روشن ستارے *رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا.*
Open in Telegram
قرآن وسنت کے حوالے سے بچوں کی بہترین تربیت کا چینل۔بڑھتے بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت کے لیے ضرورت کی ہر چیز اس چینل پر ہے ان شاء اللّٰــــــہ https://t.me/Roshansitarey
Show moreThe country is not specifiedReligion & Spirituality194 380
346
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days
Posts Archive
Audio from Thank you my dear Allah...Alhamdulillah
Repost from ایمان کی سلامتی
خصوصی سلسلہ
دس جنتی دس کہانیاں
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
#عشرہ_ذوالحجہ
#story
Repost from ایمان کی سلامتی
🔺 *اہم ٹپس* 🔺
*بات بچوں کی تربیت کی ہو تو اس میں یقینا* *communication کا بہت بڑا کردار ہے ، انفرادی بھی اور اجتماعی بھی*
بچوں سے رابطہ ، بات چیت ، وقت دینا بہت اہم ہے
اچھا کھلانا پلانا ، قیمتی کپڑے اور چیزیں مہیا کرنا اور ویک اینڈز پر انھیں آوٹنگ پر لے جانا مختلف چیز ہے اور ان سے چھوٹے چھوٹے معاملات پر بات چیت کرنا اور انھیں اپنا وقت دینا بالکل مختلف ہے اور بہت ضروری بھی
اجتماعی طور پر مختلف طریقے ہوتے ہیں جیسے گھر میں ہر روز ، بغیر کسی ناغے کے ایک سٹنگ ایسی ضرور رکھی جائے جس میں ہلکے پھلکے انداز میں انکی دینی تربیت اور اخلاقی تربیت ، اللہ پر ایمان مضبوط کرنے کی محنت ، *سنت سے محبت ، سرت النبی صلی اللہ وسلم اور صحابہ کرام کے واقعات سنائے جائیں*
سارا دن دنیا کے تذکروں کے بیچ آخرت کے تذکرے بہت ضروری ہیں
انفرادی طور پر رابطہ بھی ضروری ہے کہ ہر individual مختلف عادات اور سوچ کا حامل ہوتا ہے تو الگ الگ انکو وقت دیا جائے ، کسی وقت بیٹھے ہوئے ، واک کرتے ہوئے انکو سننا ، انکے مسائل سمجھنا، انکی عمر اور ذہنی صلاحیت کے لحاظ سے ان کو اپنے تجربات بتانا ، اور ان کو اتنا اعتماد دینا کہ وہ ہر طرح کی بات ، الجھن کسی بھی hesitation کے بغیر شئیر کر سکیں، ان کی باتوں سے چہرے پر حیرانی کے تاثرات ظاہر کئے بغیر انکو سننا تا کہ وہ فلٹر کئے بغیر ہر بات اپنے والدین کو بتا سکیں
کچھ بچوں کے بارے میں وقتی طور پر بھلے یہ محسوس ہو کہ ان پر بات اچھی طرح اثر نہیں دکھا رہی لیکن یہ اچھی باتیں ان کے لا شعور میں بیٹھ رہی ہوتی ہیں اور جب وہ اپنی عملی زندگی شروع کرتے ہیں تو یہ سب کچھ خود بخود انکے عمل میں آ جاتا ہے
اسکے علاوہ بچے بہت سی چیزہں سن کر نہیں بلکہ دیکھ کر سیکھتے ہیں
*انکے والدین جھوٹ بولتے ہیں یا سچ ؟*
*کیا وہ کئی بار موقع دیکھ کر غلط بیانی کر تے ہیں؟*
*کیا وہ امانت کی حفاظت کرنے والے ہیں ؟*
*کیا وہ اپنے والدین کے فرمانبرداد ہیں ، انکی خدمت کرتے ہیں ؟*
*کیا وہ غریبوں سے ضرورت مندوں سے محبت کرتے ہیں ؟ اور انکے لئے effort* کرتے ہیں ؟
*کیا والدین نماز کے پابند ہیں؟*
*کیا والد نماز مسجد میں پڑھتے ہیں؟*
*والدین سکون تلاوت میں ڈھونڈتے ہیں یا موسیقی* میں ؟
*سنت ہر چلتے ہیں یا رواجوں پر ؟*
*کیا وہ ہر روز قرآن کی تلاوت اور ذکر کرتے ہیں ؟*
*کیا وہ زکوہ کے بارے میں کانشئیس ہیں اور وقت پر ادا کرتے ہیں؟*
*کیا وہ غیبت کرتے ہیں* ، *لوگوں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں، کینہ پرور* ہیں؟
*کیا وہ اس چیز کی فکر کرتےہیں کہ انکے ذمے کسی کا حق تو نہیں؟*
*کیا وہ انصاف پسند ہیں؟*
*کیا وہ خود غرض ہیں یا پھر دوسروں کے لئے ایثار کا* *جذبہ رکھتے ہیں؟*
*کیا وہ رشتہ داری نبھاتے ہیں یا پھر توڑتے ہیں ؟*
*دوسروں کو دھوکہ تو نہیں دیتے ؟*
*سود اور دوسرے حرام ذرائع* *سے بچنے کے لئےکتنی کوشش کرتے ہیں؟*
*اللہ کی محبت اور ایمان انکے اندر کتنا مضبوط ہے ؟*
اگر والدین میں اچھے اوصاف ہوں گے تو انکو بچوں کیلئے بہت زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اچھے اوصاف خود بخود بچوں میں منتقل ہوں گے
وہ جو دیکھیں گے ، وہ سیکھیں گے
*تو محنت دراصل خود پر کرنی ہوتی ہے ، خود پر محنت کرنے سے نتیجہ بچوں میں نظر آتا ہے*
🌸 *بچے بہت سمارٹ ہوتے ہیں وہ والدین کی ترجیحات انکی priorities کو judge کرتے ہیں،* جس چیز کو والدین اہمیت دیں گے ، بچے بھی اسی چیز کو اہمیت دیں گے
وہ دیکھتے ہیں کہ ہمیں سکول کے لئے ہر روز جگایا جاتا ہے تو کیا چھٹی کے دن فجر کی نماز کے لئے بھی اٹھایا جاتا ہے یا نہیں ؟
💠 *ہمیں سکول کی پڑھائی ہر روز کروائی جاتی ہے تو کیا قرآن کی تلاوت بھی ہر روز کروائی جاتی ہے* ؟
بچوں کو کہہ کر نہیں بلکہ کر کے دکھایا جاتا ہے
جس کام کو والدین اہمیت دیں گے ، بچے بھیک اسے اہم سمجھیں گے
اللہ ہم سب کے مددگار ہو جائیں ، والدین صرف کوشش کر سکتےہیں ، *اللہ ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیں ،* آمین
تحریر،، سونیا بلال
#تربیت
Repost from ایمان کی سلامتی
*🍄بچوں کو کہنا ماننا سکھائیں👍*
*💔(ضد کا حل)🌟
------------------------------
*⬅️مسئلہ*
*آپ اور آپ کا چار سالہ بچہ اپنی بات منوانے کے لیے ضد پر اَڑ جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر بار آپ کا بچہ کسی نہ کسی طرح سے اپنی بات منوا ہی لیتا ہے۔*
*⬅️آپ کا بچہ اُس وقت آپ کی بات کو نظرانداز کر دیتا ہے* *جب آپ اُسے کوئی ایسا کام کرنے کو کہتے ہیں جسے وہ کرنا نہیں چاہتا۔*
*⬅️جب آپ بچے کو کسی کام سے منع کرتے ہیں.. تو وہ غصے میں رونا پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔*
*شاید آپ سوچیں کہ ”اِس عمر میں تو بچے ایسا کرتے ہیں۔ اُمید ہے کہ وہ بڑا ہو کر ایسا نہیں کرے گا۔“*
*🌱مگر سچ تو یہ ہے کہ آپ چھوٹے بچوں کو کہنا ماننا سکھا سکتے ہیں۔ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ جاننے سے پہلے آئیں، دیکھیں کہ---------*
*⬅️بچوں کے کہنا نہ ماننے کی ایک وجہ کیا ہے❓*
*♦️جب آپ کا بچہ پیدا ہوا تھا تو اُس کی دیکھ بھال کرنا گویا آپ کی زندگی کا مقصد بن گیا تھا۔*
*آپ ہر وقت اُس کی خدمت کرنے کے لئیے حاضر رہتے تھے۔ جیسے ہی وہ روتا تھا، آپ بھاگے بھاگے اُس کی ہر ضرورت کو پورا کرتے تھے۔ چونکہ ننھا بچہ اپنے لیے کوئی کام نہیں کر سکتا اِس لئیے یہ مناسب ہے کہ والدین اُس کے لاڈ اُٹھائیں۔ بِلاشُبہ ننھے بچے کو اپنے والدین کی توجہ کی مسلسل ضرورت ہوتی ہے۔*
*♦️چونکہ والدین اپنے ننھے بچے کے ناز نخرے اُٹھاتے ہیں.. اِس لیے بچے کو لگتا ہے کہ وہ گھر کا مالک ہے اور اُس کے والدین کی زندگی کا مقصد بس اُس کی خدمت کرنا ہے۔*
*♦️لیکن پھر دو سال کی عمر کو پہنچتے پہنچتے بچے کو لگتا ہے کہ اُس کا تختہ اُلٹ دیا گیا ہے۔*
*اب والدین کو اُس کا نہیں بلکہ اُسے والدین کا کہنا ماننا چاہیئے ۔ یہ بات بچے کے لیے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوتی ہے۔ کچھ بچے تو اِس وجہ سے بات بات پر غصہ کرنے لگتے ہیں اور کچھ تو اپنے ماں باپ کی بات سننے سے ہی اِنکار کر دیتے ہیں۔*
*💫اِس صبر آزما گھڑی میں والدین کو ایک نیا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔*
*📌اُنہیں اپنے اِختیار کو عمل میں لاتے ہوئے بچے پر واضح کرنا چاہیے کہ وہ اُس سے کیا توقع کرتے ہیں۔* *لیکن مضمون کے شروع میں درج مناظر کے مطابق اگر بچہ آپ کے اِختیار کو تسلیم نہیں کرتا تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟*
*⬅️آپ کیا کر سکتے ہیں❓*
*اِختیار کو عمل میں لائیں💫*
*📌آپ کا بچہ اُسی صورت میں آپ کا کہنا مانے گا.. اگر آپ اُس پر واضح کریں گے کہ اِختیار آپ کے ہاتھ میں ہے۔ لہٰذا پیار سے اپنے اِختیار کو اِستعمال کریں۔*
*ایسے لوگ جو خود کو ماہرین خیال کرتے ہیں، اُن میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ لفظ ”اِختیار“ میں سختی سے پیش آنے کے معنی پائے جاتے ہیں۔ ایک ماہر نے تو والدین کے اِختیار کو ”ناجائز“ کہا۔*
*🛑لیکن اگر والدین اپنے اِختیار کو اِستعمال نہیں کرتے اور بچے کو ڈھیل دیتے ہیں تو بچہ اُلجھن میں پڑ سکتا ہے، بگڑ سکتا ہے اور یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ ہر بات میں اپنی منمانی کر سکتا ہے۔*
*📍مگر ذرا سوچیں، کیا اِس طرح بچہ بڑا ہو کر ایک ذمےدار شخص بنے گا⁉️*
*📌بچے کی اِصلاح کریں۔*
*ایک لغت کے مطابق اِصلاح ”ایسی تربیت ہے جس سے ایک شخص فرمانبرداری کرنا اور خود میں ضبط نفس پیدا کرنا سیکھتا ہے۔*
*یہ تربیت اکثر قوانین کی صورت میں دی جاتی ہے جنہیں توڑنے پر سزا ملتی ہے۔“ بِلاشُبہ والدین کو بچوں کی مناسب حد تک اِصلاح کرنی چاہیے اور کبھی بھی اُن پر ظلم نہیں کرنا چاہیئے ۔*
*👈🏻👈🏻لیکن اِس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ والدین بچے کی اِصلاح اِس طرح کریں کہ اُسے اپنی غلطی کا احساس ہی نہ ہو۔*
*📌بچے پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ اگر وہ غلطی کرے گا تو اُسے اِس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ یوں اُسے خود میں تبدیلی لانے کی ترغیب ملے گی۔*
*❇️واضح ہدایات دیں۔*
*بعض والدین اپنے بچوں سے صرف درخواست کرتے ہیں کہ وہ اُن کا کہنا مانیں، مثلاً شاید وہ کہیں: ”اگر آپ چاہیں تو مہربانی سے اپنے کمرے کو صاف کریں۔“*
*شاید والدین سوچیں کہ اِس طرح سے بات کرنے سے وہ خوشاخلاقی ظاہر کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے سے بچوں کی نظر میں والدین کے اِختیار کی اہمیت کم ہو سکتی ہے۔*
*اِس کے علاوہ اُنہیں یہ فیصلہ کرنے کی کُھلی چھٹی بھی مل جاتی ہے کہ آیا وہ اپنے ماں باپ کی درخواست پر عمل کریں گے یا نہیں۔*
*❇️لہٰذا اپنے اِختیار سے دستبردار ہونے کی بجائے بچوں کو صاف سیدھے لفظوں میں ہدایات دیں*
*💢اپنی بات کے پکے رہیں۔*
*اگر آپ کسی بات کے لیے نہ کہتے ہیں تو اپنی بات پر قائم رہیں۔*
*❇️اپنے جیون ساتھی کے ساتھ پہلے سے بات کریں کہ آپ بچے سے کیا کہیں گے اور پھر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔*
*❇️اگر آپ بچے کو بتاتے ہیں کہ فلاں کام کرنے پر اُسے سزا ملے گی تو اپنی بات کو پورا کریں۔*
*❇️بچے کو بحث نہ کرنے دیں اور نہ ہی لمبی چوڑی وضاحت کریں کہ آپ نے ایک فیصلہ کیوں کِیا ہے۔*
#تربیت
Audio from Thank you my dear Allah...Alhamdulillah
Repost from ایمان کی سلامتی
خصوصی سلسلہ
دس جنتی دس کہانیاں
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ
#عشرہ_ذوالحجہ
Audio from Thank you my dear Allah...Alhamdulillah
Repost from ایمان کی سلامتی
خصوصی سلسلہ
دس جنتی دس کہانیاں
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
#story
#عشرہ_ذوالحجہ
Repost from ایمان کی سلامتی
*جو کوئی عیدالاضحی کے موقع پر اللّٰہ کی راہ میں قربانی 🐑کا ارادہ رکھتا ہو ان کےلئے ناخن تراشنے اور بال کاٹنے کا آخری دن ۔۔۔۔*
*۔👈🏿KSA اور UAE میں 18جون 2023*
*👈🏿پاکستان میں 19جون 2023 ہے*
*ان شاءاللہ تعالیٰ*
*اللّٰہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانی کو قبولیت کا درجہ دے ۔*
*آمین یارب العالمین 🤲💐*
🌱🌱🐑🦌🐑🌱🌱
──────⊱◈◈◈⊰──────
Repost from ایمان کی سلامتی
پٹھوں کی کمزوری کے لئے زبردست غذائی نسخہ :
انسانی جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں ایک اہم وجہ بچپن میں کوئی ایسی بیماری بھی ہو سکتی ہے، جس کے سبب جسم غذائی کمی کا شکار ہو گیا ہو یا غذائی اجزاء جو روزانہ کی روٹین میں ہمیں ملنے چاہیے انکی کمی سے بھی کمزوری ہوسکتی ہے
یا یہ مسئلہ موروثی بھی ہو سکتا ہے-
پٹھوں کی کمزوری دور کرنے کا فوری زبردست نسخہ :
دار چینی کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
ڈیڑھ پائو دودھ کو اچھی طرح سے اُبال لیں، جب دو چار اُبالیں آجائیں تو آدھا چمچ دار چینی کا پائوڈر ڈال کر پتیلی پر ڈھکن دے دیں اور چولہا بند کر دیں۔
دودھ کو برتن میں تین سے پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد نیم گرم پی لیں۔
ہفتے میں دو سے تین دفعہ استعمال کریں.
چند ہفتوں کے استعمال سے ہی پٹھے اور اعصاب مضبوط ہو جائیں گے۔
اور واضح رزلٹ ملنا شروع ہوجائے گا..!
#health
Repost from ایمان کی سلامتی
🌿🌿🍃🌸🍃🌿🌿
*بچوں کی تربیت*
〰️〰️🍃🌸🍃〰️〰️
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
🍃موضوع 🍃
🔅 *کیا ہمارے والدین نے ہم پر سختی کر کے غلط کیا*❓
🔅 *بچوں سے بات منوانے کا بہترین طریقہ*
🎙️ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب
🎙️آصف علی خان صاحب
🍃🌸آج بچوں کی بہترین تربیت کے حوالے سے ان دو موضوعات پر بات کرتے ہیں..... بہترین ٹپس سامنے ارہی ہیں جو کہ ماؤں کے موجودہ مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں گی ان شاء اللہ. آپکی توجہ چاہیئے.
🌿🌿🍃🌸🍃🌿🌿
#بچوں_پر_سختی
Repost from ایمان کی سلامتی
🚫 *"اولاد کیلیے بد دعا مت کریں!"*
شیخ عبد العزيز السدحان حفظه الله بیان کرتے ہیں: شیخ عبد الله الجبرين رحمه الله کے پاس ایک خاتون آئی اور کہنے لگی :
👈 *شیخ! میرا ایک بیٹا تھا جو مجھے بہت پریشان کیا کرتا تھا. ایک دن میں نے تنگ آ کر کہا "قطع الله لسانك" اللہ تیری زبان کاٹ دے. اس کے بعد میرا بیٹا بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا!*
⛔ شیخ عبد العزيز کہتے ہیں: "اپنی اولاد کیلیے بددعا کرنے سے پہلے اس کیفیت کو اچھی طرح محسوس کرو کہ اولاد پر والدین کا بد دعا کرنا کیسا گزرتا ہے ؟!"
🔖 [ شیخ کے درس سے ترجمہ ]
#تربیت
Repost from ایمان کی سلامتی
*"با ادب با نصیب"... اولاد*
〰️〰️🌿🌸🌿〰️〰️
گفتگو کے آداب۔
بڑوں سے بات کرنے کی تمیز۔
محفل کے آداب۔
بچوں کو out spoken بنانا،
منہ پھٹ بنانا،
ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی،
بات کرنے کی تمیز نا سیکھانا،
کیا بولنا ہے کیا نہیں،
کیسے بولنا ہے کیسے نہیں،
*یہ سب توجہ طلب مسائل ہیں۔*
🍃 *آج کل والدین کی اکثریت بچوں کو اپنا باپ بنا کے پال رہی ھے۔ باپ فرینڈلی ہو گئے ہیں کنٹرول ماں کے ہاتھ میں ھے ماں نے لڑکوں کو گھر میں باندھ کے بٹھا دیا ھے باپ نے لڑکیوں کو شہہ دے دے کے اوور کردیا ھے۔*
مائیں اپنے جوان جہان بچوں کی خدمت گزار ہو گئی ہیں۔
باپ صاحبان نے جوتوں سمیت سر پہ چڑھا لیا ھے۔
🔅 *فیشن ہے باپ کو مذاق میں کچھ بھی بول دو۔*
🔅 *کسی بڑے کو تڑاخ تڑاخ جواب پکڑا دو۔ فیشن ہے۔*
سب سے پہلے تو بچے کو یہ سیکھائیں کہ وہ *بڑے کو بڑا سمجھے۔*
👈باپ گھر میں آئے تو نوٹس لے، سلام کرئے، پانی کا پوچھے، جوتے پیش کرئے،کتنا ٹائم لگتا ھے اس سب میں صرف پانچ منٹ۔
*یہ نہیں کہ باپ آئے یا جائے کوئی نوٹس نہیں* کمپیوٹر اور موبائل پہ ٹکٹی فکس ہے تو فکس ہے، *جیسے اوندھے پڑے ہیں ویسے ہی پڑے ہیں*۔
جو ادھم مچ رہا ہے سو مچ رہا ھے
🛑 *بڑی بڑی بچیوں کو دیکھا ماں کو کہتے پانی پلا دیں۔*
باپ بائیک دھو رہے ہیں گاڑی صاف کر رہے ہیں جوان جہان لڑکے کمروں میں گھسے پتا نہں کون سا مستقبل بنا رہے ہیں۔
*مائیں کام کر کر کے گھس گئی ہیں لڑکیاں صرف سجنے سنورنے تک ہیں مجال نہیں ہاتھ بٹا لیں۔*
🍁 *پھر مائیں فخر سے کہتی ہیں ہم نے کبھی بچی سے پانی نہیں مانگا اس کو تو کام کرنے کی عادت ہی نہیں ھے بھئی یہ کون سی فخریہ بات ہے پانی نہیں مانگا آپ نے اپنے بچے کو ثواب سے محروم کیا۔*
باپ فخر سے کہتے ہیں جو منہ سے بات نکالتے ہیں پوری کرتے ہیں۔ ہر فرمائش پوری کرتے ہیں۔
👈آپ نے کبھی نوٹ کیا بچوں کا والدین سے *صرف فرمائش کا رشتہ رہ گیا ہے* بچوں کی ماں باپ سے بات چیت کا ریکارڈ چیک کر لیں 75٪ فرمائشیں ہیں یہ دلا دیں وہ لا دیں۔
یہ اور بات منہ سے نکلی بات پوری کرنے والے انہی بچوں کی شادی کرتے ہوئے اپنی پسند تھوپیں گے بچوں کی نہیں سنیں گے۔ نا ان کی پسند کو کبھی اپنائیں گے ان کی زندگیاں اجیرن کریں گے یہ پتا نہیں کون سی منافقت ہے۔
*بچوں کو سیکھائیں کہ وہ*👇
1. بڑوں کو بڑا سمجھیں۔
🔹2. گھر میں باپ یا کوئی مہمان یا کوئی بھی بڑا داخل ہو تو سب کام چھوڑ کے سلام کریں ادب سے ملیں۔
🔹3. کسی کمرے میں جہاں بچے پہلے سے بیٹھے ہیں کوئی بھی بڑا داخل ہو کھڑے ہو جائیں، جگہ خالی کریں۔
( اکثر تو بڑے خود ہی جگہ تلاش کر رہے ہوتے ہیں کہ کہاں بیٹھیں چھوٹے ٹس سے مس نہیں ہوتے.)
🔹4. بڑوں کی طرف متوجہ ہوں ان کی بات دھیان سے سنیں موبائل فون استعمال نا کریں۔
🔹5. بڑوں کے سامنے کمپوز ہو کے بیٹھیں، ٹانگ پہ ٹانگ نا چڑھائیں، پاوں پھیلا کے بھی نا بیٹھیں،بازو اور ٹانگیں بھی یہاں وہاں بکھیر کے نا بیٹھیں۔
🔹6. بڑوں کی بات مت کاٹیں۔
🔹7. ڈائننگ ٹیبل پہ اب بچے پہلے بیٹھتے ہیں بڑے پیچھے کھڑے رہتے ہیں بچوں کے کھانا مکمل ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔
( ایسا سسٹم بنائیں کہ بچے بڑے سب بیٹھ سکیں)
🔹8. تمیز یہ ہے کہ ڈائننگ ٹیبل پہ کھانا پہلے گھر کے بڑے نکالیں گے پھر بچے۔
اچھے بھلے بڑے بچوں کو سب سے پہلے جلدی جلدی پلیٹیں بھرتے دیکھا۔
🔹9. بڑوں کو کھانا سرو کریں پانی کا گلاس بھر دیں، سالن کا ڈونگہ قریب کر دیں روٹی پلیٹ میں رکھ دیں۔
🔹10. بچے بڑوں کی آواز پہ سنی ان سنی نا کریں۔
پڑھائیوں کے ہوئے بنائے ہوئے ہیں مجھے بتائیں کس کے بچوں نے سارے مینرز، تمیز، تہذیب چھوڑ کے پڑھ پڑھ کے گولڈ میڈل لے کے کون سے کمال کیے ہوئے ہیں ہسپتالوں میں چلے جاو ڈھنگ کا ڈاکٹر نہیں ملتا کسی بھی شعبے میں ایکسٹرا آرڈینری لوگ نہیں ہی آخر یہ 99٪ والا ٹیلنٹ جا کہاں رہا ھے۔
*بہتر ھے بچوں کو تمیز تہذیب بھی ساتھ ساتھ سیکھائیں۔ اس سے وقت ضائع نہیں ہوتا تقدیر سنورتی ھے۔*
لاکھوں روپے کی فیس دے کے *بڑے بڑے سکولز میں پڑھنے والے اکثر بچے محفل میں بیٹھ کے چار لفظ نہیں بول سکتے*۔
👈بڑوں کو چاہیے بچوں کو محفلوں سے اٹھا دینے کے بجائے ان کو محفلوں میں شامل کریں وقت بدل گیا ھے ان سے رائے طلب کریں بات چیت کریں۔
بچوں سے مختلف موضوعات پہ تبادلہ خیال کی غرض سے سوال جواب کریں۔
جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کریں بچوں کو مکمل سیاق و سباق سمجھائیں ان کی رائے لیں اپنے فیصلے کی وجوہات اور نقطہ نظر کی وضاحت کریں۔
*بچہ جس بھی عمر میں ہے اسے اپنے ساتھ محفلوں میں بٹھائیں وہ آپ کے تجربات سے، گفتگو سے، طرز عمل سے،* سیکھے۔
بچے کو گفتگو میں شامل کریں۔
*آج کل بچے کمرے اور موبائل فون تک کیوں محدود ہیں اس ٹرینڈ کو ختم کریں۔*
#تربیت
Repost from ایمان کی سلامتی
🌸 *بچوں کو جگانا*
〰️〰️🌿🌸🌿〰️〰️
1: *بچوں کو جگانے کے لیے ، اُن کے اوپر سے بستر ہر گز نہیں کھینچنا چاہیے ، نہ انھیں بار بار کہنا چاہیے کہ: اٹھو اٹھو ؛ اور نہ اُنھیں کوسنے دینے چاہییں ۔*
2: *انھیں رات کو جلدی سُلانے کی کوشش کریں اور یہ ذہن دیں کہ: بیٹا! صبح آپ نے جلدی اٹھنا ہے ۔*
میں آپ کو جب صبح اٹھاؤں تو پہلی آواز پر ہی اٹھ جانا ۔
بیٹا! آپ نے زندگی بھر کے لیے یہ عادت بنانی ہے کہ پہلی آواز اور الارم کی پہلی ٹون پر بیدار ہو جانا ہے ۔
یہ عادت آپ کو کبھی سُست نہیں پڑنے دے گی ، اور حادثے کی صورت میں آپ کی معاون ثابت ہوگی ۔
3: *بچہ جب آپ کی پہلی آواز پر بیدار ہوجائے تو اُسے شاباش دیں اور اس کی تعریف کریں* ؛ اگر بیدار نہ ہو تو اُسے جھڑکیں نہیں ، بلکہ اچھے انداز سے اس کا جذبہ بیدار کریں ۔
4: *بچے کو جلدی اٹھنے کا عادی بنانے کے لیے ، جلدی سونے کی عادت ڈالیں* ۔
وہ صبح جلدی اسی صورت میں بیدار ہوگا جب رات کو جلدی سوئے گا ۔
5: *بچوں کو جلدی سُلانے کے لیے ڈرائیں دھمکائیں نہیں ، بلکہ خود جلدی سوجائیں* ، بچے بھی سوجائیں گے ۔
اگر آپ موبائل سے لگے رہے تو بچے بروقت نہیں سوئیں گے ۔*
6: *بچوں کو دیسی غذائیں ( گھی ، مکھن ، چُوری ، حلوہ ، کھجور ، گُڑ کے چاول وغیرہ ) کھلایا کریں ، تاکہ انھیں پرسکون نیند آئے اور طاقت ور بنیں ۔*
#تربیت
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Repost from ایمان کی سلامتی
Short Reminder by Aiasha Amir
A Teacher - an educational rockstar
#ٹیچر_اور_بچہ
Repost from ایمان کی سلامتی
💥🍓🌻💔🌻🍓💥
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
🎗️ *بچوں میں لڑائی جھگڑا____________ تربیت اولاد*🎗️
🎙 *ڈاکٹر کنول قیصر صاحبہ*
*📀=Part 01*
*آج ہم بہت ہی گھمبیر مسئلے پر بات کریں گے جو کہ ہر گھر میں درپیش ہے، وہ ہے بچوں کا آپس میں جھگڑنا..... اس میں ہمارا کیا کردار ہونا چاہیئے .... آج جانتے ہیں*
#بچوں_میں_جھگڑا
