uk
Feedback

Не попадись на ботовода! Telemetrio знаходить і позначає такі канали мітками 👉 Хочеш бачити мітку, оформляй підписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Відкрити в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Показати більше
1 286
Підписники
+124 години
-27 днів
-630 днів
Архів дописів
کم غذا کھانے والا ذہین ہوتا ہے
کم غذا کھانے والا ذہین ہوتا ہے

دن کے وقت کھڑے ہو کر پانی پینا چاہیے
دن کے وقت کھڑے ہو کر پانی پینا چاہیے

سادات کا ہمیشہ احترام کرو
سادات کا ہمیشہ احترام کرو

🔷 نکولو مکیاویلی کی 15 باتیں 🔷 یہ نِکولو مکیاویلی ہے۔ ایک ایسا آدمی جس نے طاقت کو ویسے سمجھا جیسے شاید ہی کسی نے سمجھا ہو۔ اُس کی کتاب "دی پرنس" پر پابندی لگی، بہت سے لوگوں نے اُس سے نفرت کی لیکن بادشاہوں، آمروں اور بڑی کمپنیوں کے سربراہوں نے اسے گہرائی سے پڑھا۔ یہ ہیں اُس کی 15 باتیں، جو آپ کو دکھائیں گی کہ دوسروں پر کیسے غلبہ پایا جائے یا خود کو اُن سے کیسے بچایا جائے جو ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ کمزور دل والوں کے لیے نہیں۔ 1۔ طاقت خوشامد کی منتظر نہیں رہتی "جو چاہتا ہے کہ اُس کی اطاعت کی جائے، اُسے حکم دینا آنا چاہیے۔" اگر تم ہچکچاؤ گے، تو کھا لیے جاؤ گے۔ رعب مانگا نہیں جاتا نافذ کیا جاتا ہے۔ 2. اچھائی ہمیشہ فائدہ نہیں دیتی اچھے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ تم ایک بے رحم دنیا میں بچ جاؤ گے۔ 3. ہمیشہ کے احسان پر بھروسہ نہ کرو "لوگ اپنے باپ کی موت کو اپنی دولت کے نقصان سے جلد بھول جاتے ہیں۔" دولت لوگوں کو خون سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ 4. خوف مؤثر ہوتا ہے "اگر محبت اور خوف میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو خوف بہتر ہے۔" ایسا احترام جو خوف کے ساتھ ہو، وہ زیادہ دیرپا ہوتا ہے۔ 5. اعتماد کرو مگر آنکھ کھلی رکھو ہر کسی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔ اس حقیقت کو کبھی نہ بھولو۔ 6. عوام کو اخلاقیات نہیں، تماشا چاہیے "سیاست کا اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔" جیتنے والے وہ ہوتے ہیں جو چالاک ہوں، نہ کہ وہ جو نیک ہوں۔ 7. خالص نیکی بے وقعت ہوتی ہے "بادشاہ کو نیکی سے دُور نہیں رہنا چاہیے، لیکن اُسے بوقتِ ضرورت برائی میں داخل ہونا آنا چاہیے۔" اخلاقیات ایک آسائش ہے جو ہر طاقتور کے پاس نہیں ہوتی۔ 8. جب مارو، تو کاری ضرب لگاؤ "ذلت ایک ہی بار دی جانی چاہیے۔" جلد دیا گیا درد رعب پیدا کرتا ہے، مسلسل درد انتقام کو جنم دیتا ہے۔ 9. دوسروں کو اپنے کا محتاج بناؤ "جو کسی اور کو طاقتور بناتا ہے، وہ خود کو تباہ کرتا ہے۔" طاقت کسی کو دینا گویا اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھودنا ہے۔ 10. ہر کوئی تمہارا خیرخواہ نہیں ہوتا "لوگ احسان فراموش، دو رُخے، دھوکہ باز اور اداکار ہوتے ہیں۔" لوگوں کو اچھا سمجھنے سے تم آسان شکار بن جاتے ہو۔ 11. دوست بھی دشمن بن سکتے ہیں "جو شخص (غ+داری) سے نہیں ڈرتا، اُسے دوست سے ڈرنا چاہیے جس پر وہ بھروسا کرتا ہے۔" وفاداری ہمیشہ قائم نہیں رہتی، اور دوست بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ 12. سیاست توازن کا کھیل ہے "اگر تم بہت طاقتور ہو جاؤ، تو سب کی نظروں میں آ جاؤ گے اور نشانہ بنو گے؛ اگر بہت کمزور ہو، تو کچلے جاؤ گے۔" درمیانی طاقت تمہاری جگہ محفوظ رکھتی ہے اور دیرپا بناتی ہے۔ 13. لوگوں کو اُن کے عمل سے پہچانو، باتوں سے نہیں "آدمی کا اندازہ اُس کے کاموں سے لگایا جانا چاہیے، نہ کہ اُس کی باتوں سے۔" الفاظ صرف نقاب ہوتے ہیں، عمل اصل نیتیں ظاہر کرتے ہیں۔ 14. شکست کو آخری حل سمجھو، اعتراف نہیں "چاہے تم بدترین حالات میں ہو، طاقتور نظر آنا چاہیے۔" طاقت اور اعتماد کا تاثر تمہیں اہم وقت دے سکتا ہے منصوبہ بندی اور انتقام کے لیے۔ 15. بہادری کا مطلب بے وقوفی نہیں ہوتا "اصل طاقت یہ جاننے میں ہے کہ کب اور کہاں (ح+م+لہ) کرنا ہے، نہ کہ ہر کسی پر (ح+م+لہ) کر دینا۔" عقلمند بلاوجہ حملہ نہیں کرتا، وہ جانتا ہے کب پیچھے ہٹنا ہے اور کب زور سے وار کرنا ہے۔ یہ ہیں وہ اصول جو مکیاویلی کے مطابق طاقت اور غلبے کی حقیقت کو بیان کرتے ہیں۔ سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ اصول آج کی دنیا میں بھی قابلِ عمل ہیں؟ یا اب طاقت اور کامیابی کے زیادہ انسانی، نرم راستے موجود ہیں؟ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/6388 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content

🌹 حضرت امام محمد تقیؑ https://t.me/islamwitheman/2989 🌹 امام جوادؑ کی تبلیغی روش https://t.me/islamwitheman/2990 🔷 ﺍﻣﺎﻡ ﺗﻘﯽؑ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺎﺩﺕ https://t.me/islamwitheman/3672 🔷 شہادت امام محمد تقی الجوادؑ https://t.me/islamwitheman/3673 🌹 امام تقیؑ کے بچپن کا ایک واقعہ https://t.me/islamwitheman/3674 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 چھت کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے 🔷 مئی جون کی گرمی ہو اور گھرکی چھت تپتی ہو، جس کی وجہ سے سارا دن گھر گرم رہتا ہے۔ اس وقت لوگ کرایے کے گھروں میں بھی رہتے ہیں اور لوگوں نے کئی منزلہ گھر بنا لیے ہیں، جن کی اوپری منزلیں آگ کی طرح تپتی رہتی ہیں، ان میں رہنے والے لوگ بیچارے گرمی کی شدت میں تڑپ کر رہ جاتے ہیں لیکن بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے نہ ایسی لگوا سکتے ہیں نہ کوئی اور مہنگا طریقہ اختیار کر سکتے ہیں کہ چھت سے گرمی کو کم کیا جاسکے مجبوراً پورا موسم اس تکلیف میں گزار دیتے ہیں۔ لیکن ان کو نہ دن کا چین نصیب ہوتا ہے اور نہ رات کی نیند۔ اس کے لئے ہم آپ کے لئے ایک بہت ہی آسان اور سستا طریقہ لے کر آئے ہیں جس کو اختیار کر کے آپ بھی سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:- اجزا.... چونا 10 کلو ایکریلک 1 کلو اس کے لئے آپ ایک مضبوط سی بالٹی میں آدھی بالٹی پانی لے لیں اس میں آدھا یا بالٹی کی گنجائش کے حساب سے چونا ڈال دیں، تھوڑی ہی دیر میں چونا ابلنا شروع ہو جائے گا، ایسے میں آپ دور ہٹ جائیں تاکہ وہ ابلتا ہوا چونا آپ کے اوپر نہ آجائے۔ تھوڑی دیر بعد جب چونا ابلنا بند ہو جائے تو اس کو ایک ڈنڈے کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس میں ایکریلک ملائیں جتنا چونا ڈالا ہے اس کے حساب سے ہی ایکریلک ڈلے گا۔ ایکریلک آپ کو ہارڈ وئیر کی دکان سے بآسانی مل جائے گا۔ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کر لیں ۔ ایکریلک اس لئے بھی ڈالنا ضروری ہے کیونکہ اگر خالی چونا ڈالا جائے گا تو بارش وغیرہ سے وہ دھل جائے گا ، ٹہرے گا نہیں لیکن اگر اس میں ایکریلک ڈال دیا جائے گا تو یہ چھت پر پکا ہو جائے گا اور صاف نہیں ہو گا دیرپا رہے گا۔ اب اس مکسچر کو چھت پر ڈالتے جائیں اور وائپر کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے پھیلاتے جائیں۔ اسی طرح پوری چھت پر اس کی کوٹنگ کر دیں ، لیجیے آپ کی ٹھنڈی چھت تیار ہے۔ اس سے درجہ حرارت پر تقریباً 15 ڈگری کا فرق پڑ جاتا ہے۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/6384 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🔷 آیات السکینہ 🔷 آیات السکینہ کیا ہیں اور ان کے فضائل؟ ایک شخص نے کہا: "میں اپنی ایک قریبی رشتہ دار کی عیادت کے لیے اسپتال گیا، جو ولادت کے بعد شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔ وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی تھی اور کسی کو دیکھنا بھی پسند نہیں کر رہی تھی۔ جب میں نے اسے اس حالت میں دیکھا تو میں نے اس پر آیات السکینہ پڑھیں۔ اللہ کے حکم اور اس پر توکل کے بعد وہ عورت فوراً سو گئی۔ صبح ہوئی تو اس نے مجھے فون کیا اور کہا: 'تم نے میرے ساتھ کیا کیا؟! اللہ کی قسم، میں نے ایسا پُرسکون نیند لی جیسے کسی نے مجھے بے ہوشی کا ٹیکہ لگا دیا ہو، اور جب میں بیدار ہوئی تو خود کو بالکل مختلف محسوس کیا، میں نے اپنے بچے کو گود میں لیا اور میری حالت بدل گئی!' یہ سب کیوں ہوا؟! جو شخص غم، پریشانی، بے چینی، بے خوابی، شدید غصے، شیطانی اثرات اور تمام روحانی و نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو، اسے قرآنِ کریم کی آیاتِ سکینہ پڑھنی چاہئیں۔ 🔹 آيات السكينة أعوذُ باللَّه من الشيطان الرجيم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ 1- سورة البقرة 248 *﴿وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَىٰ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَائِكَةُ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾* 2- سورة التوبة 26 *﴿ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ﴾* 3- سورة التوبة 40 *﴿إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۖ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ﴾* 4- سورة الفتح 4 *﴿هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِى قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ ۗ وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا﴾* 5- سورة الفتح 18 *﴿لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِى قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا﴾* 6- سورة الفتح 26 *﴿إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِى قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوَىٰ وَكَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيىْءٍ عَلِيمًا﴾* 🔘 بہت سے مؤمنین ان آیات کے محتاج ہیں، لہٰذا خود کو اس کے اجر سے محروم نہ کریں اور نہ ہی خود غرض بن کر دوسروں کو اس سے محروم کریں۔ انہیں اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

چہرے پر عرق گلاب لگانے کا فائدہ
چہرے پر عرق گلاب لگانے کا فائدہ

گناہ کو کبھی ہلکا نہ سمجھو
گناہ کو کبھی ہلکا نہ سمجھو

جو تم سے بے رخی اختیار کرے اس کی طرف جھکنا نفس کی ذلت ہے۔
جو تم سے بے رخی اختیار کرے اس کی طرف جھکنا نفس کی ذلت ہے۔

ہمیشہ حق بات کہو
ہمیشہ حق بات کہو

غربت زیرک مرد کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے
غربت زیرک مرد کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے

مصیبت میں گھبرانا نہیں چاہتے
مصیبت میں گھبرانا نہیں چاہتے

سب سے بڑا کم عقل وہ ہے جو خود کو سب سے بڑا عقلمند سمجھتا ہے۔
سب سے بڑا کم عقل وہ ہے جو خود کو سب سے بڑا عقلمند سمجھتا ہے۔

جس سے تم دل صاف نہیں رکھتے اس کا دل بھی تمھارے لیے صاف نہیں ہوتا۔
جس سے تم دل صاف نہیں رکھتے اس کا دل بھی تمھارے لیے صاف نہیں ہوتا۔

مہمان اپنا رزق لے کر آتا ہے اور اہل خانہ کے گناہ لے کر جاتا ہے
مہمان اپنا رزق لے کر آتا ہے اور اہل خانہ کے گناہ لے کر جاتا ہے

photo content