cookie

Ми використовуємо файли cookie для покращення вашого досвіду перегляду. Натиснувши «Прийняти все», ви погоджуєтеся на використання файлів cookie.

avatar

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

پاکستان میں جاری عسکریت پسندی پر نظر

Більше
Рекламні дописи
1 031
Підписники
+324 години
+217 днів
+10830 днів

Триває завантаження даних...

Приріст підписників

Триває завантаження даних...

پاکستان امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں! ✍️ شمس الدین شہیر۔ المرصاد گزشتہ تین سالوں میں، شہباز شریف کے دوسرے دورِ حکومت تک، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ رہے، افغانستان میں امریکہ کی شکست کا اثر اس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر بھی پڑا، کیونکہ افغانستان پر حملے کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی اور زمینی حدود اور سرزمین امریکہ کے حوالے کر رکھی تھی، اور افغانوں کو قتل کرنے کے کھیل میں پاکستانی حکومت نے خوب نفع کمایا اور اس انتشار سے اپنے مفادات حاصل کیے۔ تاہم رواں سال فروری 2024 کے انتخابات اور مارچ میں شہباز شریف کی نئی مخلوط حکومت کے آنے کے ساتھ ہی شریف نے امریکہ کے ساتھ پرانے تعلقات اور دوستی کی تجدید کی کوشش شروع کی۔ مذکورہ ملک کے آرمی چیف عاصم منیر نے امریکہ کا 12 روزہ دورہ کیا، اور امریکی فریق کے ساتھ جامع اور تعمیری مذاکرات کیے تا کہ مردہ حال معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے لیے چندہ اور ملک کے لیے دوسروں کی بربادی کے نئے منصوبے حاصل کر سکے۔ پاکستان، جس کی سکیورٹی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے، معاشی صورتحال کی ناکامی اور بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لیے اور اس کے علاوہ سکیورٹی صورتحال پر قابو پانے کے لیے امارت اسلامیہ افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے امریکہ اور تاجکستان سے داعشی خوارج کے منصوبے کو اپنانے پر رضامند ہو گیا۔ ان تینوں ممالک کے درمیان گرمجوشی کا آغاز شہباز شریف کی حکومت میں ہوا، امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایشیا کے لیے قائم مقام انڈر سیکریٹری جان بس اور دیگر نے پاکستان کے دورے کیے، اس کے علاوہ کراچی میں امریکہ اور پاکستانی فورسز کے درمیان بحری مشقیں بھی ہوئیں۔ دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ ماہ "عزمِ استحکام آپریشن” کا اعلان کیا اور اعلان کے ایک ہفتہ بعد پنجاب میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں، جو گزشتہ روز پاکستانی فوج کی دو ہفتوں کی تربیت اور مختلف شعبوں میں تعلیم کے بعد اختتام کو پہنچیں۔ پنجاب اس کے ذریعے خطے کے ممالک ایران، چین اور روس کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ وہ ہمارے درمیان تعاون اور خطے میں بڑے منصوبوں اور مشترکہ تعاون کے نفاذ میں رکاوٹیں اور چیلجنز پیدا کر سکتا ہے۔ اسی دوران چار روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات کی ، انہوں نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا۔ کس دہشت گردی کی وہ بات کر رہے ہیں؟ خود تاجکستان داعشی خوارج کو بھرتی کر رہا ہے اور پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے۔ امریکہ اور پاکستان کی خطے کے لیے مشترکہ فوجی مشقیں اور بالخصوص ڈیورنڈ کی فرضی لائن پر بدامنی سے ان ممالک کو ایک پیغام دینا مقصود ہے کہ جو امارت اسلامیہ افغانساتن کے ساتھ عمومی تعلقات اور مشترکہ تعاون کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں ایک اپنے پیروں پر کھڑی مضبوط مرکزی حکومت قائم ہو اور امریکہ بھی اس کی اجازت نہیں دیتا کہ ایشیا میں جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کے حامل افغانستان کا اقتدار اور تعلقات اپنے سابق حریفوں (روس، چین اور ایران) کے لیے چھوڑ دے۔
Показати все...
👍 2
Фото недоступнеДивитись в Telegram
NVxhwJvKGkIuZ9P1.mp43.59 KB
⭕ کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے میں 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں
Показати все...
خیبرپختونخوا اور کراچی میں تازہ پرتشدد واقعات ⭕ عسکریت پسندوں نے مردان کے علاقے رستم میں پولیس اسٹیشن پر پہاڑی کی چوٹی سے فائرنگ کی ہے، پولیس کے مطابق ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی اور ایک راہگیر ہلاک ہو گیا ہے۔ ⭕ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے 40 سالہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا، انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Показати все...
👍 2
🚨 بنوں، خیبر اور بلوچستان میں تازہ حملے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی۔ ⭕ بچکئی گاؤں جانی خیل ایف آر بنوں میں ایف سی کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا ہلاک ہونے والوں میں اختر علی ولد ایم خان بچکئی گاؤں جانی خیل ایف آر بنوں، جبکہ سلیمان وزیر ولد ممتالی خان بچکئی گاؤں جانی خیل ایف آر بنوں، لاشوں کو بنوں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ⭕ ایک پولیس کانسٹیبل اسرار احمد ولد طزا گل سکنہ قمبر خیل باڑہ ضلع خیبر کو شلوبر خان کلیم سٹاپ قمبر خیل باڑہ ضلع خیبر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ⭕ بلوچستان سے ذرائع کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں نے ایک شخص شیر جان (تحصیلدار تربت) کو ائیر پورٹ روڈ پر تحصیلی چوک تربت بلوچستان کے قریب اس وقت فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جب وہ فٹ پاتھ پر جا رہا تھا، انہیں ڈی ایچ کیو تربت منتقل کر دیا گیا۔
Показати все...
👍 2
⭕ ضلع ٹانک سے چند روز قبل اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار اور پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاشیں پولیس نے برآمد کر لی ہیں۔
Показати все...
🚨 پشاور: متنی میں گھمسان کی لڑائی میں متعدد آفیسرز سمیت 8 اہلکار ہلاک و زخمی، 3 عسکریت پسند مارے گئے۔ ⭕ آج پشاور کے علاقے متنی میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی، 4 اہلکار ہلاک 4 زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر، ایک سی ٹی ڈی اہلکار اور دو فوجی شامل ہے جبکہ 4 زخمیوں میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بھی شامل ہیں، لڑائی میں 3 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
Показати все...
👍 1
🚨خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک کے گاؤں گل امام کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، جس سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک اہلکار کو اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ 48 گھنٹوں کے اندر خطے میں سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔ https://t.me/Pakmilitancy
Показати все...
Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

پاکستان میں جاری عسکریت پسندی پر نظر

Фото недоступнеДивитись в Telegram
⭕ اطلاعات کے مطابق، نامعلوم مُسلح افراد نے کلاچی دکھن میں ایک بینک کیش وین کو ہائی جیک کر کے وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا،  گاڑی میں 86 لاکھ روپے بھی موجود تھے جسے مسلح افراد لے اڑے
Показати все...
1
Оберіть інший тариф

На вашому тарифі доступна аналітика тільки для 5 каналів. Щоб отримати більше — оберіть інший тариф.