cookie

Мы используем файлы cookie для улучшения сервиса. Нажав кнопку «Принять все», вы соглашаетесь с использованием cookies.

avatar

📑المسائل الاسلامیة📒

زیر نگرانی ۔مفتی محمدثاقب القاسمی السیدھولوی تحقیقی مسائل اور فقہ حنفی کا مدلل مجموعہ جس میں آپ حضرات کو الحمدللہ فقہاء کی عبارت سے مزین مسائل روزانہ بطور استفادہ حاصل ہونگے۔۔ لنک شیئر کرکے صدقہ جاریہ حاصل کریں۔

Больше
Рекламные посты
600
Подписчики
Нет данных24 часа
-17 дней
+530 дней

Загрузка данных...

Прирост подписчиков

Загрузка данных...

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :12: ذی الحجہ ●1445●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :19: جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز     .  بدھ۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمول باتیں🎋 🖌۔ #حضرت_عمر_فاروقؓ کو ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ #ماں_کو_گالیاں دیتا ھے۔ آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ھو مشک لائی جائے ،، پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ھے اور کھانا پینا بھی ھے اور سونا جاگنا بھی ھے۔ ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ھوا حاضر ھوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔ آپؓ نے پانی آدھا کر دیا مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندھی رھنے دی۔ مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ھٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ھے اور نہ ھی ٹھیک سے کھا سکا ھے۔ آپ نے اس کی ماں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ اس نے تجھے پیٹ کے باھر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ھی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ھے۔ نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی ،پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ھوا اور 2 سال اس کا دودھ پیتا رھا ، اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا ھوا تو اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں نکلتی ھیں ،، اگر آئندہ یہ شکایت موصول ھوئی تو تجھے نشانِ عبرت بنا دونگا۔ (فتاوی و اقضیتہ عمر ابن الخطاب). ‎ ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Показать все...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

कूबानी के जानवर का खून अगर कपड़े मे लग जाऐ ۔۔ قربانی کے جانور کا خون اگر... https://youtube.com/shorts/r1w_r4DWqC8?si=y7oMIhx-QYLYxh0X
Показать все...

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :11: ذی الحجہ ●1445●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :18: جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز     .  منگل۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمول باتیں🎋 🖌۔ بچـــوں کــی پـرورشــں صــحیـح طــریــقــہ ۔۔۔!!! ✦ ایکـــــــ خاتـــون کہـــتی ہیں کہ میں ایک بار میں اپنی ایک پـــرانی دوســـــــت کو ملنـــے اس کے گھـــــــر گئی ۔ مـــیری وہ دوست مجھـــے بہت چاہ سے ملی اور خوشـــی کا اظہار کیا ۔ ہم دونوں کافی عرصہ بعد ایکـــ دوســرے سے مــل کر بہت خوشــی محســـوس کر رہی تھیں ۔ ✦ کچھ دیر ان کے گھـــر بیٹھنے کے بعد ان کی ایک چھـــوٹی بیٹی آئی اور کہنے لگی : امی امی ! کیا ہم آج جنـــــــت میں گھـــر نہیں بنائیں گے ؟ ✦ میں نے پہلے تو اسے ســـنا ان ســـنا کر دیا مگـــر وہ بچـــــــی لگی حتی کہ اس کی دوســـری بہـــن بھی جو اس سے کچھ بـــڑی تھی آ گئی اور اس نے بھی یہی ســـــــوال کیا تب ان کی ماں نے بچـــــــوں کا اصرار اور میرے چـــہرے پر ظاہر ہونے والی اجنبـــــــیت کو اچھی طرح بھانـــپ لیا تو بولیں : کیا تم دیکھـــــــنا چاہتی ہو کہ یہ بچـــے کیا کہہ رہے ہیں اور کس طرح یہ جنـــــــت میں گھر بناتے ہیں ؟ میں نے کہا بالـــــــکل ، کیوں نہیں ۔ میں تو ضرور دیکھـــــــنا چاہوں گی ۔ ✦ چنانچہ پھر وہ خاتون ایک چٹـــائی پر بیٹھ گئـــیں اور اس کے بچـــے اور بچـــیاں جو چـــار پانـــچ ســـال سے لے کر دس بارہ ســـال تک کے تھے سب اس کے ارد گـــرد بیـــٹھ گئے ۔ ✦ پھر ان کی ماں نے پوچھا : ہاں بھائی اب ہم جنـــــــت میں گھر بنائیں ؟ سب بچـــــــوں نے بیک زبان ہو کر کہا : جی ۔ ✦ چنانچہ پھر ان کی ماں نے اعـــوذ باللہ اور بســـم اللہ پڑھنے کے بعد سورۃ الاخـــلاص پڑھنا شروع کیا اور بچے بھی اپنی ماں کے ساتھــ ساتھــ وہی سورۃ الاخلاص دھرانے لگے اور دس بار انہوں نے یہ سورۃ الاخـــلاص پڑھ لی پھر ان کی ماں اپنے بچـــــــوں سے بولی : اب یہ بتاؤ کہ اپنے اپنے اس محل میں کوئی خـــزانہ بھی رکھنا چاہتے ہو ؟ ✦ سب بچـــوں نے کہا : ہاں تو پھر ماں نے لا حول و لا قوۃ الا باللہ پڑھنا شـــــــروع کیا اور بچـــے بھی اپنی ماں کے ساتھ یہی کلمـــات دھـــرانے لگے ۔ ✦ پھر مـــاں نے پوچھا : ہاں تو اب تم یہ چاہتے ہو کہ رســـول کریم ﷺ تمـــہاری بات کا جـــواب بھی دیں ؟ اور پھر تم قیامـــت کے دن رســـول کـــریم ﷺ کے مبـــــــارک ہاتھـــوں سے حـــــــوض کـــوثر سے پـــیو اور پھر تمہیں کبھی پیـــــــاس بھی نہ لگے ؟ ✦ سب بچـــوں نے پھر جواب ہاں میں دیا تو اب ماں نے دورد شـــــــریف پڑھنا شـــروع کیا اور بچـــے بھی اپنی مـــاں کے ساتھ درود شریـــــــف پڑھنے لگے ۔ پھر انہوں نے کچھ دیر سبحـــان اللہ ، الحـــمد للہ ، اللـــہ اکـــبر اور لا الہ الا اللہ کا بھی وِرد کیا ۔ ✦ آخـــر میں ان کی مـــاں نے کہا : ٹھیکـــــــ ہے بچـــو ۔ آج جنـــت میں گھـــــــر بـــنانے کا کام پورا ۔ اب جاؤ اور اپـــنا اپـــنا کام کرو شـــابـــاش ۔ مہمـــــــان خـــاتون یہ سب کچھ حیـــــــرت انگـــــــیز نظـــروں سے دیکھتی رہی ۔ جب وہ اس عمل سے فـــارغ ہو گئیں تو میـــــــزبان خـــاتون کہنے لگی : ✦ دیکھیں یہ تو آپ بھی جانتـــی ہیں کہ سب بچـــــــے یہ چاہتــے ہیں کہ وہ کچھ دیگر اپنی مـــاں کے ساتھ بیٹھـــیں اور اپنی مـــاں سے کچھ سنـــیں اور دل بہـــلائیں ۔ ✦ چونکـــہ ہمارے یہ بچـــے آج کل کارٹـــون وغیـــرہ بھی دیکھتـــے ہیں اور اس میں یہ دیکھتـــے ہیں کہ کس طرح کارٹـــون کے کـــردار اپنـــا اپنـــا گھـــــــر بناتـــے ہیں اور اس میں اپنے لیے خـــــــزانے بھی جمـــع کرتے ہیں تو میں نے چاہا کہ کیـــوں نہ میں اپنے بچـــوں کا یہ شـــوق بھی پورا کروں اور ان کے لیے اچھــی تربیـــت بھی ہو جائے جو نہ صـــرف ان کی دنیـــا کو خوشـــگوار بنائے بلکہ ان کی آخـــــــرت کو بھی ســـنوار دے ۔ ✦ بـــس یہی سوچ تھی جس کے نتیجـــے میں اللـــہ تعالی نے مـــیرے دل میں یہ ترکیـــب ڈال دی اور اس کا اثـــر تم نے خود اپنی آنکھـــــــوں سے دیکھ لیا ۔ ✦ وہ مہمـــان خاتـــون یہ سب دیکھــ کر عـــزم کر کے اٹھی کہ وہ بھــی اپنے گھـــر میں ایســـا ماحـــول بنائے گی۔۔۔۔۔! ☜ کیوں کہ بچـــے پال لیـــنا کمـــال نہیـــں۔۔۔۔۔۔ بچـــے تو جانـــور بھی پــال لیتــے ہیں۔۔۔۔۔ تربیـــت کرنا جانـــوروں اور انـــسانوں میں فـــرق کرتا ہـــے۔۔۔۔! جہاں تک ہو سکـــے اس واقعـــے کو پھیلائیـــے گا تاکہ خیـــر کـــے متـــلاشـــی اور لوگـــ بھی اس ســـے فائـــدہ اُٹھا سکـــیں۔ ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Показать все...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

سوال چرم قربانی میں جو حضرات کھالیں اٹھاتے ہیں اس کا خون لازماً کپڑوں پر لگتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب واضح رہے کہ جو خون جانور میں سے ذبح کے وقت بہتے ہوئے نکلتا ہے وہ "دمِ مسفوح" کہلاتا ہے اور وہ ناپاک ہوتا ہے، اور کھال پر جو خون لگا ہوتا ہے وہ عام طور پر وہی دمِ مسفوح ہوتا ہے؛ لہذا اگر کسی کے کپڑوں پر کھال اٹھاتے وقت خون لگ جائے تو وہ ناپاک ہی ہو گا اور اگر اس کی مقدار ایک درہم سے زائد ہو تو اس میں نماز ادا کرنا بھی درست نہ ہو گا۔ المحيط البرهاني في الفقه النعماني (1/ 189) "وفي «عيون المسائل» : الدم الملتزق باللحم إن كان ملتزقاً من الدم السائل بعدما سال كان نجساً، وإن لم يكن ملتزقاً من الدم السائل لم يكن نجساً"۔ "کبیری" میں ہے: "ما لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس، وما بقي في اللحم والعروق من الدم الغیر السائل فلیس بنجس". (ص:195، فصل في الآسار، سهیل أکادمي) فقط واللہ اعلم فتوی نمبر : 143909202033 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
Показать все...
کیا قربانی کے جانور کا خون قابلِ احترام ہے؟ سوال قربانی کے جانور کے خون کا احترام کیا جانا چاہیے یا یوں  ہی سڑک پر پڑارہنے دینا چاہیے؟  جہاں تک سنا ہے کہ گڑھا کھود کر خون اس میں جمع ہوجائے، پھر اس گھڑے پر مٹی ڈال دینی چاہے۔ سڑک پر قربانی کے جانور کا خون پڑا ہوتا ہے،  لوگ آرہے جارہے ہوتے ہیں اور گاڑیاں بھی اس کے اوپر سے گزرتی ہیں، کیاطریقہ درست ہے؟ جواب ذبح کے وقت جو خون جانور سے نکلتا ہے وہ ناپاک ہوتا ہے، اگر بدن یا کپڑوں پر لگ جائے تو  اس کو بھی ناپاک کر دے گا؛  اس  لیے جانور کے خون کو ذبح کے بعد کسی طرح ہٹا دینا چاہیے؛ تا کہ اس کی وجہ سے ناپاکی نہ پھیلے۔  نیز  اس طرح خون کا سڑکوں پر پڑا رہنا گندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔ قربانی کے جانور  کے احترام کا تو شریعت میں حکم ہے، لیکن اس کا خون شرعاً لائقِ احترام و تکرم نہیں ہے، اس کے احترام کا حکم نہیں دیا گیا۔ فقط واللہ اعلم فتوی نمبر : 144012200348 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن نوٹ۔۔ مفتی محمد ثاقب القاسمی
Показать все...
قربانی كا خون لگے كپڑوں میں نماز پڑھنا؟ سوال:قربانی کے جانور کا خون اگر کپڑوں میں کم مقدار میں لگا ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے ۔ جواب نمبر: 147364 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 307-335/Sn=4/1438   جانور ذبح کرتے وقت جو خون نکلتا ہے اگر وہ کپڑے یا بدن پر ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار یا اس سے کم لگے تو اس کے ساتھ پڑھی گئی نماز صحیح ہوجاتی ہے؛ لیکن اتنی مقدار کو بھی دھوکر نماز پڑھنا چاہیے: وعفا الشارع عن قدر درہم وإن کرہ تحریمًا فیجب غَسْلُہ وما دونہ تنزیہًا إلی آخر ما في رد المحتار (درمختار مع الشامي: ۱/۵۲۰، ط: زکریا) واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
Показать все...
(۱) کیا مشرک کا ذبیحہ حلال ہے؟ (۲) کیا بریلوی عالم کے ہاتھوں قربانی کا جانور ذبح کیاجائے تو قربانی ہوجائے گی؟ جواب نمبر: 131086 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1525-1515/L=2/1438 (۱) مشرک کا ذبیحہ حلال نہیں۔ وفي أحکام القرآن: وقد علمنا أن المشرکین وإن سموا علی ذبائحہم لم توکل (أحکام القرآن للجصاص: ۴/۱۷۱، ط: دار احیاء اترات العربی) (۲) قربانی ہو جائے گی، تاہم احتیاط کرنا چاہئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
Показать все...
बयान ईदगाह सिधौली ... bayan eid gaah sidhauli।। mufti md saquib Qasmi https://youtube.com/watch?v=982GhcnMVSg&si=GiCFvHowsdZifLUM
Показать все...

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :10: ذی الحجہ ●1444●........ھِجرِی                  مُطَابِق۔۔۔۔۔:29: جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔         2023🪞۔۔۔۔۔۔بروز جمعرات۔۔۔۔۔۔        🌷انمول باتیں🎋 *🖌۔عيدكم مبارك تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ صالح الاعمال ○* 💌کچھ اچھی باتیں ۔ المسائل الاسلامیہ ۔اردو ہندی شاعری گروپ۔ اور گلستان قاسمی گروپ کی ایڈمن کی طرف سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید الاضحی مبارک ھو*۔ *اللہ پاک ہمیں عید کی حقیقی خوشیاں عطافرمائے، رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ذات ہمیں ان تمام کاموں کی توفیق نصیب فرمائے جن کی برکت سے حسن خاتمہ کی سعادت ملتی ہے اور ایسے تمام کاموں سے محفوظ فرمائے جن کی نحوست سے خاتمہ بالایمان سے محرومی ملتی ہے۔ آمین* *عید کے روز اپنے بہن بھائیوں کو نہیں بھولیں جو اس عید پر قربانی نہیں کر سکے کسی مجبوری کی وجہ سے اُن کا خیال کرے اور آقا مدنی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ڈھیروں درود و سلام جن  کے توسط و توسل سے امت کو خوب صورت تہوار نصیب ہوا ـ* 📌 *لہذا عید کے دنوں میں اس موبائل فون کو دور رکھیں یعنی کے کم استعمال کریں،گھر میں والدین، بھائی، بہن کو وقت دیں عزیز و اقارب سے ملاقات کریں اُن کے ساتھ بیٹھیں ان کا یہ حق ہے جزاکم اللہ خیرا ـ* 💖 *معزز و مکرم احباب اپنی مخلصانہ دعاوٴں میں مجھے اور اپنے تمام مسلمانوں کو ضرور یاد رکھے* 💎  *بارک اللہ فیکــــــم* محمد ثاقب القاسمی السیدھولوی
Показать все...