🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Open in Telegram
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں طالب دعا 🤲 محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ 🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Show more2 877
Subscribers
No data24 hours
-77 days
-3230 days
Posts Archive
نماز عید کا طریقہ 📜 بہار شریعت
📝 محمد جمال الدین خان قادِری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
نماز عید کا طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت واجب عید الفطر یا عید اضحی کی نیت کرکے [¹] کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور ﷲ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے پھر ثنا پڑھے پھر (دوسری مرتبہ) کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہتا ہوا ہاتھ چھوڑ دے پھر (تیسری مرتبہ) ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دے پھر (چوتھی مرتبہ) ہاتھ اٹھائے اور ﷲ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے ـ
یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے، اس کے بعد دو تکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر چوتھی تکبیر میں باندھ لے ۔ اس کو یوں یاد رکھے کہ جہاں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھ لیے جائیں اور جہاں پڑھنا نہیں وہاں ہاتھ چھوڑ دیے جائیں، پھر امام اعوذ اور بسم ﷲ آہستہ پڑھ کر جہر (بلند آواز) کے ساتھ الحمد اور سورت پڑھے پھر رکوع و سجدہ کرے،
دوسری رکعت میں پہلے الحمد و سورت پڑھے پھر تین بار کان تک ہاتھ لے جا کر ﷲ اکبر کہے اور ہاتھ نہ باندھے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے ﷲ اکبر کہتا ہوا رکوع میں جائے،
اس سے معلوم ہو گیا کہ عیدین میں زائد تکبیریں چھ ہوئیں، تین پہلی میں قراءت سے پہلے اور تکبیر تحریمہ کے بعد اور تین دوسری میں قراءت کے بعد، اور تکبیر رکوع سے پہلے اور ان چھوؤں تکبیروں میں ہاتھ اٹھائے جائیںگے اور ہر دو تکبیروں کے درمیان تین تسبیح کی قدر سکتہ کرے ـ [بہار شریعت، جِلد¹، حصہ⁴، صفحہ⁷⁸²،⁷⁸¹]
[¹] نمازِ عید الفطر کی نیت:
نیت کی میں نے دو رکعت نماز واجب عید الفطر کی 6 تکبیروں کے ساتھ الله تعالٰی کے لئے (مقتدی اِتنا اور کہے پیچھے اس امام کے) منھ میرا کعبہ شریف کی طرف الله اکبر
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/997
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/996
नमाज़े ई़द का त़रीक़ह | बहारे शरीअ़त
📝 मुह़म्मद जमालुद्दीन ख़ान क़ादिरी
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
नमाज़े ई़द का त़रीक़ह येह है कि 2 रक्अ़त वाजिब ई़दुल फ़ित़्र या ई़दे अद़ह़ा की निय्यत करके [¹] कानों तक हाथ उठाए और अल्लाहु अकबर कह कर हाथ बांध ले फिर सना पढ़े फिर (दूसरी मर्तबह) कानों तक हाथ उठाए और अल्लाहु अकबर कहता हुवा हाथ छोड़ दे फिर (तीसरी मर्तबह) हाथ उठाए और अल्लाहु अकबर कह कर हाथ छोड़ दे फिर (चौथी मर्तबह) हाथ उठाए और अल्लाहु अकबर कह कर हाथ बांध ले -
यअ़्नी पहली तकबीर में हाथ बांधे, उसके बअ़्द 2 तकबीरों में हाथ लटकाए फिर चौथी तकबीर में बांध ले - इसको यूँ याद रखे कि जहाँ तकबीर के बअ़्द कुछ पढ़ना है वहाँ हाथ बांध लिए जाएं और जहाँ पढ़ना नहीं वहाँ हाथ छोड़ दिए जाएं, फिर इमाम अऊ़ज़ुबिल्लाह और बिस्मिल्लाह आहिस्तह पढ़ कर जह्-र (बलन्द आवाज़) के साथ अल्-ह़म्दु और सूरत पढ़े फिर रुकूअ़् व सजदह करे,
दूसरी रक्अ़त में पहले अल्-ह़म्दु व सूरत पढ़े फिर 3 बार कान तक हाथ ले जाकर अल्लाहु अकबर कहे और हाथ न बांधे और चौथी बार बिग़ैर हाथ उठाए अल्लाहु अकबर कहता हुवा रुकूअ़् में जाए,
इस से मअ़्लूम हो गया कि ई़दैन में ज़ाइद तकबीरें 6 हुईं, तीन पहली में क़िरअत से पहले और तकबीरे तह़रीमह के बअ़्द और तीन दूसरी में क़िरअत के बअ़्द, और तकबीरे रुकूअ़् से पहले और इन छओं तकबीरों में हाथ उठाए जाएंगे और हर दो तकबीरों के दर्मियान तीन तस्बीह़ की क़द्र सकतह करे - [बहारे शरीअ़त, जिल्द¹, ह़िस़्स़ह⁴, पेज⁷⁸¹,⁷⁸²]
[¹] नमाज़े ई़दुल् फ़ित़्र की निय्यत:
निय्यत की मैं ने 2 रक्अ़त नमाज़ वाजिब ई़दुल् फ़ित़्र की 6 तकबीरों के साथ अल्लाह तआ़ला के लिए (मुक़्तदी इतना और कहे पीछे इस इमाम के) मुँह मेरा कअ़्बह शरीफ़ की त़रफ़ अल्लाहु अकबर
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردوUrdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/998
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/996
📜 Namãze 'Eed Kã Ṭareeqah 📜
📝Muḥammad Jamãluddîn 'Khãn
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
Namãze 'Eed Kã Ṭareeqah Yeh Hai Ki 2 Rak'at Wãjib 'Eedul Fiṭr Yã 'Eede Aḍḥã Kî Niyyat Kar Ke [¹] Kãnon Tak Haath Uthãye Aur Allãhu Akbar Kah Kar Hãth Bãndh Le Phir Sanã Parhe Phir (Doosrî Martabah) Kãnon Tak Hãth Uthãye Aur Allãhu Akbar Kahtã Huwã Hãth Chhor De Phir (Teesrî Martabah) Hãth Uthãye Aur Allãhu Akbar Kah Kar Hãth Chhor De Phir (Chauthî Martabah) Hãth Uthãye Aur Allãhu Akbar Kah Kar Hãth Bãndh Le.
Ya'anî Pahlî Takbeer Men Hãth Bãndhe, Us Ke Ba'ad 2 Takbeeron Men Hãth Latkãye Phir Chauthî Takbeer Men Bãndh Le. is Ko Yoon Yãd Rakhe Ki Jahãn Takbeer Ke Ba'ad Kuchh Parhnã Hai Wahãn Hãth Bãndh Liye Jãyen Aur Jahãn Parhnã Nahîn Wahãn Hãth Chhor Diye Jãyen, Phir imaam A'woozu Billãh Aur Bismillãh Aahistah Parh Kar Jahr (Baland Aawãz) Ke Sãth Al-Ḥamdu Aur Soorat Parhe Phir Rukoo'a Wa Sajdah Kare,
Doosrî Rak'at Men Pahle Al-Ḥamdu Wa Soorat Parhe Phir 3 Bãr Kaan Tak Hãth Le Jãkar Allãhu Akbar Kahe Aur Hãth Na Bãndhe Aur Chauthî Bãr Bi'ghair Hãth Uthãye Allãhu Akbar Kahtã Huwã Rukoo'a Men Jaaye,
is Se Ma'aloom Ho Gayã Ki 'Eedain Men Zãyid Takbeeren 6 Huyîn, 3 Pahlî Men Qir-at Se Pahle Aur Takbeere Taḥreemah Ke Ba'ad Aur 3 Doosrî Men Qir-at Ke Ba'ad, Aur Takbeere Rukoo'a Se Pahle Aur in Chhawon Takbeeron Men Hãth Uthãye Jãyenge Aur Har 2 Takbeeron Ke Darmiyãn 3 Tasbeeḥ Kî Qadr Saktah Kare. [Bahãre Sharee'at, Jild¹, Part⁴, Page⁷⁸¹,⁷⁸²]
[¹] Namãze 'Eedul Fiṭr Kî Niyyat:
Niyyat Kî Main Ne 2 Rak'at Namãz Wãjib 'Eedul Fiṭr Kî 6 Takbeeron Ke Sãth Allãh Ta'ãlã Ke Liye (Muqtadî itnã Aur Kahe Peechhe is imaam Ke) Munh Merã Ka'abah Shareef Kî Ṭaraf Allãhu Akbar.
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردوUrdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/998
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/997
چاند سے متعلق کچھ ضروری مسائل
📝 محمد جمال الدین خان قادِری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
صحیحین میں حضرت ابو ہریرہ رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے مروی، حضورِ اقدس ﷺ فرماتے ہیں: چاند دیکھ کر روزہ رکھنا شروع کرو اور چاند دیکھ کر افطار کرو اور اگر اَبر ہو تو شعبان کی گنتی تیس ۳۰ پوری کر لو ۔ [بہار شریعت، جِلد¹، حصہ⁵، صفحہ⁹⁷³، حدیث²]
صحیح مسلم میں ابی البختری سے مروی، کہتے ہیں ہم عمرہ کے لیے گئے، جب بطن نخلہ میں پہنچے تو چاند دیکھ کر کسی نے کہا تین رات کا ہے، کسی نے کہا دو رات کا ہے ۔ ابن عباس رضی ﷲ تعالٰی عنہما سے ہم ملے اور ان سے واقعہ بیان کیا، فرمایا: تم نے دیکھا کس رات میں؟ ہم نے کہا، فلاں رات میں، فرمایا: کہ رسول الله ﷺ نے اُس کی مدّت دیکھنے سے مقرر فرمائی، لہٰذا اس رات کا قرار دیا جائےگا جس رات کو تم نے دیکھا ۔ [ایضًا، صفحہ⁹⁷⁴، حدیث⁶]
پانچ مہینوں کا چاند دیکھنا، واجب کفایہ ہے: ❶ شعبان ۔ ❷ رمضان ۔ ❸ شوال ۔ ❹ ذیقعدہ ۔ ❺ ذی الحجہ ۔ ① شعبان کا اس لیے کہ اگر رمضان کا چاند دیکھتے وقت اَبر یا غبار ہو تو یہ تیس پورے کر کے رمضان شروع کریں اور ② رمضان کا روزہ رکھنے کے لیے اور ③ شوال کا روزہ ختم کرنے کے لیے اور ④ ذیقعدہ کا ذی الحجہ کے لیے اور ⑤ ذی الحجہ کا بقرعید کے لیے ۔ [ایضًا، صفحہ⁹⁷⁴، مسئلہ¹]
شعبان کی انتیس ۲۹ کو شام کے وقت چاند دیکھیں دکھائی دے تو کل روزہ رکھیں، ورنہ شعبان کے تیس ۳۰ دن پورے کر کے رمضان کا مہینہ شروع کریں ـ [ایضًا، صفحہ⁹⁷⁵، مسئلہ²]
ایک جگہ چاند ہوا تو وہ صرف وہیں کے لیے نہیں، بلکہ تمام جہان کے لیے ہے ۔ مگر دوسری جگہ کے لیے اس کا حکم اُس وقت ہے کہ اُن کے نزدیک اُس دن تاریخ میں چاند ہونا شرعی ثبوت سے ثابت ہو جائے {¹} یعنی دیکھنے کی گواہی یا قاضی کے حکم کی شہادت گزرے یا متعدد جماعتیں وہاں سے آکر خبر دیں کہ فلاں جگہ چاند ہوا ہے اور وہاں لوگوں نے روزہ رکھا یا عید کی ہے ۔ [ایضًا، صفحہ⁹⁷⁹، مسئلہ²⁶]
تار یا ٹیلیفون سے رویت ہلال نہیں ثابت ہو سکتی، نہ بازاری افواہ اور جنتریوں اور اخباروں میں چھپا ہونا کوئی ثبوت ہے ۔ آج کل عموماً دیکھا جاتا ہے کہ انتیس ۲۹ رمضان کو بکثرت ایک جگہ سے دوسری جگہ تار بھیجے جاتے ہیں کہ چاند ہوا یا نہیں، اگر کہیں سے تار آ گیا بس لو عید آ گئی یہ محض ناجائز و حرام ہے ۔ [ایضًا، صفحہ⁹⁸⁰، مسئلہ²⁷]
ہلال (چاند) دیکھ کر اُس کی طرف انگلی سے اشارہ کرنا مکروہ ہے (کیونکہ یہ اہلِ جاہلیت کا عمل ہے)، اگرچہ دوسرے کو بتانے کے لیے ہو ۔ [ایضًا، مسئلہ²⁸]
{حاشیہ¹} مجددِ اعظم، اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں: کہ رویت ہلال کے ثبوت کے لیے شرع میں سات طریقے ہیں: ❶ خود شہادتِ رویت یعنی چاند دیکھنے والوں کی گواہی ـ ❷ شہادۃ علی الشہادۃ ۔ یعنی گواہوں نے چاند خود نہ دیکھا بلکہ دیکھنے والوں نے ان کے سامنے گواہی دی اور اپنی گواہی پر انہیں گواہ کیا ۔ انہوںنے اس گواہی کی گواہی دی ۔ یہ وہاں ہے کہ گواہانِ اصل حاضری سے معذور ہوں ۔ ❸ شہادۃ علی القضاء یعنی دوسرے کسی اسلامی شہر میں حاکم اسلام کے یہاں رویت ہلال پر شہادتیں گزریں اور اس نےثبوتِ ہلال کا حکم دیا اور دو عادل گواہوں نے جو اس گواہی کے وقت موجود تھے، انہوںنے دوسرے مقام پر اس قاضیٔ اسلام کے رو برو گواہی گزرے اور قاضی کے حکم پر گواہی دی ۔ ❹ کتاب القاضی الی القاضی یعنی قاضی شرع جسے سلطانِ اسلام نے مقدمات کا اسلامی فیصلہ کرنے کے لیے مقرر کیا ہو وہ دوسرے شہر کے قاضی کو، گواہیاں گزرنے کی شرعی طریقے پر اطلاع دے ـ ❺ استفاضہ یعنی کسی اسلامی شہر سے متعدد جماعتیں آئیں اور سب یک زبان اپنے علم سے خبر دیں کہ وہاں فلاں دن رویتِ ہلال کی بنا پر روزہ ہوا یا عید کی گئی ۔ ❻ اکمالِ مدت یعنی ایک مہینے کے جب تیس۳۰ دن کامل ہو جائیں تو دوسرے ماہ کا ہلال آپ ہی ثابت ہو جائےگا کہ مہینہ تیس ۳۰ سے زائد کا نہ ہونا یقینی ہے ۔ ❼ اسلامی شہر میں حاکمِ شرع کے حکم سے انتیس ۲۹ کی شام کو مثلاً توپیں داغی گئیں یا فائر ہوئے تو خاص اس شہر والوں یا اس شہر کے گرد اگر دیہات والوں کے واسطے توپوں کی آوازیں سننا بھی ثبوت ہلال کے ذریعوں میں سے ایک ذریعہ ہے ـ [انظر: فتاوٰی رضویہ، جِلد¹⁰، صفحہ⁴⁰⁵ تا ⁴²⁰ ملخصًا]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/988
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/987
चाँद से मुतअ़ल्लिक़ कुछ ज़रूरी मसाइल
📝 मुह़म्मद जमालुद्दीन ख़ान क़ादिरी
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
स़ह़ीह़ैन में ह़ज़रते अबू हुरैरह رضی الله عنہ से मरवी, ह़ुज़ूरे अक़दस ﷺ फ़रमाते हैं: चाँद देख कर रोज़ह रखना शुरूअ़् करो और चाँद देख कर इफ़्त़ार करो और अगर अब्र हो तो शअ़्बान की गिन्ती तीस पूरी करलो - [बहारे शरीअ़त, जिल्द¹, ह़िस़्स़ह⁵, पेज⁹⁷³, ह़दीस²]
स़ह़ीह़ मुस्लिम में अबिल बख़्तरी से मरवी, कहते हैं हम उ़मरह के लिए गए, जब बत़ने नख़्लह में पहुँचे तो चाँद देख कर किसी ने कहा तीन रात का है, किसी ने कहा दो रात का है - इब्ने अ़ब्बास رضی الله عنہما से हम मिले और उन से वाक़िअ़ह बयान किया, फ़रमाया: तुम ने देखा किस रात में? हम ने कहा, फ़ुलां रात में, फ़रमाया: कि रसूलुल्लाह ﷺ ने उसकी मुद्दत देखने से मुक़र्रर फ़रमाई, लिहाज़ा उस रात का क़रार दिया जाएगा जिस रात को तुम ने देखा - [बहारे शरीअ़त, चाँद देखने का बयान, ह़दीस⁶]
पाँच महीनों का चाँद देखना, वाजिबे किफ़ायह है: ❶ शअ़्बान - ❷ रमज़ान - ❸ शव्वाल - ❹ ज़ी-क़अ़्दह - ❺ ज़िल-ह़िज्जह - ① शअ़्बान का इस लिए कि अगर रमज़ान का चाँद देखते वक़्त अब्र या ग़ुबार हो तो येह तीस पूरे करके रमज़ान शुरूअ़् करें और ② रमज़ान का रोज़ह रखने के लिए और ③ शव्वाल का रोज़ह ख़त्म करने के लिए और ④ ज़ी-क़अ़्दह का ज़िल-ह़िज्जह के लिए और ⑤ ज़िल-ह़िज्जह का बक़रई़द के लिए - [बहारे शरीअ़त, चाँद देखने का बयान, मस्अलह¹]
शअ़्बान की उन्तीस को शाम के वक़्त चाँद देखें दिखाई दे तो कल रोज़ह रखें, वर्नह शअ़्बान के तीस दिन पूरे करके रमज़ान का महीनह शुरूअ़् करें - [बहारे शरीअ़त, चाँद देखने का बयान, मस्अलह²]
एक जगह चाँद हुवा तो वोह स़िर्फ़ वहीं के लिए नहीं, बल्कि तमाम जहान के लिए है - मगर दूसरी जगह के लिए इसका ह़ुक्म उस वक़्त है कि उनके नज़दीक उस दिन तारीख़ में चाँद होना शरई़ सुबूत से साबित हो जाए {¹} यअ़्नी देखने की गवाहू या क़ाज़ी के ह़ुक्म की शहादत गुज़रे या मुतअ़द्दिद जमाअ़तें वहाँ से आकर ख़बर दैं कि फ़ुलां जगह चाँद हुवा है और वहाँ लोगों ने रोज़ह रखा या ई़द की है - [बहारे शरीअ़त, चाँद देखने का बयान, मस्अलह²⁶]
तार या टेलीफ़ोन से रूयते हिलाल नहीं साबित हो सकती, न बाज़ारी अफ़वाह और जंत्रियों और अख़बारों में छपा होना कोई सुबूत है - आज कल उ़मूमन देखा जाता है कि उन्तीस रमज़ान को ब-कसरत एक जगह से दूसरी जगह तार भेजे जाते हैं कि चाँद हुवा या नहीं, अगर कहीं से तार आ गया बस लो ई़द आ गई येह मह़्ज़ नाजाइज़ व ह़राम है - [बहारे शरीअ़त, चाँद देखने का बयान, मस्अलह²⁷]
हिलाल (चाँद) देख कर उसकी त़रफ़ उंगली से इशारह करना मकरूह है (क्योंकि येह अहले जाहिलिय्यत का अ़मल है), अगर्चे दूसरे को बताने के लिए हो - [बहारे शरीअ़त, चाँद देखने का बयान, मस्अलह²⁸]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردوUrdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/989
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/987
Chãnd ˢᵉ ᴹᵘᵗᵃ-'ᵃˡˡⁱq Zaroorî Masãyil
📝 Muḥammad Jamãluddîn 'Khãn
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
Ṣaḥeeḥain Men Ḥazrate Abū Hurairah رضی الله عنہ Se Marvî, Ḥuzoore Aqdas ﷺ Farmãte Hain: Chãnd Dekh Kar Rozah Rakhnã Shuroo'a Karo Aur Chãn Dekh Kar ifṭaar Karo Aur Agar Abr Ho To Sha'abãn Kî Gintî 30 Poorî Kar Lo. [Bahãre Sharee'at, Jild¹, Part⁵, Page⁹⁷³, Ḥadees²]
اعلٰی حضرت کا اپنی ذات پر فتوٰی
📝 محمد جمال الدین خان قادِری
سرکارِ اعلٰی حضرت رضی الله عنہ گوناگوں امراض اور فراوان ضعف سے یہ طاقت نہ رکھتے تھے کہ موسم گرما (گرمی کے موسم) مِیں روزہ رَکھ سکیں، اِس لئے آپ نے اپنے حق مِیں یہ فتوٰی دِیا تھا کہ پہاڑ پر سردی ہوتی ہے، وہاں روزہ رکھ لینا ممکن ہے تو روزہ رکھنے کے لئے وہاں جانا استطاعت کی وجہ سے فرض ہو گیا ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
امام اہل سنت متبع شرع تھے ـ شریعت کی پابندی کا دوسرا نام تقوٰی ہے ـ آپ کی تقوٰی شعاری کا ایک واقعہ درج ذیل ہے ـ ملک العلماء نے تحریر فرمایا: رمضان ١٣٣٩ھ مِیں اعلٰی حضرت قبلہ بھوالی مِیں تشریف رکھتے تھے ـ اس وجہ سے کہ فرائض الٰہیہ کی عظمت اعلٰی حضرت کا قلب ایسا محسوس کرتا تھا جو اولیائے کاملین کا مخصوص حصہ ہے ـ
گوناگوں امراض اور فراوان ضعف سے یہ طاقت نہ رکھتے تھے کہ موسم گرما (گرمی کے موسم) مِیں روزہ رکھ سکیں، اس لئے آپ نے اپنے حق مِیں یہ فتوٰی دِیا تھا کہ پہاڑ پر سردی ہوتی ہے، وہاں روزہ رکھ لینا ممکن ہے تو روزہ رکھنے کے لئے وہاں جانا استطاعت کی وجہ سے فرض ہو گیا ـ
اسی فتوٰی کی بنا پر اعلٰی حضرت متعدد سال سے آخرِ شعبان کو بھوالی تشریف لے جاتے تھے، اور رمضان کے روزے پورے فرما کر عید کا چاند دیکھتے ہی بریلی شریف تشریف لے آیا کرتے اور نماز عید الفطر بریلی شریف اپنی مسجد مِیں ادا فرمایا کرتے تھے ـ چنانچہ اس سنہ میں بھی حضور کوہ بھوالی ماہ رمضان المبارک شریف مِیں تشریف رکھتے تھے ـ [امام احمد رضا کے ٥٦٢ علوم و فنوم، صفحہ¹⁰⁶، بحوالہ: حیات اعلٰی حضرت، جِلد³، صفحہ²⁹⁰]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/984
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/983
अअ़्ला ह़ज़रत का अपनी ज़ात पर फ़तवा
📝मुह़म्मद जमालुद्दीन ख़ान क़ादिरी रज़वी
सरकारे अअ़्ला ह़ज़रत رضی الله عنہ गूनागूँ अमराज़ और फ़रावाने ज़ोअ़्फ़ से येह त़ाक़त न रखते थे कि मौसमे गरमा (गर्मी के मौसम) में रोज़ह रख सकें, इस लिए आप ने अपने ह़क़ में येह फ़तवा दिया था कि पहाड़ पर सर्दी होती है, वहाँ रोज़ह रख लेना मुमकिन है तो रोज़ह रखने के लिए वहाँ जाना इस्तित़ाअ़त की वजह से फ़र्ज़ हो गया -
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
इमामे अहले सुन्नत मुत्तबेए़ शरअ़् थे - शरीअ़त की पाबन्दी का दूसरा नाम तक़वा है - आपकी तक़वा शिआ़री का एक वाक़िअ़ह दर्जे ज़ैल है - मलिकुल उ़लमा ने तह़रीर फ़रमाया: रमज़ान 1339 हिज्री में अअ़्ला ह़ज़रत क़िब्लह भवाली में तशरीफ़ रखते थे - इस वजह से कि फ़राइज़े इलाहियह की अ़ज़मत अअ़्ला ह़ज़रत का क़ल्ब ऐसा मह़सूस करता था जो औलियाए कामिलीन का मख़्स़ूस़ ह़िस़्स़ह है -
गूनागूँ अमराज़ और फ़रावाने ज़ोअ़्फ़ से येह त़ाक़त न रखते थे कि मौसमे गरमा (गर्मी के मौसम) में रोज़ह रख सकें, इस लिए आप ने अपने ह़क़ में येह फ़तवा दिया था कि पहाड़ पर सर्दी होती है, वहाँ रोज़ह रख लेना मुमकिन है तो रोज़ह रखने के लिए वहाँ जाना इस्तित़ाअ़त की वजह से फ़र्ज़ हो गया -
इसी फ़तवा की बिना पर अअ़्ला ह़ज़रत मुतअ़द्दिद साल से आख़िरे शअ़्बान को भवाली तशरीफ़ ले जाते थे, और रमज़ान के रोज़े पूरे फ़रमा कर ई़द का चाँद देखते ही बरेली शरीफ़ तशरीफ़ ले आया करते और नमाज़े ई़दुल फ़ित़्र बरेली शरीफ़ अपनी मस्जिद में अदा फ़रमाया करते थे - चुनांचे इस सन् में भी ह़ुज़ूर कोहे भवाली माहे रमज़ानुल मुबारक शरीफ़ में तशरीफ़ रखते थे - [इमाम अह़मद रज़ा 562 उ़लूम व फ़ुनून, पेज¹⁰⁶ - ब-ह़वालह: ह़याते अअ़्ला ह़ज़रत, जिल्द³, पेज²⁹⁰]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردوUrdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/985
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/983
A'alã Ḥazrat ᴷᵃ Apnî Zãt Par Fatwã
📝 Muḥammad Jamãluddîn 'Khãn
Sarkãre A'alã Ḥazrat رضی الله عنہ Goonãgūn Amrãz Aur Farãwãne Zo'af Se Yeh Ṭãqat Na Rakhte The Ki Mausame Garmã (Garmî Ke Mausam) Men Rozah Rakh Saken, is Liye Aap Ne Apne Ḥaq Men Yeh Fatwã Diyã Thã Ki Pahãr Par Sardî Hotî Hai, Wahãn Rozah Rakh Lenã Mumkin Hai To Rozah Rakhne Ke Liye Wahãn Jãnã istiṭaa'at Kî Wajah Se Farz Ho Gayã.
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
imãme Ahle Sunnat Muttabe'ye Shara'a The. Sharee'at Kî Pãbandî Kã Doosrã Naam Taqwã Hai. Aap Kî Taqwã Shi-'aarî Kã Ek Wãqi'ah Darje Zail Hai. Malikul 'Ulamã Ne Taḥreer Farmãyã: Ramzãn 1339 Hijrî Men A'alã Ḥazrat Qiblah Bhawãlî Men Tashreef Rakhte The. is Wajah Se Ki Farãyize ilaahiyah Kî 'Azmat A'alã Ḥazrat Kã Qalb Aysã Maḥsoos Kartã Thã Jo Auliyãye Kãmileen Kã Ma'khṣooṣ Ḥiṣṣah Hai.
Goonãgūn Amrãz Aur Farãwãne Zo'af Se Yeh Ṭãqat Na Rakhte The Ki Mausame Garmã (Garmî Ke Mausam) Men Rozah Rakh Saken, is Liye Aap Ne Apne Ḥaq Men Yeh Fatwã Diyã Thã Ki Pahãr Par Sardî Hotî Hai, Wahãn Rozah Rakh Lenã Mumkin Hai To Rozah Rakhne Ke Liye Wahãn Jãnã istiṭaa'at Kî Wajah Se Farz Ho Gayã.
isee Fatwã Kî Binã Par A'alã Ḥazrat Muta-'addid Saal Se Aa'khire Sha'abãn Ko Bhawãlî Tashreef Le Jãte The, Aur Ramzãn Ke Roze Poore Farmã Kar 'Eed Kã Chãnd Dekhte Hî Bareilly Shareef Tashreef Le Aayã Karte Aur Namãze 'Eedul Fiṭr Bareilly Shareef Apnî Masjid Men Adã Farmãyã Karte The. Chunãnche is San Men Bhî Ḥuzoor Kohe Bhawãlî Mãhe Ramzãnul Mubãrak Shareef Men Tashreef Rakhte The. [imãm Aḥmad Razã Ke 562 'Uloom Wa Funoon, Page¹⁰⁶ - Ba-Ḥawãlah: Ḥayãte A'alã Ḥazrat, Jild³, Page²⁹⁰]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردوUrdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/985
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/984
جمعۃ الوداع مِیں قضائے عمری 📜
📝 محمد جمال الدین خان قادِری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان شریف کے مہینے میں جمعۃ الوداع کو چار رکعتیں قضائے عمری کی ادا کی جاتی ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس سے گزشتہ تمام نمازیں ادا ہو جاتی ہیں، کیا شرعًا یہ درست ہے؟ اور اس بارے میں ایک روایت بھی بیان کی جاتی ہے، کیا وہ درست ہے؟
جواب: جمعۃ الوداع میں قضا عمری کے طور پر چند رکعات ادا کرکے یہ سمجھنا کہ سابقہ تمام قضا شدہ نمازیں ادا ہو جاتی ہیں، باطل محض اور بد ترین بدعت ہے ۔ اس پر جو روایت پیش کی جاتی ہے، موضوع یعنی من گھڑت ہے ۔ قضا نمازیں ادا کرنے کا یہ طریقۂ کار حدیثِ مبارک کے خلاف ہے ۔ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز بھول گیا، تو جب یاد آئے، ادا کر لے ۔ ادائیگی کے سوا اس کا کوئی کفارہ نہیں ۔ یونہی یہ طریقہ اجماع کے بھی خلاف ہے ۔ [مفتی قاسِم عطاری صاحب]
سیدی اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن سے (فارسی مِیں) اسی طرح کا سوال ہوا، تو آپ علیہ الرحمہ نے جوابًا اِرشاد فرمایا: (ترجمہ:) فوت شدہ نمازوں کے کفارہ کے طور پر یہ جو طریقہ (قضائے عمری) ایجاد کر لیا گیا ہے، یہ بد ترین بدعت ہے ۔ اس بارے میں جو روایت ہے، وہ موضوع (گھڑی ہوئی) ہے ۔ یہ عمل سخت ممنوع ہے ۔ ایسی نیت و اعتقاد باطل و مردود، اس جہالتِ قبیحہ اور واضح گمراہی کے بطلان پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے ۔ [فتاوٰی رضویہ، جلد⁸، صفحہ¹⁵⁵]
ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:
نماز قضائے عمری کہ آخر جمعہ ماہ مبارک رمضان میں اس کا پڑھنا اختراع کیا گیا اور اس میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نماز سے عمر بھر کی اپنی اور ماں باپ کی بھی قضائیں اُتر جاتی ہیں محض باطل و بدعت سیئہ شنیعہ ہے کسی کتاب معتبر میں اصلًا اس کا نشان نہیں ـ [فتاوٰی رضویہ ، جلد⁷، صفحہ⁴¹⁸]
حضور صدر الشریعہ فرماتے ہیں:
قضائے عمری کہ شبِ قدر یا اخیر جمعۂ رمضان میں جماعت سے پڑھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ عمر بھر کی قضائیں اسی ایک نماز سے ادا ہو گئیں، یہ باطل محض ہے ۔ [بہار شریعت، جِلد¹، حصہ⁴، صفحہ⁷⁰⁸، مسئلہ⁴⁶]
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: جمعۃ الوداع مِیں نماز قضائے عمری پڑھے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ جمعۃ الوداع کے دِن ظہر و عصر کے درمیان 12 رکعت نفل دو، دو رکعت کی نیت سے پڑھے، اور ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی اور تین بار قُل ھُوَ اللهُ اَحَدٌ اور ایک ایک بار سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے، اس کا فائدہ یہ ہے کہ جِس قدر نمازیں اس نے قضا کرکے پڑھی ہونگی ان کے قضا کرنے کا گناہ ان شاء الله معاف ہو جائےگا، یہ نہیں کہ قضا نمازیں اس سے معاف ہو جائیںگی، وہ تو پڑھنے سے ہی ادا ہونگی ۔ [اِسلامی زِندگی، صفحہ¹³⁶،¹³⁵]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/975
Yeh Taḥreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/974
Available now! Telegram Research 2025 — the year's key insights 
