ہے جو سیروٹین پیدا کرنے کا ذمے دار ہے۔ اس کے علاوہ انجیر میں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں۔ انجیر پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو سوڈیم کے اثر کو زائل کرتا ہے۔ 3۔ خون کی کمی: جسم میں آئرن کی کمی خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ خشک انجیر میں آئرن ہوتا ہے جو ہیموگلوبن کا اہم جز ہے۔ خشک انجیر خون میں ہیمو گلوبن کی سطح بڑھاتا ہے جس کے باعث بچے اور حاملہ خواتین مختلف پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو انجیر کا استعمال بکثرت کرنا چاہیے جن کی سرجری ہوئی ہو کیونکہ سرجری کے بعد اکثر جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے جسے پورا کرنے کے لئے انجیر بہترین پھل ہے۔ 4۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے: انجیر قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ایک بہترین پھل ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بکٹیریا، وائرس اور پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ انجیر میں پوٹاشیم اور مینگنیز جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اینٹی اوکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔ 5۔ وزن کم کرنے کے لیے: انجیر فائبر سے بھرپور پھل ہے جو وزن کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انجیر کھانے سے جنک اور تلی ہوئی چیزوں سے نفرت ہوجاتی ہے۔ 6۔ دل کے امراض سے تحفظ: انجیر خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کی بڑھی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ ٹرائی گلیسرائیڈ دل کے امراض کو جنم دیتے ہیں۔ یہ چربی کے وہ ذرات ہیں جو خون کی نالی میں ایک ساتھ جمع ہو جاتے ہیں اور دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں۔ 7۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے لیے: انجیر میں موجود کلورو جینک ایسڈ شوگر کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پوٹاشیم جو انجیر میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ 1998ء میں 10 افراد پر ایک تحقیق کی گئی جس کے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ انجیر کے پتوں کی چائے پینے سے انسولین کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔ پتوں کی چائے سے تقریباً 12 فی صد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ شوگر کے مریضوں کو خشک انجیر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوںکہ یہ خون میں شکر کی مقدار بڑھا دیتے ہیں۔ 8۔ انسدادِ سرطان کی خصوصیات: انجیر کے پودوں اور پتوں میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کے باعث کینسر کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ چوںکہ انجیر اینٹی اوکسیڈنٹ پھل ہے جو فری ریڈیکل کے اثرات اور دائمی سوزش کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انجیر بڑی آنت کے کینسر، چھاتی کے کینسر، جگر کے کینسر اور سروائیکل کینسر میں بہت مفید پھل ہے۔ 9۔ ہڈیوں کی مضبوطی: انجیر میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ سب ہڈیوں کی صحت اور نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انجیر ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان کے استعمال سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ کیلشیم صحت مند ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ انجیر میں پوٹاشیم کی موجودگی زیادہ نمک والی خوراک کی وجہ سے پیشاب میں کیلشیم کے بڑھتے اخراج کو روکنے کی استدعا رکھتا ہے۔ 10۔ میل/ فی میل آرگن: انجیر مردانہ اور نسوانی عوارض میں ایک بہترین پھل ہے۔ یہ معدنیات، جنسی ہارمون، اینڈروجن اور ایسٹروجن ہارمون کی افزائش کے لیے مؤثر ہیں۔ انجیر مختلف قسم کی جنسی کمزوری جیسے بانجھ پن دور کرنے اور تولیدی نظام کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انجیر میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو نائٹرک ایسڈ کی پیداوار بڑھاتا ہے جس کے باعث خون کی نالیاں پھیلتی ہیں۔ 11۔ میکولر ڈی جنریشن کی روک تھام: انجیر میکولر ڈی جنریشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جو بوڑھے لوگوں میں بینائی کی کمی کی بڑی ایک وجہ ہے۔
19 2月 2023, 12:40

🔷 انجیر کی اقسام 🔷 انجیر کی تقریباً 800 اقسام ہیں۔ تاہم قابل کاشت تقریباً 20 اقسام ہیں۔ ذیل میں چند کی تفصیل پیش خدمت ہے۔ 1۔ ایڈریاٹک انجیر: اس قسم کی انجیر کی جلد ہلکی سبز ہوتی ہے۔ اس کا گودا اندر سے ہلکا گلابی ہوتا ہے۔ پھل کی جلد پتلی گودا سرخ اور ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ 2۔ سیلسٹی انجیر:یہ قسم اپنے غیرمعمولی میٹھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ عموماً اسے میٹھا انجیر کہا جاتا ہے۔ یہ کم درجۂ حرارت میں بھی نشوونما پا لیتا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری فارن ہائیٹ میں اچھی طرح پک سکتا ہے۔ اس کا پھل درمیانے سائز کا ہوتا ہے۔ اسے چبا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے بیج بھی کرچی ہوتے ہیں۔ 3۔ بلیک مشن انجیر: یہ انجیر کی سب سے عام قسم ہے۔ اس پھل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ گرمی اور سردی دونوں موسم میں پھل دیتا ہے۔ کیلیفورنیا میں وسیع پیمانے پر اس کے درخت لگائے جاتے ہیں۔ یہ تقریباً 30 فٹ لمبے ہوتے ہیں۔ اس قسم کے انجیر درمیانے سے بڑے سائز کے ہوتے ہیں۔ ان کے گودے کا رنگ اسٹرابری جام سے ملتا جلتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا ہوتا ہے۔ 4۔ براؤن ترکی انجیر: براؤن ترکی انجیر کے 10 سے 20 فٹ لمبے درخت ہو تے ہیں۔ یہ 10 فارن ہائیٹ تک درجہ حرارت برداشت کر لیتے ہیں۔ اس پودے کا سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ جلد بھوری سے جامنی ہوتی ہے۔ گودا ہلکا گلابی جبکہ ذائقہ دوسری اقسام کی نسبت ہلکا ہوتا ہے۔ اسے سلاد اور کوکیز کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ 5۔ ڈیزرٹ کنگ عرف کنگ انجیر: یہ قسم بحرالکاہل کے شمال مغربی علاقے میں پائی جاتی ہے۔ اسے پھلنے اور پھولنے کے لیے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ قسم وافر مقدار میں پھل پیدا کرتی ہے۔ جلد سبز گودا سُرخی مائل گلابی جبکہ ذائقہ غیر معمولی طور پر میٹھا ہوتا ہے۔ 6۔ کڈوتا انجیر: یہ قسم اٹلی میں پائی جاتی ہے۔ اس کے درخت 15 سے 25 فٹ تک بڑھ سکتے ہیں۔ یہ درمیانے سائز کا پھل دیتے ہیں۔ پھل پر زرد سبز سایہ ہوتا ہے۔ گودے کا رنگ گلابی ہوتا ہے۔ یہ پھل عموماً خزاں کے موسم میں پک جاتا ہے۔ 7۔ وائیلٹ ڈی بورڈو انجیر: انجیر کی یہ ایک ایسی قسم ہے جسے پھلنے پھولنے کے لیے 5 فارن ہائیٹ ڈگری درجۂ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ قسم نیم بونے انجیر کے نام سے بھی مشہور ہے۔ یہ قسم دس بارہ فٹ کے درمیان لمبی ہوتی ہے۔ پھل کی جلد جامنی سے سیاہ اور ذائقہ بیر کی طرح ہوتا ہے۔ عام طور پر اس قسم کو سب سے زیادہ میٹھی سمجھا جاتا ہے۔ 8۔ شکاگو گو ہارڈی انجیر: انجیر کی یہ قسم سرد سمجھی جاتی ہے۔ حالاںکہ اس کے درخت کی شاخیں انتہائی کم درجۂ حرارت کی وجہ سے مر جاتی ہیں۔ اس قسم کے پودے 10 سے 12 فٹ کے درمیان بڑھتے ہیں۔درخت پر پھل درمیانے سائز کا لگتا ہے۔ پھل کا گودا ہلکا گلابی ہوتا ہے جبکہ ذائقہ اسٹرابری کی طرح ہوتا ہے۔ 9۔ ایکسل انجیر: ڈیزرٹ کنگ کی طرح ایکسل انجیر بھی مختلف آب و ہوا میں بڑھتا ہے۔ ایکسل انجیر عموماً 12 سے 20 فٹ کے درمیان بڑھتے ہیں۔ اس کا پھل درمیانے سائز کا، جلد سبز جب کہ ذائقہ شہد کی طرح ہوتا ہے۔ یہ پھل پکنے کے بعد پھٹتا نہیں اس لیے اس قسم کو بہترین سمجھا جاتا ہے۔ 10۔ کارکیز ہنی ڈی لائٹ انجیر: کار کیز ڈی لائٹ انجیر کے درخت کو نیم بونے درختوں کی قسم سمجھا جاتا ہے۔ یہ 10 سے 12 فٹ کے درمیان بڑھتے ہیں۔ اس قسم کے انجیر کا پھل درمیانے سائز کا ہوتا ہے اور جلد ہلکی پیلی ہو جاتی ہے۔ اس میں عنبریں رنگ کا گودا ہوتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 12:40

🔷 انجیر (fig) 🔷 انجیر کا نباتاتی نام فکس کریکا (Ficus Carica) ہے۔ انجیر کی کاشت قدیم زمانے سے جاری ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کی ابتدا روم اور مغربی ایشیا سے ہے۔ یہ چھوٹے درخت کی ایک قسم ہے جو دیکھنے میں جھاڑی نما دکھائی دیتا ہے۔ ان پودوں کی لمبائی 7 سے 10 میٹر یا 23 سے 33 فٹ لمبی ہوتی ہے۔ درخت کی چھال سفید ہوتی ہے۔ اس کی 800 سے زائد اقسام ہیں۔ تاہم دنیا بھر میں کاشت تقریباً بیس اقسام کی ہوتی ہے۔ اس کا پھل لمبا جلد کے ساتھ جامنی یا بھورے رنگ میں پک جاتا ہے۔ پھل اندر سے میٹھا اور نرم جب کہ گودا سرخی مائل ہوتا ہے۔ انجیر کا درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ہے۔ انجیر ایک منفرد اور ذائقہ دار پھل ہے۔ اس کا سائز ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر ہوتا ہے۔ اس میں سیکڑوں بیچ پائے جاتے ہیں۔ اندرونی حصہ زیادہ تر گلابی جب کہ بیرونی حصہ سبز یا بھورے رنگ پر مشتمل ہوتا ہے۔ شمالی نصف کُرّے میں تازہ انجیر موسم گرما کے آخر سے خزاں کے شروع تک ملتا ہے۔ انجیر اعتدال پسند ٹھنڈ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ گرم آب و ہوا میں بھی نشوونما پاتے ہیں۔ انجیر کو تازہ اور خشک کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جام، رول، بسکٹ اور دیگر اقسام کے میٹھوں میں پراسیس کیا جاتا ہے۔ یہ پھل زیادہ تر خشک پیداوار اور پراسیس شدہ شکلوں میں ملتا ہے۔ کچے انجیر میں 80 فی صد جب کہ پکے انجیر میں 20 فی صد کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ خشک انجیر میں شوگر اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔ اس لیے اسے اعتدال میں کھانا چاہیے۔ انجیر کے پتے اور پھل سبھی کارآمد ہیں۔ مجموعی پیداوار: سو گرام انجیر میں یو ایس ڈی اے (USDA) کے مطابق اس کی غذائی مقدار مندرجہ ذیل ہے۔ مجموعی پیداوار: اقوام متحدہ فو سٹیٹ (FAOSTAT) کے مطابق خام انجیر کی عالمی پیداوار 1.26 ملین ٹن ہے۔ انجیر پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک میں ترکی، مصر، مراکش، الجزائر، ایران، اسپین، شام، یو ایس اے، البانیا، یونان اور برازیل کے نام شامل ہیں۔ غذائی حقائق: کیلوریز 249، پانی 30 گرام، شکر 47.9 پروگرام، غذائی ریشہ 9.8 گرام، فیٹ 0.93 گرام، کاربوہائیڈریٹس 63.9 گرام، پروٹین 3.3 گرام۔ وٹامنز / مقدار/ یومیہ ضرورت: وٹامن اے کے مساوی 0 مائیکرو گرام 0% ، تھایامین بی ون 0.085 ملی گرام 7% ، رائبو فلیون بی ٹو 0.082 ملی گرام 7% ، نیاسین بی تھری 0.62 ملی گرام 4% ، پینٹوتھینک ایسڈ بی فائیو 0.43 ملی گرام 9% ، وٹامن بی سکس 0.11 ملی گرام 8% ، فولیٹ بی نائن 9 مائیکرو گرام 2% ، وٹامن سی 1 ملی گرام 1% ، وٹامن ای 0.35 ملی گرام 2% ، وٹامن کے 15.6 مائیکرو گرام 15%۔ معدنیات / مقدار/ یومیہ ضرورت: کیلشیم 162 ملی گرام 16% ، آئرن 2 ملی گرام 15% ، مگنیشیم 68 گرام 19% ، میگنیز 0.51 ملی گرام 24% ، فاسفورس 67 ملی گرام 10% ، پوٹاشیم 680 ملی گرام 14%، سوڈیم 10 ملی گرام 1%، زنک 0.55 ملی گرام 6%۔ دفاعی مرکبات: Phenolics, flavonoid, flavonols, acid Ascorbic, lignin، Xanthones, Stilbenes. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 12:40

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3131 🌹 28 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3129 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 11:59
19 2月 2023, ~21:27

2013ء میں بنیادی خلیوں کی مدد سے پہلا سرخ گوشت ہالینڈ کے ماہر ٹشو انجینئرنگ، مارک پوسٹ نے تیار کیا تھا۔ اس کا کباب بنا کر برگر میں کھایا گیا۔ بعد ازاں سرخ گوشت لیبارٹریوں میں تیار کیا جانے لگا۔ اواخر 2020ء میں سنگاپور لیبارٹری میں بنا سرخ گوشت بازار میں فروخت کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ مدعا یہی کہ اہل سنگاپور کو پروٹین سے بھرپور سرخ گوشت کا متبادل مل سکے اور ریاست میں اس غذا کی قلت دور ہو۔ سنگاپور کے ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 8592 افراد بستے ہیں۔یہ مناکو کے بعد دنیا کا دوسرا گنجان ترین ملک ہے۔ گنجانی کی شدت کا اندازہ یوں لگائیے کہ پاکستان کے ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 312 انسان بستے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں اسی رقبے پر 44.3 انسان آباد ہیں۔ گویا سنگاپور میں مزید انسانوں کے لیے جگہ نہیں، وہاں کھیتوں، باغات اور مویشی پروری کی خاطر رقبہ کہاں سے آئے؟ پچھلے برسوں کے دوران رقبے کی کمی اہل سنگاپور نے بڑی شدت سے محسوس کی۔وجہ یہی کہ اس دوران غذاؤں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ حتی کہ متوسط طبقے کے لوگوں نے کھانا پینا کم کر دیا کیونکہ اب ان کے پاس اتنی رقم ہی نہیں ہوتی تھی کہ مطلوبہ غذائیں خرید سکیں۔ اہل سنگاپور اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لا رہے ہیں تاکہ خوراک کا ماہانہ خرچ کم کر سکیں۔ 🔹 خلوی دودھ دودھ، پنیر، دہی اور آئس کریم وغیرہ لیبارٹری میں خلوی زراعت کی ایک اور تکنیک سے بنتے ہیں۔ گائے بھینس، بکری کا دودھ 87 فیصد پانی ہوتا ہے۔ بقیہ 13 فیصد حصہ چکنائی، پروٹین، شکر اور معدنیات رکھتا ہے۔ ماہرین لیبارٹری میں جینیاتی انجینرئنگ کے ذریعے تخلیق کردہ خمیر سے دودھ کے پروٹین بائیو ری ایکٹر میں بناتے ہیں۔ ان پروٹین میں پھر چکنائی، شکر اور معدنیات ملا کر خلوی دودھ بنایا جاتا ہے۔ یہ دودھ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تیار ہو رہا ہے۔ وہاں اس کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ خلوی زراعت کی مدد سے بنی غذائیں دیکھنے میں تو ہو بہو قدرتی ماحول کے ذریعے وجود پائی غذاؤں جیسی ہوتی ہیں تاہم ان کا ذائقہ اکثر لوگوں کو مختلف لگتا ہے۔ دراصل کھانے والے کے ذہن میں بھی یہ بات ہوتی ہے کہ وہ لیبارٹری میں تیار شدہ غذا کھا رہا ہے۔ اس لیے نفسیاتی طور پر بھی ذائقہ تبدیل پاتا ہے، چاہے حقیقت میں زیادہ فرق نہ بھی ہو۔بہرحال ماہرین ایسے غذائی عناصر کی کھوج میں ہیں جو خلوی زراعت سے بنی تمام غذاؤں کا ذائقہ قدرتی غذا کے ذائقے سے قریب ترین لے جائیں۔ چونکہ خلوی زراعت کی غذائیں جیتے جاگتے خلیوں اور نامیات سے تیار ہوتی ہیں۔ اس لیے ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ انھوں نے انسانی صحت کو کوئی نرالا اور نیا نقصان پہنچایا ہو۔ سچ یہ ہے کہ کوئی انسان غیر صحت مند طرز زندگی اپنائے، ردی خوراک کھائے تو وہ جلد یا بدیر کسی بیماری یا طبی خلل کا نشانہ بن سکتا ہے۔ اسی طرح انسان صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر خلوی زراعت سے بنی غذائیں تناول کریں تو بیماریاں دور رہیں گی۔ گویا انسان کو عموماً مرض غیر صحت مند طرز زندگی اپنانے سے چمٹتا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر اور غریب ملک میں خلوی زراعت انقلاب لا سکتی ہے۔ کیونکہ اس کی بدولت پاکستانی قوم وافر اور سستی غذائیں پا سکے گی۔ یہی دیکھیے کہ پاکستان میں اب غریب گوشت، دودھ، انڈے ہی نہیں پیاز، آٹے وغیرہ بھی آسانی سے نہیں خرید سکتا۔ اکثر غذائیں بہت مہنگی ہو چکیں۔ اگر یہی غذائیں خلوی زراعت کی بدولت وسیع پیمانے پر بننے لگیں تو غریب بھی انھیں خرید کر زندگی سے لطف اٹھا سکے گا۔ فی الوقت خلوی زراعت سے تیار شدہ غذائیں کافی مہنگی ہیں۔ انھیں صرف ترقی یافتہ ممالک کے متمول باشندے ہی خرید پاتے ہیں۔ مگر سائنس داں بھرپور سعی کر رہے ہیں کہ زیادہ استعمال ہونے والی غذائیں مثلاً گوشت، دودھ، چکن، انڈے ، آلو، پیاز، ٹماٹر، سرخ مرچ وغیرہ تیار کرنے والے وسیع و عریض کارخانے وجود میں آ جائیں۔ اس طرح غذاؤں کی تیاری پر کم لاگت آئے گی اور وہ سستی ہو جائیں گی۔ نظریاتی طور پر اناج، سبزی اور پھل بھی بائیو ری ایکٹر میں بنانا ممکن ہے۔ مثلاً گندم کے بیجوں سے خلیے حاصل کیے۔ انھیں بائیو ری ایکٹر میں پروان چڑھا کر مذید بیج بنائے۔ اب چند بیجوں سے کئی سو ٹن گندم حاصل کرنا ممکن ہے۔ اسی طرح پام اور کنولہ کے بیج بڑی تعداد میں تیار کرنا ممکن ہے جس سے پکانے کا تیل نکلتا ہے۔ غرض خلوی زراعت ایسا زبردست انقلاب ہے جو مستقبل میں بنی نوع انسان کی زندگیاں آسان اور آرام دہ بنا دے گا۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف نیٹ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 11:59

🔷 لیبارٹری میں بنے پیاز، انڈے اور چکن 🔷 تصّور کیجیے کہ آپ 2060ء میں زندہ ہیں۔چھٹی کا دن ہے۔ ناشتے سے فارغ ہو کر بازار پہنچے، گوشت، دودھ، انڈے ، سبزیاں اور پھل خریدے اور شاداں وفرحاں گھر چلے آئے۔ اس سارے عمل میں بظاہر کوئی غیرمعمولی بات نہیں سوائے ایک امر کے… یہ کہ کھانے پینے کی درج بالا ساری اشیا وسیع و عریض لیبارٹری نما کارخانوں میں تیار ہوئی ہیں۔گوشت پانے کی خاطر کوئی جانور ذبح نہیں کیا گیا۔ دودھ گائے بھینس نے نہیں دیا۔ انڈے دینے کے لئے مرغیاں نہیں پالی گئیں۔ اور سبزی و پھل کھیت یا باغ سے حاصل نہیں ہوئے… یہ ساری اشیائے خورد و نوش ایک نئی ٹیکنالوجی سے ظہور پذیر ہوئیں۔ جسے ’’خلوی زراعت‘‘ (Cellular Agriculture) کا نام دیا جا چکا ہے۔ 🔹 پیداوار میں کمی یہ کوئی سائنس فکشن نہیں بلکہ اگلے چالیس پچاس برس کے اندر اندر انسان اس قابل ہو سکتا ہے کہ تقریباً ہر غذا لیبارٹری نما فیکٹری میں تیار کر سکے۔ ظاہر ہے، یہ ایک بہت بڑا اور حیرت انگیز انقلاب ہو گا کیونکہ اس کی بدولت ہر انسان کو مطلوبہ غذا سستی اور وافر مل سکے گی۔ ابھی تو خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک میں بستے اربوں انسانوں کو پریشان و ڈپریشن زدہ کر رکھا ہے۔ غذائیں مہنگی ہونے کی بڑی وجہ پیداوار میں کمی جبکہ طلب میں اضافہ ہے۔ کرہ ارض پہ ہر سال آٹھ کروڑ سے زائد انسان جنم لیتے ہیں۔ گویا محض ایک برس میں جرمنی جتنی آبادی والا ایک نیا ملک وجود میں آ جاتا ہے۔ ظاہر ہے، ان آٹھ کروڑ انسانوں کو بنیادی ضروریات زندگی مثلاً خوراک، لباس، رہائش، تعلیم وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے، مختلف وجوہ کی بنا پر زراعت، مویشی پروری، باغبانی اور اشیائے خورد و نوش کے دیگر شعبے انسانوں کی غذائی طلب پوری نہیں کر پا رہے۔ مثال کے طور پر مویشی پالنے والے چارے اور پانی کی کمی کا شکار رہتے ہیں۔ نت نئی بیماریاں بھی مویشیوں پہ حملہ آور رہتی ہیں۔ کسان اور باغبان بیج و کھاد مہنگا ہونے اور پانی کی قلت سے پریشان رہتے ہیں۔ ان کے لیے فصل اگانا اب کافی مہنگا فعل بن چکا ہے۔ پھر قدرتی آفات مثلاً سیلاب، طوفانی بارشیں، قحط، ٹڈی دل، شدید گرمی اور سردی بھی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ آب و ہوائی اور موسمیاتی تبدیلیوں نے بوائی کا نظام درہم برہم کر ڈالا ہے۔ غرض بین الاقوامی سطح پر زراعت، گلہ بانی اور باغبانی کا نظام شکست و ریخت کا شکار ہے۔ درج بالا خرابیوں کے سبب غذائوں کی پیداوار کم ہو چکی ہے۔ اسی عمل نے خوراک مہنگی کر دی اور بھوک نے جگہ جگہ ڈیرے ڈال دئیے۔ 🔹 نت نئے تجربات پچھلے دو برس میں عالمی سطح پر غذائیں بہت مہنگی ہو چکیں ہیں۔ خوراک کی کمی سے کروڑوں انسان بھوکے مرنے لگے ہیں۔ اس زبردست بحران کی وجہ سے سائنس داں اور ٹیکنالوجسٹ خلوی زراعت کو ترقی دینے کے لیے نت نئے تجربات کرنے لگے ہیں۔ مقصد یہی کہ لیبارٹریوں میں وسیع پیمانے پر غذائیں بنانے کے عمل وضع ہو سکیں۔ لیبارٹری میں ’’بائیوری ایکٹر‘‘(Bioreactor) نامی مشین میں غذا تیار کی جاتی ہے۔ ابھی بائیو ری ایکٹر سائز میں چھوٹے ہیں۔ مگر مستقبل میں دیوہیکل بائیو ری ایکٹر بنا کر وسیع مقدار میں خوراک بنانا ممکن ہو گا۔ یوں سستی اور وافر غذائیں تیار کرنا آسان عمل بن جائے گا۔ خلوی زراعت کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ اس کا بنیادی عمل سادہ ہے۔ اس کے ذریعے انسان دوست نامیات… خلیوں، جراثیم، پھپوندی، خمیر وغیرہ کی مدد سے مطلوبہ غذائیں تیار کی جاتی ہیں۔ یاد رہے! دنیا کی ہر زندہ شے خلیوں کا مجموعہ ہے۔ چھوٹے اجسام کم اور بڑے زیادہ خلیے رکھتے ہیں۔ ان خلیوں کی کئی اقسام ہیں۔ قدرتی ماحول میں جب زندہ کے بچے کو غذائیت (پروٹین، کاربوہائڈریٹ، چکنائی، معدنیات اور وٹامن) ملے تو اس کے خلیے پلتے بڑھتے ہیں۔ یوں ایک نوزائیدہ بچہ جوان ہو جاتا ہے۔ خلوی زراعت میں یہی عمل لیبارٹری میں انجام پاتا ہے۔ 🔹 ’’بنیادی خلیے‘‘ خلیوں ، جراثیم، پھپوندی اور خمیر کی مدد سے فی الوقت لیبارٹری میں گوشت، دودھ، انڈے اور پنیر بن رہے ہیں۔ نظریاتی طور پہ خلوی زراعت کے ذریعے ہر کھانے کی شے مثلاً گندم، چاول،آلو، پیاز، آم، امرود، سیب وغیرہ تیار کرنا ممکن ہے۔ گوشت بنانے کا طریق کار یہ ہے کہ ماہرین سب سے پہلے گائے، بکرے یا مرغی سے ’’بنیادی خلیے‘‘ (Stem cells) حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ خلیے ہیں جن کی مدد سے خلیوں کی کوئی بھی قسم بن سکتی ہے۔ گائے یا بکرے سے ملے بنیادی خلیے پھر بائیو ری ایکٹر میں رکھے جاتے ہیں۔ بائیو ری ایکٹر کی خوبی یہ ہے کہ خلیوں کو پلنے بڑھنے کی خاطر بالکل قدرتی ماحول دیتا ہے۔ ان خلیوں کو پھر تمام مطلوبہ غذائی اشیاء (کاربوہائڈریٹ، پروٹین، چکنائی، معدنیات، وٹامن) مطلوبہ مقدار میں مہیا کی جاتی ہیں۔اس طرح مقررہ مدت میں بنیادی خلیے پل بڑھ کر گوشت کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
19 2月 2023, 11:59

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3131 🌹 28 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3129 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 2月 2023, 11:58
19 2月 2023, ~12:05