ru
Feedback

Не попадитесь на канал ботавода! Telemetrio находит и помечает такие каналы 👉 Хотите видеть метку — оформите подписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Открыть в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Больше
1 282
Подписчики
-124 часа
-27 дней
-930 дней
Архив постов
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔ https://t.me/islamwitheman/3133 🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ https://t.me/islamwitheman/3137 🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال https://t.me/islamwitheman/3138 🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ https://t.me/islamwitheman/3155 🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3166 🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت https://t.me/islamwitheman/3167 🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت https://t.me/islamwitheman/3168 🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار https://t.me/islamwitheman/3169 🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ t.me/islamwitheman/3170 🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ t.me/islamwitheman/3171 🌹 فطرس کا واقعہ t.me/islamwitheman/3172 🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ t.me/islamwitheman/3187 🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت t.me/islamwitheman/3188 🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج t.me/islamwitheman/3189 🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا t.me/islamwitheman/3190 🌹 عورت اور عباس علیہ السلام t.me/islamwitheman/3191 🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل t.me/islamwitheman/3194 🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ t.me/islamwitheman/3203 🌹 شان عبادت امام سجادؑ t.me/islamwitheman/3204 🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری t.me/islamwitheman/3207 🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ t.me/islamwitheman/3211 🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا t.me/islamwitheman/3212 🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام t.me/islamwitheman/3234 🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ t.me/islamwitheman/3235 🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ t.me/islamwitheman/3262 🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک t.me/islamwitheman/3263 🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی t.me/islamwitheman/3264 🌹 اعمال نیمہ شعبان t.me/islamwitheman/3279 🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا t.me/islamwitheman/3280 🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا t.me/islamwitheman/3281 🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج t.me/islamwitheman/3282 🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ t.me/islamwitheman/3292 🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ t.me/islamwitheman/3293 🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری t.me/islamwitheman/3294 🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر t.me/islamwitheman/3295 🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات t.me/islamwitheman/3296 🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا t.me/islamwitheman/3297 🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری t.me/islamwitheman/3298 🌹 اطاعتِ امامؑ t.me/islamwitheman/3299 🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ t.me/islamwitheman/3300 🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان t.me/islamwitheman/3301 🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ t.me/islamwitheman/3302 🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب t.me/islamwitheman/3303 🌹 امامؑ کی اطاعت t.me/islamwitheman/3304 🌹 منتظرینِ إمامؑ t.me/islamwitheman/3305 🌹 امام العصر عج سے رجوع t.me/islamwitheman/3306 🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج t.me/islamwitheman/3307 🕌 نماز امام زمان عج t.me/islamwitheman/3308 🌹 جناب نرجس خاتونؑ t.me/islamwitheman/3309 🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب t.me/islamwitheman/3312 🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب t.me/islamwitheman/3313 🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب t.me/islamwitheman/3314 🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب t.me/islamwitheman/3315 🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض t.me/islamwitheman/3316 👈 شلمغانی کون ہے؟ t.me/islamwitheman/3319 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

💐 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 🌹 خوش آمدید 🌺 جب بھی دین اور دنیا کا جھگڑا ہو تو دین کو ترجیح دیجئے۔۔۔ وٹس ایپ پر بھی اسلام ود ایمان کے نام سے اسلامی چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یقینا آپ کو پسند آئے گا۔ خود بھی فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے۔ جزاکم اللہ خیرا *اسلام اور ایمان* 🕯 *"ایمان کا مطلب جان کر اقرار کرنا اور عمل کرنا ہے جبکہ عمل کے بغیر اقرار اسلام کہلاتا ہے۔"* 🕌 *امام جعفر صادق (علیہ السلام)* 📕 *(الکافی، ج ۲، ص ۲۴)* ✅ *اس چینل میں ۔۔* 🔻 *اصلاحی کہانیاں و واقعات* 🔻 *اسلامی تعلیمات* 🔻 *عقائد و فقہ* 🔻 *احادیث و فرامین* 🔻 *اعمال و دعائیں* 🔻 *اور آپ کے لئے مفید ترین معلومات* https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 محبت کا زہر 🌹 ایک شادی شدہ لڑکی اپنی ماں کے پاس آئی اور کہا میں اپنے شوہر کو اب ایک منٹ برداشت نہیں کر سکتی. روز روز کے جھگڑوں سے میں تنگ آگئی ہوں. میرا دل کرتا ہے اسے مار دوں لیکن قانون سے ڈر لگتا ہے کہ میری بھی زندگی برباد ہو جائے گی. ماں نے کہا بیٹا یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے. میں تمہیں ایک زہر دیتی ہوں یہ آہستہ آہستہ کام کرتا ہے. روزانہ اسے تھوڑا تھوڑا کھانے میں دینا. بس کھانا لذیذ بنانا کہ اسے شک نہ ہو. لڑکی خوش ہو گئی. ماں نے کہا لیکن تمہارے گھر روزانہ جھگڑے ہوتے ہیں سارا خاندان جانتا ہے تمہاری نہیں بنتی. شک پھر بھی تم پر جائے گا تو جتنے عرصے میں یہ زہر کام کرے گا تم گھر کا ماحول بدل دو. پیار و محبت سے رہو گھر میں امن و شانتی بناو. بچارا کچھ عرصے کا مہمان ہے اس پر شک نہ کرو، بے جا فرمائشیں نہ کرو، خود کو بنا سنوار کر رکھو. میٹھی زبان استعمال کرو. تاکہ نہ شوہر کو نہ اس کے خاندان کو بعد میں شک ہو کہ اس کی موت کی ذمہ دار تم ہو. لڑکی نے کہا ہاں کچھ عرصہ کیلئے میں یہ کر لوں گی. لڑکی ماں سے زہر کی پڑیا لے گئی. مہینے بعد وہ آئی اور ماں سے کہا اس زہر کا کوئی توڑ ہے؟ ماں نے کہا کیوں؟ لڑکی نے کہا میں نے چند دن اسے پابندی سے زہر دیا لیکن وہ تو بہت بدل گیا میرا اتنا خیال رکھتا ہے، مجھے اتنی محبت اس نے دی کہ میں شرمندہ ہو گئی کہ یہ میں کیا کرنے جا رہی ہوں. ماں میں اسے چند دن زہر دے چکی ہوں اب کیا ہوگا؟ ماں نے کہا کچھ نہیں ہوگا وہ ہاضمے کا چورن تھا. اس کی زندگی میں زہر تو تم تھی. 🔘 خاندان میں بڑے بزرگ ہاضمے کے وہ چورن ہوتے ہیں جو رشتے کی اس ہانڈی کو ذائقہ اور جینے کا سلیقہ دیتے ہیں۔۔۔ یاد رکھیں! محبت دیں گے تو محبت ھی ملے گی ان شاء اللہ۔ اللہ پاک ھم سب کے گھروں کو امن و سکون کا گہوارہ بناۓ۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 شک زہر قاتل ہے 🔷 اس کی فرینڈ شپ فیس بک پر ہوئی۔ لیکن وہ لڑکی اسکے گھر سے کئی سو کلومیٹر دور کہیں پاکستان میں ہی رہتی تھی۔ فرینڈ شپ کیسے پیار میں بدلی یہ نہ لڑکے کو پتہ چلا نہ لڑکی کو۔ کافی عرصہ فیس بُک پر باتیں ہوتی رہیں۔ نہ دن کا پتہ نہ رات کا کہ کب صبح ہو گئی۔ کبھی لڑائی کبھی صلح لیکن لڑائی اتنی نہ بڑھتی کہ پیار جیسا رشتہ ہی ٹوٹ جائے۔ کچھ عرصے بعد زندگی ساتھ ساتھ گزارنے کیلئے ایک دوسرے کی روح کو بھی اپنا بنانے کے لئے منگنی کر لی۔ لڑکی والے کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اسکے پاس آئے اور کسی میرج ہال میں لڑکی والوں نے دھوم دھام سے منگنی کی۔ منگنی کرنے کے بعد لڑکے اور لڑکی کی خوشی دیدنی تھی۔ منگنی کے بعد فیسبک سے موبائل نیٹ ورک پر بھی باتیں ہونے لگیں۔ جو کہ اصول کے مطابق غلط کام تھا۔ پیار اندھا ہوتا ہے۔ کچھ نظر بھی نہ آیا۔ کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ ایک دن لڑکے نے لڑکی کے نمبر پر کال کی تو لڑکی کہیں اور بات کر رہی تھی۔ اسی ٹائم لڑکے کے دل میں شک آیا۔ کہ شاید یہ کسی اور سے پیار کرنے لگی ہے۔ جب فون پر بات ہوئی پوچھا کہ کیوں نمبر مصروف تھا۔ لڑکی نے الٹا سوال کر دیا کہ اپکو کیا لگتا ہے کہ میرا نمبر کیوں مصروف تھا۔ کافی دیر نمبر مصروف رہنے کی وجہ سے لڑکے کا دماغ ماوف تھا، بے خیالی میں بول پڑا کہ بنا لیا ہو گا کوئی نیا یار۔ لڑکی نے جیسے ہی یہ سُنا اسکے پاوں تلے سے زمیں نکل گئی اور کہا کہ تم کو شرم آنی چاہیے میرے ابو کی کال تھی۔ کاروبار کے سلسلے سے وہ شہر سے باہر گئے تھے تو ان سے بات کر رہے تھے گھر والے۔ اسی طرح کچھ دن چلتے رہے اسکے ابو کے کاروبار کا کام وسیع ہوتا گیا اور روز فون پر ہی گھر والوں سے بات ہوتی۔ لڑکا کال کرتا نمبر مصروف ہوتا، اسکا دماغ خراب ہو جاتا اور جب اس سے فون پر بات ہوتی تو طرح طرح کے طعنے ملتے کہ تم مجھے دھوکا دے رہی ہو وغیرہ وغیرہ۔ لڑکی اپنے پیار کا یقین دلاتی کہ جیسا وہ سوچتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ لیکن اسکے دماغ میں کوئی بات ہی نہ آتی۔ ایک دن ایسا آیا کہ لڑکی بھی بہت تھک گئی اپنی پاکیزگی کی قسمیں دے دے کر اس نے ایک دن اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے کھری کھری سُنا دیں۔ کہ تم شادی سے پہلے ہی مجھ پر شک کرتے ہو شادی کے بعد تم میری زندگی اجیرن کر دو گے، میں شادی سے انکار کر رہی ہوں۔ لڑکی نے ساری بات اپنے ماں باپ کو بتائی۔ ماں باپ لڑکے کے گھر آئے اور کہا کہ منگنی پر اپ نے جو کچھ ہمیں دیا وہ اپکا واپس اور جو ہم نے دیا وہ واپس کریں۔ لڑکے کو جب ہوش آیا کہ میں نے غلط کیا ہے تو لڑکی سے معافی مانگی لیکن لڑکی نے صاف انکار کر دیا کہ اب ٹائم گزر گیا ہے۔ شک جیسے موضی مرض نے ایک گھر بنتے بنتے اجاڑ دیا۔ لڑکے کے دن اور رات مشکل سے گزرنے لگے کہ پیار چلا گیا۔ دن رات اپنے اپکو ملامت کرنے لگا۔ کافی عرصہ بعد لڑکے کی اپنی بہن کے سسرالی رشتے داروں میں منگنی ہوئی۔ اس کے دل میں پھر شک کا طوفان آیا کہ آج کل کے حالات میں کوئی ایسی لڑکی نہیں جسکا بوائے فرینڈ نہ ہو۔ اس نے کسی طرح اپنی دوسری منگیتر کا موبائل نمبر حاصل کیا۔ اور مسیج کیا، ہائے جان۔۔۔۔ کیاحال ہیں۔ لڑکی نے میسج پڑھا اور پوچھا کون ہو اور میں تمھاری جان کیسے بن گئی۔؟ لڑکے نے جواب دیا کہ میں تمھارا پرانا عاشق ہوں۔ تمھاری کسی اور سے منگنی ہو گئی ہے تو کیا مجھے بھول جاؤ گی۔ لڑکی نے نامعلوم نمبر دیکھ کر گالیاں نکالیں کہ تم کو شرم آنی چاہے کہ تم مجھ جیسی لڑکی پر الزام لگاتے ہو۔ کیا تمھارئے گھر میں کوئی ماں بہن نہیں ہے۔ اور سختی سے منع کیا مجھے آئندہ میسج نہ کرنا۔ لڑکے کو پھر بھی سکون نہ آیا اسکے دل کو تسلی نہیں ہو رہی تھی۔ جسکی وجہ سے وہ بار بار میسج کرتا کہ مجھ سے بات کرو تاکہ اُسکے دل کا حال پتا چلے کہ اسکا بوائے فرینڈ کون ہے۔ لڑکا جسطرح کا شک کرتا لڑکی اس طرح کی نہ تھی۔ لڑکی نے اپنے بھائی کو بتایا۔ لڑکی کے بھائی نے اپنے ذرائع سے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ یہ لڑکا کون ہے۔ کچھ عرصے بعد پتا چلا کہ یہ جناب اسکے منگیتر صاحب ہیں۔ لڑکی کو غصہ آیا اور بولی کہ میں ایسے انسان سے شادی کیوں کروں جو ایک پاگل انسان ہے۔ جو شکی مزاج ہے۔ اس لڑکے کی دوسری بھی منگنی ختم ہو گئی۔ 🔘 یہ واقعہ میرا آنکھوں دیکھا ہے۔ شک کرنے کی بیماری ایسی ہے کہ رشتے ختم، گھر کاروبار سب ختم ہو کر رہ جاتا ہے۔ دوسروں کی زندگی میں دخل اندازی مت کریں۔ اور شک کرنا بند کریں اعتبار کرنا سیکھیں، اگر کوئی نصیحت کرے تو اسکی نصیحت پکڑ لیں۔ الٹا اس پر الزام تراشی نہ کریں۔ منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 دم کٹی لومڑی 🔷 ایک لومڑی پر پتھر گرا اور اس کی دم کٹ گئی۔ دوسری لومڑی نے اس سے پوچھا: "تم نے اپنا دم کیوں کٹوا دیا؟" پہلی لومڑی نے جھوٹ بولا اور کہا: "مجھے لگتا ہے جیسے میں ہوا میں اڑ رہی ہوں، یہ بہت مزے کی بات ہے!" یہ سن کر دوسری لومڑی نے بھی اپنی دم کو کٹوا دیا، لیکن جب اسے شدید تکلیف ہوئی اور کوئی مزہ محسوس نہ ہوا، تو اس نے پہلی لومڑی سے پوچھا: "تم نے مجھ سے جھوٹ کیوں بولا؟" پہلی لومڑی نے کہا: "اگر میں نے تمہیں سچ بتا دیا تو باقی لومڑیاں اپنی دم نہیں کٹوائیں گی اور وہ ہم پر ہنسیں گی۔" پھر وہ دونوں ہر لومڑی کو اپنی دم کٹوانے کے فائدے بتانے لگیں، یہاں تک کہ زیادہ تر لومڑیاں دم کے بغیر ہو گئیں۔ اب جب وہ کسی لومڑی کو دم کے ساتھ دیکھتیں تو اس کا مذاق اڑاتیں! 🔘 کہانی کا سبق: جب معاشرے میں فساد عام ہو جاتا ہے تو نیک لوگوں کو ان کی نیکی پر طعنے دیے جاتے ہیں۔ برے لوگ ان کی بہتری کو مذاق اور طنز کا نشانہ بناتے ہیں۔ حقیقت: جب بدی غالب آ جائے، تو اچھائی پر طنز اور نیکی کو عیب سمجھا جانے لگتا ہے۔ یاد رکھیں! ہمیں حق پر ثابت قدم رہنا چاہیے، چاہے دنیا کتنی ہی طنز کرے یا مخالفت کرے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ستاروں کی بوتل 🔷 رومانوی ستاروں کی بوتل کی اداس کہانی!!! لڑکی سولہ سال کی تھی جب اسے پہلی بار کسی لڑکے سے محبت ہوئی۔ لڑکا لمبا تھا، اونچی آواز میں بات کرتا تھا اور ہمیشہ کلاس میں اول آتا تھا۔ اگرچہ لڑکی شرمائی نہیں تھی لیکن وہ لڑکے کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس نے اپنی محبت کا راز اپنے دل میں ہی رکھا۔ ان دنوں بغیر سلام کے ایک دوسرے کو ایک سادہ سا سلام بھی لڑکی کا دل گرما دیتا تھا۔ اور اس لڑکی نے کاغذ کے ستارے بنانا سیکھ لیے تھے، اس لڑکے کے لیے کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر ایک جملہ لکھتی اور کاغذ کو فولڈ کر کے ایک خوبصورت ستارے کی شکل میں شیشے کی بوتل میں ڈال دیتی۔ لڑکے کی خوبصورت شکل دیکھ کر لڑکی نے اپنے آپ سے کہا کہ اس جیسا لڑکا لمبے بالوں اور بڑی بڑی آنکھوں والی لڑکی سے محبت کرے گا۔ لڑکی کے بال بہت کالے لیکن چھوٹے تھے، اور جب وہ مسکرائی تو اس کی آنکھیں ایک لکیر میں سمٹ جاتیں تھیں۔ 19 سال کی عمر میں، لڑکی نے ایک اوسط یونیورسٹی میں داخلہ لیا، اور لڑکے نے بہترین گریڈ کے ساتھ دارالحکومت میں ایک بڑی یونیورسٹی میں داخلہ لیا. دن گزرتے گئے اور اس نے بغیر کسی توجہ کے یونیورسٹی کے رنگین دن گزار لئے۔ اسے یاد نہیں تھا کہ اس نے کتنی بار اپنے دوستوں کے ہاتھ ٹھکرا دیئے تھے۔ ان چار سالوں میں، اس نے صرف اس یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری کے لیے داخلہ لینے کی کوشش کی جہاں لڑکا پڑھتا تھا۔ اس سارے عرصے میں لڑکی نے ایک بار بھی اپنے بال نہیں کاٹے تھے بلکہ بڑھاتی رھی تھی۔ لڑکی کی عمر جب بائیس سال کی ھو گئی تب وہ لڑکوں کی یونیورسٹی میں پہلی طالبہ کے طور پر داخل ہوئی۔ لیکن لڑکے نے اسی سال گریجویشن کیا اور اسے ایک سرکاری اسکول میں نوکری مل گئی۔ لڑکی کی زندگی پہلے کی طرح چلتی رہی اور اس کے شیلف پر موجود بوتل میں ستارے چھ ہو چکے تھے۔ لڑکی نے پچیس سال کی عمر میں یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور شہر میں نوکری مل گئی۔ اپنے دوسرے دوستوں سے رابطے میں اس نے سنا کہ لڑکے نے ایک کمپنی کھولی ہے اور ایک کامیاب کاروبار شروع کر دیا ہے۔ چند ماہ بعد لڑکی کو لڑکے کی شادی کا دعوتی کارڈ ملا۔ شادی کی تقریب کے دوران لڑکی دولہا اور دلہن کے خوش چہروں کو گھور رہی تھی اور بغیر شراب پیئے مدہوش ہو گئی۔ زندگی چلتی رہی۔ لڑکی اب جوان نہیں تھی، اس نے ستائیس سال کی عمر میں اپنے ایک ساتھی سے شادی کر لی۔ اپنی شادی کی تقریب سے ایک رات پہلے اس نے کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر لکھا، "میں کل شادی کر رہی ہوں، لیکن میرا دل آپ کا ہے..." اور کاغذ کو ایک خوبصورت ستارے کی شکل میں جوڑ دیا اور بوتل میں ڈال دیا ۔ دس سال بعد ایک دن لڑکی نے سنا کہ لڑکے کی کمپنی بڑی پریشانیوں کا شکار ہے اور دیوالیہ ہو رہی ہے۔ اس کی بیوی اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہے اور اس کے قرضدار اسے پریشان کرتے ہیں۔ لڑکی بہت پریشان ہوئی اور اسے ڈھونڈنے چلی گئی۔ ایک رات کلب میں اس نے لڑکا نشے میں پایا۔ لڑکی نے زیادہ کچھ نہیں کہا، اس نے صرف اپنا بینک کارڈ اس لڑکے کے ہاتھ میں اپنی تمام بچت کے ساتھ چھوڑا۔ لڑکے نے لڑکی کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔ لیکن لڑکی نے مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھ ہلاتے ہوئے کہا، تم نشے میں ہو، اپنا خیال رکھنا۔ اس عورت کی عمر پچپن سال تھی، وہ اپنے شوہر سے الگ تھی اور اکیلی رہتی تھی۔ ان سالوں میں لڑکے نے لڑکی کے پیسوں سے اپنا کاروبار بچایا۔ ایک دن اس نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا اور اسے اس سے دگنی رقم اور اپنی کمپنی کے 20% شیئرز دینے کو کہا لیکن لڑکی نے سب کچھ ٹھکرا دیا اور اس سے پہلے کہ لڑکا ایک لفظ کہتا اس نے کہا کہ ہم دوست ہیں اور کچھ نہیں ہیں ہم؟" وہ لڑکا کافی دیر تک اسے دیکھتا رہا اور آخر کار مسکرا دیا۔ چند ماہ بعد لڑکے نے دوسری شادی کر لی، لڑکی نے اسے ایک خوبصورت مبارک خط لکھا لیکن اس کی شادی میں شرکت نہیں کی۔ کچھ عرصے بعد لڑکی شدید بیمار ہوگئی، زندگی کے آخری دنوں میں اس نے ہسپتال میں ایک خوبصورت ستارہ بنایا۔ آخری لمحات میں اپنے دوستوں اور گھر والوں میں سے اس نے لڑکے کو پہچان لیا اور کہا، ’’میری شیلف میں ایک بوتل میں چھتیس ستارے ہیں، کیا تم اسے میرے لیے رکھ سکتے ہو؟" لڑکے نے قبول کر لیا اور لڑکی پرامن مسکراہٹ کے ساتھ مر گئی۔ پچھتر سالہ شخص اپنے صحن میں آرام کر رہا تھا کہ اچانک اس کے پوتے نے اس کے ہاتھ میں ایک خوبصورت ستارہ تھما دیا اور پوچھا دادا جان اس ستارے پر کیا لکھا ہے؟ جب اس آدمی نے کھلے ہوئے ستارے کو دیکھا اور اس پر جملہ پڑھا تو پوچھا یہ کہاں سے ملا؟ بچے نے جواب دیا: "میں نے اسے کتابوں کی الماری پر بوتل سے پایا۔" دادا، اس پر کیا لکھا ہے دادا، آپ رو کیوں رہے ہیں؟ کاغذ زمین پر گر گیا۔ اس پر لکھا تھا: ’’خوشی کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں کوئی ہے جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔‘‘ https://t.me/islamwitheman/5690 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

ایک ایسا پودا جو صرف 48 گھنٹوں میں کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیتا ہے! یہ کیموتھراپی سے 100 گنا زیادہ مؤثر ہے۔ سب سے خاص بات ی
ایک ایسا پودا جو صرف 48 گھنٹوں میں کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیتا ہے! یہ کیموتھراپی سے 100 گنا زیادہ مؤثر ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کام کرتا ہے۔ صرف 48 گھنٹوں میں، ڈینڈیلین کی جڑیں کینسر کے خلیات پر اثر انداز ہو کر انہیں مکمل طور پر ختم کر سکتی ہیں۔ یہ انقلابی تحقیق دنیا بھر کے کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بن گئی ہے۔ تحقیق کے حیرت انگیز نتائج نے مزید تحقیقات کے لیے اضافی تعاون کو بھی فروغ دیا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ڈینڈیلین کے پودے آسانی سے صاف کھیتوں میں، مصروف سڑکوں سے دور مل سکتے ہیں۔ ایک شخص، جان ڈی کارلو، جو 72 سال کے تھے، نے ڈینڈیلین کی شفا بخش خصوصیات کا تجربہ کیا۔ تین سال تک ناکام علاج کے بعد، انہوں نے ڈینڈیلین کی جڑ سے بنی چائے پینا شروع کی۔ اور صرف چار ماہ کے اندر، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ لہٰذا، اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا کینسر سے لڑ رہا ہے، تو ڈینڈیلین کی جڑ کی طاقت کو آزمانے پر غور کریں۔ یہ روایتی علاج کا ایک قدرتی اور مؤثر متبادل ہے۔ اسے آزمائیں اور اس معجزاتی پودے کو اپنی صحت پر اثر دکھانے دیں۔ Copied #Health

photo content

photo content

https://t.me/islamwitheman/3127 🌹 28 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3129 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3131

🌺 السلام عليكم ورحمةاللہ وبرکاتہ 🌹 خوش آمدید ۔۔۔ 🌹 خوش رہیئے ۔۔۔ امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جاے.... تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں گے بلکہ زہریلا کوبرا سانپ ڈسا کر ماریں گے... اور اس کے سامنے بڑا سا زہریلا کوبرا سانپ لے آنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کر کے اس کو کرسی سے باندھ دیا گیا.اور اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پِن چبھائی گئیں..... تو قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت واقع ہو گئی.. پوسٹ مارٹم کے بعد پایا گیا کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے... اب یہ زہر کہاں سے آیا.؟ جس نے اس قیدی کی جان لے لی... وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا... ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے... بہت سی بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے.... آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کر رہا ہے.. اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں.. 25 سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے.. 50 سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے.. 50 سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا... زندگی خوبصورت ہے... اس لیے ہمیشہ خوش رہیں... یاد رکھیں! صبر، شکر اور قناعت ایک عینک ہے. اگر آپ یہ عینک لگا لیں تو دنیا بڑی خوبصورت نظر آئے گی اور آپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں گے. 🌷کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ.... زندگی میں ہمیشہ ریاضی کی طرح رہو. دوستوں کو جمع کرو، دشمنوں کو تفریق کرو، خوشی کو ضرب دو، پیار کو تقسیم کرو. اور ہمیشہ مسکراتے رہو.‏❤️❤️❤ 🔹 لوگ کہتے ہیں کہ زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے___ میں تمہیں بتاؤں، زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت… بس آپ ہونے چاہئیں اورآپ کا الله سے ہر ایک پل بڑھتا تعلق ہونا چاہیے. باقی یہ مسئلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں... جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا‘ اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہوگئی، اور دنیا تاریک ہوگئی...غم بھی ایسے ہوتے ہیں- جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے‘  لیکن اگر آپ اس زمین سے اوپر اٹھ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو جانو کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا… اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا! تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو…!! 🌹مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اپنے دل کو ماضی کے غموں میں مشغول نہ کرو کہ آئندہ کی تیاری سے محروم رہ جاؤ گے. (غررالحکم، ص:289) ہم نے ٹیلی گرام کے بعد اب وٹس ایپ پر بھی آپ کی حس مزاح کی تسکین کے لئے فنی چینل کا آغاز کیا ہے. جس کا نام مسکراہٹیں رکھا ہے. اس چینل میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کے چٹکلے، لطیفے، مزاحیہ کلپس، ہارر کلپس اور بہت خوبصورت میسجز بھیجے جائیں گے. حس مزاح کی تسکین کے لئے اس چینل کو ضرور فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے. آخر میں ایک دعا.... 🔷 دل دے، تو اس مزاج کا پروردگار دے. جو رنج کی گهڑی بھی خوشی سےگزار دے. وٹس ایپ چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029Vaw4bTk2UPBEwLGzV62m ٹیلی گرام گروپ لنک۔۔۔ https://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAHTEN 🎅

💐 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 🌹 خوش آمدید 🌺 جب بھی دین اور دنیا کا جھگڑا ہو تو دین کو ترجیح دیجئے۔۔۔ وٹس ایپ پر بھی اسلام ود ایمان کے نام سے اسلامی چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یقینا آپ کو پسند آئے گا۔ خود بھی فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے۔ جزاکم اللہ خیرا *اسلام اور ایمان* 🕯 *"ایمان کا مطلب جان کر اقرار کرنا اور عمل کرنا ہے جبکہ عمل کے بغیر اقرار اسلام کہلاتا ہے۔"* 🕌 *امام جعفر صادق (علیہ السلام)* 📕 *(الکافی، ج ۲، ص ۲۴)* ✅ *اس چینل میں ۔۔* 🔻 *اصلاحی کہانیاں و واقعات* 🔻 *اسلامی تعلیمات* 🔻 *عقائد و فقہ* 🔻 *احادیث و فرامین* 🔻 *اعمال و دعائیں* 🔻 *اور آپ کے لئے مفید ترین معلومات* https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🎅 کچھوؤں کی پکنک 🎅 ایک دفعہ کا ذکر ہے کچھوؤں کے ایک خاندان نے پکنک منانے کا فیصلہ کیا۔ کچھوے بنیادی اور قدرتی طور پر انتہائی سست واقع ہوئے ہیں لہٰذا اُنہوں نے سات ماہ کا پروگرام بنایا کہ وہ سات ماہ کے عرصے میں پکنک منا کر واپس گھر آ جائیں گے۔ کچھوؤں کے خاندان نے کسی اچھی جگہ کی تلاش میں اپنا سفر شروع کیا اور گھومتے گھومتے دو ماہ بعد اُن کو اپنے لیے مناسب و موزوں جگہ مل ہی گئی۔ پندرہ دن کے عرصے میں اُنہوں نے اُس جگہ کو صاف سُتھرا کیا اور اپنی پکنک کا سامان نکال کر وہاں سیٹ کیا۔ سب تیاریاں مکمل کرنے کے بعد اُنہیں پتہ چلا کہ نمک تو وہ گھر ہی بھول آئے ہیں اور اُن سب کا کہنا تھا کہ نمک کے بغیر پکنک کا سارا مزہ کر کرا ہو جائے گا۔ ایک لمبی بحث کے بعد ایک نوجوان کچھوا گھر سے جا کر نمک لانے پر تیار ہو گیا۔ یہ نوجون کچھوا باقی ماندہ کچھوؤں سے قدرے تیز بھی تھا لیکن وہ ایک شرط پر جانے کیلئے تیار ہوا کہ جب تک وہ واپس نہیں آئے گا کوئی خوراک کو ہاتھ تک نہیں لگائے گا اور کچھ نہیں کھائے گا۔ خاندان والے اُس کی شرط مان گئے اور وہ نوجوان کچھوا چلا گیا۔ تین ماہ بیت گئے لیکن وہ کچھوا واپس نہیں آیا۔۔۔ چار ماہ ۔۔۔۔۔ پانچ ماہ ۔۔۔۔۔ بالآخر سات ماہ گزر گئے لیکن اُس نوجوان کچھوے کا کچھ پتا نہیں تھا۔ تھک ہار کر خاندان کے سب سے بوڑھے کچھوؤں نے فیصلہ کیا کہ ہم مزید بھوکے نہیں رہ سکتے اور یہ فیصلہ ہوتے ہی اُنہوں نے کھانا کھولنا شروع کیا کہ اچانک ایک پیڑ کے پیچھے سے وہی نوجوان کچھوا نمودار ہوا اور بولا: ’’دیکھا! مجھے علم تھا کہ تم لوگ میرا انتظار نہیں کرو گے۔ اب میں نمک لینے نہیں جاؤں گا‘‘۔ 🤪🤪🤡🤪🤪 🔘 کہنے کو یہ ایک لطیفہ ہے لیکن اس میں سبق ہے ۔۔۔ بالکل اسی طرح ہم میں سے کچھ لوگ اس انتظار میں اپنا وقت برباد کرتے رہتے ہیں کہ کوئی دوسرا غلطی کرے اور ہم اُس کو پکڑیں۔ ہمارا دھیان خود اپنی ذات اور اپنے اعمال پر ہونے کی بجائے دوسروں پر رہتا ہے۔ اس طرح نہ صرف ہم اپنا وقت، طاقت اور ذہانت برباد کرتے ہیں بلکہ اپنی زندگی میں منفی عوامل کو بھی داخل کر لیتے ہیں۔ https://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAHTEN 🎅

■ ماہ رجب کے حوالے سے پوسٹس لنکس۔۔۔ https://t.me/islamwitheman/2943 🔷️ ماہ رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/2945 🔷️ لیلةالرغائب کی فضیلت اور اعمال https://t.me/islamwitheman/2961 🌹 ولادت باسعادت امام محمد باقرؑ https://t.me/islamwitheman/2964 🌹 تعارف امام محمد باقرؑ https://t.me/islamwitheman/2965 🌹 شہادت حضرت امام علی النقیؑ https://t.me/islamwitheman/2968 🌹 امام ہادیؑ کی ہدایات https://t.me/islamwitheman/2969 🌹 ولادت باسعادت امام علی نقیؑ https://t.me/islamwitheman/2971 🌹 ولادت مبارک امام علی النقیؑ https://t.me/islamwitheman/2972 🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اصغرؑ https://t.me/islamwitheman/2980 🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقیؑ https://t.me/islamwitheman/2987 🌹 حضرت امام محمد تقیؑ https://t.me/islamwitheman/2989 🌹 امام جوادؑ کی تبلیغی روش https://t.me/islamwitheman/2990 🔷️ ایام البیض https://t.me/islamwitheman/2996 🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال https://t.me/islamwitheman/2997 🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ https://t.me/islamwitheman/3009 🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ https://t.me/islamwitheman/3010 🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ https://t.me/islamwitheman/3011 🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ https://t.me/islamwitheman/3012 🌹 امت کا بہترین فرد https://t.me/islamwitheman/3013 🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ https://t.me/islamwitheman/3014 🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت https://t.me/islamwitheman/3015 🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال https://t.me/islamwitheman/3016 🔷️ وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق https://t.me/islamwitheman/3017 🌹 مولا علیؑ کے متعلق ویڈیوز https://t.me/islamwitheman/3018 https://t.me/islamwitheman/3019 https://t.me/islamwitheman/3020 https://t.me/islamwitheman/3021 🌹 حضرت امام علی علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3027 🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق https://t.me/islamwitheman/3029 🌹 شہادت جناب زینب عالیہؑ https://t.me/islamwitheman/3034 🌹 عقیلہ بنی ہاشمؑ https://t.me/islamwitheman/3035 🌹 جناب زینبؑ اور نماز شب https://t.me/islamwitheman/3036 🌹 حضرت ام البنینؑ https://t.me/islamwitheman/3041 🌹 زیارت ام البنین سلام اللہ علیھا https://t.me/islamwitheman/3042 🌹 ولادت باسعادت سکینہؑ بنت الحسینؑ https://t.me/islamwitheman/3046 🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ https://t.me/islamwitheman/3047 🔷️ کونڈوں کی نیاز https://t.me/islamwitheman/3058 🔷️ نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ https://t.me/islamwitheman/3059 🔷️ کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ https://t.me/islamwitheman/3060 🌸 نذر و منت https://t.me/islamwitheman/3061 🔷️ کونڈے https://t.me/islamwitheman/3062 🔷️ غزوہ خیبر https://t.me/islamwitheman/3082 🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3093 🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3094 🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3095 🌹 امام موسٰی کاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3096 🌹 امام موسٰیؑ ابن جعفر الکاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3097 🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں https://t.me/islamwitheman/3098 🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ https://t.me/islamwitheman/3104 🌹 تاریخ حضرت ابوطالبؑ https://t.me/islamwitheman/3105 🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسولؐ؟ https://t.me/islamwitheman/3120 🌹 بعثت پیغمبر اسلامؐ https://t.me/islamwitheman/3121 🌹 27 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3122 🌹 اعمال شب و روز 27 رجب https://t.me/islamwitheman/3123 🌹 معراج https://t.me/islamwitheman/3124 🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت https://t.me/islamwitheman/3126 🌹 28 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3129 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3131 🌹 واقعہ معراج النبیؐ https://t.me/islamwitheman/3132 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ایک طلاق دینے والے کی روداد 🔷 طلاق دے کر دوسری شادی کرنے والے شخص کی کہانی اسکی اپنی زبانی۔۔۔ جب نکاح خواں آئے اور میں اپنی بیوی کو طلاق دینے لگا تو میں خوش تھا کہ اب سب مسائل ختم ہو جائیں گے۔ جب اس نے مجھ سے پوچھا، "کیا آپ اپنے فیصلے پر پکے ہیں؟" تو میں نے فوراً جواب دیا، "ہاں، بالکل پکا ہوں۔" میری بیوی خاموش بیٹھی سب کچھ برداشت کر رہی تھی، مجھے وہ بہت کمزور لگ رہی تھی۔ اس کے گھر والے اس کے ساتھ تھے، لیکن وہ اتنی کمزور تھی کہ ان کی موجودگی کا احساس نہیں کر سکتی تھی۔ جب میں نے اس کی آنکھوں میں شکست کی نظر دیکھی تو مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے اپنا حق لے لیا اور اسے دکھا دیا کہ وہی ہمیں اس حال تک لے آئی ہے۔ چند منٹ بعد میں نے اسے طلاق دے دی۔ اُس دن میں اپنے بستر پر لیٹا اور محسوس کیا کہ دنیا کی سب مشکلات غائب ہو گئی ہیں۔ میں آزاد ہو گیا، دل بھر کے کھانا کھایا۔ تین سال تک میں مسائل، سر درد اور اختلافات کا سامنا کر رہا تھا۔ "آخر کار" میں سکون میں آگیا، نماز پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کیا۔ اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور وہ خوش تھے کہ میں نے اس سے نجات پا لی۔ میں نے اپنی زندگی دوبارہ آزادانہ طور پر جینے کا آغاز کیا۔ لیکن زیادہ وقت نہیں گزرا اور چیزیں میری توقعات کے خلاف ہو گئیں۔ ہر کوئی اپنی زندگی میں مصروف ہو گیا۔ ہر رات کے آخر میں وہ اپنے کمرے میں بند ہو جاتے اور میں اپنے کمرے میں اکیلا، کمزور اور تنہا رہ جاتا۔ میرے بھائی جو ہمیشہ میری بیوی کے بارے میں باتیں کرتے تھے، انہوں نے میری طرف دھیان دینا چھوڑ دیا۔ میری ماں جو یہ دکھانے کی کوشش کرتی تھی کہ وہ میری بیوی سے زیادہ محبت کرنے والی ہے، اس نے بھی وہی محبت اور توجہ دینا چھوڑ دی۔ وہ اپنی پرانی حالت میں واپس آ گئی۔ جو لوگ مجھے اُس پر بھڑکاتے تھے، وہ بھی کال کرنا چھوڑ چکے تھے۔ جب میں عید کی رات بیمار ہوا اور بخار چڑھ گیا، میں نے اپنے بھائی کو فون کیا، اس نے میری آواز سے نہیں پہچانا کہ میں بیمار ہوں، حالانکہ میری آواز بخار کی وجہ سے صاف نہیں تھی۔ مجھے ایک دفعہ یاد آیا کہ میری بیوی نے مجھے ایک دن باہر جاتے ہوئے فون کیا اور پوچھا، "آپ خیریت سے ہیں؟" وہ بے وجہ پریشان تھی۔ اس وقت مجھے کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور میں نے ہسپتال میں ڈرپ لگوائی تھی بغیر اسے بتائے۔ کہاں ہے وہ سکون جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا؟ کیوں کوئی میری زندگی کی خبریں جاننے کا خواہشمند نہیں رہا جیسے وہ میری بیوی کے ہوتے ہوئے تھے؟ اگر وہ سب شروع سے ہی اتنے دور رہتے تو ہمارے درمیان اتنے مسائل نہ ہوتے۔ جب میں نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے پاس واپس جانا چاہتا ہوں، تو سب نے مجھے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پرانے مسائل اٹھائے، اس کی غلطیاں گنوائیں، اس کے بارے میں ایسی باتیں کیں جو حقیقت میں نہیں تھیں اور میں نے ان سب پر یقین کیا۔ انہوں نے بہت نجی معاملات میں مداخلت کی، جو انہیں بالکل نہیں کرنے چاہیے تھے۔ انہوں نے میری زندگی کی تفصیلات میں اتنی مداخلت کی کہ ان کا اندر ہونا یا حتی کہ دروازے پر ہونا بھی مناسب نہیں تھا۔ مجھے یہ سب دیر سے سمجھ آیا جب میں نے اپنی زندگی میں ایک وقفہ لیا۔ جب میری بیوی دور ہو گئی، تو مجھے پتہ چلا کہ وہ اپنی پوری کوشش کر رہی تھی کہ ہمارا گھر نہ گرے اور میں اس کا ہاتھ چھوڑ رہا تھا۔ وہ ہماری نجی باتوں کو چھپا رہی تھی اور میں سب کچھ دوسروں کے سامنے کھول رہا تھا۔ جب میں نے افسوس کے ساتھ اسے واپس لانے کی کوشش کی، تو اس نے صاف انکار کر دیا۔ اس نے کہا، "میں سکون میں ہوں۔" یہ جملہ مجھے کہنا چاہیے تھا۔ میں نے بہت کوشش کی، لیکن ہر بار وہ ضد کرتی، جیسے وہ کسی محفوظ جگہ پر ہو اور وہاں سے نکلنے سے ڈرتی ہو کہ کہیں واپس نہ جا سکے۔ اس نے صاف الفاظ میں کہا، "کبھی بھی مجھے میرے حقوق کا احساس نہیں ہوا، حتی کہ تمہاری بیوی ہونے کا حق بھی میرے پاس نہیں تھا۔" اور آخر کار، میں ہی واحد ہارا ہوا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ میں صحیح ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ میرے خیر خواہ ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے 🌹 عینک صاف کرتے ہوئے فضل صاحب نے اپنی بیوی سے کہا: ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے۔ بیوی: لیکن ٹھیک 5 بج کر 55 منٹ پر میں پانی کا گلاس لے کر دروازے پرآجاتی اور آپ آ پہنچتے ۔ شوہر: ہاں میں نے 30 سال کام کیا لیکن آج تک سمجھ نہیں سکا کہ میں اس لیے آتا تھا کہ تم پانی لاتی تھی یا تم پانی اس لیے لاتی تھی کہ میں آتا تھا۔ بیوی: ہاں.. اور یاد ہے.. آپ کے ریٹائر ہونے سے پہلے جب آپ کو شوگر کی بیماری نہیں تھی اور میں آپ کی پسندیدہ کھیر بناتی، تب آپ کہتے کی آج دوپہر میں ہی خیال آیا کہ اگر کھیر کھانے کو مل جائے تو مزہ آ جائے .. شوہر: ہاں.. واقعی.. دفتر سے نکلتے وقت جو سوچتا ، گھر آ کر دیکھتا کہ تم نے وہی بنایا ہے. بیوی: اور جب تم میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غزل کے دو شعر پڑھتے شوہر: ہاں اور تم شرما کے اپنی پلکیں جھکا لیتی میں سمجھ لیتا مجھے میری غزل کی داد مل گئی !! بیوی: اور ہاں ایک مرتبہ چائے بناتے ہوئے میرا ہاتھ ہلکا سا جل گیا تھا اور اسی شام آپ نے جیب سے برنول کی ٹیوب نکالی اور کہا اسے الماری میں رکھ دو۔ شوہر: ہاں.. گزشتہ روز ہی میں نے دیکھا تھا کہ ٹیوب ختم ہو گئی ہے، پتہ نہیں کب اس کی ضرورت پڑ جائے ، یہ سوچ کر میں ٹیوب لے آیا تھا!! بیوی: تم کہتے آج آفس کے بعد وہیں آجانا ساتھ فلم دیکھے گے اور باہر کھانا بھی کھاۓ گے۔ شوہر: اور جب تم آتی تو اسی رنگ کا جوڑا پہن کر آتی جیسا میں نے سوچا ہوتا تھا ۔ پھر قریب جا کر بیوی کا ہاتھ تھاما اور کہا: ہاں ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے لیکن.. "ہم دونوں تھے!!" بیوی: آج بیٹا اور بہو اکٹھے ہیں لیکن.. باتیں نہیں واٹس ایپ ہوتا ہے.. لگاؤ نہیں ٹیگ ہوتا ہے, کیمسٹری نہیں کمینٹ ہوتا ہے, پیار نہیں لایک ہوتا ہے, میٹھی نوک جھونک نہیں ان فرینڈ ہوتا ہے, کوئی اٹیچمنٹ نہیں .. کوئی تبصرہ نہیں .. اُنہیں بچے نہیں چاہیے، اُنہیں پب جی, کینڈی کرش ساگا، ٹیمپل رن اور سب وے سرفرز چاہیے ۔ شوہر: چھوڑو ان سب باتوں کو.. اب ہم وائبریٹ موڈ پر ہیں، ہماری بیٹری کی بھی 1 ہی ڈنڈی بچی ہیں.. ہائے..!! کہاں چلی..؟ بیوی: چائے بنانے .. شوہر: ارے میں کہنے ہی والا تھا کہ چائے بنا لو۔ بیوی: پتا ہے میں ابھی بھی کوریج میں ہوں اور میسجز بھی آتے ہیں۔ دونوں ہنس دیے.. شوہر: ہاں ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے..!! 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5497 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content

🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسولؐ؟ https://t.me/islamwitheman/3120 🌹 بعثت پیغمبر اسلامؐ https://t.me/islamwitheman/3121 🌹 27 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3122 🌹 اعمال شب و روز 27 رجب https://t.me/islamwitheman/3123 🌹 معراج https://t.me/islamwitheman/3124 🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت https://t.me/islamwitheman/3126 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕