ISLAM WITH EMAN
Open in Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Show more1 419
Subscribers
No data24 hours
-17 days
-1330 days
Posts Archive
1 419
جب مہمان آٹا ہے تو رزق و روزی کو اپنے ہمراہ لے کر آتا ہے اور جب کھانا کھا لیتا ہے تو اللہ میزبان و مہمان سب کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔
1 419
*ساگو دانہ کھائیں*
جسمانی تھکاوٹ کا علاج
اگر آپ بھی تھکاوٹ، جسم درد کمر درد جوڑوں کے درد کمزوری اور خون کی کمی سےپریشان ہیں،۔ ہر وقت لیٹے رہنے کو دل کرتا ہے، اور ادویات کھا کھا کر پریشان ہوچکے ہیں تو ایسے افراد صبح ناشتے میں ساگو دانہ کی کھیر ضرور کھائیں اور ساری پریشانیوں کو بھول جائیں ساگودانہ کھانے سے نہ صرف جسم کے درد اور نہ صرف کمزوری میں افاقہ ہو گا۔ بلکہ خون کی کمی بھی دور ہو گی۔
ساگودانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ:-
ایک پین میں تین کپ دودھ ڈال کر پکائیں جب دودھ ابل جائے تو اس میں تین چمچ ساگو دانہ ایک سے دو گھنٹے بھیگا ہوا دودھ میں شامل کرلیں اور اس آمیزے کو پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں اور چمچ ہلاتے رہیں تا کہ اس کی کھیر گاڑھی ہوجائے اور برتن کے پیندے میں بھی نہ لگے پھر اس میں آدھا کپ چینی شامل کر کے اس میں تین سے چار سبز الائچیوں کا پاؤڈر بھی شامل کرلیں۔
اور اچھی طرح سے مکس کرلیں آخر میں بادام کشمش اور خشک میوہ جات بھی شامل کرلیں ، اچھی طرح مکس ہونے پر اور گاڑھا ہونے پر اسے اتار لیں ۔ ساگودانہ کی مزیدار کھیر تیار ہے خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں ۔۔قوت مدافعت میں اضافہ کرے گی ۔ ۔
🌹🌹🌹🌹🌹
1 419
*احمق اور بیوقوف کی تشہیر*
"احمق اور بیوقوف لوگوں کو مشہور کرنا بند کرو !"
کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ، کینیڈا، یورپی ممالک
سمیت دنیا بھر میں حال ہی میں ایلن ڈنو کی شائع کردہ کتاب کی تشہیر کی گئی کہ؛
بیوقوف احمق لوگوں کو مشہور کرنا بند کرو!
جس کا مطلب ہے کہ معمولی ذہن کے حامل اور نکمے لوگوں کو مشہور کرنا چھوڑ دو!
ان معمولی ذہن کے حامل افراد کو سوشل میڈیا پر دھکیلنا ابھرتی ہوئی نوجوان نسلوں اور نوعمروں کو خراب کرنا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔۔۔
جب سوشل میڈیا سائٹس پر موجود ان نئی نئی مشہور شخصیات کے اکاونٹس کا طویل مطالعہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ان تمام لوگوں میں ایک خوبی مشترک ہے، جس پر سوشل میڈیا کی معمولی صنعت کا انحصار ہے، اور وہ ہے؛
" اچھلنا کودنا، ناچنا، چیخنا اور بہت زیادہ عجیب حرکتیں کرنا اور شور کرنا"
یہ معروف احمق لوگ ایسے الفاظ میں بات کرتے ہیں جو کوئی معنیٰ نہیں رکھتے ایسی حرکتیں کرکے آپ مشہور ہوجائیں گے اور لوگ آپ کو داد دینے والے لوگ بھی مل جائیں گے - اور جب آپ کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ 10،00،000 سے تجاوز کرجائے گی، تو آپ کو میڈیا اور فنکشنز میں میزبانی کی پیشکشیں بھی ملیں گی، اور ایسے ایونٹس کے بعد کیا... ؟
انسانی اخلاقیات نہایت تیزی سے زوال پذیری کی طرف جا رہی ہے یہ ثقافت تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے
اور نسلوں کو گمشدہ سمتوں میں دھکیل رہی ہے
اور اس سب کا ذمہ دار کون ہے... ؟
ہم سب افراد ، اداروں اور معاشروں کے منتظمین ذمہ دار ہیں۔
ان احمقوں کی پوسٹس شئیر نہ کر کے ان بیوقوف لوگوں کو مشہور کرنا چھوڑ دینا چاہیے
اور کینیڈا کے مصنف ایلن ڈونو کی یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ معاشرہ کتنا غیر اہم کاموں میں مشغول ہے اور اصل زندگی کی ضروریات تعلیم صحت روزگار جسے معاملات کے حل سے کتنا زیادہ دور ہے۔
بکواسیات کا نظام
ایلن ڈینو
🔷🔷🔷🔷🔷
1 419
*بلڈ پریشر اور یورک ایسڈ کیلئے بہترین*
ھوالشافی۔
ایک گلاس پانی لےکر اس میں پانچ خشک آلو بخارے کے دانےاور اس میں چھوٹا سا ادرک کا پیس شامل کر دیں اور اس آمیزے کو بلینڈر سے میش کرلیں تاکہ وہ اس میں اچھی طرح سے گھل مل جائے گا۔
پھر اس میں ایک گلاب کے پھول کی پتیاں شامل کر لیں۔
پھر اس آمیزے کو مٹی کے ایک پیالے میں اچھی طرح ڈھانپ کر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر اسکو چھلنی کی مدد سے چھان لیں-
اس شربت کو نہار منہ صبح پینا ہے۔
یہ بلڈپیریشر اور یورک ایسڈ میں مبتلاء لوگوں کیلئے بہت ہی زیادہ عمدہ چیز ہے۔
یہ بلڈ پریشر کو اور یورک ایسڈ کو بہت جلدی کنٹرول کرتا ہے۔
آپ ایک کام اور بھی کر سکتے ہیں کہ کھانا کھانے کے بعد یا کھانے کے درمیان میں ایک چھوٹا سا ٹکڑا دیسی لہسن لےکر کھا لیا کریں.
ان شاءاللّٰه تعالیٰ بلڈ پریشر کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور یورک ایسڈ کو تو یہ بالکل ہی ختم کر دے گا-
ادرک ویسے تو بہت ہی گرم ہوتا ہے لیکن اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ پانی میں جا کر اسکی تاثیر بھی ٹھنڈی ہو جائے گی-
1 419
🔷 کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھاؤ 🔷
ایک شخص اپنے بکرے کو فروخت کرنے کے ارادے سے گھر سے نکلا۔ اسے فوری طور پر پیسوں کی ضرورت تھی، اس نے سوچا کہ اصل قیمت چھوڑو، میں کم داموں میں ہی بیچ دیتا ہوں تاکہ میرا مقصد پورا ہو جائے۔
اس کا بکرا صحت مند اور خوبصورت تھا۔ اگر وہ اس کی قیمت پچاس ہزار بھی لگاتا تو آسانی سے فروخت ہو جاتا، مگر تنگ دستی کے باعث اس نے بیس ہزار مانگے۔ وہ سخت فکرمند نظر آ رہا تھا۔ مویشی منڈی میں کئی لوگ اس کے پاس آتے لیکن اتنی کم قیمت سن کر کوئی خریدنے کو تیار نہ ہوتا۔ سب کو یہی گمان ہوا کہ اس بکرے میں کوئی کمی ہوگی۔
اسی دوران ایک مالدار آدمی وہاں آیا اور قیمت پوچھی۔ سن کر حیران رہ گیا کہ اتنا اچھا بکرا اتنی قلیل رقم میں کیسے بیچ رہا ہے؟ اس نے دل میں سوچا ضرور کوئی بات ہے، مگر تسلی کرنے پر بکرا بالکل درست نکلا۔ اس نے کہا:
“بھائی! میں یہ بکرا تم سے خریدوں گا لیکن بیس ہزار میں نہیں بلکہ تیس ہزار میں لوں گا۔”
یہ سن کر بیچنے والے کی آنکھوں میں خوشی جھلکنے لگی۔ لیکن خریدار کا ضمیر جاگا، اس نے سوچا اگر اصل قیمت پچاس ہزار ہے تو تیس ہزار دینا بھی زیادتی ہوگی۔ اس نے کہا:
“نہیں بھائی، میں تمہیں چالیس ہزار دیتا ہوں۔”
بیچنے والا اور زیادہ خوش ہوا۔ مگر خریدار پھر سے سوچ میں پڑ گیا کہ یہ بھی انصاف نہیں۔ آخر اس نے کہا:
“میں یہ بکرا تم سے خریدوں گا لیکن پورے پچاس ہزار روپے دوں گا۔”
بیچنے والا حیرت زدہ ہو گیا اور بولا:
“بھائی! مجھ سے مذاق کیوں کرتے ہو؟ میں پہلے ہی مشکل میں ہوں، اگر خریدنا ہے تو لے لو ورنہ رہنے دو۔”
خریدار نے فوراً جیب سے رقم نکالی، پچاس ہزار ادا کیے اور بکرا خرید لیا۔
پھر اس نے پوچھا:
“بھائی! تم جانتے تھے کہ اس کی قیمت پچاس ہزار ہے تو اتنا سستا کیوں بیچ رہے تھے؟”
وہ شخص بولا:
“جی ہاں، مجھے علم تھا، مگر والدہ بیمار ہیں اور علاج کے لیے فوری رقم چاہیے تھی، اسی لیے مجبور ہو کر بیچ رہا تھا۔ لیکن آپ نے اصل قیمت کیوں دی؟ آپ چاہتے تو بیس ہزار میں بھی خرید سکتے تھے۔”
خریدار نے جواب دیا:
“یقیناً میں ایسا کر سکتا تھا، مگر قیامت کے دن اپنے رب اور اس کے رسول کو کیا جواب دیتا؟ ہمارا دین کہتا ہے کہ خرید و فروخت میں سامان خریدا کرو، کسی کی مجبوری نہیں۔”
یہ بات سن کر بیچنے والے کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور اس نے دل کی گہرائیوں سے دعا دی کہ اس مشکل گھڑی میں اس نے اس کی مدد کی اور اس کی تنگی کا فائدہ نہیں اٹھایا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 419
*ایک دل کو چھونے والا انٹرویو*
دورانِ انٹرویو، جب کمرے میں خاموشی چھائی تھی، باس نے ایک گہرا سوال کیا:
’’آپ اس نوکری کے لیے کتنی تنخواہ کی توقع رکھتی ہیں؟‘‘
خاتون نے اپنی آنکھوں میں اعتماد اور عزم کی چمک لیے جواب دیا:
’’کم از کم ساٹھ ہزار۔‘‘ ان کا لہجہ پختہ اور پراعتماد تھا، جیسے وہ اپنی قدر خوب جانتی ہوں۔
باس نے مسکراتے ہوئے اگلا سوال کیا:
’’آپ کو کوئی کھیل پسند ہے؟‘‘
’’جی ہاں، شطرنج،‘‘ خاتون نے فوراً جواب دیا،
’’واہ! تو پھر شطرنج کی بات کرتے ہیں۔ اس کھیل کا کون سا مہرہ آپ کا پسندیدہ ہے؟ یا یوں کہیں، کون سا مہرہ آپ کے دل کو چھوتا ہے؟‘‘ باس نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا۔
خاتون کی آنکھوں میں ایک چمک ابھری، اور انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:
’’وزیر۔‘‘
’’دلچسپ انتخاب! لیکن کیوں؟ میرا تو خیال ہے کہ گھوڑے کی چال سب سے منفرد ہوتی ہے،‘‘ باس نے دلچسپی سے پوچھا۔
خاتون نے اپنی بات کو گہرائی سے بیان کیا:
’’بیشک، گھوڑے کی چال منفرد ہے، لیکن وزیر وہ مہرہ ہے جو ہر خوبی کو سمیٹے ہوئے ہے۔ وہ پیادے کی طرح ایک قدم چل کر بادشاہ کی حفاظت کرتا ہے، کبھی فیل کی طرح ترچھا چلتا ہے، اور کبھی توپ کی طرح دور تک حملہ کرتا ہے۔ وزیر کی طاقت اس کی لچک اور ہر مشکل حالات میں ڈھل جانے کی صلاحیت میں ہے۔‘‘
باس متاثر ہوا۔ اس نے اگلا سوال داغا:
’’بادشاہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟‘‘
خاتون نے ایک لمحے کے لیے رُک کر، گہری سوچ میں ڈوب کر جواب دیا:
’’بادشاہ، سر، میری نظر میں سب سے کمزور مہرہ ہے۔ وہ صرف ایک قدم چل سکتا ہے اور اپنی حفاظت کے لیے ہر وقت دوسروں پر انحصار کرتا ہے۔ وزیر اسے ہر طرف سے بچاتا ہے، اس کی حفاظت کی مضبوط دیوار بنتا ہے۔‘‘
باس نے اب تک کے انٹرویو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پوچھا:
’’بہت خوب! اب یہ بتائیں، ان تمام مہروں میں آپ خود کو کون سا مہرہ سمجھتی ہیں؟‘‘
خاتون کی آواز میں اچانک ایک گہری لرزش آئی۔ ان کی آنکھیں ڈبڈبائیں، لیکن انہوں نے ہمت سے جواب دیا:
’’میں خود کو بادشاہ سمجھتی ہوں۔‘‘
باس حیران ہوا۔ ’’لیکن آپ نے تو ابھی کہا کہ بادشاہ کمزور ہوتا ہے، خود کو بچانے کے لیے وزیر کا محتاج ہوتا ہے۔ پھر آپ خود کو بادشاہ کیوں سمجھتی ہیں؟‘‘
خاتون کی آواز میں ایک درد اور عزم کا عجیب امتزاج تھا۔ انہوں نے کہا:
’’جی ہاں، میں بادشاہ ہوں۔ اور میرا وزیر۔۔۔ میرا شوہر تھا۔ وہ میری طاقت، میری حفاظت، اور میری ہر مشکل میں ڈھال بنتا تھا۔ اس کی سوچ اور محبت نے مجھے ہر مشکل حالات میں سنبھالا۔ وہ میرا سب کچھ تھا۔‘‘
کمرے میں ایک گہری خاموشی چھا گئی۔ باس کی آنکھوں میں بھی ایک عجیب سی چمک تھی۔ اس نے ہلکے ہاتھوں سے تالی بجاتے ہوئے کہا:
’’بہت خوب! یہ واقعی ایک متاثر کن جواب تھا۔‘‘
پھر، انٹرویو کو سمیٹتے ہوئے، باس نے آخری سوال کیا:
’’آپ یہ نوکری کیوں حاصل کرنا چاہتی ہیں؟‘‘
خاتون کی آواز اب بھرائی ہوئی تھی،
’’کیونکہ میرا وزیر اب اس دنیا میں نہیں رہا۔
کمرے میں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم تھیں۔ یہ انٹرویو محض ایک سوال و جواب کا سلسلہ نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی عورت کی کہانی تھی جس نے اپنے درد کو طاقت بنایا، اپنی کمزوری کو عزم میں بدلا، اور اپنے وزیر کی یادوں کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ یہ کہانی ہر اس شخص کے لیے ایک پیغام ہے جو زندگی کے شطرنج کے کھیل میں ہمت اور محبت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 419
*آج 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کا چاند گرہن جسکی وجہ سے پاکستان کے مومنین پر نماز آیات پڑھنا واجب ہوگی*
چاند گرہن کے دوران ہی نماز آیات کا پڑھنا واجب ہے تاخیر کی صورت میں گنہگار ہوں گے
1 419
ایک بار ایک بادشاہ نے اپنے ملک کے سب سے ماہر مصور (پینٹر) کو حکم دیا کہ وہ ایک ایسی تصویر بنائے جس میں ایک فرشتے اور ایک شیطان کا چہرہ ہو۔ وہ چاہتا تھا کہ یہ تصویر اس کے دور کی سب سے خوبصورت اور یادگار فنکاری بن جائے۔
مصور نے سب سے پہلے فرشتے کی تصویر بنانے کا سوچا۔ کیونکہ وہ اصلی فرشتہ تو دیکھ نہیں سکتا تھا، اس لیے ایک خوبصورت اور معصوم بچے کو ڈھونڈا اور اس کی تصویر بنائی۔ جب یہ تصویر بادشاہ کو دکھائی گئی تو سب نے اس کی خوبصورتی اور فن کی تعریف کی۔
اب مصور کو ایک ایسا چہرہ چاہیے تھا جو شیطان کی تصویر کے لیے موزوں ہو۔ وہ ملک بھر کے کئی شہروں میں گیا، قید خانوں میں مجرموں کو دیکھا، مگر اسے کوئی ایسا چہرہ نہ ملا جو اس کے معیار پر پورا اترے۔ اس کی نظر میں تو سب انسان تھے، جن سے کچھ غلطیاں ہو گئی تھیں۔
وقت گزرتا گیا… یہاں تک کہ تیس سال گزر گئے۔
اب بادشاہ بوڑھا ہو چکا تھا۔ اس نے مصور کو بلایا اور کہا، "اب میری زندگی کے دن کم رہ گئے ہیں، تمہیں جلدی سے تصویر مکمل کرنی ہوگی۔"
مصور نے پھر سے تلاش شروع کی… اور آخرکار ایک اجڑی ہوئی، ویران جگہ میں اسے ایک ایسا آدمی مل گیا جس کا چہرہ بالکل ویسا تھا جیسا وہ شیطان کی تصویر کے لیے چاہتا تھا۔ وہ آدمی بدحال، بکھرے بالوں والا، جرائم پیشہ اور شکل سے بہت خوفناک لگ رہا تھا۔
مصور نے اس سے کہا، "اگر تم اجازت دو تو کیا میں تمہاری تصویر بنا سکتا ہوں، اور اس کے بدلے تمہیں اچھے پیسے دوں گا۔"
اس آدمی نے خاموشی سے ہاں کر دی… لیکن جیسے ہی مصور نے تصویر بنانی شروع کی، وہ آدمی رونے لگا۔
مصور نے حیرانی سے پوچھا، "تم کیوں رو رہے ہو؟"
وہ بولا:
"تیس سال پہلے جس بچے کی تم نے 'فرشتے' والی تصویر بنائی تھی…میں وہی ہوں! میرے غلط فیصلوں، اخلاقی گراوٹ اور برے اعمال نے مجھے آج شیطان جیسا بنا دیا…"
دوستو بات صرف اتنی سی کہ اپنی معصومیت اور اچھائی کی حفاظت کریں۔ برے اعمال انسان کو بگاڑ دیتے ہیں، شیطان بنا دیتے ہیں۔
اگر ہم اپنے نفس پر قابو رکھیں، اللہ تعالی کی نافرمانی سے بچنے کی کوشش کرتے رہیں اور نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو ہماری دنیا اور آخرت سنور جائیں۔
اللہ ہمیں شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین، یا ربّ العالمین
1 419
پوشیدہ طور پر مانگی جانے والی دعا کا اثر اعلانیہ مانگی جانے والی دعا سے ستر گنا زیادہ دعاؤں کے برابر ہے۔
1 419
دعا کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے خدا کی حمد کرو پھر گناہوں کا اقرار اور پھر اپنی حاجت طلب کرو۔
1 419
نماز شب چہروں کو سفید کرتی ہے۔ رات کو پاکیزہ بناتی ہے اور روزی میں اضافے کا موجب بنتی ہے۔
1 419
*سقراط اور کمہار*
سقراط روزانہ چہل قدمی کے لئے جایا کرتا تھا۔ اس راستے پر ایک کمہار کا گھر تھا، جو مٹی کے برتن بنایا کرتا تھا۔ وہ کمہار کے پاس جا کر بیٹھ جاتا اور اسے غور سے تکتا رہتا ۔ اسے برتن بننے کا عمل دیکھنا بہت اچھا لگتا تھا ۔
ایک دن کمہار نے اس کی محویت دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور پوچھا، "بیٹا ! تم یہاں سے روز گزرتے ہو اور میرے پاس بیٹھ کر دیکھتے رہتے ہو ، تم کیا دیکھتے ہو؟"
سقراط : میں آپ کو برتن بناتے دیکھتا ہوں اور یہ عمل دیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔ اس سے میرے ذہن میں چند سوال پیدا ہوئے ہیں ۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔
کمہار : یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔ تم پوچھو ، جو پوچھنا چاہتے ہو ۔
سقراط : آپ جو برتن بناتے ہیں ، اس کا خاکہ کہاں بنتا ہے؟
کمہار : اس کا خاکہ سب سے پہلے میرے ذہن میں بنتا ہے۔
یہ سن کر سقراط جوش سے بولا، میں سمجھ گیا ۔
کمہار نے حیرت سے پوچھا، کیا سمجھے؟
سقراط : یہی کہ ہر چیز تخلیق سے پہلے خیال میں بنتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خالق کے خیال میں ہم پہلے بن چکے تھے ، تخلیق بعد میں ہوئی ۔ اب میرا اگلا سوال یہ ہے کہ جب آپ برتن بنا رہے ہیں، تو ایسا کیا کرتے ہیں کہ یہ اتنا خوب صورت بنتا ہے؟
کمہار : میں اسے محبت سے بناتا ہوں۔ میں جو بھی چیز بناتا ہوں، اسے خلوص سے بناتا ہوں اور اسے بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتا ہوں تاکہ کوئی کمی کوتاہی نہ رہ جائے ۔
سقراط نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا، اس کی بھی سمجھ آ گئی، کیوں کہ بنانے والا ہم سے محبت کرتا ہے ، کیوں کہ اس نے ہمیں بنایا جو ہوتا ہے ۔ اگلا سوال یہ ہے کہ آپ اتنے عرصے سے برتن بنا رہے ہیں ، کوئی ایسی خواہش ہے ، جو آپ چاہتے ہیں کہ پوری ہو ۔
کمہار : ہاں ! ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسا برتن بناؤں کہ دنیا عش عش کر اٹھے اور پھر ویسا برتن میں کبھی نہ بنا سکوں۔۔ کمہار نے حسرت سے کہا۔
یہ سنتے ہی سقراط اچھل پڑا۔ واہ ! خالق ہر بار ایسی تخلیق کرتا ہے کہ دنیا بے اختیار عش عش کر اٹھے ، کیوں کہ خالق کو پتا ہے کہ میں جو یہ انسان اس دنیا میں بھیج رہا ہوں ، اس جیسا کوئی اور دوبارہ نہیں آئے گا ۔۔
آپ یونیک ہیں ، اپنے ربّ کی بہترین تخلیق ۔ آپ کے خالق نے آپ کو بہترین بلکہ احسنِ تقویم سے خلق کیا ہے۔ اپنے آپ کو فضول دھندوں میں برباد نہ کریں ۔ لوٹ آئیں اپنے ربّ کی طرف، وہ تمہاری راہ تک رہا ہے۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 419
*جانوروں کے ساتھ جنسی گناہ اور بیماریاں*
✍️ تحریر: پروفیسر فیصل غفور
آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگ اتنے زیادہ جنسی فرسٹریشن کا شکار ہو چکے ہیں کہ اپنی ہوس پوری کرنے کے لیے جانوروں تک کو نہیں چھوڑتے۔ یہ ایسا گناہ ہے جس کو سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔ پھر جب معاشرے میں عذاب آتے ہیں، زلزلے آتے ہیں، سیلاب آتے ہیں، بیماریاں پھیلتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔
مرغی کا واقعہ
ایک نوجوان نے محلے میں آزاد گھومتی ہوئی ایک مرغی کو پکڑا اور ہوس میں اندھا ہو کر اس پر ظلم کیا۔ بعد میں مرغی مر گئی۔
اب بتائیے! جب انسان جانور کی بھی عزت نہ کرے تو زمین کیسے برداشت کرے؟
بکری کی کہانی
عید کے دن ایک شخص نے کسی کی بکری چوری کی۔ سب نے سمجھا کہ قربانی کرے گا، لیکن اس نے رات کو ہوس پوری کی اور پھر بکری کو مار ڈالا۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ بکری جسے اللہ نے قربانی کے لیے بنایا، اس پر ایسا گھناؤنا ظلم کرنا کہاں کی انسانیت ہے؟
گدھی (کھوتی) کا قصہ
ہمارے ہی گاؤں کے ایک بوڑھے بابا نے بتایا کہ جوانی میں اس نے ایک گدھی رکھی ہوئی تھی اور جب بھی دل کرتا، اس پر اپنی ہوس پوری کرتا۔ اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ سب گاؤں والے بھی جانتے تھے اور کوئی روکنے والا نہیں تھا۔ پھر جب وبائیں اور بیماریاں پھیلیں تو سب حیران تھے کہ یہ کیوں ہو رہا ہے۔
کتی کا واقعہ
ہمارے محلے میں ایک آدمی نے کتیا کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی۔ کتیا نے غصے میں کاٹ لیا اور وہ چیختا رہا کہ بچاؤ! لوگوں نے بڑی مشکل سے چھڑایا، مگر بعد میں پورے محلے میں اس کی رسوائی ہوئی۔ اس نے بہانے بنائے کہ شادی نہیں ہوئی تھی اس لیے ایسا کیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا شادی نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اتنے نیچ درجے پر گر جائے؟
🐐 بکری کے ساتھ تعلق
برسلوسس (Brucellosis) → تیز بخار، جوڑوں میں درد، بانجھ پن
ٹیکسوپلاسموسس (Toxoplasmosis) → آنکھوں، دماغ اور حمل ضائع ہونے کی بیماری
ای کولائی انفیکشن (E. Coli) → پیشاب اور آنتوں کی خطرناک بیماری
🐓 مرغی کے ساتھ تعلق
سالمونیلا (Salmonella) → شدید دست، بخار، پانی کی کمی
برڈ فلو وائرس (Avian Influenza) → سانس کی بیماری، نمونیا، موت تک ممکن
کلیمائیڈیا (Chlamydia psittaci) → پھیپھڑوں کا انفیکشن (پیسٹاکوسس)
🐕 کتیا کے ساتھ تعلق
ریبیز (Rabies) → لا علاج بیماری، جس میں انسان پاگل ہو کر مر جاتا ہے
کینائن ہُک ورم (Hookworm) → خون کی کمی، آنتوں میں زخم
لیشمانیا (Leishmaniasis) → جلد اور جگر کی مہلک بیماری
🫏 گدھی (کھوتی) کے ساتھ تعلق
ایس ٹی ڈیز کی منتقلی → مختلف بیکٹیریا اور وائرس کے ذریعے ایڈز جیسی بیماریاں
ایسکاریا (Ascariasis) → آنتوں میں بڑے کیڑے، خون کی کمی
ریسپیریٹری انفیکشنز → سانس کی نالیوں کے امراض
🐈 بلی کے ساتھ تعلق (اگر ہو تو)
ٹیکسوپلاسموسس (Toxoplasmosis) → خاص طور پر خواتین میں حمل ضائع ہونے کی بڑی وجہ
کیٹنیا (Cat scratch disease) → بخار، جگر و تلی کی سوجن
فنگل انفیکشنز (Ringworm) → جلد پر چھالے اور نشان
مجموعی نقصانات
ایڈز (HIV/AIDS) کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس بی اور سی پھیلنے کا خطرہ۔
دائمی انفیکشنز، بانجھ پن اور کینسر جیسی بیماریاں۔
ذہنی دباؤ اور شرمندگی ساری زندگی کا بوجھ بن جاتی ہے۔
⚠️ یاد رکھیں: یہ سب بیماریاں صرف ایک شخص تک نہیں رہتیں بلکہ اس کے بعد بیوی، بچے اور پورا خاندان متاثر ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام اور میڈیکل دونوں نے اس گناہ کو انتہائی حرام اور مہلک جرم قرار دیا ہے۔
نتیجہ اور پیغام
یہ سب گھناؤنے واقعات صرف مثالیں ہیں، حقیقت اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے۔ ان گناہوں کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ:
بیماریاں پھیلتی ہیں جیسے ایڈز اور دیگر خطرناک امراض۔
معاشرے میں بے حیائی عام ہوتی ہے۔
اللہ کا عذاب آتا ہے۔
والدین سے میری التجا ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت شادیاں کریں، ان کو درست تربیت دیں اور ان کے اندر خوفِ خدا پیدا کریں۔
اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی تو کبھی زلزلے آئیں گے، کبھی سیلاب، کبھی وبائیں، اور پھر ہم خود ہی چیخیں گے کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے۔
⚠️ یاد رکھیں!
جانوروں کے ساتھ گناہ صرف ایک جرم نہیں، یہ انسانیت کی توہین ہے، مذہب کی توہین ہے اور فطرت کے خلاف بغاوت ہے۔
✍️ تحریر: پروفیسر فیصل غفور
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی اصلاح کے لیے شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 419
🔴 یانگو پلے (Yango Play) – ایک پراسرار پلیٹ فارم
کچھ مہینے پہلے اچانک ایک نیا پلیٹ فارم سامنے آیا جس کا نام ہے "یانگو پلے"۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑی میڈیا اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں شامل ہو گیا۔
یہ پلیٹ فارم بظاہر اپنے آپ کو ایک "عربی پلیٹ فارم" کہتا ہے، جس کا ہیڈ آفس دبئی میں ہے۔ اندر جائیں تو نظر آتا ہے کہ یہ بڑے بڑے ڈرامے، فلمیں اور یہاں تک کہ اوریجنل پروڈکشنز بھی دکھا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میوزک اور گیمز بھی موجود ہیں۔
لیکن اصل سوال یہ ہے:
👉 یہ پلیٹ فارم کس کا ہے؟
👉 کہاں سے آیا؟
👉 کون اس کی فنڈنگ کرتا ہے؟
👉 یہ صارفین کا ڈیٹا کس حد تک جمع کر رہا ہے؟
👉 اور کیا واقعی یہ ایک "عربی پلیٹ فارم" ہے، یا پسِ پردہ کوئی اور کہانی ہے؟
---
🟡 پس منظر
اصل کہانی روس سے شروع ہوتی ہے 1997 میں، جب "یاندکس (Yandex)" کمپنی بنائی گئی۔ اس کے بانی "آرکادی وولوز" ہیں، جو روسی شہری ہیں لیکن ساتھ ساتھ اسرائیلی شہری بھی ہیں اور تل ابیب میں رہائش پذیر ہیں۔
یاندکس کو "روس کا گوگل" کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے سرچ انجن، میپس، ٹیکسی سروسز، ای-کامرس اور درجنوں آن لائن سہولتیں فراہم کیں۔
یاندکس کی تمام عالمی سرگرمیوں کو ایک ہالینڈ میں رجسٹرڈ کمپنی Yandex N.V. کنٹرول کرتی ہے۔
---
⚫ 2022: روس-یوکرین جنگ اور بڑی تبدیلی
جب روس-یوکرین جنگ شروع ہوئی تو مغربی ممالک نے یاندکس پر پابندیاں لگا دیں۔ اس کے بعد کمپنی نے دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے بڑی ری اسٹرکچرنگ کی۔
یاندکس دو حصوں میں تقسیم ہو گئی:
1️⃣ Nebius Group (نیبوس گروپ):
ہیڈ آفس ایمسٹرڈیم میں۔
فوکس: AI اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ۔
بڑا حصہ اسرائیل میں کام کر رہا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ گروپ اسرائیل کے لیے قومی سطح کا سپرکمپیوٹر بنا رہا ہے۔
2️⃣ Yango Group (یانگو گروپ):
یانگو برانڈ اور اس کی عالمی سروسز رکھی۔
اس کے اندر ایک میڈیا پلیٹ فارم بنایا گیا جس کا نام ہے "Yango Play"۔
ہیڈ آفس دبئی میں، لیکن اس کے بانی اور سابقہ سی ای او براہِ راست "وولوز" کے ساتھی تھے۔
---
🟣 اسرائیل سے تعلق
یانگو گروپ کی براہِ راست تجارتی سرگرمیاں اسرائیل میں بھی ہیں، جیسے:
Yango Taxi
Yango Deli
اور اسرائیل میں رجسٹرڈ سب کمپنیاں جیسے Yango Enterprise Israel Ltd.
اس کے باوجود 2024 میں، غزہ جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد، عرب دنیا کے لیے "Yango Play" لانچ کیا گیا۔
---
🔵 اصل خدشات
پلیٹ فارم پر جب آپ ایپ انسٹال کرتے ہیں تو وہ آپ کے فون کا سرچ ہسٹری، فائلز، تصاویر، ویڈیوز، لوکیشن ہسٹری اور آڈیو ریکارڈنگز تک ایکسیس مانگتا ہے۔
پلیٹ فارم کی لیگل ڈاکیومنٹس میں ایک کمپنی Funtech Loyalty Card Services L.L.C. کا نام ہے جو تقریباً "شیل کمپنی" لگتی ہے۔ اس کے مالک اور فنڈنگ کے ذرائع نامعلوم ہیں۔
فیس بک کے "پیج ٹرانسپیرنسی" سیکشن میں یانگو پلے کے ایڈمنز کی لوکیشن دیکھی گئی تو تقریباً 12 افراد اسرائیل میں موجود تھے۔ بعد میں انہیں ہٹا دیا گیا۔
---
🟢 خطرہ کہاں ہے؟
1. یہ پلیٹ فارم صارفین کا بڑا ڈیٹا بیس بنا سکتا ہے (نام، نمبرز، مقام، دلچسپیاں، رویے وغیرہ)۔
2. یہ ڈیٹا سیاسی اور سماجی طور پر عوام کے خیالات کو متاثر کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
3. مستقبل میں مواد کو ایسے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے کہ آہستہ آہستہ اسرائیل کے بیانیے کو "نارملائز" کیا جائے۔
---
⚫ نتیجہ
یانگو پلے بظاہر ایک "عربی پلیٹ فارم" ہے، مگر اس کی جڑیں روس اور اسرائیل سے جڑی ہوئی ہیں۔
اس کی پالیسی، فنڈنگ اور ڈیٹا کلیکشن میں کئی خطرناک سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔
👉 کیا یہ واقعی محض ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے؟
👉 یا عرب دنیا میں ذہن سازی (Brainwashing) اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ایک خفیہ آلہ؟
https://t.me/islamwitheman/6956
1 419
🌹 رسولِخُداؐ کے بارے پوسٹس لنک 🌹
👈 رسول اکرمؐ کے متعلق مزید پوسٹس۔۔۔ مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018
🌹 شجرۂ نسب حضرت محمدؐ
https://t.me/islamwitheman/2019
🌹 مختصر سوانح حیات
https://t.me/islamwitheman/2020
🔷 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ
https://t.me/islamwitheman/2021
🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022
🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات
https://t.me/islamwitheman/2015
⚫ شھادت پیغمبراسلامؐ اور امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/1984
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 419
🍀 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
💥 صباح الخير
💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
☀ 06 ستمبر 2025 عیسوی
🌙 12 ربیع الاول 1447 ھجری
⭐ 22 بھادوں 2082 بکرمی
■ ہفتہ کے اذکار
1۔ یَارَبَّ الْعَالمَِیْن 100 مرتبہ۔
2۔ یَاغَنِیُّ 1060 مرتبہ۔
3۔ یاحی یاقیوم 1000 مرتبہ
💐 12 ربیع الاول (ہفتہ وحدت مسلمین) عید میلاد النبی (ص) بہت بہت مبارک ہو۔
🔹 خود کو مرجھانے مت دیں، آپ نہیں تو کچھ بھی نہیں، یہ زندگی کوئی فضول تھوڑی ہے جسے کسی بھی واقعہ کے سپرد کر دیا جائے، آپ خوش رہیں گے تو یہ دنیا بھی آپ کے ساتھ مسکرائے گی کیونکہ رونے والوں کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا۔ خود کو ہمیشہ ایکٹو ریلیکس اور پر اعتماد رکھیں۔ اپنا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں، آپ کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں مجھے اس شخص پر حیرانگی ہے جو اپنی کھوئی ہوئی چیز کی تلاش میں تو ہے جبکہ اپنے آپ کو گم کر چکا ہے اور “خود“ کی تلاش میں نہیں ہے۔ (ميزان الحكمه: ج 7، ص 141)
انسان کے پاس جو ہوتا ہے اس نے وہی تقسیم کرنا ہے، لہذا لوگوں کے رویوں کا شکوہ نہیں کرنا چاہیے، ضروری نہیں کہ سب کی جھولیاں پیار، خلوص، اپنائیت اور بے غرضی جیسے جذبوں سے بھری ہوئی ہوں، جہاں سے جو ملے سمجھ لیں وہاں دینے والے کے پاس اپنے ظرف کے مطابق اس سے بہتر اور کچھ نہیں تھا ۔۔۔!!!
جب کوئی آپ سے زیادتی کرے تو اس سے انتقام مت لیں بلکہ دور سے مشاہدہ کرتے رہیں آپ دیکھو گے کہ تقدیر عجیب انداز میں حساب بے باک کر دے گی وہ مہلت دیتی ہے نظر انداز نہیں کرتی۔
صبر، شکر، ذکر اور فکر چاروں بہت بڑا درجہ رکھتے ہیں۔ بس آپ ان کو کبھی نہ چھوڑیں۔
1۔ صبر مشکل کو ٹالتا ہے۔
2۔ شکر نعمت کو بڑھاتا ہے۔
3۔ ذکر درجات کو بلند کرتا ہے۔
4۔ فکر گناہوں سے روکتا ہے۔
🤲 اے رب ذوالجلال ہم سب کو ان چاروں درجوں سے سرفراز فرما، ہماری پریشانیوں کو دور فرما، ہمارے مسائل کو حل فرما۔ ہم کو قلبی سکون عطا فرما۔ ہمیں پرسکون اور خوشگوار زندگی عطا فرما، تمام معاملات میں اپنی مدد و نصرت ہمارے شامل حال فرما۔ ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔
آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
🍀 التماس دعا:
🍀 سید سجاد حسین ھمدانی 🍀
1 419
6 ستمبر رات کو تارا ⭐ طلوع ہو جائے گا۔
22 بدرہ (بھادوں) کو تارا ⭐ طلوع ہوتا ہے اور دیسی موسمی فورکاسٹ کے مطابق ہم سردیوں میں داخل ہو جاتے ہیں کیونکہ 22 بدرہ کے بعد مکھی مچھر کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور مویشی رکھنے والے دوست پھر مال مویشی کے لئے دھواں نہیں لگاتے۔
22 بدرہ کے ٹھیک ایک ہفتہ کے بعد اسوج (اَسُوں) شروع ہو جاتا ہے اور اَسُوں میں صبح کے وقت شمال کی طرف سے ہوائیں چلتی ہیں جو کہ نارمل سے ٹھنڈی ہوتی ہیں اور درجہ حرارت گرانے میں کافی مدد دیتی ہیں
