Sobain|سوبین بلوچ
Open in Telegram
Freelance journalist from war zone Balochistan
Show moreThe country is not specifiedThe category is not specified
250
Subscribers
+124 hours
+57 days
+2130 days
Posts Archive
بریکنگ نیوز
دشت کے علاقے پٹوک میں پاکستانی فوج کے قافلے پر بلوچ آزادی پسندوں کا حملہ
مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔ ۔
چاغی: لیویز فورس کی دو چوکیوں پر بلوچ آزادی پسندوں کا کنٹرول
کانال اور لیڑہ ریک کے دو چوکیوں کو مسلح افراد نے کنٹرول میں لیکر وہاں موجود تین گاڑیاں، ایل ایم جی اور مزید چار اسلحہ ضبط کرلیا تاہم اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔
Two personnel and Four state agents killed, several injured in four operations: Major Gwahram Baloch
Balochistan Liberation Front fighters targeted an occupying army security post with an IED at Dokani Cross in the Shadi Kour area of Pasni on August 30, 2026. The fighters had planted the bomb inside the military post, as soldiers entered the post, the bomb detonated, killing one soldier on the spot and injuring another.
In another operation, BLF fighters simultaneously attacked three different camps/bases of state-backed death squad head Shafiq Mengal, in the Tutak area of Khuzdar on August 28, 2026. As a result, four death-squad personnel present at the camp were killed , while one was captured alive by our fighters and being interrogated by the organization. This camp is the same center and torture cell from which the bodies of 170 forcefully missing Baloch people were recovered in mass graves in 2014.
In another operation on August 27, 2026, BLF fighters carried out a sniper attack on an occupying army security checkpoint at Lagar Koh in the Kachkki area of Nushki. The targeted attack killed one soldier on the spot.
In another operation on August 25, 2026, BLF fighters targeted the office of the DIG Police, Rakhshan, located in the center of Kharan city, with a hand-grenade attack. The grenade landed inside the office, injuring personnel and inflicting financial damage.
The Balochistan Liberation Front claims responsibility for all casualties and financial losses inflicted on the occupying army and death squads in these operations against the occupying army, agents of military-affiliated Shafiq Mengal, and the police.
Major Gwahram Baloch
Spokesperson, Balochistan Liberation Front
31 August 2026
Ref. No. BLF/August2026/0000102
4 کارروائیوں میں 2 فوجی اہلکار اور 4 ریاستی آلہ کار ہلاک، متعدد زخمی: میجر گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 30 اگست 2026 کو پسنی کے علاقے شادی کور میں دوکانی کراس کے مقام پر قابض فوج کے ایک حفاظتی مورچے کو آئی ای ڈی بم سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے فوجی مورچے میں بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی فوجی اہلکار مورچے میں داخل ہوئے بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 1 فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔
ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 28 اگست 2026 کو خضدار کے علاقے توتک میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کے تین مخلتف کیمپ و کوٹ پر بیک وقت حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں وہاں موجود ڈیتھ اسکواڈ کے 4 کارندے ہلاک, جبکہ 1 کارندے کو سرمچاروں نے زندہ گرفتار کر لیا جو تنظیم کی تحویل میں ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ کیمپ شفیق مینگل کا وہی ٹارچر سیل اور مرکز ہے جہاں سے 2014 میں 170 سے زائد لاپتہ بلوچوں کی اجتماعی قبریں اور لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
ایک اور کارروائی میں 27 اگست 2026 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے کچکّی میں لاگر کوہ کے مقام پر قائم قابض فوج کی سیکیورٹی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔ ہدف بنا کر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں 1 فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ایک اور کارروائی میں 25 اگست 2026 کو سرمچاروں نے خاران شہر کے وسط میں قائم ڈی آئی جی پولیس، رخشان کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دستی بم دفتر کے اندر جا گرا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد اہلکاروں زخمی ہوئے اور دشمن کو مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ قابض پاکستانی فوج، اور فوجی آلہ کار شفیق مینگل کے کیمپ و کارندوں، اور پولیس کے خلاف ان تمام کارروائیوں میں قابض فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
میجر گہرام بلوچ
ترجمان: بلوچستان لبریشن فرنٹ
31 اگست 2026
Ref. No. BLF/August2026/000102
Operation Mashkel, held full control of the city, seizure of police and customs stations and checkpoints, attack on FC main camp, 3 quadcopters and 1 surveillance drone destroyed, 25+ security personnel killed, several wounded, attack on military reinforcements and weapons seized: Major Gwahram Baloch
Balochistan Liberation Front fighters launched an organized, coordinated, multi-pronged guerrilla operation on Mashkel city at exactly 3:30 pm on August 29, 2026. To seize control of the city, fighters were divided into six units that took up positions and simultaneously struck their designated targets, encircling the entire city.
In phase one Fighters first sealed all entry and exit routes to the city and began snap-checking. One unit took full control of the Customs police station, detaining all personnel present. The station was set on fire along with its records, and a Customs vehicle was seized. Detained personnel were later released unharmed. When army reinforcements attempted to advance on this position, alerted fighters attacked them, killing 4 security personnel on the spot and wounding 2, forcing the enemy to retreat.
In phase two our Fighters attacked and successfully seized the police station, arresting all personnel present. After seizing all weapons and equipment found there, fighters burned the station along with official records. In line with the organization’s rules of engagement, all arrested personnel were given safe passage. Fighters then took up positions inside the station and began an attack on the Frontier Corps main camp, shooting down one army quadcopter mid-air. Panicked security forces fired several mortar rounds that landed in surrounding civilian areas.
In phase three BLF sarmachars took positions near the main gate of the FC camp in Mashkel and attacked it. Two security checkpoints near the camp gate were destroyed using LMGs, rocket launchers, and grenade launchers, killing 5 FC personnel and wounding several others. Near Commissioner House, three FC vehicles, including an armored vehicle, attempted to encircle the fighters but were repelled by a timely counterattack, killing 3 more FC personnel and wounding 4.
In phase four another unit attacked the FC camp from a different direction using rockets, grenade launchers, and automatic weapons, destroying two more enemy checkpoints. Fighters directly assaulted barracks and quarters inside the camp, killing 6 FC personnel and wounding several others. During the engagement , one quadcopter and one advanced surveillance drone conducting aerial surveillance were also destroyed. Another unit surrounded a second army camp in Mashkel and destroyed two of its bunkers with rockets and heavy weapons, killing 4 more personnel and wounding several, while shooting down another quadcopter. These successive attacks confined the enemy to their barracks.
In phase 5 a sixth unit already positioned on the highway ambushed a military convoy heading from BuzKohi camp toward Mashkel as reinforcements, at Ladgasht. The attack killed 3 army personnel and wounded 3, while the remaining vehicles fled back toward Buzkohi.
The Balochistan Liberation Front views the Baloch national liberation struggle not merely as a matter of land or resources, but as a question of achieving Baloch national freedom, protecting national identity, and safeguarding human dignity. The objective of this multi-phase guerrilla operation in a historically significant city like Mashkel was not only to demonstrate military superiority but to openly undermine the Pakistani state’s colonial authority and the occupying army’s military pride.
By these operations, BLF demonstrate that state authority in Baloch territory is rapidly eroding, and vows to continue tightening pressure on the state and its allies until complete independence is achieved. All fighters and units involved in this multi-phase operation returned safely to their safe bases.
Major Gwahram Baloch
Spokesperson, Balochistan Liberation Front
30 August 2026
Ref. No. BLF/August2026/000101
بلوچستان کے شہروں میں بی ایل ایف کی یہ کامیاب اور منظم کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بلوچ سر زمین پر قابض ریاست کی عملداری تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ بی ایل ایف یہ عزم دہراتی ہے کہ وطن کی مکمل آزادی تک قابض ریاست اور اس کے تمام آلہ کاروں پر زمین اسی طرح تنگ کی جائے گی۔ اس تاریخی معرکے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد، ہمارے تمام سرمچار اور دستے طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
میجر گہرام بلوچ
ترجمان، بلوچستان لبریشن فرنٹ
30 اگست 2026
Ref. No. BLF/August2026/000101
آپریشن ماشکیل، شہر پر مکمل کنٹرول، پولیس و کسٹم تھانوں اور چوکیوں پر قبضہ، ایف سی کے مرکزی کیمپ پر حملہ، 3 کواڈ کاپٹر اور 1 سرویلینس ڈرون تباہ، 25 سے زائد عسکری اہلکار ہلاک، متعدد زخمی، فوجی کُمک پر حملہ اور اسلحہ ضبط: میجر گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 29 اگست 2026 کو دن کے ٹھیک ساڑھے تین بجے ماشکیل شہر پر ایک منظم، مربوط اور ہمہ جہتی گوریلا کاروائی کا آغاز کیا۔ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرمچاروں کو چھ دستوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جنہوں نے پوزیشنیں سنبھال کر بیک وقت اپنے اپنے طے شدہ اہداف پر حملہ کرکے پورے شہر کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں سرمچاروں نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کا عمل شروع کیا۔ اس دوران سرمچاروں کے ایک دستے نے کسٹم تھانے کو مکمل اپنے قبضے میں لے کر وہاں موجود تمام اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ تھانے کو ریکارڈز سمیت نذرِ آتش کر دیا گیا اور کسٹم کی ایک گاڑی تنظیمی تحویل میں لے لی گئی۔ حراست میں لیے گئے اہلکاروں کو بعد ازاں باحفاظت رہا کر دیا گیا۔ ناکہ بندی کے دوران جب قابض فوج کی کُمک نے اسی مقام پر پیش قدمی کی کوشش کی تو پہلے سے مستعد سرمچاروں نے ان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، جس کے بعد دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔
دوسرے مرحلے میں سرمچاروں نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے کامیابی سے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود تمام اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ تھانے میں موجود تمام اسلحہ اور حربی سامان کو اپنے تحویل میں لینے کے بعد سرمچاروں نے تھانے کو سرکاری ریکارڈز سمیت جلادیا۔ تنظیم کی جنگی اصولوں اور بلوچیت کے تحت تمام گرفتار اہلکاروں کو باعزت محفوظ راستہ دیا گیا۔ اس کے بعد سرمچاروں نے تھانے میں خود پوزیشنیں سنبھال کر فرنٹیئر کور (ایف سی) کے مرکزی کیمپ پر حملہ شروع کر دیا۔ اس دوران فوج کے ایک کواڈ کاپٹر کو سرمچاروں نے فضا میں ہی نشانہ بنا کر مار گرایا۔ قابض فوج نے بوکھلاہٹ میں کئی مارٹر گولے فائر کیے جو اطراف کی شہری آبادی پر گر گئے۔
تیسرے مرحلے میں سرمچاروں نے ماشکیل میں فرنٹیئر کو ر (ایف سی) کے مرکزی کیمپ کے مرکزی گیٹ کے قریب پوزیشنیں سنبھال کر حملہ کیا۔ کیمپ کے گیٹ کے قریب واقع دو سیکیورٹی چوکیوں کو سرمچاروں نے ایل ایم جی، راکٹ لانچرز اور گرنیڈ لانچرز سے تباہ کر دیا، جس سے ایف سی کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ادھر کمشنر ہاؤس کے قریب ایف سی کی ایک بکتر بند گاڑی سمیت تین گاڑیوں نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جسے ہمارے مستعد دستوں نے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا کر پسپا کر دیا۔ اس معرکے میں ایف سی کے مزید 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
چوتھے مرحلے میں سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ایف سی کیمپ پر دوسری سمت سے راکٹوں، گرنیڈ لانچرز اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دشمن کی دو مزید چوکیاں تباہ ہو گئیں اور سرمچار براہِ راست کیمپ کے اندر بیرکوں اور کوارٹرز پر حملہ آور ہوئے، جس سے ایف سی کے 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کارروائی کے دوران سرمچاروں نے فضا میں نگرانی کرنے والے فوج کے ایک کواڈ کاپٹر اور ایک جدید سرویلینس ڈرون کو بھی نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ماشکیل میں قائم قابض فوج کے دوسرے کیمپ کو گھیر کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے اس کے دو مورچے تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ قابض فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا گیا۔ سرمچاروں کے اس پے در پے حملوں نے دشمن کو ان کے بیرکوں میں محصور کر کے رکھ دیا۔
پانچویں مرحلے میں شاہراہ پر پہلے سے موجود سرمچاروں کے چھٹے دستے نے کمک کی غرض سے بزکوہی کیمپ سے ماشکیل کی طرف روانہ قابض فوج کے قافلہ پر لدگشت کے مقام پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے میں فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، جبکہ باقی گاڑیاں خوف کے مارے واپس بزکوہی کی طرف بھاگ گئیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچ قومی تحریکِ آزادی کو محض زمین یا وسائل کا معاملہ نہیں سمجھتی، بلکہ یہ بلوچستان کی سر زمین پر بلوچ قومی آزادی کے حصول، قومی شناخت اور انسانی وقار کے تحفظ جیسے اعلیٰ قومی مقاصد کا مسئلہ ہے۔ ماشکیل جیسے اہم اور تاریخی شہر میں ہونے والے اس ہمہ جہتی و کثیر المراحلی گوریلا آپریشن کا مقصد صرف عسکری برتری ثابت کرنا نہیں تھا، بلکہ پاکستانی ریاست کی نوآبادیاتی عمل داری اور قابض فوج کے عسکری غرور کو سرِعام خاک میں ملانا تھا۔
آج صبع دس بجے شادی کور میں دوکانی کراس میں فورسز کے پکٹ مورچے میں بم دھماکہ ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات
اطلاعات کے یہ واقعہ آج صبع اس وقت پیش آیا جب فورسز کے اہلکار اپنے قافلے کو پکٹ دینے کے لئے مورچے میں پہنچے جہاں پہلے سے رکھے بارودی سرنگ سے ٹکراگئے۔ جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔۔
پاکستانی کسٹم کا کیمپ بی ایل ایف کے جنگجوؤں کے حملے میں مکمل طور پر تباہ، حملہ آور وہاں موجود سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
#بلوچستان
https://x.com/sobainblch/status/2093691555282407569?s=52
