ISLAM WITH EMAN
前往频道在 Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
显示更多1 278
订阅者
无数据24 小时
-27 天
-1430 天
帖子存档
1 278
🎅نااہل، نامعقول، چھوٹی سوچ 🎅
ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛
"معاف کیجئے جناب،
میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں،
کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟"
آدمی: "جی بالکل."
عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے،
کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟"
آدمی: "نہیں۔"
اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے۔
دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟"
آدمی: "نہیں۔"
اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا:
"اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟"
آدمی: "نہیں۔"
عورت: (غصے سے) تم ایک نہایت "خود غرض اور بے حس" آدمی ہو، جس کو خواتین کا، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے۔"
یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔
پاس کھڑا دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا، اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا۔؟
تو اس آدمی نے جواب دیا:
"یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے،
اگر یہ مجھ سے سیٹ نا چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ۔۔۔
میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!!
😂😂🤡😂😂
🔘 ھمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں۔
پاکستان میں چولوں کی کمی نہیں ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔
http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 278
🔷 قوت مدافعت بڑھانے والی 15 غذائیں 🔷
قوت مدافعت (immune) بڑھانے میں غذاؤں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ کچھ اہم غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے فوراً قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کسی بھی بیماری کو مات دینا چاہتے ہیں تو اسکے لئے قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر جسم میں قوت مدافعت ہو تو کوئی بھی بیماری اور انفیکشن آسانی سے آپ پر حملہ آور نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ فوری طور پر قوت مدافعت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو اپنی غذا میں ان چیزوں جیسے حل پذیر فائبر اور گہرے پتوں اور رنگوں والی سبزیوں وغیرہ کا استعمال آج ہی سے شروع کر دیں۔
1۔ یخنی
یخنی قوت مدافعت میں فوری طور پر اضافہ کرتی ہے۔ کمزور افراد کی فوری صحتیابی کے لئے یخنی بہترین آپشن ہے۔ دیسی مرغی یا مٹن کی یخنی ہڈیوں کی مضبوطی اور طاقت کا سبب بنتی ہے۔
2۔ دہی
دہی قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے کا فوری اور سستا ذریعہ ہے۔ مختلف پھلوں کے ملاپ سے آپ اسکی افادیت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی اور جسم کی قدرتی حفاظت کا خزانہ ہے۔
3۔ بادام
وٹامن ای صحت مند مدافعتی نظام کی کلید ہے اور بادام اس سے لبریز ہے۔ اگر روز مرہ کی بنیاد پر اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو اسمیں موجود وٹامنز اور صحت بخش فیٹ آپکی جسمانی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
4۔ لہسن
لہسن دنیا کے تقریباً تمام ہی کھانوں کا حصہ ہے۔ کھانوں میں اسکا ہونا آپ کی صحت کی ضمانت ہے۔ قوت مدافعت میں اضافے کی خاصیت کے ساتھ ساتھ اسمیں مختلف طرح کے انفیکشن سے بچانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
5۔ ادرک
ادرک کے فوائد تو جانے مانے ہیں۔ اسکا استعمال ہی صحت کی ضمانت ہے۔ مختلف بیماریاں، سوزش، درد، کولیسٹرول کو کم کرنے میں اسکا کوئی ثانی نہیں۔ کھانوں اور قہوہ میں ادرک کا استعمال فوائد کا ذخیرہ ہوتا ہے۔
6۔ پالک
پالک وٹامن سی، اے، بیٹاکیروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتی ہے۔ لیکن زیادہ دیر پکانے کی بجائے کم پکائی جائے تو اسکی غذائی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔
7۔ بروکلی
بروکلی وٹامن اور منرل جیسے وٹامن سی، ای اور اے، دیگر اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کا خزانہ ہونے کی وجہ سے سپر فوڈ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اسے اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ عام طور پر اب یہ سبزی مارکیٹ میں آرام سے دستیاب بھی ہے۔
8۔ ہلدی
برسوں سے آزمودہ ہلدی طب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات کے باعث صحت کے بہت سے مسائل فوری طور پر حل کرنے یہانتک کہ کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
9۔ سٹرس فروٹ
تمام سٹرس فروٹ جیسے چکوترا، لیموں، مالٹا، مٹھا اور سنترہ وغیرہ وٹامن سی سے لبریز ہیں اور انفیکشن سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر آپکی وٹامن سی کی ضرورت کو بخوبی پورا کرتے ہیں۔
10۔ کھجور
برسوں سے توانائی کی بحالی کیلئے کھجور کی اہمیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ روزانہ اگر کھجور کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو بیماریاں خود بخود ہی آپ سے دور ہو جائیں گی۔
11۔ کیوی
کیوی غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کے باعث جسم کے باقی حصوں کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسمیں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے کے لئے خون میں سفید خلیات میں اضافہ کرتا ہے۔
12۔ پپیتا
پپیتا پوٹاشیم، وٹامن بی، فولیٹ کی مناسب مقدار کے ساتھ دن بھر کی وٹامن سی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ نظام ہضم کی درستگی کے ساتھ دافع سوزش خصوصیات رکھتا ہے۔
13۔ گرین ٹی
بلیک ٹی کی بنسبت گرین ٹی میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو امیونٹی کو بوسٹ کرتے ہیں۔ امینو ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
14۔ سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کے بیج فاسفورس، میگنیشیم، وٹامن بی6 اور وٹامن ای کا خزانہ ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام کو ریگولیٹ کرنے میں اہم ہیں۔ ایک دن میں صرف دو چمچ سورج مکھی کے بیجوں سے ہی آپ اپنی وٹامن کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
15۔ انجیر
انجیر قوت مدافعت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دل کو فرحت بخشتا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ جسم کو صحت بخشتا ہے۔ ساری خصوصیات کے ساتھ ساتھ خون میں اضافہ کرتا ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4533
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 دانت درد کا علاج 🔷
🔹 اکسیر داڑھ درد
جب دانت یا داڑھ کا درد اٹھتا ہے تو توبہ توبہ۔
صرف پانچ منٹ میں داڑھ درد جیسی کربناک تکلیف کو انشاء اللہ العزیز فوری اور شرطیہ چھٹی۔۔۔
ھوالشافی: تازہ پودینہ کے پتے مٹھی بھر ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان کر دو عدد لیموں کا رس مکس کر کے کلیاں کریں.. ایلوپیتھی انسڈ.. سن فلیک.. لنکوسین.. آگمنٹن.. ڈیکلوران انجکشن سے کئی گنا تیز ترین رزلٹ۔ ان شاءاللہ درد دوبارہ نہ ہوگا مستقل جاری رکھیں.
🔹 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔
🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 دانت کی درد
ایک چائے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ پسی ہوئی دارچینی ملا کر دانت برش کریں یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔
🔹 دانت کا درد ختم کرنے کیلئے
لہسن کا پانی نکال لیجئے اور اسے داڑھ یا دانت پر روئی کے پھاہے میں بھگو کر لگائیے اور منہ کو کھلا چھوڑ دیجئے۔ مواد نکل جائے گا اور درد ختم ہو جائے گا۔
🔹 دانت درد
دانت یا داڑھ میں اگر درد ہو تو روغن لونگ روئی سے لگا کر متاثرہ مقام پر لگائیں۔
دانت میں اگر کھوڑ ھے تو ابتدائی حالت میں تو آئل، لونگ دارڈھ میں رکھنا یا اس طرح کے اور بھی طریقہ کار سے یہ درد رک جاتا ھے پھر عرصہ بعد ہوتا ھے، پھر اس طرح کرنے سے درد رک جاتا ھے، مگر اگر یہ کھوڑ بڑھ گیا ھے تو پھر اس داڑھ کو بھروانا پڑتا ھے۔ اس کے بغیر اس درد کا کوئی حل نہیں، کوئی لونگ آئل یا دیسی نسخے کام نہیں کریں گے۔
ہاں رات کو اگر درد ہو تو لونگ آئل یا لونگ دانت میں رکھنے سے درد کو اتنی مہلت مل جائے گی کی صبح ہوتے ہی ڈینٹسٹ کے پاس چلے جائیں۔
دانت کے درد پر لونگ کا آئل استعمال کرنے کے لئے ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسے داڑھ میں کھوڑ والی جگہ پر لگائیں اور اسے منہ کے اندر جلد پر نہ لگنے دیں ورنہ جلد جل جائے گی۔ اگر مرد حضرات اس پر عمل کریں تو فوراً منہ ترش ہو جائے گا جس پر منہ کو واپس اپنی حالت میں لانے کے لئے نمک پانی میں ڈال کر قلی کریں.
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5252

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 چہاﺭ ﻗﻞ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺍﺋﺪ 🔷
ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ "ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﯿﻠﮧ ﻭ ﻣﮑﺮ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﺮ ﺁﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ ﻓﻮﺭﯼ ﺑﻌﺪ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻗﻞ ﭘﯿﺸﺘﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮨﻢ ﮐﻼﻡ ﮨﻮﮞ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﯿﮟ:
1 - ﻗﻞ ﯾﺎ ﺍﯾﮭﺎ ﺍﻟﮑﺎﻓﺮﻭﻥ،
2 - ﻗﻞ ﮬﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺃﺣﺪ،
3 - ﻗﻞ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺮﺏ ﺍلفلق،
4 - ﻗﻞ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺮﺏ ﺍﻟﻨﺎﺱ-
📚 ﻧﻮﺍﮰ ﺻﺎﻟﺤﯿﻦ، ﺻﻔﺤﮧ 19۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5244
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 دانت درد کا علاج 🔷
🔹 اکسیر داڑھ درد
جب دانت یا داڑھ کا درد اٹھتا ہے تو توبہ توبہ۔
صرف پانچ منٹ میں داڑھ درد جیسی کربناک تکلیف کو انشاء اللہ العزیز فوری اور شرطیہ چھٹی۔۔۔
ھوالشافی: تازہ پودینہ کے پتے مٹھی بھر ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان کر دو عدد لیموں کا رس مکس کر کے کلیاں کریں.. ایلوپیتھی انسڈ.. سن فلیک.. لنکوسین.. آگمنٹن.. ڈیکلوران انجکشن سے کئی گنا تیز ترین رزلٹ۔ ان شاءاللہ درد دوبارہ نہ ہوگا مستقل جاری رکھیں.
🔹 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔
🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 دانت کی درد
ایک چائے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ پسی ہوئی دارچینی ملا کر دانت برش کریں یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔
🔹 دانت کا درد ختم کرنے کیلئے
لہسن کا پانی نکال لیجئے اور اسے داڑھ یا دانت پر روئی کے پھاہے میں بھگو کر لگائیے اور منہ کو کھلا چھوڑ دیجئے۔ مواد نکل جائے گا اور درد ختم ہو جائے گا۔
🔹 دانت درد
دانت یا داڑھ میں اگر درد ہو تو روغن لونگ روئی سے لگا کر متاثرہ مقام پر لگائیں۔
دانت میں اگر کھوڑ ھے تو ابتدائی حالت میں تو آئل، لونگ دارڈھ میں رکھنا یا اس طرح کے اور بھی طریقہ کار سے یہ درد رک جاتا ھے پھر عرصہ بعد ہوتا ھے، پھر اس طرح کرنے سے درد رک جاتا ھے، مگر اگر یہ کھوڑ بڑھ گیا ھے تو پھر اس داڑھ کو بھروانا پڑتا ھے۔ اس کے بغیر اس درد کا کوئی حل نہیں، کوئی لونگ آئل یا دیسی نسخے کام نہیں کریں گے۔
ہاں رات کو اگر درد ہو تو لونگ آئل یا لونگ دانت میں رکھنے سے درد کو اتنی مہلت مل جائے گی کی صبح ہوتے ہی ڈینٹسٹ کے پاس چلے جائیں۔
دانت کے درد پر لونگ کا آئل استعمال کرنے کے لئے ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسے داڑھ میں کھوڑ والی جگہ پر لگائیں اور اسے منہ کے اندر جلد پر نہ لگنے دیں ورنہ جلد جل جائے گی۔ اگر مرد حضرات اس پر عمل کریں تو فوراً منہ ترش ہو جائے گا جس پر منہ کو واپس اپنی حالت میں لانے کے لئے نمک پانی میں ڈال کر قلی کریں.
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 رب کی عطا 🔷
مٹی کے برتنوں سے اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں تک اور پھر کینسر کے خوف سے دوبارہ مٹی کے برتنوں تک آجانا،
انگوٹھا چھاپی سے پڑھ لکھ کر دستخطوں (Signatures) پر اور پھر آخرکار انگوٹھا چھاپی (Thumb Scanning) پر آجانا،
پھٹے ہوئے سادہ کپڑوں سے صاف ستھرے اور استری شدہ کپڑوں پر اور پھر فیشن کے نام پر اپنی پینٹیں پھاڑ لینا،
زیادہ مشقت والی زندگی سے گھبرا کر پڑھنا لکھنا اور پھر پی ایچ ڈی کرکے واکنگ ٹریک (Walking Track) پر پسینے بہانا،
قدرتی غذاؤں سے پراسیس شدہ کھانوں (Canned Food) پر اور پھر بیماریوں سے بچنے کے لئے دوبارہ قدرتی کھانوں (Organic Foods) پر آجانا،
پرانی اور سادہ چیزیں استعمال کر کے ناپائیدار برانڈڈ (Branded) آئٹمز پر اور آخر کار جی بھر جانے پر پھر (Antiques) پر اِترانا،
بچوں کو جراثیم سے ڈرا کر مٹی میں کھیلنے سے روکنا اور ہوش آنے پر دوبارہ قوتِ مدافعت (Immunity) بڑھانے کے نام پر مٹی سے کھیلانا۔
اسکی اگر آسان سی تشریح کریں تو یہ بنے گی کہ ٹیکنالوجی نے صرف یہ ثابت کیا ہے کہ مغرب نے ہمیں جو دیا اس سے بہتر وہ تھا جو ہمارے دین نے اور ہمارے رب نے ہمیں پہلے سے دے رکھا تھا....!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 میری ماں 🔷
#مدرز_ڈے_بہت_بہت_مبارک_ہو۔
پروردیگار عالم نے اپنی اس دنیا میں انسان کو ہر طرح کی نعمات سے نوازا۔ دنیا کی ہر چیز حضرت انسان کے لیے بنائی مگر اشرف المخلوقات کو اپنے لیے بنایا۔
نوازی جانے والی نعمات میں عظیم نعمت ماں کی صورت میں عنایت فرماۂی مگر ماں جیسی نعمت کا کوئی نعم البدل کسی چیز کو قرار نہ دیا۔ ماں ایک منفرد نعمت ہے کہ جس کی مثال کسی چیز سے نہیں دی جا سکتی۔
ہر ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ کوئی قید نہیں ہے کہ ماں انسان کی ہو یا حیوان کی، چرند کی ہو یا پرند کی۔ ماں ماں ہوتی ہے۔
خوش نصیب ہیں وہ لوگ کہ جن کی ماں زندہ ہے اور وہ خدمت جیسی نیکی سے مالا مال ہیں۔ اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے میری ماں کو کہ جنھوں نے ہمیں بڑے پیار و محبت سے پالا اور ولاۓ اہلبیتؑ ہماری گھٹی میں پلائی، ماں کے ساتھ گزارا ہوا ایک ایک لمحہ آج خواب کی مانند لگ رہا ہے۔
حرمتِ لفظ و معانی کی علمداری کی
میں نے کب راہِ محبت میں ریاکاری کی
عمر بھر ماں کی نصیحت پہ زمانے میں اسد
فاطمہ زہرا کے بچوں سے وفاداری کی
ایک سورہ فاتحہ کی گزارش ہے میری ماں کے لیے۔ اللہ پاک آپ کے مرحومین کی بخشش فرمائے۔ خداوند متعال حیات ماؤں کو دراز زندگی عطا فرمائے اور جو مائیں اس دنیا سے جا چکی ہیں ان کو بیبی فاطمہ زھراء سلام الله عليها کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمين
https://t.me/islamwitheman/5239
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 دار چینی 🔷
■ دار چینی کے فائدے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دار چینی کا روزمرہ کے کھانوں میں استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دارچینی کا استعمال کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں اور شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے۔ شہد کے ساتھ کھانے سے قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ دارچینی کو کھانے میں شامل کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے اور یہ کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔
دار چینی جسے ہندی میں دال چینی اور انگریزی میں سینامول کہتے ہیں، ماہیت کے اعتبار سے ایک درخت کی چھال ہے جس کی رنگت سرخی مائل زرد یا ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ ذائقہ قدرے شیریں تلخی لیے ہوتا ہے۔ اس کی کاشت زیادہ تر سری لنکا، ہندوستان اور چین میں کی جاتی ہے اور جزائر شرق الہند میں خود رو ہوتا ہے۔ دار چینی اقسام کے اعتبار سے تین قسم کی ہوتی ہے جو حجم اور رنگت میں مختلف ہے۔ ہمارے ہاں استعمال ہونے والی چین اور سری لنکا کی دارچینی سب سے عمدہ اور خوشبودار ہوتی ہے۔ اطباءنے اس کا مزاج گرم خشک درجہ دوم بتایا ہے۔
جدید طبی سائنسی تحقیق نے بھی اس کی کاسر ریاح صلاحیت کو بہت اہمیت دی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں شامل فراری تیل انتہائی لطیف اجزاء کا مرکب ہوتا ہے جو جلد جزو بدن بن جاتا ہے۔ یہ اجزا معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہو کر ریح کے اخراج کا سبب بنتے ہیں جس سے معدے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے اسہال اور پیچش میں اس کا فائدہ تسلیم کیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں جو دار چینی استعمال ہوتی ہے اس میں ٹے نین کا جزو بہت کم ہوتا ہے اس لیے یہ کاسر ریاح تو ہے مگر قابض نہیں ہے۔
🔹 مقدار خوراک
دار چینی کی مقدار خوراک ایک سے دو گرام (پسی ہوئی) ہے۔ اس کے کھانے سے معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہوکر اپنے فراری تیل کے باعث جلد جزو بدن بنتی ہے۔
🔹 بدہضمی
کھانے کا صحیح طور پر ہضم نہ ہونا، پیٹ پھولنا، ریاحوں کا بھر جانا یا بھوک صحیح طور پر نہ لگنا ایسی صورتوں میں روغن دار چینی کے تین سے پانچ قطرے شکر میں ملا کر نیم گرم پانی سے دینا مفید ہوتا ہے۔
🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 دودھ ہضم نہ ہونا
بعض لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا اور لوگ اس کو بادی ہونے اور ریاح کی شکایت کرتے ہیں۔ ایسے حضرات اگر ایک لیٹر دودھ میں دار چینی 3 گرام کا سفوف ملا کر اسے جوش دے کر پئیں تو اس سے نہ صرف دودھ ہضم ہوگا بلکہ قوت ہضم بھی بڑھے گی۔
🔹 دمہ اور کھانسی
جن لوگوں کو کھانسی اور دمے کی شکایت ہو وہ دارچینی (ایک گرام) پیس کر شہد (دو چمچے) کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔
🔹 کاسر ریاح
ریاحوں کے اخراج کیلئے دارچینی کا جواب نہیں۔ ایسی صورت میں دارچینی منہ میں رکھ کر چبائی جائے اور سالن میں استعمال کی جائے۔
🔹 الرجی کا نزلہ زکام
ماحولیاتی آلودگی خصوصاً فضائی آلودگی کی وجہ سے نزلہ زکام اور چھینکیں آنے کا عارضہ عام ہو گیا ہے۔ بعض لوگوں کے صبح ہوتے ہی ناک سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے ان کیلئے یہ نسخہ بہت مفید ہوتا ہے:
”برگ بنفشہ چھ گرام، تخم میتھی چھ گرام اور دارچینی تین گرام پیس کر آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ پندرہ بیس دن تک پینا چاہیے۔
🔹 سفوف ہاضم و مقوی معدہ
دارچینی، سونٹھ، دانہ الائچی خورد ہم وزن پیس کر قبل غذا ایک سے تین گرام تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے نظام ہضم کی اصلاح ہوگی اور معدہ بھی مضبوط ہوگا۔
🔹 حاملہ خواتین کیلئے
ولادت کے بالکل قریبی دور میں دار چینی اور سہاگہ ہم وزن پیس کر صبح و شام تین تین گرام تازہ پانی کے ساتھ دینے سے زچگی آسانی سے ہوتی ہے۔
🔹 بواسیر
بواسیر میں دارچینی کا ضماد (لیپ) لگانا مفید ہے۔
🔹 ہچکی
دارچینی مصطلگی کے ساتھ ملا کر جوش دے کر پینے سے ہچکی کو فائدہ ہوتا ہے۔
🔹 سردی کا درد سر
پیشانی پر دار چینی کا لیپ کرنا مفید ہے۔
🔹 سرطان
مانچسٹر (برطانیہ) کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر جے جے کرنی نے سرطان کے مریضوں کو زیادہ مقدار میں دارچینی کا استعمال کرایا تو اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تاہم ابھی مزید اور حتمی تحقیق کیلئے کام جاری ہے۔
🔹 دارچینی کا عرق
دارچینی کا عرق سریع الاثر ہوتا ہے۔ قوت ہاضمہ کیلئے بہت مفید ہے۔ ریاحوں کو خارج کرتا ہے۔ برودت (ٹھنڈک) اور یرقان میں مفید ہوتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔
🔹 دارچینی کا استعمال
دارچینی کا مقررہ مقدار میں استعمال بہت مفید ہوتا ہے البتہ اس کا بکثرت اور دیر تک استعمال مناسب نہیں ہوتا بلکہ یہ متلی، قے اور قبض کا سبب بن جاتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5237
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 اداس نہ ہوں کیونکہ ۔۔۔ 🔷
ایک دن مولانا رومی اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں۔
اس پر مولانا رومی باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:
بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔
جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے۔
وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕