ISLAM WITH EMAN
Kanalga Telegram’da o‘tish
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Ko'proq ko'rsatish1 278
Obunachilar
+124 soatlar
-17 kun
-1330 kun
Postlar arxiv
1 279
ایک باپ اپنے چھوٹے بچوں سے کہا کرتا تھا کہ "جب تم بارہ سال کے ہو جاؤ گے تو میں تمہیں ایک خُفیہ بات ...زندگی کے بارے میں بتاؤں گا "
اور پھر ایک دن اُس کا بیٹا بارہ سال کا ہو گیا۔
اُس نے ابا جی سے کہا
آج میں بارہ سال کا ہو گیا ہوں مجھے وہ خُفیہ بات بتائیں"
ابا جی بولے
خفیہ بات یہ ہے کہ۔۔۔۔
گائے دودھ نہیں دیتی
ہیییییییں
بیٹا حیران ھوکر۔۔۔
آپ کیا کہہ رہے ہیں اباجی؟؟؟
گائے دودھ نہیں دیتی؟؟؟؟
ابا جی بولے
ہاں بیٹا گائے دودھ نہیں دیتی،
دودھ گائے سے نکالنا پڑتا ہے،
صبح سویرے اٹھنا پڑتا ہے،
گائے کے سامنے گھاس چارہ ڈالنا پڑنا ہے,
گائے کی دُم باندھنی ہوتی ہے،
گائے کے نیچے دودھ کی بالٹی رکھنی پڑتی ہے، پھر اسٹول پر بیٹھ کر دودھ دوہنا پڑتا ہے
گائے خود سے دودھ نہیں دیتی ناااااا
زندگی صرف سوچنے اور فوراً حاصل کرنے کا نام نہیں ، بلکہ مسلسل جدو جہد اور محنت کرنے کا نام ہے۔۔۔۔۔
سو باتوں کی ایک بات روٹی کھائی نہیں جاتی کھانی پڑتی ہے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷️ ایام البیض
https://t.me/islamwitheman/2996
🔷 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997
🔷 عمل ام داؤد
https://t.me/islamwitheman/4049
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 سال کا سب سے بڑا اور چھوٹا دن 🔷
22جون سے 22 دسمبر تک روزانہ 80 سیکنڈ کے حساب سے دن چھوٹا ہوتا ہے۔
یہاں تک کہ دن 10 گھنٹے اور رات 14 گھنٹے کی ھو جاتی ھے.
اسی طرح 22 دسمبر سے 21 جون تک 45 سیکنڈ کے حساب سے دن بڑا ہوتا ہے۔
یہانتک کہ دن 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹے کی ھو جاتی ھے۔
اس میں حیرانگی کی بات یہ ھے
کہ 23 مارچ اور 23 ستمبر کودن رات بالکل برابر برابر یعنی 12گھنٹے کے ھو جاتے ہیں۔
کروڑوں سالوں سے یہ سلسلہ جاری ھے.
اور کھبی اس میں سیکنڈ کا بھی فرق نہیں آیا۔
لہذا عظیم ترین ھے وہ ذات جس نے یہ کائنات تخلیق کی ... سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 امن و راحت کی قدر 🔷
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کشتی میں سفر کر رہا تھا۔ کشتی میں ایک غلام بھی تھا جو پہلے کبھی سمندر پر نہیں گیا تھا، اور اس کی وجہ سے وہ خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا تھا۔ غلام کی چیخ و پکار سے تمام مسافر پریشان ہو گئے۔
بادشاہ نے غلام کو چپ کرانے کے لئے بہت کوشش کی، مگر وہ مسلسل خوفزدہ رہا۔
ایک عالم شخص نے بادشاہ سے کہا، "اگر آپ مجھے اجازت دیں، تو میں اس کا علاج کروں؟"
بادشاہ نے اجازت دے دی۔
عالم نے غلام کو سمندر میں پھینک دیا، جس پر وہ ڈوبنے لگا اور چیخیں مارنے لگا۔
کچھ دیر بعد عالم نے اسے دوبارہ کشتی میں کھینچ لیا۔
غلام ڈوبنے کے خوف سے چپ ہو گیا اور اب آرام سے بیٹھا رہا۔
عالم نے بادشاہ سے کہا، "جب تک غلام نے خطرہ نہ دیکھا، اسے امن اور راحت کی قدر نہ ہوئی۔"
( شیخ سعدی)
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 صدقہ رزق کی کنجی ہے 🌹
حضرت امام جعفر صادق علیہ اسلام نے اپنے بیٹے محمد سے فرمایا: اے بیٹے ان اخراجات کے علاوہ آپ کے پاس کتنی رقم جمع ہے؟ محمد بولے: چالیس دینار۔
حضرت امام صادق علیہ اسلام نے فرمایا; انہیں باہر نکالئے اور صدقہ کر دیجیے۔
محمد بولے: اس رقم کے علاوہ میرے پاس کچھ بھی نہیں۔
حضرت امام صادق علیہ اسلام نے فرمایا؛ تم انہیں صدقہ کر دو خداوند متعال ضرور ان کا اجر عطا کرے گا اور کیا تم نہیں جانتے ہر چیز کی کوئی کنجی ہوتی ہے اور رزق کی کنجی صدقہ ہے۔ لہذا آپ انہیں صدقہ کردیجیے۔
تو محمد نے وہ دینار صدقہ کر دیئے۔ اس واقعہ کو ابھی دس دن نہیں گزرے تھے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ اسلام کے پاس کہیں سے چالیس ہزار دینار آگئے۔ حضرت امام صادق علیہ اسلام نے فرمایا؛ اے نورِ نظر ہم نے راہِ خدا میں چالیس دینار دیئے تھے تو اب اُس اللہ نے ہمیں چالیس ہزار دینار عطا کر دیئے ہیں۔"
📚 الکافی، ج 4 ص 9، 10۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🔷 صدقہ دینے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/2223
🌺 صدقہ کی پانچ اقسام
https://t.me/islamwitheman/2308
🌸 صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2482
🌷 صدقہ شمار ہونے والے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2552
🔷 اینٹ اچھالنے کی نوبت
https://t.me/islamwitheman/2740
🌷 حقیر سی رقم
https://t.me/islamwitheman/4170
🔷 راہ خدا میں مال خرچ کرنیکا اجر
https://t.me/islamwitheman/5192
🔷 ناشتہ
https://t.me/islamwitheman/5193
🔷 ایک غریب عورت کا صدقہ نکالنا
https://t.me/islamwitheman/5299
🌹 پرندوں کو دانا ڈالنا
https://t.me/islamwitheman/5668
🌹 صدقہ رد بلا ہے
https://t.me/islamwitheman/5693
🌹 صدقہ رزق کی کنجی ہے
https://t.me/islamwitheman/5694
🌹 صدقہ اللہ کے غضب کو بجھاتا ہے
https://t.me/islamwitheman/5708
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 صدقہ رد بلا ہے 🌹
کہا جاتا ہے کہ ایک عورت نے خواب میں دیکھا کہ اس کی ایک قریبی رشتہ دار کو ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا اور وہ فوراً مر گئی۔
یہ خواب دیکھ کر وہ عورت بہت ڈر گئی اور صبح اٹھتے ہی خوف زدہ ہو کر اس رشتہ دار کے گھر پہنچی اور اسے اپنا خواب سنایا۔ اس نے اپنی فکروں کا اظہار کیا اور اسے محتاط رہنے اور اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھنے کی تاکید کی۔
اس خاتون نے اللہ کی رضا کے لیے نذر مانی کہ وہ دو بڑے مینڈھے قربان کرے گی تاکہ خدا اسے اس خوفناک خواب کے اثر سے محفوظ رکھے اور اس کی حفاظت کرے۔
چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔ اسی دن شام کو اس نے دو بڑے مینڈھے ذبح کیے اور اپنے قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو دعوت دی اور ان کے لیے پرتکلف عشائیہ تیار کیا۔
جو گوشت بچا، اسے تقسیم کر دیا یہانتک کہ صرف ایک ران بچی۔
لیکن اس خاتون نے اس گوشت کا ذائقہ نہ چکھا کیونکہ اس کا دل خوف اور بے چینی سے بھرا ہوا تھا۔
حالانکہ وہ لوگوں کے سامنے مسکرا رہی تھی، لیکن اندر سے وہ بے حد فکر مند اور پریشان تھی۔
اس نے ران میں سے گوشت کو روٹی میں لپیٹا اور کھانے کے لیے اپنے منہ کی طرف لے گئی، لیکن اچانک اسے اپنی ایک ضعیف پڑوسن یاد آئی جو بڑھاپے اور کمزوری کی وجہ سے اس دعوت میں شریک نہیں ہو سکی تھی۔
اس نے خود کو ملامت کی اور کہا: "میں اس بوڑھی عورت کو بھول گئی، یہ ران اسی کے لیے ہوگی۔"
چنانچہ وہ خود اس عورت کے پاس گئی اور وہ ران اسے دے دی اور معذرت کی کہ اس کے پاس اور کچھ نہیں بچا تھا۔
بوڑھی عورت اس پر بہت خوش ہوئی، اس نے گوشت کھایا اور ران کی ہڈی پھینک دی۔
رات کو ایک سانپ گوشت اور اس کی خوشبو کی طرف آ گیا اور اس ہڈی پر باقی بچا ہوا گوشت کھانے لگا۔
اتنے میں ہڈی کا ایک ٹکڑا سانپ کے حلق میں پھنس گیا، جس سے وہ بے حد تکلیف میں آ گیا۔
سانپ نے ہڈی کو نکالنے کے لیے اپنا سر زمین پر مارا اور پیچھے کی طرف گھسیٹنے لگا۔
وہ مسلسل کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا اور ہڈی اس کے منہ میں پھنسی رہی۔
صبح کے وقت، اس خاتون کے بچوں نے گھر کے پچھواڑے سے کسی چیز کے ٹکرانے کی آواز سنی اور اپنی والدہ کو بتایا۔
جب وہ باہر نکلی تو دیکھا کہ وہی سانپ پھنسا ہوا تھا اور گھسٹتے ہوئے اس کے گھر تک پہنچ چکا تھا۔
اس نے سانپ کو مار دیا اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے اسے اس بلا سے بچا لیا۔
اس نے اپنے اہلِ خانہ کو واقعہ سنایا اور یہ بات بہت دور تک مشہور ہو گئی۔
لوگ اس کہانی کو بار بار بیان کرتے اور کہتے: "زیادہ صدقہ کرنے سے بلا ٹلتی ہے۔"
حدیثِ مبارکہ:
حضرت ابو مالک اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"بے شک جنت میں ایسے کمرے ہیں جن کا اندر باہر سے اور باہر اندر سے نظر آتا ہے، اللہ نے یہ کمرے ان لوگوں کے لیے تیار کیے ہیں جو لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں، سلام کو عام کرتے ہیں اور رات کے وقت جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں تو نماز پڑھتے ہیں۔"
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5668
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
جب بھی کوئی آپکو ناراض کرے یا تکلیف دے گھڑی کی طرف نگاہ کریں اور دیکھیں کیا ٹائم ہے؟! 🕒
مثال کے طور پر۔۔۔
اگر 9 بج رہے ہیں تو کہیں یا امام جواد (ع) آپ کی خاطر معاف کردیا۔۔۔ 🤍
یہ طریقہ میرے خیال میں آپ کی تکلیف و درد کو کم کرسکتا ہے اور دل کو سکون دے سکتا ہے۔
اور آپ اسی طریقہ سے ہر چیز کے لیے استفادہ کر سکتے ہیں! 😇
مثلا اگر کسی وقت گناہ کا ارادہ ہو تو گھڑی کی طرف نگاہ کریں اور معصوم علیہ السلام کی مدد لیں اور محافظ بنائیں اور اسی طرح مثلا جب بھی دل تنگ ہو تو گھڑی کو دیکھ کر جو بھی وقت ہو رہا ہے، اسی کے مطابق معصوم علیہ السلام سے حالِ دل سنائیں.....
💕💕💞💕💕
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 عورت کو عزت دیں 🔷
گاؤں کے کنوئیں پر ایک خاتون پانی بھر رہی تھی. ایک مسافر طالب علم نے دیکھا تو پیاس کا مارا کنوئیں پر آگیا. خاتون سے درخواست کی کیا مجھے پینے کیلئے پانی مل جائے گا.؟
خاتون نے خاموشی سے کٹورا بھر کر مسافر کو پانی دیا.
شکر گزار طالب علم نے خاتون سے پوچھا کیا آپ مجھے عورت کی شخصیت و مزاج پر کچھ بتا سکتی ہیں.؟
عورت جو اب تک خاموش تھی اس نے گاؤں والوں کو چیخ چیخ کر مدد کیلئے پکارنا شروع کر دیا.
طالب علم بوکھلا گیا. اس نے کہا مجھے آپ ایک اچھی طبیعت و مزاج خاتون لگیں، میں طالب علم ہوں، اس لئے سوال کیا.
خاتون نے کہا تم کسی عورت کو عزت دو گے تو وہ تمہیں معزز بنا دے گی. تم اسے بے عزت کرو گے تو وہ تمہاری عزت رہنے نہیں دے گی. ابھی ان لوگوں سے میں تمہیں پٹوا بھی سکتی ہوں اور عزت بھی دلوا سکتی ہوں. یہ کہہ کر اس نے پانی سے بھرا مٹکا اپنے اوپر بہا دیا.
اتنے میں گاؤں والے پہنچ گئے.
عورت نے کہا میں کنوئیں میں گر گئی تھی. اس رحمدل انسان نے مجھے باہر نکال لیا.
گاؤں والے طالب علم کو عزت سے گاؤں لے کر گئے اور اسے مہمان کر لیا.
🔘 عورت زندگی کا معنی و مفہوم طے کرتی ہے. یہی گھر بناتی ہے. یہی اگلی نسل کی پرورش کرتی ہے. اسی کی کوکھ میں زندگی جنم لیتی ہے. اسے عزت دے کر آپ معزز ہو سکتے ہیں. جو اسے پاؤں کی جوتی سمجھ لے تو عورت کے پاس ہزار راستے ہیں جہاں وقت پھر اسکا بدلا لینے کیلئے جوتے مارتا ہے.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
💔 عشق ہوتا نہیں سبھی کے لئے 💔
شادی شدہ خواتین یہ کہانی ضرور پڑھیں۔۔۔
کب 11 بجیں گے۔ میری نظریں بار بار گھڑی کی جانب دیکھ رہیں تھیں۔ کسی کا انتظار کتنا مشکل ہوتا ہے۔ میں کل رات ہی امریکہ سے پاکستان پہنچا تھا اور آج میری زویا سے پہلی ملاقات ہونے والی تھی اور آج اسکی سالگرہ بھی تھی۔ شہر کے سب سے بڑے ہوٹل کے سوئٹ روم میں سالگرہ کا پورا اہتمام کیا تھا۔ ڈھیروں پھول تھے کیونکہ زویا کو پھول بہت پسند تھے۔
زویا سے میری پہلی ملاقات فیس بک پر ایک شعر و شاعری کے گروپ سے ہوئی تھی۔ گروپ سے انباکس اور پھر موبائل نمبر تک کے سفر میں دو ماہ لگ گئے۔ ہمارے خیالات اور مشاغل بہت ملتے تھے اس لئے ہم بہت جلد دوست بن گئے اور پھر دوستی کب محبت میں بدلی پتہ ہی نہیں چلا۔ اس کے باوجود کہ ہم دونوں شادی شدہ تھے ہماری محبت آگے بڑھتی رہی اور پھر ایسا وقت بھی آیا کہ ہمارا ایک دوسرے کے بنا رہنا مشکل لگنے لگا۔ اور ہم مستقبل کے بارے میں سوچنے لگے۔ ایک بار بھی یہ خیال پاس سے نہیں گزرا کہ ہم شادی شدہ ہیں۔
میں نے ایک بار پھر گھڑی کی طرف دیکھا۔ ابھی دس بج رہے تھے۔ کب نکلیں گی؟ پلیز جلدی آ جائیں۔ میں نے زویا کو میسج کیا۔ بس نکل رہی ہوں۔ زویا کا میسج آیا۔
میرا نام شہباز یے اور میں چالیس سال کا ایک کامیاب بزنس مین اور شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہوں اور امریکہ میں رہتا ہوں۔ شروع سے ہی کچھ معاملات کے باعث ازدواجی زندگی متاثر رہی۔ زویا بھی میری ہم عمر اور دو بچوں کی ماں تھی اور اسکی شادی شدہ زندگی بھی مسائل کا شکار تھی۔
ہم دونوں عمر کے اس حصے میں تھے جہاں ایک اچھے دوست کی ضرورت محسوس ہوتی ہے پر اب بات دوستی سے بڑھ کر محبت تک جا پہنچی تھی۔
ہم دونوں نے ایک دوسرے کو تصاویر اور ویڈیو کال پر دیکھا تھا۔ میں نے شیشے میں خود پر نظر ڈالی اور کمرے کا جائزہ لیا۔
میز پر خوبصورت کیک اور پھول موجود تھے۔ میں سوچ رہا تھا کہ آج زویا کو پروپوز کر دوں گا۔ ہیرے کی انگوٹھی میری جیب میں تھی۔
ڈور بیل مجھے خیالوں کی دنیا سے واپس لے آئی۔ میرا دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ جس عورت سے زندگی میں پہلی بار محبت ہوئی آج اس سے سامنا ہونے جا رہا تھا۔
میں نے سانسیں سنبھالتے ہوئے دروازہ کھولا۔ سامنے ہی وہ کھڑی تھی ۔کالے لباس میں۔ کتنا خیال تھا اسکو میری پسند کا۔ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا۔ وہ تصویروں سے زیادہ حسین دکھ رہی تھی۔ اس نے ایک نظر میری طرف دیکھا اور نظریں جھکا کر کمرے میں داخل ہو گئی۔ میں نے اسے خوش آمدید کہا اور وہ میرے سامنے صوفے پر بیٹھ گئی۔ کمرے میں گہرا سناٹا تھا۔ زویا سر جھکائے چپ چاپ بیٹھی تھی۔ شکریہ میں نے سکوت توڑا۔ اس نے نظریں اٹھا کر میری طرف دیکھا اور بولی کس بات کا شکریہ۔
مجھ پر اعتماد کرنے کا یہاں آنے کا شکریہ۔ میں نے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔ میں اٹھ کر اسکے ساتھ بیٹھ گیا۔ مجھے اسکی خوشبو شدت سے محسوس ہونے لگی۔
زویا کیا ہوا پریشان ہیں۔ میں نے اسکا چہرہ اوپر اٹھایا۔ اسکی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں بھی پریشان ہو گیا۔ کیا ہوا خیریت تو ہے۔؟
اس نے اپنا سر میرے کندھے پر رکھا اور رونے لگی۔ میرا کندھا اس کے آنسوؤں سے گیلا ہو گیا۔ میں نے اسکے سر کو سہلایا اور چپ چاپ اسکو رونے دیا۔ میں پریشان بھی تھا کہ ایسا کیا ہوا جو زویا اتنی پریشان ہے۔ شاید میری کوئی بات بری لگی اسے۔
کافی ٹائم گزر گیا۔ کمرے میں عجیب سا سناٹا چھایا ہوا تھا۔
کیا ہوا زویا؟ کیا میری کوئی بات بری لگی؟ میں نے بے چینی سے پوچھا۔
نہیں شہباز میں تو آپ سے دل و جان سے پیار کرتی ہوں۔ اس لئے یہاں چل کر آئی ہوں۔ مگر زویا نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا۔
مگر کیا؟ میں نے آہستگی سے پوچھا۔
میں بہت مشکل میں ہوں۔ زویا نے میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔ پتہ ہے آج جب میں گھر سے نکلنے لگی تو میں نے ایک نظر اپنے گھر بچوں اور شوہر پر ڈالی۔ یہ تو میری جنت یے۔ ایک دم سے خیال میرے ذہن میں آیا میری کسی خطا سے یہ جنت مجھ سے نہ چھن جائے۔ اگرچہ میری اپنے شوہر سے زیادہ نہیں بنتی پر اس نے کبھی مجھے کوئی تکلیف نہیں دی پابندی نہیں لگائی۔ کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی۔ میرے بچے جن کے لئے میں ایک آئیڈیل ماں ہوں۔ ہاں میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور شادی بھی کرنا چاہتی ہوں پر ایک جنت سے نکل کر مجھے دوسری جنت کیسے مل سکتی ہے۔ ہمارے اس فیصلے سے ہمارے بچوں کے مستقبل پر کیا اثر پڑے گا۔؟
شہباز شاید محبت ہمارے لئے نہیں بنی۔ ہماری زندگی اپنے گھر اور بچوں کے ساتھ جڑی ہے اور وہی ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہمیں اپنی محبت اور خواہشات کو اپنی جنت بچانے کے لئے مارنا ہو گا۔
اور پھر اپنی اولاد اور اپنی جنت کے لئے ہم نے محبت کی قربانی دے دی کیونکہ عشق ہوتا نہیں سبھی کے لئے۔
🔘 پلیز اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 ایمانداری 🌹
1506 میں فرینکفرٹ میں ایک واقعہ پیش آیا۔
ایک تاجر 800 سونے کے سکے کھو دیتا ہے۔ ایک راہگیر بڑھئی اتفاقاً اس تاجر کا بٹوہ پاتا ہے۔
یہ بڑھئی بہت دیندار تھا اور کسی کو بھی نہیں بتاتا کہ اسے بٹوہ ملا ہے، اور سوچتا ہے کہ اتنا زیادہ پیسہ کھونے کے بعد مالک لازمی اس کی تلاش کرے گا۔
اگلے دن بڑھئی گرجا گھر جاتا ہے۔ پادری اعلان کرتا ہے۔۔۔
"ایک تاجر جس نے فرینکفرٹ میں قدم رکھا ہے، 800 سونے کے سکے کھو چکا ہے، اور جو اسے پائے گا، اسے 100 سونے کے سکے کا انعام ملے گا۔"
اس پر بڑھئی پیسے واپس لاتا ہے اور پادری کے حوالے کرتا ہے۔
تاجر آتا ہے اور بٹوہ لیتا ہے، لیکن وہ بڑھئی کو وعدہ کیے گئے 100 سونے کے سکے دینے سے انکار کر دیتا ہے۔ وہ اسے صرف 5 سونے کے سکے دیتا ہے۔
بڑھئی تاجر سے اپنا وعدہ نبھانے کا تقاضا کرتا ہے، لیکن لالچی تاجر دعویٰ کرتا ہے کہ بٹوے میں 900 سونے کے سکے تھے، نہ کہ 800، تاکہ اسے انعام نہ دینا پڑے۔
وہ دعویٰ کرتا ہے کہ بڑھئی نے بٹوے سے کچھ پیسے نکالے ہیں۔
پادری بڑھئی کی حمایت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ بڑھئی کو جانتا ہے اور وہ ایک ایماندار آدمی ہے۔ وہ کبھی ایسا کام نہیں کرے گا۔
بحث بڑھتی جاتی ہے، اور پادری تاجر اور بڑھئی کو فرینکفرٹ کے عدالتی محل لے جاتا ہے۔
*جج مقدمے کی سماعت شروع کرتا ہے اور تاجر سے کہتا ہے:
وہ اپنا ہاتھ بائبل پر رکھ کر قسم کھائے کہ اس نے 900 سونے کے سکے کھوئے تھے۔
تاجر بلا جھجھک اپنا ہاتھ بائبل پر رکھتا ہے اور قسم کھا لیتا ہے۔
جج بڑھئی سے بھی کہتا ہے کہ وہ قسم کھائے کہ اسے 800 سونے کے سکے ملے تھے۔
بڑھئی بھی اپنا ہاتھ بائبل پر رکھ کر قسم کھا لیتا ہے۔
*سب جج کے فیصلے کا انتظار کرتے ہیں۔ جج کہتا ہے کہ سب کچھ واضح ہے:
"بڑھئی کو 800 سونے کے سکے ملے تھے اور تاجر نے 900 سونے کے سکے کھوئے تھے۔ لہٰذا، جو بٹوہ بڑھئی کو ملا، وہ تاجر کا نہیں ہو سکتا۔ اس لیے، چونکہ کوئی مالک سامنے نہیں آیا، وہ پیسے بڑھئی کے ہیں۔ اور تاجر اپنے 900 سونے کے سکے کی تلاش جاری رکھ سکتا ہے۔"
🔘 ایک لالچی تاجر، جو ایک غریب بڑھئی کا حق مارنا چاہتا تھا، ایک منصف جج کے ہاتھوں سزا پا گیا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 ساربان چوہا 🔷
ایک آدمی نے اپنے اونٹ کی رسی اس کی گردن کے گرد لپیٹی اور چرنے کے لئے اُسے جنگل کی طرف ہنکا دیا۔ اونٹ جنگل میں پہنچ کر ہری بھری جھاڑیوں اور درختوں سے پیٹ پوجا میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران اس کی نکیل کی رسی ڈھیلی پڑتے پڑتے کھل گئی۔ اب رسی کا ایک سرا نکیل سے بندھا تھا جبکہ دوسرا زمین پر رینگ رہا تھا۔
ایک جنگلی چوہے نے یہ منظر دیکھا تو اسے ساربانی کے شوق نے آ لیا۔ جب اونٹ نے سیر ہوکر واپس گھر کی راہ لی تو چوہے نے بھاگ کر زمین کو چھوتی اس کی رسی پکڑی اور اونٹ کے آگے چلنا شروع کر دیا۔
اونٹ غصہ کرنے کی بجائے چوہے کی اس حرکت سے محظوظ ہوا اور خاموشی سے گردن جھکا کر اس کے پیچھے چلنا شروع کر دیا۔
اونٹ کے اس شریفانہ رویے نے چوہے کے شوق ساربانی کو تقویت دی اور وہ دل ہی دل میں حقیقی ساربان بن بیٹھا۔
چلتے چلتے راستے میں دریا آ گیا۔ ’’ساربان‘‘ نے رک کر اونٹ کی طرف دیکھا۔ اونٹ نے کہا کہ آگے بڑھو۔
چوہا ڈر کر بولا کہ آگے پانی کی لہریں ہیں، جو مجھے بہا کر کہیں سے کہیں لے جائیں گی۔
اونٹ مسکرا دیا اور اسے نکیل کی رسی کے ذریعے اپنی کوہان پر چڑھ آنے کے لئے کہا۔
چوہا جھٹ سے اس پر سوار ہو گیا اور اونٹ دریا پار کرنے لگا۔
چوہے نے اس کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے حدی خوانی شروع کردی اور یوں اب وہ ’’ساربان‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’حدی خوان‘‘ بھی بن گیا۔ وہ شتر سواری سے بھرپور لطف اٹھا رہا تھا اور اونٹ کی کوہان کی بلندی سے اسے دریا کی مچھلیاں حقیر نظر آ رہی تھیں۔
آخر دریا کا پاٹ ختم ہوگیا ۔اونٹ نے خشکی پر قدم رکھا تو چوہا فوراً نیچے اترا اور لپک کر دوبارہ نکیل کی رسی تھامنا چاہی۔
اونٹ نے اچانک سر بلند کر لیا اور رسی چوہے کی دسترس سے باہر ہو گئی۔ تب اونٹ نے اسے مخاطب کر کے کہا کہ تم جیسے ایک ہزار چوہے بھی ہوں تو میں ان تمام ’’ساربانوں‘‘ کو ایک ہی ہلے میں دریا پار کر ا سکتا ہوں
چوہا کھسیانہ ہو گیا۔ تاہم اس کے سر سے ساربانی اور رہنمائی کا خناس نہیں نکل رہا تھا۔ اس نے اونٹ کی خوشامد شروع کر دی لیکن اونٹ نے اسے ڈانٹ کر کہا کہ رہنمائی صرف انسانوں کو جچتی ہے، چوہوں کو نہیں۔
چوہوں کی اس اجتماعی توہین پر چوہا آگ بگولا ہو گیا اور پھٹ پڑا کہ تم نے ایک ساربان اور حدی خوان کو چوہا کہا؟ کیا تم میری طاقت سے آشنا نہیں؟
اونٹ نے قہقہہ لگا کر کہا ’’ا ے میرے سابق ساربان اور سابق حدی خوان! وہ محض ایک دل لگی تھی کہ تم نے مختصر وقت کے لئے یہ دونوں مزے لوٹے۔ اب تمہارے اور میرے گھر کے درمیان دریا کا لمبا پاٹ ہے ‘‘چوہا ساربانی سے کم منصب پر راضی نہیں تھا مگر اونٹ نے اسے واپس اپنے گھر اور اپنی اوقات کی طرف پلٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دریا میں پانی تھوڑا ہے مگر تمہارے لئے منزلوں اونچا۔ پس جاؤ کسی کشتی میں جا چھپو تاکہ گھر پہنچ سکو۔
اب چوہے کے پاس یہ معقول مشورہ ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وہ مایوسی سے واپس جانے والی ایک کشتی میں جا کر چھپ گیا۔
اونٹ نے دور دریا میں جاتی کشتی کو دیکھ کر دعا مانگی کہ وہ خیریت سے کنارے پر پہنچ جائے کیونکہ وہ جانتا تھا کہ چوہا اپنی عادت سے مجبور ہو کر کشتی کے پیندے میں سوراخ کرنے سے باز نہیں آئے گا۔
🔘 چونکہ ہم اکیسویں صدی میں بھی تاریخ کی بجائے پرانے قصے کہانیوں ہی سے سبق حاصل کرنے پر بضد ہیں، لہذا اس کہانی سے یہ سبق لیتے ہیں کہ اونٹوں کو اپنے سر بلند رکھنے چاہئیں تاکہ کوئی چوہا ان کی نکیل تک نہ پہنچ سکے۔ چوہوں کو مذاق یا مجبوری کی بنا پر بھی ہر گز ساربان یا حدی خوان جیسے عہدے نہیں دینے چاہئیں، ورنہ وہ سچ مچ کے رہنما بن بیٹھتے ہیں اور اپنی خصلتوں کے طفیل خود اونٹوں کے لئے بھی رسوائی کا ساماں کرتے ہیں۔ انہیں ایک دفعہ شتر سواری کا چسکا پڑ جائے تو پھر انہیں اتارنا نا ممکن حد تک مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے منصب صرف سلجھے ہوئے اور سنجیدہ انسانوں کے متقاضی ہیں۔ چوہوں کو قابو میں رکھنے کے لئے چھوٹی کشتیوں کو بحری جہازوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ چھوٹی کشتیوں میں دو چار چوہے بھی گھس جائیں تو ان کے لکڑی کے پیندوں میں سوراخ کر کے اسے ڈبو دیتے ہیں۔ ادھر لاکھوں چوہے بحری جہازوں میں پید اہوتے ہیں اور پلتے بڑھتے ہیں، مگرجہازوں کے آہنی پیندوں کی وجہ سے ان میں چھید نہیں کر سکتے۔ نیز بحری جہازوں میں مخصوص وقت کے بعد زہریلا اسپرے بھی کیا جاتا ہے، جس سے چوہے تلف ہو جاتے ہیں۔ پس چھوٹی کشتیوں کو بھی اپنے پیندے اور دیواریں آہنی بنا لینی چاہئیں اور بوقت ضرورت ان میں زہریلا اسپرے بھی کرنا چاہئے۔ اس سے ایک تو چوہے کشتیوں میں سوراخ نہیں کر سکیں گے اور دوسرے باہر سے بھی کشتیوں میں نہ آ سکیں گے، نیزجو آ گئے ہیں وہ اسپرے سے تلف ہو جائیں گے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 بھولا کسان اور شیر کی کہانی 🌹
ایک دفعہ کا ذکر ایک جنگل میں اونٹ شیر اور لومڑی رہتے تھے اس جنگل میں اور بھی بہت سے جانور تھے۔ شیر روزانہ جنگل میں شکار کرتا اور دوسروے جانوروں کو کھا جاتا۔
لومڑی اور شیر آپس میں ملے ہوے تھے جہاں کہیں شکار ہوتا تو لومڑی شیر کو بتاتی اور شیر اسے کھا جاتا اس طرح تھوڑا بہت لومڑی کو بھی کھانے کو مل جاتا۔
جنگل کے ساتھ ہی ایک کسان کے گنے کا کھیت تھا وہ بہت بھولا کسان تھا۔ ایک دن ایک اونٹ اس کے کھیت سے گنے کھا رہا تھا اور بہت سی فصل اونٹ نے خراب کر دی، لومڑی وہاں آئی اور اس نے دیکھا ایک موٹا تازہ اونٹ ابھی شیر کو بتاتی ہوں۔
اونٹ نے جب لومڑی کو دیکھا تو اونٹ سمجھ گیا کہ یہ ضرور شیر کو بتائے گی اور وہ مجھے کھا جائے گا۔ اونٹ نے لومڑی سے کہا کہ رکو میں نے شیر کو یہ کہتے سنا ہے جب جنگل میں سے شکار ختم ہو جائے گا تو میں لومڑی کو بھی کھا جاوں گا۔
لومڑی نے اونٹ سے کہا تو یہ بات ہے شیر میرے ساتھ دھوکا کر رہا ہے۔
اونٹ نے لومڑی سے کہا کہ کیا تم شیر سے اس بات کا بدلہ لینا چاہتی ہو۔
لومڑی نے کہا کیوں نہیں شیر تو بہت بڑا فراڈیا ہے میں شکار میں اس کی مدد کرتی ہوں اور وہ مجھے ہی کھانا چاہتا ہے۔
اونٹ نے لومڑی سے کہا ہم شیر سے بدلہ نہیں لے سکتے اس لیے ہمیں کوئی ترکیب سوچنی ہو گی۔
لومڑی نے کہا ٹھیک ہے تم ہی بتاو ہم ایسا کیا کریں۔
اونٹ نے لومڑی سے کہا میں روزانہ یہاں گنے کے کھیت سے گنے کھانے کے لیے آتا ہوں اگر کسی دن کھیت کے مالک کو پتا چل گیا تو تم اسے سے کہنا تمھارے کھیت سے روزانہ شیر گنے کھاتا ہے اور وہ کہہ رہا تھا کہ اسے گنے کارس بہت پسند ہے، اس طرح کھیت کا مالک خود ہی شیر کو اس کی سزا دے گا۔
لومڑی نے کہا ٹھیک ہے۔ لومڑی نے ایک اونچی آواز نکالی بھولا کسان لومڑی کی آواز سن کر کھیت میں آیا تو اس نے دیکھا کہ کھیت کی ایک طرف سے گنے کی فصل کا بہت نقصان ہوا تھا۔
کسان کو دور دیکھ اونٹ وہاں سے بھاگ گیا کھیت کے پاس ہی ایک چھوٹا سا مٹی کا گڑھا تھا لومڑی اس گڑھے میں چھپ کر بٹھ گئی۔ جب کسان نے دیکھا ایک لومڑی اس گڑھے میں چھپی بیٹھی ہے تو اس نے لومڑی کو مارنا چاہا۔ لومڑی نے بھولے کسان سے کہا رکو تمھاری فصل شیر نے خراب کی ہے اور وہ روزانہ تمھارے گھیت سے گنے توڑ کر کھاتا ہے۔
بھولے کسان کو بڑا غصہ آیا، اس نے کہا اچھا تو اب میں شیر کو نہیں چھوڑوں گا۔
ادھر اونٹ شیر کے پاس گیا تو شیر کے منہ میں پانی آگیا، شیر بہت خوش ہوا کہ میرا شکار خود ہی میرے پاس چل کر آرہا ہے۔
شیر اونٹ پر حملہ کرنے لگا تو اونٹ نے شیر سے کہا، رکو میں تمھیں ایک بات بتانا چاہتا ہوں جو تمھارے فائدے کے لیے ہے۔
شیر نے کہا جلدی بتاو کیا بات ہے۔؟
لومڑی تمھیں کسان سے پٹوانا چاہتی ہے۔
شیر نے کہا، وہ کیوں؟
اونٹ نے شیر سے کہا، لومڑی نے کسان سے یہ کہا ہے کہ تم روزانہ اس کے کھیت سے گنے چوری کرتے ہو۔
شیر کو بہت غصہ آیا، اس نے کہا لومڑی کی یہ مجال۔ شیر نے اونٹ سے کہا ٹھیک ہے اب میں پہلے لومڑی کو کھاؤں گا۔
ادھر لومڑی جنگل میں شکار کی تلاش میں ادھر ادھر گھوم رہی تھی سامنے شیر آگیا اور اس نے لومڑی سے کہا تم نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا ہے کہ کھیت سے گنے میں کھاتا ہوں تو لومڑی نے ڈرتے ہوئے شیر سے کہا مجھے اونٹ نے کہا تھا۔ شیر نے لومڑی پر حملہ کر دیا اور لومڑی کو کھا گیا۔
اونٹ دن کے وقت کھیت میں جاتا اور پیٹ بھر گنے کھاتا۔
کسان رات کو اپنے کھیت کی پہرداری کرتا کہ کب شیر اس کے کھیت میں آئے اور وہ شیر سے اپنے گنے کی فصل کے نقصان کا بدلہ لے۔
بہت دن گزر گئے شیر کو جنگل میں شکار نہ ملا تو اس نے سوچا اونٹ ضرور کھیت میں گنے کھا رہا ہوگا۔ اونٹ کو کھاتا ہوں۔ شیر رات کو کھیت میں گیا تو وہاں بھولا کسان اپنے کھیت کی رکھوالی کر رہا تھا اور اس کے پاس تیز دار کلہاڑی تھی۔ شیر کو دیکھ کر بھولے کسان نے اسے کلہاڑیوں سے مار دیا اور وہ بہت خوش ہوا.
اس طرح جنگل کے باقی سب جانور شیر اور لومڑی کے شکار سے بچ گئے اور ہنسی خوشی رہنے لگے۔
🌹 پیارے بچوں کہانی پسند آئے تو دوسروں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 دل کے غریب لوگ 🔷
وہ گھر بے حد خوبصورت تھا۔ کالونی کے مین گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہی بائیں جانب بنے ہوئے اس دو کنال کے گھر کی طرف نظر خودبخود اٹھتی تھی۔
پہلی بار جب نجمہ اپنی بارہ سالہ بیٹی اور شوہر کے ساتھ آئی تھی تو وہ بے حد خوش تھی کہ اتنے خوبصورت گھر میں میری بیٹی کا دل لگ جائے گا ۔ یہاں کام کرنے کے لئے ایک لڑکی کی ضرورت تھی ۔۔۔۔۔ ویسے تو اور بھی ملازمہ تھی گھر میں لیکن چھوٹے موٹے کاموں کے لئے ایک چھوٹی لڑکی کی ضرورت تھی۔
نجمہ کی برادری میں سب ایسا ہی کرتے تھے، بچی دس سال کی ہو جاتی تو اسے کسی کوٹھی میں کام پر لگوا دیتے جہاں وہ دن رات رہتی البتہ مہینے دو مہینے بعد ایک دو دن کے لئے ماں باپ کے گھر رہنے آ جاتی۔
دو مہینے بعد جب اسکی بیٹی شکیلہ گھر رہنے آئی تھی تو اس نے واپس جانے سے انکار کر دیا تھا کہ مالکن بہت ڈانٹتی ہے اور اس کے بچے بات بات پر اسے مارتے ہیں۔
نجمہ اسے واپس نہیں بھیجنا چاہ رہی تھی لیکن اس کے شوہر کو اسکی ماہانہ تنخواہ کا لالچ تھا جسے وہ اپنی مرضی سے اپنے اوپر خرچ کرتا تھا ۔۔۔۔ اپنے نشے اور جوئے کے لئے اسے اپنی تنخواہ کے علاوہ شکیلہ کی تنخواہ بھی چاہئیے ہوتی تھی اور مذید ستم یہ ہوا کہ وہ اسکی چھ مہینوں کی ایڈوانس تنخواہ لے آیا تھا۔
اس نے پیار سے سمجھا بجھا کر اسے واپس بھیج دیا تھا۔
پچھلے مہینے جب وہ اس سے ملنے گئی تو شکیلہ کو تیز بخار تھا ۔ مالکن اسے والدین سے ملنے کے لئے صرف دس منٹ دیتی تھی۔
" اماں ۔۔۔۔ ! مجھے یہاں سے لے جاؤ ۔۔۔۔۔"
وہ روتے ہوئے کہہ رہی تھی ۔ پرسوں رات کو کھانا کھاتے ہوئے مجھ سے کچھ چاول قالین پر گر گئے تھے تو مالکن نے تھپڑ بھی مارا اور کہا کہ باقی کا کھانا باہر لان میں جا کر کھاؤ۔ میں دو دن سے اتنی سردی میں دھند میں بیٹھ کر کھانا کھا رہی ہوں ۔ ایک ہفتے کی سزا دی ہے اس نے مجھے۔"
وہ ابھی بات کر ہی رہی تھی کہ وہ خاتون باہر برآمدے میں آ گئی اور کرختگی سے بولی۔
" چلو اب تم لوگ جاؤ ۔۔۔۔ "
" لیکن میں اسے لے کر جاؤں گی۔"
نجمہ نے غصے سے کہا۔
" ہم کل آ کر ایڈوانس میں لئے ہوئے پیسے واپس کر جائیں گے ۔۔۔۔آپ ظلم کرتی ہیں میری بچی کے ساتھ۔"
" نہیں ۔۔۔۔ ابھی اس کے چار ماہ رہتے ہیں تو چار مہینے کام کرے۔"
پھر وہ اس کے شوہر کی طرف مڑتے ہوئے بولی۔
" تمہیں جب بھی پیسوں کی ضرورت پڑے ، میرے پاس آ جانا ۔۔۔۔اپنی بیٹی کے کام کے ایڈوانس پیسے لے جانا اور اتنے ہی مہینے اسے یہاں پر چھوڑ جانا ۔"
وہ اس بات سے خوش ہو گیا تھا جبکہ نجمہ رونے لگی تھی لیکن اسکا شوہر اسے ذبردستی وہاں سے لے آیا تھا۔
اب سزا کے طور پر مالکن اسے بیٹی سے ملنے بھی نہیں دیتی تھی اور اسے عید پر بھی گھر نہیں بھیجا گیا تھا ۔۔۔۔
اوپر سے دوسری جزوقتی ملازمہ کو نکال دیا گیا تھا اور گھر کے سارے کام اسکی بیٹی کو کرنا پڑتے۔
اب دو مہینے سے فون پر منت سماجت کرنے پر مالکن نے اسے اپنی بیٹی سے ملنے کی اجازت دی تھی۔
وہ بجھے دل سے اپنے شوہر کے ساتھ گیٹ تک پہنچی۔
" وہ صاحب اور مالکن گھر نہیں ہیں ۔"
چوکیدار ان کو دیکھتے ہی بولا ۔
" شکیلہ تو گھر ہی ہو گی ، اس سے ملنے آئے ہیں کل باجی سے بات ہوئی تھی انہوں نے آج آنے کا کہا تھا ۔"
" ہاں ۔۔۔۔ وہ سب ابھی ابھی کہیں گئے ہیں ، شکیلہ بھی ان کے ساتھ ہی ہے ۔اب تم لوگ جاؤ پھر آ جانا ۔"
" دو مہینے سے میں نے اپنی بچی کو نہیں دیکھا ۔۔۔۔ وہ ٹھیک تو ہے نا بھائی ۔۔۔۔؟
یہ ہمارا چوتھا چکر ہے ۔۔۔۔ لیکن مالکن نے ملنے نہیں دیا ۔"
وہ روہانسی ہو کر بولی تھی ۔
" ہاں ۔۔۔ ہاں ۔۔۔۔ بالکل ٹھیک ہے ، تم فکر نہ کرو ۔"
چوکیدار نے جواب دیا
وہ تھکے تھکے قدموں سے واپس مڑی ۔
" تمہیں کیا خبر بی بی ! کہ اپنی بچی کن ظالموں کے حوالے کر دی ہے ۔۔۔۔۔ میں یہاں گذشتہ پانچ سال سے چوکیدار ہوں ۔۔۔۔کوئی بھی لڑکی دو ماہ سے ذیادہ وقت نہیں گذارتی ادھر ۔۔۔۔ بات بات پر تھپڑ مارتی ہے مالکن ۔۔۔۔ اور سارا دن کام علیحدہ سے لیتی ہے ۔"
چوکیدار انہیں کالونی کے گیٹ سے باہر جاتے دیکھ کر سوچ رہا تھا
" کچھ لوگ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی دل کے غریب ہوتے ہیں ۔۔۔۔ مجبور اور اپنے سے کمتر لوگوں پر ظلم کر کے ان کے نفس کی تسکین ہوتی ہے ۔۔۔۔
غریب کی آہ و بکا اور آنسو انہیں آسودگی بخشتے ہیں۔
اور اس گھر کے مالک انہی لوگوں میں سے تھے ۔
کیا نہیں تھا ان کے پاس ۔۔۔۔
اتنا بڑا گھر ، اتنی بڑی گاڑی ۔۔۔۔
اتنا قیمتی ساز و سامان ۔۔۔۔۔ جس سے سارا گھر بھرا ہوا تھا ۔۔۔۔
لیکن ایسے لوگوں کے پاس سوائے دولت کے کچھ بھی نہیں ہوتا ۔۔۔۔
نہ دل ، نہ احساس ،
نہ رحم ، نہ محبت ۔۔۔۔۔
اور نہ ہی انسانیت ۔"
چوکیدار نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے سوچا ، جسے خود اپنے گاؤں گئے ہوئے کئی مہینے بیت چکے تھے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
اگلے دن احمد صاحب بیٹی کے سسرال مٹھائی کا ڈبہ لے کر آئے جس پر ان کے جانے کے بعد حرا کی ساس نے فرمایا، ’’ہم کوئی مٹھائی کے بھوکے تھوڑی ہیں لیکن کوئی طور طریقے بھی ہوتے ہیں۔ ہم بھی بیٹی بہو والے ہیں۔ وہ کیا سوچیں گی ہمارے بارے میں؟‘‘
وقت پر لگا کر اڑتا رہا اور حرا کی شادی کی پہلی سالگرہ آگئی جس پر سعد نے اسے سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں دی۔ تب تک وہ دونوں ماشاء اللہ سے ایک بیٹی کے والدین بھی بن چکے تھے۔ شام میں حرا نے اپنے گھر والوں کو دعوت پر بلایا ہوا تھا۔ حرا اس دن بہت خوش تھی لیکن شاید اس کی خوشیوں کو ہر بار ہی کسی کی نظر لگ جاتی تھی۔
حرا کی ساس نے اکیلے میں سعد کو بلا کر خوب سنائیں، ’’تمہارے سسرال والوں نے ہمیں حرا کا سوا مہینہ مکمل ہونے پر دعوت نہیں دی تھی۔ وہ لوگ ہمیں عزت نہیں دیتے اور تم انہیں کھانے پر بلا رہے ہو۔ کس کی اجازت سے؟‘‘
سعد جو کہ ضرورت سے زیادہ ہی اپنی والدہ کا فرمانبردار تھا، آکر حرا سےکہنے لگا، ’’اپنے گھر والوں کو رات کی دعوت پر آنے سے منع کردو۔‘‘
حرا جو تھوڑی دیر پہلے تک بہت خوش تھی، پریشان ہو کر کہنے لگی، ’’لیکن سعد، امی ابو نے تو ساری تیاری مکمل کرلی ہیں۔ تحفے لے لیے ہیں۔ میں عین وقت پر کیسے منع کردوں؟‘‘
اس پر سعد نے جواب دیا، ’’جب وہ میرے گھر والوں کی عزت نہیں کرتے تو میں اُن کی عزت کیوں کروں؟‘‘
یہ سلسلہ تو شاید یوں ہی چلتا رہے گا، حرا کی زندگی یوں ہی گزر تی رہے گی اور شاید اسی طرح ہر بار اس کے والدین کو یہ احساس دلایا جاتا رہے گا کہ وہ ایک بیٹی کے ماں باپ ہیں لہٰذا جھک کر رہیں۔
اب احمد صاحب اس کشمکش میں ہیں کہ ابھی تو ایک بیٹی کی شادی کی ہے، باقی تین کی کرنی ہے۔ نہ جانے آگے اور کیا کیا برداشت کرنا پڑے گا؟
وہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا بیٹیاں واقعی بوجھ ہوتی ہیں یا بنا دی جاتی ہیں؟
🔘 ہمارے معاشرے کی فضول رسم و رواج نے بیٹی کو رحمت کے بجائے زحمت بنا دیا ہے… وہ رسمیں کہ جنہیں بنانے والے بھی ہم خود ہیں اور ان پر عمل کرنے والے بھی ہم خود!
لیکن پھر بھی ہم بھول جاتے ہیں کہ رسم و رواج انسانوں کے لیے ہوتے ہیں، انسان رسم و رواج کے لیے نہیں ہوا کرتے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ ایک لمحے کےلیے ضرور سوچیئے گا کہ کیا بیٹیاں واقعی بوجھ ہوتی ہیں یا پھر ہمارے معاشرے میں رائج فرسودہ اور بے بنیاد رسوم و رواج کے ہاتھوں بوجھ بنادی جاتی ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5684
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 بیٹیوں کو زحمت نہ بنائیں 🔷
پیلے جوڑے میں گھر بیٹھی حرا شدت سے اپنے سسرال سے آنے والے کھانے کا انتظار کر رہی تھی جس کے بارے میں اس کی خالا اور پھوپھی وغیرہ نے اسے بتایا ہوا تھا کہ مایوں کی دلہن کا کھانا سسرال سے آتا ہے۔ اسے انتظار کھانے کا نہیں بلکہ اس مان کا تھا جو اسے اس کھانے کی صورت میں اس کے سسرال سے دیا جانا تھا۔
مہندی کی تقریب میں عموماً دیر ہو ہی جاتی ہے، اسی وجہ سے اس کی سہیلی نادیہ بار بار کہتی رہی، ’’حرا کچھ کھا لو، کب تک بھوکی رہوگی؟‘‘ لیکن وہ پگلی تو اسی کھانے کے انتظار میں بھوکی بیٹھی تھی جو اس کے سسرال سے آنا تھا۔ آخرکار رات کے ڈیڑھ بجے جب اس کے تمام اہل و عیال گھر واپس آئے تو اس کی نظریں کچھ تلاش کرنے لگیں۔ اس کی نظروں کو جانچتے ہوئے حرا کی امی نے کہا، ’’کھانا نہیں آیا وہاں سے! دراصل کھانا کم پڑ گیا تھا۔ تم نے کھانا نہیں کھایا کیا؟‘‘ اس پر نادیہ نے جواب دیا، ’’نہیں آنٹی، حرا نے کھانا نہیں کھایا ابھی تک۔‘‘
ایک دن کے وقفے کے بعد شادی تھی۔ اگلی صبح حرا کے سسرال سے اس کے سسر کی کال آئی اور انہوں نے احمد صاحب سے شکایت کرتے ہوئے کہا، ’’آپ کے مہمان عجیب و غریب باتیں کررہے تھے۔ آپ لوگ بیٹی والے ہوکر ایسی حرکتیں کررہے ہیں ہم نے بھی اپنی بیٹیوں کی شادیاں کی ہیں۔ کہیں ایسا نہیں دیکھا کہ بیٹی والے یوں چڑھیں۔‘‘
کال ختم ہونے کے بعد حرا کے والد کی آنکھیں نم ہوگئیں، اور ان نم آنکھوں کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہ بیٹی جس پر انہیں ہمیشہ ناز رہا تھا، جس کے باعث ان کے کندھے فخر سے بلند رہے تھے، آج اسی بیٹی کی وجہ سے انہیں یہ احساس دلایا گیا تھا کہ آپ بیٹی کے والد ہیں تو جھک کر رہیے۔ احمد صاحب کو آج سے پہلے اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا تھا کہ بیٹیوں کے باپ کو جھکنا پڑتا ہے۔ اور احمد صاحب تو ماشاء الله سے چار بیٹیوں کے باپ تھے۔
خیر، کال رکھنے کے بعد سب پوچھتے رہ گئے کہ کیا ہوا لیکن وہ حرا کی شکل دیکھ کر خاموش رہے اور بات ٹال دی۔ آخر وہ دن بھی آگیا جب حرا، سعد کی دلہن بن کر اس کے گھر آگئی۔ اگلی صبح حرا کی ساس اُس کے کمرے کے تین چکر لگا چکی تھیں، یہ پوچھنے کے لیے کہ تمہارے گھر والے ’’ناشتہ کب تک لائیں گے؟‘‘
یہاں حرا کی ساس اس سے سوال کر رہی تھیں، اور وہاں حرا اپنی امی کو بار بار کال کرکے پوچھ رہی تھی۔ آخرکار جب حرا کے گھر والے ناشتہ لائے تو اس کی ساس اور نندوں کے تیور چڑھ گئے اور کہنے لگیں، ’’اب تو گیارہ بج رہے ہیں۔ ہم نے تو ناشتہ کرلیا۔ دلہن اور دلہا کو ہی کروادیں۔‘‘
وقت گزرتا رہا اور کچھ مہینوں بعد حرا کی اس کے سسرال میں پہلی عید آن پہنچی۔ تب تک حرا امید سے بھی ہوچکی تھی۔ عید کا پہلا دن سسرال میں گزارنے کے بعد دوسرے دن جب حرا نے اپنی ساس سے میکے جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے میکے جانے سے منع کردیا اور وجہ یہ بتائی کہ تمہاری پہلی عید تھی، عید کے پہلے دن تو تمہارے میکے سے کسی کو مٹھائی لے کر آنا چاہیے تھا، جس پر حرا نے جواب دیا، ’’ہماری طرف تو ایسی کوئی رسم نہیں ہوتی۔‘‘
اس جواب پر حرا کی ساس مزید غصہ کرتی ہوئی کہنے لگیں، ’’تم اب ہمارے یہاں کے طور طریقوں پر اپنے میکے کے اصول مت ٹھونسو۔‘‘
پھر کیا ہونا تھا، حرا کی آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑیاں گرنا شروع ہوگئیں۔ دوسری جانب اس کے والد احمد صاحب اپنی بیٹی کی شادی کے بعد پہلی عید کی دعوت کا بھرپور انتظام کرنے میں جُتے ہوئے تھے اور شدت سے حرا اور سعد کی راہ تک رہے تھے۔ لیکن ان دونوں کو نہ آنا تھا اور نہ ہی وہ آئے۔ جب احمد صاحب کے صبر کی انتہاء ہوگئی تب انہوں نے بالآخر حرا کو کال کردی۔
حرا: ’’ہیلو ابو۔‘‘
احمد صاحب: ’’سب خیریت تو ہے حرا؟ ہم کب سے تمہارا انتظار کررہے ہیں۔‘‘
حرا: ’’ابو میں آپ کو کال کرنے ہی والی تھی۔ دراصل میری طبیعت خراب ہے۔ میں نہیں آسکتی۔‘‘
احمد صاحب: ’’جھوٹ مت بولو! باپ ہوں میں تمہارا۔ مجھے بتاؤ کیا بات ہوئی ہے؟ اور آواز کیوں بیٹھی ہوئی ہے تمہاری؟‘‘
حرا جو بہت مشکل سے اپنے آنسوؤں کو قابو میں کئے ہوئی تھی، یہ الفاظ سن کر یکدم صبر کا دامن چھوڑ بیٹھی اور بے ساختہ رو پڑی جس پر احمد صاحب مزید پریشان ہو گئے، ’’کیا ہوا ہے حرا؟ مجھے بتاؤ، میرا دل بہت گھبرا رہا ہے۔‘‘
حرا: ’’کچھ نہیں ابو۔ دراصل میری ساس نے آنے سے منع کردیا ہے۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ ہمارے یہاں رواج ہے کہ عید کے پہلے دن لڑکی کے میکے سے کوئی مٹھائی لے کر آتا ہے۔‘‘
احمد صاحب: ’’اگر ایسی بات تھی تو انہیں پہلے بتا دینا چاہیے تھا۔ خیر، یہ بتاؤ کہ سعد کہاں ہے؟ میری کال بھی نہیں اٹھا رہا۔‘‘
حرا: ’’وہ کہہ رہے ہیں کہ امی ٹھیک کہہ رہی ہیں اور مجھے اب تمہارے گھر نہیں جانا۔‘‘
اس پوری رات حرا روتی رہی جب کہ وہ امید سے بھی تھی؛ اور اُدھر احمد صاحب پریشان رہے۔
1 279
🌹 انس کی ماں 🌹
ایک استانی کہتی ہیں، "میں کلاس میں داخل ہوئی اور پیچھے سے دروازہ بند کر لیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ آج اپنا سارا غصہ بچوں پر نکالوں گی۔
واقعی، جس بچے نے ہوم ورک نہیں کیا تھا، اسے پکڑا اور مارا!
ایک بچے کو میز پر سوئے ہوئے پایا، اس کا بازو پکڑا اور کہا: "تمہارا ہوم ورک کہاں ہے؟"
وہ بچہ ڈر کے پیچھے ہٹ گیا اور لرزتے ہوئے بولا بھول گیا ہوں مجھے معاف کر دیں۔
میں نے اسے پکڑا اور اپنے سارے غصے اور وہ دباؤ، جو میرے شوہر کی وجہ سے تھا، اس پر نکال دیا۔
پھر میں نے ایک بچے کو کھڑا پایا، وہ میرے قریب آیا، میرا دامن کھینچتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ جھک کر اس کی بات سنوں۔
میں غصے سے مڑی، جھکی، اور کہا: "ہاں، بولو، کیا ہے؟"
وہ مسکرا کر بڑی معصومیت سے کہتا ہے:
"کیا ہم کلاس سے باہر بات کر سکتے ہیں؟ یہ بہت ضروری ہے۔"
کلاس سے باہر آ کر جب میں نے اس کی بات سنی تو میں اس کی ذہانت سے حیرت زدہ رہ گئی۔ اس کے پاس بے شمار تربیتی معلومات تھیں۔
وہ بولا: "دیکھیں، ٹیچر، آپ بہت اچھی ہیں، اور ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن میرا وہ ساتھی، جسے آپ نے آخر میں مارا، وہ یتیم ہے۔ اور اس کی ماں اسے ہمیشہ مارتی ہے جب وہ کوئی غلطی کرتا ہے۔
وہ اسے غلط طریقے سے تربیت دیتی ہے، اسی لیے وہ اکثر چیزیں بھول جاتا ہے اور ہر چیز سے ڈرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ہمارے ساتھ کھیلنے سے بھی ڈرتا ہے، کیونکہ اسے ڈر ہوتا ہے کہ ہم اسے ماریں گے۔
میں اس کا دوست ہوں اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہوں۔ اس نے مجھے بتایا کہ اسے مار کھانا بالکل پسند نہیں۔ اگر آپ اس کا جسم دیکھیں تو آپ کو اس پر مار کے نشانات ملیں گے، جو اس کی ماں نے کیے ہیں۔"
"کیا آپ ہماری ماں اور مربی بن سکتی ہیں؟ اور براہِ کرم، جب آپ کلاس میں آئیں تو اپنا غصہ اور پریشانی باہر چھوڑ کر آئیں، کیونکہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔"
میں حیرانی سے اسے دیکھتی ہوں اور کہتی ہوں: "تم اتنے بڑے لوگوں سے کیسے بات کر لیتے ہو؟"
تو وہ جواب دیتا ہے: "میری ماں نے ہمیشہ مجھے اچھا گمان کرنا سکھایا ہے، اور یہ بھی کہا ہے:
‘تمہیں نہیں معلوم کہ سامنے والے کس حالت میں ہیں، اس لیے اپنا غصہ اور پریشانی ایک طرف رکھو اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔
انہوں نے یہ بھی کہا:
‘اگر تم کسی کو پریشان دیکھو، تو اس سے معافی مانگو، خواہ تم اس کی تکلیف کے ذمہ دار نہ ہو۔’
پھر وہ مجھے کہتا ہے:
‘یقیناً آپ کسی وجہ سے ناراض ہیں، اسی لیے آج ہمیں مارا۔
ٹیچر، میں آپ سے معذرت خواہ ہوں، براہِ کرم ناراض نہ ہوں، کیونکہ آپ بہت اچھی ہیں۔’
میں حیرانی کے عالم میں کھڑی تھی، اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میں بچی ہوں اور وہ میرا استاد اور مربی ہے۔ کیا آج بھی ایسی تربیت ہوتی ہے؟
اور کیا ایسی مائیں موجود ہیں جو اپنے بچوں کی اس قدر عمدہ تربیت کرتی ہیں؟"
میں نے اس بچے سے کہا: "ٹھیک ہے، میں اسے کیسے مناؤں؟"
تو وہ بولا:
"یہ لیں، چاکلیٹ! وہ اسے پسند کرتا ہے۔ اگر وہ آپ کو معاف کر دے تو اپنے رب سے استغفار کریں اور ‘سبحان اللہ وبحمدہ’ کہیں تاکہ جنت میں آپ کے لیے ایک درخت اگے۔"
میں نے کہا: "جیسے دنیا میں درخت ہیں؟"
وہ بولا: "ٹیچر، جنت کے درخت دنیا کے درختوں جیسے نہیں ہوتے۔
میری ماں نے بتایا ہے کہ جنتی درخت کے پھل بہت نرم، بڑے اور شہد سے بھی زیادہ میٹھے ہوتے ہیں، اور ان میں کوئی بیج نہیں ہوتا۔"
میں نے پوچھا: "انس، کیا میں تمہاری ماں کو کوئی تحفہ دے سکتی ہوں؟"
وہ بولا: "ہاں، مگر وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ ‘انس میرا تحفہ ہے۔’"
میں نے کہا: "واقعی، تم ایک بہت بڑا تحفہ ہو اور بہت پیارے بچے ہو۔"
انس نے کہا: "چلیں، آئیں احمد کو منائیں۔ اور یہ چاکلیٹ احمد کو دیں، اور کہہ دیں کہ آپ نے اس کے لیے خریدی ہے۔"
میں نے انس سے کہا: "تمہاری ماں واقعی ایک عظیم خاتون ہیں۔"
وقت گزرتا گیا۔۔۔
"مس ریحام، آپ کیسی ہیں؟"
میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ انس تھا اور اس کی ماں اس کے ساتھ تھی۔
انس کی ماں نے مجھے ایک تحفہ دیا اور کہا: "آپ انس کی استاد تھیں، یہ تحفہ میری طرف سے قبول کریں۔ آپ نے جو اچھائی انس کو سکھائی، یقیناً اس میں آپ کا بھی حصہ ہے۔"
میں نے حیرانی سے کہا: "کیسے؟"
وہ بولیں:
"الحمدللہ، میرا بیٹا اب ڈینٹل کالج میں لیکچرر ہے۔"
میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں نے کہا:
"آپ کا شکریہ، یہ ہدیے تو آپ جیسے لوگوں کے لیے ہیں۔ آپ سمجھتی ہیں کہ آپ نے صرف انس کی تربیت کی؟ حقیقت میں آپ کی تربیت نے مجھے بھی سدھار دیا۔
آپ کے بیٹے نے مجھے سالوں پہلے ایک سبق دیا، جس نے میری زندگی بدل دی۔ اسی کے باعث میں نے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی، اور میرا ازدواجی رشتہ بھی بہتر ہو گیا۔"
🔘 نیک بیوی معاشرے کی جنت بنانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ گھریلو عورت کے کردار کو معمولی نہ سمجھیں کیونکہ وہ ایک پوری نسل کی مربی ہوتی ہے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مائیکل جیکسن 🔷
مائیکل جیکسن ایک ایسا انسان تھا جو نظام فطرت کو شکست دینا چاہتا تھا۔ اسے چار چیزوں سے سخت نفرت تھی۔۔۔
اسے اپنے سیاہ رنگ سے نفرت تھی, وہ گوروں کی طرح دکھائی دینا چاہتا تھا۔
اسے گمنامی سے نفرت تھی, وہ دنیا کا مشہور ترین شخص بننا چاہتا تھا۔
اسے اپنے ماضی سے نفرت تھی وہ اپنے ماضی کو اپنے آپ سے کھرچ کر الگ کر دینا چاہتا تھا۔
اسے عام لوگوں کی طرح ستر، اسی برس میں مر جانے سے بھی نفرت تھی وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا۔
مائیکل جیکسن کی آنے والی زندگی ان چار خواہشوں کی تکمیل میں بسر ہوئی۔
اس نے 1982ء میں اپنا دوسرا البم ’’تھرلر‘‘ لانچ کیا یہ دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا البم تھا۔ ایک ماہ میں اس کی ساڑھے چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں اور یہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا تھا۔ مائیکل جیکسن اب دنیا کا مشہور ترین گلوکار تھا، اس نے گمنامی کو شکست دے دی تھی۔
مائیکل نے اس کے بعد اپنی سیاہ جلد کو شکست دینے کا فیصلہ کیا اور پلاسٹک سرجری شروع کرا دی، امریکہ اور یورپ کے 55 چوٹی کے پلاسٹک سرجنز کی خدمات حاصل کیں، یہانتک کہ 1987ء تک مائیکل جیکسن کی ساری شکل وصورت، جلد، نقوش اور حرکات و سکنات تبدل ہو گئیں۔ سیاہ فام مائیکل جیکسن کی جگہ گورا چٹا اور نسوانی نقوش کا مالک ایک خوبصورت مائیکل جیکسن دنیا کے سامنے آ گیا۔
اس کے بعد ماضی کی باری آئی، مائیکل جیکسن نے اپنے ماضی سے بھاگنا شروع کر دیا اس نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لیا۔ اس نے اپنے ایڈریسز تبدیل کر لئے، اس نے کرائے پر گورے ماں باپ حاصل کر لئے اور تمام پرانے دوستوں سے بھی جان چھڑا لی۔ اس نے خود کو مشہور کرنے کیلئے ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی۔ اس نے یورپ میں اپنے بڑے بڑے مجسمے بھی لگوا دئیے اور اس نے مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے ایک نرس ڈیبی رو سے اپنا پہلا بیٹا پرنس مائیکل بھی پیدا کرا لیا۔ ڈیبی رو کے بطن سے اسکی بیٹی پیرس مائیکل بھی پیدا ہوئی۔ اس کی یہ کوشش بھی کامیاب ہو گئی، اس نے بڑی حد تک اپنے ماضی سے بھی جان چھڑا لی۔
اب اس کی آخری خواہش کی باری تھی۔ وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا مائیکل جیکسن طویل عمر پانے کیلئے دلچسپ حرکتیں کرتا تھا مثلاً وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتا تھا، وہ بیماریوں سے بچنے کیلئے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتا تھا۔ وہ لوگوں میں جانے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیتا تھا وہ مخصوص خوراک کھاتا تھا اور اس نے مستقل طور پر بارہ ڈاکٹر ملازم رکھے ہوئے تھے۔ یہ ڈاکٹر روزانہ اس کے جسم کے ایک ایک حصے کا معائنہ کرتے تھے، اس کی خوراک کا روزانہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہوتا تھا اور اس کا سٹاف اسے روزانہ ورزش بھی کراتا تھا اس نے اپنے لئے فالتو پھیپھڑوں، گردوں، آنکھوں، دل اور جگر کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔ یہ وہ ڈونرز تھے، جن کے تمام اخراجات مائیکل اٹھا رہا تھا اور ان ڈونرز نے بوقت ضرورت اپنے اعضاء اسے عطیہ کر دینا تھے، چنانچہ اسے یقین تھا کہ وہ ڈیڑھ سو سال تک ضرور زندہ رہے گا۔۔۔
لیکن پھر 25 جون کی رات آئی، اسے سانس لینے میں دشواری پیش آئی، اس کے ڈاکٹرز نے ملک بھر کے سینئر ڈاکٹرز کو اس کی رہائش گاہ پرجمع کر لیا یہ ڈاکٹرز اسے موت سے بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام ہوئے تو ہسپتال لے گئے وہ شخص جس نے ڈیڑھ سو سال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جس کے گھر میں روزانہ جراثیم کش ادویات چھڑکی جاتی تھیں اور جس نے 25 برس تک کوئی ایسی چیز نہیں کھائی تھی جس سے ڈاکٹروں نے اسے منع کیا ہو۔ وہ شخص صرف 50 سال کی عمر میں اور صرف تیس منٹ میں انتقال کر گیا۔
مائیکل جیکسن کے انتقال کی خبر گوگل پر دس منٹ میں آٹھ لاکھ لوگوں نے پڑھی، یہ گوگل کی تاریخ کا ریکارڈ تھا اور اس ہیوی ٹریفک کی وجہ سے گوگل کا سسٹم بیٹھ گیا اور کمپنی کو 25 منٹ تک اپنے صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔
مائیکل جیکسن کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلا کہ بہت زیادہ احتیاط کی وجہ سے اس کا جسم ڈھانچہ بن چکا تھا، وہ سر سے گنجا ہو چکا تھا اس کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اس کے کولہے، کندھے، پسلیوں اور ٹانگوں پر سوئیوں کے بے تحاشا نشان تھے۔ وہ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ’’پین کلرز‘‘ کا محتاج ہو چکا تھا، چنانچہ وہ روزانہ درجنوں انجیکشن لگواتا تھا لیکن یہ سب اسے موت سے نہیں بچا سکے اور یوں اس کی آخری خواہش پوری نہ ہو سکی۔
🔘 مائیکل جیکسن کی موت ایک اعلان ہے، انسان پوری دنیا کو فتح کر سکتا ہے لیکن وہ اپنے مقدر کو شکست نہیں دے سکتا۔ وہ موت اور اس موت کو لکھنے والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا چنانچہ کوئی راک سٹار ہو یا فرعون وہ دو ٹن مٹی کے بوجھ سے نہیں بچ سکتا۔ وہ موت کو شکست نہیں دے سکتا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5681
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🎅 جیسی نیت ویسی مراد 🎅
ریلوے اسٹیشن پر ٹرین رکی. مسافر اترے اور کئی سوار ھوئے۔ جب بالکل ٹرین چلنے کا وقت ھوا ہلکی سی ٹرین کھسکنے لگی تو ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر نے دوسرے سے کہا کہ دیکھو تماشہ....
اس نے جلدی سے چلتی ٹرین سے ھاتھ باھر نکال کر اخبار والے کو آواز دی کہ اخبار دیدو اور اپنا جعلی سکہ اسکو تھما دیا اور اس سے اخبار لے لیا...
ٹرین تیزی سے پلیٹ فارم کراس کر گئی اس نے خوب قہقہے لگائے اور ساتھی سے کہا دیکھا میرا کمال..؟
کچھ منٹ بعد جب اخبار کھول کر پڑھنے لگا تو کچھ خبریں پرانی سی محسوس ھوئیں... غور سے دیکھا تو... اوہ یہ تو پچھلے ھفتہ کا اخبار ھے.
اب کی دفعہ قہقہے لگانے کی باری ساتھی مسافر کی تھی اور مسافر بولا؛ واقعی آج تماشہ دیکھا.
😂🤡😂
جیسی نیت ویسی مراد . جو دو گے لوٹ کر آئیگا دھوکہ چاھے دیانت داری ..
محبوب الرحمٰن
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 279
عورت نے کہا ٹھیک ہے۔
عورت ہار لے کر شہزادی کے پاس پہنچی اور ہار شہزادی کو دیئے.
وزیر نے شہزادی سے کہا یہ ہار مجھے دے دیں، میں ان کی خود حضاظت کرونگا تاکہ یہ چوری نا ہو سکیں۔
شہزادی نے یقین کرنے کے لیے وہ ہار وزیر کو دے دیئے۔
وزیر کے دل میں لالچ آگیا اس نے ان ہاروں میں سے کچھ اپنے پاس چھپا لیے اور یہ یہی سوچنے لگا کہ شہزدای باقی خزانے کی طرح ان کو بھول جائے گی۔
لڑکے نے سوچا کیوں کچھ ایسا کیا جاے کے وزیر کو پتہ بھی نہ چلے اور میں حفاظت سے محل تک پہنچ جاؤں۔ لڑکے نے شہزادوں والا قیمتی لباس پہنا اور گھوڑے پر سوار ہو کر محل پہنچا تو محل کے سپاہیوں نے اس دیکھ کر سوچا کہ کوئی شہزادہ ہے۔ لڑکے نے کہا ہاں میں شہزادہ ہی ہوں اور میں محل کے بادشاہ سے ملنے آیا ہوں۔
سپاہیوں نے شہزادی سے کہا کہ کوئی شہزادہ آیا ہے اور آپ سے ملنا چاہتا ہے۔
شہزادی نے اسے ملنے کی اجازت دے دی تو بڑے ہی شان شوکت کے ساتھ لڑکا شہزادی تک پہنچا۔ لڑکے کے لیے شاندار کھانے کا انتظام کیا گیا۔
بعد میں لڑکے نے شہزادی کو بتایا کہ میں کوئی شہزادہ نہیں ہوں اور میں بھیس بدل کر آپ تک پہنچا ہوں۔ اپ کے محل میں جتنا خزانہ چوری ہوا ہے اس وقت وہ میرے پاس ہے اور کسی کو اس بات کا علم نہیں لہذا اپ بھی اس بات کو اپنے تک ہی راز رکھیں۔ اپ کا وزیر چوری کر کے سارا خزانہ ایک جگہ درخت کے نیچے چھپا دیتا تھا۔ اور وہ سارا خزانہ اس وقت میرے پاس ہے۔
شہزادی نے حکم دیا کہ وزیر کو گرفتار کر لو۔ اس کی خوب چھترول کرو۔ شہزادی کو لڑکے کی ایمانداری بہت پسند آئی۔ شہزادی نے اس لڑکے سے پوچھا لیکن تمھیں یہ سب کیسے معلوم ہوا۔؟
لڑکے نے شہزادی کو بتایا کہ بھیڑ بکریاں چراتا ہوں اور ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا تو درخت پر ایک طوطے کا گھونسلا تھا اس طوطے نے مجھے بتایا کہ اس درخت کے نیچیے ایک شخص خزانہ چوری کر کے چھپا دیتا ہے۔ جب میں نے زمین کھودی تو وہاں بہت سارا خزانہ تھا۔ کل جو عورت أپ کے پاس آئی تھی اس کو میں نے ہی اپ کے پاس چوری ہوے خزانے کی خبر دینے کے لیے بھیجا تھا۔ لیکن اب میں خود بھیس بدل کر آپ کے پاس آیا ہوں۔
شہزادی نے اس لڑکے کی ایماداری کی وجہ سے اس لڑکے سے شادی کر لی اور وہ لڑکا اب شہزادہ بن گیا اور اس خزانے کا مالک بن گیا۔
شہزادی نے وزیر کی چھترول اور سزا دلوانے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ اور اسے محل سے نکال دیا۔
وزیر بہت خوش ہوا کہ اب وہ سارے خزانے کا مالک بن جائے گا اور وہ اپنا خوبصورت محل بنائے گا اور اپنی حکومت بنائے گا۔
جب وزیر خزانہ نکالنے اس درخت کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ وہاں خزانے کی بجائے پتھر ہیں۔ درخت پر بیٹھا طوطا وزیر پر بہت ہنسا اور بہت مذاق اڑایا۔ وزیر بہت شرمندہ ہوا۔
فقیر کی دعا سے لڑکا بادشادہ بن گیا اور اس فقیر کی بدعا سے وزیر اعلی شان زندگی سے فقیر بن گیا اور لوگوں سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا۔
پیارے بچو اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ جیسی نیت ہوتی ہے ویسی مراد ملتی ہے۔ جیسا کہ لڑکا اچھی نیت اور ایمانداری کی وجہ سے بادشاہ بن گیا اور وزیر ظلم اور خیانت کی وجہ سے فقیر ہو گیا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5678
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
