🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹
Open in Telegram
● قاضئ شریعت : دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد (بہار) ● امام و خطیب : نواڈیہ مسجد ـ اورنگ آباد● سرپرست : کنز الایمان آنلائن اکیڈمی (درس نظامی علومِ دین کورس ) ● بانی و رکن :روشن مستقبل دہلی ● بانی : کنز المکاتب بورڈ ● بانی مدرسہ کنز الایمان اورنگ آباد
Show more1 589
Subscribers
-124 hours
+167 days
+3030 days
Posts Archive
زائرین عرسِ مخدوم سمنان کچھوچھہ شریف کے لیے عظیم سوغات ● آٹھ سو صفحات پر مشتمل نہایت اہم اور منفرد نوعیت کا کام ۔ ● " لطائف اشرفی " میں وارد روایات کی تخريج و تحقیق و تشریح پر مشتمل عظیم الشان مجموعہ ● آغازِ کتاب میں پڑھیں گے تقریباً 35 صفحات پر مشتمل راقم الحروف کا تفصیلی مقدمہ، بنام ”علم التخريج ـ تحصیلِ حدیث سے تحقیقِ حدیث کا ارتقائی سفر “
Tufail Ahmad Misbahi
ادیبِ ذیشان فاضلِ نوجوان حضرت مولانا طفیل احمد مصباحی کو ڈھیروں مبارک باد 🌹🌹🌹🌹
ـ
فیضان سرور مصباحی
دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد
اکٹھی_دی_گئی_تین_طلاقیں،_تین_ہی_مانی_جائیں_گی،اس_باب_میں_جہالت_عذر.pdf5.68 MB
مدرسہ سے مَلَحق مسجد میں، ماہرِ تجوید و قراءت امام کا انتظام ہونا چاہیے، تاکہ طلبہ پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں۔ لحنِ خفی کا ارتکاب کرنے والے امام کی اقتدا سے طلبۂ مدارس کو بچایا جائے، وہ بھی ان کے عادی ہوسکتے ہیں ۔
یہ بات تو لحنِ خفی سے متعلق ہے، مگر شنید و دید یہ ہے کہ بہت سے خانقاہی مدارس میں ایسے پیر صاحب نماز پڑھاتے ہیں، جو قواعدِ تجوید سے بالکل نابَلد ہوتے ہیں، اساتذہ و طلبہ خفی و جلی کو خوب محسوس کر رہے ہوتے ہیں، مگر وہ کر بھی کیا سکتے ہیں، میاں صاحب ہیں جو !!! میاں صاحب کو تجویدِ فرضِ قطعی چھوڑنے پر خدا کا کوئی خوف نہیں، لیکن ان سے وابستہ طلبہ و اساتذہ ان کی اقتدا کے ترک پر ضرور خوفزدہ رہتے ہیں ۔ یاللعجب
فیضان سرور مصباحی
دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد
دعاء عاشورہ ــ خلاصۂ تحقیق
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایک سال تک زندگی کا بیمہ ـ یا ـ دعاء عاشورہ کے نام سے وائرل دعا کسی حدیث سے ثابت نہیں ۔ زیادہ سے زیادہ اس کا تعلق بزرگانِ دین کے مجربات سے ہوسکتا ہے؛ لہذا اسے وظیفہ و دعاء کے طور پر پڑھ سکتے ہیں۔ مگر ساتھ ہی ایک سال تک زندگی کی گارنٹی کا اعتقاد رکھنا اور پھر اس کو حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی جانب منسوب کرنا محلِ نظر ہے ۔
ـــــــ تحریر :
فیضان سرور مصباحی
١٠/محرم الحرام ١٤٤٢ھ
معرفۃ التجويد [ مع تعلیقِ مفید] کی خصوصیات
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بحمد اللہ تعالیٰ ، آج معرفۃ التجويد پر جدید تفصیلی حاشیہ" تعلیقِ مفید دربیان معرفۃ التجويد " کا کام پایۂ تکمیل کو پہنچا، عنوان بندی اور نئی ترتیب و تہذیب کے ساتھ جلد ہی منظر عام پر آئے گا ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ
بتادوں کہ یہ نسخہ دیگر نسخوں کی بنسبت کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہوگا ۔
● پہلی خصوصیت تو یہ ہے کہ اس نسخے میں مؤلف کتاب کا اپنا حاشیہ بھی شامل کیا گیا ہے، جو منظر نامے سے غائب ہے ۔ اور رائج نسخے میں نہیں ہے ۔
● دوسری خصوصیت یہ کہ مجود اعظم قاری احمد ضیاء ازہری صاحب نے جب معرفۃ التجويد کو اپنی نگرانی میں شائع کیا تھا، تو انھوں نے بھی جگہ جگہ کچھ توضیحی نوٹ لگائے تھے، یہ توضیحی نوٹ بھی عموماً دستیاب نہیں ہے ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ، اس نسخے میں آپ ان کی بھی زیارت کریں گے ۔
● تیسری خصوصیت یہ ہے کہ معرفۃ التجويد کے متن، حاشیۂ منہیہ ، اور حاشیۂ ضیائہ ؛ تینوں کی توضیح و تشریح پر مشتمل نہایت آسان و جدید حاشیہ بنام” تعلیقِ مفید در بیان معرفۃ التجويد “بھی شامل کتاب رہے گا ۔ جو بالخصوص حفظ کے اساتذہ و طلبہ کی ذہنی سطح کو سامنے رکھ کر لکھا گیا ہے، اگر شعبۂ حفظ میں معرفۃ التجويد کا یہ جدید نسخہ شامل نصاب رہے، تو امید کی جاسکتی ہے کہ طلبہ و اساتذہ دونوں کو افہام و تفہیم میں مدد ملے گی، اور حفظ کے بعد اگر درس نظامی نہ پڑھ کر لائن بدل لیں، تب بھی تجوید کے ضروری مسائل ان کے پیش نظر رہیں گے ۔
● چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ تجوید سے جڑے بعض فقہی مسائل بھی بیان کیے گئے ہیں، تاکہ وہ بھی پیش نظر رہیں، ، ورنہ بعض نئے تجوید خواں اتنا سیریس لے لیتے ہیں کہ لحن خفی کے ارتکاب پر بھی فساد نماز کا حکم لگادیتے ہیں، اتفاقیہ طور پر کسی ایسے امام صاحب سے سابقہ پڑجائے جو محسنات زوائد اور صفات عارضہ غفلت سے کام لیتے ہوں تو اس کے پیچھے جماعت میں شامل ہونے سے کتراتے ہیں، اور جماعت میں شامل ہونے کے بجائے تنہا پڑھنے لگتے ہیں ۔ تعلیقِ مفید میں چند مقامات پر فقہی رہنمائی کردی گئی ہے کہ کس حد تک تجویدی کوتاہی پر چشم پوشی کی جاسکتی ہے، اور کس پر فساد نماز کا حکم ہوگا ۔ وغیرہ وغیرہ
انتظار کیجیے!
جلد ہی اشاعت کے مرحلے سے گزر کر آپ کے روبرو کرنے والے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے ہمیں خدمتِ قرآنِ پاک کا سچا جذبہ عطا فرمائے ،اور جو اس میدان میں مصروف ہیں انھیں اجر عظیم سے نوازے. آمین
#فیضان_سرور_مصباحی
دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد
1/ جون 2026 | بروز سوموار
شریعت_میں_بے_جا_مداخلت_کرنے_والے_اور_غلط_مسئلہ_بتانے_والے_کا_حکم.pdf7.05 MB
