en
Feedback
ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Open in Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Show more
1 419
Subscribers
No data24 hours
-17 days
-1330 days
Posts Archive
*ایک فراڈ جو مارکیٹ میں بڑا عام ہے۔* کوئی ادارہ یا شخص لوگوں کو لالچ دیتے ہیں کہ اپنا سرمایہ ہمارے پاس انویسٹ کریں اور بدلے میں ماہانہ پرکشش منافع حاصل کریں۔ جب کبھی آپ کو آپ کی سرمایہ کردہ مکمل رقم کی ضرورت ہو گی آپ ایک مہینے کا نوٹس دے کر واپس وصول کر سکیں گے۔ ایسی "کمپنیاں" ایک لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ کے بدلے 10، 12 ہزار کے منافع اور بعض اس سے بھی بہتر کی پیشکش کرتی ہیں۔ مطلب اگر کوئی بندہ 10 لاکھ کی سرمایہ کاری کرے گا تو اسے ماہانہ قریب لاکھ روپے کا منافع گھر بیٹھے مل رہا ہو گا اور سرمایہ کاری محفوظ کی محفوظ۔ یقینا کوئی بھی شخص ایسی پرکشش آفر سے فایدہ کیوں نہ اٹھائے جبکہ کمپنی یا یہ آفر دینے والا شخص اصل سرمایہ کاری کی رقم کا چیک بھی کاٹ کر دے رہا ہو کہ بھائی اگر آپ کو کسی وقت اعتماد نہ رہے تو فوری چیک کیش کرائیں اور اپنے پیسے وصول کر لیں۔ میں نے بہت سارے سمجھدار لوگوں کو بھی اس ٹریپ میں پھنسا ہوا دیکھا ہے۔ اس سارے میں فراڈ ہوتا کیا ہے۔ کمپنی یا وہ شخص اپنا چیک تو دیتے ہیں۔ ساتھ سرمایہ کار کی "مزید تسلی" کیلئے ایک اسٹامپ پیپر پر معاہدہ بھی کر لیتے ہیں۔ اس معاہدے میں اس چیک اور دی گئی رقم کا باقاعدہ ذکر ہوتا ہے۔ اور یہ بھی کہ رقم انویسٹ کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کار مزید مطمئن ہو جاتا ہے کہ یہ تو چیک کے ساتھ ساتھ اپنا دستخط کردہ اسٹامپ پیپر بھی کر کے دے رہا ہے۔ جبکہ حقیقت میں یہ اسٹامپ پیپر اس چیک کیخلاف کسی ممکنہ کارروائی کا کور فراہم کر رہا ہوتا ہے۔ "کمپنی" سرمایہ کار کے اپنے دیے گئے پیسوں سے ہی دو تین مہینے "منافع" نکال کر اسے دیتی ہے جس پر وہ خوش ہو جاتا ہے اور اپنے خاندان اور جاننے والوں کو بھی اس آسان اور محفوظ سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر مزید لوگوں کو اس ٹریپ کا شکار بنواتا ہے۔ ہر شخص کو دو تین مہینے کا ریگولر منافع دے کر کمپنی اب لیت و لعل سے کام شروع کر دیتی ہے۔ کبھی دو مہینے بعد منافع کی ایک قسط تو کبھی چار ماہ بعد۔ اور پھر ایک موقع پر بالکل انکار ہو جاتا ہے کہ آج کل "خسارہ" چل رہا ہے۔ اور پھر یہ خسارہ کبھی منافع میں نہیں بدلتا۔ یہ بڑا بہترین اور منافع بخش قسم کا فراڈ ہے۔ میرے ہی دیے گئے پیسوں میں سے کچھ پیسے کچھ مہینے میں مجھے واپس کر کے باقی ہڑپ کر لیے جاتے ہیں۔ اب بیچارے سرمایہ کار کے پاس وکیل یا پولیس کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ عموما چیک باؤنس ہونے پر 489 ایف تعزیرات پاکستان کی ایف آئی آر درج ہوتی ہے۔ جس کی سزا زیادہ سے زیادہ 3 سال تک قید ہوتی ہے۔ اور عموما ملزم اگر گرفتار بھی ہو جائے تو زیادہ سے زیادہ ایک ڈیڑھ ماہ بعد ضمانت پر رہا ہو کر باہر آ جاتا ہے۔ لیکن رکیے۔ ان سرمایہ کاری کمپنیوں یا اشخاص پر یہ ایف آئی آر سرے سے ہوتی ہی نہیں۔ کیوں؟ قانون کہتا ہے کہ جب آپ نے کسی بزنس میں سرمایہ کاری کی ہے تو پھر آپ منافع اور خسارہ میں برابر کے شریک ہیں۔ کمپنی نے آپ سے جو اسٹامپ پیپر کروایا تھا وہ یہاں ان کی مدد اور ڈیفینس کو آتا ہے۔ کمپنی کا نمائندہ یا وکیل تھانے اور عدالت میں کہتا ہے کہ یہ خالصتا دیوانی نوعیت کا معاملہ ہے۔ سرمایہ کاری تھی۔ جب تک فائدہ ہوتا رہا، منافع دیا جاتا رہا۔ نقصان ہوا تو سرمایہ دار نقصان میں بھی شریک ہے۔ اس کے پیسے بھی ڈوب گئے۔ قانون اس بات کو مانتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ یہاں روٹین کی 489 ایف کی ایف آئی آر نہیں ہو گی کہ it is matter of pure civil nature. You may approach the civil court for remedy if any. سرمایہ کار خالی ہاتھ اور کمپنی "دن دگنی رات چوگنی" ترقی کرتی ہے۔ خود بھی محتاط رہیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی اس فراڈ سے بچائیں۔ ہر آسان رقم ایک فراڈ کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ طاہر چودھری، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، لاہور۔ 🔷🔷🔷🔷🔷

🌹 جادوئی گھر 🌹 *آج میری بیوی مجھے کہنے لگی* آپ سارا دن فیس بک پر پوسٹیں کرتے اور لکھتے ھیں آج میرے لیے بھی کچھ لکھیں پھر مانوں گی کہ واقعی ھی پیار ھے میں نے بولا لو میری جان لکھ دیتا ھوں میرا جادوئی گھر۔۔۔ میرا شوہر اور بچے ایک جادوئی گھر میں رہتے ہیں۔۔۔ وہ اپنے کپڑے میلے کچیلے اتارتے ہیں، جو اگلے ہی دن صاف ستھرے ہوجاتے ہیں ۔۔۔ وہ اپنے جوتے سکول اور آفس سے آتے ہی ادھر ادھر اتار دیتے ہیں،۔۔ پھر اگلے دن صبح وہ پالش شدہ صاف جوتے پہن کر جاتے ہیں ۔۔۔ ہر روز رات کو کوڑے والی باسکٹ کچرے سے بھری ہوتی ہے اور اگلے دن صبح سویرے ہی وہ خالی ہوتی ہے۔۔۔ میرے جادوئی گھر میں بچے کھیلتے ہوئے گند ڈالتے ہیں، لیکن اگلے ہی لمحے وہ صاف ستھرا ہوجاتا ہے ۔۔۔ اور ان کے کھیلوں کا سامان اپنے اپنے باکس میں ترتیب سے رکھ دیا جاتا ہے ۔۔۔ ہر روز میرے جادوئی گھر میں میرے بچوں اور شوہر کی پسند کے مختلف کھانے بنتے ہیں ۔۔۔ میرے جادوئی گھر میں ہر روز قریباً سو بار ماما، ماما کہا جاتا ہے ۔۔۔ ماما ناخن تراش کہاں ہے۔۔۔؟ ماما میرا ہوم ورک مکمل کروائیں ۔۔۔ ماما ھادی بھیا مجھے مار رہا ہے ۔۔۔ ماما بابا جانی آگئے۔۔۔ ماما آج مجھے سکول لنچ بکس لے کر نہیں جانا۔۔ ماما آج بریانی بنائیں ۔۔۔ ماما آج مجھے چیونٹی نہیں مل رہی وہ ہر روز یہیں لائن بنا کر چلتی ہیں ۔۔۔ ماما مجھے سینڈوچ بنا کر دیں۔۔۔ ماما مجھے واش روم جانا ہے ۔۔۔ ماما یہاں میری بک پڑی تھی ۔۔۔ اب نہیں ہے ۔۔۔ رات سونے سے پہلے آخری لفظ ماما اور صبح اٹھتے ہی پہلا لفظ ماما میرے جادوئی گھر میں سننے کو ملتا ہے۔۔۔ یقینا کبھی بھی کوئی اس جادو نما گھر کی طرف متوجہ نہیں ہوا ہو گا۔۔۔ حالانکہ یہ جادو نما گھر ہر کسی کے پاس ہے ۔۔۔ اور نہ ہی کبھی کسی نے اس گھر کے جادو گر کا شکریہ ادا کیا ہوگا۔۔۔ ان جادوئی گھروں کا جادوگر کوئی اور نہیں بلکہ ہر بیوی اور ماں ہے۔۔۔ جو اپنے اپنے گھروں میں ایسے جادو کرتی ہیں۔۔۔ اللہ سلامت رکھے ہر بیوی اور ماں کو، جن کے صبر اور نہ ختم ہونے والی ڈیوٹی کی وجہ سے ہر گھر میں رونق ہے۔۔ خاص کر اللہ بیویوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ایسی مخلوق کو جو کہتے ہیں: "تم گھر میں رہ کر کرتی کیا ہو۔ الحمد اللہ میں اپنی بیوی کی ھر طرح ہیلپ کرتا اور اچھا لگتا ھے۔ 🌹❤️💙💚❤️🌹 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🎅 تھوڑا مسکرائیے 🎅 ایک میراثی زندگی میں پہلی بار مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے چلا گیا، باتھ روم سے طہارت کر کے نکلا تو مولوی صاحب باہر کھڑے تھے، مولوی صاحب نے کہا او میراثی! نماز کے آداب ہوتے ہیں، پہلے طہارت ہوتی ہے اور اس کے بھی آداب ہوتے ہیں، جب بندہ باتھ روم میں داخل ہونے لگتا ہے تو اسے کھانسنا چاہئے پھر الٹا پاؤں رکھنا چاہیے، اس کے بعد کافی دیر طہارت کے لئے بیٹھنا چاہئے، اک تو ہے کہ گیا اور فوراًِ ہی نکل آیا، میراثی کو بہت برا لگا مگر بولا کہ مولوی صاحب غلطی ہو گئی، آئندہ خیال رکھوں گا، میراثی اگلے دن مسجد میں وقت سے پہلے پہنچ گیا اور انتظار کرنے لگا کہ کب مولوی باتھ روم میں جائے، جیسے ہی مولوی صاحب طہارت کے لئے جانے لگے تو میراثی بھی ساتھ والے باتھ روم میں گھس گیا، مولوی صاحب نے سوچا کہ ابھی کل ہی تو میں نے میراثی کی بےعزتی کی ہے، اب اگر میں میراثی سے پہلے نکلا تو اس نے مجھے ذلیل کر دینا ہے۔ مولوی کھانسا، میراثی بھی کھانسا، مولوی بیٹھا رہا،میراثی بھی بیٹھا رہا۔ اذان ہو گئی، نمازی سمجھے کہ مولانا کہیں مصروف ہیں، اس لئے نماز بھی شروع کر دی۔ عشاء کی اذان ہو گئی، نماز بھی ہو گئی۔ تھوڑی دیر بعد میراثی کا بیٹا آیا،آواز لگائی۔ باپ نے جواب دیا تو میراثی کا بیٹا بولا ابا گھر آ۔ روٹی کھانے بھی نہیں آیا، اب گائے کا دودھ نکالنے کے لیے تو آ جا۔ باپ نے کہا پتر تو گھر جا ماں کو کہیں کہ دودھ نکال لے۔ بہنوں کا خیال رکھنا، اپنی پڑھائی پر دھیان دینا اور جب بہنیں بڑی ہو جائیں تو اچھے رشتے دیکھ کر ان کی شادی کر دینا۔ میراثی کا بیٹا واپس چلا گیا۔ کچھ دیر بعد مولوی کا بیٹا باپ کو ڈھونڈتے مسجد آ پہنچا۔بیٹے نے آواز دی تو مولوی نے جواب دیا۔ مولوی صاحب کے بیٹے نے کہا ابا تو ساری رات گھر نہیں آیا، اماں راہ دیکھتی رہ گئی۔ اب مجھے بھیجا ہے کہ تمھیں ڈھونڈ کر لاؤں۔ ابا گھر کب آؤ گے۔؟ مولوی نے روہانسی سی آواز میں کہا پتر ماں کو بولنا کہ اک میراثی کے ساتھ واسطہ پڑ گیا ہے، اس لیے میری راہ تکنا چھوڑ دے۔ 😂😂🤡😂😂 خلاصہ: مولانا صاحب نے میراثی کو جسطرح نصیحت کی، وہ مناسب نہیں تھی، ساتھ ہی میراثی نے بھی اسکو کہیں کا بھی نہیں چھوڑا، ہمیشہ وہ بات کریں جس کا حکم اسلام نے دیا ہے، اللّٰهِ پاک ہمیں سوچنے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین http://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAHTEN 🎅

دیگر نادر پچیدگیاں جیسے آپٹک نیوروپیتھی اور آنکھ کے پردے کی خون کی نالیوں کا بند ہو جانا، یہ سب خدشات سرجری کے بعد واقع ہو سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں نظر کمزور ہو سکتی ہے۔ نظر کے خراب ہونے کے نتیجے میں سفید موتیا کی سرجری کے بعد آنکھوں کے چارٹ پر تین لائنز کم پڑھنے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت کا امکان 100 میں سے ایک مریض میں پائے جاتے ہیں۔ لینز امپلانٹ کا نتیجہ خراب فوکس کرنے کا انعطاف کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس مسلے کو عام طور پر عینک کی مدد سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ کبھی کبھار اس میں عدسوں کی تبدیلی یا ایک اضافی عدسے کی امپلانٹیشن درکار ہو سکتی ہے۔ علیحدہ ہوا آنکھ کا پردہ یعنی رٹیناجو نظر ضائع ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ 3000 میں سے ایک شخص کے ساتھ یہ مسلہ پیش آتا ہے۔ ڈھیلے یعنی کورنیا کی جھکی کا دھندلا جانا، ایک ٹھیک آنکھ میں اس چیز کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مخصوص حالات میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور اس سلسلے میں آپکا سرجن آپ سے خود بات کرے گا۔ سرجری کے خطرات اس وقت تک تبدیل نہیں ہوتے جب تک سفید موتیا بہت زیادہ بڑھ نہ جائے۔ 🔹 اپریشن کے بعد احتیاطی تدابیر اپریشن کے بعد تجویز کردہ ادویات کا باقائدگی سے استعمال کریں۔ اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق دیے گئے وقت پر معاینہ ضرور کروائیں۔ آنکھ کے اندر، پانی، شیمپو یا صابن مت جانے دیں۔ آنکھ کو کسی بھی قسم کے کپڑے سے مت ڈھانپیں۔ اپنی آنکھوں کو دھووئیں سے بچائیں۔ جب باہر نکلیں تو ٹوپی اور سن گلاسز کا استعمال کریں۔ سورج کی روشنی سیدھی آنکھوں پر نہ پڑنے دیں۔ باقاعدگی سے آنکھوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔ 🔷 آنکھ کے موتیے کا علاج بغیر اپریشن کے بھی ممکن ہے۔ کیسے؟ آنکھوں کی بیماری موتیا بند سے ہر سال سینکڑوں افراد بینائی کی کمزوری اور اندھے پن کا شکار ہوتے ہیں۔ ایک رپوٹ کے مطابق موتیا بند کا علاج اب تک اپریشن ہی تھا جس کی مدد سے آنکھ کا متاثر لینز ہٹا کر اس کی جگہ مصنوعی پلاسٹک کا بنا ہوا لینز لگایا جاتا تھا۔ لیکن اب سائنسدان آنکھوں کی بیماری موتیا بند کا سرجری کے بغیر علاج دریافت کر چکے ہیں۔ موتیا بند کے علاج کے لیے آنکھوں میں استعمال کیے جانے والے قطرے دریافت کیے گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق آنکھ میں قطروں کا استعمال اپریشن کے مقابلے میں قدرے سستا طریقہ علاج ہے۔ اس معجزاتی تھیراپی میں ایک ایسا کیمیکل استعمال کیا گیا ہے جو بینائی کو دھندلا کرنے والے پروٹین کے زرات کو اکٹھا ہونے سے روکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ 65 سال کی عمر کے تقریبا 5۔2 ملین افراد کا علاج بھی اب بغیر کسی اپریشن کے آئی ڈراپس کے استعمال سے ممکن ہو سکے گا۔ ایک برطانوی طبی ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقہ علاج سے سینکڑوں اندھے پن کا شکار افراد کی بینائی واپس آچکی ہے۔ اس طریقہ علاج کے دریافت ہونے سے دنیا بھر میں موجود لاکھوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتے افراد کو امید کی ایک نئی کرن نصیب ہوئی ہے۔ 📚 یہ معلومات oldac ہیلتھ آرٹیکل سے لی گئی ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman/6807 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

👁 موتیا کا سرجری کے ذریعے علاج 👁 سفید موتیا کا واضح اور موثر علاج اپریشن ہے۔ اپریشن کے ذریعے سے دھندلا لنز نکال کر مصنوعی شفاش لنز رکھ دیا جاتا ہے۔ جس سے نظر پہلے کی طرح بحال ہو جاتی ہے۔ بشرطیکہ پردہ بصارت اور آنکھ کے دوسرے حصے ٹھیک ہوں۔ اس مصنوعی لنز کو امپلانٹ کہا جاتا ہے۔ سفید موتیے کے اپریشن کے دوران یا اپریشن کے بعد پچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں جن کا علاج ممکن ہے۔ 🔹 سفید موتیا کے اپریشن کے فوائد آپ کے آنکھوں کے سرجن نے سفید موتیا کے اپریشن کا مشورہ اس لیے دیا کیونکہ آپ کی آنکھ کا عدسہ دھندلا ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کے لیے اپنی معمول کی سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران ٹھیک طرح سے دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ اپریشن کے دوران سرجن دھندلا عدسہ نکال دیں گے اور اس کی جگہ ایک مصنوعی عدسہ لگا دیں گے۔ این ایچ ایس میں دستیاب مصنوعی عدسے فوکس ایک فاصلے پر مرکوز کرتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسٹگماٹزم ہو جس کو سرجری کے دیگر ذرائع کے ذریعے خاطر خواہ طور پر ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لیکن اس اپریشن کے بات اس بات کا تھوڑا بہت امکان ہے کہ وہ عدسہ گھومنے لگے۔ اس میں آپ کو شائد ایک دوسرئ سرجری کی ضرورت ہو تا کہ عدسے کی پوذیشن تبدیل کی جاسکے۔ لیکن عام طور پر اس چیز کی ضرورت نہیں پڑتی۔ عدسوں کی دیگر اقسام جو مختلف فاصلوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں این ایچ ایس میں دستیاب ہیں۔ یہ عدسے بصارت کے مختلف ضمنی اثرات کے ساتھ منسوب کیے جاتے ہیں اور یہ بہترین بصارت اور مختلف فاصلوں پر دیکھنے کی اہلیت کے دومیان ایک سمجھوتا ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ اس صورت میں دستیاب نہیں ہوتے اگر آپ کو آنکھوں کی دیگر بیماریاں لاحق ہوں۔ مریضوں کی واضع اکثریت میں سفید موتیا کی سرجری کے بعد بصارت ٹھیک ہو جاتی ہے۔ سب سے نمایاں فوائد میں بصارت کا مزید واضع ہونا اور رنگوں اور تضاد کے بہتر منظر شامل ہیں۔ زیادہ تر لوگ 90 فیصد سے زیادہ سرجری کے وقت پر چنی گئی لینز امپلامنٹ پاور کی ایک طاقت کے اندر ہوں گے جس قدر بہتر انداز میں موجودہ پیمائشوں کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس سرجری کے بعد پڑھنے کے علاوہ دور کے لیے بھی عینک کی ضرورت پر سکتی ہے۔ اگر آپ کو آنکھوں کی کوئی دوسری شکایات جیسا کہ ایمبلیوپیا یعنی کہ آنکھ کا سست ہونا یا ذیابطیس کی وجہ سے آنکھوں کی بیماری کا ہونا، گلوکوما یا عمر سے متعلقہ پٹھوں کی کمزوری لاحق ہو تو کامیاب سرجری کے بعد بھی بصارت کا معیار محدود ہو سکتا ہے۔ 🔹 سفید موتیا کے اپریشن میں کیا خطرا ت پیش آتے ہیں؟ یہ ایک محفوظ اپریشن ہے لیکن ہر اپریشن اور بے ہوشی کی ہر دوائی میں تھورا بہت خطرہ ہوتا ہے۔ سفید موتیا کے اپریشن کے دوران ہونے والے خطرات یہ ہیں۔ لینز کیپسول کی سپورٹ کا پھٹنا یا ٹوٹ جانا۔ یہ آنکھ کے اند کی جیلی کو متاثر کر سکتا ہے اور ا س کے نتیجے میں صحت یابی کے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہو سکتا ہے۔ تقریبا 100 میں سے ایک یا دو لوگوں کے ساتھ یہ واقع پیش آسکتا ہے۔ تاہم زیادہ تر مریض آخر کار قبل اطمینان بصارت پا لیتے ہیں۔ آنکھ پردے یعنی رٹینا کی سوجن ہوسکتی ہے۔ آنکھ کے پردے کی خون کی نالیوں سے مایع کے بہ نکلنے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ علاج سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ 100 میں سے ایک یا دو لوگوں کے ساتھ یہ پیش آتا ہے۔ پورا سفید موتیا یا اس کے کچھ حصے کا آنکھ کے عقبی حصے میں گم ہو جانا۔ اس کے لیے ایک اور اپریشن درکار ہوتا ہے تا کہ اسے نکالا جائے۔ 200 میں سے ایک شخص کو مزید سرجری درکار ہوتی ہے۔ آنکھ میں سوزش جس کے نتیجے میں نظر ختم ہو سکتی ہے یا خود انکھ بھی ضائع ہو سکتی ہے۔ 3000 لوگوں میں سے کسی ایک کو یہ مسلہ پیش آسکتا ہے۔ آنکھ کے اندر عارضی طور پر دبائو کا بڑھ جانا۔ 100 میں سے 8 افراد کے ساتھ یہ حادثہ پیش آسکتا ہے۔ کبھی کبھی آنکھ کی پتلی کو نمایاں نقصان پہنچنا۔ ایسا تب ہوتا ہے جب اپریشن میں پیچیدگی یا آپ گولیوں کی شکل میں کوئی دوائیاں لے رہے ہوں ۔ لینز کے کیپسول کا عقبی حصہ جو کہ امپلانٹ کے سہارے کے لیے آنکھ میں چھوڑ دیا جاتا ہے وہ بے چوڑا اور دھندلا ہو سکتا ہے۔ اسکا طبی نام posterior capsular opacification ہے۔ سنگین پچیدگیاں شاذونادر ہی ہوتی ہیں اور زیادہ تر پچیدگیوں کا موثر انداز میں علاج کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھیا کچھ پچیدگیوں میں اندھا پن بھی ہو سکتا ہے۔ 1000 میں سے ایک شخص کو یہ پیش آتا ہے۔

🔷 سفید موتیا اور اسکا علاج 🔷 سفید موتیا کیا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟ 🔹 سفید موتیا کیا ہے؟ سفید موتیا ہو یا کالا موتیا دونوں ہی بینائی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا بر وقت علاج بہت ضروری ہے۔ آنکھ کا قدرتی عدسہ جو کہ تصویر کو پردہ بصارت پر مرتکز کرتا ہے۔ یہ تصویری نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس میں عمر گزرنے کے ساتھ پیدا ہونے والی دھنلاہٹ کو موتیا کہا جاتا ہے۔ امراض چشم میں موتیا بند پاکستان میں اندھے پن کی ایک بڑی وجہ ہے۔ آنکھ کے اندر ایک قدرتی لینز ہوتا ہے جو عمر کے ساتھ اپنا رنگ بدل رہا ہوتا ہے۔ ماهرین طب کے مطابق اس بیماری کے پھیلنے کی رفتار تو سست ہوتی ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ نظر کا یہ دھندلا پن تکلیف دہ ثابت ہونے لگتا ہے۔ اس صورت میں ماہرین معالج مریض کو سرجری کروانے کا مشورہ دیتا ہے۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ یہ سرجری مکمل طور پر محفوظ اور موثر ثابت ہوتی ہے۔ اس سرجری سے ایسے مریضوں کی اکثریت بینائی سے محروم ہونے سے بچ جاتی ہے۔ یہ بیماری مرد اور عورت دونوں کو ہوتی ہے۔اگر سفید موتیے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بڑھ کر پوری انکھ پر پردہ کر لیتا ہے۔ ڈاکٹر اس کا حل صرف آپریشن بتاتے ہیں۔ 🔹 سفید موتیا کی وجوہات آنکھوں میں موتیا کی وجوہات یہ ہو سکتی ہیں۔ • تمباکو نوشی کی کثرت • الکوحل کا زیادہ استعمال • پیدایشی نقصٓ • فضائی آلودگی • بڑھاپا 🔹 موتیا کی علامات • اکثریت میں آنکھ سے دوہرا نظر آنا۔ روشنی کے آس پاس چمک کا نظر آنا۔ • روشنی اور کسی چمکتی ہوئی چیز کو درست طریقے سے دیکھنے میں مشکل پیش آنا۔ • آنکھوں میں پانی کا بہنا، پتلی کی رنگت کا تبدیل ہو جانا، پتلی کا سست بے حرکت ہو جانا۔ • مطالعہ کرتے ہوئے زیادہ روشنی کی ضرورت کو محسوس کرنا۔ دهندلا پن اور کم دکھائی دینا۔ • رات کو دیکھنے میں دشواری کا سامنا۔ آنکھوں کی حساسیت میں اضافہ۔ • روشنی کا پھیلنا یا برقی قمقوں کے گرہالہ اور دائرے دکھائی دینا۔ • تیز دھوپ کی روشنی میں نظر آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ • موتیا 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ہو سکتا ہے۔ • آنکھ کے ڈھیلے کا پتھر کی طرح سخت ہوجانا۔ • چیزوں کے ساتھ سایہ نظر آنا اہم علامت ہے۔ • ایک چیز کے دو عکس کا نظر آنا۔ • انڈور لائٹس کا بہت زیادہ روشن نظر آنا۔ • آنکھوں میں درد کا ہونا، جلن پیدا ہونا۔ 🔹 موتیا کا علاج ▪︎ جامن کی کٹھلی اور شہد موتیا کو دور کرنے کا آزمودہ نسخہ 100 گرام خشک جامن کی گٹھلی، حسب ضرورت شہد۔ جامن کی گٹھلی کا سفوف بنا لیں پھر کسی شیشی میں دو چمچ جامن کے سفوف میں خالص شہد ڈال کر اسے استعمال کریں اس کے استعمال سے آنکھوں میں اترا موتیا ٹھیک ہو جائے گا۔ ▪︎ سفید پیاز اور شہد سفید پیاز کا رس نکال کر اس میں اس کے وزن کے مطابق شہد مکس کر لیں۔ اب اس کو آنکھوں میں صبح شام لگائیں اس سے آنکھوں میں اترا موتیا ٹھیک ہو جائے گا۔ ▪︎ عرق گلاب اور شہد عرق گلاب حسب ضرورت لیں اور شہد بھی حسب ضرورت لیں پھر عرق گلاب سے آنکھوں کو اچھی طرح سے دھو کر ان پر شہد کی ایک سلائی لگائیں۔ اس کے استعمال سے کچھ ہی دنوں میں سفید موتیا ختم ہو جائے گا۔ ▪︎ سیاہ سرمہ اور الائچی سیاہ سرمہ دو تولہ، دو تولہ سبز الائچی، ایک تولہ تمباکو دیسی کڑوا ایک تولہ۔ ان تمام اشیاء کو پیس کر ان کا سرمہ بنا لیں اور اسے محفوظ کر لیں۔ اس سرمہ کی روزانہ ایک سلائی آنکھوں میں لگانے سے آنکھوں کا موتیا چند ہی دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔ 📚 یہ معلومات oldac ہیلتھ آرٹیکل سے لی گئی ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

قرض لینے سے پرہیز کرو اس لئے کہ قرض انسان کو دن دیہاڑے ذلیل کر دیتا ہے۔
قرض لینے سے پرہیز کرو اس لئے کہ قرض انسان کو دن دیہاڑے ذلیل کر دیتا ہے۔

تین افراد تین قسم کے لوگوں سے اپنا حق نہیں لے سکتے۔ ایک شریف انسان کسی کمینے سے، دوسرا بردبار شخص کسی بیوقوف سے، نیک شخص کسی
تین افراد تین قسم کے لوگوں سے اپنا حق نہیں لے سکتے۔ ایک شریف انسان کسی کمینے سے، دوسرا بردبار شخص کسی بیوقوف سے، نیک شخص کسی بدکار س۔

برے لوگوں کو اچھا کہنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔
برے لوگوں کو اچھا کہنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔

انصاف کی بات کرو چاہے اس کی زد میں تمھارا رشتہ دار ہی کیوں نہ آئے۔
انصاف کی بات کرو چاہے اس کی زد میں تمھارا رشتہ دار ہی کیوں نہ آئے۔

جان لو کہ اعتماد کرنے والے کو دھوکا دینا سود کھانے کے مانند ہے۔
جان لو کہ اعتماد کرنے والے کو دھوکا دینا سود کھانے کے مانند ہے۔

اکثر بزرگوں کے فنگر پرنٹ غائب ہو جاتے ہیں اور بائیومیٹرک میں مسائل بن جاتے ہیں۔ اس کے لئے سفید پھٹکری ایک کپ نیم گرم پانی میں
اکثر بزرگوں کے فنگر پرنٹ غائب ہو جاتے ہیں اور بائیومیٹرک میں مسائل بن جاتے ہیں۔ اس کے لئے سفید پھٹکری ایک کپ نیم گرم پانی میں حل کر کے اس میں روزانہ پانچ منٹ تک انگوٹھا ڈبوئیں۔ دو ہفتے میں فنگر پرنٹ دوبارہ ا جائیں گے۔ بوقت ضرورت بھی 5 منٹ پہلے یہ عمل کر کے وقتی کام چلا سکتے ہیں۔

قبر پر پانی چھڑکا کرو کیونکہ جب تک قبر گیلی رہتی ہے میت عذاب سے دور رہتی ہے۔
قبر پر پانی چھڑکا کرو کیونکہ جب تک قبر گیلی رہتی ہے میت عذاب سے دور رہتی ہے۔

قبروں کے کتبے پڑھنے سے نسیان یعنی پھولنے کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔
قبروں کے کتبے پڑھنے سے نسیان یعنی پھولنے کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔

جو شخص قبرستان سے گزرے اور 11 مرتبہ سورہ توحید پڑھ کر اس کا ثواب مردوں کو بخش دے تو اس قبرستان میں مدفون مردوں کے عدد کے براب
جو شخص قبرستان سے گزرے اور 11 مرتبہ سورہ توحید پڑھ کر اس کا ثواب مردوں کو بخش دے تو اس قبرستان میں مدفون مردوں کے عدد کے برابر نیکیاں اس شخص کو ملیں گی۔

جب بھی تم چاہو کہ تمھاری دعا عرش تک پہنچے اور مستجاب ہو جائے تو پہلے اپنے والدین کے لئے دعا مانگو۔
جب بھی تم چاہو کہ تمھاری دعا عرش تک پہنچے اور مستجاب ہو جائے تو پہلے اپنے والدین کے لئے دعا مانگو۔

اپنے مردوں کی زیارت کیا کرو کیونکہ وہ تمھاری آمد سے خوش ہوتے ہیں۔ اور اپنی حاجتیں اپنے والدین کی قبروں کے پاس جا کر مانگو۔
اپنے مردوں کی زیارت کیا کرو کیونکہ وہ تمھاری آمد سے خوش ہوتے ہیں۔ اور اپنی حاجتیں اپنے والدین کی قبروں کے پاس جا کر مانگو۔

سونے سے پہلے تین بار یا عزیز کہو۔ اللہ تمھاری عمر میں برکت دے گا اور رزق وسیع کرے گا اور قبر کو نور سے بھر دے گا۔
سونے سے پہلے تین بار یا عزیز کہو۔ اللہ تمھاری عمر میں برکت دے گا اور رزق وسیع کرے گا اور قبر کو نور سے بھر دے گا۔

جنت میں پیشاب و پاخانہ کی ضرورت نہ ہو گی کیا دنیا میں اس کی کوئی مثال ہے۔؟ مولا علی علیہ السلام جواب میں فرماتے ہیں ماں کے پی
جنت میں پیشاب و پاخانہ کی ضرورت نہ ہو گی کیا دنیا میں اس کی کوئی مثال ہے۔؟ مولا علی علیہ السلام جواب میں فرماتے ہیں ماں کے پیٹ میں جو بچے پرورش پاتے ہیں ان کا فضلہ خارج نہیں ہوتا۔

ہواؤں، پہاڑوں، اوقات، دنوں، راتوں، بارشوں، طوفانوں، سیلابوں، گرمی، سردی وغیرہ کو گالیاں نہ دو ورنہ گناہگار ہو جاؤ گے۔ اس نے ک
ہواؤں، پہاڑوں، اوقات، دنوں، راتوں، بارشوں، طوفانوں، سیلابوں، گرمی، سردی وغیرہ کو گالیاں نہ دو ورنہ گناہگار ہو جاؤ گے۔ اس نے کہ یہ سب خدا کے حکم کے پابند ہیں۔