ISLAM WITH EMAN
Відкрити в Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Показати більше1 278
Підписники
+124 години
-17 днів
-1330 днів
Архів дописів
1 279
🔷 درد شقیقہ میں فوری آرام کے ٹوٹکے 🔷
درد شقیقہ عام سر کا درد نہیں ہوتا، درد شقیقہ میں انسان کے آدھے سر میں درد ہوتا ہے یا تو سر کے کسی ایک حصے میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔
اس درد میں انسان کو تیز روشنی، شور شرابا بالکل برداشت نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے قے بھی آجاتی ہے۔ یہ درد کسی بھی عمر کے لوگوں کو کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
درد شقیقہ سے نجات کے لیے ہم میں سے زیادہ تر لوگ فوراً درد کو ختم کرنے والی گولی کھا لیتے ہیں لیکن ہر بار ایسا کرنے سے صحت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
درد کی گولی کھانے کے علاوہ درد شقیقہ کا علاج گھریلو ٹوٹکوں میں بھی موجود ہے۔
آئیے ہم آپ کو کچھ آسان گھریلو نسخے بتائیں، جن کا استعمال کر کے درد شقیقہ سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
🔹 انگور کا رس
اگر آپ کو اچانک درد شقیقہ ہو تو اس کیفیت میں انگور بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، انگوروں کو جوسر میں ڈال کر تھوڑا پانی شامل کر کے اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اس ڈرنک کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں کیونکہ یہ درد شقیقہ میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔
🔹 ادرک
ادرک عام طور پر جسم کے کسی بھی حصے سے درد ختم کرنے میں مددگار سمجھی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کے یہ درد شقیقہ میں آرام کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، ادرک کا ایک چمچ رس نکال کر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے پینے سے یا ادرک کو پانی میں اُبال کر چھان کر پینے سے بھی درد شقیقہ میں آرام آ سکتا ہے۔
🔹 دار چینی
دار چینی کو عام طور پر کرشماتی خشک مصالحہ سمجھا جاتا ہے، یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ دار چینی کو پانی ملا کر پیسٹ بنا کر ماتھے پر 30 منٹ تک لگائیں، اور پھر اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ درد شقیقہ میں ایسا کرنے سے فوری آرام آ جاتا ہے۔
🔹 تیز روشنی سے دور رہیں
درد شقیقہ میں آپ تیز روشنی میں بیٹھنے سے مکمل طور پر گریز کریں کیونکہ یہ بےچینی اور درد میں اضافے کا باعث بنتی ہے، درد شقیقہ میں آرام کے لیے کمرے میں اندھیرا کر کے سکون سے لیٹنے سے کافی آرام آتا ہے۔
🔹 مساج
درد شقیقہ میں آرام کے لیے گردن اور سر کا مساج بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے اور یہ درد شقیقہ میں آرام کا سب سے قدیم ٹوٹکا بھی سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ کو درد شقیقہ ہو تو ہلکے ہاتھوں سے گردن اور سر پر مساج کروائیے، ایسا کرنے سے درد میں کافی حد تک آرام آتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5060
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مائیگرین (آدھے سر کادرد) کا علاج 🔷
✍ ڈاکٹر محمد یاسر مختار
درد کسی بھی قسم کا ہو تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن سر درد ایسا عارضه ہے جو اس بیماری میں مبتلا شخص کو دن میں بھی تارے دکھا دیتا ہے۔
جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے یا حد سے زیادہ سوتے ہین وہ اکثر آدھے سر کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نیند کو پوری کرنے کی کوشش کریں۔
مائیگرین کا اردو میں مطلب سر درد ہے۔ اسے آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے۔ سر میں درد کی کیفیت پیدا ہونے سے ہمارا دماغ اور جسم کا مواصلاتی نظام متاثر ہوتا ہے۔ جس سے پورا بدن اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔
🔹 آدھے سر کے درد کی وجوہات
ماحولیاتی آلودگی
شور شرابہ
خوف و وہم
عجیب طرح کے وسوسے
حسد
نفرت
تکبر
معاشی مسائل
بخل
سماجی الجھنیں
ازدواجی نا خوشگوار ماحول
ذہنی خلفشار اور معاشرتی انتشار
عجیب خیالات کا آنا
وسواس
ڈپریشن
سٹریس
اینگزائٹی
یہ تمام عناصر معاشرے میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روز بروز امراض افزوں تر ہوتے جا رہے ہیں۔
سر میں درد کی کیفیت دو قسم کی ہوتی ہے ایک وہ جس میں پورے سر میں درد کی ٹیس ابھر کر مبتلا کو بے چین کرتی ہے، دوسری قسم وہ جو آدھے سر میں درد کی شدت کا نمایاں ہونا ہے۔
درد شقیقہ کے زیادہ تر خواتین میں وقوع پذیر ہونے کے باعث خیال کیا جاتا ہے کہ جنسی ہارمونز کی بے اعتدالی، ماہواری میں خرابی، ہسٹریا اور دوسرے جنسی عوارض درد شقیقہ کے بڑے اسباب ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ مرض 15 فیصد کی شرح سے دنیا بھر کو متاثر کر رہا ہے۔ درد شقیقه کے بارے میں تحقیق و علاج پر عالمی سطح پر توجہ بہت کم دی جا رہی ہے۔ درد شقیقہ کے علاج پر توجہ نہ دینے سے متعلق عام تاثر یہی ہے کہ شوگر اور دمہ مہلک بیماریاں ہیں جبکہ درد شقیقہ تکلیف دہ ضرور ہے لیکن مہلک نہیں ہے۔
متواتر بے سکونی کی کیفیت، کثرت جماع، نسوار، سگریٹ نوشی، زیادہ چائے و کافی کا استعمال، دماغی خلیات میں مواصلاتی رابطے کی کمی واقع ہونا، دماغی جھلیوں میں بلغمی رطوبات کا اجتماع، ذہنی دباؤ، عصبی تناؤ اور اچانک صدمہ بھی درد شقیقہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔ دماغ کی جانب کمزور دوران خون یا آکسیجن کی رسد کی کمی بھی اس عارضے کا ایک بہت بڑا سبب ہو سکتی ہے۔
مریض کو گہری نیند آجائے تو جاگنے کے بعد کسی دوا کے بغیر ہی وہ درد سے نجات پا چکا ہوتا ہے۔
درد شقیقہ کے حملہ آور ہونے کے اسباب میں جدید میڈیکل سائنس کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتی ہے۔ مختلف تحقیقات اور نظریات کے بل پر ہی اس کا علاج صرف دافع درد ادوایات سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ نیچر و پیتھی میں اس کا مکمل اور شافی علاج ممکن اور موجود ہے۔
🔹 آدھے سر کے درد کا علاج
ایک چٹکی سونف، ایک چٹکی سفید زیرہ، ایک گرام ادرک، ایک گرام پودینہ اور ایک عدد سبز الائچی ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح پکا کر قہوہ بنا کر پینے سے سر کا درد کم ہو سکتا ہے۔
خشک میوه جات، خمیر جات، مربہ جات، کشمش، گاجر کا جوس اور وٹامن اے سے بھرپور غذاؤں کا بکثرت استعال کریں۔
موسمی سبزیاں کچی اور پکا کر بکثرت استعمال کریں۔
پھل اور پھلوں کے جوسز حسب گنجایش لازمی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔
نیند ہمیشہ پوری لیں اور بلا وجہ بے سکونی سے بچنے کی کوشش کریں۔
تعمیری سوچ اور مثبت اپروچ بھی اس طرح کے عوارض سے ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔
اگر ایک کپ کافی پی لیا جائے تو یہ سب سے سستا علاج ہے۔ کافی خون کی شریانوں کو دباتی ہے جس سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
کافی کے استعمال سے کندھوں کے کنچھاؤ، گردن، کمر، سر اور چہرے کے پھٹوں کو سکون ملتا ہے۔
رمضان کے پہلے روزے کے دوران بھوکے رہنے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے بھی مائیگرین کا حملہ ہو سکتا ہے۔
ایک دن میں کم از کم 2 لیٹر پانی پئیں۔
گرم گرم شیرے میں ڈوبی ہوئی جلیبیاں کھائی جائیں تو یہ بھی اکثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
ناشتا اور کھانا کھائے بغیر اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا آغاز نہ کریں اور صرف چائے یا کافی پر بھی ااکتفا نہ کریں۔
ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں امائنوایسڈ موجود ہو اور یہ زیادہ تر گوشت، پنیر، مونگ پھلی اور چاکلیٹ میں پایا جاتا ہے۔
فیور فیو ایک پھول ہے جس میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو درد شقیقہ کے اثرات اور دورانیے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کی پتیاں خشک کر کے پائوڈر بنا لیں یا قہوہ بنا کر پینے سے آرام ملتا ہے۔
روغن السی میں ضروری فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دن میں ایک دو چمچ اس قسم کے درد کے لیے مفید رہتے ہیں۔
آدھے سر کے درد کی ابتدا ہی میں اگر ایک سے دو گرام ادرک کا سفوف لے لیا جائے یا چھوٹا ٹکڑا چبا لیا جائے تو درد میں شدت نہیں آتی۔
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں کیوں کہ آدھے سر میں درد کا ایک اہم سبب یہ بھی ہو سکتا ہے ۔ جنہیں یہ مسلہ ہو وہ اگر زیادہ دیر تک کھانا نہ کھائیں تو بھی انہیں سر درد ہو سکتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5059
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مائیگرین (درد شقیقہ) 🔷
سر درد یوں تو نسبتاً ایک عام قسم کی بیماری سمجھی جاتی ہے مگر اس کا دائرہ کافی وسیع ہے، جس میں عام سر درد سے لے کر جان لیوا سر درد تک شامل ہیں۔ ان ہی میں سے ایک قسم آدھے سر کا درد ہے جسے دردِ شقیقہ اور مائیگرین بھی کہتے ہیں۔
مائیگرین جس کو عام الفاظ میں آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے (ضروری نہیں کہ یہ درد فقط آدھے سر میں ہی ہو) عام طور پر وقفے وقفے سے ہونے والے سر درد کو بھی مائیگرین کہتے ہیں۔
مائیگرین میں سر کے درد کے ساتھ ساتھ دوسری علامات مثلاً متلی، قے اور وقتی طور پر بینائی کا متاثر ہونا یا تیز دھوپ، تیز روشنی، تیز آواز، کسی خاص خوشبو یا بدبو وغیرہ سے الجھن شامل ہے۔
دردِ شقیقہ عام طور پر خاندانی (جینیاتی) ہوتا ہے۔ اگر والدین میں سے کسی ایک کو بھی مائیگرین ہے تو بچے میں بھی مائیگرین ہونے کا امکان 50 فیصد ہوتا ہے۔
مائیگرین کے درد کے جینیاتی عوامل کے ساتھ کچھ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ مثلاً کچھ مخصوص غذاؤں (پنیر، چاکلیٹ، کیفین و چند دیگر مشروبات) سے بھی یہ درد ہو سکتا ہے۔ ہر مریض مختلف ہوتا ہے اور اُس کو ہونے والے مائیگرین کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔
خواتین میں یہ درد زیادہ ہوا کرتا ہے۔ غذائی عوامل کے علاوہ تھکاوٹ، ذہنی تناؤ، موسمی اثرات بھی مائیگرین کی وجہ بن سکتے ہیں۔
اکثر نیند کا پورا نہ ہونا، تھکاوٹ اور اپنے آرام کا خیال نہ رکھنا مائیگرین کے آغاز کا باعث بن جاتا ہے۔ اس قسم کے سر درد کو ذہنی بیماری سے بھی منسلک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ قطعی ضروری نہیں کہ مائیگرین کا تعلق مندرجہ بالا عوامل میں سے ہی کسی ایک سے ہو۔
🔹 مائیگرین کتنا عام ہے؟
مائیگرین کا درد خواتین میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ (2 سے 3 گنا) ہوتا ہے اور کم و بیش ہر 5 میں سے ایک خاتون مائیگرین کا شکار ہوتی ہے۔ عام طور پر 24، 25 سال عمر کے لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 4 کروڑ سے زائد افراد مائیگرین میں مبتلا ہیں۔
🔹 مائیگرین کی علامات کیا ہیں؟
مائیگرین میں شدید سر درد سے پہلے یا اس کے ساتھ ساتھ دوسری علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ ابتدائی علامات میں ہلکی پھلکی حساسیت (بعض اوقات زیادہ حساسیت)، تھکاوٹ، گردن میں درد، زیادہ بھوک لگنا اور مزاج میں تبدیلی بھی شامل ہیں۔
ہر متاثرہ فرد مائیگرین کے دوران مختلف کیفیات سے گزرتا ہے۔ عام طور پر مائیگرین کے حملے سے قبل ایک تنبیہی/اشارتی وقفہ ضرور آتا ہے جس میں مریض غیر معمولی تھکاوٹ یا بے چینی محسوس کرتا ہے، اس کے بعد متلی یا قے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس دوران تیز روشنی کے قطعی طور پر ناقابلِ برداشت ہونے یا آنکھوں میں دھندلاہٹ محسوس ہونے کی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ علامات چند منٹ سے چند گھنٹے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ ان پیشگی علامات کے بعد مائیگرین کا مخصوص قسم کا سر درد شروع ہو جاتا ہے جس میں سر میں ایک یا دونوں جانب درد اور اس کا بڑھتے چلے جانا شامل ہے۔
مائیگرین کے حملے کا دورانیہ مختلف افراد میں مختلف ہوتا ہے جوکہ 4 سے 72 گھنٹے تک ہوسکتا ہے۔ عمومی طور پر اس کا دورانیہ 6 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
🔹 مائیگرین میں کیا کرنا چاہیے؟
اگر مائیگرین کے حملے تواتر کے ساتھ شدید سر کے درد کے ساتھ بار بار ہوں اور وہ درد دُور کرنے والی عام ادویات مثلاً پیراسٹامول/ بروفین وغیرہ سے قابو نہ ہوں تو آپ اپنے فیملی/نیورو فزیشن سے رجوع کریں۔ بعض حالات میں ڈاکٹر یہ جاننے کے لیے کہ سردرد کسی اور بیماری کی علامت تو نہیں آپ کے کچھ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ بھی دے سکتے ہیں۔
🔹 مائیگرین سے کس طرح نمٹا جائے؟
آپ خود اپنے سب سے بہتر معالج ثابت ہو سکتے ہیں۔ اپنے پاس ایک ڈائری رکھیں جس میں درد شروع ہونے کے اوقات کار، دورانیہ، اپنے معمولات اور درد کے ساتھ جُڑی چیزیں نوٹ کریں (مثلاً کچھ لوگ معمول سے زیادہ سونے کی وجہ سے مائیگرین میں مبتلا ہو جاتے ہیں)، ان تفصیلات کو کچھ عرصہ نوٹ کرتے رہنے سے آپ کو درد کی کیفیت اور مزاج سے آگاہی ہو جائے گی جس سے اس کے اسباب جاننے میں مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ آپ کے کام کی رفتار/تھکاوٹ درد کا باعث بنتی ہو لہٰذا اس بنا پر روز مرہ کاموں کو منظم کریں تاکہ اس درد کی بنیادی وجہ کو ٹھیک کرنے سے مائیگرین پر قابو پا سکیں۔
کچھ خواتین میں مانع حمل گولیاں مائیگرین کا باعث بنتی ہیں۔ کچھ افراد میں تیز دھوپ یا سورج کی تیز روشنی سے درد کا آغاز ہو جاتا ہے لہٰذا اس کے لیے احتیاطی تدابیر سے مائیگرین کے حملے سے بچا جاسکتا ہے۔
مائیگرین بھڑکانے والی اشیا و عوامل سے مکمل پرہیز کریں نیز سادہ غذا، پانی و پانی والی اشیا کا زیادہ استعمال، چہل قدمی، ورزش اور مکمل نیند مائیگرین کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔
مائیگرین کے حملے کے آغاز پر ہی اگر علاج شروع کردیا جائے تو وہ زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مائیگرین (آدھے سر کادرد) کا علاج 🔷
✍ ڈاکٹر محمد یاسر مختار
درد کسی بھی قسم کا ہو تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن سر درد ایسا عارضه ہے جو اس بیماری میں مبتلا شخص کو دن میں بھی تارے دکھا دیتا ہے۔
جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے یا حد سے زیادہ سوتے ہین وہ اکثر آدھے سر کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نیند کو پوری کرنے کی کوشش کریں۔
مائیگرین کا اردو میں مطلب سر درد ہے۔ اسے آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے۔ سر میں درد کی کیفیت پیدا ہونے سے ہمارا دماغ اور جسم کا مواصلاتی نظام متاثر ہوتا ہے۔ جس سے پورا بدن اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔
🔹 آدھے سر کے درد کی وجوہات
ماحولیاتی آلودگی
شور شرابہ
خوف و وہم
عجیب طرح کے وسوسے
حسد
نفرت
تکبر
معاشی مسائل
بخل
سماجی الجھنیں
ازدواجی نا خوشگوار ماحول
ذہنی خلفشار اور معاشرتی انتشار
عجیب خیالات کا آنا
وسواس
ڈپریشن
سٹریس
اینگزائٹی
یہ تمام عناصر معاشرے میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روز بروز امراض افزوں تر ہوتے جا رہے ہیں۔
سر میں درد کی کیفیت دو قسم کی ہوتی ہے ایک وہ جس میں پورے سر میں درد کی ٹیس ابھر کر مبتلا کو بے چین کرتی ہے، دوسری قسم وہ جو آدھے سر میں درد کی شدت کا نمایاں ہونا ہے۔
درد شقیقہ کے زیادہ تر خواتین میں وقوع پذیر ہونے کے باعث خیال کیا جاتا ہے کہ جنسی ہارمونز کی بے اعتدالی، ماہواری میں خرابی، ہسٹریا اور دوسرے جنسی عوارض درد شقیقہ کے بڑے اسباب ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ مرض 15 فیصد کی شرح سے دنیا بھر کو متاثر کر رہا ہے۔ درد شقیقه کے بارے میں تحقیق و علاج پر عالمی سطح پر توجہ بہت کم دی جا رہی ہے۔ درد شقیقہ کے علاج پر توجہ نہ دینے سے متعلق عام تاثر یہی ہے کہ شوگر اور دمہ مہلک بیماریاں ہیں جبکہ درد شقیقہ تکلیف دہ ضرور ہے لیکن مہلک نہیں ہے۔
متواتر بے سکونی کی کیفیت، کثرت جماع، نسوار، سگریٹ نوشی، زیادہ چائے و کافی کا استعمال، دماغی خلیات میں مواصلاتی رابطے کی کمی واقع ہونا، دماغی جھلیوں میں بلغمی رطوبات کا اجتماع، ذہنی دباؤ، عصبی تناؤ اور اچانک صدمہ بھی درد شقیقہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔ دماغ کی جانب کمزور دوران خون یا آکسیجن کی رسد کی کمی بھی اس عارضے کا ایک بہت بڑا سبب ہو سکتی ہے۔
مریض کو گہری نیند آجائے تو جاگنے کے بعد کسی دوا کے بغیر ہی وہ درد سے نجات پا چکا ہوتا ہے۔
درد شقیقہ کے حملہ آور ہونے کے اسباب میں جدید میڈیکل سائنس کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتی ہے۔ مختلف تحقیقات اور نظریات کے بل پر ہی اس کا علاج صرف دافع درد ادوایات سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ نیچر و پیتھی میں اس کا مکمل اور شافی علاج ممکن اور موجود ہے۔
🔹 آدھے سر کے درد کا علاج
ایک چٹکی سونف، ایک چٹکی سفید زیرہ، ایک گرام ادرک، ایک گرام پودینہ اور ایک عدد سبز الائچی ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح پکا کر قہوہ بنا کر پینے سے سر کا درد کم ہو سکتا ہے۔
خشک میوه جات، خمیر جات، مربہ جات، کشمش، گاجر کا جوس اور وٹامن اے سے بھرپور غذاؤں کا بکثرت استعال کریں۔
موسمی سبزیاں کچی اور پکا کر بکثرت استعمال کریں۔
پھل اور پھلوں کے جوسز حسب گنجایش لازمی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔
نیند ہمیشہ پوری لیں اور بلا وجہ بے سکونی سے بچنے کی کوشش کریں۔
تعمیری سوچ اور مثبت اپروچ بھی اس طرح کے عوارض سے ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔
اگر ایک کپ کافی پی لیا جائے تو یہ سب سے سستا علاج ہے۔ کافی خون کی شریانوں کو دباتی ہے جس سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
کافی کے استعمال سے کندھوں کے کنچھاؤ، گردن، کمر، سر اور چہرے کے پھٹوں کو سکون ملتا ہے۔
رمضان کے پہلے روزے کے دوران بھوکے رہنے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے بھی مائیگرین کا حملہ ہو سکتا ہے۔
ایک دن میں کم از کم 2 لیٹر پانی پئیں۔
گرم گرم شیرے میں ڈوبی ہوئی جلیبیاں کھائی جائیں تو یہ بھی اکثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
ناشتا اور کھانا کھائے بغیر اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا آغاز نہ کریں اور صرف چائے یا کافی پر بھی ااکتفا نہ کریں۔
ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں امائنوایسڈ موجود ہو اور یہ زیادہ تر گوشت، پنیر، مونگ پھلی اور چاکلیٹ میں پایا جاتا ہے۔
فیور فیو ایک پھول ہے جس میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو درد شقیقہ کے اثرات اور دورانیے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کی پتیاں خشک کر کے پائوڈر بنا لیں یا قہوہ بنا کر پینے سے آرام ملتا ہے۔
روغن السی میں ضروری فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دن میں ایک دو چمچ اس قسم کے درد کے لیے مفید رہتے ہیں۔
آدھے سر کے درد کی ابتدا ہی میں اگر ایک سے دو گرام ادرک کا سفوف لے لیا جائے یا چھوٹا ٹکڑا چبا لیا جائے تو درد میں شدت نہیں آتی۔
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں کیوں کہ آدھے سر میں درد کا ایک اہم سبب یہ بھی ہو سکتا ہے ۔ جنہیں یہ مسلہ ہو وہ اگر زیادہ دیر تک کھانا نہ کھائیں تو بھی انہیں سر درد ہو سکتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 بند راستے کھولنے کی چابی 🔷
کسان نے ایک عمر رسیدہ نادار شخص کو تھوڑی گندم دیدی جس نے گندم چادر میں ڈال کر گرہ لگا دی اور چل پڑا۔
راستے میں خدا سے گلے اور دعا کرتا رہا۔ خدایا سب چیزیں اٹک گئی ہیں۔ میری تکلیفوں کی گرہ کھول کر زندگی آسان بنا۔
اتنے میں چادر کو لگائی گرہ کھل گئی اور گندم زمین پر گر گئی۔
عمر رسیدہ شخص نے بڑے شکوے کے ساتھ نگاہ آسمان کیطرف اٹھا کر کہا کہ خدایا میں نے کب کہا کہ یہ گرہ کھول دے۔ میں نے دعا مانگی تھی کہ غربت کی گرہ کھول دے۔
پھر ناچار جھک کر گندم جمع کرنے لگا تو زمیں پر ریت کے اندر سونے کے بہت سارے ذرے دیکھے۔ خوشی سے جمع کر کے دوبارہ نگاہ آسمان کیطرف اٹھا کر شکر ادا کیا تو گویا یہ ندا آئی۔
تو مبین اندر درختی یا به چاہ
تو مرا ببين كه منم مفتاح راه
ترجمہ:
تو درخت کے اندر یا کنویں میں نہ دیکھ۔ میری طرف نگاہ رکھ کہ بند راستے کھولنے کی چابی میرے پاس ہے۔
📒 کامیاب لوگ شور نہیں کرتے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
✍ 🤲 دعا کی تاثیر
http://t.me/islamwitheman/1106
🍃 الله تعالٰی سے مانگنا
http://t.me/islamwitheman/1115
🔷 دعا کی اہمیت و فائدہ
http://t.me/islamwitheman/1856
🔷 بند راستے کھولنے کی چابی
https://t.me/islamwitheman/5057
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 گانے/ موسیقی کی مذمت 🔷
■ قرآن میں موسیقی کی مذمت
عبد الاعلیٰ کہتے ھیں کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کے اس قول ۔۔
فَاجۡتَنِبُوا الرِّجۡسَ مِنَ الۡاَوۡثَانِ وَ اجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِ۔ (سورہ حج آیت 30)
یعنی "ناپاک بتوں سے بچو اور لغو و بیہودہ باتوں سے بھی بچے رہو" کے بارے میں پوچھا تو آپؑ نے فرمایا: ناپاک بتوں سے مراد شطرنج ھے اور لغو و بیہودہ باتوں سے مراد موسیقی ھے۔
میں نے سوال کیا کہ خداوندِ عالم فرماتا ھے: (یعنی کچھ لوگ ایسے ہیں جو بیہودہ باتوں کو خریدتے ھیں (سورہ لقمان آیت 6) اس میں بیہودہ باتوں سے کیا مراد ھے؟
امامؑ نے فرمایا: بیہودہ باتوں سے مراد گانا بجانا بھی شامل ھے۔
(بحارالانوار، جلد ۷۹، ص۲۴۵)
🔹 حضرت رسولِ اکرمؐ نے فرمایا:
اللہ تعالٰی نے مجھے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ھے اور اس لئے بھی (بھیجا ہے) کہ موسیقی کے آلات، بانسریوں اور زمانہ جاہلیت کے امور کا خاتمہ کردوں۔
(بحارالا انوار، جلد ۷۹، ص۲۵۰)
🔹 حضرت رسولِ اکرمؐ کا ارشاد ہے:
گانا زنا کا پیش خیمہ ھے۔ (یعنی گانا سننے والا زنا میں مبتلا ہو سکتا ہے)
(بحارالانوار، جلد۷۹، ص۲۴۷)
🔹 حضرت رسولِ اکرمؐ:
تین چیزیں دل کو سخت کر دیتی ھیں:
۱ ۔ گانا اور راگ کا سننا۔
۲۔ شکار کی تلاش کرنا اور
صاحبانِ اقتدار (حکمران) کے دروازے پر حاضری دینا۔
(بحارالانوار، جلد ۷۹، ص۲۵۲)
🔹 حضرت رسولِ اکرمؐ:
چار چیزیں دل کو فاسد کر دیتی ھیں اور دل میں نفاق کو یوں اُگاتی ھیں جس طرح پانی درخت کو اُگاتا ھے:
گانا سننا، فحش گوئی (گندی باتیں کرنا)،
صاحبانِ اقتدار کے دروازہ پر حاضری اور شکار کی تلاش۔
(بحارالانوار، جلد ۷۹، ص۲۵۲)
🔹 فرمانِ امام باقر علیہ السلام:
گانا نفاق (منافقت) کا گھونسلہ ھے۔ (یعنی گانا سننے والا منافق بن جاتا ہے)
(بحارالانوار، جلد ۷۹، ص۲۴۴)
🔹 حضرت امام جعفر صادقؑ:
غِنا (گانا) نفاق کا موجب ھوتا ھے۔ (بحارالانوار جلد ۷۹، ص۲۴۱)
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 موسیقی غذا یا سزا
https://t.me/islamwitheman/70
🔷 گانا بجانا
https://t.me/islamwitheman/77
🔷 گانے/ موسیقی کی مذمت
https://t.me/islamwitheman/5056
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 خون کی بند رگوں کو کھولنے کا نسخہ 🔷
خون کی بند رگوں کو کھولنے کا آسان نسخہ۔
جسم میں کوئی بھی رگ بند ہو تو کھل جائے گی، پیروں سے لے کر سر تک اس سے آپ کسی بھی قسم کی بند رگ کو صحیح کر سکتے ہیں، چاہے وہ جسم کی کوئی بھی رگ ہو۔ اگر جسم کی کوئی بھی رگ بند ہو جائے تو انسان کو بری مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بے چین رہتا ہے۔
اس نسخے کو استعمال کرنے کے بعد انشاءاللہ آپکی تمام بند رگیں دوبارہ سے نارمل ہو جائیں گیں۔ اس نسخے کو بنانے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہئیں وہ یہ ہیں۔,,,
ھوالشافی۔
دال چینی: 10گرام،
کالی مرچ 10 گرام،
مغز تخم خربوزہ: 10 گرام،
السی کے بیج: 10 گرام،
تیز پتہ: 10 گرام،
مغز اخروٹ: 10 گرام،
مصری: 10 گرام۔
ان سب سات اشیاء کو بلینڈر میں ڈال کر پاﺅڈر بنا لیں اور اس کی دس پُڑیاں بنا لیں۔ دوا کی دوا اور خوراک۔
■ترکیب طریقہ استعمال۔،۔
ایک پڑی روزانہ صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی سے لینی ہے۔ اور ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہیں کھانا۔
آپ چائے پی سکتے ہیں۔
دل کے مریض یاد رکھیں یہ نسخہ استعمال کرتے رہیں گے تو گارنٹیڈ انشاءاللہ تعالٰی پوری زندگی ہارٹ اٹیک یا لقوہ نہیں ہوگا انشاءاللہ۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5054
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مادی دنیا کی فطرت 🔷
ایک رات کا ذکر ہے، دکاندار دکان بند کرنے ہی والا تھا کہ ایک کتا دکان میں گھس آیا۔ اس کے منہ میں ایک تھیلا دبا ہوا تھا۔ اس نے وہ تھیلا دکاندار کی جانب بڑھایا۔ دکاندار سمجھ گیا کہ وہ اسے کیا سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دکاندار نے تھیلا کھولا تو تھیلے میں خریدی جانی والی اشیاء کی فہرست اور رقم موجود تھی۔ دکاندار نے پیسے لیے اور مطلوبہ سامان تھیلے میں رکھ دیا۔
کتے نے فوراً سامان کا تھیلا اٹھایا اور چلا گیا۔
دکاندار کتے کے افعال سے بہت حیران ہوا اور یہ جاننے کے لیے کہ اس کا مالک کون ہے اس نے کتے کا پیچھا کرنے کی ٹھانی۔
کتا بس اسٹاپ پر پہنچا اور بس کی آمد کا انتظار کر نے لگا۔ کچھ دیر بعد ایک بس آئی اور کتا بس میں چڑھ گیا۔ جیسے ہی کنڈکٹر نزدیک آیا، وہ اپنی گردن کا پٹہ دکھانے کے لیے آگے بڑھا جس میں کرایہ اور پتا دونوں ہی موجود تھے۔ کنڈکٹر نے پیسے لیے اور ٹکٹ گلے میں بندھے پٹے میں ڈال دیا۔
جب وہ منزل پر پہنچا تو کتا سامنے کے دروازے کی طرف گیا اور اپنی دم ہلا کر اشارہ کیا کہ وہ نیچے اترنا چاہتا ہے۔ بس جیسے ہی رکی، وہ نیچے اتر گیا۔
دکاندار ابھی تک اس کا پیچھا کر رہا تھا۔
کتے نے ٹانگوں سے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس کا مالک باہر نکلا اور اسے لاٹھی سے بری طرح مارنے لگا۔
حیران و پریشاں ہو کر دکاندار نے اس سے پوچھا کہ "تم کتے کو کیوں مار رہے ہو؟"
جس پر مالک نے جواب دیا، "اس نے میری نیند میں خلل ڈالا، یہ چابیاں اپنے ساتھ بھی تو لے جا سکتا تھا!"
🔘 یہی زندگی کی سچائی ہے۔ لوگوں کی آپ سے توقعات کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ جس لمحے آپ غلط ہوتے ہیں، وہ آپ کی غلطیاں گنوانے لگتے ہیں۔ ماضی میں کیے گئے تمام اچھے کام بھول جاتے ہیں۔ اک ذرا سی غلطی پھر بڑھ کر رائی سے پہاڑ بن جاتی ہے۔
یہی اس مادی دنیا کی فطرت ہے.!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 "خیر" کیا ہے۔؟ 🔷
کیا آپ جانتے ہیں: "خیر" کیا ہے۔۔؟
آپ اپنی روز مرہ گفتگو میں کئی مرتبہ "خیر" کا لفظ بولتے ہیں۔
❣️ جی، سب خیر ہے۔
❣️ خیر سے رہیں۔
❣️ خیر سے جائیں۔
❣️ خیر سے آئیں۔
💫جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں: "صبح بخیر"
💫 جب رات سونے کی تیاری کرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں: "شب بخیر"
ہو سکتا ہے کہ دن میں ہم اس لفظ کو کئی بار دہرائیں، اور ایک دوسرے کے لیے خیر کی دعا کریں۔ حقیقت ميں یہی "خیر" ہے جس کی ہر کوئی تلاش کر رہا ہے۔ جسے ہر کوئی خدا سے مانگ رہا ہے۔ تمام انسان اسی "خیر" کی تلاش میں ہیں۔
قرآن پاک کا اعلان ہے:
إنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيد¤
ترجمہ:
"انسان (فطری طور پر) "خیر" سے شدید محبت رکھنے والا ہے۔" (عادیات/۸)
لیکن ہر کوئی "خیر" کو اپنے اعتبار سے سمجھتا ہے۔۔۔
کوئی مال و دولت کو،
کوئی اچھی گاڑی کو،
کوئی اچھی نوکری کو،
کوئی اچھے گھر کو،
کوئی اچھے کاروبار کو،
کوئی صحت و تندرستی کو؛؟۔
اور اسی طرح ہزاروں چیزیں...
لیکن اصل "خیر" کیا ہے؟
قرآن پاک کہتا ہے:
جب حضرت موسٰی علیہ السلام فرعونیوں سے ڈرتے ہوئے بھاگے تو یہ جملہ کہہ رہے تھے:
ربِّ إِنِّی لِما أَنْزَلْتَ إِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیر۔
ترجمہ:
"اے پالنے والے! جو خیر بھی تو مجھ پر نازل فرمائے، میں اس کا محتاج ہوں" (سورہ قصص/24)
یعنی موسٰیؑ نبی بھی خدا سے "خیر" کے طلبگار ہیں۔۔۔۔
■ یاد رکھیں! یہ بات طے ہے کہ اصل "خیر" وہ نہیں جسے عام لوگ سمجھتے ہیں... کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پوری انسانیت کے لیے اصل "خیر" کیا ہے۔؟
قرآن مجید میں ایک آیت ہے جو ہم نے کئی بار دیکھی، پڑھی اور سنی، لیکن بدقسمتی سے ہم آسانی سے اس سے گزر گئے۔ اور ہم نے اس پر بالکل توجہ نہیں دی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے قرآن میں اس "خیر" کو واضح طور پر ہر ایک کے لیے متعارف کرایا ہے، ارشادِ الہی ہے:
بقِيَّةُ اللهِ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ¤
ترجمہ:
"بقية الله (امام زمانہ ع) تمہارے لیے خیر ہے، اگر تم مومن ہو" (سورہ ھود: 86)
یہی وہ اصل "خیر" ہے جس کو ہر کوئی تلاش کر رہا ہے، وہ خیر، بقية اللہ امام زمانہ (علیہ السلام) کے سوا کچھ نہیں۔
کوئی شک نہیں کہ حقیقی خیر سے مراد اہلبیت علیھم السلام ہیں۔ ہم زیارت جامعہ کبیرہ میں اہلبیت علیھم السلام سے خطاب کرتے ہیں:
انْ ذُکِرَ الْخَیْرُ کُنْتُمْ اوَّلَهُ، وَ اصْلَهُ وَ فَرْعَهُ، وَ مَعْدِنَهُ وَ مَاْویهُ وَمُنْتَهاهُ.
ترجمہ:
"اگر خیر کا ذکر ہو تو سب سے پہلے آپ ہی ہیں، خیر کی اصل آپ ہیں، اس کی شاخ آپ ہیں، اس کا منبع آپ ہیں، اس کی آماجگاہ آپ ہیں، اور اس کی انتہاء بھی آپ ہی ہیں۔
أللَّهُمَ عَجِّلْ لِوَلیِکْ الفرج
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4706
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 عام سی گولی سے مردانہ کمزوری کا علاج 🔷
مخصوص مردانہ کمزوری کا علاج عام سی گولی میں چھپا، نام جان کر حیرت ہوگی۔
مردوں میں مخصوص کمزوری کے مسئلے کی بڑی وجہ دوران خون کی خرابی ہوتی ہے اور یہ مسئلہ بسا اوقات مہنگے علاج سے بھی رفع نہیں ہوتا تاہم اب ترک سائنسدانوں نے ہر گھر میں پائی جانے والی ایک عام سی گولی کے ذریعے اس کا انتہائی آسان علاج بتا دیا ہے۔
خبر کے مطابق یہ گولی ”اسپرین“ ہے جس کے متعلق استنبول کی میڈی پول یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مردانہ کمزوری کے مسئلے سے دوچار مرد اسپرین کی روزانہ ایک گولی مسلسل 6 ہفتے تک کھائیں تو انہیں اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 184 ایسے مردوں پر تجربات کیے جن کی عمر اوسطاً 48 سال تھی اور وہ اس مرض کا شکار تھے۔
انہیں دو گروپوں میں تقسیم کر کے سائنسدانوں نے ایک گروپ کو 6 ہفتے تک روزانہ اسپرین کی ایک گولی کھلائی جبکہ دوسرے گروپ کو نقلی گولی دی جاتی رہی۔
اس سے دوسرے گروپ کے لوگوں کو بھی یہ احساس رہتا ہے کہ وہ بھی گولی کھا رہے ہیں لیکن گولی کا کوئی منفی یا مثبت اثر نہیں ہوتا۔
تقریباً چھ ہفتے بعد ماہرین نے دوبارہ ان کے مرض کے تجزیات کیے تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔
نقلی گولی کھانے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا جبکہ جو لوگ روزانہ اسپرین کی گولی کھا رہے تھے ان کا 50 سے 88.3 فیصد تک مرض ختم ہو گیا تھا۔
جنسی تقویت کی گولی ’ویاگرا‘ کھانے سے یہ شرح 48 سے 81 فیصد ہوتی ہے۔ چنانچہ اس تحقیق میں اسپرین کے نتائج ویاگرا سے بھی بہتر سامنے آئے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ذکی بائراکتر کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کے خون میں موجود پلیٹ لیٹس بہت بڑے ہوتے ہیں جو دوران خون میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
اسپرین کی گولی ان سمیت دوران خون میں رکاوٹ کی دیگر وجوہات کو دور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں مردوں کا یہ جنسی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 خواتین کے متعلق 7 حقائق
https://t.me/islamwitheman/4921
🔷 اصل میں کیا ہے Virginity؟
https://t.me/islamwitheman/4922
🔷 قوت باہ کیا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4924
🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4926
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 14 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5048
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 3 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5050
🔷 عام سی گولی سے مردانہ کمزوری کا علاج
https://t.me/islamwitheman/5051
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 3 غذائیں 🔷
متعدد ترقی یافتہ ممالک میں 1973ء کے بعد سے مردوں میں سپرمز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ محققین کے مطابق اس پیش رفت میں خوراک اور مردوں کے طرز زندگی کا اہم کردار ہے۔ صحت مند سپرمز کے لیے مندرجہ ذیل تین چیزیں اہم ہیں۔ مردانہ جنسی طاقت کے لیے یہ تین اشیاء سُپر بوسٹر یا انتہائی کارآمد ہیں۔
🔹 مچھلی
متعدد جائزوں سے سالمن مچھلی کی افادیت کا پتا چلا ہے۔ مچھلی سپرمز کی حرکت کو بہتر بناتی ہے۔ ایسا شاید اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہے۔
ڈنمارک میں ایک تحقیق کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ کو مچھلی کا تیل دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو کچھ بھی نہیں۔ مچھلی کا تیل کھانے والے گروپ میں یہ تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
☆ مادہ منویہ میں اضافہ،
☆ خصیے بڑے ہوئے،
☆ اور سپرمز کی تعداد بڑھی۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خون کی گردش اور ایستادگی کے لیے اچھے ہیں۔ مچھلی کے مثبت اثرات اس وقت سامنے آتے ہیں، جب مرد کم گوشت کھاتے ہیں۔
🔹 اخروٹ
ایک تحقیق میں 199 صحت مند نوجوانوں پر اخروٹ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نوجوانوں کو 14 دن تک کھانے کے لیے اخروٹ دیے گئے۔ اس سے مردوں میں ہیجان شہوت اور خواہش میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح سپرمز کی تعداد اور حرکت میں بھی بہتری ہوئی۔ کئی ماہرین نے اس تحقیق پر تنقید کی لیکن گری دار میووں کے اثر کو غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز سے جوڑا جا سکتا ہے۔
لیکن مچھلی اور اخروٹ میں مردانہ جنسی طاقت کا ایک اور راز بھی چھپا ہوا ہے، ایل آرجی نائن۔ ایل آرجی نائن نائٹروجن سے بھرپور ایک امینو ایسڈ ہے۔ یہ میٹابولزم کو بہتر کرنے اور کئی دیگر چیزوں کے علاوہ نائٹرک آکسائڈ پیدا کرتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ نائٹرک آکسائڈ بلڈ پریشر کو کم اور خون کی نالیوں کو چوڑا کرتا ہے۔ ایل آرجی نائن سپرمز کی مقدار اور نقل و حرکت دونوں کو بڑھا سکتا ہے۔
اخروٹ میں زنک بھی زیادہ ہوتا ہے۔ صحت مند پروسٹیٹ یا غدودِ مثانہ کے لیے یہ عنصر ضروری ہے۔ نطفے کی پیداوار میں بھی اس کا کردار ہے۔ اگر زنک کی کمی ہے تو نطفہ انڈے کے خلیے تک پہنچنے سے پہلے اپنی ساری توانائی استعمال کر لیتا ہے۔
🔹 ٹماٹر
مطالعات سے پتا چلا ہے کہ ٹماٹر انسانوں اور جانوروں دونوں ہی کے سپرمز کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ان میں چھپا راز لائیکوپین ہے۔ ٹماٹروں میں یہ سرخ مادہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ لائیکوپین خلیوں میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے۔
کچے ٹماٹروں کی بجائے پکے ہوئے ٹماٹروں سے زیادہ لائیکوپین حاصل ہوتا ہے۔ ٹماٹر پیسٹ سب سے اچھی رہتی ہے۔ تاہم مطالعے کے شرکاء نے ٹماٹر نہیں بلکہ 14 ملی گرام لائیکوپین والے کیپسول کھائے۔ یہ تقریبا 200 گرام کچے ٹماٹروں کے برابر ہے۔ اس سے سپرم صحت مند اور بہتر تیرنے کے قابل ہوئے۔
لیکن بھولیے نہیں! یہ تینوں غذائیں صحت مند سپرمز کے لیے اچھی ہیں تاہم ایک متوازن غذا ہمیشہ بہتر رہتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 خواتین کے متعلق 7 حقائق
https://t.me/islamwitheman/4921
🔷 اصل میں کیا ہے Virginity؟
https://t.me/islamwitheman/4922
🔷 قوت باہ کیا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4924
🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4926
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 14 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5048
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 3 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5050
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
حضور اکرمؐ کی خدمت میں جب کوئی خوشبو پیش کرتا تو آپؐ اس کو رد نہ فرماتے اور آپؐ کا فرمان ہے کہ کوئی شخص خوشبو دے تو اس کو رد نہ کرے۔
خوشبو کے تحفہ کو رد مت کرو کیونکہ یہ جنت سے نکلی ہوئی ہے آپؐ کو خوشبو بہت زیادہ پسند تھی۔ آپؐ ہمیشہ عطر کا استعمال فرمایا کرتے تھے حالانکہ حضورؐ کے جسم سے ایسی خوشبو نکلتی تھی کہ جہاں سے آپؐ گزرتے تھے وہ جگہ معطر ہوجاتی تھی۔
حضور اکرمؐ فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کی خوشبو ایسی ہونی چاہئے کہ خوشبو پھیلے اور رنگ نظر نہ آئے اور عورتوں کے لئے وہ خوشبو ہونی چاہئے کہ خوشبو نہ پھیلے اور رنگ نظر آئے۔
🔹 نویں نمبر پر ان چار چیزوں کا کثرت سے کھانا
چڑیوں کا کھانا، عطرفل جو کہ ایک خاص قسم کی معجون ہوتی ہے، مغز پستہ کھانا۔
🔹 دسویں چیز انڈہ
بعض حکماء کے نزدیک انڈے بھی قوت باہ کو بڑھانے کا سبب ہیں۔
انڈے میں وہ تمام اجزاء موجود ہوتے ہیں جو صحت کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں دماغ اور آنکھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ یہ موسم سرما کی غذا بھی ہے۔ یہ پروٹین فاسفورس اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔
🔹 گیارہویں چیز حسیس
حضورؐ کو حسیس بہت پسند تھا یہ تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے کھجور، مکھن اور جما ہوا دودھ یعنی میٹھا دہی۔ اس سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ تھکاوٹ نہیں ہوتی۔صحت بحال رہتی ہے۔
🔹 بارہویں چیز زیر ناف بالوں کو جلد کاٹنا۔
🔹 تیرہویں چیز لہسن
جلال الدین سیوطی نے اپنی کتاب میں ایک روایت نقل کی ہے کہ حضرت علی علیہ السلام سے مروی ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ اے لوگوں لہسن کھایا کرو کیونکہ اس میں بیماریوں سے شفا ہے۔ اس میں بہت فوائد ہیں یہ ورم کو تحلیل کرتا ہے، حیض کو کھولتا ہے، معدے سے ریاح نکالتا ہے، مرطوب مزاج والوں میں قوت باہ پیدا کرتا ہے، منی کو زیادہ کرتا ہے۔ گرم مزاج والوں میں منی کو خشک کرتا ہے۔ معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
🔹 چودہویں چیز زیتون
روغن زیتوں کا کھانا اور مالش کرنا، تل اور کھجور ملا کر استعمال کرنا قوت باہ کو بڑھاتے ہیں اور متحرک باہ ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/5048
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 خواتین کے متعلق 7 حقائق
https://t.me/islamwitheman/4921
🔷 اصل میں کیا ہے Virginity؟
https://t.me/islamwitheman/4922
🔷 قوت باہ کیا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4924
🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4926
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 14 غذائیں 🔷
نبی کریمؐ کی احادیث کی روشنی میں مردانہ کمزوری کا علاج کرانا ثواب ہے اسلئے کہ اس بیماری کی وجہ سے حق زوجیت ادا نہیں ہو پاتا اور یہ ایک گناہ ہے۔
مردانہ کمزور ی کا علاج کیا ہے اور یہ کیسے ختم ہو گی اس کیلئے آپ کو چند خوراکیں بتائی جائیں گی۔ جس کو استعمال کرنے سے اس بیماری کا علاج ہوگا۔
خوراک کا مردانہ طاقت سے بہت گہرا تعلق ہے جو خوراک ہم روز مرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں وہی معدہ میں ہضم ہو کر خون پیدا کرتی ہے، پھر خون سے مادہ تولید تیار ہوتا ہے جو زندگی کا جوہر خاص اور لذتوں کا سرچشمہ ہے لہٰذا ایسی غذاؤں کا اہتمام رکھنا چاہئے جن سے مردانہ طاقت ہمیشہ قائم رہے۔
■ وہ 14غذائیں جو مردانہ طاقت کو 14گنا تک بڑھا دیتی ہیں۔۔۔
🔹 کھجور
کھجور کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے جو بچہ پیدا ہو تو اس کو تازہ کھجور کا مالیدہ بنا کر تھوڑی سی کھلائی جائے۔ اگر تازہ کھجور نہ مل سکے تو خشک ہی سہی۔ اگر کھجور سے بہتر کوئی اور چیز ہوتی تو اللہ حضرت مریمؑ کو عیسٰیؑ کی ولادت کے وقت وہی چیز کھلاتا۔ سورہ مریم میں ہے کہ اللہ نے حضرت مریمؑ کو حکم فرمایا کہ کھجور کا تنا پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ پکی کھجوریں گر پڑیں گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ زچہ کے لئے کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں۔ یہ مزاج میں گرمی اور قوت پیدا کرتی ہے۔
ابو نعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ (ص) کھجور کو مکھن کے ساتھ بہت عزیز رکھتے تھے۔ علماء نے لکھا ہے کہ اس کو اس طرح کھانے سے قوت باہ بڑھتی ہے۔
🔹 دودھ
دودھ سے بدن بڑھتا ہے، آواز صاف ہوتی ہے۔ ابو نعیم نے حضرت ابن عباس سے نقل کیا ہے کہ پینے کی چیزوں میں رسول پاک (ص) کے نزدیک دودھ بہت عزیز تھا، یہ قوت باہ پیدا کرتا ہے، معدہ میں جلد ہضم ہوجاتا ہے، بدن کی خشکی کو دور کرتا اور منی پیدا کرتا ہے، چہرے کا رنگ سرخ کرتا ہے، دماغ کو قوی کرتا ہے۔
دودھ میں بہت سے ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو ہماری جلد کو خوبصورتی عطا کرتے ہیں۔ دودھ کیلشیم کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے یہ نہ صرف بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے بلکہ نوجوانوں اور بوڑھوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ اس کو پینے کا بہترین وقت رات ہے۔
🔹 شہد
ابو نعیم نے حضرت عائشہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (ص) کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا۔ حضور ﷺ کو شہد اس لئے زیادہ محبوب تھا اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں شفا ہے۔
شہد کے بیشمار فائدے ہیں نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور کرتا ہے، معدہ صاف کرتا ہے، معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے، دماغ کو قوت دیتا ہے، قوت باہ میں تحریک پیدا کرتا ہے اور اسے مضبوط کرتا ہے، مثانہ کے لئے مفید ہے، مثانہ اور گردے کی پتھری کو خارج کرتا ہے، پیشاب کو بند ہونے سے کھولتا ہے، بھوک زیادہ لگاتا ہے۔
مکھن اور شہد ملا کر کھایا جائے تو جوڑوں کے لئے مفید ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔
🔹 فلفل دراز:
اس کو انگریزی میں لانگ پیپر کہتے ہیں، پپلی کی بیل ہوتی ہے جو ارد گرد کے درختوں کے سہارے اوپر کو اٹھتی ہے یا زمین پر پھلتی ہے۔ شروع میں جب پکتی ہے تو سرخ ہوتی ہے لیکن سوکھنے سے سیاہ ہو جاتی ہے۔
فلفل دراز جس کو چھوٹی پیپل بھی کہتے ہیں مقوی دماغ مقوی معدہ اور محرب باہ ہے دودھ میں جوش دے کر پینا بیحد مفید ہے۔
🔹 دار چینی، لونگ اور کالی مرچ
دار چینی، لونگ اور کالی مرچ طب نبوی و احادیث میں مردانہ طاقت بڑھانے کی غذائیں ہیں خصوصا بوڑھے شخص کیلئے فائدہ مند ہیں، اعصاب و جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہیں۔
🔹 زعفران
زعفران زبردست مقوی باہ ہے، بصارت کے لئے مفید ہے، گردے مثانے کو قوت دیتا ہے، بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے، گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ طبیعت میں تقویت دیتا ہے، حیض کو مسلسل کرتا ہے، شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے، ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے، یادداشت کو بڑھاتا ہے۔
زعفران کو دوسری ادویات میں شامل کرنے سے ان کے اثرات کو تیز اور سریع الاثرات بناتا ہے اور مقوی معدہ ہے۔
🔹 ہریسہ
ہریسہ جسم میں زبردست قوت پیدا کرتا ہے، مقوی باہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت جبرائیلؑ سے اپنی جسمانی کمزوری کی شکایت فرمائی تو انہوں نے فرمایا کہ آپ ہریسہ تناول فرمایا کریں کیونکہ اس میں چالیس مردوں کی قوت ہے۔
ہریسہ کٹے ہوئے گیہوں، گوشت، گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے۔
ہریسہ کھلاڑیوں اور خاص طور پر ویٹ لفٹر کی تقویت کے لئے بہت اچھی چیز ہے۔
🔹 ساتویں چیز جانور کی پشت کا گوشت
پشت کا گوشت تمام گوشت سے بہتر ہے۔ علماء نے لکھا ہے کہ حکمت کی رو سے اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے اور اس گوشت میں قدرتی طور پر وٹامنز اور کیلشیم بہت زیادہ ہوتی ہیں۔
🔹 آٹھویں چیز:خوشبو
خوشبو کا روئے انسانی سے خصوصی تعلق ہے اس کا اثر دل و دماغ پر فورا بجلی کی مانند ہوتا ہے خوشبو اور باہ میں گہرا تعلق ہے۔
1 279
8⃣ آسمانی صحیفوں کا جامع
پیغمبر اکرم ﷺ فرماتے ہیں:
اللہ تعالٰی نے آسمان سے 104 کتابیں نازل فرماٸیں۔ ان میں سے 4 کتابوں (توریت، انجیل، زبور اور قرآن) کو چنا اور باقی 100 کتابوں کے علوم کو ان 4 کتابوں میں جمع فرمایا۔
پھر ان چاروں کے علوم و برکتوں، پڑھنے اور جاننے کے ثواب کو قرآن مجید میں رکھا۔ پھر قرآن کے علوم اور برکتوں کو جمع کر کے سورہ الحمد میں رکھ دیا۔ اس لیے سورہ الحمد کا پڑھنا ایسا ہے جیسے 104 کتابیں پڑھ لی ہوں۔
9⃣ شیطان کی فریاد کا موجب
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
قرآن مجید کی سورتوں میں فقط یہ سورہ الحمد ہے جو شیطان کی فریاد و نالہ کا موجب بنا۔ شیطان نے 4 مرتبہ بلند آواز سے فریاد کی:
👈 پہلی مرتبہ جب بارگاہ خدا سے لعنت کا مستحق ٹھہرا۔
👈 دوسری مرتبہ جب بارگاہ خدا سے دھتکار کر زمین پر پھینکا گیا۔
👈 تیسری مرتبہ جب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ مبعوث ہوٸے۔
اور
👈 چوتھی اور آخری مرتبہ جب سورہ الحمد نازل ہوٸی۔
🔟 دیگر خواص سورہ الحمد
🌺 دوتہاٸی قرآن کا ثواب
سرکار ختمی مرتبت ﷺ فرماتے ہیں:
جو مسلمان سورہ الحمد پڑھے گا اسے اتنا اجر دیا جاٸیگا گویا اس نے دوتہاٸی قرآن پڑھ لیا۔
دوسری روایت میں ہے کہ پورے قرآن کا ثواب دیا جاٸیگا۔
🌺 افضل ترین سورہ
سرکار رسالت مآب ﷺ فرماتے ہیں:
مجھے اس ذات کی قسم جسکے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اللہ تعالٰی نے تورات، انجیل، زبور اور قرآن میں اس جیسی سورہ نازل نہیں کی۔
🌺 ہر مرض کی دوا
رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں:
یہ سورہ سام کے علاوہ ہر مرض کیلٸے دوا ہے اور سام سے مراد موت ہے۔
🌺 بیمار بہت جلد اچھا ہو
جب کوٸی بیمار ہو تو چینی کی پلیٹ پر سورہ الحمد زعفران سے لکھ کر دھو کر پلاٸیں تو بیمار بہت جلد اچھا ہو جاٸیگا۔
🌺 مفلسی دور ہو
پیغمبر اسلام ﷺ فرماتے ہیں:
جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت سورہ الحمد اور سورہ اخلاص کی تلاوت کرتا رہے تو اللہ تعالٰی اسکی مفلسی دور کرتا ہے اور بہت خیر و برکت عطا فرماتا ہے۔
🌺 بلاٶں سے حفاظت
پیغمبر اکرم ﷺ فرماتے ہیں:
جب کوٸی شخص بستر پر سوتے وقت سورہ الحمد اور سورہ اخلاص کو پڑھ لیا کرے تو تمام بلاٶں سے محفوظ رہے گا۔
🌺 دوری درد
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جب کسی کو درد وغیرہ کی شکایت ہو تو وہ اپنے گریبان میں سات مرتبہ سورہ الحمد کی تلاوت کرے اگر درد ختم ہو جاٸے تو بہتر وگرنہ 70 مرتبہ تلاوت کرے میں اسکی صحت و عافیت کا ضامن ہوں۔
📚 بحوالہ:
تفسیراحسن الحدیث۔ جلد١
تفسیر ابوالفتوح رازی۔ جلد١
مجمع البیان۔ جلد١
نورالثقلین۔ جلد١
امالی الشیخ طوسی۔ جلد١
قرآن کُلِ شفا۔ جلد١
ینابیع المودہ۔
الاتقان۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5046
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 سورہ الحمد کے فضاٸل و کمالات🌹
1⃣ موضوعات
سورہ الحمد کی ہر آیت، ایک اہم مقصد کیطرف اشارہ کرتی ہے:
🍄 آیت 1
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ¤
ہر کام کی ابتدا کا سرنامہ ہے اور ہر کام کے شروع کرتے وقت ہمیں اللہ تعالٰی کی ذات پاک سے مدد طلب کرنیکی تعليم دیتی ہے۔
🍄 آیت 2
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ¤
یہ آیت اس بات کا درس دیتی ہے کہ تمام نعمتوں کی برگشت اور تمام موجودات کی پرورش و تربیت کا تعلق صرف اللہ تعالٰی کیساتھ ہے اور تمام عنایات کا سرچشمہ اسی کی ذات پاک ہے۔
🍄 آیت 3
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ¤
یہ کہ اللہ تعالٰی کی خلقت، تربیت اور حاکمیت کی بنیاد رحمت و عطوفت پر ہے۔
🍄 آیت 4
مٰلكِ يَوْمِ الدِّيْنِ¤
یہ آیت معاد، اعمال کی جزا و سزا اور اس عظیم عدالت میں اللہ تعالٰی کی حاکمیت کی جانب توجہ دلاتی ہے۔
🍄 آیت 5
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ¤
یہ توحید عبادتی کا بیان اور انسانوں کیلٸے اس اکیلے مرکز کا تذکرہ ہے جو سب کا آسرا و سہارا ہے۔
🍄 آیت 6
اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ¤
یہ کہ ہر قسم کی ہدایت صرف اور صرف اللہ تعالٰی کیطرف سے ہے۔
🍄 آیت 7
صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ ۥۙ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْہِمْ وَلَاالضَّاۗلِّيْنَ¤
یہ آخری آیت اس بات کی واضح اور روشن نشانی ہے کہ صراطِ مستقیم سے مراد اہلبیتِ اطہار علیھم الصلاة والسلام ہیں۔
■ المختصر اللہ تعالٰی نے اس سورہ میں درج ذیل امور کی تعليم فرمائی ہے:
🌷 حمد و شکر کا اُسی کو مستحق سمجھنا کیونکہ تمام نعمتیں بالاواسطہ یا بالواسطہ اسی کی بارگاہ سے عطا ہوتی ہیں۔
🌷 دنیا و آخرت میں اسی کو سچا مالک اور صاحبِ اختیار جاننا۔
🌷 تواضع و فروتنی اختیار کرنا۔
🌷 ریا سے بچنا
🌷 ہرکام میں اسی سے مدد چاہنا اور اسی پر توکل رکھنا۔
🌷 اچھے کو اچھا اور برے کو برا سمجھنا۔
🌷 اچھے لوگوں کی دوستی و پیروی کرنا۔
🌷 اور بروں سے پرہيز و بیزاری کا اظہار کرنا۔
2⃣ اسما ٕ سورہ الحمد
اس سورہ کے 30 سے زیادہ نام ہیں جن میں کچھ نام معروف ہیں وہ یہ ہیں:
🍁 اُم الکتاب
کیونکہ یہ قرآن مجید کے بنیادی مفاہیم پر مشتمل ہے۔
🍁 الاساس
کیونکہ یہ سورہ قرآن مجید کی بنیاد ہے۔
🍁 الصلاة
کیونکہ یہ نماز کا لازمی جز ہے۔
🍁 الشفا
کیونکہ یہ ہر مرض کیلٸے شفا ہے۔
🍁 الکافیة
کیونکہ نماز میں یہی کافی ہے اور اسکے علاوہ کوٸی اور سورہ کفایت نہیں کرتا۔
🍁 سبع المثانی
کیونکہ یہ نام سورہ حجر میں ذکر ہوا ہے۔
🍁 الکنز
کیونکہ یہ اللہ تعالٰی کے خزانوں میں سے عظیم ترین خزانہ ہے۔
🍁 الدعا
اس میں دعا بھی ہے اور دعا مانگنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔
🍁 اُم القرآن، السٶال، الشافیة، الشکر، العبادة، التعلیم، المسالة، تعلیم المسالة، الإ ستعانة، الفاتحة، فاتحة الکتاب، فاتحة القرآن، التفویض، القرآن العظیم، الإ ستقامة، المنة، المناجاة، الانعام، النور، الوافیة، الھدایة، الحمد، الحمد الاولی، الحمد القصری و الرافیة۔
3⃣ ترتیب و جمع آوری
ترتيبِ نزول کے لحاظ سے یہ پانچواں سورہ ہے، ایک مرتبہ مکہ میں نازل ہوا اور ایک مرتبہ مدینہ میں۔
جمع آوری کے لحاظ سے یہ قرآن مجید کا پہلا سورہ ہے۔
4⃣ کلمات و حروف
سورہ الحمد کے کل 27 کلمات ہیں اور کل 140 حروف ہیں۔
5⃣ سورہ الحمد شانِ علی علیہ السلام
اس سورہ میں امام العالمین مولا علی علیہ السلام کے حق میں 3 آیات ہیں۔
💐 آیت 1
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ¤
امام کاٸنات علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
تمام آسمانی کتب کے تمام اسرار قرآن میں ہیں، قرآن کے تمام اسرار سورہ الحمد میں ہیں اور سورہ الحمد کے تمام اسرار "بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ" میں ہیں اور بسم اللہ میں جو کچھ ہے وہ نقطہ باٸے بسم اللہ میں ہے اور وہ نقطہ میں ہوں۔
💐 آیت 6
اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ¤
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
👈 ہم اللہ تعالٰی کے مختار ہیں۔
👈 ہم واضح اور غیر مبہم راہ حق ہیں۔
👈 اور ہم ہی اللہ تعالٰی کیطرف صراطِ مستقیم ہیں۔
💐 آیت 7
صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ¤
لوگوں کاراستہ سے مراد آنحضور ﷺ اور آپکے ساتھیوں اور امام علی علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے شیعوں کا راستہ ہے۔
6⃣ سات حروف
مولا امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
سورہ الحمد میں یہ سات حروف نہیں ہیں
(ث، ج، خ، ز، ش، ظ، ف)
جن سے مراد
(ثبور، جحیم، خبیث، زقوم، شقاوت، ظلمت اور فرقت ہے)
7⃣ نماز کا حصہ
یہ سورہ نماز کا لازمی جزو ہے، اور پورے قرآن مجید میں اسی سورہ کی خصوصيت ہے کہ اسکے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
پیغمبر اسلام ﷺ فرماتے ہیں:
سورہ الحمد کے بغیر نماز ادا نہیں ہوسکتی۔
1 279
🔷 زندگی کو مختصر کرنے والی چیزیں 🔷
طویل زندگی کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے لیکن روزمرہ کی زندگی میں ہم کچھ ایسے کام کرتے ہیں، جن سے ہماری زندگی کے کچھ گھنٹے، کچھ دن یا کچھ سال کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کہیں آپ بھی ایسا تو نہیں کر رہے؟
🔹 ٹیلی وژن
برطانوی جریدے اسپورٹس اینڈ میڈیسن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے آپ کی زندگی سے 22 منٹ کم ہو جاتے ہیں یعنی اگر آپ اوسطاً ہر روز چھ گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں، تو آپ کی زندگی سے پانچ سال کم ہو سکتے ہیں۔
🔹 جنسی تعلق
حال ہی میں ایک برطانوی طبی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں ایک بار جنسی تعلق قائم کرنے والے مردوں کے جلد انتقال کر جانے کا خطرہ اُن مردوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے، جو ہفتے میں ایک بار ایسا کرتے ہیں۔
🔹 نیند
سونا جسم کے لیے ضروری ہے لیکن بہت زیادہ سونے سے آپ کی عمر کم بھی ہو سکتی ہے۔ آٹھ گھنٹے سے زیادہ بستر پر پڑے رہنے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ باقاعدگی سے نیند ضرور لیں، لیکن آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں۔
🔹 صرف بیٹھے رہنا
کیا آپ کو دفتر میں کئی گھنٹے بیٹھنا پڑتا ہے؟ JAMA (جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن) کی انٹرنل میڈیسن کی تحقیق کے مطابق دن میں گیارہ گھنٹے بیٹھنے سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ کام کے درمیان میں وقفے لیں اور ہو سکے تو کچھ دیر کھڑے رہ کر کام کریں۔
🔹 اکیلا پن
انسان کے لیے کسی کا ساتھ، کسی سے بات چیت کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لیے اکیلے ہی رہنا پسند کرتے ہیں لیکن دراصل وہ خود کو دنیا کی خوشی سے محروم کر رہے ہیں۔ ڈپریشن عمر کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
🔹 بے روزگاری
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، جس میں 15 ممالک کے 40 سال کی عمر تک کے دو کروڑ افراد کا مشاہدہ کیا گیا، بے روزگار افراد کے اچانک موت کا شکار ہو جانے کا خطرہ ملازمت پیشہ افراد کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
🔹 ورزش
جسم کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے لیکن صرف شوق کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا نقصان دہ ہے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ ڈاکٹر یا ٹرینر کی رائے کے مطابق ورزش کی جائے۔
🔹 لمبی چھٹی
یہ صحیح ہے کہ اپنے جسم کو آرام دینے کے لیے آپ کو کام سے وقفے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ آرام نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ کام کے بعد بہت لمبا آرام مدافعتی نظام کو کمزور بھی کر دیتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 شروع سردی میں احتیاط کرو 🔷
وَ قَال علیَ عَلَیْهِ السَّلَامُ: تَوَقَّوُا الْبَرْدَ فِیْۤ اَوَّلِهٖ، وَ تَلَقَّوْهُ فِیْۤ اٰخِرِهٖ، فَاِنَّهٗ یَفْعَلُ فِی الْاَبْدَانِ كَفِعْلِهٖ فِی الْاَشْجَارِ، اَوَّلُهٗ یُحْرِقُ وَ اٰخِرُهٗ یُوْرِقُ۔
ترجمہ:
حضرت امام علی علیہ السّلام نے ارشاد فرمایا: شروع سردی میں سردی سے احتیاط کرو اور آخر میں اس کا خیر مقدم کرو، کیونکہ سردی جسموں میں وہی کرتی ہے جو وہ درختوں میں کرتی ہے کہ ابتداء میں درختوں کو جھلس دیتی ہے اور انتہا میں سرسبز و شاداب کرتی ہے۔
تشریح:
موسم خزاں میں سردی سے بچاؤ اس لئے ضروری ہے کہ موسم کی تبدیلی سے مزاج میں انحراف پیدا ہو جاتا ہے اور نزلہ و زکام اور کھانسی وغیرہ کی شکایات پیدا ہو جاتی ہیں۔ وجہ یہ ہوتی ہے کہ بدن گرمی کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں کہ ناگاہ سردی سے دوچار ہونا پڑتا ہے جس سے دماغ کے مسامات سکڑ جاتے ہیں اور مزاج میں برودت و یبوست بڑھ جاتی ہے۔ چنانچہ گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد فورا ًٹھنڈے پانی سے نہانا اسی لئے مضر ہے کہ گرم پانی سے مسامات کھل چکے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سرد پانی کے اثرات کو فوراً قبول کر لیتے ہیں اور نتیجہ میں حرارت غریزی کو نقصان پہنچتا ہے۔
البتہ موسم بہار میں سردی سے بچاؤ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ وہ صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، کیونکہ بدن پہلے ہی سے سردی کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں، اس لئے بہار کی معتدل سردی بدن پر ناخوشگوار اثر نہیں ڈالتی، بلکہ سردی کا زور ٹوٹنے سے بدن میں حرارت و رطوبت بڑھ جاتی ہے، جس سے نشوونما میں قوت آتی ہے، حرارت غریزی ابھرتی ہے اور جسم میں نمو، طبیعت میں شگفتگی اور روح میں بالیدگی پیدا ہوتی ہے۔
اسی طرح عالم نباتات پر بھی تبدیلی موسم کا یہی اثر ہوتا ہے۔ چنانچہ موسم خزاں میں برودت و یبوست کے غالب آنے سے پتے مرجھا جاتے ہیں، روح نباتی افسردہ ہو جاتی ہے، چمن کی حسن و تازگی مٹ جاتی ہے اور سبزہ زاروں پر موت کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور موسم بہار اِن کیلئے زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے اور بارآور ہواؤں کے چلنے سے پتے اور شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں اور شجر سر سبز و شاداب اور دشت و صحرا سبزہ پوش ہو جاتے ہیں۔
حوالہ:
📚 نهج البلاغة، الحكمة 128۔ نزهة الناظر، ص 65، ح 54۔ بحار الأنوار، ج 62، ص 271، ح 68۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 شروع سردی میں احتیاط کرو 🔷
وَ قَال علیَ عَلَیْهِ السَّلَامُ: تَوَقَّوُا الْبَرْدَ فِیْۤ اَوَّلِهٖ، وَ تَلَقَّوْهُ فِیْۤ اٰخِرِهٖ، فَاِنَّهٗ یَفْعَلُ فِی الْاَبْدَانِ كَفِعْلِهٖ فِی الْاَشْجَارِ، اَوَّلُهٗ یُحْرِقُ وَ اٰخِرُهٗ یُوْرِقُ۔
ترجمہ:
شروع سردی میں سردی سے احتیاط کرو اور آخر میں اس کا خیر مقدم کرو، کیونکہ سردی جسموں میں وہی کرتی ہے جو وہ درختوں میں کرتی ہے کہ ابتداء میں درختوں کو جھلس دیتی ہے اور انتہا میں سرسبز و شاداب کرتی ہے۔
تشریح:
موسم خزاں میں سردی سے بچاؤ اس لئے ضروری ہے کہ موسم کی تبدیلی سے مزاج میں انحراف پیدا ہو جاتا ہے اور نزلہ و زکام اور کھانسی وغیرہ کی شکایات پیدا ہو جاتی ہیں۔ وجہ یہ ہوتی ہے کہ بدن گرمی کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں کہ ناگاہ سردی سے دوچار ہونا پڑتا ہے جس سے دماغ کے مسامات سکڑ جاتے ہیں اور مزاج میں برودت و یبوست بڑھ جاتی ہے۔ چنانچہ گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد فورا ًٹھنڈے پانی سے نہانا اسی لئے مضر ہے کہ گرم پانی سے مسامات کھل چکے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سرد پانی کے اثرات کو فوراً قبول کر لیتے ہیں اور نتیجہ میں حرارت غریزی کو نقصان پہنچتا ہے۔
البتہ موسم بہار میں سردی سے بچاؤ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ وہ صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، کیونکہ بدن پہلے ہی سے سردی کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں، اس لئے بہار کی معتدل سردی بدن پر ناخوشگوار اثر نہیں ڈالتی، بلکہ سردی کا زور ٹوٹنے سے بدن میں حرارت و رطوبت بڑھ جاتی ہے، جس سے نشوونما میں قوت آتی ہے، حرارت غریزی ابھرتی ہے اور جسم میں نمو، طبیعت میں شگفتگی اور روح میں بالیدگی پیدا ہوتی ہے۔
اسی طرح عالم نباتات پر بھی تبدیلی موسم کا یہی اثر ہوتا ہے۔ چنانچہ موسم خزاں میں برودت و یبوست کے غالب آنے سے پتے مرجھا جاتے ہیں، روح نباتی افسردہ ہو جاتی ہے، چمن کی حسن و تازگی مٹ جاتی ہے اور سبزہ زاروں پر موت کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور موسم بہار اِن کیلئے زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے اور بارآور ہواؤں کے چلنے سے پتے اور شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں اور شجر سر سبز و شاداب اور دشت و صحرا سبزہ پوش ہو جاتے ہیں۔
حوالہ:
📚 نهج البلاغة، الحكمة 128۔ نزهة الناظر، ص 65، ح 54۔ بحار الأنوار، ج 62، ص 271، ح 68۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 استاد کے 12 حقوق 🔷
استاد کے 12 حقوق امام زین العابدین علیہ السلام کی نظر میں۔۔۔
امام زین العابدینؑ علیہ السلام سے رسالة الحقوق میں روایت ہے فرمایا:
وَ حَقُ سَائِسِكَ بِالْعِلْمِ،
جس نے بھی علم و معرفت کی جانب تمہاری رہنمائی کی اس کا حق یہ ہے کہ۔۔۔
1۔ "التَّعْظِيمُ لَهُ" اس کا احترام کرو۔
2۔ "وَ التَّوْقِيرُ لِمَجْلِسِهِ" اس کی بارگاہ کو محترم جانو۔
3۔ "وَ حُسْنُ الِاسْتِمَاعِ إِلَيْهِ" اس کی گفتگو غور سے سنو۔
4۔ "وَ الْإِقْبَالُ عَلَيْهِ" اس کی جانب اپنا رخ رکھو یعنی پشت مت کرو۔
5۔ "وَ أَنْ لَا تَرْفَعَ عَلَيْهِ صَوْتَكَ" اپنی آواز کو اس کی آواز سے بلند نہ کرو۔
6۔ "وَ لَا تُجِيبَ أَحَداً يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ حَتَّى يَكُونَ هُوَ الَّذِي يُجِيبُ" اگر کوئی کسی چیز کے بارے اس سے سوال کرے تم جواب نہ دو بلکہ اسے دینے دو۔
7۔ "وَ لَا تُحَدِّثَ فِي مَجْلِسِهِ أَحَداً" اس کی مجلس میں بیٹھ کر کوئی کسی سے کلام نہ کرے۔
8۔ "وَ لَا تَغْتَابَ عِنْدَهُ أَحَداً" اس کے پاس بیٹھ کر کسی کی غیبت نہ کرو۔
9۔ "وَ أَنْ تَدْفَعَ عَنْهُ إِذَا ذُكِرَ عِنْدَكَ بِسُوءٍ" اور جب تمہارے سامنے اس کی کوئی برائی بیان کی جائے تو اس کا دفاع کرو۔
10۔ "وَ أَنْ تَسْتُرَ عُيُوبَهُ وَ تُظْهِرَ مَنَاقِبَهُ" اسکے عیوب و نقائص پر پردہ ڈالو اور اس کے فضائل و مناقب کو ظاہر کرو۔
11۔ "وَ لَا تُجَالِسَ لَهُ عَدُوّاً" اس کے دشمن کی ہم نشینی نہ کرو۔
12۔ "وَ لَا تُعَادِيَ لَهُ وَلِيّاً" اور اس کے دوستوں سے دشمنی نہ کرو۔
ان بارہ حقوق کو ذکر کرنے کے بعد امامؑ نے اس کا صلہ و اجر بیان فرمایا۔۔۔
"فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ شَهِدَتْ لَكَ مَلَائِكَةُ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ بِأَنَّكَ قَصَدْتَهُ وَ تَعَلَّمْتَ عِلْمَهُ لِلَّهِ جَلَّ وَ عَزَّ اسْمُهُ لَا لِلنَّاس"
پس اگر تم اس پر عمل کر لو گے تو اللہ تعالٰی کے فرشتے تمہارے حق میں گواہی دیں گے کہ تم نے اس کا حق ادا کر دیا اور اس سے خدا کے لیے تعلیم حاصل کی نہ کے لوگوں کو دکھانے کے لیے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 رسالة الحقوق
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
