en
Feedback
🇸 🇧 🇱 🇲 🇪 🇩 🇮 🇦

🇸 🇧 🇱 🇲 🇪 🇩 🇮 🇦

Open in Telegram

👉Hikayat (Video+Written) 👉Qurani Ayaat+Ahadees (Arabic+Urdu+English) 👉 WhatsApp Status (Short 30 seconds) 👉 Short texts (Wise words) 👉 Short Videos WhatsApp 👇 https://chat.whatsapp.com/EgIvFjmOtrT4ImbmRTfti3 Telegram 👇 http://T.me/SBLMEDIA

Show more
470
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days
Posts Archive
" اپنے بھائی سے جھگڑا نہ کرو نہ اس کا مذاق اڑاؤ نہ اس سے ایسا وعدہ کرو جس کی تم خلاف ورزی کرو " ۔ 💚

Be Careful 🙏

اگر ایک گروپ یا چینل میں 50 ممبر ہوں۔۔۔۔ اور وہ روزانہ ایک قرآنی آیات یا ایک مستند حدیث 10---11 لوگوں کو مسلسل شئیر کرنے کی نیت کریں ۔۔۔ تو پچاس ممبران کا یہ گروپ روزانہ 550 لوگوں تک یہ پیغام پہنچا سکتا ہے۔۔۔۔ اللہ نے ہمیں بہترین امت کہا وجہ یہ بتائی کہ ۔۔۔۔۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو۔۔۔۔ اب انبیاء کرام علیہم السلام تشریف نہیں لائیں گے۔۔۔۔ اس لیے ہمارے پیارے آخری نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ڈال کر گئے ہیں۔۔۔ جو بروز قیامت ہم سے اس بارے ضرور سوال فرمائیں گے ۔۔۔۔ لہذا جو آپ کر سکتے ہیں وہ ضرور کیا کیجئے ۔۔۔اور مسلسل کیجیے۔۔۔ کیونکہ ایک پتھر پر پانی کی پوری بالٹی ایک دم سے الٹا دیں تو پتھر کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ لیکن جب ایک مضبوط ترین پتھر پر پانی کا ایک قطرہ مسلسل پڑتا رہے ۔۔۔ تو وہ اس میں بھی سوراخ کر دے گا۔۔۔ نصیحت بھی ایسے ہی کام کرتی ہے ۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا ❤️ ✍🏻 محمد سرمد لطیف @SBLMEDIA

" اللہ عزوجل ہر بولنے والے کی زبان کے پاس ہوتا ہے پس بندے کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا بول رہا ہے۔۔۔ "

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مَنْ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ جوشخص لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھتا ہے، کَانَ دَوَاءً مِنْ تِسْعَۃٍ وَّتِسْعِیْنَ دَاءً تو اس کیلئے یہ ننانوے بیماریوں کی دوا ہے، یعنی ایک کم سو بیماریوں کی دوا جن میں سے سب سے ہلکی بیماری آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بتلائی اَیْسَرُھَا الْہَمُّ وہ غم ہے۔🌹 @SBLMEDIA

جس نے کسی قوم کی بات کان لگا کر سنی اور وہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہوں یا اس سے بھاگتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا، @SBLMEDIA

*♦️پیار احساس ہے شے نہی ...♦️* *کسی نے پوچھا بیوی سے پیار کیسے کیا جائے وہ بھی جوائنٹ فیملی میں؟؟* *میں نے کہا بہت آسان ہے ضروری نہی ہمیشہ خرچہ کریں گھر والوں سے چھپا کے کچھ لائیں مہنگے کپڑے دلائیں سونا چاندی لا کے دیں تو ہی پیار کا احساس جتایا جائے گا* *بس جب بہت بھوک لگی ہو اور کھانے میں دیر ہو رہی ہو تو زبان کو کنٹرول کرلیں اپ نے پیار ہی جتایا ہے جب ماں بہن باپ آپ سے بہت زیادہ شکایت کریں تو چیخنے چلانے طعنے دینے کے بجائے اسے اکیلے میں میٹھا بول کے سمجھا لیں اپنے پیار ہی کیا ہے۔جب کھانا اچھا ناں بنے اور سب ہی نقص نکال رہے ہوں تو اتنا بول دیں مجھے تو یقین نہی یے تم نے پکایا ہے طبیعت تو ٹھیک ہے تم اور کھانا ایسا بنا لو میں مان نہی سکتا آپ نے پیار ہی جتایا ہے۔جب برتن دھو رہی ہو یا گھر کا کوئی کام کر رہی ہو تو اپنی اولاد کو اسے تنگ نہی کرنے دیں آپ نے پیار ہی جتایا ہے۔جب آپکو پتا ہو اسکی طبیعت ٹھیک نہی تو گھر والوں کو زبردستی باہر سے کھانا منگوا کے کھلا دیں کہ آج اپکا باہر سے کھانے کا دل ہے آپ نے پیار ہی جتایا ہے۔ پیار احساس ہے شے نہی کہ پیسوں تحفوں سونے چاندی سے خریدیں گے پیار جزبہ ہے جو اپکی توجہ اور اخلاق سے کسی کے دل میں جنم لیتا ہے۔* @SBLMEDIA

اس دنیا میں خوش رہنے کی ایک تدبیر یہ ہے کے آدمی کے پاس ایک وسیع قبرستان ہو جس میں وہ لوگوں کے قصور اور غلطیوں کو دفن کرسکے @SBLMEDIA

*مزاج کے خلاف بات پر مسکرا دینا۔۔۔ بحث و مباحثہ اور لڑنے سے بہتر ہے۔۔۔* سلامت رہیں 🥰
*مزاج کے خلاف بات پر مسکرا دینا۔۔۔ بحث و مباحثہ اور لڑنے سے بہتر ہے۔۔۔* سلامت رہیں 🥰

Photo from Muhammad Sarmad Latif
Photo from Muhammad Sarmad Latif

حکیمُ الْاُمّت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: خوش حالی کا دارو مَدار دوچیزوں پر ہے ، کمانا ، خرچ کرنا مگر ان دونوں میں” خرچ کرنا“ بہت ہی کمال ہے ، کمانا سب جانتے ہیں خرچ کرنا کوئی کوئی جانتا ہے ، جسے خرچ کرنے کا سلیقہ آگیا وہ اِن شآءَ اللہ ہمیشہ خوش رہے گا۔ ( مراٰۃ المناجیح ، 6 / 634 ) @SBLMEDIA

Photo from Muhammad Sarmad Latif
Photo from Muhammad Sarmad Latif

بہترین ہمسفر ایک بہترین استاد کی طرح ہوتا ہے جو زندگی کے نشیب و فراز سے لڑنا بھی سکھاتا ہے اور آگے بڑھنا بھی سکھاتا ہے۔ @SBLMEDIA

🟢 WhatsApp Channel 🟢 💙 الحمدللہ اس #واٹس_اپ چینل میں روزانہ باحوالہ تحریری احادیثِ مبارکہ شیئر کی جاتیں ہیں 💙Join us by WhatsApp👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va9wrku4SpkFtzfLz204

*🔸دماغ کے لیے تباہ کن 8 عادتیں ...🔸* عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے، ہم چیزیں بھولنے لگتے ہیں اور معمے حل کرنا ماضی جیسا آسان کام نہیں رہتا۔ گرچہ بڑھاپے کے عمل کو واپسی کا راستہ دکھانا تو ممکن نہیں مگر اپنے ذہن کو ضرور ہم ہر عمر کے مطابق فٹ رکھ سکتے ہیں۔مگر کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں اور ذہنی تنزلی کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ *رات گئے سونا یا کم نیند ...* دماغ کے لیے تباہ کن عادات میں سے ایک نیند کی کمی یا رات گئے سونا ہے جو کہ ڈیمینشیا اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے، اگر رات کو 7 سے آٹھ گھنٹے کی نیند پوری نہ کی جائے تو یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے اور بدقسمتی سے آج کل بیشتر افراد اس بری عادت کے شکار ہیں، ماہرین کے مطابق رات کو صحیح نیند نہیں آتی تو چائے یا کافی جیسے مشروبات سے گریز اور سونے سے کچھ دیر پہلے اسمارٹ فونز کا استعمال ترک کردینا چاہئے۔ *تنہا زیادہ وقت گزارنا ... انسان میل ملاقات کو پسند کرتے ہیں، فیس بک پر چاہے کتنے بھی زیادہ دوست ہو مگر حقیقی زندگی میں کوئی دوست نہ ہونا دماغ کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق چند قریبی دوست زندگی کو خوش باش اور کیرئیر میں زیادہ بامقصد کام کرنے میں مدد دیتے ہیں، اسی طرح دماغی تنزلی اور الزائمر جیسے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ... دماغ کے وہ حصے سیکھنے، یاداشت اور دماغی صحت وغیرہ کے لیے ہوتے ہیں، ان کا حجم ایسے افراد میں بہت چھوٹا ہوتا ہے جو جنک فوڈ جیسے برگرز، فرنچ فرائز اور سافٹ ڈرنکس کے شوقین ہوتے ہیں، دوسری جانب بیریاں، اجناس، گریاں اور سبز پتوں والی سبزیاں دماغی افعال کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہونے والی غذائیں ہیں۔ کانوں میں ہر وقت ہیڈ فون لگے رہنا ... جب کانوں کے پردے میں ہیڈفونز کا شور سنائی دے تو سننے کی سماعت متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، مگر معاملہ صرف کانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ دماغی مسائل جیسے الزائمر اور دماغی ٹشوز ختم ہونے وغیرہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ حس سماعت متاثر ہونے سے دماغ کو بات سمجھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور باتیں یاداشت میں محفوظ نہیں ہوتیں۔ تو ہیڈفونز کو ضرور لگائیں مگر ان کا والیوم 60 فیصد سے زیادہ نہ کریں اور ایک وقت میں دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک انہیں کانوں پر نہ لگائیں۔ سست طرز زندگی ... جتنا آپ جسمانی سرگرمیوں سے دور ہوتے ہیں، اتنا ہی دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس، امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور یہ سب الزائمر سے بھی جڑے ہوتے ہیں۔ ہفتے میں تین بار کچھ منٹ کی تیز چہل قدمی بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تمباکو نوشی ... تمباکو نوشی کے نتیجے میں دماغ سکڑ جاتا ہے اور یہ کوئی اچھی چیز نہیں، اس کے نتیجے میں یاداشت بدترین ہوتی ہے اور دماغی امراض کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا جاتا ہے، تمباکو نوشی کے دیگر نقصانات کے بارے میں بتانا ضروری نہیں جو دل کے امراض، ذیابیطس، فالج اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ حد سے زیادہ کھانا ... اگر آپ بہت زیادہ کھانا کھاتے ہیں چاہے وہ صحت کے لیے ضروری غذائیں ہی کیوں نہ ہو، آپ کا دماغ سوچنے اور یاد رکھنے کے لیے مضبوط نیٹ ورک کو تشکیل دینے کے قابل نہیں رہتا، حد سے زیادہ کھانا خطرناک حد تک جسمانی وزن بڑھا سکتا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جو آگے بڑھ کر دماغی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ سورج سے دوری ... اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں قدرتی روشنی نہیں ملتی تو ڈپریشن کا خطرہ تو بڑھتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دماغ کی رفتار بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہے، تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی دماغ کو ٹھیک طرح کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ▪️ضروری بات▪️ اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے.

کبھی کبھی یہ سوچ کر خدا کا شکر ادا کیا کریں کہ جو زندگی آپ جی رہے ہیں وہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے @MSislamicMedia7

اگر آپ نظر انداز کرنے کے ماہر نہیں ہیں تو آپ بہت کچھ کھوئیں گے سب سے پہلے اپنا سکون اور اطمینان...!!! @MSislamicMedia7