en
Feedback
معارف الفرج (اردو)

معارف الفرج (اردو)

Open in Telegram

اس چینل میں احادیث معصومین، قرآنی آیات و تفسیر، مستند علماء کے اقوال، اسلامی مناسبات اور اخلاق اسلامی وغیره کے مختصر اور مفید پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. اپنی آراء اور تجاویز کے لئے @Mudassir14

Show more
751
Subscribers
No data24 hours
-57 days
-1030 days

Data loading in progress...

Tags Cloud
No data
Any problems? Please refresh the page or contact our support manager.
Incoming and Outgoing Mentions
---
---
---
---
---
---
Attracting Subscribers
September '26
September '26
+2
in 0 channels
August '26
+5
in 0 channels
Get PRO
July '26
+10
in 0 channels
Get PRO
June '26
+3
in 0 channels
Get PRO
May '26
+5
in 0 channels
Get PRO
April '26
+4
in 0 channels
Get PRO
March '26
+3
in 0 channels
Get PRO
February '26
+3
in 0 channels
Get PRO
January '26
+3
in 0 channels
Get PRO
December '25
+3
in 0 channels
Get PRO
November '25
+5
in 0 channels
Get PRO
October '25
+3
in 0 channels
Get PRO
September '25
+6
in 0 channels
Get PRO
August '25
+3
in 0 channels
Get PRO
July '25
+9
in 0 channels
Get PRO
June '250
in 0 channels
Get PRO
May '250
in 0 channels
Get PRO
April '250
in 0 channels
Get PRO
March '250
in 0 channels
Get PRO
February '250
in 0 channels
Get PRO
January '250
in 0 channels
Get PRO
December '24
+9
in 0 channels
Get PRO
November '24
+9
in 0 channels
Get PRO
October '24
+10
in 0 channels
Get PRO
September '24
+23
in 0 channels
Get PRO
August '24
+39
in 0 channels
Get PRO
July '24
+10
in 0 channels
Get PRO
June '24
+6
in 0 channels
Get PRO
May '24
+8
in 0 channels
Get PRO
April '24
+6
in 0 channels
Get PRO
March '24
+10
in 0 channels
Get PRO
February '24
+24
in 0 channels
Get PRO
January '24
+51
in 0 channels
Get PRO
December '23
+40
in 0 channels
Get PRO
November '23
+6
in 0 channels
Get PRO
October '23
+9
in 0 channels
Get PRO
September '23
+12
in 0 channels
Get PRO
August '23
+9
in 0 channels
Get PRO
July '23
+9
in 0 channels
Get PRO
June '23
+6
in 0 channels
Get PRO
May '23
+7
in 0 channels
Get PRO
April '23
+3
in 0 channels
Get PRO
March '23
+13
in 0 channels
Get PRO
February '23
+1
in 0 channels
Get PRO
January '23
+9
in 0 channels
Get PRO
December '22
+12
in 0 channels
Get PRO
November '22
+11
in 0 channels
Get PRO
October '22
+8
in 0 channels
Get PRO
September '22
+3
in 0 channels
Get PRO
August '22
+9
in 0 channels
Get PRO
July '22
+10
in 0 channels
Get PRO
June '22
+14
in 0 channels
Get PRO
May '22
+5
in 0 channels
Get PRO
April '22
+7
in 0 channels
Get PRO
March '22
+6
in 0 channels
Get PRO
February '22
+5
in 0 channels
Get PRO
January '22
+8
in 0 channels
Get PRO
December '21
+7
in 0 channels
Get PRO
November '21
+12
in 0 channels
Get PRO
October '21
+19
in 0 channels
Get PRO
September '21
+12
in 0 channels
Get PRO
August '21
+11
in 0 channels
Get PRO
July '21
+9
in 0 channels
Get PRO
June '21
+18
in 0 channels
Get PRO
May '21
+11
in 0 channels
Get PRO
April '21
+24
in 0 channels
Get PRO
March '21
+21
in 0 channels
Get PRO
February '21
+14
in 0 channels
Get PRO
January '21
+79
in 0 channels
Get PRO
December '20
+851
in 0 channels
Date
Subscriber Growth
Mentions
Channels
09 September+1
08 September0
07 September0
06 September0
05 September0
04 September0
03 September0
02 September0
01 September+1
Channel Posts
💖 رہبر معظم انقلاب اسلامی، ولی امر مسلمینِ جہاں آیت الله سید مجتبی حسینی خامنہ ای (حفظہ الله) کا یوم تولد مبارک ہو 🤲💚 الله تعالی حق کے محاذ کو آپ کی رہبری میں انسانی تاریخ کے پلید ترین دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی عنایت فرمائے اور آپ کے ہاتھوں اسلام کا حقیقی پرچم امام زمانہ (عج) کے مبارک ہاتھوں تک پہنچائے💚🤲 ❤️#لبیک_سید_مجتبی فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t

2
🔰آنے والوں میں نیک نامی🔰 📌قرآن مجید سوره شعراء کی آیت نمبر 84 میں حضرت ابراہیمؑ کی دعا کو نقل فرماتا ہے: وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ یعنی "اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے". 👈یعنی خدایا مجھے توفیق عطا فرما کہ تیرا نیک بنده بنوں اور صرف اچھائی ہی انجام دوں، جن کے آثار بھی باقی رہیں اور دنیا میں منتشر ہوں، اور ساتھ ہی آئنده آنے والے بھی مجھے اچھے الفاظ میں یاد کریں. 💠خدا کے اچھے بندے جو اچھائی کو خدا کی بندگی میں گردانتے ہیں اور عمل کرتے ہیں وه وہی اچھے افراد ہیں جن کا تذکره اچھے الفاظ میں باقی رہتا ہے؛ ✅اور یقیناً ان میں سب سے بہتر اہلبیت علیہم السلام ہیں جو آج صدیاں گزرنے کے باوجود دلوں پر حکومت کر رہے ہیں کیونکہ ان کا راستہ اور اچھا نام زنده ہے. 📚قرآنی طرز زندگی، ص215 مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی #تفسیر_قرآن - 366 #سپاره_19_کے_منتخب_پیغامات - 7 ✍️معارف الفرج-3732 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
19
3
⭕️سج دھج میں افراط، نقصانده - 2/2⭕️ (گذشتہ سے پیوستہ) 🔰ہم ہمیشہ اپنے گھروں کے ایک سے دو کمروں میں عقد اور شادی کی تقریب منعقد کیا کرتے تھے. 👈اگر خود اپنے پاس (پیسے نہ ہوتے) تو پڑوسیوں سے قرضہ لے لیتے تھے. ❇️کچھ مقدار میں مٹھائی اور پھل رکھ دیے جاتے تھے؛ باتیں کرتے، ہنسی مذاق کرتے، مزا بھی بہت آتا تھا. ⁉️اب اگر انسان ایک مہنگا کام نہیں کر سکتا تو نہ کرے، لیکن اگر کر سکے تو پھر کر دے! یہ کیسی بات ہے؟! ⚠️صحیح منطق کا تقاضا یہ تو نہیں! 👈کاموں کی بنیاد سادگی پر ہونا ضروری ہے. 🔸جہیز ساده ہونا چاہیے. اگر جہیز میں لڑکی کی ضرورت پوری ہو جائے تو اچھی بات ہے، لیکن شوشا اور سج دھج کی طرف نہ جائیں. شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #حیات_طیبہ - 109/2 #مومنانہ_زندگی - 109/2 #مقابلے_کے_طریقے - 24/2 #دکھاوا_اسٹیٹس_اسراف_فضول_خرچی - 68/2 ✍️معارف الفرج-3731 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
16
4
💫گھریلو اخلاق کا ایک پہلو - 1/2💫 📌قرآن مجید میں ایسی اولاد کے لیے ایک ذمہ داری بیان ہوئی ہے جو والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں زندگی گزارتے ہیں، اور وه یہ کہ بچے اس جگہ بغیر اجازت وارد نہ ہوں جہاں والدین استراحت کیا کرتے ہیں. 👈یہ حکم اسلام کی نگاه میں اس مسئلے کے اخلاقی پہلو کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ قرآن مجید میں جزوی مسائل کے لیے کوئی آیت نازل نہیں ہوئی، لیکن والدین کی شخصیت، ازدواجی مسائل کی اہمیت، پاکدامنی کی حدود کا خیال رکھنے اور اولاد کے اخلاق کا تقاضا یہ تھا کہ اس بارے میں کوئی آیت نازل ہو: 📖يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۚ مِّن قَبْلِ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ الظَّهِيرَةِ وَمِن بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ ۚ ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَّكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ ۚ طَوَّافُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ، وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (سوره نور: 58-59) 📝یعنی "ایمان والو تمہارے غلام و کنیز اور وہ بچے جو ابھی سن بلوغ کو نہیں پہنچے ہیں ان سب کو چاہئے کہ تمہارے پاس داخل ہونے کے لئے تین اوقات میں اجازت لیں، نماز صبح سے پہلے اور دوپہر کے وقت جب تم کپڑے اتار کر آرام کرتے ہو اور نماز عشاء کے بعد یہ تین اوقات پردے کے ہیں، 🔸اس کے بعد تمہارے لئے یا ان کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے پاس چکر لگاتے رہیں کہ اللہ اسی طرح اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے اور بیشک اللہ ہر شے کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے؛ 🔸اور جب تمہارے بچے حد بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اسی طرح اجازت لیں جس طرح پہلے والے اجازت لیا کرتے تھے پروردگار اسی طرح تمہارے لئے اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے". آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ #اخلاق_اسلامی #بے_جا_مداخلت_ممنوع - 2/1 #عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 116/1 ✍️معارف الفرج-3730 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
18
5
⭕️نصیحت پر غفلت کا پرده⭕️ وَ قَالَ (علیه السلام): بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَ الْمَوْعِظَةِ حِجَابٌ مِنَ الْغِرَّةِ 💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ: 📌تمہارے اور نصیحت کے درمیان غفلت کا ایک پرده حائل رہتا ہے. 📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 282 ✍️معارف الفرج-3729 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
18
6
📖وَمُنْزِلَ التَّوْراةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالزَّبُورِ - 3/3📖 (گذشتہ سے پیوستہ) 🔸اسی طرح قرآن اور ان کتابوں میں شباہتیں بھی پائی جاتی ہیں. قرآن اور توریت میں بہت زیاده شباہتیں پائی جاتی ہیں. 🔹انجیل میں بنیاد نصیحتیں ہیں اور زبور میں دعائیں، لیکن قوانین کے لحاظ سے قرآن اور توریت میں زیاده شباہت پائی جاتی ہے. اسی لیے توریت کو امام کہا گیا ہے: وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَىٰ إِمَامًا (سوره هود: 17) یعنی "اور اس کے پہلے موسٰی کی کتاب گواہی دے رہی ہے جو قوم کے لئے پیشوا اور رحمت تھی". ❇️لیکن یہ بات جاننا ضروری ہے کہ قرآن وارث، تکمیل تک پہنچانے والا اور توریت و انجیل و زبور کا مجموعہ ہے. 📌حضور اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلمّ نے فرمایا: أُعْطِيتُ اَلسُّوَرَ اَلطِّوَالَ مَكَانَ اَلتَّوْرَاةِ وَ أُعْطِيتُ اَلْمِئِينَ مَكَانَ اَلْإِنْجِيلِ وَ أُعْطِيتُ اَلْمَثَانِيَ مَكَانَ اَلزَّبُورِ وَ فُضِّلْتُ بِالْمُفَصَّلِ ثَمَانٌ وَ سِتُّونَ سُورَةً وَ هُوَ مُهَيْمِنٌ عَلَى سَائِرِ اَلْكُتُبِ وَ اَلتَّوْرَاةُ لِمُوسَى وَ اَلْإِنْجِيلُ لِعِيسَى وَ اَلزَّبُورُ لِدَاوُدَ (کافی، ج2، ص601) 🔅یعنی "مجھے توریت کی جگہ طولانی سورتیں، انجیل کی جگہ سو آیتوں والی سورتیں اور سو آیتوں سے کم والی سورتوں کو زبور کی جگہ عنایت کیا گیا. اس کے علاوه الله تعالی مفصل سورتوں (یعنی چھوٹی سورتیں، وه سورے جو جلد ہی فاصلہ یعنی "بسم الله الرحمن الرحیم" تک پہنچ جاتے ہیں) کے ذریعے برتری دی جو کہ 68 سورے ہیں. اور قرآن باقی کتابوں (توریت، انجیل و زبور) پر محافظ ہے". ❇️آج ان آسمانی کتابوں کے وارث امام مہدی (عج) ہیں کیونکہ ہر زمانے کا امام پچھلوں کی تمام اچھائیوں کا وارث ہے. ✅امام حسینؑ کے زیارتنامے کے ایک حصے میں ہم پڑھتے ہیں کہ: السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ التَّوْرَاةِ وَ الْإِنْجِيلِ وَ الزَّبُورِ. اور (آج) امام مہدیؑ تمام انبیاء و اولیاء کے وارث ہیں. 📘زندگی مهدوی در سایه دعای عهد، ص26-27 حجت الاسلام محسن قرائتی #مهدویت #اللهم_عجل_لولیک_الفرج #پہلا_حصہ_خدا_شناسی - 8/3 #دعائے_عہد_تشریح_محسن_قرائتی - 9/3 ✍️معارف الفرج-3728 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
54
7
💖❤️سلام اس پر جو امت کے دل کی حرارت بنا ہوا ہے، جبکہ خود غموں کے سمندر میں ڈوبا ہوا ہے...💔❤️ 🤲خدایا ، امام زمانہ (عج) کے ظ
💖❤️سلام اس پر جو امت کے دل کی حرارت بنا ہوا ہے، جبکہ خود غموں کے سمندر میں ڈوبا ہوا ہے...💔❤️ 🤲خدایا ، امام زمانہ (عج) کے ظہور تک آیت الله سید مجتبی خامنہ ای کی حفاظت اور انہیں امت مسلمہ کی رہبری میں کامیاب و کامران فرما اور ہمیں اپنے دین کی خدمت میں ان کے سچے اور اچھے پیروکاروں میں سے قرار دے ❤️#لبیک_سید_مجتبی فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
44
8
🔅الله دیکھ رہا ہے، عبادت کا پہلا قدم-2/3🔅 (گذشتہ سے پیوستہ) 🔸"کِفلان" یعنی دو حصے. یعنی دنیا و آخرت (میں ضامن) یا کلی طور پر دہری (ضامن). دعا میں بھی ذکر ہوتا ہے کہ وَ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِک (مصباح المتهجّد، ج1، ص143) یعنی "اپنی رحمت کے دہرے حصے". 📌يَا أَبَا ذَرٍّ! اُعْبُدِ اَللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ اے ابوذر! الله تعالی کی اس طرح عبادت کرو کہ گویا اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھتے تو وه (تو) تمہیں دیکھتا (ہی) ہے. 👈خدا کی اس طرح عبادت کرو گویا اسے آنکھوں سے دیکھ رہے ہو. اگرچہ تم اسے سر میں لگی آنکھوں سے مشاہده نہیں کرتے لیکن وه تمہیں مشاہده کرتا ہے، یعنی الله تعالی کو ہر حال میں حاضر و ناظر جانو، اپنے آپ کو الله تعالی کے حضور میں جانو. ✅اگر کوئی اس حالت کا حامل ہو تو یہ بہترین حالت ہے، یہ بہترین وسیلہ ہے جو انسان کو گناه اور الله تعالی کی ناپسندیده چیزوں سے دور کرتا ہے؛ اور جو چیز خدا کو پسند ہے اس سے نزدیک کرتا ہے اور اس کا شوق دلاتا ہے. (جاری ہے) 📚حدیث زندگی، ص86-87 انتخاب و تشریح از شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #احادیث_کی_تشریح #احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 26/2 ✍️معارف الفرج-3727 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
41
9
📌 امری کی سیاسی مبصر اور میڈیا میزبان: ‼️ ہم نے یہ جنگ بچیوں کے قتل عام سے شروع کی اور اب ایک شادی کی تقریب پر بمباری کر دی
📌 امری کی سیاسی مبصر اور میڈیا میزبان: ‼️ ہم نے یہ جنگ بچیوں کے قتل عام سے شروع کی اور اب ایک شادی کی تقریب پر بمباری کر دی ہے۔ یہ خوفناک اور غیر انسانی ہے۔ فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
41
10
🔅الله دیکھ رہا ہے، عبادت کا پہلا قدم-1/3🔅 📌حَدَّثَنِی أَبُو حَرْبِ بْنُ أَبِي اَلْأَسْوَدِ اَلدُّؤَلِيُّ عَنْ أَبِي اَلْأَسْوَدِ قَالَ: قَدِمْتُ اَلرَّبَذَةَ فَدَخَلْتُ عَلَى أَبِي ذَرٍّ جُنْدَبُ بْنُ جُنَادَةَ فَحَدَّثَنِي أَبُو ذَرٍّ قَالَ: دَخَلْتُ ذَاتَ يَوْمٍ فِي صَدْرِ نَهَارِهِ عَلَى رَسُولِ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ فِي مَسْجِدِهِ فَلَمْ أَرَ فِي اَلْمَسْجِدِ أَحَداً مِنَ اَلنَّاسِ إِلاَّ رَسُولَ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ إِلَى جَانِبِهِ جَالِسٌ؛ فَاغْتَنَمْتُ خَلْوَةَ اَلْمَسْجِدِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اَللَّهِ! بِأَبِي أَنْتَ وَ أُمِّي أَوْصِنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اَللَّهُ بِهَا؛ فَقَالَ: نَعَمْ وَ أَكْرِمْ بِكَ يَا أَبَا ذَرٍّ؛ إِنَّكَ مِنَّا أَهْلَ اَلْبَيْتِ وَ إِنِّي مُوصِيكَ بِوَصِيَّةٍ فَاحْفَظْهَا فَإِنَّهَا جَامِعَةٌ لِطُرُقِ اَلْخَيْرِ وَ سُبُلِهِ فَإِنَّكَ إِنْ حَفِظتَهَا كَانَ لَكَ بِهَا کِفلَانِ. يَا أَبَا ذَرٍّ! اُعْبُدِ اَللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ وَ اِعْلَمْ أَنَّ أَوَّلَ عِبَادَةِ اَللَّهِ اَلْمَعْرِفَةُ بِهِ (مکارم الاخلاق، ص363) 💠ابوالاسود دؤلی کہتے ہیں: میں ربذه میں جناب ابوذر کے پاس گیا. جناب ابوذر نے میرے لیے نقل کیا کہ ایک مرتبہ میں دن کے ابتدائی وقت مسجد میں رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کی خدمت میں حاضر ہوا جہاں حضور اکرمؐ کے ساتھ بیٹھے مولا علیؑ کے علاوه کوئی اور مسجد میں نظر نہیں آ رہا تھا. 🔸میں نے مسجد خالی ہونے سے استفاده کیا اور عرض کی: یا رسول اللهؐ! میرے ماں باپ آپؐ پر فدا! مجھے مفید نصیحت فرمائیں. ❇️رسول اللهؐ نے فرمایا: اے ابوذر! میں ابھی تمہیں اس حالت میں نصیحت کرتا ہوں کہ تم ہمارے نزدیک محترم اور میرے اہلبیتؑ میں سے ہو. ✅ہوشیار رہو کہ یہ نصیحت تمام اچھے اور سعادت کے راستوں کا مجموعہ ہے اور اگر تم اس پر عمل کرو تو یہ تمہاری ضامن ہو گی. 📣اے ابوذر! الله تعالی کی اس طرح عبادت کرو کہ گویا اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھتے تو وه (تو) تمہیں دیکھتا (ہی) ہے. 📣یاد رکھو کہ خالق کی عبادت و بندگی کا پہلا قدم اس کی معرفت ہے. (جاری ہے) 📚حدیث زندگی، ص85-86 انتخاب و تشریح از شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #احادیث_کی_تشریح #احادیث_کتاب_مکارم_الاخلاق_رہبری - 26/1 ✍️معارف الفرج-3726 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
37
11
🔸الله تعالی کی حمایت کی طرف توجہ🔸 📌سوره شعراء کی آیت نمبر 61 اور 62 میں حضرت موسیؑ اور ان کی قوم کی الله تعالی کی حمایت اور لطف و کرم کے بارے میں گفتگو کا تذکره ہوا ہے. 👈جب حضرت موسیؑ اپنی قوم کے ساتھ سمندر پر پہنچے تو پیچھے فرعون والے اور آگے سمندر تھا، اور ظاہری طور پر نجات کا کوئی راستہ نہ تھا. اس وقت حضرت موسیؑ کے ساتھ موجود افراد نے الله تعالی کی حمایت اور لطف و کرم سے غافل ہو کر ناامیدی کی حالت میں کہا: 🔺إِنَّا لَمُدْرَكُونَ یعنی "اب تو ہم گرفت میں آجائیں گے". 💠لیکن حضرت موسیؑ نے فرمایا: كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ یعنی "ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا". 🔅اب چونکہ الہی وعده یقیناً پورا ہوتا ہے اس لیے موسیؑ الله تعالی کی جانب سے ہوئے وعدے کے بارے میں بالکل مشکوک نہیں تھے اور اسی لیے انہوں نے اُن ناامید افراد کے مقابلے پر مستحکم مؤقف اپنایا. ❇️آخرکار خدا کا وعده انجام پایا اور اذنِ الہی سے سمندر میں شکاف پیدا ہوا اور پھر موسیؑ اور بنی اسرائیل سلامتی کے ساتھ اس میں سے گذر گئے. ✅لہذا مومن ہمیشہ ہی الله تعالی کی حمایت کو اپنے ساتھ پاتا ہے اور کبھی بھی اس کے لطف و کرم سے ناامید نہیں ہوتا. 📚قرآنی طرز زندگی، ص214 مؤلف: حجت الاسلام ابوالقاسم دولابی #تفسیر_قرآن - 365 #سپاره_19_کے_منتخب_پیغامات - 6 ✍️معارف الفرج-3725 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
44
12
💠دوسروں کو اسلام کا شیدائی بناؤ💠 📌ہمارا پہلا فریضہ یہ ہے کہ ہم کوشش کریں قرآن کو بہتر پہچانیں، اہلِ بیت علیہم السلام کے کلمات کو بہتر جانیں اور بہتر عمل کریں۔ 📌ہمارا اگلا فریضہ یہ ہے کہ ہم کتاب و سنتِ اہلبیت علیہم السلام کے مواد کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ 📌اور ہمارا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ ہم ایسا طرزِ عمل اپنائیں کہ دوسرے ہمارے رویے سے اسلام اور راہِ اہلبیت علیہم السلام کے شیدائی بن جائیں۔ 👈یہی وجہ ہے کہ آئمۂ اہلبیت علیہم السلام نے اپنے پیروکاروں کو ایسی ہدایات دی ہیں کہ وہ دوسروں سے بڑھ کر ان پر عمل کریں: 1️⃣پہلی بات تو یہ کہ جھوٹ بالکل نہ بولیں. 2⃣دوسری بات یہ کہ اتنے زیاده اچھے کردار کے مالک بنیں کہ ان کے دشمن بھی اپنی امانتیں ان کے سپرد کریں۔ 3⃣ایک اور اہم ہدایت جو اہلبیت علیہم السلام نے اپنے پیروکاروں سے فرمائی ہے، وہ ہے نماز کو سنجیدگی سے لینا۔ 💭امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے اصحاب اور رشتہ داروں سے اپنے آخری کلام میں فرمایا کہ جو شخص نماز کو ہلکا سمجھے، وه ہماری شفاعت کو نہیں پا سکے گا۔ آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ 🌹🌹🌹ولادت باسعادت خاتم الانبیاء، سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم اور آپؐ کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو🌹🌹🌹 #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3724 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
51
13
🌺#ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 ❇️پیغمبر اکرمؐ کے حق کی خصوصیت❇️ 📌دنیا کے عاقل افراد کی منطق میں انسانوں کے ایک دوسرے پر حقوق میں جو حق سب سے بڑا ہے، وه حق حیات ہے۔ حقِ حیات کا مطلب کیا ہے؟ 👈یعنی مثلاً آپ ڈوبنے کے قریب تھے اور کسی نے آپ کو نجات دے دی، یعنی یہ مادّی زندگی جو آپ کے ہاتھ سے جا رہی تھی، اس نے آپ کو واپس لوٹا دی؛ یہ حقِ حیات ہے، یہ سب سے بڑا حق ہے۔ جب انسان لوگوں کے درمیان نگاه کرتا ہے، مطالعہ کرتا ہے، تو یہ پاتا ہے کہ وہ اسی حق کو سب سے بڑا حق سمجھتے ہیں. کہتے ہیں: حقِ حیات. ⁉️لیکن اب یہ زندگی جو ہمیں واپس ملی ہے، آخر کتنی دیر مزید جاری رہے گی؟ یہ محدود بھی ہے، ناقص بھی ہے، نقصان بھی اٹھا سکتی ہے. ممکن ہے اگلے ہی دن ہارٹ اٹیک سے، کینسر سے اور طرح طرح کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے یہی حیات اور زندگی انسان سے چھن جائے۔ 💠الله تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ: «یا اَیُّهَا الَّذِینَ ءَامَنُوا استَجِیبُوا لِلّٰهِ وَ لِلرَّسُولِ اِذا دَعَاکُم لِمَا یُحیِیکُم» (سوره انفال: 24) "اے ایمان والو اللہ و رسول کی آواز پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف دعوت دیں جس میں تمہاری زندگی ہے"، پیغمبرؐ تمہیں زندگی دیتے ہیں۔ 👈یہ حیات، وہ حیات نہیں ہے، بلکہ یہ وہ حیات ہے جو دنیا کی سعادت بھی یقینی بناتی ہے، تمہارے دل کو بھی آباد کرتی ہے، تمہاری روح کو بھی روشن کرتی ہے۔ یہ حیات اور زندگی ختم ہونے والی نہیں، نقصان اٹھانے والی نہیں، ابدی ہے۔ 🔸یہ حیات وه زندگی ہے جو اسلام، دین اور پیغمبرؐ انسانیت کو عطا کرتے ہیں، اس کی اہمیت اس حیات سے ہزاروں گنا زیادہ ہے جو فرض کریں ہمیں ملبے کے نیچے سے نکال کر یا ڈوبنے سے بچا کر ملی۔ پیغمبرؐ کا انسانیت کی گردن پر حق یہ ہے۔ ❇️ یہ پیغمبرؐ کا حق ہے۔ ہم پیغمبرؐ کے احسان مند ہیں۔ شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ 🌹🌹🌹ولادت باسعادت خاتم الانبیاء، سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم اور آپؐ کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو🌹🌹🌹 #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3723/2 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
58
14
🌺#ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 📣اسلامی دنیا کا اتحاد یعنی کیا؟!📣 📌اتحاد کا مطلب یہ نہیں کہ حکومتیں ایک ہو جائیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام سیاسی رجحانات میں سب ایک جیسا سوچیں۔ 👈دنیائے اسلام کے اتحاد کا مطلب یہ ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں اپنے مشترکہ مفادات کو پہچانیں؛ پہلے مرحلے میں وه یہ جان لیں کہ ان کے مشترکہ مفادات ہیں کیا۔ ⚠️ساتھ ہی ہم اپنے مفادات کی تعریف اس طرح نہ کریں جو ہمارے درمیان اختلاف، جھگڑے اور نزاع کو جنم دے۔ ❇️اسلامی دنیا کا خاندان ایک خاندان ہے، ایک مجموعہ ہے. 👈اسلامی حکومتوں کو حتماً اس بات پر غور کرنا چاہیے اور اسی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔ 📣جمہوری اسلامی (ایران) نے اپنا ہاتھ تمام اسلامی حکومتوں کی جانب بڑھا دیا ہے، وہ خود کو ان کا بھائی سمجھتی ہے، خود کو ان کے ساتھ ایک کلی اور بنیادی محاذ میں دیکھتی ہے۔ 👈👈آئیے مل کر تعاون کریں، مل کر سوچیں، دنیائے اسلام کا اتحاد قائم رکھیں؛ ❌ اس صورتحال میں جارح طاقتیں، ستم گر طاقتیں، زور زبردستی کرنے والی طاقتیں اسلامی دنیا پر دست درازی نہیں کر سکیں گی. ‼️ہمیں دنیائے اسلام کو امریکہ اور امریکہ جیسوں کی تاوان وصولی سے بچانا چاہیے۔ (31 مارچ، 2025) شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3723/1 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
57
15
🌺#ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 🔰بصیرت یعنی حالات کی پہچان🔰 📌امیر المؤمنین علیہ السلام کی پوری زندگی ایک درس ہے۔ امیر المؤمنینؑ کے رویّوں میں – جو ایک انسان اور ایک والی کی تمام نیک صفات پر مشتمل ہیں – وه چیز جو انسان مشاہده کرتا ہے اور ان خصوصیات میں سے آج ہمارے لیے سب سے اہم ہے، وه بابصیرت بنانا اور ان لوگوں کو بصیرت دینا ہے جنہیں بصیرت کی ضرورت ہے، یعنی فضا کو واضح و روشن کرنا۔ 👈تمام ادوار میں، یہ لا محدود شجاعت، یہ عظیم قربانی، لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے، لوگوں کی سوچ اور ایمان کو گہرائی عطا کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ 💭امیر المؤمنینؑ بصیرت دینے والی شخصیت ہیں۔ آج ہمیں اسی بصیرت کی ضرورت ہے۔ ‼️آج دنیائے اسلام کے دشمن، وحدتِ اسلامی کے دشمن، دین ہی کے ذریعے وارد ہوتے ہیں، اخلاق کے ذریعے وارد ہوتے ہیں، یہاں ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ 🔥جب وہ غیر مسلم عوام کی رائے عامہ کو فریب دینا چاہتے ہیں تو وہاں حقوقِ بشر کا نام لیتے ہیں، جمہوریت کا نام لیتے ہیں؛ اور جب وہ دنیائے اسلام کی رائے عامہ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں وہاں قرآن کا نام لیتے ہیں، اسلام کا نام لیتے ہیں، حالانکہ نہ ان کا اسلام اور قرآن پر اعتقاد ہے اور نہ ہی حقوقِ بشر پر۔ 👈یہ بات امتِ مسلمہ کو جان لینی چاہیے۔ شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3722 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
64
16
❇️💚عید ملادالنبی (ص) کے بابرکت موقع پر امیرالمؤمنین مولا علی (ع) کے صحن میں جشن کی مناسبت سے بینرز نصب کر دیے گئے💚❇️ فورورڈ
❇️💚عید ملادالنبی (ص) کے بابرکت موقع پر امیرالمؤمنین مولا علی (ع) کے صحن میں جشن کی مناسبت سے بینرز نصب کر دیے گئے💚❇️ فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
50
17
🌺#ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 🌐اسلامی دنیا کو مطلوب بنیادی اقدام🌐 📌اسلامی دنیا ایک بڑی دنیا ہے۔ 📌ایک تو ہم مسلمانوں کی آبادی بڑی ہے، دوسرے دنیا کے جغرافیے میں ہم ایک حساس نقطے پر ہیں، 📌(تیسرے) دنیا کے قدرتی وسائل کے لحاظ سے بھی ہم دنیا کے دولتمند ملکوں اور مجموعوں میں شامل ہیں. 👈👈اگر دنیائے اسلام ان حساس مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہے تو اسے ایک بنیادی اقدام کی ضرورت ہے، اور وہ ہے اتحاد؛ دنیائے اسلام کا اتحاد۔ شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3721 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
57
18
🌺#ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 🔰ہمارا مقصد امت مسلمہ کا عزت پانا🔰 📌کچھ لوگ وحدت کو نقصان پہنچاتے ہیں، البتہ کچھ جان بوجھ کر اور کچھ انجانے میں۔ دونوں طرف کے عوام انجانے میں یہ کام کرتے ہیں، ‼️لیکن بہت سے خواص جان بوجھ کر یہ کام کرتے ہیں. ان سے مقابلہ کیا جانا ضروری ہے۔ ⭕️وہ مذہبی اختلاف جو اسلامی دنیا کے لیے، خود اسلام کے لیے، امت مسلمہ کے لیے، ہر ایک مسلمان قوم کے لیے نقصانده ہے، اسے نہیں سمجھتے. ⭕️انسان کو تعجب ہوتا ہے کہ یہ بات وہ کیوں نہیں سمجھ پاتے۔ مخالف دھارے کو اکساتے ہیں. ‼️آپ ملاحظہ کرتے ہیں کہ ایک تکفیری دھارا پیدا ہوتا ہے، اس کے لیے شیعہ و سنی میں کوئی فرق نہیں. وہ ہر اس شخص سے دشمنی کرتا ہے جس میں وحدت کا جذبہ پایا جاتا ہو۔ بہرحال یہ دشمن ہے، اس بات سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔ ✅ہمارا ہدف و مقصد امتِ مسلمہ کی عزت ہے اور یہ اتفاق و اتحاد کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی. ہم سب کو اس بارے میں کوشش کرنی چاہیے۔ 🤲 اللہ تعالیٰ ان شاء اللہ امتِ اسلامی کو سر بلند فرمائے. 🤲 اللہ تعالیٰ ان شاء اللہ مختلف فرقوں اور مختلف مذاہب کے مسلمان بھائیوں کے دلوں کو دن بہ دن ایک دوسرے کے قریب تر کرے. 🤲 ان کی نگاہ میں مشترک چیزوں کو بڑا بنائے۔ 🔸ہمارے پاس اتنے سارے مشترکات ہیں لیکن ہم ان مشترکات کو نہیں دیکھتے اور زیادہ تر اختلافی موضوعات پر زور دیتے ہیں۔ 🤲 اللہ تعالیٰ ان شاء اللہ مدد فرمائے کہ ہم ان باتوں پر عمل پیرا ہو سکیں۔ شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3720 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
48
19
🌺ہفتہ وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 📣وحدت ٹیکٹک نہیں، قرآنی اصول ہے📣 📌وحدت کوئی حربہ نہیں ہے بلکہ وحدت اسلام کے اصولوں میں سے ایک اصول ہے، وحدت ایک قرآنی حکم ہے۔ یہ جو ارشاد ہوتا ہے کہ «وَ اعتَصِموا بِحَبلِ اللهِ جَمیعاً وَ لاتَفَرَّقوا» (سوره آل عمران: 103) "اور اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے پکڑے رہو اور آپس میں تفرقہ نہ پیدا کرو"، یہ بہت اہم ہے؛ 👈یعنی الله کی رسی کو تھامنے میں بھی اکٹھے ہو کر تھامو جو کہ سب سے اہم کام ہے؛ یعنی حتی حبلُ اللہ کو تھامنے میں بھی، جس کا مظہر مثلاً حج ہے، جس کا مظہر نمازِ جمعہ ہے؛ یعنی قرآن اور شریعتِ اسلامی کی نگاه میں حبلُ اللہ کو تھامنے میں بھی اجتماع ضروری ہے، یہ بات میری نگاہ میں بہت اہم ہے۔ 📖یا سورۂ حجرات کی ان آیات میں «وَ اِن طائِفَتانِ مِنَ المُؤمِنینَ اقتَتَلوا فَاَصلِحوا بَینَهُما فَاِن بَغَت اِحداهُما عَلَى الاُخرى فَقاتِلُوا الَّتی تَبغی حَتّی تَفیءَ اِلی اَمرِ الله» (سوره حجرات: 09) 📝"اور اگر مومنین کے دو گروہ آپس میں جھگڑا کریں تو تم سب ان کے درمیان صلح کراؤ اس کے بعد اگر ایک دوسرے پر ظلم کرے تو سب مل کر اس سے جنگ کرو جو زیادتی کرنے والا گروہ ہے یہاں تک کہ وہ بھی حکم خدا کی طرف واپس آجائے"، ‼️یعنی اتفاق و اتحاد اس قدر اہم ہے کہ اگر کوئی سرکشی کرے تو اس سے مسلح لڑائی لڑنا چاہیے، اس مسلمان کیخلاف مسلح اقدام کیا جانا ضروری ہے تاکہ اسے وحدت کی طرف پلٹا لائیں. وحدت اتنی زیاده اہم ہے! ان چیزوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ 📖اس کے بعد یہ بھی فرمایا ہے کہ «اِنَّمَا المُؤمِنونَ اِخوَةٌ فَاَصلِحوا بَینَ اَخَوَیکُم» (سوره حجرات: 10) "مومنین آپس میں بالکل بھائی بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو"؛ 👈یعنی وحدت کا معاملہ ایک قرآنی اصول ہے اور ہمیں اس سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3719/2 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
51
20
🌺#ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل🌺 ❇️پیغمبر اکرمؐ کا پوری انسانیت پر حق❇️ 📌یہ کائنات کا درخشاں سورج بشریت کے تمام افراد کی گردن پر حق رکھتا ہے۔ تمام انسان، چاہے وه اس دین پر ایمان رکھنے والے ہوں یا نہ ہوں، سب حضور اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کے حقیقتاً احسان مند ہیں. ⁉️ایسا کیوں ہے؟ یہ عظیم حق جو اس عظیم شخصیت کا بشریت کی گردن پر ہے، وه ہے کیا؟ 👈وہ حق یہ ہے کہ پیغمبرِ اکرمؐ نے انسانیت کے تمام بڑے دردوں کے علاج کا نسخہ انسان کے سامنے پیش کر دیا، یہ ایک حقیقت ہے۔ الله تعالی ارشاد فرماتا ہے: «کِتابٌ اَنزَلنَاهُ اِلَیکَ لِتُخرِجَ النّاسَ مِنَ الظُّلُماتِ اِلَى النّور» (سوره ابراهیم: 01) "یہ کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو حکم خدا سے تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں"، ⁉️تاریکیاں کیا ہیں؟ تاریکیاں وہ تمام چیزیں ہیں جنہوں نے طول تاریخ میں انسان کی زندگی میں اندھیرا بکھیر دیا، اسے تلخ کر دیا، اسے زہرآلود کر دیا؛ یہ سب ظلمات ہیں۔ ‼️جہل تاریکی ہے، غربت تاریکی ہے، ظلم تاریکی ہے، تعصب برتنا تاریکی ہے، شہوتوں میں غرق ہو جانا تاریکی ہے، اخلاقی برائیاں، سماجی خرابیاں، یہ سب ظلمات اور تاریکیاں ہیں۔ یہ سب وه تاریکیاں ہیں جن سے انسان نے اپنی طویل زندگی کی تاریخ میں تکلیف اٹھائی ہے۔ بے ایمانی تاریکی ہے، کسی مقصد کا نہ ہونا تاریکی ہے، یہ ہیں انسان کے گہرے دکھ درد۔ 👈اگر تم ان دردوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو یہ پیغمبرؐ کی شریعت اور معارفِ قرآنی انسانیت کے دردوں کا علاج ہیں۔ 💠اسی لیے امیرالمؤمنین علیہ الصلاۃ و السلام پیغمبر اکرمؐ کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: طَبیبٌ دَوّارٌ بِطِبِّهِ قَد اَحکَمَ مَراهِمَهُ وَ اَحمیٰ مَواسِمَه؛ (نہج البلاغہ، خطبہ 108) "آپؐ وه طبیب تھے جو اپنی طبابت کے ساتھ چکر لگا رہا ہو کہ اپنے مرہم کو درست کر لیا ہو اور داغنے کے آلات کو تپا لیا ہو"، 🔸اس ماہر طبیب نے مرہم بھی فراہم کیا ہے اور (زخم پر لگانے کا) گرم آلہ بھی (مہیا کر لیا ہے). پرانے زمانے میں جب کوئی زخم مرہم سے ٹھیک نہ ہوتا تو اسے داغ دیتے تھے تو وه ٹھیک ہو جاتا تھا۔ 👈یہ سب کچھ انہوں نے قرآن میں بشریت کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اگر آپ اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس طرح عمل کریں۔ شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #شیعہ_سنی_اتحاد ✍️معارف الفرج-3719/1 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
53