cookie

Мы используем файлы cookie для улучшения сервиса. Нажав кнопку «Принять все», вы соглашаетесь с использованием cookies.

avatar

♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Больше
Рекламные посты
2 888
Подписчики
+1224 часа
+497 дней
+14130 дней

Загрузка данных...

Прирост подписчиков

Загрузка данных...

Фото недоступноПоказать в Telegram
*‏نامحرم جتنا بھی اعلیٰ اخلاق کا حامل ہو مگر ہوتا نامحرم ہی ہے...!* *اس لیے کسی نامحرم کے لیے بلِا جھجک دِل کے اور گھر کے دروازے کھول دینا تباہیوں کا سبب بن سکتا ہے...!*
Показать все...
Фото недоступноПоказать в Telegram
‏دل کی دوا کیا ہے؟ *"قرآن کی تلاوت ،تنہائی کے آنسو ، اچھی صحبت اور قیام اللیل۔"🌹♥️🌹*
Показать все...
Фото недоступноПоказать в Telegram
*‏صرف ایک کردار ارطغل غازی منظرِ عام پہ آیا تو زمانہ دیوانہ ہو گیا جبکہ ہماری تاریخ ایسے ہزاروں جانبازوں سے بھری ہوئی ہے ذرا ڈراموں سے ہٹ کر اسلامی تاریخی ہسٹری کا مطالعہ کرلیا کریں...!!!*
Показать все...
‏مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ سے ایک قادیانی جج نے پوچھا: ‏"نبوت کیا چیز ہے؟" ‏ افغانی رحمہ اللہ فرمانے لگے: ‏"نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔" ‏ قادیانی بولا: ‏"جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔" ‏ مولانا شمس الحق افغانی نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا: ‏"یہ نوٹ کیساہے؟؟" ‏ اُس زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نوٹ تھا۔ ‏قادیانی بولا: ‏"یہ تو اعلٰی چیز ہے۔" ‏ مولانا صاحب نے فرمایا: ‏"جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔" ‏ قادیانی جج بولا: ‏"یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔۔" ‏ مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ نے فرمایا: ‏"ٹھیک ہے۔۔ ‏اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنادیتاہے۔۔ اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں۔۔۔ ‏اس تحریر کو ہر صاحبٍ ایمان، زیادہ سے زیادہ تشہیرکرے ۔۔۔ یہ خاتم النبیین محمد صلى الله عليه واله وسلم سے محبت کا ادنٰی سا اظہار ھوگا۔ ‏جزاك الله خیرا کثیرا فی الدارین!
Показать все...
♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :23: ذی الحجہ ●1445●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :30: جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   اتوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمول باتیں🎋 🖌۔خالق ارض و سما، اے  مالک و پروردگار. ذرے  ذرے  سے  ہے  تیری شان و عظمت آشکار. مہرو مہ میں  ہیں  ترے  ہی نور کی تابانیاں تیری ہی قدرت میں  ہیں  آبادیاں  ویرانیاں کیا چمن کیا کوہ و صحرا کیا ندی کیا آبشار قادر مطلق ہے  تو سب پر ہے  تجھ کو اختیار ہیں  تیرے  محتاج سب یہ آب و گل ریگ و حجر تو ہی دیتا ہے  درختوں  کو گل و برگ و ثمر بحر کو سرشار کر دینا ترا ہی کام ہے آگ کو گلزار کر دینا ترا ہی کام ہے آسماں  سے  کھیتوں  پر مینہ برساتا ہے  تو ہر کس و ناکس کو اس کا رزق پہنچاتا ہے تو ہی دریاؤں  کو دیتا ہے  روانی کا مزاج بطن گیتی سے  اگاتا ہے  جواہر اور اناج تو نے  ہی بخشا ہے  خضر راہ کو جام حیات نوح کو طوفان محشر خیز سے  دی ہے  نجات تو نے  ہی یوسف کو بخشی چاہ ظلمت سے  اماں پائے  اسماعیل سے  تو نے  کیا زم زم رواں تو نے  ہی کی ہے  عطا یہ عقل و بینائی مجھے تو نے  ہی بخشی ہے  یا رب تاب گویائی مجھے تیرے  ذکر و ورد کے  لائق کہاں  میری زباں رہبرؔ عاصی کہاں  حمد و ثنا تیری کہاں.. ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Показать все...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :22: ذی الحجہ ●1445●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :29: جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ہفتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمول باتیں🎋 🖌۔نیچر اور فیوچر *کبھی_ہنس_بھی_لیا_کرو* کالج میں ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا ۔ سر " نٹورے " کا کیا مطلب ہے؟ " نٹورے" ؟؟؟ پروفیسر نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔ پھر کہا: " ٹھیک ہے میں تجھے بعد میں بتاتا ہوں ، میرے آفس میں آ جانا۔ " پروفیسر نے اسے ٹالنے کے لیئے کہا۔ یہ وہاں بھی پہنچ گیا، بتائیے سر، " نٹورے " کا مطلب ؟؟؟ پروفیسر نے کہا میں تجھے کل بتاتا ہوں ۔ پروفیسر صاحب رات بھر پریشان رہے، ڈکشنری میں ڈھونڈا، انٹرنیٹ پر ڈھونڈا ۔ دوسرے دن پھر وہی سر، " نٹورے" کا مطلب ؟؟؟ اب پروفیسر صاحب اس سے دوری بنانے لگے اور اسے دیکھتے ہی اس سے کترا کے نکلنے لگے ۔ لیکن یہ اسٹوڈنٹ ان کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا ۔ ایک دن پروفیسر صاحب نے اس سے پوچھا جس "نٹورے" لفظ کے بارے میں تم پوچھ رہے ہو، یہ کونسی زبان کا لفظ ہے؟ اس نے جواب دیا - انگلش۔ پروفیسر صاحب نے کہا اسسپیلنگ بولو ۔ اس نے کہا : 😂😂😂N-A-T-U-R-E. 😂😂😂 یہ سنتے ہی پروفیسر صاحب کے غصے کی آگ 🔥 ان کے دماغ تک پہنچ گئی کہنے لگے " حرامخور! ہفتے بھر سے میرے جی کو جنجال میں ڈال رکھا ہے ۔ اس ٹینشن میں میں بھوکا پیاسا رہا، رات رات بھر جاگا اور تو نے " نیچر " کو " نٹورے، نٹورے " بول بول کر مجھے پریشان کر رکھا ہے ۔ ٹھہر تجھے کالج سے ہی ابھی نکلواتا ہوں ۔ کہنے لگا، نہیں سر، میں آپ کے پاؤں پڑتا ہوں، اب میں دوبارہ ایسا کچھ نہیں پوچھوں گا۔ پلیز مجھے کالج سے نہ نکالیں ، میرا "فٹورے"برباد ہو جائے گا...😂😂 F-U-T-U-R-E 😂😂😂😂 (کاپی پیسٹ) ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Показать все...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Показать все...
جہاد کی آیتوں کو جماعت کے متعلق بیان کرنا کیسا ہے۔مفتی محمد ثاقب القاسمی

یہ ایک لڑکی کی آپ بیتی ہے۔ ان کی اجازت سے اس لیے بیان کر رہا ہوں کہ شاید کوئی لڑکی سنبھل جائے۔ والدین کی اکلوتی ذرا نازوں سے پلی، ابو شروع سے ہی کہتے تھے کہ ایسے لاڈ نہ کیا کرو اس سے کہ جو کل کو اس کے لیے پریشانی کا باعث بنیں لیکن امی اپنی ناک کے نیچے ساری ضدیں پوری کیا کرتیں اور ابو کو خبر نہ ہوتی، جس کام کو ابو منع کرتے امی خاموشی سے اجازت دے دیتیں اور میں کر لیتی۔ انٹر کے بعد شادی ہوگئی، بیس سال کی عمر میں۔ اچھا پڑھا لکھا رشتہ تھا کھاتا کماتا۔ ابو نے چھان بین کر کے بیاہ دیا۔ امی راضی نہیں تھیں کہ ابھی اور اچھے رشتے آئیں گے ذرا انتظار کریں خیر ابو نے خاندان کے بڑوں کو شامل کر کے امی کو منوا لیا اور پھر میری بھی رضا تھی کہ چلو لڑکا پیسے والا بھی یے اور ہینڈسم بھی ہے۔ میں چونکہ بہت نازوں میں پلی تھی تو برداشت بہت کم تھی۔ تربیت کسی قسم کی کچھ تھی نہیں۔ میں نے اپنے شوہر کی باتیں امی کو بتانی شروع کر دیں۔ ذرا ذرا سی باتیں شکایت کی صورت میں بتانے لگی امی چونکہ خود یہ کام کرتی رہی تھیں اس لیے مزے لے لے کر سنتیں اور پھر الٹے سیدھے مشورے دیتیں۔ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہوگیا لیکن میرا یہی حال رہا۔ ایک دو بار میاں نے سختی کرنے کی کوشش کی تو میں بیماری کا ڈھونگ رچا کر میکے چلی گئی۔ ابو نے بہت سمجھایا سختی کی تو واپس آگئی لیکن عادت سے مجبور تھی سو وہ ہی سب کیا کہ غلطیاں کر کے سینہ چوڑا کر کے بدتمیزی کرنا اور اپنی غلطی نہ ماننا۔۔۔۔ میاں نے بھی پیار سے سمجھا کر ہر طرح کوشش کی کہ میں سدھر جاؤں لیکن اس وقت مجھے یہ شخص دنیا کا سب سے برا آدمی لگتا تھا۔ ابو نے ڈانٹ کر پیار سے، ہاتھ جوڑ کر ہر طرح سمجھایا کہ بیٹا اپنا گھر آباد رکھو ایسا نہ کرو لیکن میری والدہ کی طرف سے ملنے والی ٹیوشن نے آخر کار وہ سیاہ دن دیکھا ہی دیا۔ کچھ دن سے شوہر سے ان بن چل رہی تھی۔ امی سے روز سبق لے رہی تھی میں ، بس صبح ہی صبح ذرا سی بات کا میں نے پتنگڑ بنایا جیسا کہ میں اکثر کیا کرتی تھی اور دس سال کی بھڑاس میرے میاں کے منہ سے طلاق کے تین لفظوں کی صورت میں نکل گئی۔  میں نے کال کر کے ابو کو کہا کہ لڑائی ہو گئی ہے آکر لے جائیں اس وقت طلاق کا نہیں بتایا تھا کیوں کہ مجھے پتا تھا کہ ابو کے لیے یہ بہٹ بڑا صدمہ ہوگا۔ ابو گھر میں آتے ہی میرے میاں سے کہنے لگے کہ اس کی طرف سے مجھے معافی مانگنے دو بیٹا مجھے پتا ہے میری بیٹی کی غلطی ہے کیوں کہ ایسی لڑائیاں میں اکثر کرتی رہتی تھی۔ میرے میاں نے بہت تحمل سے ابو کو طلاق کا بتا دیا۔ ابو نے کہا کہ مجھے رکشہ کروا دو میں اسے گھر لے جاؤں میرے شوہر نے کہا کہ نہیں آپ گاڑی میں جائیں۔ اصرار کر کے ابو سے معافی مانگ کر گاڑی ڈرائیور کے ساتھ ہمیں چھوڑنے کے لیے بھیج دی۔ ابو گاڑی میں بلکل خاموش رہے گھر میں آتے ہی امی سے کہا لو تمھاری بیٹی کو صلہ مل گیا ہے اس کے کیے کا،  اب تمھیں بھی یہ انعام ملنا چاہیے اور امی کو اسی وقت طلاق دے دی۔ مجھے نہیں پتا کہ ابو نے غلط کیا یا صحیح لیکن ابو کی حالت ایسی تھی کہ مجھ سے دیکھا نہیں جا رہا تھا۔ تم دونوں ماں بیٹی کو طلاق مبارک، اب ساتھ بیٹھ کر عدت کرنا (ابو نے اس وقت باقاعدہ تالیاں بجا کر کہا۔ شاید وہ اس وقت شدید زہنی دباؤ میں تھے) ابو یہ کہہ کر باہر چلے گئے۔ پھر چار دن ہوگئے ابو واپس نہیں آئے۔ ہم ڈھونڈتے رہے کہاں کی عدت اور کیسی عدت بس ابو کو ہر جگہ ڈھونڈا کہیں نہیں ملے۔ خاندان والوں کی باتیں الگ اور ابو کی گمشدگی الگ۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ پانچویں دن جمعے کی نماز کے وقت میرے موبائل پر تایا ذاد کی کال آئی کہ چچا  مل گئے ہیں میں گھر لا رہا ہوں ان کو۔ میری کچھ سانس میں سانس آئی۔ ابو آئے تو مگر ایدھی کی ایمبولینس میں کفن میں لپٹے ہوئے پانچ دن ابو کہاں رہے نہیں معلوم بس ایدھی والوں کا کہنا تھا کہ یہ صاحب فٹھ پاتھ پر پڑے ملے تھے۔ نہ کوئی زخم نہ چوٹ کا نشان ابو کا دل بند ہونے سے ان کی موت ہوئی تھی اور آپ کو پتا ہے عثمان صاحب کہ ان کا دل میں نے اور امی نے مل کر بند کیا ہے۔ اس چھتیس سالہ لڑکی کا یہ جملہ میرے دل پر گھونسے کی طرح لگا۔ پھر کہتی ہے کہ ابو نے ہمارے لیے گھر چھوڑا جو کہ وہ پہلے ہی امی کے نام کر چکے تھے۔ اوپر والا پورشن ہم نے کرائے پر اٹھا دیا، ابو کی پینشن بھی آتی ہے، کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی، سفید پوشی میں اچھے سے گزارا ہو رہا ہے۔ ددھیال والے ہم سے ملتے نہیں ہیں کہتے کہ تم دونوں ہمارے بھائی کی موت کا سبب ہو، میرے تین میں سے دو بڑے بچے اپنی مرضی سے اپنے باپ کے پاس جا چکے ہیں۔ باقاعدہ لڑ کر گئے ہیں۔ ملنے بھی نہیں آتے، چھوٹے والا ابھی تین سال کا ہے تو وہ میرے پاس ہے مگر مجھے پتا ہے کہ وہ بھی چلا جائے گا۔
Показать все...
Выберите другой тариф

Ваш текущий тарифный план позволяет посмотреть аналитику только 5 каналов. Чтобы получить больше, выберите другой план.