en
Feedback
Rekhta

Rekhta

Open in Telegram

حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی #Urdu #Hindi #Rekhta 📩⇨ @Aaxzzz

Show more
3 311
Subscribers
-124 hours
-27 days
-1930 days
Posts Archive
Rekhta
3 311
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھی ہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے عرفان صدیقی @Rekhta

Rekhta
3 311
فیضؔ تھی راہ سر بسر منزل ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے فیض احمد فیض @Rekhta

Rekhta
3 311
غنچہ چٹکا تھا کہیں خاطر بلبل کے لئے میں نے یہ جانا کہ کچھ مجھ سے کہا ہو جیسے شعیب بن عزیز @Rekhta

Rekhta
3 311
چند تنکوں کی سلیقے سے اگر ترتیب ہو بجلیوں کو بھی طواف آشیاں کرنا پڑے سراج لکھنوی @Rekhta

Rekhta
3 311
مار ڈالا تری آنکھوں نے ہمیں شیر کا کام ہرن کرتے ہیں حاتم علی مہر 1815 - 1879 @Rekhta

Rekhta
3 311
آپ ہی پر نہیں دیوانہ پن اپنا موقوف اور بھی چند پری زاد ہیں اچھے اچھے حاتم علی مہر @Rekhta

Rekhta
3 311
ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے اور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے @Rekhta

Rekhta
3 311
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوں اتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا پروین شاکر @Rekhta

Rekhta
3 311
مشکل ہے امتیاز عذاب و ثواب میں پیتا ہوں میں شراب ملا کر گلاب میں عزیز حیدرآبادی @Rekhta

Rekhta
3 311
دنیا کی روش دیکھی تری زلف دوتا میں بنتی ہے یہ مشکل سے بگڑتی ہے ذرا میں عزیز حیدرآبادی @Rekhta

Rekhta
3 311
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیں مجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے بشیر بدر @Rekhta

Rekhta
3 311
اس نے کی پہلے پہل پیمائش صحرائے نجد قیس ہے در اصل اک مشہور پنواڑی کا نام سید ضمیر جعفری @Rekhta

Rekhta
3 311
میرے چہرے کی یہ رونق ہے مصور کی عطا تو سمجھتا ہے ترے عشق میں سرشار ہوں میں زیبا خان حنا @Rekhta

Rekhta
3 311
دور خاموش بیٹھا رہتا ہوں اس طرح حال دل کا کہتا ہوں آبرو شاہ مبارک @Rekhta

Rekhta
3 311
ربط باہم کے مزے باہم رہیں تو خوب ہیں یاد رکھنا جان جاں گر میں نہیں تو تو نہیں نسیم دہلوی @Rekhta

Rekhta
3 311
میں کہ محروم تھا آواز کی رعنائی سے تم جو آئے ہو تو احساس بھی سن سکتا ہوں نعمان بدر @Rekhta

Rekhta
3 311
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا ناصر کاظمی @Rekhta

Rekhta
3 311
چپ چپ کیوں رہتے ہو ناصرؔ یہ کیا روگ لگا رکھا ہے ناصر کاظمی @Rekhta

Rekhta
3 311
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا ساحر لدھیانوی @Rekhta

Rekhta
3 311
جو بھی ہے دل میں آپ کے کھل کر بتائیے ہمیں کہتے ہیں آپ ٹھیک ہیں رہتے ہیں بے قرار سے عاقب صابر @Rekhta