ISLAM WITH EMAN
Відкрити в Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Показати більше1 278
Підписники
Немає даних24 години
-37 днів
-1330 днів
Архів дописів
1 278
🌴 پہلوان کی بیٹی 🌴
کسی گاؤں میں ایک پہلوان رہتاتھا۔۔ اپنے علاقے کا بہت مشہور اور جانا مانا۔
اسکی ایک ہی بیٹی تھی ۔۔۔ بہت لاڈ اور پیار سے پالی ۔۔۔۔ خوبصورت اور نازک سی۔
بیٹی جوان ہوئی تو اسکی شادی کی فکر ہوئی ۔۔۔ چونکہ پہلوان تھا اس لئے بیٹی کے لئے ایک پہلوان ہی پسند آیا ۔۔۔ اونچا لمبا تنے ہوئے بدن کا مالک ۔۔۔ گھنی موچھوں والا ۔۔۔گھبرو زمیندار۔
پہلوان نے اپنی نازوں پلی بیٹی وداع کردی۔۔۔
چھے ماہ بھی نہ گزرے تھے کہ پہلوان داماد نے بیٹی کومار پیٹ کر نکال دیا کہ گھر کا کوئی کام نہیں آتا اسے۔
باپ کادل بہت رنجیدہ ہوا مگر کسی کو کچھ نہ کہا کہ فضول میں تماشا بنے گا ۔۔۔۔ بیوی سے کہا کہ اسے ہر چیز سکھاو، جو گھرداری کے لئے ضروری ہوتی ہے۔
ماں نے بیٹی کو جھاڑو پوچا، کھانا پکانا سب سکھا دیا ۔۔۔ چند ماہ بعد صلح صفائی ہوئی، داماد کو بلایا ۔۔۔ معافی مانگی کہ شرمندہ ہیں لاڈ پیار میں گھرداری نہ سیکھائی۔
چھے ماہ نہ گزرے تھے کہ بیٹی پھر مار کھا کر میکے واپس ا گئی کہ کوئی سینا پرونا نہیں آتا ۔۔۔ پھر پہلوان بہت دکھی ہوا ۔۔۔ پھر بیوی کو کہا اسے سینا پرونا سکھاؤ.
بیوی نے سلائی، کڑھائی، گوٹا کناری، رضائیاں بچھائیاں یہانتک کے پراندے اور ازار بند بھی سکھا دیئے ۔۔۔ پھر داماد کو بلایا، غلطی کی معافی مانگی اور بیٹی رخصت کی۔
پھر چند ماہ ہی گزرے تھے کہ بیٹی پھر نیل و نیل، مار کھا کر میکے واپس آگئی کہ کھیت کھلیان نہیں سنبھال سکتی میرے ساتھ، گائے بھینسوں کا دودھ دوہنا نہیں آتا۔
پہلوان بہت ہی دکھی اور رنجیدہ ہوا ۔۔۔ یااللہ کیسا نصیب ہے بیٹی کا۔ خیر بڑی عزت تھی زمانے میں، خاموش رہا۔ بیٹی کو ساتھ لے جاتا کھیتی باڑی کے کام سکھائے اور ایک بار پھر بیٹی بہت دعاؤں کے ساتھ رخصت کی۔
چند دن ہی گزرے تھے کہ بیٹی پھر روتی ہوئی میکے آگئی ۔۔۔ پہلوان نے سوال کیا بیٹی اب کیا ماجرہ ہوا۔۔؟ بیٹی کہنے لگی میرا شوہر کہتا ہے تو آٹا گھوندھتے ہوئے ہلتی بہت ہے۔۔۔۔
پہلوان کو اب ساری بات سمجھ میں آئی ۔۔۔ اس کے داماد کو عادت پڑ چکی تھی مارنے کی اور لت لگ گئی تھی بیوی پہ رعب جمانے کی۔ کہنے لگا بیٹی! میں نے تجھے سب سکھایا مگر یہ نہیں سکھایا کہ تو بیٹی کس کی ہے۔
بیٹی حیران ہوئی مگر کچھ نہ سمجھی۔۔
چند دن بعد داماد پہلوان کو احساس ہوا کہ بہت عرصہ گزرا نہ سسر نے معافی مانگی نہ بیٹی واپس بھیجی۔۔
خیر خبر لینے سسرال کے گھر گیا ۔۔۔ سسر نے دروازے پہ روک لیا اور کہا انہی پیروں پہ واپس چلا جا ۔۔۔ آج کی تاریخ یاد رکھ لے۔۔۔پورے دوسال بعد آنا اور آکر بیوی لے جانا، اگر اس سے پہلے مجھے تو یہاں نظر آیا تو ٹانگیں تڑواکر واپس بھیجوں گا۔
داماد کو فکر ہوئی مگر انا آڑے آئی اور لوٹ گیا۔۔۔
دن گزرتے رہے ۔۔۔ پہلوان بیٹی کو منہ اندھیرے کھیتوں میں لے جاتا اور سورج نکلنے پر گھر بھیجتا۔ بیوی نے بارہا پوچھا مگر یہ راز نہ کھلا۔
دو سال گزر گئے ۔۔۔ داماد بیٹی کو لینے آیا۔۔۔باپ نے خوشی خوشی رخصت کر دی۔
چند دن گزرے ۔۔۔۔ پہلوان داماد نے عادت سے مجبور چیخنا چلانا شروع کر دیا اور مارنے کے لئے بیوی کی طرف ہاتھ بڑھایا ۔۔۔۔ بیوی نے کسی منجھے ہوئے پہلوان کی طرح شوہر کو بازو سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور کہا ۔۔۔
تو جانتا ہے نا میں بیٹی کس کی کی ہوں ۔۔۔۔ وہ سمجھ گیا کہ اب کی بار دو سال میں باپ نے بیٹی کو کیا سکھا کر بھیجا ہے ۔۔۔
اور پھر اسکے بعد پہلوان کو دوبارہ بیوی سے اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا گیا ۔۔۔ اور بیٹی کبھی دوبارہ مار کھا کر میکے نہیں آئی۔
🔘 باپ نے بیٹی کو کیا سکھایا، آپ بھی جان گئے ہوں گے ۔۔۔ ہر چیز ماں کے سکھانے کی نہیں ہوتی ۔۔۔ کچھ باتیں کچھ اعتماد باپ بھی بیٹیوں میں لاتا ہے۔۔۔
اس وقت جو دور جا رہا ہے ۔۔۔ اس میں اپنی بیٹیوں کو اپنی حفاظت کرنا ضرور سکھانا چاہیے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5509
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 سیدہ فاطمه سلام الله علیہا کی چادر 🌹
🌹ولادت باسعادت دُخترِ رحمةاللعالمین، زوجہ امیرالمؤمنین حضرت فاطمہ زہراءؑ آپ سب مؤمنين و مؤمنات کو بہت بہت مبارک ہو.
🌺 سیدہ فاطمه سلام الله علیہا کی چادر کا نُور اور 80 یہودیوں کا اسلام لانا۔۔۔
روایت ہے که امیر المومنین علی علیه السلام نے سیدہ فاطمه سلام الله علیہا کی چادر گِروی رکھ کر یہودی سے جَو خریدے۔ یہ چادر اُون کی بنی ہوئی تھی۔
یہودی چادر گھر میں لے گیا اور اسے کمرے میں رکھا، رات کے وقت اسکی بیوی اس کمرے میں داخل ہوئی جس میں فاطمه سلام الله علیہا کی چادر رکھی ہوئی تھی۔ چادر سے نُور نکل رہا تھا، نُور نے بلند ہو کر تمام کمرے کو روشن کر رکھا تھا۔
وہ عورت اپنے شوہر کے پاس واپس آئی حالات سے آگاہ کیا که میں نے کمرے میں ایک بہت بڑا نُور بلند ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہودی حیران ہوا، وہ یہ بات بھول گیا تھا کہ میں نے فاطمه سلام الله علیہا کی چادر رکھی ہوئی ہے، جلدی جلدی کمرہ میں آیا، دیکھا کہ چادر سے چودھویں رات کے چاند کیطرح نُور کی شعاعیں نکل رہی ہیں۔ وہ حیران و ششدر ہو گیا۔
یہودی نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا که یہ نور تو فاطمه سلام الله علیہا کی چادر سے نکل رہا ہے۔
یہودی نے اپنے رشته داروں کو اور اسکی عورت نے اپنے رشته داروں کو اطلاع دی، اسّی یہودی جمع ہوئے، انہوں نے خود مشاہدہ کیا اور مسلمان ہو گئے۔
■ عربی عبارت
الخرائج و الجرائح: مَا رُوِيَ أَنَّ عَلِيّاً عَلَيْهِ السَّلَامُ اسْتَقْرَضَ شَعِيراً مِنْ يَهُودِيٍّ فَاسْتَرْهَنَهُ شَيْئاً فَدَفَعَ إِلَيْهِ مُلَاءَةَ فَاطِمَةَ سَلَامُ اللّٰه عَلَيْهَا رَهْناً وَ كَانَتْ مِنَ الصُّوفِ فَأَدْخَلَهَا الْيَهُودِيُّ إِلَى دَارِهِ وَ وَضَعَهَا فِي بَيْتٍ. فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ دَخَلَتْ زَوْجَتُهُ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الْمُلَاءَةُ لِشُغُلٍ فَرَأَتْ نُوراً سَاطِعاً أَضَاءَ بِهِ الْبَيْتُ فَانْصَرَفَتْ إِلَى زَوْجِهَا وَ أَخْبَرَتْهُ بِأَنَّهَا رَأَتْ فِي ذَلِكَ الْبَيْتِ ضَوْءاً عَظِيماً فَتَعَجَّبَ زَوْجُهَا الْيَهُودِيُّ مِنْ ذَلِكَ وَ قَدْ نَسِيَ أَنَّ فِي بَيْتِهِمْ مُلَاءَةَ فَاطِمَةَ سَلَامُ اللّٰه عَلَيْهَا فَنَهَضَ مُسْرِعاً وَ دَخَلَ الْبَيْتَ فَإِذَا ضِيَاءُ الْمُلَاءَةِ يَنْتَشِرُ شُعَاعُهَا كَأَنَّهُ يَشْتَعِلُ مِنْ بَدْرٍ مُنِيرٍ يَلْمَعُ مِنْ قَرِيبٍ فَتَعَجَّبَ مِنْ ذَلِكَ فَأَنْعَمَ النَّظَرَ فِي مَوْضِعِ الْمُلَاءَةِ فَعَلِمَ أَنَّ ذَلِكَ النُّورَ مِنْ مُلَاءَةِ فَاطِمَةَ فَخَرَجَ الْيَهُودِيُّ يَعْدُو إِلَى أَقْرِبَائِهِ وَ زَوْجَتُهُ تَعْدُو إِلَى أَقْرِبَائِهَا وَ اسْتَحْضَرَهُمْ دَارَهُمَا فَاسْتَجْمَعَ نَيِّفٌ وَ ثَمَانُونَ نَفَراً مِنَ الْيَهُودِ فَرَأَوْا ذَلِكَ وَ أَسْلَمُوا كُلُّهُمْ.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📕 الخرائج و الجرائح: 2 / 537 ح 13
📘 بحارالأنوار: جلد 43 / 30 ح 36
📗 عوالم العلوم: 11 / 118 ح 1۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں مزید پوسٹس۔۔۔۔۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/5584
🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431
🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436
🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437
🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446
🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449
🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314
🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3676
🌷 نور کی نور سے شادی
http://t.me/islamwitheman/3677
🌹 خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3678
💐 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
http://t.me/islamwitheman/3679
⚪ سیدہ زھراءؑ کی رخصتی مبارک
http://t.me/islamwitheman/3760
💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
http://t.me/islamwitheman/3762
🔶 شہادت سیدہ زھراءؑ، تجہیز و تدفین
https://t.me/islamwitheman/301
🔶 شہادت بیبی زهراءؑ بزبان رسول اکرمؐ
https://t.me/islamwitheman/305
🔶 بوقت دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306
🔶 دختر رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312
🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313
🔶 حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319
🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318
🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ (40 احادیث)
https://t.me/islamwitheman/2252
🌹 سیدہ فاطمه سلام الله علیہا کی چادر
https://t.me/islamwitheman/5585
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
💝 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌹 صبحكم اللّہ بالخير والمودة والمحبة
💚 آج کا دن ➖ سوموار
☀ 23 دسمبر 2024 عیسوی
🌙 20 جمادی الثانی 1446 ھجری
⭐ 11 پوہ 2081 بکرمی
■ سوموار کے اذکار
ِ1۔ یَا قَاضِیٓ الْحَاجَاتْ 100 مرتبہ
2۔ یَا لَِطیْفُ 129 مرتبہ
3۔ سبحان اللہ والحمد لله 1000 مرتبہ
💖 ولادت با سعادت شھزادی کونین، سیدہ، طاھرہ، ام ابیھا، ملکہ دو جہان، ام الائمہ، دختر رسول خدا(ص)، زوجہ علی المرتضٰی(ع)، مادر سید الشباب اھل الجنة(ع)، حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر بالخصوص ولی عصر دوران امام زمانہ عج اور آپ کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ھوں۔
🔹 رسول اللہ (صلى اللہ عليه وآله وسلم): اور میری بیٹی فاطمہؑ تو وہ تو اوّلین و آخرین کی تمام عورتوں کی سردار، میرے جسم کا ٹکڑا، میری آنکھوں کا نور اور میرے دل کا میوہ ہے، وہ میرے دو پہلوؤں میں موجود میری روح اور انسانی شکل میں حور ہے. (📚 أمالي الصدوق ١-١١٢)
🔹 اللہ تعالٰی نے میری بیٹی فاطمہ(سلام اللہ علیہا)، آپؑ کے فرزندان اور جو بھی آپؑ سے اور آپؑ کے فرزندانِ (معصومین علیہم السلام) سے محبّت رکھتا ہے کو جہنّم کی آگ سے بچا لیا ہے اسی لئے آپؑ کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ (📚 عوالم العلوم ١١-٧٣)
🤲 اے خداوند متعال ہماری عورتوں کو بیبی زھراء سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما، بیبی زھراء سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزندان کی مودت و محبت کو ہمارے دلوں میں راسخ فرما، ان کی پریشانیوں، تکلیفوں اور غموں کے صدقے ہماری پریشانیوں، دکھوں اور غموں کو دور فرما، ان پاکیزہ ہستیوں کے صدقے ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما اور ہمیں جہنّم کی آگ سے محفوظ فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق فاطمہ زھراءؑ و فرزندانِؑ فاطمہ زھراءؑ
💝 التماس دعا:
💝 سید سجاد حسین ھمدانی 💝
1 278
■ دنیا کی بے ثباتی اور موت کے متعلق پوسٹس لنکس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🔵 بیوقوف کون؟
https://t.me/islamwitheman/59
🔵 میت کے ساتھ دھوکہ
https://t.me/islamwitheman/61
🔵 موت بہترین محافظ
https://t.me/islamwitheman/73
🔵 انسان پیدائشی حریص ہے
https://t.me/islamwitheman/89
🔵 دنیا کا دارومدار
https://t.me/islamwitheman/95
⭕ خوبصورت حسینہ
https://t.me/islamwitheman/109
🌹 دنیا کی داستان
https://t.me/islamwitheman/125
⌚مقررہ وقت
https://t.me/islamwitheman/144
🔵 ایک گدھے کا حساب
http://t.me/islamwitheman/251
👅 احتیاط کے ساتھ بولا کریں
https://t.me/islamwitheman/396
🔵 عقلمند بادشاہ
https://t.me/islamwitheman/363
🔵 شداد کی جنت
https://t.me/islamwitheman/370
🌹 چیونٹی اور شہد
https://t.me/islamwitheman/371
🌹 دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461
🔵 دنیا ایک ضعیفہ کی صورت میں
https://t.me/islamwitheman/471
🔵 یہ وقت بھی گزر جائے گا
https://t.me/islamwitheman/511
🔷 مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554
🔵 موت اور اسکی تیاری
https://t.me/islamwitheman/570
🔷 دنیا کی محبت
https://t.me/islamwitheman/615
🔵 وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748
🔷 ریاست کا بادشاہ
https://t.me/islamwitheman/750
✂️ گرو درزی
http://t.me/islamwitheman/1146
🍃 کیا دنیا اور آخرت میں تضاد ہے
http://t.me/islamwitheman/1152
🔷 وصیت اور نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1190
🔵 بند مٹھی
http://t.me/islamwitheman/1243
🔷 موت کی یاد
http://t.me/islamwitheman/1249
🔷 خلقت انسان کا مقصد
http://t.me/islamwitheman/1477
🔷 ایک میت کی نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1607
🌺 عمر
http://t.me/islamwitheman/1622
🔷 زندگی کا آخر جان لینا
http://t.me/islamwitheman/1623
🌴 سو سال کا جشن
http://t.me/islamwitheman/1624
🍃 دنیا میں مکافات عمل
http://t.me/islamwitheman/1642
🍁 تعزیت
http://t.me/islamwitheman/1687
🌳 بڑھاپا
http://t.me/islamwitheman/1697
🌴 بوڑھا بیٹا جوان باپ
http://t.me/islamwitheman/1698
🌺 جوانی سے بڑھاپے تک
http://t.me/islamwitheman/1709
🔷 حب دنیا و حرص بر آں
https://t.me/islamwitheman/1768
🔶 حرص دنیا کا انجام
https://t.me/islamwitheman/1802
🔷 موت کی قسمیں
https://t.me/islamwitheman/1907
🔷 گوبر کا کیڑا
https://t.me/islamwitheman/2265
🔶 موت سے خوف
https://t.me/islamwitheman/2340
🐏 بھیڑ کی موت
http://t.me/islamwitheman/2375
🌹 داستان حیات
http://t.me/islamwitheman/2484
🔷 دنیا دھوکے کا گھر ہے
https://t.me/islamwitheman/2513
🔷 وصیتِ مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017
🔷 اللہ کی طرف سے ڈھیل
https://t.me/islamwitheman/4106
🔷 تقدیر
https://t.me/islamwitheman/5230
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 ازدواج حضرت عبداللہ و بیبی آمنہ 🌹
🌹 ازدواج حضرت عبداللہ و بیبی آمنہ سلام اللہ علیھما بہت بہت مبارک ہو۔
سرزمین مکہ پر کچھ لوگ ایسے تھے جو خدا پر ایمان رکھتے تھے اور ان میں سے ایک خاندان وہ بھی تھا کہ جو جناب عبد مناف سے جا ملتا تھا۔ حضرت آمنہ اس خاندان کی ایک لڑکی تھی کہ جو جناب وہب ابن عبد مناف کی بیٹی تھیں.(1)
«بره» حضرت آمنہ کی ماں کا نام ہے ان کا خاندان ایک شریف خاندان تھا کہ جو معروف تھا خاندان «بنيکلاب» کے نام سے، یہ خاندان بھی جناب عبد مناف کے خاندان سے متصل ہوتا ہے.(2)
حضرت آمنه کے بارے میں یہ ہے کہ وہ توحید پرست تھیں اور اپنے قبیلہ میں ان کا مقام و منزلت اعلی درجہ پر تھا قبیلے کے بزرگ ان کا بہت احترام کرتے تھے.(3)
حضرت آمنہ کی صفات میں سے ایک یہ ہے کہ حضرت عبدالمطلب نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ سے کہا کہ بیٹا کیا میں آمنہ کا رشتہ مانگنے جاؤں؟
پھر فرمایا: دیکھو بیٹا خدا کی قسم ہمارے خاندان میں آمنہ سے بڑھ کر نیک، شریف اور پاکیزہ لڑکی نہیں ہے آمنہ ایک باحیا، عاقل اور دین دار لڑکی ہے.(4)
«قریش خاندان کی لڑکیوں میں حضرت آمنہ کا بہت بڑا احترام تھا».(5)
حضرت آمنہ کی صفات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خود پیامبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اس ماں کا بیٹا ہوں جس نے انتہائی سادہ زندگی گزاری اور اکثر خشک گوشت کھا کر گزارا کیا کرتی تھیں۔(6)
امام جعفر صادق (علیہ السلام )ارشاد فرماتے ہیں کہ جبرائیل رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے پاس آئے اور کہا: اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) خداوند متعال نے آپ پر سلام بھیجا ہے اور کہا کہ میں نے تمہارے ماں باپ پر آگ حرام کر دی ہے.(7)
مرحوم علامہ مجلسي(ره) نے بہت اچھی بات کہی ہے کہ خدا نے حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ پر آگ حرام قرار دی ہے یعنی یہ ان دونوں کے ایمان کی دلیل ہے کیونکہ کفار اور مشرکین مکہ پر کبھی آگ حرام نہیں ہو سکتی.(8)
مرحوم شیخ عباس قمی فرماتے ہیں کہ «حضرت عبدالله بہت خوبصورت اور حسین جوان تھے ان کے چہرے سے نور ظاہر ہوتا تھا اہل مکہ کی بڑی خواہش تھی کہ انہیں اپنی بیٹی دیں انہیں اسی حسن و جمال کی وجہ سے اہل مکہ «مصباح حرم» کہتے تھے اور تقدیر الہی یہ تھی کہ جناب عبداللہ اور بیبی آمنہ کی شادی ہو گئی.(9)
حضرت عبداللہ نے کوئی زیادہ عمر نہیں کی، آپ ایک سفر شام جاتے ہیں اور جب مدینہ واپس آتے ہیں تو شدید مریض ہو جاتے ہیں اور 25 سال کی عمر میں انتقال کر جاتے ہیں.(10)
📚 حوالہ جات:
1. طبقات الکبری، ج1، ص46؛ تاریخ یعقوبی، ج1، ص331
2. زنان نامدار، دکتر احمد بهشتی، ص19؛ «آمنه مادر خورشید»، فاطمه طیبی
3. رسول الله الگوی زندگی، حبیب الله احمدی
4. تاریخ یعقوبی، ج1، ص331
5. سیره ابن هشام، ج1، ص292
6. بحارالانوار، ج15، ص117.
7. بحارالانوار، ج15، ص100.
8. بحارالانوار، ج15، ص102.
9. سبل الهدی و الرشاد، ج1، ص331؛ عیون الاثر، ج1، ص36.
10. این متن برگرفته است از کتاب ویژگی های پیامبر اعظم صلی الله علیه وآله : خصائص النبویّة / عبدالکریم پاک نیا، ص31-25.
https://t.me/islamwitheman/5580
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
1 278
🔷 خواہشات کا کشکول 🔷
بادشاہ نے ایک درویش سے کہا: "مانگو کیا مانگتے ہو؟"
درویش نے اپنا کشکول آگے کر دیا اور عاجزی سے بولا:" حضور صرف میرا کشکول بھر دیں..."
بادشاہ نے فوراً اپنے گلےکے ہار اتارے انگوٹھیاں اتاریں جیب سے سونے چاندی کی اشرفیاں نکالیں اور درویش کے کشکول میں ڈال دیں لیکن کشکول بڑا تھا اور مال و متاع کم۔
لہٰذا بادشاہ نے فوراً خزانے کے انچارج کو بلایا ,انچارج ہیرے جواہرات کی تهيلى لے کر حاضر ہوا بادشاہ نے پوری تهيلى الٹ دی لیکن جوں جوں جواہرات کشکول میں گرتے گئے کشکول بڑا ہوتا گیا، یہانتک کہ تمام جواہرات غائب ہوگئے....
بادشاہ کو بے عزتی کا احساس ہوا اس نے خزانے کے منہ کھول دیئے لیکن کشکول بھرنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔
خزانے کے بعد وزراء کی باری آئی. اس کے بعد درباریوں اور تجوریوں کی باری آئی .... لیکن کشکول خالی کا خالی رہا ۔۔ ایک ایک کر کے سارا شہر خالی ہوگیا لیکن کشکول خالی رہا...
آخر بادشاہ ہار گیا درویش جیت گیا۔۔۔
درویش نے کشکول بادشاہ کے سامنے الٹایا‘ مسکرایا‘ سلام کیا اور واپس مڑ گیا.
بادشاہ درویش کے پیچھے بھاگا اور ہاتھ باندھ کر عرض کیا ”حضور مجھے صرف اتنا بتا دیں یہ کشکول کس چیز کا بنا ہوا ہے؟"
درویش مسکرایا اور کہا ”یہ خواہشات سے بنا ہوا کشکول ہے، جسے صرف قبر کی مٹی بھر سکتی ہے-"
🔘 حاصلِ کلام: "انسان بھی اگر اپنی نفسانی خواہشات کو پورا کرنے میں لگا رہے تو اس کی خواہشات بھی کبھی ختم نہیں ہوتیں-"
حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ....!!
''اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو تیسری کا خواہش مند ہوگا اور انسان کا پیٹ مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور اللّٰہ اسی شخص کی توبہ قبول کرتا ہے جو (دل سے) سچی توبہ کرتا ہے۔'' (صحیح البخاری۔ 6436 )
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 بے شرمی کی حد 🔷
فرض کریں آپ کے دو چار دوست آپکے گھر آئیں... ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر وہ آپکے آنے کے منتظر ہوں آپ جیسے ہی ڈرائینگ روم میں قدم رکھیں آپکے دوست یکجا ہوکر بولیں یار بھابھی کو لیکر نہیں آئے تم،
انہیں بھی لیکر آؤ نا، وہ فلاں ڈریس میں کیا پٹاخہ لگتی ہیں.... ایسا کرو آج انہیں پنک ڈریس پہناکر لاؤ... ہم بدلے میں تمہیں دس ہزار روپے دینگے..؟
کیا آپکی غیرت حمیت یہ گوارہ کرے گی ۔؟ آپ تن تنہا ہی کیوں نہ ہو اپنے دوستوں کیساتھ ہاتھا پائی کرو گے۔؟ اچھا چلیں اس واقعے کیبعد آپ انہیں اپنے گھر آنے دوگے ۔؟
نہیں نا... نہیں... ایک غیرت مند شوہر اپنی بیوی پر کسی بھی دوست، بھائی، باپ، غیر محرم کی گندی نظر برداشت نہیں کرسکتا....
لیکن....
آپ یقین کریں ایسا ہو رہا ہے ایسا ہوا میں نے وہ ویڈیو دیکھی جہاں ایک بغیرت مرد لائیو بیٹھا تھا اور اسکے فالووز کہہ رہے تھے کہ بھابھی کہاں ہیں۔؟ ہم نے انہیں دیکھ کر گفٹنگ کرنی ہے، (شیر دینا ہے)
پتہ ہے آگے کیا ہوا اس بیغیرت مرد نے اپنی بیوی کو آواز لگائی کہ جلدی آؤ تمہاری وجہ سے گفٹنگ رُکی ہوئی ہے۔
اسکی بیوی آتی ہے اور وحشی درندوں نے گفٹنگ شروع کر دی...
یہ منظر جب میں نے دیکھا مجھے حیرت ہوئی کہ یہ تو ریکارڈ ویڈیو ہے لائیو جب یہ ہو رہا تھا اسوقت تماشبین کی فزیکلی مینٹالیٹی کس قدر وحشی ہوگی۔
اسی لمحے فیس بک کھول کر ٹائپ کرنا شروع کیا... لیکن بہت دیر لکھتے لکھتے میں یہی سوچتا رہا کہ ایسا لکھنے کا کیا فائدہ..؟؟
اس امت کی باگ دوڑ جن کے ہاتھ میں ہے وہ اپنی بقاء کی جنگ میں آپس میں ہی دست و گریباں ہیں۔ میں ایک مخصوص مفتی صاحب کو کہتا ہوں حضور آپکے یوٹیوب کے چکر میں حلال قرار دی جانے والی کمائی نے معاشرے کو اس بے راہ روی پر گامزن کیا ہے۔۔۔
جہاں شوہر دیّوث بن کر بیوی کی دلالی کر رہا ہے۔ بھائی بہن کی جوانی دکھا کر نوٹ بٹور رہا ہے۔
اور اس سب دھما چوکڑی میں ملک پاکستان کی وہ غریب مفلس مسلم نوجوان نسل احساس کمتری کا شکار ہوکر خود کو پیسہ کمانے کی دوڑ میں جھونکنے کو تیار بیٹھی ہے۔
گاؤں دیہات میں کمسن بچیاں اپنے اعضاء ستر کو کپڑے کی چستی میں لپیٹ کر پیش کر رہی ہیں۔
ماں کو سلائی کرتا دیکھ کر جوان بیٹا شارٹ کٹ کے چکر میں بہن کے باتھ روم تک میں گھسا چلا جا رہا ہے... کہ بس کیسے بھی کر کے میں ماں کی سلائی مشین چھڑوا دوں
لعنت ہو تیرے منہ تے رجب بٹ
اب مفتی صاحب آپ نے تو اپنے بیانات کا چینل کھول رکھا ہے لیکن اب ہر ایک تو بیان نہیں کر سکتا نا لہذا سبھی نے اپنی اپنی سوچ لئے چینل بنا کر پیسہ کمانا شروع کر رکھا ہے۔
حلال بلکل حلال پیسہ... 💔
آنے والی نسل قرب قیامت کا راگ الاپ کر ہر وہ بیغیرتی کرے گی جن کے ماں باپ یہ آج کے زمانے کے یوٹیوبرز ہیں۔
کوئی بعید نہیں ہے کہ یہ ڈارک ویب نہیں نہیں بلکہ یہ کھلے عام ہر غریب لڑکی کو پیسے کا لالچ دیکر بے لباس کریں، کیوں تماشائی تو بہت ہیں۔
جنہوں نے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رکھوالی و نگہبانی کرنی تھی انکو تو خود کی بقاء کے لالے پڑے ہیں۔
انہیں آپس میں گھتم گھتا کر کے عام عوام کو ویلگیریٹی میں لگا رکھا ہے۔
کسی کو تو آغاز کرنا ہوگا کسی کو تو یہ بوجھ اپنے کاندھوں پر لادنا ہوگا۔
اپنی تحریر کا اختتام میں اپنے حفظ کے دور کا ایک سچا واقعہ لکھ کر کرنا چاہونگا
کہ رفاہ عام سوسائیٹی ملیر ہالٹ میں دن 12بجے کے قریب ایک بابا جی بھرے بازار میں کلہاڑا لیکر آتے اور ایک چھوٹے سے لاؤوڈ اسپیکر میں باآواز بُلند کہتے چلے جاتے کہ عورتوں اپنا سینہ ڈھک لو سر پر دوپٹہ اوڑھ لو نہیں تو اس کلہاڑی سے میں تمہاری گردن اتار دونگا...
یہ سن 2001 کا واقعہ ہے، جب طالب جان جنگ میں مست تھے، اور انہی کا حلیہ دھارے کراچی کی سڑکوں پر ایک بابا عورتوں کو اپنے بازوں کے زور پردہ کرایا کرتا تھا... اور یقین جانیں خواتین منہ تک لپیٹ لیا کرتی تھیں... 😔
منقول۔۔۔۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 278
🔷 گڑ کے طبی فوائد 🔷
گڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہے جو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ہوتی ہے۔
گُڑ میں کیروٹین، نکوٹین، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔
گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں۔ پرانا گُڑ خشک ہے جبکہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔ قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔
🔹 دودھ بڑھانے کے لئے
شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔
🔹 حافظہ تیز کرنے کے لیے
حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیے۔
🔹 انیمیا کے لیے
گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔
آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی۔
اسی طرح تھوڑا سا گُڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ہوتا ہے۔
🔹 قبض اور بواسیر کے لیے
قبض، بے شمار جسمانی امراض کی جڑ ہے۔ اس سے بواسیر جیسی تکلیف دہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ قدرت نے گُڑ میں قبض کشا صفت بھی رکھی ہے۔ جن لوگوں کو قبض ہو انہیں گُڑ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ نیم کی پکی نمولی پرانے گُڑ کے ساتھ دن میں تین بار کھانے سے بواسیر جیسے مہلک مرض سے نجات مل جاتی ہے۔
پیپل کے پتے 10 گرام، دار چینی، تیزپات اور کالی مرچ 30، 30 گرام، سونٹھ 35 گرام اور ہرڑ کا سفوف 100 گرام؛ ان تمام اشیاء کو 200 گرام گُڑ کے ساتھ اچھی طرح کوٹ کر پیسنے کے بعد 25،25 گرام کے لڈو بنالیں۔ ایک لڈوصبح اور ایک شام کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس ، پیٹ کی گڑگڑاہٹ ، سنگرہنی اور ہاتھ پاؤں کی سوجن اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
🔹 کھانسی کے لیے
کھانسی سے نجات کے لیے یہ نسخہ بھی مفید ہے: 10 گرام سرسوں کے خالص تیل میں 10 گرام گُڑ ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچہ چاٹ لیں۔ پیپل کے پتے اور جوکھار 4،4 گرام ، کالی مرچ 5 سے 7 گرام ، اناردانہ 25 گرام کو ملا کر 50 گرام گُڑ میں شامل کرکے سفوف بنالیں۔ صبح و شام گرم پانی کے ساتھ5 گرام سفوف کھانے سے دائمی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔ اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالا زیرہ اور گُڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے فائدہ ہوگا۔
سردیوں کے موسم میں گُڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور کھانسی ، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ وہ بچے جو نیند میں بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ان کے لیے یہ نسخہ مجرب مانا گیا ہے۔
🔹 ہچکی کے لیے
ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے۔ پرانا گُڑ خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں پیسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں افاقہ ہوتا دیکھا گیا ہے۔
🔹 آدھے سر درد کیلئے
ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں میگرین یا درد شقیقہ کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے۔ اسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں۔ اس سے نجات کے لیے صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت 12 گرام گُڑ کو 6 گرام گھی میں ملا کر چند دن کھائیں۔ اگر بلغم کی شکایت ہو اور بلغم بھی زیادہ بن رہا ہو توگُڑ کے ساتھ ادرک کا رس استعمال کروانے سے بلغم کی شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔
🔹 کمر درد کے لیے
بزرگ و خواتین حضرات کو اکثر کمر درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اگر وہ 50 گرام اجوائن کے سفوف میںہم وزن گُڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں تو اس سے انھیں افاقہ ہوگا۔
🔹 مٹاپے سے نجات کیلئے
مٹاپے سے نجات پانے کے خواہش مند چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کریں۔ وہ افراد جنھیں پیشاب کے قطرے آتے ہیں،گڑ اور تل کے لڈو بنا کر کھانے سے انھیں اس عارضے سے چھٹکارا مل سکتاہے۔گُڑ میں پکے ہوئے چاول کھانے سے بیٹھا ہوا گلا ٹھیک اور آواز سریلی ہوجاتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4217
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 سب سے زیادہ سردی والا شہر 🔷
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ کے شہر میں واقعی سردی آگئی ہے تو ذرا روس کے اس گاؤں کے بارے میں جان لیں جس کے بعد آپ اپنی سوچ بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
روس میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے اور جنوری کے مہینے میں یہاں کا اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔
اس گاؤں کا نام اویمیا کون ہے اور 1924 میں یہاں کا درجہ حرارت منفی 71.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔
یہ دنیا کا سرد ترین آباد علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ مستقل طور پر دنیا کے ٹھنڈے ترین علاقے میں رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
لیکن اس علاقے میں رہنا اتنا بھی آسان نہیں، مری اور کوئٹہ جیسے علاقوں میں منفی 6 یا 7 پر کاروبار زندگی ٹھہر جاتا ہے جبکہ کراچی میں تو 10 یا 12 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی لوگ گھروں سے نکلنا کم کردیتے ہیں۔
تو پھر یہاں کے لوگ اتنے سرد خطہ زمین پر زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ اسی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اموس چیپل نے اس گاؤں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے سفر کے دوران چند انتہائی دلچسپ تصاویر بھی کھینچیں۔
رپورٹ کے مطابق فوٹو گرافر اموس چیپل نے بتایا کہ ’جب میں پہلی بار منفی 47 ڈگری سینٹی گریڈ پر باہر نکلا تو میں ایک باریک پتلون پہنا ہوا تھا، مجھے ایسا لگا کہ ٹھنڈ میرے پاؤں سے چمٹ رہی ہے، کئی بار ہونٹوں کے درمیان موجود میرا لعاب بھی جم گیا جس سے میرے ہونٹ زخمی ہوئے‘۔
فوٹو گرافر نے کہا کہ سردی کی وجہ سے ان کے کیمرے کا فوکس اور زوم رنگ بھی جم جاتے تھے۔
زمین پر برف جمی ہونے کی وجہ سے گھر میں بیت الخلاء بنانا ممکن نہیں لہٰذا انہیں باہر ہی بنایا جاتا ہے۔
گاؤں کے مال مویشیوں کو جمع کرکے رات کے وقت ایک ہی جگہ پر بند کیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی گرم رہ سکیں۔
مویشیوں کو چرنے کے لیے ہری گھاس کے بجائے برف میں ڈھکی جھاڑیوں پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے۔
گاؤں میں یہ ایک ہی دکان ہے لیکن اس میں ضرورت کا ہر سامان مل جاتا ہے اور تمام گاؤں والے یہیں سے خریداری کرتے ہیں۔
گاڑیوں کو گرم گیراج کے اندر کھڑی کرنا لازمی ہے اگر کوئی گاڑی کھلے آسمان تلے ہی بند کردی جائے تو اس کا دوبارہ اسٹارٹ ہونا مشکل ہوجاتا ہے تاہم اگر باہر گاڑی کھڑی کرنا ضروری ہو تو لوگ اس کا انجن بند کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
اس گاؤں میں سردی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہر طرف صرف برف ہی برف نظر آتی ہے اور لوگ سبزہ دیکھنے کے لیے ترس جاتے ہیں۔
گاؤں والوں کو گرمی پہنچانے کے لیے ایک چھوٹا سا ہیٹنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
شدید سردی کی وجہ سے مچھلیوں کے خراب ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، لوگ بغیر ریفریجریٹر کے مہینوں انہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
کیا آپ اس گاؤں میں جاکر کچھ دن رہنا پسند کریں گے؟ جہاں جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور آنکھوں کی پلکوں میں چار دیواری سے باہر نکلتے ہی برف جم جاتی ہے۔
روس کے علاقے سائبریا میں واقع اس گاﺅں میں اس سال اتنی سردی پڑی کہ وہاں نصب کیا جانے والا الیکٹرونک تھرما میٹر بھی منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ پر دم توڑ گیا۔
موسمیاتی مرکز نے اس جگہ کا درجہ حرارت منفی 59 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا مگر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت درحقیقت منفی 67 ڈگری تک گیا۔
اویمیا کون نامی اس گاﺅں میں سیاحوں کو درجہ حرارت سے آگاہ رکھنے کے لیے گزشتہ سال الیکٹرونک تھرما میٹر نصب کیا گیا تھا مگر گزشتہ دنوں وہ منفی 62 ڈگری پر پھٹ گیا۔
سائبرین ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انتہائی شدید ٹھنڈ کے نتیجے میں تھرمامیٹر ٹوٹ گیا۔
اس گاﺅں میں 1920 کی دہائی میں پانچ سو افراد بسنے آئے تھے جو بنیادی طور پر چرواہے تھے اور انہوں نے اس گاﺅں کو نام دیا جس کا ترجمہ ہے ' وہ پانی جو کبھی جمتا نہیں'۔
ویسے تو دنیا کا سرد ترین مقام انٹار کٹیکا ہے مگر وہاں کوئی مستقل انسانی آبادی نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اس جگہ پر رہنے والوں کو دنیا کے سرد ترین مقام پر رہنے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
یہاں کے باسی اپنی گاڑیوں کو سرد موسم میں ہر وقت آن رکھتے ہیں کیونکہ بند ہونے کی صورت میں وہ دوبارہ اسٹارٹ نہیں ہوسکے گی۔
یہاں کسی کی موت کی صورت میں تدفین کا عمل بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ برف اتنی سخت ہوتی ہے کہ گڑھا کھودنا آسان نہیں ہوتا۔ اس مقصد کے لیے پہلے تدفین کے مقام پر آگ جلائی جاتی ہے اور پھر پگھلی ہوئی برف کو ایک طرف کرکے چند انچ کا گڑھا کھودا جاتا ہے، یہی عمل کئی دن تک دہرا کر گڑھا اتنا گہرا ہوتا ہے کہ کسی کو دفن کیا جاسکے۔
📚 نیٹ سے لی گئی معلومات
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 خود کو بدلیں 🔷
لڑکے نہیں چاہتے کہ جہیز کے خلاف بولا جائے۔
لڑکیاں دوسری شادی کی افادیت پر تقریریں نہیں سننا چاہتیں۔
بھائی نہیں چاہتے کہ بہنوں کی وراثت پر بات ہو۔
سیٹھ لوگوں کو حرام کمائی پر خطاب پسند نہیں۔
مزدور طبقہ کو محنت و جہد مسلسل پسند نہیں۔
بیویاں چاہتی ہیں صرف شوہر کی ذمہ داریاں بیان ہو، شوہر چاہتے ہیں کہ صرف ان کے ہی حقوق پر بات ہو۔
والدین "حقوق والدین" پر خطاب چاہتے ہیں اور اولاد چاہتی ہے کہ والدین کی تربیت اور ذمہ داریوں پر بات ہونی چاہیے۔
شہری اپنی ریاستی ذمہ داریوں (Civic Sense ) پر لیکچر نہیں سننا چاہتے۔ ریاست صرف اپنے قوانین لاگو کرنا چاہتی ہے، عوام کے بنیادی حقوق کے بارے ریاست لاتعلق رہنا چاہتی ہے۔
🔘 افراد کی تربیت کا بہترین معیار یہ ہے کہ ہر شخص خود احتسابی کی طرف آ جائے کیونکہ تربیت یافتہ افراد سے مزین معاشرہ ہی ایک صحت مند قوم اور اعلیٰ ریاستی نظام ہائے زندگی کی بنیاد ہوتی۔
سسٹم اور معاشرے کو بدلنے کیلئے پہلے خود کو بدلنا ہو گا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 سب سے زیادہ سردی والا شہر 🔷
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ کے شہر میں واقعی سردی آگئی ہے تو ذرا روس کے اس گاؤں کے بارے میں جان لیں جس کے بعد آپ اپنی سوچ بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
روس میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے اور جنوری کے مہینے میں یہاں کا اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔
اس گاؤں کا نام اویمیا کون ہے اور 1924 میں یہاں کا درجہ حرارت منفی 71.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔
یہ دنیا کا سرد ترین آباد علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ مستقل طور پر دنیا کے ٹھنڈے ترین علاقے میں رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
لیکن اس علاقے میں رہنا اتنا بھی آسان نہیں، مری اور کوئٹہ جیسے علاقوں میں منفی 6 یا 7 پر کاروبار زندگی ٹھہر جاتا ہے جبکہ کراچی میں تو 10 یا 12 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی لوگ گھروں سے نکلنا کم کردیتے ہیں۔
تو پھر یہاں کے لوگ اتنے سرد خطہ زمین پر زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ اسی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اموس چیپل نے اس گاؤں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے سفر کے دوران چند انتہائی دلچسپ تصاویر بھی کھینچیں۔
رپورٹ کے مطابق فوٹو گرافر اموس چیپل نے بتایا کہ ’جب میں پہلی بار منفی 47 ڈگری سینٹی گریڈ پر باہر نکلا تو میں ایک باریک پتلون پہنا ہوا تھا، مجھے ایسا لگا کہ ٹھنڈ میرے پاؤں سے چمٹ رہی ہے، کئی بار ہونٹوں کے درمیان موجود میرا لعاب بھی جم گیا جس سے میرے ہونٹ زخمی ہوئے‘۔
فوٹو گرافر نے کہا کہ سردی کی وجہ سے ان کے کیمرے کا فوکس اور زوم رنگ بھی جم جاتے تھے۔
زمین پر برف جمی ہونے کی وجہ سے گھر میں بیت الخلاء بنانا ممکن نہیں لہٰذا انہیں باہر ہی بنایا جاتا ہے۔
گاؤں کے مال مویشیوں کو جمع کرکے رات کے وقت ایک ہی جگہ پر بند کیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی گرم رہ سکیں۔
مویشیوں کو چرنے کے لیے ہری گھاس کے بجائے برف میں ڈھکی جھاڑیوں پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے۔
گاؤں میں یہ ایک ہی دکان ہے لیکن اس میں ضرورت کا ہر سامان مل جاتا ہے اور تمام گاؤں والے یہیں سے خریداری کرتے ہیں۔
گاڑیوں کو گرم گیراج کے اندر کھڑی کرنا لازمی ہے اگر کوئی گاڑی کھلے آسمان تلے ہی بند کردی جائے تو اس کا دوبارہ اسٹارٹ ہونا مشکل ہوجاتا ہے تاہم اگر باہر گاڑی کھڑی کرنا ضروری ہو تو لوگ اس کا انجن بند کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
اس گاؤں میں سردی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہر طرف صرف برف ہی برف نظر آتی ہے اور لوگ سبزہ دیکھنے کے لیے ترس جاتے ہیں۔
گاؤں والوں کو گرمی پہنچانے کے لیے ایک چھوٹا سا ہیٹنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
شدید سردی کی وجہ سے مچھلیوں کے خراب ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، لوگ بغیر ریفریجریٹر کے مہینوں انہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
کیا آپ اس گاؤں میں جاکر کچھ دن رہنا پسند کریں گے؟ جہاں جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور آنکھوں کی پلکوں میں چار دیواری سے باہر نکلتے ہی برف جم جاتی ہے۔
روس کے علاقے سائبریا میں واقع اس گاﺅں میں اس سال اتنی سردی پڑی کہ وہاں نصب کیا جانے والا الیکٹرونک تھرما میٹر بھی منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ پر دم توڑ گیا۔
موسمیاتی مرکز نے اس جگہ کا درجہ حرارت منفی 59 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا مگر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت درحقیقت منفی 67 ڈگری تک گیا۔
اویمیا کون نامی اس گاﺅں میں سیاحوں کو درجہ حرارت سے آگاہ رکھنے کے لیے گزشتہ سال الیکٹرونک تھرما میٹر نصب کیا گیا تھا مگر گزشتہ دنوں وہ منفی 62 ڈگری پر پھٹ گیا۔
سائبرین ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انتہائی شدید ٹھنڈ کے نتیجے میں تھرمامیٹر ٹوٹ گیا۔
اس گاﺅں میں 1920 کی دہائی میں پانچ سو افراد بسنے آئے تھے جو بنیادی طور پر چرواہے تھے اور انہوں نے اس گاﺅں کو نام دیا جس کا ترجمہ ہے ' وہ پانی جو کبھی جمتا نہیں'۔
ویسے تو دنیا کا سرد ترین مقام انٹار کٹیکا ہے مگر وہاں کوئی مستقل انسانی آبادی نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اس جگہ پر رہنے والوں کو دنیا کے سرد ترین مقام پر رہنے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
یہاں کے باسی اپنی گاڑیوں کو سرد موسم میں ہر وقت آن رکھتے ہیں کیونکہ بند ہونے کی صورت میں وہ دوبارہ اسٹارٹ نہیں ہوسکے گی۔
یہاں کسی کی موت کی صورت میں تدفین کا عمل بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ برف اتنی سخت ہوتی ہے کہ گڑھا کھودنا آسان نہیں ہوتا۔ اس مقصد کے لیے پہلے تدفین کے مقام پر آگ جلائی جاتی ہے اور پھر پگھلی ہوئی برف کو ایک طرف کرکے چند انچ کا گڑھا کھودا جاتا ہے، یہی عمل کئی دن تک دہرا کر گڑھا اتنا گہرا ہوتا ہے کہ کسی کو دفن کیا جاسکے۔
📚 نیٹ سے لی گئی معلومات
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 خوبصورت ملک؟؟؟ 🌹
پرانے زمانے کے ایک بادشاہ نے غلاموں کے بازار میں ایک کنیز لڑکی دیکھی جس کی بہت زیادہ قیمت مانگی جا رہی تھی۔ بادشاہ نے لڑکی سے پوچھا آخر تم میں ایسا کیا ہے جو سارے بازار سے تمہاری قیمت زیادہ ہے۔
لڑکی نے کہا؛ بادشاہ سلامت یہ میری ذہانت ہے، جس کی قیمت طلب کی جا رہی ہے۔۔
بادشاہ نے کہا اچھا میں تم سے کچھ سوالات کرتا ہوں، اگر تم نے درست جواب دیے تو تم آزاد ہو نہیں تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔
لڑکی آمادہ ہوگئی تب بادشاہ نے پوچھا؛
سب سے قیمتی لباس کونسا ہے۔؟؟
سب سے بہترین خوشبو کونسی ہے۔؟؟
سب سے لذیذ کھانا کونسا ہے۔؟؟
سب سے نرم بستر کونسا ہے۔؟؟
اور سب سے خوبصورت ملک کونسا ہے۔؟؟
لڑکی نے اپنے تاجر سے کہا میرا گھوڑا تیار کرو کیونکہ میں آزاد ہونے لگی ہوں۔ پھر پہلے سوال کا جواب دیا۔
سب سے قیمتی لباس کسی غریب کا وہ لباس ہے جس کے علاوہ اس کے پاس کوئی دوسرا لباس نہ ہو، یہ لباس پھر سردی گرمی عید تہوار ہر موقع ہر چلتا ہے۔
سب سے خوبصورت خوشبو ماں کی ہوتی ہے بھلے وہ مویشیوں کا گوبر ڈھونے والی مزدور ہی کیوں نہ ہو، اس کی اولاد کیلئے اس کی خوشبو سے بہترین کوئی نہ ہوگی۔
لڑکی نے کہا سب سے بہترین کھانا بھوکے پیٹ کا کھانا ہے۔
بھوک ہو تو سوکھی روٹی بھی لذیذ لگتی ہے۔
دنیا کا نرم ترین بستر بہترین انصاف کرنے والے کا ہوتا ہے۔
ظالم کو ململ و کمخواب سے آراستہ بستر پر بھی سکون نہیں ملتا۔
یہ کہہ کر لڑکی گھوڑے پر بیٹھ گئی، بادشاہ جو مبہوت یہ اب سُن رہا تھا اچانک اس نے چونک کر کہا لڑکی تم نے آخری سوال کا جواب نہیں دیا۔۔
سب سے خوبصورت ملک کونسا ہے۔؟؟
لڑکی نے کہا؛ بادشاہ سلامت دنیا کا سب سے خوبصورت ملک وہ ہے جو آزاد ہو، جہاں کوئی غلام نہ ہو اور جہاں کے حکمران ظالم اور جاہل نہ ہوں۔
🔘 لڑکی کے اس آخری جواب میں انسانیت کی ساری تاریخ کا قصہ تمام ہوتا ہے۔
بشکریہ پوٹھوہار ٹی وی
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 ایک فرانسیسی عورت کی خواہش 🔷
ایک فرانسیسی عورت اپنے بیٹے کو لے کر فرانس کے اسلامک سینٹر میں آئی تاکہ اس کا بیٹا مسلمان ہو جائے، وہ دونوں اسلامک سینٹر پہنچ گئے،
اسلامک سینٹر کے ناظم کے آفس میں جا کر بچے نے ملاقات کی، بچے نے کہا میری امی چاہتی ہے کہ میں مسلمان ہوجاؤں۔
مرکز اسلامی کے ناظم نے بچے سے پوچھا کیا تم اسلام قبول کرنا چاہتے ہو؟
بچے نے جواب دیا، میں نے ابھی تک اس پر غور نہیں کیا لیکن میری ماں کی خواہش یہ ھی ہے کہ میں اسلام قبول کر لوں۔
ناظم کو بچے کے اس جواب پر بڑی حیرت ہوئی، اس نے بچے سے پوچھا:
کیا تمہاری ماں مسلمان ہے؟
بچے نے کہا کہ نہیں میری ماں مسلمان نہیں ہے اور نہ ھی مجھے معلوم ہے کہ وہ مجھے اسلام قبول کرنے کے لیئے کیوں کہتی ہے۔؟
ناظم نے پوچھا، تمھاری ماں کہاں ہے؟
بچے نے کہا وہ مرکز اسلامی کے باہر کے حصہ میں کھڑی ہے۔
ناظم نے کہا اپنی ماں کو بلا لاؤ، تاکہ میں اس سے گفتگو کرکے صورتحال جان سکوں۔
بچہ اپنی ماں کو لے کر ناظم کے پاس آیا، ناظم نے ماں سے پوچھا:
کیا یہ بات درست ہے، کہ تم مسلمان نہیں ہو اور چاہتی ہو کہ تمھارا بیٹا مسلمان ہو جائے۔؟
ماں نے کہا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
ناظم کو اس جواب پر بڑی حیرانی ہوئی اس نے ماں سے پوچھا:
کیوں چاہتی ہو کہ تمھارا بیٹا اسلام قبول کر لے،؟؟
ماں نے جو جواب دیا وہ حیرت زدہ کرنے والا تھا ماں نے بتایا :
میں پیرس کے جس فلیٹ میں رہتی ہوں، میرے فلیٹ کے بالمقابل ایک مسلم فیملی کا فلیٹ ہے اس کے دو بچے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
صبح و شام جب بھی یہ دونوں بچے گھر سے نکلتے ہیں یا گھر میں داخل ہوتے ہیں وہ اپنی والدہ کی پیشانی چومتے ہیں اور ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں اور بڑے احترام اور ادب سے اپنی ماں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
گویا وہ ماں کسی ملک کی پرائم منسٹر ہے، میں نے جب بھی یہ منظر دیکھتی ہوں تو میری دلی تمنا ہوتی ہے کہ میرا بیٹا بھی مسلمان ہو جائے ورنہ مجھے ڈر ہے کہ میں جب بوڑھی ہو جاؤں گی تو وہ کہیں مجھے اولڈ ہوم میں داخل نہ کر دے، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے ساتھ ایسا سلوک کرے، جیسے یہ مسلمان ماں کے بچے اپنی والدہ کے ساتھ کرتے ہیں۔۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 آداب و اخلاقیات ضروری ہیں 🌹
آداب اور اخلاقیات روزمرہ معاملات میں بیحد ضروری ہیں۔۔۔
1. بیٹھتے وقت کبھی ہاتھ نہ ملائیں۔
2. لوگوں کو اس سے زیادہ بتانا بند کریں جس کی انہیں جاننے کی ضرورت ہے۔
3. کسی چیز کا آخری ٹکڑا کبھی نہ کھائیں جسے آپ نے نہیں خریدا۔
4. گفتگو کے دوران اپنا فون نہ نکالیں۔
5. کبھی بھی اس کام کا کریڈٹ نہ لیں جو آپ نے نہیں کیا۔
6. سنیں، سر ہلائیں، اور سب سے زیادہ آنکھ سے رابطہ کریں۔
7. اپنے دوست کا اس کے بچوں کے سامنے مذاق نہ اڑائیں۔
8. کبھی بھی جذبات کو آپ پر حاوی نہ ہونے دیں۔
9. رشتے کے لیے کبھی بھیک نہ مانگیں۔
10. اچھے لباس کا انتخاب کریں چاہے کوئی بھی موقع ہو۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 جہالت، روایت، عقیدہ 🔷
“ایک نسل کی جہالت دُوسری نسل کی روایت اور پھر تیسری نسل کا عقیدہ بن جاتی ہے"
یہ قول گہری بصیرت کا حامل ہے اور سماجی رویوں میں تبدیلی کی ایک حقیقت کو بیان کرتا ہے۔ جب کوئی نسل کسی غلط یا غیر مستند بات کو اپنی جہالت یا لا علمی کی وجہ سے اختیار کرتی ہے، تو اگلی نسل اسے روایت سمجھ کر قبول کر لیتی ہے۔ یہ روایت وقت کے ساتھ ساتھ معاشرت میں اتنی مضبوط ہو جاتی ہے کہ تیسری نسل کے نزدیک وہ ایک پختہ عقیدہ بن جاتی ہے جسے چیلنج کرنا گناہ یا بے ادبی سمجھا جاتا ہے۔
یوں ایک غیر حقیقی یا غلط بات نسل در نسل منتقل ہو کر سچائی کی جگہ لے لیتی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ معاشرہ علم و آگہی کو فروغ دے اور سوال کرنے کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ نئی نسلیں غیر مستند باتوں کو آنکھیں بند کر کے قبول نہ کریں۔ بصورت دیگر، یہ سائیکل جاری رہتا ہے، اور ہماری ثقافت و عقائد میں ایسی باتیں شامل ہوتی چلی جاتی ہیں جن کا حقیقت یا علم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس قول کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے عقائد و روایات کو جانچیں اور علم و تحقیق کی روشنی میں اپنی زندگی گزاریں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5545
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 رائی کا پہاڑ مت بنائیں 🔷
نفسیات کی لیکچرار کلاس روم میں داخل ہوئی اور پانی سے بھرا گلاس ہاتھ میں اٹھا کر پوچھا:
"اسکا وزن کتنا ہے؟"
کلاس سوچ میں پڑ گئی۔ مگر فرداً فرداً پوچھنے پر سب نے اپنی سمجھ کے مطابق وزن بتایا۔
لیکچرار نے بدستور گلاس ہاتھ میں اٌٹھاۓ رکھا اور کہا۔۔۔ ایک منٹ تک اٹھاۓ رکھوں تو اس کا وزن معمولی ہو گا ۔۔ اگر ایک گھنٹہ اٹھاۓ رکھوں تو میرا ہاتھ دٌکھنے لگے گا اور اگر ایک دن اٹھاۓ رکھوں تو میرا ہاتھ شل ہو جاۓ گا ۔۔ جبکہ گلاس اور پانی کا وزن اتنا ہی ہے۔
اسی طرح پریشانیاں اور نادیدہ خوف بھی وزن رکھتے ہیں۔ مگر ان کا وزن ذہن اٹھاتا ہے۔ کچھ دیر کے لیے ان کے بارے میں سوچو گے تو وزن معمولی ہو گا۔ دنوں اور ہفتوں سوچتے رہو گے تو ذہن اور جسم دونوں شل ہو جائیں گے۔۔۔
اس لئے رائی کا پہاڑ مت بنایا کریں بلکہ تحمل اور بردباری سے مسئلے کو سمجھیں اور حل ڈھونڈیں ۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 خوف سے جان چھڑائیں 🔷
"سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا، جنگل کی زمین تپ رہی تھی، اور ایک ہرن پیاس سے بے حال ادھر اُدھر بھٹک رہا تھا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر ایک ندی کا پانی چمک رہا تھا، جیسے اسے اپنی طرف بلانے کے لیے بے تاب ہو۔ ہرن نے ندی کو دیکھا، مگر ایک عجیب خوف نے اسے روک دیا۔
"کہیں پانی کے پاس خطرہ نہ ہو؟ اگر میں گیا تو کچھ غلط نہ ہو جائے؟" وہ سوچتا رہا۔ ندی کی موجیں شور مچا رہی تھیں، جیسے کہہ رہی ہوں، "آ جا، تجھے سکون دے دوں۔" مگر ہرن اپنی جگہ ساکت کھڑا رہا۔ وقت گزرتا گیا، پیاس بڑھتی گئی، مگر اس کے قدم زمین سے ہل نہ سکے۔ آخرکار، وہ کمزوری سے گر پڑا، اور ندی کا پانی اسے تکتا رہ گیا، بے بس اور خاموش۔
یہ کہانی صرف ایک ہرن کی نہیں، بلکہ ان ہزاروں انسانوں کی ہے جو اپنے خوف اور کمفرٹ زون میں قید رہتے ہیں۔ کامیابی کا دریا ان کے سامنے ہوتا ہے، مگر وہ بہانے بناتے ہیں، خطرات سے ڈرتے ہیں اور پہلا قدم اٹھانے سے گھبراتے ہیں۔ نتیجہ؟ زندگی کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں، اور وہیں کھڑے کھڑے ہار مان لیتے ہیں۔
"اب فیصلہ آپ کا ہے!"
کیا آپ بھی پیاسے ہرن کی طرح زندگی کے دریا سے دور رہیں گے، یا اپنے خوف کو پیچھے چھوڑ کر کامیابی کے سفر پر نکلیں گے؟
پہلا قدم اٹھائیں، کامیابی آپ کا انتظار کر رہی ہے!
✍ سائیکالوجسٹ محمد وقاص
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 کند ذہن بچہ 🔷
”تھامس ایڈیسن مشہور عالم سائنسدان تھا..
اپنے بچپن میں بخار کے باعث وہ قوت گویائی سے محروم ہو گیا تھا.
جب وہ چھوٹا تھا.
تو ایک دن وہ سکول سے آیا اور ایک سر بمہر لفافہ اپنی والدہ کو دیا کہ استاد نے دیا ہے کہ "اپنی ماں کو دے دو ."
ماں نے کھول کر پڑھا.
اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے.
پھر اس نے با آواز بلند پڑھا.
”تمھارا بیٹا ایک جینئس ہے، یہ سکول اس کے لئے بہت چھوٹا ہے، اور یہاں اتنے اچھے استاد نہیں کہ اسے پڑھا سکیں سو آپ اسے خود ہی پڑھائیں.“
اس کے بعد اس کو پڑھانے کی ذمہ داری اس کی والدہ نے لے لی.
سالوں بعد جب تھامس ایڈیسن ایک سائنسدان کے طور مشہور عالم ہو گیا تھا.
اور اس کی والدہ وفات پا چکی تو وہ اپنے خاندان کے پرانے کاغذات میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کہ اسے وہی خط ملا.۔۔
اُس نے خط کو کھولا تو اس پر لکھا تھا.
”آپ کا بیٹا انتہائی غبی ( کند ذہن) اور ذہنی طور پہ ناکارہ ہے... ہم اسے اب مزید اسکول میں نہیں رکھ سکتے.“
اسی دن ایڈیسن نے اپنی ڈائری میں لکھا.
”تھامس ایلوا ایڈیسن ایک ذہنی ناکارہ بچہ تھا پر ایک عظیم ماں نے اسے صدی کا سب سے بڑا سائنسدان بنا دیا.“
🔘 ماں نسلوں کو سنوار دیتی ھے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5548
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
