ISLAM WITH EMAN
Open in Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Show more1 278
Subscribers
-124 hours
-17 days
-1430 days
Posts Archive
1 278
57 روپیہ تولہ سے 3 لاکھ 65 ہزار روپیہ تولہ تک سونے کی قدر کا سفر۔ جو اس پیلی دھات نے 1947 سے اب 2025 تک طے کیا۔
In 1947 ~ 1 Tola Gold = PKR 57
In 1952 ~ 1 Tola Gold = PKR 87
In 1953 ~ 1 Tola Gold = PKR 91
In 1954 ~ 1 Tola Gold = PKR 97
In 1955 ~ 1 Tola Gold = PKR 103
In 1956 ~ 1 Tola Gold = PKR 107
In 1957 ~ 1 Tola Gold = PKR 111
In 1958 ~ 1 Tola Gold = PKR 114
In 1959 ~ 1 Tola Gold = PKR 133
In 1960 ~ 1 Tola Gold = PKR 131
In 1961 ~ 1 Tola Gold = PKR 135
In 1962 ~ 1 Tola Gold = PKR 135
In 1963 ~ 1 Tola Gold = PKR 124
In 1964 ~ 1 Tola Gold = PKR 132
In 1965 ~ 1 Tola Gold = PKR 123
In 1966 ~ 1 Tola Gold = PKR 134
In 1967 ~ 1 Tola Gold = PKR 138
In 1968 ~ 1 Tola Gold = PKR 138
In 1969 ~ 1 Tola Gold = PKR 176
In 1970 ~ 1 Tola Gold = PKR 154
In 1971 ~ 1 Tola Gold = PKR 177
In 1972 ~ 1 Tola Gold = PKR 246
In 1973 ~ 1 Tola Gold = PKR 432
In 1974 ~ 1 Tola Gold = PKR 562
In 1975 ~ 1 Tola Gold = PKR 714
In 1976 ~ 1 Tola Gold = PKR 535
In 1977 ~ 1 Tola Gold = PKR 597
In 1978 ~ 1 Tola Gold = PKR 714
In 1979 ~ 1 Tola Gold = PKR 1,230
In 1980 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,250
In 1981 ~ 1 Tola Gold = PKR 1,920
In 1982 ~ 1 Tola Gold = PKR 1,636
In 1983 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,244
In 1984 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,156
In 1985 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,123
In 1986 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,478
In 1987 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,300
In 1988 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,478
In 1989 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,275
In 1990 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,320
In 1991 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,705
In 1992 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,345
In 1993 ~ 1 Tola Gold = PKR 4,127
In 1994 ~ 1 Tola Gold = PKR 4,700
In 1995 ~ 1 Tola Gold = PKR 4,722
In 1996 ~ 1 Tola Gold = PKR 5,500
In 1997 ~ 1 Tola Gold = PKR 5,100
In 1998 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,150
In 1999 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,100
In 2000 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,150
In 2001 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,550
In 2002 ~ 1 Tola Gold = PKR 7,200
In 2003 ~ 1 Tola Gold = PKR 8,300
In 2004 ~ 1 Tola Gold = PKR 9,500
In 2005 ~ 1 Tola Gold = PKR 10,600
In 2006 ~ 1 Tola Gold = PKR 13,500
In 2007 ~ 1 Tola Gold = PKR 15,200
In 2008 ~ 1 Tola Gold = PKR 23,500
In 2009 ~ 1 Tola Gold = PKR 29,500
In 2010 ~ 1 Tola Gold = PKR 38,500
In 2011 ~ 1 Tola Gold = PKR 54,700
In 2012 ~ 1 Tola Gold = PKR 63,300
In 2013 ~ 1 Tola Gold = PKR 49,500
In 2014 ~ 1 Tola Gold = PKR 47,000
In 2015 ~ 1 Tola Gold = PKR 44,450
In 2016 ~ 1 Tola Gold = PKR 49,800
In 2017 ~ 1 Tola Gold = PKR 56,200
In 2018 ~ 1 Tola Gold = PKR 68,000
In 2019 ~ 1 Tola Gold = PKR 70,700
In 2020~ 1 Tola Gold = PKR 113,700
In 2021~ 1 Tola Gold = PKR 125,900
In 2022 ~ 1 Tola Gold = PKR 127,000
In 2023 ~ 1 Tola Gold = PKR 206,500
In 2024 ~ 1 Tola Gold = PKR 252,500
In 2025 as of 20 Feb - PKR 308,000
In 2025 as of 23 Apr - PKR 365,000
https://t.me/islamwitheman/6167
1 278
🔷 دعاؤں کا دیر سے قبول ہونا 🔷
کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت یوسفؑ نے پانچ مرتبہ دعا کی، مگر اللہ نے فوراً قبول نہ کی؟
اور کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بار یہ محسوس کیا ہوگا کہ اللہ نے انہیں چھوڑ دیا؟
1️⃣ انہوں نے دعا کی کہ اللہ انہیں کنویں سے نکالے، جب ان کے بھائیوں نے انہیں اس میں پھینک دیا اور وہ ان سے رحم کی بھیک مانگتے رہے، مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔
اگر اللہ انہیں فوراً نکال دیتا، تو ان کے بھائی واقعی انہیں قتل کر دیتے، جیسا کہ وہ چاہتے تھے۔
2️⃣ انہوں نے دعا کی کہ اللہ انہیں اسماعیلی قبیلے کے قافلے سے بچا لے، جنہوں نے انہیں غلام بنا کر بیچ دیا۔
اگر اللہ انہیں بچا لیتا، تو وہ تنہا صحرا میں بھٹکتے رہتے، بے یار و مددگار۔
3️⃣ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ان پر لگے جھوٹے الزام سے فوراً بری کر دے، جو عزیز مصر کی بیوی نے ان پر لگایا تھا۔
اگر ایسا ہو جاتا، تو وہ ہمیشہ ایک غلام ہی رہتے اور قید خانے نہ جاتے، جہاں ان کی ملاقات فرعون کے ساقی سے ہوئی۔
4️⃣ انہوں نے دعا کی کہ اللہ انہیں قید سے فوراً نجات دے۔
اگر ایسا ہو جاتا، تو وہ واپس عزیز مصر کے گھر ایک آزاد غلام کے طور پر چلے جاتے، مگر انہیں بادشاہ سے ملنے کا موقع نہ ملتا۔
5️⃣ انہوں نے ساقی سے کہا کہ وہ فرعون کو ان کا ذکر کرے، تاکہ وہ رہا ہو سکیں۔
اگر ساقی فوراً بتا دیتا، تو بادشاہ شاید انہیں رہا کر دیتا اور وہ مصر میں ایک عام آدمی کی طرح روزگار کی تلاش میں گھومتے پھرتے، یا شاید اپنے والد کے پاس واپس جا کر ایک عام کسان بن جاتے۔
یہ وہ دعائیں تھیں جو فوراً قبول نہ ہوئیں، کیونکہ اللہ کے پاس ان کے لیے ایک بہتر منصوبہ تھا۔
تو کیا آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ان دعاؤں پر جو قبول نہیں ہوئیں، کیونکہ وہ آپ کے لیے کچھ بہتر تیار کر رہا ہے؟
شیطان کو اپنے دماغ سے یہ کھیل نہ کھیلنے دیں کہ "اللہ آپ کی نہیں سنتا، آپ سے بے پرواہ ہے، وہ آپ کو سکون نہیں دینا چاہتا اور آپ کو چھوڑ دیا ہے۔
"اللہ نے ہم میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑا، اگر آپ ہر لمحے میں اپنی حفاظت کے امکانات پر غور کریں، صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک، تو آپ کو ہر لمحے اللہ کی رحمت نظر آئے گی، کہ وہ آپ کے ساتھ ہے، آپ کو سنبھال رہا ہے، اور آپ کو بہترین مقام پر لے جا رہا ہے...
فارورڈڈ۔۔۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6113
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 درست مقام 🔷
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ، چڑیا گھر میں گھنے سایہ دار درخت کے نیچے لیٹے ہوئے اونٹ سے اس کے بچے نے پوچھا،
ابا ہماری پشت پر کوہان کیوں ہے؟
اونٹ نے جواب دیا، بیٹا صحرا میں سفر کرتے ہوئے میلوں دور تک پانی کا نام و نشان تک نہیں ہوتا، ایسے میں قدرت نے ہمارے اندر ایک اضافی خانہ بنا دیا ہے، جس کے ذریعے ہم کئی روز تک صحرا کی بھوک اور پیاس کو برداشت کرسکتے ہیں.
اونٹ کے بچے نے حیران ہوتے ہوئے چند لمحے کچھ سوچنے کے بعد کہا، ٹھیک ہے،
اچھا ابا یہ بتاؤ کہ، ہمارے پاؤں گول اور ٹانگیں لمبی کیوں ہوتی ہیں؟
اونٹ نے بچے کو سمجھاتے ہوئے کہا، ہمیں لمبے عرصے تک صحرا میں سفر کرنا پڑتا ہے، جس کے لیے ہمارے پاؤں کی گول ساخت اور لمبی ٹانگیں ہماری مددگار ہوتی ہیں، وگرنہ ہم چلتے چلتے ریت میں دھنس جائیں تو نکلنا دشوار ہوجائے گا.
اونٹ کا بچہ سمجھنے والے انداز میں گردن ہلاتے ہوئے کہنے لگا، ابا ہماری آنکھوں کے اوپر لمبی لمبی پلکیں کیوں ہیں؟ مجھے تو اکثر ان کی وجہ سے دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے.
اونٹ نے جواب دیا، بیٹا صحرا میں ہر وقت ریت اور مٹی سے بھری ہوئی ہوائیں چلتی ہیں، یہ لمبی پلکیں، ریت اور مٹی سے ہماری حفاظت کرتی ہیں.
اونٹ کا بچہ یہ سب سن کر بڑا حیران ہوا، مزید سوچتے ہوئے کہنے لگا، اچھا ابا بتاؤ، ہمارے نتھنے اتنے بڑے کیوں ہیں؟
اونٹ نے جواب دیا کہ، صحرا کی گرمی میں جب ہمارے جسم کی چربی پگھلنے لگتی ہے اور جسم کے اندر کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے، تو بڑے نتھنوں کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ان کے ذریعے ہم زیادہ مقدار میں حرارت خارج کرکے اپنے جسم کے درجہ حرارت کو معتدل رکھ سکتے ہیں.
اونٹ کے بچے نے جب اپنے تمام سوالات کے جوابات جان لیے تو اپنے باپ سے کہنے لگا،
جب ہماری جسمانی ساخت اور جسم کا ہر عضو صحرا میں رہنے کے لیے بنا ہوا ہے، تو مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ، پھر ہم یہاں چڑیا گھر میں کیا کر رہے ہیں؟ اس بات کا جواب اونٹ کے باپ کے پاس نہیں تھا.
🔘 آپ چاہے جتنے بڑے مہان اور مہا کیوں نہ ہوں، جب تک آپ اپنی قابلیت اور صلاحیت کے مطابق درست مقام پر نہ ہوں، تب تک علم، تجربہ، مہارت اور ہنر سب بیکار ہے.
📚 انٹرنیٹ سے لی گئی انگریزی کہانی کا اردو ترجمہ ( مصنف نامعلوم)
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 ان کہی محنت 🌹
شہر کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں سارہ اور احمد ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے تھے۔ سارہ ایک اسکول میں ٹیچر تھی، اور احمد ایک پرائیویٹ کمپنی میں کلرک۔ گزر بسر تو ہو جاتی تھی، لیکن سارہ کو اکثر شکایت رہتی کہ احمد کما تو لیتا ہے، مگر گھر کے کاموں میں ہاتھ نہیں بٹاتا۔ وہ تھک کر گھر آتی، کھانا بناتی، بچوں کو سنبھالتی، اور احمد صرف ٹی وی دیکھتا رہتا۔ ایک دن اس نے دل ہی دل میں سوچا—*"کیا یہی زندگی ہے؟"*
پھر ایک رات، سارہ نے دیکھا کہ احمد چپکے سے اٹھا، اپنا لیپ ٹاپ کھولا، اور گہری نیند میں ڈوبے بچوں کو چُپکے سے چوم کر کام میں جُت گیا۔ اس کی آنکھیں سرخ تھیں، انگلیاں کی بورڈ پر تیزی سے چل رہی تھیں۔ سارہ نے پہلی بار محسوس کیا کہ احمد بھی تو تھکا ہوا ہے—وہ صبح سے شام تک دفتر میں کام کرتا، پھر رات کو فری لانس پروجیکٹس لے کر گھر کی اضافی ضروریات پوری کرتا تھا۔
اگلی صبح، سارہ نے احمد سے کہا:
"تم نے کبھی بتایا نہیں کہ راتوں کو بھی کام کرتے ہو..."
احمد نے مسکراتے ہوئے کہا:
"تمہاری اور بچوں کی خوشی کے لیے تھوڑی سی نیند کی قربانی تو کوئی بات نہیں۔"
اس دن کے بعد سارہ کے دل سے تمام گلے شکوے غائب ہو گئے۔ اس نے سمجھ لیا کہ محبت صرف الفاظ میں نہیں، بلکہ خاموش قربانیوں میں ہوتی ہے۔
🔘 کبھی کبھی ہم دوسروں کی محنت کو "ان کہی" ہونے کی وجہ سے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر ہم تھوڑی سی توجہ دیں، تو پتا چلتا ہے کہ ہر شخص اپنی جگہ پر جتن کر رہا ہوتا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی صرف تب ہی ممکن ہے جب ہم ایک دوسرے کی کوششوں کو سمجھیں۔
"محبت آنکھوں سے دیکھنے کا نام ہے… زبانیں تو بس تکرار کرتی ہیں۔"
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 بے اولاد جوڑے کی جائیداد 🔷
قریبا سال ڈیڑھ سال پہلے کی بات ہے۔ ایک گھر کا گراونڈ فلور کراے پر لیا۔ یہ بہت بڑا اور ہوادار گھر تھا۔ ایک خوبصورت سا لان بھی ملحقہ تھا۔۔ دیکھتے ہی یہ گھر مجھے بڑا پسند آیا تھا۔۔ شفٹ ہونے کے بعد الماریاں چیک کرنے لگی تو ان الماریوں میں کافی سامان پوٹلیوں میں بند پڑا تھا۔ رسالے۔۔ سلائی کڑھائی کے ڈبے ۔ مختلف فائلیں اور تصاویر کے البمز۔۔۔
گھر والوں سے رابطہ کیا کہ اپنا سامان لے جائیں۔۔ انہوں نے کہا ردی میں دے دیں یہ ہمارے کام کے نہیں۔
اب میں نے اس سامان کو چھانٹنا شروع کیا۔۔کہ جو چیز میرے کام کی ہو وہ رکھ لوں باقی بیچ دوں۔
اتنا تو مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ ایک انتہائی آرگنائزڈ خاتون کی الماری رہی ہوگی۔ مختلف مخملی تھیلیوں سے یہ کیبنٹ بھرا ہوا تھا ۔۔۔بالوں میں لگانے والے پونی کیچرز پنیں وغیرہ ایک تھیلی میں بند تھے ۔۔ تھوڑا سا میک اپ کا بنیادی سامان دوسری تھیلی میں۔۔ ایک میں لیسز۔۔ بٹنز دھاگے سوئیاں۔۔
ایک میں آرٹیفیشل پرانی سی جیولری۔ مخملی ہاتھ کی کڑھائی والے رومال۔۔
سجاوٹ کی یہ اشیا اس چیز کی گواہی دے رہی تھیں کہ یہاں ایک مکمل جہان آباد تھا۔۔
ایک شاپنگ بیگ میں دو تین چادریں اور رومال تھے۔۔ یہ وہی چادریں تھیں جو عموما حج عمرے کر کے لوگ تحفے میں لاتے ہیں۔۔۔
کئی اعزازات اور شیلڈز تھیں جو ان میاں بیوی کو اپنے کامیاب پروفیشنز میں اعزازی طور پر دی گئی ہونگی۔۔۔ کتنے نازاں رہے ہونگے ۔۔ اپنی شیلڈز کو جب بھی دیکھتے ہونگے۔۔ سرشاری سے مسکرا دیتے ہونگے۔۔۔
اب باری آئی تصویروں والے ڈبے کی۔۔۔
متجسس ہو کر ان تصاویر کو نکال کر دیکھنے لگی۔۔ یہ اس ںے اولاد جوڑے کی تصویریں تھیں۔۔ جو وفات پا چکے تھے اور گھر انکے رشتے داروں کے حصے میں آیا تھا۔
بلیک اینڈ وائٹ سے لے کر رنگین۔ ایک پورا دور میں دیکھ رہی تھی۔ زندگی سے بھر پور اس جوڑے نے یقینا بڑی آسودہ زندگی گزاری ۔۔
۔۔ دونوں سرکاری ملازم تھے شوہر وکیل تھا اور بیوی لیکچرر۔۔۔ عہدے بول رہے تھے۔۔
اب وہ تصویریں شروع ہوگئیں جن میں لمبی مسافت اور تھکاوٹ انکے چہروں پر عیاں تھیں۔ ان کی آنکھوں میں وہ محرومی واضح پڑھی جا سکتی تھی جس کو ایک لمبا عرصہ یہ لوگ کامیابی سے چھپاتے آے تھے۔
آخری کی چند تصاویر میں یہ عورت شدید بیمار لگ رہی تھی۔ اسکے بعد تصویریں ختم ہوگئیں۔ میں سمجھ گئی کہ ایک کی زندگی کا باب رک گیا تھا۔
اس کے سال ڈیڑھ سال بعد ہی شوہر بھی شدید بیماری کے بعد اللہ کو پیارا ہوگیا۔ اور پھر کسی رشتے دار کے حصے میں گھر آیا کسی کے حصے میں دکانیں۔ کسی کے حصے میں جیولری آئی تو کسی کے حصے میں گھر کا سارا سامان۔
ان کی اصل یادیں جس سامان میں تھیں۔ اسے ردی میں بیچ دینے کا کہہ دیا گیا تھا۔ کوئی ایک تصویر بھی تو غائب نہ تھی کہ اندازہ ہو پاتا کہ جن رشتے داروں کو کروڑوں کی جائداد مل رہی ہے انہوں نے احتراما تصویریں سینے سے لگا لی ہیں۔
مجھ سے یہ تصویریں ردی میں نہ دی گئیں۔میں نے انہیں سیمٹا پیک کیا اور اوپر ایک کیبنٹ میں واپس رکھ دیا۔
مجھے یہ شاندار گھر جس حالت میں ملا۔ یوں سمجھیں کیڑے پڑے ہوئے تھے۔ الماریوں میں دیمک لگ چکی تھی۔ کچن کے کیبنٹس اصل شناخت کھو چکے تھے۔ پورا ہفتہ مل مل کر دھویا تب جا کے اصل شکل سامنے آئی۔
کیا لگتا ہے یہ لوگ انکی قبروں پر فاتحہ پڑھنے جائیں گے؟؟ انکے ایصالِ ثواب کے لیے کچھ کریں گے درجات کی بلندی کے لیے دعا یا صدقہ کریں گے۔۔۔؟
مجھ سے پوچھیں تو صاف گوئی سے کہوں گی۔
۔۔بالکل نہیں۔۔
آپکی وفات کے بعد اگر کوئی آپ سے جذباتی وابستگی رکھتا ہے اور اپ کے لیے صدقہ ِ جاریہ بنتا ہے تو وہ آپکی اولاد ہوتی ہے جو آپکی یادوں کو سینے سے لگا کر رکھتے۔ آپکی اعزازی شیلڈز کو آپکی اولاد سنبھال کر ناصرف رکھتی ہے بلکہ اپنی اولادوں کو بھی فخر سے دکھاتی ہے۔ چند ایک منفی مثالیں مجھے مت سنائیے گا۔ میجارٹی ماں باپ کی فرماں بردار اور وفاشعار ہی ہے۔
میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ چلو اپنی اولاد نہ ہونا ان کا نصیب تھا لیکن اتنی دولت جائداد ہونے کے باوجود تو انہوں نے کوئی بچہ کیوں نہ اڈاپٹ کیا؟ اپنوں سے یا غیروں سے لیتے۔ یہ اپنی زندگی میں رنگ تو بھر سکتے تھے۔ یوں پچاس ساٹھ سال کی عمروں میں روگ کا شکار ہو کر مر تو نہ جاتے۔
کیا ممتا صرف اپنی کوکھ سے جنم لینے والے بچوں کے لیے کمپلسری ہوتی ہے؟؟ اللہ نے آپ کو نوازا ہے تو آپ کسی بچے کے سر پر شفقت کا ہاتھ کیوں نہیں رکھ پاتے؟ کسی بچے کے ماں باپ بن کر اپنے حصے کی خوشیاں سمیٹنے میں کیا قباحت ہوتی ہے۔؟
کیا وہ بچہ جسے یہ ماں باپ بن کر پالتے۔ یہ چیزیں ردی میں پھینکتا؟؟ نہیں۔۔ہرگز نہیں۔ اس اولاد نے مرتے دم تک ماں باپ کے لیے صدقہ جاریہ بننا تھا۔
یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ انہیں بچے پسند نہ ہونگے۔ اکیلے خوش رہ رہے ہونگے۔۔
ریئلی؟؟؟ بچے کسی کو ناپسند بھی ہوتے ہیں؟
کاپیڈ۔۔۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 شادی کرنے والوں کے لئے 🔷
آج کل میں رشتے کی تلاش میں ہوں، جس کی وجہ سے مختلف خواتین سے بات چیت ہو جاتی ہے۔
کل ایک خاتون کی کال آئی اور وہ بہت ایمرجنسی میں لگ رہی تھیں کہ میری عمر 33 سال ہوگئی ہے اور آپ جلدی اپنی تصویر بھیجیں اور لوگ برے ہوتے ہیں، آپ کماتے کتنا ہیں ۔۔۔ فلاں ڈھمکاں
میں نے کہا محترمہ یہ زندگی بھر کا معاملہ ہوتا ہے اور جو ایک دفعہ چوٹ کھا چکا ہو اس کیلئے تو مزید نازک معاملہ بن جاتا ہے۔ یہ فیصلے پل دو پل میں نہیں ہو جاتے
انسان کا مزاج ملنا، اس کی قوت برداشت ایک دوسرے کیلئے، اس کا طرز رہائش و انداز نشت و برخاست سب دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے ۔
یہ سب ہمیں شادی سے پہلے ضرور دیکھنا چاہیے کیونکہ زندگی فقط محبت کے سہارے نہیں گزرتی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مزاج کا ملنا اور ایک دوسرے کیلئے قوت برداشت ہونا انتہائی لازم ہوتی ہے
کمائی یا روپیہ پیسہ بھی ثانوی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ حالات بدلتے وقت نہیں لگتا اور اگر بنیاد مالی حیثیت ہو تو دس پندرہ سال سے چلتے رشتے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
تمام وہ لوگ جو شادی کرنا چاہتے ہیں یہ ان کیلئے ایک نصیحت ہے کہ خدارا جب تک ایک دوسرے سے مزاج نا ملے یا ایک دوسرے کیلئے قوت برداشت نا ہو تو نا کریں شادی
کیونکہ ہمارے معاشرے میں شادی فقط جنسی تعلق کا نام نہیں ہے بلکہ ایک نئے خاندان کی بنیاد ہے جس سے نسلیں چلتی ہیں ۔ خود کو یورپ یا عرب معاشرے پر پرکھتے ہوئے شادیاں نا کریں کیونکہ وہ اور معاشرے ہیں ۔
یورپ میں مرد اکیلا خاندان کا کفیل نہیں ہوتا بلکہ عورت ساتھ کماتی بھی ہے اور بچے بھی سنبھالتی پھر ریاست بھی ان کی مددگار ہوتی ہے، بے روزگاری الاؤنس ، بچوں کے الاؤنس وغیرہ ۔ ان کی ٹینشنز اور راحتیں بالکل مختلف نوعیت کی ہوتی ہیں ۔ اس لئے مرد و زن کے حقوق و فرائض کا توازن ہم سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔
عرب معاشرے میں بیوی ہمارے معاشرے کی طرح جیون بھر کا ساتھی تصور نہیں ہوتی بلکہ شو پیس خصوصاً سیکس پارٹنر کے طور پر دیکھی جاتی ہے اس لئے وہاں کثیر زوج عام سی بات ہے یا ستر سال کے مرد کی بیس سال کی عورت سے شادی عام سی بات ہے ۔ ان کا بھی مرد و زن کے حقوق و فرائض کا توازن بالکل مختلف ہوتا ہے
جب کہ ہمارے معاشرے میں اکثر مرد اکیلا کفیل ہوتا ہے، نا ریاست مددگار ہوتی ہے اور اسی فیصد بیوی بھی معاشی مددگار نہیں ہوتی (اگر ہو تو زیادہ تر مرد کو بیغیرت یا کمزور تصور کیا جاتا ہے)
ایسے میں مرد اکیلا اس بے ہنگم معاشرے میں تکلیف اٹھا رہا ہوتا ہے، جس میں وہ دن بدن نفسیاتی مریض بن رہا ہوتا ہے اوپر سے بیویوں کی خواہش عرب و یورپ والی زندگی اور اس پر مرد و طعن و تشنیع اسے اندر سے ختم کررہی ہوتی ہے۔ اس لئے اس معاشرے میں قوت برداشت ضروری ہے خصوصاً بیوی کو اپنے تکلیف میں مبتلا مرد کے سکون کا باعث بننا چاہیے ۔
لڑکیوں! اگر قوت برداشت نہیں ہے تو خدا کیلئے شادی نا کرو کیونکہ پاکستانی مرد جو ریاست و سماج کے دباؤ میں ہے اسے آپ مریض بنا دیتی ہو۔ ان گنت کیسیز سامنے آرہے ہیں
خدارا ایسا نا کرو کیونکہ اب مردوں کا شادی سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور عنقریب اس معاشرے کا خاندانی سسٹم بہت برے طریقے سے ٹوٹے گا جس کا بنیادی victim عورتیں ہوں گی ۔ ابھی خاندانی نظام کے تحت آپ کے حصے کے نوے فیصد نشتر مرد / شوہر مسکراتے ہوئے کھاتا ہے جب یہ نظام ٹوٹا اور آپ بلواسطہ ریاست و سماج کے نرغے میں آگئیں تو آپ کی چیخیں نکل جائیں گی
کیونکہ ہماری ریاستیں تو اپنے شہریوں کا ذمہ نہیں لیتیں اور پھر یورپ کی عورت کی طرح بچے پالنے کے ساتھ ساتھ کمانا بھی پڑ گیا تو کدھر جاؤ گی ؟ یورپ کی بہت بڑی تعداد اسی لئے نشے کی عادی ہے جبکہ ریاست ساتھ بوجھ بھی اٹھواتی ہے ۔ ہمارا کیا ہوگا۔؟
منقول۔۔۔۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5862
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 چھوٹے دوکاندار 🔷
ہم اکثر کہتے ہیں کہ چھوٹے دکانداروں، ریڑھی والوں سے چیز خرید لینی چاہیے، چاہے ضرورت نہ ہو۔ ایک بہانہ ہی سہی، لیکن ان کی مدد ہو جاتی ہے۔
ایک پرانا واقعہ یاد آ رہا ہے، شادی سے پہلے کا۔
ایک بار ایک ریڑھی والے سے چپس خریدنے کا اتفاق ہوا۔
پوچھا، "کتنے کی پاؤ؟"
کہنے لگا، "100 روپے کی پاؤ۔"
ہم نے کہا، "آدھا پاؤ دے دو۔"
میں اور چھوٹی تھیں، ایویں بس منچنگ کا شوق پورا کرنا تھا۔
اس نے 104 گرام تول دی۔
میں نے پوچھا، "ایک پاؤ میں کتنے گرام ہوتے ہیں؟"
کہنے لگا، "250 گرام۔"
میں نے پھر کہا، "تو آدھا پاؤ کتنے کا ہوتا ہے؟"
بولے، "125 گرام۔"
پھر میں نے سیدھا سوال کیا، "تو آپ نے 104 گرام کیوں دیے؟"
جواب میں آئیں بائیں شائیں...
پھر جناب نے 125 گرام پوری کی بڑے احسان کے ساتھ
آج بازار میں ایک طرف کھڑی سوچ رہی تھی کہ کیا کیا رہ گیا ہے لینے والا۔
ایک پھیری والا قریب سے گزرا، جس کے پاس کنگھیاں، شیشے، پونیاں وغیرہ تھیں۔
چھوٹی کنگھیاں نظر آئیں تو دل میں آیا لے لوں، میرے بیٹے کو آج کل جیب میں کنگھی رکھنے کا بڑا شوق ہے۔ وہ باریک کنگھی لیے پھرتا ہے
پوچھا، "کتنے کی ہے؟"
جواب ملا، "30 کی ایک، 50 کی دو۔"
اٹھا لیں۔ پھر زمر کے لیے بلیک پونیاں دیکھیں، وہ بھی پچاس کی لے لیں۔
پھر میری نظر سیفٹی پنز پر پڑی۔ پوچھا، "یہ کتنے کی؟"
کہنے لگا، "40 کی ایک، 100 کی تین۔"
اور بنا وقت ضائع کیے تین گچھے میرے ہاتھ میں تھما دیے۔
دماغ گھوم گیا۔
میں اسی طرح کی چیزوں کے سٹال کے سامنے کھڑی تھی، مجھے اچھی طرح علم تھا ان کی اصل قیمت کا۔
دل میں خیال آیا، یہ بندہ تو میرے 'ترس کھانے کی عادت' کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
میں نے کہا، "واپس لے لو بھائی، یہ 20 کی آتی ہے ایک۔"
کہنے لگا، "یہ سٹیل کی ہے۔"
لو دسو اپنے جہیز کے سامان میں برتن والی ٹوکری اور گلاس سٹینڈ لیا تھا جو بقول دوکاندار سٹیل کا تھا اور مہینے میں وہ دونوں چیزیں زنگ سے خراب ہو گئی تھی کافی مہنگی دی تھی اس نے اور لائف ٹائم گارنٹی کے ساتھ۔
شکایت کی تو آئیں بائیں شائیں اور میں نے پھر وہ دونوں کباڑیے کو بیچیں
اب یہ بھائی مجھے سٹیل کی سیفٹی پنز سیل کر رہے تھے
پاس کھڑا سٹال والا بھی بول اٹھا، "اوئے، 20 کی ہے۔"
مگر مجال ہے کہ وہ مانے۔
"یہ اچھی والی ہے،" وہ اپنی بات پر اڑا رہا۔
میں نے وہ سیفٹی پنز واپس اس کی ٹوکری میں رکھ دی۔
مسئلہ 30، 40 روپے کا نہیں تھا،
غصہ اس بات پر آیا کہ لوگ کسی کی نیکی، کسی کی ہمدردی کو بیوقوفی سمجھتے ہیں۔
تھوڑا سا ناک بھوں چڑھانے کے بعد اس نے شرافت سے پانچ گچھے دے ہی دیے۔
اور سچ تو یہ ہے، مجھے صرف ایک گچھا ہی کافی تھا،
باقی چار صرف اس سے ہمدردی میں خریدے۔
یہ پاکستان کا وہ طبقہ ہے جسے سب سے زیادہ سہارا چاہیے،
لیکن جھوٹ، چالاکی، بے ایمانی یہاں بھی اتنی ہی گہری ہے جتنی اوپر کے طبقات میں۔
جس کا جتنا ہاتھ پڑتا ہے اتنا دا لگاتا ہے
ہاں ایک اور ڈرامہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے بازار میں
چھوٹے بچے آپ کو کہتے ہیں باجی بسکٹ لے لو ہم غریب ہیں
اور ہم ہمدردی کےمارے سوچتے ہیں چلو زیادہ لے لیتے ہیں اس کا بھلا ہو جائے گا
اور وہ محترم چھوٹو سا بچہ آپ کے ہاتھ سے سو کا نوٹ پکڑتا ہے آپ کے ہاتھ پر پانچ روپے والے پانچ بسکٹ رکھتا اور رفو چکر ہو جاتا ہے
اور آپ منہ دیکھتے رہ جاتے ہو
کہیں تو کیا کہیں
اور پھر ہم حکمرانوں کو گالیاں ، غربت کی دہائیاں ، مر گئے رڑ گئے کے نعرے
مگر محنت کر کے حق حلال کی کوئی بھی کھانا نہیں چاہتا
نوٹ: اب کوئی مجھ پر تھوڑ دلی ہونے کا فتویٰ نہ لگائے میں جانتی ہوں یہ باتیں بہت چھوٹی ہیں جن کے بارے میں بات کرتے ہوئے عموما لوگ جھجھکتے ہیں اور اسی بات کا بے ایمان طبقہ فایدہ اٹھاتا ہے
یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہی انسان کا مزاج بھی بناتی ہیں اور معاشرے کا بھی.
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 مثبت و منفی ردِ عمل 🔷
ایک گھر کا منظر:
• میاں کمرے میں بیٹھے ہیں۔
• سامنے بچے کھیل رہے ہیں۔
• خاتون گھر میں پوچا لگا رہی ہے۔
• کہ اچانک دودھ جلنے کی بو آتی ہے۔
• خاتون دوڑ کر کچن کی طرف جاتی ہے۔
• اسی لمحے مین گیٹ پر کوئی گھنٹی بجاتا ہے۔
• میاں مین گیٹ کی طرف جانے کے لیے اُٹھتے ہیں
• اور سامنے رکھی پوچے کی بالٹی سے ٹکرا جاتے ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس پسِ منظر کے دو ممکنہ ردعمل ہو سکتے ہیں:
1۔ایک مثبت ردعمل:
خاتون فوراً آکر پوچھتی ہے: "اللہ نہ کرے! آپ کو چوٹ تو نہیں لگی؟ میں نے جلدی میں بالٹی راستے سے ہٹانا بھول گئی تھی۔"
میاں نرمی سے جواب دیتے ہیں: "نہیں، آپ کی غلطی نہیں ہے۔ مجھے ہی دیکھ کر چلنا چاہیے تھا۔ میں نے جلد بازی میں دھیان نہیں دیا۔"
2۔ دوسرا منفی رد عمل:
میاں غصے سے چلاتے ہیں: "یہ کوئی بالٹی رکھنے کی جگہ ہے؟ تمہیں عقل نہیں کہ سامان مناسب جگہ پر رکھو!"
بیوی تلخ لہجے میں جواب دیتی ہے: "جی ہاں، کچن بھی دیکھوں، پوچا بھی لگاؤں، بچے بھی سنبھالوں۔ کچھ خود بھی کر لیا کریں!"
بات بڑھتی ہے، جھگڑا شروع ہو جاتا ہے، غصہ ہاتھوں تک پہنچتا ہے، شوہر بیوی کو تھپڑ رسید کرتا ہے اور باہر چلا جاتا ہے اور گھر کا سکون تہس نہس ہو جاتا ہے۔
🔷 دونوں صورتوں میں بچے مشاہدہ کر رہے ہیں۔
🔹 بچوں کی تربیت پر اثرات
پہلے ردِعمل میں بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ چھوٹی موٹی غلطیوں پر نرمی سے کام لیا گیا ہے۔ لہذا ان کے ذہنوں میں یہ سبق راسخ ہوتا ہے:
• غلطی تسلیم کرلینے سے معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔
• نرم گفتاری سے تنازعات حل ہوسکتے ہیں۔
• گھر ایک محفوظ اور پرامن جگہ ہے۔
دوسرے ردِعمل میں بچوں کے چہروں سے رنگ اڑ جائیں جاتے ہیں۔ وہ سہم کر رہ جاتے ہیں، اور ان کے دل و دماغ پر یہ تلخ سبق نقش ہوجاتا ہے:
• غلطی ناقابل معافی جرم ہے۔
• گھر خوف و ہراس کی جگہ بن سکتی ہے۔
• طاقتور کو کمزور پر چِلّانے اور اسے مارنے کا حق حاصل ہے۔
🔘 دور رس نتائج:
پہلے گھر کے بچے اعتماد، برداشت اور معافی جیسی اقدار سیکھیں گے۔ دوسرے گھر کے بچوں کے دل میں خوف، عدم تحفظ اور انتقام کے جذبات پروان چڑھیں گے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہماری روزمرہ کی زندگی میں چھوٹے بڑے ایسے واقعات ہر وقت رونما ہوتے رہتے ہیں- گھر ہو یا بازار، دفتر ہو یا سڑک، ہر جگہ ہمیں ایسے موقعوں کا سامنا رہتا ہے۔ یہ ہماری اپنی ذمہ داری ہے کہ ہم ان حالات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور کس طرح ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔
🔹 ہر معاملے میں ہمارے سامنے دو راستے ہوتے ہیں:
1. تعمیری راستہ: اگر ہم صبر، تحمل اور عقل سے کام لیں، تو معمولی سی بات بھی خوشگوار ماحول کا باعث بن سکتی ہے۔
2. تخریبی راستہ: اگر ہم جلدبازی، غصے اور تنقید کا راستہ اپنائیں، تو چھوٹی سی بات بھی بڑے جھگڑے میں بدل سکتی ہے۔
🔹 ہمارے رویے کے اثرات:
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے آج کے ردِعمل کل کی نسلوں کی شخصیت سازی کررہے ہیں۔ ہر والدین کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کس طرح کا گھریلو ماحول دے رہے ہیں۔
ہمارا مثبت رویہ خوشگوار ماحول اور امن و سکون فراہم کرتا ہے جبکہ ہمارا منفی رویہ تنازعات، کشیدگی اور بے چینی کو جنم دیتا ہے جو ہمارے امن و سکون کو تباہ کر دیتا ہے اور ہماری زندگی کو پریشان کن بناتا ہے۔ در حقیقت ہم اپنی سوچ اور رویے سے اپنے ماحول کو خوشگوار یا بدبودار بناتے ہیں۔ ہم خود اپنے ماحول کے خالق ہیں۔
’’اپنی غلطی کو مان لینا یا دوسروں کی غلطی سے درگزر کرنا‘‘، دونوں ہی مثبت رویہ اور مومن کی صفات ہیں۔ جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے مومن بندوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
۔ ۔ ۔ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴿١٣٤﴾ سورة آل عمران
"۔ ۔ ۔ جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں (134) سورة آل عمران
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ مال کو کم نہیں کرتا، اور عفو و درگزر کرنے سے آدمی کی عزت بڑھتی ہے، اور جو شخص اللہ کے لیے تواضع و انکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے“ ۔ (سنن ترمذي: 2029، صحيح مسلم: 2588)
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 دوسروں کی خاطر 🔷
یہ 1854 کا سال تھا۔ جاپان کے ایک خوبصورت گاؤں کے کنارے، چاولوں کے کھیت لہلہا رہے تھے۔ موسم خزاں کی خوشبو ہوا میں گھلی ہوئی تھی، اور لوگ فصل کی کٹائی کی تیاری کر رہے تھے۔ انہی میں ایک بزرگ کسان "گوریو ہاماگُچی" بھی تھا، جس کے کھیت گاؤں کے سب سے اونچے مقام پر تھے، جہاں سے پورا علاقہ صاف دکھائی دیتا تھا۔
ایک دن دوپہر کے وقت وہ چاولوں کے کھیت میں کھڑا آسمان اور سمندر کو تکتا رہا۔ اچانک اس کی نظریں سمندر پر جم گئیں۔ پانی پیچھے ہٹ رہا تھا، پرندے خاموش ہو گئے تھے، اور ایک انجانی سنسنی ہوا میں پھیل چکی تھی۔
اس کی بوڑھی آنکھوں نے خطرے کو پہچان لیا — یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کی علامت تھی۔
سونامی آ رہی تھی!
مگر گاؤں والے بے خبر اپنے کاموں میں مگن تھے۔ گوریو جانتا تھا کہ اگر وہ صرف چیخ کر لوگوں کو خبردار کرے گا تو شاید کوئی یقین نہ کرے، وقت کم تھا — اور سونامی ایک لمحے میں زندگیاں نگل سکتی تھی۔
اس نے ایسا قدم اٹھایا جو ایک عام انسان نہیں سوچ سکتا۔
اس نے اپنی ساری چاول کی تیار فصل — اپنی ساری سال کی کمائی — کو آگ لگا دی۔
جلتے کھیتوں سے دھواں اٹھا، آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ گاؤں والے ہڑبڑا گئے۔ سب بالٹیاں، برتن، جو کچھ ہاتھ لگا اٹھا کر دوڑے۔
"گوریو کے کھیتوں میں آگ لگ گئی!"
"فصل بچاؤ!"
"جلدی کرو!"
لوگ پہاڑی پر واقع کھیتوں کی طرف دوڑنے لگے — جو دراصل وہی محفوظ جگہ تھی جہاں سونامی کا اثر نہیں پہنچ سکتا تھا۔
چند لمحے بعد، جب سب لوگ پہاڑی پر پہنچے، ایک دھماکہ سا ہوا۔ سمندر کی گرجدار لہر ایک دیو کی طرح آئی اور پلک جھپکتے میں پوری بستی کو نگل گئی۔
لیکن جو بچ گئے تھے — وہ صرف وہی تھے جو "آگ بجھانے" دوڑے تھے۔
آج جاپان میں، گوریو ہامگُچی کو ایک ہیرو کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس کی قربانی نے پورے گاؤں کو بچایا — اور یہ سکھا گیا:
"کبھی کبھی اپنی قیمتی چیز کو کھونا پڑتا ہے، تاکہ دوسروں کی جان بچائی جا سکے۔"
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
