cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

کُتُب سے اِقتِباسات

ہماری پہچان : بحوالہ اقتباسات، منقول سے اجتناب۔ حاصلِ مطالعہ,قرآن و حدیث، تاریخ و فلسفہ، ادب و افسانہ، اشعار, سیرت ساتھ ساتھ ـ اقتباسات تحریری اور عکس کی صورت میں آپ حاصل کرسکتے ہیں یہ بوٹ ◀ @Iqtabasat_bot چینل کے منتظمین سے رابطہ کے لیے ہے ـ

Show more
The country is not specifiedUrdu65Religion & Spirituality24 619
Advertising posts
3 702
Subscribers
+224 hours
+237 days
+13730 days

Data loading in progress...

Subscriber growth rate

Data loading in progress...

ایک قیدی نے جیل کی انتظامیہ سے ایک مخصوص کتاب پڑھنے کی درخواست کی، اور انہیں کتاب کا نام لکھ کر دیا- جیل انتظامیہ نے جواب دیا کہ درخواست کردہ کتاب تو موجود نہیں ہے لیکن اگر آپ اس کتاب کے مصنف سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے پاس اسی جیل میں قید ہے !! تحریر : Musa Pasha
Show all...
💔 1
بڑے بڑوں کا عذر یہ ہوتا ہے کہ وقت ساتھ نہیں دیتا،سروسامان و اسبابِ کار فراہم نہیں لیکن وقت کا عازم و فاتح اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر وقت ساتھ نہیں دیتا تو میں اُس کو ساتھ لوں گا۔اگر سروسامان نہیں تو اپنے ہاتھوں سے تیار کرلوں گا۔اگر زمین موافق نہیں تو آسمان کو اُترنا چاہیے،اگر آدمی نہیں ملتے تو فرشتوں کو ساتھ دینا چاہیے۔اگر انسانوں کی زبانیں گونگی ہوگئی ہیں تو پتھروں کو چیخنا چاہیے، اگر ساتھ چلنے والے نہیں تو کیا مضائقہ؟ درختوں کو دوڑنا چاہیے۔ اگر دشمن بے شمار ہیں تو آسمان کی بجلیوں کی بھی کوئی گنتی نہیں،اگر رکاوٹیں اور مشکلیں بہت ہیں تو پہاڑوں اور طوفانوں کو کیا ہوگیا کہ راہ صاف نہیں کرتے؟ وہ زمانہ کا مخلوق نہیں ہوتا کہ زمانہ اس سے اپنی چاکری کرائے،وہ وقت کا خالق اور عہد کا پالنے والا ہوتا ہے۔وہ زمانے کے حکموں پر نہیں چلتا بلکہ زمانہ آتا ہے تاکہ اُس کی جنبشِ لب کا انتظار کرے۔وہ دنیا پر اس لیے نظر نہیں ڈالتا کہ کیا کیا ہے، جس سے دامن بھر لوں؟ وہ یہ دیکھنے کے لیے آتا ہے کہ کیا کیا نہیں ہے جس کو پورا کرلوں! " محبوبِ من إمام ابوالکلام آزاد رحمه الله تعالى
Show all...
10👍 1