📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
Open in Telegram
🌴حــــــدیثِ رســــــولﷺ چـینــل📚 صحیحین، سنن اربعہ و دیگر کتبِ احادیث کا بہترین مجموعـہ جس کو آپکی خدمت میں خوبصورت مختصر پوسٹ کی شکل میں پیش کیا جارہا،چینل کو جوائن کریں https://t.me/HadeethERasool •°• ایڈمن ٹیم: حـدیثِ رسولﷺ 🌴°•°
Show moreThe country is not specifiedReligion & Spirituality38 086
2 924
Subscribers
No data24 hours
-37 days
-530 days
Posts Archive
2 924
💊 - *بیماری کو بھی الله کی نعمت سمجھیں اور الله کی طرف لوٹ جائیں! •••*
☘ *سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ نبی صلی الله عليه وسلم نے فرمایا :*
"مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکلیف اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو الله تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے!"
📑 - [ *صحيح البخاري : ٥٦٤١* ]
☘ *امام ابن تيمية رحمه الله فرماتے ہیں :*
"بہت سے مریض بغیر دوا کے ہی شفایاب ہو جاتے ہیں ؛ محض دعا قبول ہو جانے سے یا نفع مند دم کی بدولت یا دل مضبوط رکھنے اور الله پر کمال توکل کرنے سے."
📑 - [ *مجموع الفتاوى : ٥٦٣/١١* ]
☘ *امام ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں :*
"الله کا ذکر، الله کی طرف پلٹ جانا، لوٹ جانا، آزمائش آتے ہی نماز کی طرف لپکنا ؛ کتنے ہی بیمار محض اسی سے شفایاب ہو جاتے ہیں اور کتنے ہی مریضوں کو اسی سے عافیت نصیب ہو جاتی ہے."
📑 - [ *مفتاح دار السعادة : ٢٥٠/١* ]
☘ *حافظ ابن رجب رحمه الله فرماتے ہیں :*
"آسانی کا انتظار کرنا بھی عبادت ہے ؛ کیونکہ آزمائش ہمیشہ نہیں رہتی !"
📑 - [ *مجموع الرسائل : ١٥٥/٣* ]
☘ *حافظ ابن حجر رحمه الله فرماتے ہیں :*
"الله تعالی اپنے دوستوں کیلیے از خود ہی آزمائشوں سے نجات کے اسباب مہیا فرما دیتا ہے. بعض دفعہ آزمائش لمبی اس لیے ہو جاتی ہے کہ الله اپنے بندوں کی تربیت اور ان کے ثواب میں اضافہ کرنا چاہتا ہے."
📑 - [ *فتح الباري : ٤٨٣/٦* ]
#سلسلة_اقوال_السلف #آزمائشیں #بیماریاں
2 924
🍂 *مظلوم کی بد دعا سے بچو!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو جب (عامل بنا کر) یمن بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت فرمائی کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس (دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2448»
#دعا
2 924
🎋 *"استاد کے مزاج کا طالب علم پر اثر!"*
✍ *تاج الدين السبكي رحمه الله کہتے ہیں:*
"میں اپنے استاد *امام ذہبی رحمه الله* کے پاس روزانہ دو دفعہ جاتا تھا کیونکہ وہ میرے ساتھ نرمی اور محبت کا معاملہ کرتے تھے، اور دوسرے استاد *امام مِزی رحمه الله* کے پاس پورے ہفتے میں دو دفعہ جاتا تھا کیونکہ وہ خشک مزاج تھے۔"
📗 *|[ طبقات الشافعية الكبرى : ١٩٨/١٠ ]|*
#سلسلة_اقوال_السلف
2 924
🎉 - *شادی کی اہمیت اور فضائل ...*
✍🏻 امام *ابن القيم* رحمه الله شادی کی ترغیب دیتے ہوئے لکھتے ہیں : اگر شادی کی اہمیت و فضیلت میں صرف
💐 نبی صلی الله علیه وسلم کا روز قیامت اپنی امت کو دیکھ کر خوش ہونا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 موت کے بعد نیک عمل کا (بصورت صالح اولاد) جاری رہنا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 ایسی نسل جو الله کی وحدانیت اور نبی کی رسالت کی گواہی دیتی ہو، کا پیدا ہونا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 محرمات سے آنکھوں کا جھک جانا اور شرمگاہ کا محفوظ ہو جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 کسی خاتون کی عصمت کا محفوظ ہو جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔ میاں اور بیوی اپنی حاجت پوری کرتے ہیں، لذت اٹھاتے ہیں اور ان کی نیکیوں کے دفتر بڑھتے چلے جاتے ہیں !
💐 مرد کا بیوی کے پہننے اوڑھنے، رہنے سہنے اور کھانے پینے پر خرچ کرنے کا ثواب ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 اسلام اور اس کے ماننے والوں کا بڑھنا اور اسلام دشمنوں کا اس پر پیچ و تاب کھانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 بہت سی عبادات، جو تارکِ دنیا درویش نہیں بجا لا سکتا، کا بجا لانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 دل کا شہوانی قوت پر قابو پا کر دین و دنیا کیلیے نفع مند کاموں میں مشغول ہو جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔ کیونکہ دل کا شہوانی خیالات میں گِھر جانا، اور انسان کا اس سے چھٹکارے کی جد و جہد کرتے رہنا بہت سے مفید کام نہیں ہونے دیتا۔
💐 بیٹیوں کا، جن کی اس نے اچھی پرورش کی اور ان کی جدائی کا غم سہا، جہنم سے ڈھال بن جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔
💐 دو بچوں کا کم عمری میں فوت ہونا جو اس کے جنت میں داخلے کا سبب بن جاتے، ہی ہوتا تو بہت کافی تھا۔
💐 الله کی خصوصی مدد کا حاصل ہو جانا ہی ہوتا تو بہت کافی تھا۔ کیونکہ جن تین لوگوں کی اعانت الله کے ذمے ہے، اس میں ایک پاکیزگی کی خاطر نکاح کرنے والا بھی ہے۔"
💌 - *(بدائع الفوائد : 159/3)*
#سلسلة_اقوال_السلف #نکاح
2 924
🌸 *مسلمان بھائی بھائی !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے۔ جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا۔ جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2442»
#حقوق
2 924
♻ *"... پھر اپنے آپ کو ہی ملامت کرنا"*
✍ *حافظ ﺍﺑﻦ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﺒﺮ ﺭﺣﻤﻪ الله کہتے ہیں:*
❐ "کہا جاتا ہے کہ چھ قسم کے لوگوں کو اگر بے عزتی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اپنی ذات کے علاوہ کسی کو قصور وار مت ٹھہرائیں :
1⃣ بن بلائے دعوت پر جانے والا۔
2⃣ کمینے شخص سے عزت کی توقع کرنے والا۔
3⃣ دو لوگوں کی گفتگو میں ٹانگ پھنسانے والا۔
4⃣ حاکمِ وقت کی ہنسی اڑانے والا۔
5⃣ ایسی مجلس میں بیٹھنے والا جس کا وہ اہل نہیں۔
6⃣ ایسے بندے کے سامنے اپنی بات رکھنے والا جو نہ اس کی سنتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی اہمیت دیتا ہے۔"
📒 *[ ﺍﻵﺩﺍﺏ ﺍﻟﺸﺮﻋﻴﺔ لاﺑﻦ ﻣﻔﻠﺢ (347) ]*
#سلسلة_اقوال_السلف
2 924
امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں
(القلبُ الحيّ هو الذي يعرفُ الحقّ ويقبله ويحبّه ويؤثره على غيره، فإذا مات القلبُ؛ لم يبقَ فيه إحساسٌ ولا تمييزٌ بين الحقّ والباطلِ ولا إرادة للحق وكراهة للباطل)
"زندہ دل وہ ہے جو حق کو پہچانتا ہے، اسے قبول کرتا ہے، اس سے محبت کرتا ہے اور اس غیر حق پر ترجیح دیتا ہے، پس جب دل مردہ ہوجاتا ہے تو اس میں نہ احساس رہتا ہے، نہ حق وباطل میں تمییز اور نہ ہی حق کی چاہت اور باطل سے کراہت"۔
(شفاء العليل:١/ ١٠٤، ط دار المعرفة بيروت)
•┈┈┈••⊰✵✵⊱••┈┈┈•
انتقاه ابن أبي عبدالله
#سلسلة_اقوال_السلف
2 924
🌺 *قرآن مجید معجزہ !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-4981»
#قرآن
2 924
🍂 - *"ایک حساس معاشرتی مسئلہ"*
🚫 ’’کسی والد کے لیے یہ قطعاً جائز نہیں کہ وہ اپنے بیٹے (یا بیٹی) کو ایسی لڑکی (یا لڑکے) سے شادی کرنے پر مجبور کرے جس پہ وہ راضی نہیں.‘‘
📚 *(فقيه الأمة شیخ ابن عثیمین رحمه الله || مجموعة أسئلة تهم الأسرة المسلمة: صـ١٢٤)*
#سلسلة_اقوال_العلماء #نکاح
2 924
سیّد التابعین امام حسن بن يسار البصری رحمہ اللہ (١١٠ھ) سے كہا گیا:
❞يا أبا سعيد إن هاهنا قوما يشتمون أو يلعنون معاوية وابن الزبير رضي الله عنهما.❝
«أبو سعید! یہاں کچھ لوگ معاويہ اور ابن زبیر رضی اللہ عنهما کو گالی دیتے یا ان پر لعنت کرتے ہیں۔»
جواب میں آں رحمہ اللہ نے فرمایا:
❞على أولئك الذين يلعنون لعنة الله.❝
«ان لعنت کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو۔»
📚 تاريخ مدينة دمشق لابن عساكر الدمشقي، بتحقيق عمر بن غرامة العمروي: ٢٠٦/٥٩، وسندہ صحيح
#فضائل_صحابہ #سیدنا_معاویہ
2 924
♥️ - *|[ سبحان الله! سیدنا محمد مصطفیٰ ﷺ نے تین نصیحتوں میں پوری زندگی کا سکون جمع کر دیا! ]|*
🪶 سیدنا أبو أيوب الأنصاري رضي الله عنه کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی بلیغ و مختصر نصیحت کریں، آپ ﷺ نے فرمایا:
*❍ ’’إذا قمتَ فى صلاتِك فصلِّ صلاةَ مودِّعٍ، و لا تكلَّمَ بكلامٍ تعتذرُ منه، و اجمع الإِياسَ مما فى أيدى الناسِ.‘‘*
1️⃣ جب تو نماز ادا کرے تو (اپنی زندگی کی) آخری نماز سمجھ کر ادا کر۔
2️⃣ اور ایسی بات مت کر کہ جس سے کل تجھے معذرت کرنا پڑے۔
3️⃣ نیز جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے مکمل ناامید (غنی/بے فکر) ہو جا۔
📕 - *|[ مسند الإمام أحمد : ٢٣٥٤٥، صَحَّحَهُ الألباني و حَسَّنَهُ زبیر علي زئي - رحمهما الله ]|*
#منتخب_احادیث #فوائد
2 924
🍂 *صحیح معنوں میں کامیاب کون؟*
🔹 *ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ،اور تم سب کو (تمہارے اعمال کے) پورے پورے بدلے قیامت ہی کے دن ملیں گے ۔ پھر جس کسی کو دوزخ سے دور ہٹالیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا ، وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا ،اور یہ دنیوی زندگی تو (جنت کے مقابلے میں) دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔*🔹
📗«سورۃ آل عمران-185»
#قرآن
2 924
مقاطِع الفِيديو التي تتَضمَّن مُنتقِبة وَمِلتَحي التي تَارة يَمازِحان بَعضهُما وَتارَّة يَحضِنها وَغَيرِها مِن التَّفاهات لَا تدلُّ عَلى الدِّين بِل عَلى قِلَّة الحَياء وَالغَيرة.
ایسے کلپس جن میں ایک نقاب پوش نوجوان لڑکی اور داڑھی والا نوجوان لڑکا کبھی آپس میں مذاق کر رہے ہوتے ہیں کبھی ایک دوسرے سے اٹھکیلیاں اور کبھی ایک دوسرے سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور اس طرح کی دیگر فضولیات کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں، کسی دین داری کا نہیں بلکہ غیرت حیا اور شرم کی کمی پر دلالت کرتے ہیں۔
( ام عبداللہ اور حسنات کے ڈراپ سین سے پہلے کئی لوگوں نے ان کے اس قسم کے کانٹینٹ پر اعتراض کیا تو جواب ملتا تھا کہ یہ تو حلال کانٹینٹ پھیلا رہے ہیں، یہ تو دنیا کو بتا رہے ہیں کہ دین دار بھی لائف انجوائے کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ، اور پھر جب ڈراپ سین ہوا تو معلوم ہوا کہ حقیقت اس کے بالکل الٹ تھی کہ جو دکھایا جا رہا تھا، اب بھی بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس قسم کا کانٹینٹ بہت سی لڑکیاں اور لڑکے بنا کر اس کو دین کی خدمت اور ترویج سمجھ رہے ہیں حالانکہ یہ سراسر فتنہ اور فساد کی نشر و اشاعت ہے۔ )
✍️ سید عبداللہ طارق
2 924
تین عورتیں، تین کہانیاں اور ایک سبق
تحریر : حسن ظہیر بھٹی
سوشل میڈیا پر انتہائی خوبصورت مسلمان جوڑے، جو کہ آپس میں محبت و مودت کی بہترین مثالیں اور عین کامیاب شادی کے اصولوں کے مطابق زندگی گزرتے couples درحقیقت دوہرے چہروں کے مالک تھے ان کی نجی زندگی سکرین کے پیچھے اتنی بھیانک اور کھوکھلی تھی جس کا اثر اُن پر اور ان کے بچوں پر ایک خوفناک خواب کی طرح ساری زندگی مسلط رہے گا۔
آئیے دیکھتے ہیں ان کی زندگیوں میں ہمارے لیے کیا سبق موجود ہے۔
سب سے اوپر حسام اور شمائلہ:
حسام اسلام آباد، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اکلوتا بیٹا اور انتہائی نفیس، نیک اور سلجھا انسان ہے۔ وہ کافی سالوں سے Vloging کر رہے تھے اور پھر ان کی شادی ہوتی ہے اور شمائلہ آتیں ہیں جو کہ کچھ عرصہ بعد حسام کی Vloging کا حصہ بن جاتیں ہیں اور یہی سے مسئلہ شروع ہوتا ہے۔ اللہ انکو بیٹی عطا کرتا ہے اسی دران شمائلہ اپنا کامیاب چینل بنا کر بیوٹی ٹپس دیتیں ہیں اور پھر پہلے حجاب اترتا ہے پھر حسام بھی دل سے اتر جاتا ہے اور طلاق پر بات ختم ہو جاتی ہے حسام آج بھی بیٹی کے لیے تڑپ رہا ہے جبکہ شمائلہ نے ہفتہ قبل دوسری شادی کر لی ہے۔
بائیں طرف نیچے حسنات اور ام محمد:
حسنات اور ام محمد کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا جوکہ انگلینڈ میں رہ رہے تھے ان کے لاکھوں فالورز تھے اور بہترین میاں بیوی کی محبت و شرارتیں دیکھنے کو ملتیں ان کی آپس میں مثالی الفت اور مکمل حجاب و داڑھی اور جادو کے بچاؤ کے لیے رقیہ سروسز دینا سب بہترین تھا اسی طرح انہوں نے روہنگیا مظلوم مسلمانوں کے لیے چندہ مانگا جس میں مسلمانوں نے بھرپور تعاون کیا اور انہیں 2 لاکھ یورو اکٹھے ہوئے وہ روہنگیا مسلمانوں کے پاس بھی گئے۔
پھر ایک دن دنیا کو پتا چلتا ہے باحجاب نیک لڑکی ام محمد درحقیقت ایک بنگالی فیشن ماڈل ہے اور ان کا نام رخسانہ ہے۔۔۔ جبکہ باریش حسنات ایک ملحدانہ ذہن کا مالک اور رخسانہ کو ذودوکوب کرتا ہے حسنات نے چھوٹی عمر کی لڑکی سسٹر سارہ کو بھی جھانسہ دیکر شادی کی اور مزید قلعی کھلی روہنگیا مسلمانوں کے لیے
اکٹھے کیے گئے پیسے بھی یہ لوگ ہڑپ کر گئے تھے ان پر
انگلینڈ میں انکوائری بٹھائی گئی اور مزید معاملات خراب ہونے پر حسنات نے اپنی بیویوں کے لیے گالم گلوچ بھی کیا اور بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو گئی دو بچے رخسانہ کے پاس چلے گئے اور انکے سوشل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے گئے پوری دنیا میں ان پر افسوس اور لعن طعن ہوئی۔۔
دائیں طرف نیچے آدم اور نسیم :
آدم اور نسیم کا تعلق فرانس سے ہیں انکی شادی 8 ماہ پہلے ہوئی انکی خوبصورت ویڈیوز پر tiktok پرملینز میں ویوز ہیں لوگ انکی جوڑی کو بہت قدر اور محبت سے دیکھتے اور دعائیں دیتے اور پھر ایک دن ہماری بہن نسیم نے اپنی شدید زخم سے نیلی آنکھ اور کٹے بال دکھائے جوکہ آدم نے تشدد کیا تھا۔ بعد ازاں آدم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور اس پر کیس دائر ہو گیا۔
کتنی دکھ بھر سچی کہانیاں ہیں جو کہ ہمارے لیے سبق ہے ہم بظاہر چمکتی چیز دیکھ کر افسوس اور غم میں مبتلا ہو جاتے ہیں سوچتے ہیں ہم ایسی خوشی والی مثالی ازدواجی سکون کیوں نہیں حاصل کر پاتے ہم کیوں مسائل کا شکار ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود نقاب اتنے زیادہ ہیں جو کہ مسائل کا سبب بن رہیں ہیں۔ ہمارا محور کبھی بھی ایسے کردار نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت زندگی، اصحاب اور سلف صالحین کی زندگیاں ہونی چاہیے۔ ان کامیاب اور خوبصورت زندگیوں پر آنے والے وقت میں مزید لکھوں گا۔ ان شاءاللہ
____حسن ظہیر بھٹی
#اصلاحی_تحریریں #اصلاح_معاشرہ #سوشل_میڈیا #عورت #فتنے
2 924
🔇 - *دورانِ نماز رنگ ٹون بند کرنا :*
”اگر یہ کہا جائے کہ دورانِ نماز موبائل کی رنگ ٹون بند کرنا جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہے، تو بے جا نہ ہو گا؛ کیونکہ یہ ٹون نمازیوں کیلیے مسلسل ایذاء اور تشویش کا باعث ہوتی ہے۔“
◾ (فقه الدليل للشيخ عبدالله الفوزان : ٤٧١/١)
#سلسلة_اقوال_العلماء #نماز
2 924
🍂 *موت کی تمنا کرنا کیسا؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7235»
#موت
2 924
🍂 *ناحق زمین لینے والے!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جس نے کسی کی زمین میں سے کچھ ناحق لے لیا تو قیامت کے دن اسے سات زمینوں تک دھنسایا جائے گا۔"۔*🔹
📗«صحیح بخاری-3196»
2 924
⛔ - *|[ دعا کرتے وقت جَلدبازی نا کریں! ]|*
👈 سيدنا أبو هريرة رضي الله تعالیٰ عنه بیان کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ’’جب تک کوئی بندہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور قبولیت کے معاملے میں جَلدبازی نہ کرے، اس کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے۔ عرض کی گئی : الله کے رسول! جَلدبازی کرنا کیا ہے؟ آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا : بندہ کہتا ہے :
*❐ قدْ دَعَوْتُ وَقَدْ دَعَوْتُ، فَلَمْ أَرَ يَسْتَجِيبُ لِي، فَيَسْتَحْسِرُ عِنْدَ ذلكَ وَيَدَعُ الدُّعَاءَ.‘‘*
"میں دعا کر چکا ہوں، میں دعا کر چکا ہوں، لیکن میں اس کو قبول ہوتی نہیں دیکھتا اور وہ دعا کرنا چھوڑ بیٹھتا ہے (اور ناامید اور مایوس ہوجاتا ہے)۔"
📕 - *|[ البخاري : ٦٣٤٠ || مسلم : ٢٧٣٥ ]|*
👈 حافظ ابن حجر رحمه الله فرماتے ہیں :
*❐ ’’وَفِي هَذَا الْحَدِيث أَدَب مِنْ آدَاب الدُّعَاء، وَهُوَ أَنَّهُ يُلَازِم الطَّلَب، وَلَا يَيْأَس مِنْ الْإِجَابَة لِمَا فِي ذَلِكَ مِنْ الِانْقِيَاد وَالِاسْتِسْلَام وَإِظْهَار الِافْتِقَار، حَتَّى قَالَ بَعْض السَّلَف : لَأَنَا أَشَدّ خَشْيَة أَنْ أُحْرَم الدُّعَاء، مِنْ أَنْ أُحْرَم الْإِجَابَة.‘‘*
"اس حدیث میں دعا کے آداب میں سے ایک ادب بیان ہوا ہے۔ وہ یہ کہ انسان مستقل دعا مانگتا رہے اور مایوس نہ ہو۔ الله کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے اور اپنے آپ کو اس کے سپرد کر دینے کا معنی بھی یہی ہے۔ یہاں تک کہ بعض سلف نے کہا ہے : مجھے دعا کے قبول نہ ہونے کا اتنا ڈر نہیں، جتنا دعا کی توفیق نہ ملنے کا ڈر ہے!"
📕 - *|[ فتح الباري : ١٤١/١١ ]|*
#دعا #فوائد #منتخب_احادیث
2 924
🤲 - *دعا کا فلسفہ ...*
🌹 بعض دفعہ دعا قبول نہیں ہو رہی ہوتی، مگر یہ احساس ہوتا ہے کہ دعا صحیح نشانے پر بیٹھ رہی ہے، تب دعا کرنا ایک خاص لطف دیتا ہے۔ اسی کیفیت کے بارے میں ابنِ تیمیہ رحمه الله فرماتے ہیں کہ بعض دفعہ مناجات کی لذت انسان کی اس طلب پر غالب آ جاتی ہے جس کیلیے وہ دعا کر رہا ہوتا ہے۔ اس لیے دعا کرتے ہوئے منشا اسے ہر صورت اپنی مرضی کے مطابق قبول کروانا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ دعا کے اندر پنہاں بے بہا سرور اور حلاوت کو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پھر انسان دعا سے اُکتاتا نہیں ہے، الله سے بدگمان نہیں ہوتا، جلدبازی اور مایوسی کا مظاہرہ بھی نہیں کرتا۔
✍ - *|[ فیضان فیصل وفقه الله ]|*
#دعا
2 924
🌸 *راستے میں بیٹھنے کے آداب !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے بچو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمیں اپنی مجالس سے مفر نہیں ہم ان میں (ضروری امور پر) گفتگو کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: پھر اگر تم نہیں مانتے تو راستے کا حق ادا کرو لوگوں نے عرض کیا: راستے کا حق کیا ہے؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: نگاہ نیچی رکھنا، ایذاء نہ دینا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا۔*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-4815»
