📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
Open in Telegram
🌴حــــــدیثِ رســــــولﷺ چـینــل📚 صحیحین، سنن اربعہ و دیگر کتبِ احادیث کا بہترین مجموعـہ جس کو آپکی خدمت میں خوبصورت مختصر پوسٹ کی شکل میں پیش کیا جارہا،چینل کو جوائن کریں https://t.me/HadeethERasool •°• ایڈمن ٹیم: حـدیثِ رسولﷺ 🌴°•°
Show moreThe country is not specifiedReligion & Spirituality38 086
2 924
Subscribers
No data24 hours
-37 days
-530 days
Posts Archive
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: میت کے لئے دعا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3199
🌹ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جب تم میت کی نماز جنازہ پڑھو تو خلوص دل سے اس کے لیے دعا کرو ۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢٣ (١٤٩٧)، (تحفة الأشراف: ١٤٩٩٣) (حسن )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کی نماز میں کیا پڑھا جائے
حدیث نمبر: 3198
🌹طلحہ بن عبداللہ بن عوف کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ کے ساتھ ایک جنازہ کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورة فاتحہ پڑھی اور کہا: یہ سنت میں سے ہے ١ ؎۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ٦٥ (١٣٣٥)، سنن الترمذی/الجنائز ٣٩ (١٠٢٧)، سنن النسائی/الجنائز ٧٧ (١٩٨٩)، (تحفة الأشراف: ٥٧٦٤)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢٢ (١٤٩٥) (صحیح )
✒️ وضاحت: ١ ؎: یہی محققین علماء کا مذہب ہے، یعنی چار تکبیریں کہے اور تکبیر اولی کے بعد سورة فاتحہ اور سورة اخلاص پڑھے۔
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جب امام جنازہ کی نماز پڑھائے تو اس کو میت کے کسی حصہ جسم کو مقابل کھڑ ہونا چاہئے
حدیث نمبر: 3195
🌹سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے ایک ایسی عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو حالت نفاس میں مرگئی تھی تو آپ ﷺ نماز کے لیے اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض ٢٩ (٣٣٢)، والجنائز ٦٢ (١٣٣١)، ٦٣ (١٣٣٢)، صحیح مسلم/الجنائز ٢٧ (٩٦٤)، سنن الترمذی/الجنائز ٤٥ (١٠٣٥)، سنن النسائی/الحیض والاستحاضة ٢٥ (٣٩٣)، الجنائز ٧٣ (١٩٧٨)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢١ (١٤٩٣)، (تحفة الأشراف: ٤٦٢٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/١٤، ١٩) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: سورج کے طلوع وغروب کے وقت میت کو دفن کر نہیں کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 3192
🩷عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ تین اوقات ایسے ہیں جن میں رسول ﷺ ہمیں نماز پڑھنے اور اپنے مردوں کو دفن کرنے سے روکتے تھے: ایک تو جب سورج چمکتا ہوا نکلے یہاں تک کہ وہ بلند ہوجائے، دوسرے جب ٹھیک دوپہر کا وقت ہو یہاں تک کہ ڈھل جائے اور تیسرے جب سورج ڈوبنے لگے یہاں تک کہ ڈوب جائے یا اسی طرح کچھ فرمایا۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین ٥١ (٨٣١)، سنن الترمذی/الجنائز ٤١ (١٠٣٠)، سنن النسائی/المواقیت ٣٠ (٥٦١)، ٣٣ (٥٦٦)، الجنائز ٨٩ (٢٠١٥)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٠ (١٥١٩)، (تحفة الأشراف: ٩٩٣٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٥٢)، سنن الدارمی/الصلاة ١٤٢ (١٤٧٢) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: بچہ کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3190
🌹ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے بیضاء کے دونوں بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی۔
📚 دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ٣٤ (٩٧٣)، (تحفة الأشراف: ١٧٧١٣) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: بچہ کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3189
💟ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں قسم اللہ کی رسول اللہ ﷺ نے سہیل بن بیضاء ؓ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی تھی۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢٩ (١٥١٨)،
(تحفة الأشراف: ١٦١٧٤)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنائز ٣٤ (٩٧٣)، سنن الترمذی/الجنائز ٤٤ (١٠٣٣)، سنن النسائی/الجنائز ٧٠ (١٩٦٩)، موطا امام مالک/الجنائز ٨ (٢٢)، مسند احمد (٦/٧٩، ١٣٣، ١٦٩) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: خودکشی کرنے والے پر امام نماز نہ پڑھے
حدیث نمبر: 3185
💞جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں ایک شخص بیمار ہوا پھر اس کی موت کی خبر پھیلی تو اس کا پڑوسی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اور اس نے آپ سے عرض کیا کہ وہ مرگیا ہے، آپ ﷺ نے پوچھا: تمہیں کیسے معلوم ہوا؟ ، وہ بولا: میں اسے دیکھ کر آیا ہوں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ نہیں مرا ہے ، وہ پھر لوٹ گیا، پھر اس کے مرنے کی خبر پھیلی، پھر وہی شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: وہ مرگیا ہے، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: وہ نہیں مرا ہے ، تو وہ پھر لوٹ گیا، اس کے بعد پھر اس کے مرنے کی خبر مشہور ہوئی، تو اس کی بیوی نے کہا: تم رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور اس کے مرنے کی آپ کو خبر دو، اس نے کہا: اللہ کی لعنت ہو اس پر۔ پھر وہ شخص مریض کے پاس گیا تو دیکھا کہ اس نے تیر کے پیکان سے اپنا گلا کاٹ ڈالا ہے، وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گیا اور اس نے آپ کو بتایا کہ وہ مرگیا ہے، آپ ﷺ نے پوچھا: تمہیں کیسے پتا لگا؟ ، اس نے کہا: میں نے دیکھا ہے اس نے تیر کی پیکان سے اپنا گلا کاٹ لیا ہے، آپ ﷺ نے پوچھا: کیا تم نے خود دیکھا ہے؟ ، اس نے کہا: ہاں، آپ ﷺ نے فرمایا: تب تو میں اس کی نماز (جنازہ) نہیں پڑھوں گا ۔
📚تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٢١٦٠)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنائز ٣٦ (٩٧٨)، سنن الترمذی/الجنائز ٦٨ (١٠٦٦)، سنن النسائی/الجنائز ٦٨ (١٩٦٣)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣١ (١٥٢٦)، مسند احمد (٥/٨٧، ٩٢، ٩٤، ٩٦، ٩٧) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کو جلدی لے چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 3181
💟ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جنازہ لے جانے میں جلدی کیا کرو کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو تم اسے نیکی کی طرف پہنچانے میں جلدی کرو گے اور اگر نیک نہیں ہے تو تم شر کو جلد اپنی گر دنوں سے اتار پھینکو گے ۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ٥١ (١٣١٥)، صحیح مسلم/الجنائز ١٦ (٩٤٤)، سنن الترمذی/الجنائز ٣٠ (١٠١٥)، سنن النسائی/الجنائز ٤٤ (١٩٠٩)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ١٥ (١٤٧٧)، (تحفة الأشراف: ١٣١٢٤)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجنائز ١٦ (٥٦)، مسند احمد (٢/٢٤٠) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کے آگے چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 3179
💞عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ، ابوبکر اور عمر ؓ کو جنازے کے آگے چلتے دیکھا ہے۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجنائز ٢٦ (١٠٠٧)، سنن النسائی/الجنائز ٥٦ (١٩٤٦)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ١٦ (١٤٨٢)، (تحفة الأشراف: ٦٨٢٠)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجنائز ٣ (٨)، مسند احمد (٢/٨، ١٢٢) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کے ساتھ سوار ہو کر چلنا
حدیث نمبر: 3178
💞جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ابن دحداح کی نماز جنازہ پڑھی، اور ہم موجود تھے، پھر (آپ ﷺ کی سواری کے لیے) ایک گھوڑا لایا گیا اسے باندھ کر رکھا گیا یہاں تک کہ آپ سوار ہوئے، وہ اکڑ کر ٹاپ رکھنے لگا، اور ہم سب آپ ﷺ کے اردگرد ہو کر تیز چلنے لگے (تاکہ آپ کا ساتھ نہ چھوٹے) ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ٢٨ (٩٦٥)، سنن الترمذی/الجنائز ٢٩ (١٠١٣)، (تحفة الأشراف: ٢١٨٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٩٠، ٩٥، ٩٨) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا
حدیث نمبر: 3176
💞عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جنازہ کے لیے کھڑے ہوجاتے تھے، اور جب تک جنازہ قبر میں اتار نہ دیا جاتا، بیٹھتے نہ تھے، پھر آپ کے پاس سے ایک یہودی عالم کا گزر ہوا تو اس نے کہا: ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں (اس کے بعد سے) رسول اللہ ﷺ بیٹھے رہنے لگے، اور فرمایا: (مسلمانو! ) تم (بھی) بیٹھے رہو، ان کے خلاف کرو ۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجنائز ٣٥ (١٠٢٠)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٥ (١٥٤٥)، (تحفة الأشراف: ٥٠٧٦) (حسن )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا
حدیث نمبر: 3175
💞علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ پہلے جنازوں میں (دیکھ کر) کھڑے ہوجایا کرتے تھے پھر اس کے بعد بیٹھے رہنے لگے۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ٢٥ (٩٦٢)، سنن النسائی/الجنائز ٨١ (٢٠٠١)، سنن الترمذی/الجنائز ٥٢ (١٠٤٤)، سنن ابن ماجہ/ الجنائز ٣٥ (١٥٤٤)، (تحفة الأشراف: ١٠٢٧٦)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/ الجنائز ١١ (٣٣)، مسند احمد (١/٨٢، ٨٣، ١٣١، ١٣٨) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا
حدیث نمبر: 3174
🌹جابر ؓ کہتے ہیں ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے اچانک ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ اس کے لیے کھڑے ہوگئے، پھر جب ہم اسے اٹھانے کے لیے بڑھے تو معلوم ہوا کہ یہ کسی یہودی کا جنازہ ہے، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ تو کسی یہودی کا جنازہ ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: موت ڈرنے کی چیز ہے، لہٰذا جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ ۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح
البخاری/الجنائز ٤٩ (١٣١١)، صحیح مسلم/الجنائز ٢٤ (٩٦٠)، سنن النسائی/الجنائز ٤٦ (١٩٢٣)، (تحفة الأشراف: ٢٣٨٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣١٩، ٣٥٤) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا
حدیث نمبر: 3173
💞ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم جنازے کے پیچھے چلو تو جب تک جنازہ رکھ نہ دیا جائے نہ بیٹھو ابوداؤد کہتے ہیں: ثوری نے اس حدیث کو سہیل سے انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے اس میں ہے: یہاں تک کہ جنازہ زمین پر رکھ دیا جائے اور اسے ابومعاویہ نے سہیل سے روایت کیا ہے اس میں ہے کہ جب تک جنازہ قبر میں نہ رکھ دیا جائے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سفیان ثوری ابومعاویہ سے زیادہ حافظہ والے ہیں۔
📚تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٤١٢٤)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز ٤٨ (١٣١٠)، صحیح مسلم/الجنائز ٢٤ (٩٥٩)، سنن الترمذی/الجنائز ٥١ (١٠٤٣)، سنن النسائی/الجنائز ٤٤ (١٩١٥)، ٤٥ (١٩١٨)، ٨٠ (٢٠٠٠)، مسند احمد (٣/٢٥، ٤١، ٥١، ٨٥، ٩٧) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا
حدیث نمبر: 3172
🌷عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے وہ اسے نبی اکرم ﷺ تک پہنچاتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جب تم جنازے کو دیکھو تو (اس کے احترام میں) کھڑے ہوجاؤ یہاں تک کہ وہ تم سے آگے گزر جائے یا (زمین پر) رکھ دیا جائے ۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ٤٦ (١٣٠٧)، ٤٧ (١٣٠٨)، صحیح مسلم/الجنائز ٢٤ (٩٥٨)، سنن الترمذی/الجنائز ٥١ (١٠٤٢)، سنن النسائی/الجنائز ٤٥ (١٩١٦)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٥ (١٥٤٢)، (تحفة الأشراف: ٥٠٤١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٤٥، ٤٤٦، ٤٤٧) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازے کے ساتھ جانے اور اس پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3170
🌹عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: کوئی مسلمان ایسا نہیں جو مرجائے اور اس کی نماز جنازہ ایسے چالیس لوگ پڑھیں جو اللہ کے ساتھ کسی طرح کا بھی شرک نہ کرتے ہوں اور ان کی سفارش اس کے حق میں قبول نہ ہو ١ ؎۔
📚تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ١٨ (٩٤٨)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ١٩ (١٤٨٩)، (تحفة الأشراف: ٦٣٥٤)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجنائز ٤٠ (١٠٢٩)، سنن النسائی/الجنائز ٧٨ (١٩٩٣)، مسند احمد (٦/٣٢، ٤٠، ٩٧، ٢٣١) (صحیح )
✒️ وضاحت: ١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چالیس موحدین کا نماز جنازہ پڑھنا میت کی مغفرت کا سبب ہے، عبد اللہ بن عباس ؓ تلاش کر کے جنازے میں چالیس مسلمان جمع کرتے تھے، ام المومنین عائشہ ؓ کی روایت میں سو مسلمانوں کا ذکر ہے، تو جب چالیس کی سفارش مقبول ہے تو سو کی بدرجہ اولی مقبول ہوگی، بإذن اللہ۔
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازے کے ساتھ جانے اور اس پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3169
🌷عامر بن سعد سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن عمر بن خطاب ؓ کے پاس بیٹھے تھے کہ اچانک صاحب مقصورہ ١ ؎ خباب ؓ برآمد ہوئے اور کہنے لگے: عبداللہ بن عمر! کیا جو ابوہریرہ ؓ کہہ رہے ہیں آپ اسے نہیں سن رہے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص جنازے کے ساتھ اس کے گھر سے نکلے اور اس کی نماز جنازہ پڑھے۔ آگے راوی نے وہی مفہوم ذکر کیا ہے جو سفیان کی حدیث کا ہے (یہ سنا تو) ابن عمر ؓ نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے پوچھنے کے لیے آدمی بھیجا تو انہوں نے کہا: ابوہریرہ ؓ نے صحیح کہا ہے۔
📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/ الجنائز ١٧ (٩٤٥)، (تحفة الأشراف: ١٢٣٠١، ١٦١٦٧) (صحیح )
✒️وضاحت: ١ ؎: چھوٹا گھر جسے دیواروں سے گھیر کر محفوظ کردیا گیا ہو۔
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: جنازے کے ساتھ جانے اور اس پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3168
💞ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ جو شخص جنازہ کے ساتھ جائے اور نماز جنازہ پڑھے تو اسے ایک قیراط (کا ثواب) ملے گا، اور جو جنازہ کے ساتھ جائے اور اس کے دفنانے تک ٹھہرا رہے تو اسے دو قیراط (کا ثواب) ملے گا، ان میں سے چھوٹا قیراط یا ان میں سے ایک قیراط احد پہاڑ کے برابر ہوگا۔
📚 تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٢٥٥٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الإیمان ٣٥ (٤٧)، الجنائز ٥٨ (١٣٢٥)، صحیح مسلم/الجنائز ١٧ (٩٤٥)، سنن النسائی/الجنائز ٧٩ (١٩٩٦)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٤ (١٥٣٩)، مسند احمد (٢/٢، ٢٣٣، ٢٤٦، ٢٨٠، ٣٢١، ٣٨٧، ٤٠١، ٤٣٠، ٤٥٨، ٤٧٥، ٤٨٠، ٤٩٣، ٤٩٨، ٥٠٣، ٥٢١) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: عورتوں کا جنازہ کے ساتھ جانا ممنوع ہے
حدیث نمبر: 3167
💞ام عطیہ ؓ کہتی ہیں ہمیں جنازہ کے پیچھے پیچھے جانے سے روکا گیا ہے لیکن (روکنے میں) ہم پر سختی نہیں برتی گئی ۔
📚 تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٨١٢٢)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز ٢٩ (١٢٧٨)، صحیح مسلم/الجنائز ١١ (٩٣٨)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٥٠ (١٥٧٧)، مسند احمد (٦/٤٠٨) (صحیح )
2 924
📗سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: میت کو بوسہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 3163
🩷ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو عثمان بن مظعون ١ ؎ ؓ کو بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے، ان کا انتقال ہوچکا تھا، میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
📚 تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجنائز ١٤ (٩٨٩)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٧ (١٤٥٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٤٥٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٤٣، ٥٥، ٢٠٦) (صحیح )
✒️وضاحت: ١ ؎: عثمان بن مظعون ؓ رسول اللہ ﷺ کے رضاعی بھائی تھے، مدینہ میں مہاجرین میں سب سے پہلے انہیں کا انتقال ہوا۔
