ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 279
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
-27 روز
-1430 روز
آرشیو پست ها
1 279
■ ماہ ذوالقعدہ کی مناسبت سے بھیجی گئی پوسٹیں۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
🔷️ نماز اول اتوار ماہ ذوالقعدہ
https://t.me/islamwitheman/3632
🌹 معصومہ قم سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3635
🌹 مقام و منزلت حضرت فاطمہ معصومہؑ
https://t.me/islamwitheman/3636
🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/3637
🌸 زیارتنامہ معصومۂ قُمؑ
https://t.me/islamwitheman/3638
🌹 امام علی رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3640
🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی امامت
https://t.me/islamwitheman/3641
🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی ازواج و اولاد
https://t.me/islamwitheman/3642
🌷 اخلاق امام رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3643
🌴 ﺍﻣﺎﻡ علی ﺭﺿﺎؑ کے معجزات میں سے
https://t.me/islamwitheman/3644
🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ اور سندھی زبان
https://t.me/islamwitheman/3645
🌸 شیروں کا زندہ ہونا
https://t.me/islamwitheman/3646
🌹 ضامن آھو
https://t.me/islamwitheman/3647
🔷 کرامت امام ﺭﺿﺎؑ
https://t.me/islamwitheman/3648
🔷 کرامت امام رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3650
🔷 کرامت امام علی ﺭﺿﺎؑ
https://t.me/islamwitheman/3651
🌸 امام ﺭﺿﺎؑ کا مجلس برپا کرنا
https://t.me/islamwitheman/3652
🌹 شہادت امام علی رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3656
🌷 امام رضاؑ کا خراسان کا سفر
https://t.me/islamwitheman/3657
🔷 حدیث سلسلة الذھب
https://t.me/islamwitheman/3658
🌹 فضیلتِ زیارتِ امام رضاؑ
https://t.me/islamwitheman/3659
🌹 زیارتنامہ امام علی رضاؑ
https://t.me/islamwitheman/3660
🌹 عید دحوالارض اور اعمال
https://t.me/islamwitheman/3664
🌹 دحوالارض کے دن کی دعا
https://t.me/islamwitheman/3665
🌷 محمد بن ابی بکر
https://t.me/islamwitheman/3666
🔷 ﺍﻣﺎﻡ ﺗﻘﯽؑ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺎﺩﺕ
https://t.me/islamwitheman/3672
🔷 شہادت امام محمد تقی الجوادؑ
https://t.me/islamwitheman/3673
🌹 امام تقیؑ کے بچپن کا ایک واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3674
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 سوشل میڈیا کی برائی 🔷
فرض کریں کہ آپ اپنی قبر میں ہیں اور فرشتے آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ کے پاس 999 نیکیاں ہیں اور 998 برائیاں ہیں۔ تو مبارک ہو آپ جنت میں جا رہے ہیں۔۔۔!
اور آپ بہت خوش ہیں۔
پھر اچانک آپ کے گناہوں کی تعداد 1000 تک پہنچ جاتی ہے اور فرشتہ آپ کو بتاتا ہے کہ کسی نے ابھی ابھی ایک گانا یا فحش ویڈیو جو آپ نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر شیئر کی تھی یا کسی کو سینڈ کی تھی اور اس کی وجہ سے آپ کو گناہ کا بوجھ اٹھانا پڑا اور اب آپ جہنم میں جا رہے ہیں۔
اسے کہتے ہیں گناہ جاریہ ۔۔۔
خدارا ایسے گناہوں سے بچیں تاکہ ہماری آخرت کی منزل آسان ہو ۔۔۔
جزاکم اللہ خیرا ..... اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ.
👆👆👆👆👆
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔
❤️ ڈیجیٹل فاسٹنگ
https://t.me/islamwitheman/5181
🔷 فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5190
🔷 فیسبک پر گندی ویڈیوز بین کریں
https://t.me/islamwitheman/5191
🔷 خفیہ کیمرے
https://t.me/islamwitheman/5218
🔷 فیس بک کی دنیا
https://t.me/islamwitheman/5256
🔷 سوشل میڈیا کی برائی
https://t.me/islamwitheman/5257
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 فیس بک کی دنیا 🔷
فیس بُک کی دنیا ۔ ۔ جو دو نمبر لوگوں یعنی کچرے سے پُر باش ھے وھیں مثبت اندازِ فکر کے حامل ۔ ۔ شاٸستہ مزاج ۔ ۔ اھل علم بھی موجود ھیں جو ھمارے جیسے کم فہم اور کم علم لوگوں میں تلاش حق کی جستجو پیدا کرتے ھیں ۔ ۔ ۔ عمل صالح کی تشویق پیدا کرتے ھیں۔
ان صاحبانِ علم کے حاصلِ مطالعہ سے کسبِ فیض کرنے سے پتہ چلتا ھے کہ۔۔۔
بڑے لوگوں کے حوصلے اور اھداف زندگی بھی بڑے ھوتے ھیں۔ ان کی زندگیوں میں بھی مشکلات اور آزمائشیں آتی ھیں۔ ان کا بڑا پن اس بات میں مضمر ھوتا ھے کہ وہ ان مشکلات سے کیسے نبرد آزما ھوتے ھیں۔ وہ اپنے راستے میں آنے والی مشکلات کی اصل وجوھات ۔ ۔ جزٸیات ۔ ۔ یعنی جملہ حقاٸق کو مدِ نظر رکھتے ھوۓ آگے بڑھتے ھیں، مشکلات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتے ۔ ۔ مشکلات کا حل تلاش کرتے ھیں۔
اسی طرح اقوام بھی اپنی تقدیر بدلنے میں بھر پور اجتماعی کوشش کرتی ھیں۔
سورہ ٕ مبارکہ النجم کی آیت نمبر 39 میں ارشاد قدرت ھے۔۔۔
وَ اَنۡ لَّیۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی۔
اور یہ کہ انسان کو صرف وہی ملتا ہے جس کی وہ سعی کرتا ہے۔
اور سورہ مبارکہ الرعد کی آیت نمبر 11 میں فرمایا۔۔۔
لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَ مِنۡ خَلۡفِہٖ یَحۡفَظُوۡنَہٗ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوۡمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوۡا مَا بِاَنۡفُسِہِمۡ ؕ وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِقَوۡمٍ سُوۡٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَہٗ ۚ وَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّالٍ۔
ہر شخص کے آگے اور پیچھے یکے بعد دیگرے آنے والے پہرے دار ( فرشتے) مقرر ہیں جو بحکم خدا اس کی حفاظت کرتے ہیں، اللہ کسی قوم کا حال یقینا اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے اور جب اللہ کسی قوم کو برے حال سے دوچار کرنے کا ارادہ کر لے تو اس کے ٹلنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار ہوتا ہے۔
اسی فرمان خداوندی کو اقبال نے شعری قالب میں یوں ڈھالا۔۔۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ھو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
جس فرد یا قوم نے
اپنی مشکلات کو سمجھنے کی کبھی کوشش ھی نہ کی ھو۔
جو شخص اپنی ان مشکلات یعنی ۔ ۔ غریبی ۔ ۔ مفلسی ۔ ۔ ناداری ۔ ۔ بیماری ۔ ۔ ذلت و بے توقیری اور جہالت کو ۔ ۔ اپنی تقدیر مان لے ۔ ۔
یعنی اس کی سوچ یہ ھو کہ اللہ نے اس کے مقدر میں یہ سب کچھ لکھ رکھا ھے ۔ ۔ لہذا اسے صرف صبر کرنا ۔ ۔
تو پھر ایسے شخص ۔ ۔ ایسی قوم کو ذلت اور غلامی کی زندگی سے کون بچا سکتا ھے۔
ان کی زندگی کا تو ھدف ھی نہیں۔
یہ اسلام نہیں ھے ۔ ۔ بلکہ مذھب کے نام پہ حکومت کرنے والے استحصالی طبقہ کی سوچ ھے۔
طباٸع خوگرِ ظلم و ستم ھو جاٸیں تو ان کی ترجیحات بدل جاتی ھے۔
پھر لوگ یزید اور حجاج کے مظالم کے جواز کیلیے بھی دلاٸل دینے لگتے ھیں۔
تمیزِ حق و باطل ۔ ۔ حرام و حلال۔ ۔ مٹ جاۓ تو بقول شورش کاشمیری ۔ ۔ لوگ اس بازار میں محلات تعمیر کرتے ھیں اور اس پہ لکھتے ھیں۔۔۔
ھٰذا من فضلِ ربی۔
بس لوٹنے والوں کے اپنے اپنے پیمانے ھیں ۔ ۔
کوٸی ناچنے گانے والی ۔ ۔ اپنے انداز سے کسی ایک فرد کو لوٹتی ھے تو کوٸی اپنے انداز سے پوری قوم کو لوٹتا ھے۔
خاکم بدہن ۔
ھمارے ھاں تو لوٹنے والے کا ایک روپ ۔ ۔ ظلِ سبحانی ۔ ۔ بھی ھے۔
تم باقی سارے جہان کو چھوڑو
مجھے یہ بتلاٶ کہ
کیا تم نے کبھی اندر جھانک کے دیکھا ھے۔
کیا کبھی اپنے ساتھ سچ بولا ھے۔
کہیں ایسا تو نہیں ھوا کہ تم نے مخلوقِ خدا کو اپنی چکنی چپڑی باتوں سے ۔ ۔ بہلا پھسلا کر ۔ ۔ راہ راست سے بھٹکایا ھو ۔ ۔
کیا تم تو ان ڈاکو لٹیروں میں سے نہیں ھو جو بنامِ مذھب و وطن (جمہوریت) غربا و مساکین کو لوٹ کر معزز ۔ ۔ ۔شرفا ٕ ۔ ۔ کہلاتے ھیں؟
کیا تم نے کبھی اپنے قول و فعل سے مخلوق خدا میں عمل صالح کی تشویق پیدا کی ھے؟
تم خود مخلوق خدا کیلیے کتنے منفعت بخش اور فیض رساں ھو؟
کیا تُم نے رضاۓ الہٰی کیلیے اپنے نفس کے خلاف جہاد کرتے کرتے اتنا ملکہ پیدا کر لیا ھے کہ اپنے خلاف سچ سن سکو؟
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔
❤️ ڈیجیٹل فاسٹنگ
https://t.me/islamwitheman/5181
🔷 فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5190
🔷 فیسبک پر گندی ویڈیوز بین کریں
https://t.me/islamwitheman/5191
🔷 خفیہ کیمرے
https://t.me/islamwitheman/5218
🔷 فیس بک کی دنیا
https://t.me/islamwitheman/5256
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🎅نااہل، نامعقول، چھوٹی سوچ 🎅
ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛
"معاف کیجئے جناب،
میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں،
کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟"
آدمی: "جی بالکل."
عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے،
کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟"
آدمی: "نہیں۔"
اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے۔
دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟"
آدمی: "نہیں۔"
اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا:
"اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟"
آدمی: "نہیں۔"
عورت: (غصے سے) تم ایک نہایت "خود غرض اور بے حس" آدمی ہو، جس کو خواتین کا، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے۔"
یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔
پاس کھڑا دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا، اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا۔؟
تو اس آدمی نے جواب دیا:
"یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے،
اگر یہ مجھ سے سیٹ نا چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ۔۔۔
میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!!
😂😂🤡😂😂
🔘 ھمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں۔
پاکستان میں چولوں کی کمی نہیں ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔
http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 279
🔷 قوت مدافعت بڑھانے والی 15 غذائیں 🔷
قوت مدافعت (immune) بڑھانے میں غذاؤں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ کچھ اہم غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے فوراً قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کسی بھی بیماری کو مات دینا چاہتے ہیں تو اسکے لئے قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر جسم میں قوت مدافعت ہو تو کوئی بھی بیماری اور انفیکشن آسانی سے آپ پر حملہ آور نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ فوری طور پر قوت مدافعت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو اپنی غذا میں ان چیزوں جیسے حل پذیر فائبر اور گہرے پتوں اور رنگوں والی سبزیوں وغیرہ کا استعمال آج ہی سے شروع کر دیں۔
1۔ یخنی
یخنی قوت مدافعت میں فوری طور پر اضافہ کرتی ہے۔ کمزور افراد کی فوری صحتیابی کے لئے یخنی بہترین آپشن ہے۔ دیسی مرغی یا مٹن کی یخنی ہڈیوں کی مضبوطی اور طاقت کا سبب بنتی ہے۔
2۔ دہی
دہی قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے کا فوری اور سستا ذریعہ ہے۔ مختلف پھلوں کے ملاپ سے آپ اسکی افادیت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی اور جسم کی قدرتی حفاظت کا خزانہ ہے۔
3۔ بادام
وٹامن ای صحت مند مدافعتی نظام کی کلید ہے اور بادام اس سے لبریز ہے۔ اگر روز مرہ کی بنیاد پر اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو اسمیں موجود وٹامنز اور صحت بخش فیٹ آپکی جسمانی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
4۔ لہسن
لہسن دنیا کے تقریباً تمام ہی کھانوں کا حصہ ہے۔ کھانوں میں اسکا ہونا آپ کی صحت کی ضمانت ہے۔ قوت مدافعت میں اضافے کی خاصیت کے ساتھ ساتھ اسمیں مختلف طرح کے انفیکشن سے بچانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
5۔ ادرک
ادرک کے فوائد تو جانے مانے ہیں۔ اسکا استعمال ہی صحت کی ضمانت ہے۔ مختلف بیماریاں، سوزش، درد، کولیسٹرول کو کم کرنے میں اسکا کوئی ثانی نہیں۔ کھانوں اور قہوہ میں ادرک کا استعمال فوائد کا ذخیرہ ہوتا ہے۔
6۔ پالک
پالک وٹامن سی، اے، بیٹاکیروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتی ہے۔ لیکن زیادہ دیر پکانے کی بجائے کم پکائی جائے تو اسکی غذائی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔
7۔ بروکلی
بروکلی وٹامن اور منرل جیسے وٹامن سی، ای اور اے، دیگر اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کا خزانہ ہونے کی وجہ سے سپر فوڈ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اسے اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ عام طور پر اب یہ سبزی مارکیٹ میں آرام سے دستیاب بھی ہے۔
8۔ ہلدی
برسوں سے آزمودہ ہلدی طب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات کے باعث صحت کے بہت سے مسائل فوری طور پر حل کرنے یہانتک کہ کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
9۔ سٹرس فروٹ
تمام سٹرس فروٹ جیسے چکوترا، لیموں، مالٹا، مٹھا اور سنترہ وغیرہ وٹامن سی سے لبریز ہیں اور انفیکشن سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر آپکی وٹامن سی کی ضرورت کو بخوبی پورا کرتے ہیں۔
10۔ کھجور
برسوں سے توانائی کی بحالی کیلئے کھجور کی اہمیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ روزانہ اگر کھجور کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو بیماریاں خود بخود ہی آپ سے دور ہو جائیں گی۔
11۔ کیوی
کیوی غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کے باعث جسم کے باقی حصوں کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسمیں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے کے لئے خون میں سفید خلیات میں اضافہ کرتا ہے۔
12۔ پپیتا
پپیتا پوٹاشیم، وٹامن بی، فولیٹ کی مناسب مقدار کے ساتھ دن بھر کی وٹامن سی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ نظام ہضم کی درستگی کے ساتھ دافع سوزش خصوصیات رکھتا ہے۔
13۔ گرین ٹی
بلیک ٹی کی بنسبت گرین ٹی میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو امیونٹی کو بوسٹ کرتے ہیں۔ امینو ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
14۔ سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کے بیج فاسفورس، میگنیشیم، وٹامن بی6 اور وٹامن ای کا خزانہ ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام کو ریگولیٹ کرنے میں اہم ہیں۔ ایک دن میں صرف دو چمچ سورج مکھی کے بیجوں سے ہی آپ اپنی وٹامن کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
15۔ انجیر
انجیر قوت مدافعت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دل کو فرحت بخشتا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ جسم کو صحت بخشتا ہے۔ ساری خصوصیات کے ساتھ ساتھ خون میں اضافہ کرتا ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4533
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 دانت درد کا علاج 🔷
🔹 اکسیر داڑھ درد
جب دانت یا داڑھ کا درد اٹھتا ہے تو توبہ توبہ۔
صرف پانچ منٹ میں داڑھ درد جیسی کربناک تکلیف کو انشاء اللہ العزیز فوری اور شرطیہ چھٹی۔۔۔
ھوالشافی: تازہ پودینہ کے پتے مٹھی بھر ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان کر دو عدد لیموں کا رس مکس کر کے کلیاں کریں.. ایلوپیتھی انسڈ.. سن فلیک.. لنکوسین.. آگمنٹن.. ڈیکلوران انجکشن سے کئی گنا تیز ترین رزلٹ۔ ان شاءاللہ درد دوبارہ نہ ہوگا مستقل جاری رکھیں.
🔹 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔
🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 دانت کی درد
ایک چائے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ پسی ہوئی دارچینی ملا کر دانت برش کریں یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔
🔹 دانت کا درد ختم کرنے کیلئے
لہسن کا پانی نکال لیجئے اور اسے داڑھ یا دانت پر روئی کے پھاہے میں بھگو کر لگائیے اور منہ کو کھلا چھوڑ دیجئے۔ مواد نکل جائے گا اور درد ختم ہو جائے گا۔
🔹 دانت درد
دانت یا داڑھ میں اگر درد ہو تو روغن لونگ روئی سے لگا کر متاثرہ مقام پر لگائیں۔
دانت میں اگر کھوڑ ھے تو ابتدائی حالت میں تو آئل، لونگ دارڈھ میں رکھنا یا اس طرح کے اور بھی طریقہ کار سے یہ درد رک جاتا ھے پھر عرصہ بعد ہوتا ھے، پھر اس طرح کرنے سے درد رک جاتا ھے، مگر اگر یہ کھوڑ بڑھ گیا ھے تو پھر اس داڑھ کو بھروانا پڑتا ھے۔ اس کے بغیر اس درد کا کوئی حل نہیں، کوئی لونگ آئل یا دیسی نسخے کام نہیں کریں گے۔
ہاں رات کو اگر درد ہو تو لونگ آئل یا لونگ دانت میں رکھنے سے درد کو اتنی مہلت مل جائے گی کی صبح ہوتے ہی ڈینٹسٹ کے پاس چلے جائیں۔
دانت کے درد پر لونگ کا آئل استعمال کرنے کے لئے ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسے داڑھ میں کھوڑ والی جگہ پر لگائیں اور اسے منہ کے اندر جلد پر نہ لگنے دیں ورنہ جلد جل جائے گی۔ اگر مرد حضرات اس پر عمل کریں تو فوراً منہ ترش ہو جائے گا جس پر منہ کو واپس اپنی حالت میں لانے کے لئے نمک پانی میں ڈال کر قلی کریں.
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5252

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 چہاﺭ ﻗﻞ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺍﺋﺪ 🔷
ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ "ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﯿﻠﮧ ﻭ ﻣﮑﺮ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﺮ ﺁﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ ﻓﻮﺭﯼ ﺑﻌﺪ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻗﻞ ﭘﯿﺸﺘﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮨﻢ ﮐﻼﻡ ﮨﻮﮞ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﯿﮟ:
1 - ﻗﻞ ﯾﺎ ﺍﯾﮭﺎ ﺍﻟﮑﺎﻓﺮﻭﻥ،
2 - ﻗﻞ ﮬﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺃﺣﺪ،
3 - ﻗﻞ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺮﺏ ﺍلفلق،
4 - ﻗﻞ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺮﺏ ﺍﻟﻨﺎﺱ-
📚 ﻧﻮﺍﮰ ﺻﺎﻟﺤﯿﻦ، ﺻﻔﺤﮧ 19۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5244
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 دانت درد کا علاج 🔷
🔹 اکسیر داڑھ درد
جب دانت یا داڑھ کا درد اٹھتا ہے تو توبہ توبہ۔
صرف پانچ منٹ میں داڑھ درد جیسی کربناک تکلیف کو انشاء اللہ العزیز فوری اور شرطیہ چھٹی۔۔۔
ھوالشافی: تازہ پودینہ کے پتے مٹھی بھر ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان کر دو عدد لیموں کا رس مکس کر کے کلیاں کریں.. ایلوپیتھی انسڈ.. سن فلیک.. لنکوسین.. آگمنٹن.. ڈیکلوران انجکشن سے کئی گنا تیز ترین رزلٹ۔ ان شاءاللہ درد دوبارہ نہ ہوگا مستقل جاری رکھیں.
🔹 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔
🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 دانت کی درد
ایک چائے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ پسی ہوئی دارچینی ملا کر دانت برش کریں یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔
🔹 دانت کا درد ختم کرنے کیلئے
لہسن کا پانی نکال لیجئے اور اسے داڑھ یا دانت پر روئی کے پھاہے میں بھگو کر لگائیے اور منہ کو کھلا چھوڑ دیجئے۔ مواد نکل جائے گا اور درد ختم ہو جائے گا۔
🔹 دانت درد
دانت یا داڑھ میں اگر درد ہو تو روغن لونگ روئی سے لگا کر متاثرہ مقام پر لگائیں۔
دانت میں اگر کھوڑ ھے تو ابتدائی حالت میں تو آئل، لونگ دارڈھ میں رکھنا یا اس طرح کے اور بھی طریقہ کار سے یہ درد رک جاتا ھے پھر عرصہ بعد ہوتا ھے، پھر اس طرح کرنے سے درد رک جاتا ھے، مگر اگر یہ کھوڑ بڑھ گیا ھے تو پھر اس داڑھ کو بھروانا پڑتا ھے۔ اس کے بغیر اس درد کا کوئی حل نہیں، کوئی لونگ آئل یا دیسی نسخے کام نہیں کریں گے۔
ہاں رات کو اگر درد ہو تو لونگ آئل یا لونگ دانت میں رکھنے سے درد کو اتنی مہلت مل جائے گی کی صبح ہوتے ہی ڈینٹسٹ کے پاس چلے جائیں۔
دانت کے درد پر لونگ کا آئل استعمال کرنے کے لئے ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسے داڑھ میں کھوڑ والی جگہ پر لگائیں اور اسے منہ کے اندر جلد پر نہ لگنے دیں ورنہ جلد جل جائے گی۔ اگر مرد حضرات اس پر عمل کریں تو فوراً منہ ترش ہو جائے گا جس پر منہ کو واپس اپنی حالت میں لانے کے لئے نمک پانی میں ڈال کر قلی کریں.
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 رب کی عطا 🔷
مٹی کے برتنوں سے اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں تک اور پھر کینسر کے خوف سے دوبارہ مٹی کے برتنوں تک آجانا،
انگوٹھا چھاپی سے پڑھ لکھ کر دستخطوں (Signatures) پر اور پھر آخرکار انگوٹھا چھاپی (Thumb Scanning) پر آجانا،
پھٹے ہوئے سادہ کپڑوں سے صاف ستھرے اور استری شدہ کپڑوں پر اور پھر فیشن کے نام پر اپنی پینٹیں پھاڑ لینا،
زیادہ مشقت والی زندگی سے گھبرا کر پڑھنا لکھنا اور پھر پی ایچ ڈی کرکے واکنگ ٹریک (Walking Track) پر پسینے بہانا،
قدرتی غذاؤں سے پراسیس شدہ کھانوں (Canned Food) پر اور پھر بیماریوں سے بچنے کے لئے دوبارہ قدرتی کھانوں (Organic Foods) پر آجانا،
پرانی اور سادہ چیزیں استعمال کر کے ناپائیدار برانڈڈ (Branded) آئٹمز پر اور آخر کار جی بھر جانے پر پھر (Antiques) پر اِترانا،
بچوں کو جراثیم سے ڈرا کر مٹی میں کھیلنے سے روکنا اور ہوش آنے پر دوبارہ قوتِ مدافعت (Immunity) بڑھانے کے نام پر مٹی سے کھیلانا۔
اسکی اگر آسان سی تشریح کریں تو یہ بنے گی کہ ٹیکنالوجی نے صرف یہ ثابت کیا ہے کہ مغرب نے ہمیں جو دیا اس سے بہتر وہ تھا جو ہمارے دین نے اور ہمارے رب نے ہمیں پہلے سے دے رکھا تھا....!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 میری ماں 🔷
#مدرز_ڈے_بہت_بہت_مبارک_ہو۔
پروردیگار عالم نے اپنی اس دنیا میں انسان کو ہر طرح کی نعمات سے نوازا۔ دنیا کی ہر چیز حضرت انسان کے لیے بنائی مگر اشرف المخلوقات کو اپنے لیے بنایا۔
نوازی جانے والی نعمات میں عظیم نعمت ماں کی صورت میں عنایت فرماۂی مگر ماں جیسی نعمت کا کوئی نعم البدل کسی چیز کو قرار نہ دیا۔ ماں ایک منفرد نعمت ہے کہ جس کی مثال کسی چیز سے نہیں دی جا سکتی۔
ہر ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ کوئی قید نہیں ہے کہ ماں انسان کی ہو یا حیوان کی، چرند کی ہو یا پرند کی۔ ماں ماں ہوتی ہے۔
خوش نصیب ہیں وہ لوگ کہ جن کی ماں زندہ ہے اور وہ خدمت جیسی نیکی سے مالا مال ہیں۔ اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے میری ماں کو کہ جنھوں نے ہمیں بڑے پیار و محبت سے پالا اور ولاۓ اہلبیتؑ ہماری گھٹی میں پلائی، ماں کے ساتھ گزارا ہوا ایک ایک لمحہ آج خواب کی مانند لگ رہا ہے۔
حرمتِ لفظ و معانی کی علمداری کی
میں نے کب راہِ محبت میں ریاکاری کی
عمر بھر ماں کی نصیحت پہ زمانے میں اسد
فاطمہ زہرا کے بچوں سے وفاداری کی
ایک سورہ فاتحہ کی گزارش ہے میری ماں کے لیے۔ اللہ پاک آپ کے مرحومین کی بخشش فرمائے۔ خداوند متعال حیات ماؤں کو دراز زندگی عطا فرمائے اور جو مائیں اس دنیا سے جا چکی ہیں ان کو بیبی فاطمہ زھراء سلام الله عليها کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمين
https://t.me/islamwitheman/5239
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕