ru
Feedback

Не попадитесь на канал ботавода! Telemetrio находит и помечает такие каналы 👉 Хотите видеть метку — оформите подписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Открыть в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Больше
1 282
Подписчики
-124 часа
-27 дней
-930 дней
Архив постов
■ ماہ رجب کے حوالے سے پوسٹس لنکس۔۔۔ https://t.me/islamwitheman/2943 🔷️ ماہ رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/2945 🔷️ لیلةالرغائب کی فضیلت اور اعمال https://t.me/islamwitheman/2961 🌹 ولادت باسعادت امام محمد باقرؑ https://t.me/islamwitheman/2964 🌹 تعارف امام محمد باقرؑ https://t.me/islamwitheman/2965 🌹 شہادت حضرت امام علی النقیؑ https://t.me/islamwitheman/2968 🌹 امام ہادیؑ کی ہدایات https://t.me/islamwitheman/2969 🌹 ولادت باسعادت امام علی نقیؑ https://t.me/islamwitheman/2971 🌹 ولادت مبارک امام علی النقیؑ https://t.me/islamwitheman/2972 🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اصغرؑ https://t.me/islamwitheman/2980 🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقیؑ https://t.me/islamwitheman/2987 🌹 حضرت امام محمد تقیؑ https://t.me/islamwitheman/2989 🌹 امام جوادؑ کی تبلیغی روش https://t.me/islamwitheman/2990 🔷️ ایام البیض https://t.me/islamwitheman/2996 🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال https://t.me/islamwitheman/2997 🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ https://t.me/islamwitheman/3009 🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ https://t.me/islamwitheman/3010 🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ https://t.me/islamwitheman/3011 🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ https://t.me/islamwitheman/3012 🌹 امت کا بہترین فرد https://t.me/islamwitheman/3013 🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ https://t.me/islamwitheman/3014 🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت https://t.me/islamwitheman/3015 🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال https://t.me/islamwitheman/3016 🔷️ وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق https://t.me/islamwitheman/3017 🌹 مولا علیؑ کے متعلق ویڈیوز https://t.me/islamwitheman/3018 https://t.me/islamwitheman/3019 https://t.me/islamwitheman/3020 https://t.me/islamwitheman/3021 🌹 حضرت امام علی علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3027 🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق https://t.me/islamwitheman/3029 🌹 شہادت جناب زینب عالیہؑ https://t.me/islamwitheman/3034 🌹 عقیلہ بنی ہاشمؑ https://t.me/islamwitheman/3035 🌹 جناب زینبؑ اور نماز شب https://t.me/islamwitheman/3036 🌹 حضرت ام البنینؑ https://t.me/islamwitheman/3041 🌹 زیارت ام البنین سلام اللہ علیھا https://t.me/islamwitheman/3042 🌹 ولادت باسعادت سکینہؑ بنت الحسینؑ https://t.me/islamwitheman/3046 🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ https://t.me/islamwitheman/3047 🔷️ کونڈوں کی نیاز https://t.me/islamwitheman/3058 🔷️ نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ https://t.me/islamwitheman/3059 🔷️ کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ https://t.me/islamwitheman/3060 🌸 نذر و منت https://t.me/islamwitheman/3061 🔷️ کونڈے https://t.me/islamwitheman/3062 🔷️ غزوہ خیبر https://t.me/islamwitheman/3082 🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3093 🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3094 🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3095 🌹 امام موسٰی کاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3096 🌹 امام موسٰیؑ ابن جعفر الکاظمؑ https://t.me/islamwitheman/3097 🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں https://t.me/islamwitheman/3098 🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ https://t.me/islamwitheman/3104 🌹 تاریخ حضرت ابوطالبؑ https://t.me/islamwitheman/3105 🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسولؐ؟ https://t.me/islamwitheman/3120 🌹 بعثت پیغمبر اسلامؐ https://t.me/islamwitheman/3121 🌹 27 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3122 🌹 اعمال شب و روز 27 رجب https://t.me/islamwitheman/3123 🌹 معراج https://t.me/islamwitheman/3124 🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت https://t.me/islamwitheman/3126 🌹 28 رجب المرجب https://t.me/islamwitheman/3129 🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی https://t.me/islamwitheman/3130 🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ https://t.me/islamwitheman/3131 🌹 واقعہ معراج النبیؐ https://t.me/islamwitheman/3132 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

یہ غالبن ساتواں مہینہ تھا کہ اس آدمی کو اس کی بیوی نے قتل کردیا اور بعد میں وہ خود بھی پکڑی گئ ۔ اور یوں اماں صرف ھماری ھی ھو کے رہ گئیں ۔ ادھر جیسے جیسے اماں کی توانائ بحال ھورھی تھی اور چہرے پہ رونق ، مسکان آنے لگی تھی ۔ ویسے ویسے ، میرا کاروبار ترقی کرنے لگا ۔ ایسے لگتا تھا جیسے مجھ پر دھن برسنے لگا ھو ۔ سال بھر میں میری تین دکانیں ھو چکیں تھیں ۔ تیسرے سال ھم تینوں ، میں ، بیوی اور اماں نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ گلستان جوھر میں پانچ سو گز کا بنگلہ خرید کر وھاں شفٹ ھو گۓ ۔ اماں ، ھمارے ساتھ سات سال رھیں ، ھر پل ان کا ھمیں دعائیں دیتے گزرتا ۔اور ھم میاں بیوی ، خوشی سے پھولے نہ سماتے ۔ ۔ عجیب کرامت یہ ھوئ کہ اماں کی برکت اور دعاؤں سے ، اللہ رب العزت نے مجھے اولاد سے نوازا ۔۔ آج وہ ھمارے درمیاں نہیں ، مگر ان کی کمی شدت سے محسوس ھوتی ھے ۔ جیسے کوئ اپنا کہیں کھو گیا ھو ۔ ھم نے بھی کبھی ان سے ان کا نام تک نہ پوچھا ۔ بس ان سے اک خلوص کا رشتہ تھا ۔ پچھلے دنوں ، میری بیوی بہت خوش تھی ۔ وجہہ پوچھی تو کہنے لگی ۔ میں نے ایک خواب دیکھا ھے ۔۔ کیسا خواب ۔۔؟ میں نے دیکھا ۔ کہ محشر کا دن ھے ۔ اور سب حیران و پریشان کھڑے ھیں ۔ ان میں ، میں بھی کھڑی ھوں کہ اتنے میں ، اماں آئیں اور میرا ھاتھ پکڑ کر کہنے لگیں ۔ منیرہ ، ادھر آ ، میرے ساتھ ، تجھے پل صراط پار کرا دوں ۔ میں ان کے ساتھ چلی ، ھم ایک باغ سے گزرے ، تھوڑی دیر میں باغ ختم ھوا تو ایک بڑا سا میدان آگیا تو اماں کہنے لگیں ، بس ھو گیا پل صراط پار ۔۔ میں حیران ھوئ ۔ تو وہ بھی زور سے ھنسے لگیں ۔ پھر میری آنکھ کھل گئ ۔۔ مبارک ھو بھئ ۔۔ بہت اچھا خواب ھے مگر تمہیں میرا خیال نہ آیا ۔ ؟ قسم سے میں اتنی پریشان تھی کہ ۔۔ چلو ۔ خیر ھمیں بھی کوئ نہ کوئ مل ھی جاۓ گا جو پل صراط پار کرا دے ۔۔ آمین ۔۔ بیوی نے جیسے دل کی گہرائیوں سے کہا ۔۔ اور پھر اس کو میں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا خواب میں بھی دیکھ چکا ھوں بس فرق یہ تھا کہ اماں نے میرا ھاتھ پکڑتے وقت کہا تھا ، چلو ، تمہیں منیرہ کے پاس لے چلوں وہ پل صراط کے پار ، تمہارا انتظار کر رھی ھے..! 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5763 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 پرائی ماں کیساتھ نیکی 🌹 گھر میں داخل ھوا تو دیکھا بیوی بیٹھی رو رھی ھے! کیا ھوا؟ میں نے پوچھا یہ آنکھیں کیوں لال کر رکھیں ھیں سب خیریت تو ھے نا آج ، اس کمینے نے ، بیوی کے کہنے پہ اس بڑھیا کو پھر مارا ھے وہ پھر ھچکیوں سے رونے لگی تمہیں کیا وہ اس کی ماں ھے ، تمہاری نہیں اور پھر بڑھیا زبان چلاتی ھو گی بہو کے معاملت میں دخل دیتی ھوگی میں نے اس کا غم غلط کرنے کے لیے کہا زبان چلاتی ھو گی؟ معاملات میں دخل دیتی ھوگی؟ آپ کو کچھ پتا بھی ھے ، اس بیچاری کو فالج ھے اٹھنے بیٹھنے کے لیے سہارے کی محتاج ھے اٹک اٹک کر اپنی بات پوری کرتی ھے بیوی نے تلخی سے جواب دیا پہلے تم نے کبھی بتایا نہیں کہ اس کو فالج ھے میں نے انجان بنتے ھوۓ کہا ھزار دفعہ تو بتایا ھے, مگر آپ کو کپڑوں کے علاوہ کچھ یاد رھے نا بیوی بولی اچھا چھوڑو, ھم کر بھی کیا سکتے ھیں ؟ میں نے موضوع بدلنے کی کوشش کی میرا دل کرتا ھے کہ بڑھیا کو اپنے گھر لے آؤں کچھ دنوں کے لیے میری بیوی نے کہا. کیا, کیا کہا؟ پاگل ھو گئ ھو ۔۔ پرائ مصیبت اپنے گلے ڈالو گی ۔۔ مجھے اس کی سوچ پہ غصہ آگیا ۔۔ صرف ھفتے بھر کے لیے ۔۔ اس نے میرے غصے کو نظر انداز کرتے ھوۓ کہا ۔۔ شاید وہ پہلے سے ھی سب پلان بنا کے بیٹھی تھی ۔۔ نہیں ، نہیں ۔۔ یہ ناممکن ھے ۔۔ اور پھر وہ کیوں دینے لگا اپنی ماں ھم کو ۔۔ میں نے کہا ۔ اس کی بیوی کئ مرتبہ کہہ چکی ھے کہ بڑھیا ، کہیں دفع تو ھو نہیں سکتی ، کتے کی سی جان ھے ، مرتی بھی نہیں ۔۔ بیوی نے کہا اچھا ، یہ کہتی ھے وہ ۔۔ میں نے بیوی کا دل رکھنے کے لیے کہا ۔۔ بس اب آپ مان جائیں اور اس کو اپنے گھر لے آئیں ۔۔ یہ کہتی ھوۓ وہ میرے پہلو میں آ بیٹھی ۔۔ اور یہی اس کا خطرناک حملہ ھوتا ھے ، اپنی بات منوانے کا ۔۔۔ اچھا جی اب اس بڑھیا کو گھر لانے کی ذمہ داری بھی مجھ پر ڈال رھی ھو ۔ اور یہ تو سوچو کہ تم اس کوسنبھال بھی لو گی ؟ ۔۔ میں نے کہا اپنے بچے تو ھیں نہیں ، میں بھی گھر میں سواۓ ٹی وی دیکھنے کے اور کیا کرتی ھوں ۔۔ چلو وہ آ جاۓ گی تو میرا دل بھی بہلا رھے گا ۔ اس نے اداسی سے کہا ھماری شادی کو دس سال ھو گۓ تھے ۔۔ مگر اولاد سے محرومی تھی ۔۔ میں نے سوچا -- چلو بات کر کے دیکھنے میں حرج نہیں ھے ۔ کونسا ، وہ اپنی ماں ، ھمیں دینے پہ راضی ھو جاۓ گا ۔۔ اگر راضی ھو گیا تو ۔۔؟ میں نے سوچا پھر بھی ایک ھفتے کی ھی تو بات ھے ۔۔۔ اگر بعد میں اپنے ھی گلے پڑ گئ تو ۔۔ اچانک مجھے خیال آیا ۔۔۔ اگر وہ بڑھیا مستقل گلے پڑ گئ تو ۔۔ میں نے اپنے خدشے کا اظہار ، بیوی سے کیا ۔۔ یہ تو اور اچھی بات ھے ۔۔ اس نے خوش ھوتے ھوۓ کہا ۔۔ سچ کہتے ھیں ۔۔ عورت بے وقوف ھوتی ھے ۔۔ میں نے دل میں سوچا ۔۔ اگلے دن شام کو کافی سوچ بچار کے بعد میں ان کے گھر گیا ۔ کچھ بات کرنے کے بہانے ، ڈرائنگ روم میں بیٹھا ۔ اس نے جھوٹے مونہہ بھی چاۓ کا نہیں پوچھا تو میں نے اپنے پلان کے مطابق اس سے کہا کہ میری بیوی ، فالج کا علاج قران پاک سے کرنا جانتی ھے ۔ اور وہ آپکی والدہ کا علاج کرنا چاھتی ھے ۔ یہ سن کر اس نے کسی خوشی کا اظہار نہ کیا ۔ تو میں نے بات جاری رکھی ۔۔ کہ اس میں مسئلہ یہ ھے کہ آپ کی والدہ کو ھفتہ بھر ھمارے ھی گھر پر رھنا ھو گا ۔۔ آپ فکر نہ کریں ، ھم ان کا اچھے سے خیال رکھیں گے ۔۔ یہ سن کر اس کے چہرے پہ شرمندگی اور خوشی کے ملے جلے اثرات پیدا ھوۓ ۔۔ اس نے تھوڑی سی بحث کے بعد اجازت دے دی ۔ میں نے اٹھتے ھوۓ کہا کہ علاج میں پندرہ بیس دن بھی لگ سکتے ھیں۔ اس نے اور بھی خوشی محسوس کی ۔ کہنے لگا ۔۔ سلیم صاحب ، میں تو چاھتا ھوں کہ میری ماں ٹھیک ھو جاۓ ، بھلے مہینہ لگ جاۓ ۔۔ اور یوں ، اس طرح ، اماں ، مستقل ھماری ھی ھو کے رہ گئیں اگلے دن ، وہ بڑھیا ھمارے گھر منتقل ھو گئ ۔ بس وہ بڑھیا کیا تھی ۔۔ سفید روئ کا گالہ سی تھی ۔ نور کا اک ڈھیر سا تھا ۔ لاغر سی ، کمزور سی ۔ جیسے زمانے بھر کے غم ، اس کے نورانی جھریوں بھرے چہرے پہ تحریر تھے ۔ آنکھوں کے بجھتے چراغ ۔ کپکپاتے ھونٹ ۔ مناسب خوراک اور دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہہ سے حالت اور زیادہ خراب تھی ۔۔ میری بیوی تو تن ، من ،دھن سے اس کی سیوا میں جٹ گئ ۔ اس کے لیے ھر چیز نئ خریدی گئ ۔۔ بستر ، کمبل ، چادریں ، کپڑے ۔۔ اچھی خوراک ، اور خدمت سے اماں کے چہرے پہ رونق آنے لگی ۔۔ پتا ھی نہ چلا ،مہینہ گزر گیا ۔۔ پہلے اس کی بہو ھر دو دن بعد آتی رھی ۔ پھر چار دن کا وقفہ ھوا ، پھر ھفتہ ھونے لگا ۔ اماں کو واپس لے جانے کی بات نہ اس نے کی ، نہ ھم نے ۔۔ دوسرا مہینے میں وہ ایک ھی دفعہ آئ ۔ گھر کی مصروفیت کا رونا روتی رھی ۔ تیسرے مہینے کے بعد ، اس نے آنا بند کر دیا ۔۔ میں نے بیوی سے کہہ دیا کہ اب اماں ، تمہاری ذمہ داری بن گئ ھے ، اب تم سنبھالو ۔ بیوی نے خوشی کا اظہار کیا ۔

🔷 مجید چاچا پردیسی 🔷 مجید چاچا بڑے خوش تھے کہ آخر کار 30 سال پردیس کاٹ کر اب وہ ہمیشہ کیلئے پاکستان واپس جا رہے تھے، ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔ ساری رات مجید چاچا نے خوشی سے جاگ کر گزاری اگلی صبح انہیں ائیرپورٹ چھوڑا اور واپس آ گیا، میں اپنے کام کاج میں لگ گیا اور مجید چاچا پاکستان پہنچ گئے، خیریت دریافت کرنے کیلئے فون کیا انہیں خوش پایا دل کو اور بھی تسلی ہو گئی۔ ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ میں آفس سے گھر آیا دیکھتا ہوں مجید چاچا بیٹھے ہوئے ہیں، چہرہ مرجھایا ہوا کندھے جھکے ہوئے، میں نے حیران ہو کر پوچھا چاچا آپ یہاں واپس کیسے؟ مجید چاچا نے آٹھ کر مجھے گلے لگایا اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگے، میں اتنا گھبرا گیا تھا کہ میرے ہاتھ پاؤں پھول گئے، میں نے چاچا کو زور سے گلے لگایا اور انہیں چپ کرانے کی کوشش کرنے لگا۔ چاچا کے آنسو شاید پاکستان میں ہی خشک ہو چکے تھے، میں نے کھانا بنایا مجید چاچا نماز پڑھنے لگ گئے، کھانے سے فارغ ہو کر میں نے دریافت کیا چاچا بتائیں تو سہی ہوا کیا ہے۔ چاچا نے بتایا کہ ان کے 3 بیٹے 2 بیٹیاں ہیں، دونوں بیٹیوں کی شادی یہاں رہ کر ہی کر دی تھی بیٹے تینوں ابھی کنوارے ہیں اور نوکری وغیرہ کرتے ہیں۔ چاچا نے کہا جس دن وہ گھر پہنچے سب ٹھیک تھا، انہیں مہمان کی طرح عزت دی گئی، دو دن بعد ہی ایک بیٹے کو رات دیر سے گھر آنے کی وجہ سے ذرا سا ڈانٹ دیا تو جواب میں بیٹے نے کہا آپ آئے ہیں تو عزت سے رہیں زیادہ تحقیقات نہ کیا کریں کہ میں کہاں جا رہا ہوں کہاں سے آ رہا ہوں۔ چاچا خاموش ہو گئے، اگلے روز چچا نے خود ہی اس بیٹے کو پاس بٹھا کر اس سے معذرت کی اور اس کا موڈ ٹھیک کیا۔ مزید دو دن گزرے تو دروازے پر دستک ہوئی، باہر کوئی لڑکا ان کے بڑے بیٹے کو بلانے آیا تھا، اسی بیٹے نے دروازہ کھولا، ڈرائنگ روم میں بیٹھے چاچا مجید اپنے بیٹے کی اسکے دوست سے گفتگو سن رہے تھے۔ دوست کہہ رہا تھا 4 دن ہو گئے ہیں تُو رات کو باہر نہیں آتا ہم تیرا انتظار کرتے رہتے ہیں، بیٹے کا جواب تھا، یار ابا آیا ہوا ہے، یہ چلا جائے تو آزادی ملے گی، جب سے آیا ہے ناک میں دم کر رکھا ہے... اسکے الفاظ چچا مجید کے دل میں خنجر کی طرح پیوست ہو رہے تھے، شاید چاچا کے کانوں نے ہی مزید سننے کی طاقت گنوا دی۔ چاچا بیہوش ہو گئے، وہ کئی گھنٹے اسی کمرے کے فرش پر گرے پڑے رہے جب ہوش آیا تب بھی خود کو اکیلے ہی پایا، چچا کی بیوی اپنی محلے کی چند خواتین کے ساتھ شاپنگ کرنے گئی ہوئی تھی اور بیٹے گھر سے باہر تھے۔ چچا اپنے خالی مکان کی دیواروں سے عجیب باتیں کرنے لگے، کبھی کہتے میں کہاں غلط ہوں؟ کیا میں اتنا غلط ہوں؟ میں نے کیا نہیں کیا؟ کیا میں اتنا غیر اہم ہوں؟ اسی رات چچا نے کھانے کی ٹیبل پر صرف اپنے لئے کھانا دیکھا، باقی سب باہر سے کھا کر آئے تھے، چچا نے گلہ کرنا چاہا کہ انکے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھ ہی جاتے، مگر مزید تکلیف دہ جواب نہ سننے کا حوصلہ تھا نہ ہی سوال کیا، کھانا کھایا اور لیٹ گئے۔ اگلی صبح چچا نماز کیلئے اٹھے وضو کر رہے تھے کہ بیٹے کی زوردار گرجتی آواز آئی، کون شور کر رہا ہے اس وقت؟ چچا معصوم سے بچے کی طرح ڈر سے گئے اور وضو ادھورا چھوڑ کر مسجد چلے گئے، وہیں وضو کیا اور نماز پڑھی، نماز کے بعد دعا مانگتے ہوئے چچا رونے لگ گئے تبھی امام مسجد نے چچا کو پوچھا کیا ہوا بڑے میا روتے کیوں ہو؟ چچا نے سارا ماجرا بیان کیا، اور امام صاحب سے پوچھا کہ آپ ہی بتائیں مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟ امام صاحب جو بہت بزرگ تھے فرمانے لگے، اب تُو کچھ نہیں کر سکتا سوائے برداشت کے یا ان کیلئے ہدایت کی دعا کرنے کے، جو وقت تیرے بچوں کی تربیت کا تھا وہ تُو نے پردیس میں گزار دیا، اب وہ بچے نہیں رہے، انہیں جس طرح کی پرورش ملی وہ ویسے بن چکےاب یا برداشت کر یا ان سے الگ ہو کر کہیں اور رہ لے۔ چچا واپس گھر گئے، بیوی سے تمام حال بیان کیا، بیوی نے بھی کہہ دیا میں تو پہلے ہی کہتی تھی کہ واپس آ کر کیا کرو گے، وہاں تو پھر بھی نوکری تھی پیسہ تھا یہاں فارغ رہ کر بچوں سے طعنے ہی سننے ہیں۔ چچا کو اپنے کانوں پر تیسری بار یقین نہ آیا کہ یہ ان کا وہم ہے کوئی ڈراونا خواب ہے یا کڑوی حقیقت۔ غرض چچا نے بینک میں رکھی ہوئی رقم سے واپسی کا ٹکٹ خریدا اور بنا کسی کو بتائے وہ اپنے گھر کے دروازے کو چوم کر یہ کہتے ہوئے نکلے کہ اے میرے وہم کے تو میرا گھر ہے، میں تجھ میں تو رہنا چاہتا ہوں پر وہم میں نہیں... چاچا کی باتیں سن کر میری آنکھوں سے نکلتے آنسو میرے سینے تک کو تر کر گئے تھے، سناٹے کو توڑتے ہوئے مجید چاچا کی ہلکی سی آواز نکلی، جہانزیب، میں اب پاکستان کبھی نہیں جاؤں گا، جب میں نہ رہا تو مجھے یہیں پردیس میں ہی دفن کر دینا۔ منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5528 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content

🌹 قیمت 🌹 چھ سال کا ایک بچّہ اپنی 4 سالہ چھوٹی بہن کے ساتھ بازار سے گزر رھا تھا۔ چلتے چلتے جب اُس نے مڑ کر دیکھا تو اُس کی بہن پیچھے رہ گئی تھی۔ وہ ایک کھلونوں کی دوکان کی کھڑکی سے اندر کسی چیز کو بڑے شوق اور انہماک سے دیکھ رھی تھی۔ لڑکا اُس کے قریب گیا اور پوچھنے لگا: "کیا تمہیں کوئی کھلونا چاھیے؟" لڑکی نے ایک گڑیا کی طرف ھاتھ سے اشارہ کیا۔ وہ بہن کے ساتھ دوکان کے اندر گیا اور ایک ذمّہ دار بڑے بھائی کی طرح وہ گڑیا اُٹھا کر اپنی بہن کے ھاتھ میں تھما دیا۔ک بہن کی آنکھیں خوشی سی چمک اٹھیں۔ دوکاندار یہ سارا منظر بڑے غور سے دیکھ رھا تھا کہ اِتنا چھوٹا سا بچہ کس قدر محبّت اور ذمہ داری سے اپنی بہن کی خواھش پوری کر رھا ھے۔ وہ لڑکا دوکاندار کے پاس آیا اور کہنے لگا: "جناب! اِس گڑیا کی قیمت کیا ھے؟" دوکاندار ایک جہاندیدہ شخص تھا اور زندگی کے اتار چڑھاؤ دیکھ چکا تھا، اُس نے بڑی شفقت سے پوچھا: "تم اِس کی کتنی قیمت دے سکتے ھو؟" لڑکے نے اپنی جیب سے وہ ساری سیپیاں نکالیں جو اُس نے ساحل سے چنی تھیں اور دوکاندار کے سامنے میز پر رکھ دی۔ دوکاندار اُن سیپیوں کو ایسے گننے لگا جیسے پیسے گن رھا ھو۔ اُس نے لڑکے کی سمت نظر اٹھا کر دیکھا۔ لڑکے نے پریشان ھو کر پوچھا: "کیا کم ھیں؟" "نہیں نہیں، یہ اِس گڑیا کی قیمت سے زیادہ ھیں" یہ کہہ کر دوکاندار نے چار سیپیاں رکھ لیں اور باقی اُس لڑکے کو واپس لوٹا دیں۔ لڑکے نے باقی سیپیاں اپنی جیب میں ڈالیں اور خوشی خوشی اپنی بہن کا ھاتھ پکڑ کر دوکان سے نکل گیا۔ دوکان کا ایک کاریگر یہ سارا ماجرا بڑے غور سے دیکھ رھا تھا۔ دوکاندار کے پاس آ کر کہنے لگا: "جناب آپ نے اِتنی قیمتی گڑیا صرف چار سیپیوں کے عوض اُس بچے کو دے دی؟" دوکاندار کہنے لگا: "یہ ھمارے لئے سیپیاں ھیں، لیکن اس لڑکے کے لئے یہ بہت قیمتی ھیں۔ اس عمر میں شاید اُسے اندازہ ھی نہیں کہ پیسوں کی اھمیت کیا ھے، لیکن جب یہ بڑا ھو گا تو اُسے بھی ھماری طرح سمجھ آ جائے گا۔ اور جب اُسے یاد آئے گا کہ کبھی اُس نے اپنی بہن کے لئے ایک گڑیا صرف چار سیپیاں دے کر خریدی تھی تو وہ سمجھے گا کہ دنیا اچھے انسانوں سے بھری پڑی ھے۔ اِس سے اُسے ایک اچھا سبق ملے گا اور ممکن ھے کہ یہ واقعہ اُسے بھی کسی کے ساتھ کچھ اچھا کرنے کی ترغیب کا باعث بن جائے۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 اجنبی پر بھروسہ 🔷 ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی قبیلے کا سردار اپنے گھوڑے پر سوار تنہا صحرا میں جا رہا تھا، سفر کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک شخص ریت میں دھنسا پڑا ہوا ہے، سردار نے گھوڑا روکا، نیچے اترا، اس شخص کے جسم پر سے ریت ہٹائی، تو دیکھا کہ وہ جو کوئی بھی تھا بے ہوش چکا تھا۔ سردار نے اسے ہلایا جلایا تو، وہ نیم وا آنکھوں کے ساتھ پانی پانی پکارتے ہوئے کہنے لگا، پیاس سے میرا حلق اور میری زبان کسی سوکھے ہوئے چمڑے کی طرح اکڑ چکی ہے، اگر پانی نہ پیا تو مر جاؤں گا۔ سردار نے سوچا کہ وضع قطع سے اجنبی دکھائی دینے والا شخص ، جو اردگرد کے کسی بھی قبیلے سے تعلق نہیں رکھتا، پتا نہیں کب سے یہاں بے یارو مددگار پڑا ہوا ہے، اس نے جلدی سے گھوڑے کی زین کے ساتھ لٹکی ہوئی چھاگل اتاری اور اس اجنبی کے ہونٹوں سے لگا کر اس کی پیاس بجھانے لگا۔ اجنبی نے خوب سیر ہو کر پانی پیا، سردار کا شکریہ ادا کیا اور کہنے لگا، اے رحم دل شخص، میرا گھوڑا شاید کہیں بھاگ گیا ہے، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ تم مجھ پر مزید احسان کرتے ہوئے اپنے ساتھ بٹھا کر کسی قریبی جگہ لے جاؤ، جہاں میں اپنی سواری کا بندوبست کرسکوں؟ سردار نے خوشدلی سے کہا، ہاں کیوں نہیں، سردار گھوڑے پر سوار ہو کر اس اجنبی سے کہنے لگا، آجاؤ میرے پیچھے بیٹھ جاؤ، اجنبی بمشکل زمین سے اٹھا اور اٹھ کر دو تین بار گھوڑے پر سوار ہونے کی کوشش کی مگر ہر بار نقاہت کے باعث گرجاتا رہا، وہ سردار سے کہنے لگا، اس سنگدل صحرا نے میرے جسم کی ساری طاقت نچوڑ لی ہے، براہ کرم کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ اتریں اور گھوڑے پر سوار ہونے میں میری مدد کریں. سردار بخوشی اتر کر اس اجنبی کو گھوڑے پر بٹھانے میں مدد کرنے لگا، اجنبی جیسے ہی گھوڑے پر سوار ہوا، اس نے ایک زور دار لات سردار کے پیٹ میں رسید کی اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر بھگا لے گیا. سردار نے پیچھے سے آوازیں دیں، تو اس اجنبی شخص نے رک کر کہا، شاید تم خجالت محسوس کر رہے ہو کہ ایک اجنبی کے ہاتھوں دھوکا کیسے کھا گیا. سنو میں ایک راہزن ہوں اور لٹیرے سے رحم کی بھیک مانگنا بے کار ہے۔ اس لیے چیخنے چلانے سے کوئی حاصل نہیں ہوگا. سردار نے جواب دیا کہ میں ایک قبیلے کا سردار ہوں، اور بھیک مانگنا یا رحم کی درخواست کرنا ایک سردار کی شان کے خلاف ہوتا ہے، میں فقط یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بات میری شرمندگی کی نہیں ہے، بلکہ جب تم کسی منڈی میں اس گھوڑے کو فروخت کرنے جاؤ گے، تواس نایاب نسل کے گھوڑے کے متعلق لوگ ضرور پوچھیں گے، تو انہیں میرا بتانا کہ فلاں قبیلے کے فلاں سردار نے مجھے تحفتاً دیا تھا، کسی بھی محفل میں صحرا میں لاچار اور بے یارو مددگار شخص کا روپ دھار کر مدد حاصل کرنے کے بہانے لوٹنے کا قصہ مت سنانا "ورنہ لوگ بے رحم صحراؤں میں مدد کے طلبگار اجنبیوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے۔" 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 رزق کا انتظام 🌹 ایک درویش ایک جنگل میں سفر کر رہا تھا اس نے ایک لنگڑی لومڑی کودیکھا جو بے بسی کی چلتی پھرتی تصور تھی۔ اس درویش کے دل میں خیال آیا کہ اس لومڑی کے رزق کا انتظام کیسے ہوتا ہوگا جبکہ یہ شکار کرنے کے بھی قابل نہیں ہے۔؟ درویش ابھی یہ بات سوچ رہا تھا کہ اس نے ایک شیر کودیکھا جو منہ میں گیڈر دبائے اس لومڑی کے نزدیک آیا۔ اس نے گیڈر کے گوشت کا کچھ حصہ کھایا اور باقی وہیں چھوڑ کر چلا گیا۔ لومڑی نے اس باقی کے گوشت میں سے کھایا اور اپنا پیٹ بھرا۔ درویش نے جب سارا ماجرا دیکھا تو اسے اتفاق قرار دیا اور یہ دیکھنے کے لئے کہ یہ لومڑی دوبارہ اپنا پیٹ کیسے بھرے گی وہیں قیام کیا۔ اگلے روز بھی وہی شیر منہ میں گیڈر دبائے اس جگہ آیا اور اس نے کچھ گوشت کھانے کے بعد باقی ویسے ہی چھوڑ دیا۔ لومڑی نے وہ باقی گوشت کھا لیا اور اپنا پیٹ بھر لیا۔ درویش سمجھ گیا کہ اس کے رزق پہنچانے کا انتظام اللہ کی طرف سے ہے۔ اس نے دل میں فیصلہ کر لیا کہ میں بھی اب اپنے رزق کے لئے کوئی جستجو نہیں کروں گا اور میرا رزق اللہ عزوجل مجھے خود پہنچا دے گا جس طرح لنگڑی لومڑی کو شیر کے ذریعے رزق پہنچا رہا ہے۔ درویش یہ فیصلہ کرنے کے بعد ایک جگہ جا کر اطمینان سے بیٹھ گیا۔ اسے یقین تھا کہ اس کا رزق بھی اسے پہنچ جائے گا مگر کئی دن گزر گئے اس کے لئے کھانے کی کوئی شے نہ آئی یہاں تک کہ وہ کمزوری کی انتہا کو پہنچ گیا۔ اس دوران اس نے نزدیک ایک مسجد کے محراب سے یہ آواز سنی کہ اے درویش! کیا تو لنگڑی لومڑی بننا چاہتا ہے یا پھر شیر جو اپنا شکار خود کرتا ہے جس میں سے خود بھی کھاتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلاتا ہے۔ 🔘 مقصود بیان: رزق پہنچانے کا انتظام اللہ کی طرف سے ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ بندہ اچھا بھلا ہو اور وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے کہ اللہ عزوجل نے جب رزق دینے کا وعدہ کیا ہے تو وہ اسے بیٹھے بٹھائے رزق پہنچائے گا بلکہ اس کے لئے اسے جستجو کرنا ہوگی‘ محنت کرنا ہوگی پھر اللہ عزوجل سے امید لگانا ہو گی کہ وہ اس کے رزق کا انتظام کرے گا۔ وہ لوگ جو محتاج ہیں اور محنت نہیں کر سکتے ان کے لئے اللہ عزوجل نے ایسا انتظام کر رکھا ہے کہ انہیں ان کا رزق ملتا رہتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 رزق کے موضوع پر مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں... 🔷 محنت میں عظمت https://t.me/islamwitheman/126 🌎 حضرت سلیمانؑ اور چیونٹی https://t.me/islamwitheman/145 🔴 حضرت سلیمانؑ کی ضیافت https://t.me/islamwitheman/146 🌷 پتھر میں کیڑے کو غذا https://t.me/islamwitheman/233 🔰 چیونٹی کا اطمینان https://t.me/islamwitheman/257 🔷 بے نیازی https://t.me/islamwitheman/258 🔷 خدا رزق دینے والا ہے. https://t.me/islamwitheman/481 🌹 خالق و رازق https://t.me/islamwitheman/1238 🌹 خدا ہی رازق ہے۔ https://t.me/islamwitheman/2326 🌷 مہمان کا رزق https://t.me/islamwitheman/2431 🌷 مہمان کی خاطر تواضع کا اجر https://t.me/islamwitheman/4876 🌺 نصیب کا لقمہ https://t.me/islamwitheman/4945 🔷 رزق حلال یا حرام https://t.me/islamwitheman/5561 🌹 روزی روٹی دینے والا https://t.me/islamwitheman/5641 🌹 رزق کا انتظام https://t.me/islamwitheman/5757 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🌹 ایماندار انویسٹر (والدین) 🌹 دُنیا کے سب سے بڑے اور ایماندار انویسٹر آپ کے والدین ہیں، یہ ایسے انویسٹر ہیں جو اپنے بچوں پر تین طرح کا سرمایہ خرچ کرتے ہیں !!! 1:مال و دولت 2:وقت (اپنی ساری عمر) 3:اپنی جوانی/عمر (خوبصورتی، حسن و جمال، اپنی طاقت) اور یہ (والدین) ایسے انویسٹر (سرمایہ) کار ہیں کہ: اپنا وقت ، عمر ، پیسہ اور اپنی سوچ و فکر سب قربان کرتے ہیں وہ بھی بنا کسی لالچ کے۔ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ جس پر وہ انویسٹ کر رہے ہیں کیا وہ اُنہیں آگے جاکر کوئی فائدہ پہنچا پائے گا کہ نہیں، بنا کسی فکر و فائدے کے وہ اپنے بچوں پر انویسٹ کیے جاتے ہیں ، کیے جاتے ہیں اور کیے ہی جاتے ہیں ... مگر آخر جب وہ زندگی کی بھاگ دوڑ اور آپ کی خواہشات کے محلوں کو تعمیر کر کے اپنی عمر کی اُس منزل پر آ پہنچے ہیں جہاں پر وہ اپنی ساری مضبوطی آپ پر قربان کر کے خود کمزور پڑ جاتے ہیں۔ بس پھر وہی سے اُن کے دل میں ایک عاجزانہ سی خواہش جنم لیتی ہے اور وہ خواہش پتا ہے کیا ہے ؟؟؟ کہ جس طرح ہم نے اپنے بچوں کے کمزور اور لڑکھڑاتے قدموں کو مضبوطی بخشی ، اُن کا ہاتھ تھام کر اُنہیں چلنا سکھایا ، اُنہیں پیار و محبت اور شفقت سے پالا بالکل اُسی طرح ہمارے بچے بھی ہمارا سہارا بنیں ، 🔹 والدین کی عاجزانہ خواہشات: * ہم چلنا بھول گئے ہیں ہمیں چلنا سکھائیں، * ہم کھانا بھول گئے ہیں ہمیں کھانا کھلائیں، * ہم جینا بھول گئے ہیں ہمیں جینا سکھائیں، * ہم ہنسنا بھول گئے ہیں ہمیں ہنسنا سکھائیں، اگر خالص مُحبت سیکھنی ہے نا تو اپنے والدین سے سیکھیں ، ایک نگاہ اُن کی طرف اٹھا کر تو دیکھیں آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو بناتے بناتے اُنہوں نے خود کو خاک کر لیا ہے اور بدلے میں آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں ، اِسی کو کہتے ہیں سچی مُحبت کہ خود کو فنا کرکے اپنی محبوب چیز کو زندہ رکھنا اور زندگی سنوارنے کی ہر ممکن کوشش کرنا بنا کسی پرافٹ کے لالچ کے ... خدارا اپنے والدین کی قدر و قیمت کو پہچانیں، اُن کی قدر کریں، اُن سے محبت کریں، اُنہیں اپنا وقت کہ جس کی انہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے اُنہیں دیں، اُن کے بار بار سوال کرنے یا پوچھنے کی عادت سے اُکتائیں مت، یہ اُن کا حق ہے اور آپ کا فرض کہ وہ آپ کی زندگی اور ذات کے ہر پہلو سے باخبر رہیں اور آپ کو غلط راستے پر جانے سے روکیں، اپنے والدین کی روک ٹوک کو بُرا نہ جانیں بلکہ ایک نعمت سمجھیں کیوں کہ وہ آپ کو اُن کو ٹھوکروں اور بُرے تجربات سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں کہ جن سے وہ خود گزر چکے ہیں، لہٰذا جیسے وہ بچپن میں آپ کے دس بار سوال کرنے پر بنا کسی شکن کے مسکرا کر جواب دیتے تھے بالکل اُسی طرح آپ کا بھی یہ امتحان اور فرض ہے کہ بنا کسی شکن کے مسکرا کر اُن کے سو بار پوچھنے پر مسکرا کر جواب دیجیے۔ جب بھی دُعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں سب سے پہلے اپنے والدین کے حق میں دُعا کریں ان شاء اللہ آپ کی سب دعائیں قبول فرمائی جائیں گے۔ اگر آپ کے والدین حیات ہیں تب بھی اور اگر وفات پا چکے ہیں تب بھی اُن کے حق میں یہ دُعا ضرور کیا کریں۔ "اَللّٰھُمَّ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا" [الإسراء: 24] اپنے والدین کے ساتھ حکمِ الہٰی کے مطابق پیش آئیں: ترجمہ: اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا۔ اور ان کے لیے نرم دلی سے عاجزی کا بازو جھکا کر رکھ اور دعا کر کہ اے میرے رب! تو ان دونوں پر رحم فرما جیسا ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا۔ [الإسراء: 23، 24] اللہ پاک ہمیں ہمارے والدین سے مُحبت کرنے والا اور فرمانبردار بنائے۔ آمین یارب العالمین 🔘 نوٹ: یہ تحریر اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں خواہ آپ کے بچے خود والدین بن چکے ہوں گے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5721 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

■ میاں بیوی کے بارے پوسٹس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🔵بیوی t.me/islamwitheman/38 🔵کامیاب ازدواجی زندگی کا راز t.me/islamwitheman/136 📄انداز بیان و سوچ t.me/islamwitheman/158 💞خاوند اور بیوی t.me/islamwitheman/189 🔵خاوند کی سوچ بیوی کیلئے t.me/islamwitheman/193 🔵عقلمند بیوی t.me/islamwitheman/197 🔵ساس اور بہو t.me/islamwitheman/199 🌹کامیاب ازدواجی زندگی t.me/islamwitheman/200 🌹خاندان کی سرپرستی t.me/islamwitheman/241 🌹عورتوں کی ذمہ داری t.me/islamwitheman/243 💞میاں بیوی کی محبت کا تقاضہ t.me/islamwitheman/295 ❄️گھر نمونہ جنت t.me/islamwitheman/527 💞شریک حیات کے حقوق t.me/islamwitheman/529 ❄️ازدواجی زندگی اور دس نصیحتیں t.me/islamwitheman/888 🔷جنتی باورچی خانہ t.me/islamwitheman/979 🌷خوشحال زندگی کیلئے t.me/islamwitheman/994 🌹بیوی زندگی کی ساتھی t.me/islamwitheman/1272 🍂زوجہ سے مقاربت کا اسلامی طریقہ t.me/islamwitheman/1356 🌼عورت کا خاوند کے ساتھ رویہ t.me/islamwitheman/1363 🔷شوہر کی شکایت t.me/islamwitheman/1446 🔷میاں بیوی کے بارے میں t.me/islamwitheman/1483 🌹ظالم بیویاں t.me/islamwitheman/1817 🌹بیوی t.me/islamwitheman/1884 🌸تین قسم کی بیویاں t.me/islamwitheman/1886 🎅خوش رہنے کا عجیب انداز t.me/islamwitheman/2038 🏡گھر کا ماحول t.me/islamwitheman/2059 🌹طلاق اور عورت t.me/islamwitheman/2116 🎅اے لو t.me/islamwitheman/2150 💥عورتوں سے مشورہ t.me/islamwitheman/2154 🌹عورت t.me/islamwitheman/2157 🌹قرآن میں بیوی کیلئے 3 لفظ t.me/islamwitheman/2203 🌸کیا ایسے لوگ ہیں t.me/islamwitheman/2208 🌹زوجین کے بارے احادیث t.me/islamwitheman/2232 🌹اسلام عورت کا محافظ t.me/islamwitheman/2271 🌹مرد کا اقتدار t.me/islamwitheman/2300 🔶بیوی پر شک t.me/islamwitheman/2354 🔘خاوند سے بیوفائی t.me/islamwitheman/2366 🔷خراب شوہر کی بیوی t.me/islamwitheman/2378 🔷مرد و عورت کی انا t.me/islamwitheman/2379 🔷شوہر کی محبت t.me/islamwitheman/2388 🌹بیوی کو عزت و محبت دینا t.me/islamwitheman/2398 😛عورت کی حماقت پر یقین t.me/islamwitheman/2403 ❤️بیوی کیلئے بننا سنورنا t.me/islamwitheman/2411 🔷مرد، مرد میں بہت فرق ہے t.me/islamwitheman/2413 🔷عورت کی ہٹ دھرمی t.me/islamwitheman/2427 💞عورت کی محبت t.me/islamwitheman/2428 🔶حرام محبت t.me/islamwitheman/2440 🔷بیٹی کو باپ کی نصیحت t.me/islamwitheman/2442 🔷سات نوکریاں t.me/islamwitheman/2448 🌹عاشر اور گلزیب t.me/islamwitheman/2449 🌴بادشاہ اور فیروز t.me/islamwitheman/2454 🌼 میاں بیوی کا جھگڑا t.me/islamwitheman/2458 🌹 میاں بیوی کا پیار t.me/islamwitheman/5753 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 میاں بیوی کا پیار 🌹 میرے دوست حفیظ صاحب کی شادی کو پچیس سال ہو گئے ہیں۔۔ ماشاءاللہ میاں بیوی میں مثالی محبت ہے۔۔ حفیظ صاحب ہر وقت اپنی بیگم کے گن گاتے رہتے ہیں۔۔ ایک دن میں نے پوچھ لیا کہ کبھی آپ لوگوں کی ناراضی بھی ہوئی ہے کسی بات پر۔۔ کہنے لگے۔۔ "ہاں، صرف ایک بار میں ناراض ہو کر دفتر چلا آیا تھا".. میں نے دوسرا سوال کیا کہ پھر صلح کتنے دن بعد ہوئی۔۔۔ بولے۔۔ "میں نو بجے دفتر پہنچا اور دس بجے بیگم کا فون آ گیا کہ آپ ناشتہ کئے بغیر چلے گئے ہیں تو مجھ سے بھی ناشتہ نہیں کیا جا رہا"... حفیظ صاحب کی بات سن کر مجھے ان دونوں کی محبت پر بہت پیار آیا۔۔ بہت کم ایسے میاں بیوی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں۔۔ میں نے پوچھا۔۔ "تو حفیظ صاحب آپ نے پھر کیا جواب دیا"... کہنے لگے ۔۔ "یار، اصل میں مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہوتی تو بیگم میرے لئے فکر مند تھی، میں نے بیگم کو بتایا تھا کہ میں نے راستے میں حلوہ پوری کا ناشتہ کر لیا ہے تم بھی ناشتہ کر لو".. میرا دل ایسی محبت دیکھ کر مسرور ہو گیا۔۔ آج کے دور میں ایسی لازوال محبت کہاں ملتی ہے بھلا ۔۔۔ میں نے تجسس میں ایک اور سوال کر ڈالا کہ کبھی آپ نے اپنی بیگم سے جھوٹ بھی بولا ہے۔۔ دھیرے سے مسکرائے اور بولے۔۔ "ہاں، صرف ایک بار جھوٹ بولا تھا".. "کیا جھوٹ بولا تھا"؟.. میں نے جلدی سے پوچھا۔ بولے۔۔ "وہی، حلوہ پوری والا۔۔۔ میں نے اس دن حلوہ پوری نہیں کھائی تھی"... یار اتنی محبت، کہ اپنی بیگم کو ناشتہ کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے میرے دوست نے جھوٹ بول دیا کہ حلوہ پوری کا ناشتہ کیا ہے۔۔ میری آنکھیں نم ہونے لگیں۔۔ "حفیظ صاحب، پھر تو آپ سارا دن بھوکے رہے ہوں گے"..؟ میرا اگلا سوال تھا۔۔ کہنے لگے۔۔"نہیں یار، بھوکا کیوں رہتا، حلوہ پوری والا ہی جھوٹ بولا تھا ورنہ تو میں نے اس دن ڈٹ کر نان چنے کا ناشتہ کیا تھا، اور ساتھ لسی کا گلاس بھی پیا تھا"... اب میں ان کو سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا تو بولے۔۔۔ "یار، بتایا تو ہے کہ مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہوتی"... ✍ عین حیدر 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/2458 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌴بادشاہ اور فیروز t.me/islamwitheman/2454 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 میاں بیوی کا پیار 🌹 میرے دوست حفیظ صاحب کی شادی کو پچیس سال ہو گئے ہیں۔۔ ماشاءاللہ میاں بیوی میں مثالی محبت ہے۔۔ حفیظ صاحب ہر وقت اپنی بیگم کے گن گاتے رہتے ہیں۔۔ ایک دن میں نے پوچھ لیا کہ کبھی آپ لوگوں کی ناراضی بھی ہوئی ہے کسی بات پر۔۔ کہنے لگے۔۔ "ہاں، صرف ایک بار میں ناراض ہو کر دفتر چلا آیا تھا".. میں نے دوسرا سوال کیا کہ پھر صلح کتنے دن بعد ہوئی۔۔۔ بولے۔۔ "میں نو بجے دفتر پہنچا اور دس بجے بیگم کا فون آ گیا کہ آپ ناشتہ کئے بغیر چلے گئے ہیں تو مجھ سے بھی ناشتہ نہیں کیا جا رہا"... حفیظ صاحب کی بات سن کر مجھے ان دونوں کی محبت پر بہت پیار آیا۔۔ بہت کم ایسے میاں بیوی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں۔۔ میں نے پوچھا۔۔ "تو حفیظ صاحب آپ نے پھر کیا جواب دیا"... کہنے لگے ۔۔ "یار، اصل میں مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہوتی تو بیگم میرے لئے فکر مند تھی، میں نے بیگم کو بتایا تھا کہ میں نے راستے میں حلوہ پوری کا ناشتہ کر لیا ہے تم بھی ناشتہ کر لو".. میرا دل ایسی محبت دیکھ کر مسرور ہو گیا۔۔ آج کے دور میں ایسی لازوال محبت کہاں ملتی ہے بھلا ۔۔۔ میں نے تجسس میں ایک اور سوال کر ڈالا کہ کبھی آپ نے اپنی بیگم سے جھوٹ بھی بولا ہے۔۔ دھیرے سے مسکرائے اور بولے۔۔ "ہاں، صرف ایک بار جھوٹ بولا تھا".. "کیا جھوٹ بولا تھا"؟.. میں نے جلدی سے پوچھا۔ بولے۔۔ "وہی، حلوہ پوری والا۔۔۔ میں نے اس دن حلوہ پوری نہیں کھائی تھی"... یار اتنی محبت، کہ اپنی بیگم کو ناشتہ کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے میرے دوست نے جھوٹ بول دیا کہ حلوہ پوری کا ناشتہ کیا ہے۔۔ میری آنکھیں نم ہونے لگیں۔۔ "حفیظ صاحب، پھر تو آپ سارا دن بھوکے رہے ہوں گے"..؟ میرا اگلا سوال تھا۔۔ کہنے لگے۔۔"نہیں یار، بھوکا کیوں رہتا، حلوہ پوری والا ہی جھوٹ بولا تھا ورنہ تو میں نے اس دن ڈٹ کر نان چنے کا ناشتہ کیا تھا، اور ساتھ لسی کا گلاس بھی پیا تھا"... اب میں ان کو سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا تو بولے۔۔۔ "یار، بتایا تو ہے کہ مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہوتی"... ✍ عین حیدر 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹس ۔۔۔ 🔵بیوی t.me/islamwitheman/38 🔵کامیاب ازدواجی زندگی کا راز t.me/islamwitheman/136 📄انداز بیان و سوچ t.me/islamwitheman/158 💞خاوند اور بیوی t.me/islamwitheman/189 🔵خاوند کی سوچ بیوی کیلئے t.me/islamwitheman/193 🔵عقلمند بیوی t.me/islamwitheman/197 🔵ساس اور بہو t.me/islamwitheman/199 🌹کامیاب ازدواجی زندگی t.me/islamwitheman/200 🌹خاندان کی سرپرستی t.me/islamwitheman/241 🌹عورتوں کی ذمہ داری t.me/islamwitheman/243 💞میاں بیوی کی محبت کا تقاضہ t.me/islamwitheman/295 ❄️گھر نمونہ جنت t.me/islamwitheman/527 💞شریک حیات کے حقوق t.me/islamwitheman/529 ❄️ازدواجی زندگی اور دس نصیحتیں t.me/islamwitheman/888 🔷جنتی باورچی خانہ t.me/islamwitheman/979 🌷خوشحال زندگی کیلئے t.me/islamwitheman/994 🌹بیوی زندگی کی ساتھی t.me/islamwitheman/1272 🍂زوجہ سے مقاربت کا اسلامی طریقہ t.me/islamwitheman/1356 🌼عورت کا خاوند کے ساتھ رویہ t.me/islamwitheman/1363 🔷شوہر کی شکایت t.me/islamwitheman/1446 🔷میاں بیوی کے بارے میں t.me/islamwitheman/1483 🌹ظالم بیویاں t.me/islamwitheman/1817 🌹بیوی t.me/islamwitheman/1884 🌸تین قسم کی بیویاں t.me/islamwitheman/1886 🎅خوش رہنے کا عجیب انداز t.me/islamwitheman/2038 🏡گھر کا ماحول t.me/islamwitheman/2059 🌹طلاق اور عورت t.me/islamwitheman/2116 🎅اے لو t.me/islamwitheman/2150 💥عورتوں سے مشورہ t.me/islamwitheman/2154 🌹عورت t.me/islamwitheman/2157 🌹قرآن میں بیوی کیلئے 3 لفظ t.me/islamwitheman/2203 🌸کیا ایسے لوگ ہیں t.me/islamwitheman/2208 🌹زوجین کے بارے احادیث t.me/islamwitheman/2232 🌹اسلام عورت کا محافظ t.me/islamwitheman/2271 🌹مرد کا اقتدار t.me/islamwitheman/2300 🔶بیوی پر شک t.me/islamwitheman/2354 🔘خاوند سے بیوفائی t.me/islamwitheman/2366 🔷خراب شوہر کی بیوی t.me/islamwitheman/2378 🔷مرد و عورت کی انا t.me/islamwitheman/2379 🔷شوہر کی محبت t.me/islamwitheman/2388 🌹بیوی کو عزت و محبت دینا t.me/islamwitheman/2398 😛عورت کی حماقت پر یقین t.me/islamwitheman/2403 ❤️بیوی کیلئے بننا سنورنا t.me/islamwitheman/2411 🔷مرد، مرد میں بہت فرق ہے t.me/islamwitheman/2413 🔷عورت کی ہٹ دھرمی t.me/islamwitheman/2427 💞عورت کی محبت t.me/islamwitheman/2428 🔶حرام محبت t.me/islamwitheman/2440 🔷بیٹی کو باپ کی نصیحت t.me/islamwitheman/2442 🔷سات نوکریاں t.me/islamwitheman/2448 🌹عاشر اور گلزیب t.me/islamwitheman/2449

photo content

photo content

🌸 اپنا رویہ ہمیشہ مثبت رکھیں 🌸 ✍ پروفیسر حسابی کہا کرتے تھے: اپنی تعلیم کے دوران امریکہ میں، ایک گروپ پروجیکٹ میں میرا ساتھ ایک امریکی لڑکی، کترینا، اور فلپ نامی ایک لڑکے کے ساتھ ہوا جسے میں جانتا بھی نہیں تھا... ❗️میں نے کترینا سے پوچھا: کیا تم فلپ کو جانتی ہو؟ کترینا نے کہا: ہاں، وہی لڑکا جس کے سنہرے خوبصورت بال ہیں اور جو ہمیشہ اگلی قطار میں بیٹھتا ہے؟ میں نے کہا: مجھے نہیں معلوم تم کس کی بات کر رہی ہو۔ کہنے لگی: وہی خوبصورت لڑکا جو ہمیشہ روشن اور خوبصورت کپڑے پہنتا ہے۔ میں نے کہا: پھر بھی نہیں سمجھا کہ تم کس کا ذکر کر رہی ہو۔ بولی: وہی لڑکا جو اپنا بیگ اور جوتے ہمیشہ میچ کرتا ہے۔ اب بھی مجھے سمجھ نہ آئی کہ وہ کس کی بات کر رہی ہے۔ 🔷 کترینا نے اپنی آواز ذرا دھیمی کی اور کہا: فلپ، وہی مہربان لڑکا جو وہیل چیئر پر بیٹھتا ہے۔ اب مجھے فوراً سمجھ آ گیا کہ وہ کس کی بات کر رہی ہے، لیکن میں گہری سوچ میں ڈوب گیا... انسان کا نقطۂ نظر کتنا مثبت ہونا چاہیے!!؟؟ کہ وہ منفی پہلوؤں اور خامیوں کو نظرانداز کر سکے... 🌷 کتنا خوبصورت ہے مثبت دیکھنا... میں نے خود سے کہا، اگر کترینا مجھ سے فلپ کے بارے میں پوچھتی تو میں کیا جواب دیتا؟ یقیناً میں کہتا: وہی معذور لڑکا!!! جب میں نے کترینا کی سوچ کو اپنی سوچ سے موازنہ کیا تو مجھے بہت شرمندگی ہوئی... اب ہم اپنے آس پاس کے لوگوں کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں؟ مثبت یا منفی؟!! منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ مزید اچھی اچھی پوسٹوں کیلئے اس چینل کو فالو کریں۔۔۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 بس کی سیٹ 🌹 مجھے ایک بار کسی کام کے سلسلے میں دوسرے شہر جانا پڑا، جس بس میں، میں سوار ہوا، وہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی. میری قسمت اچھی تھی کہ جس سیٹ کے پاس میں کھڑا تھا اس مسافر کو کام یاد آگیا اور وہ سفر کے آغاز میں ہی اتر گیا. میں جھٹ سے اس خالی سیٹ پر بیٹھ گیا، اردگرد کے لوگ مجھے بہت خوش قسمت تصور کر رہے تھے، کیونکہ مجھے ان کے بعد میں آ کر بھی سیٹ مل گئی تھی. ابھی بس شہر سے باہر نکلی ہی تھی کہ ایک خاتون بس میں سوار ہوئی‏. وہ بیچاری دروازے سے ہوتے ہوئے آہستہ آہستہ میرے ساتھ آ کر کھڑی ہوگئی، مجھے بہت غصہ آیا کہ اسے کسی نے سیٹ آفر نہیں کی‏. لیکن جیسے ہی وہ میرے پاس آ کر کھڑی ہوئی، میں نے ایک لمحے کی دیر کیے بغیر اپنی سیٹ اسے پیش کر دی. اگرچہ سفر بہت لمبا تھا، لیکن مجھ سے برداشت نہ ہوا کہ میری ماں بجا ایک ضعیفہ خاتون کھڑی ہو اور میں بیٹھا رہوں‏. اس بات کو کوئی دو مہینے گزرے ہوں گے کہ ایک بار مجھے اپنی والدہ کے ساتھ کہیں جانا پڑا. ہم بس میں سوار تو ہوگئے، لیکن اندر جا کر جب ساری پر طائرانہ نظر ڈالی تو پتہ چلا کہ کوئی بھی سیٹ خالی نہیں تھی. قبل اس کے کہ میں بس سے اترنے کیلئے کنڈیکٹر کو کہہ کر بس رکواتا، میری بغل میں بیٹھے ہوئے ایک ‎صاحب اٹھے اور مجھے بولے‌‏، "بیٹا! اماں جی کو یہاں بیٹھا دو...."! میں نے شکریے کے ساتھ انہیں منع بھی کیا لیکن انہوں نے مسکراتے ہوئے جو بات کہی اس سے مجھے دو مہینے پہلے کا ایک سین یاد آگیا‌‏.....! وہ صاحب بولے‌‏.....! ‏"آج ہم کسی کیلئے جگہ چھوڑیں گے تو کل کو کوئی ہمارے لیے چھوڑے گا.....!" 🔘 یاد رکھیں ہمارا کوئی بھی چھوٹا سے چھوٹا بھی کیا گیا اچھا کام ضائع اور بیکار نہیں جاتا۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ مزید اچھی اچھی پوسٹوں کیلئے اس چینل کو فالو کریں۔۔۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌺 السلام عليكم ورحمةاللہ وبرکاتہ 🌹 خوش آمدید ۔۔۔ 🌹 خوش رہیئے ۔۔۔ امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جاے.... تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں گے بلکہ زہریلا کوبرا سانپ ڈسا کر ماریں گے... اور اس کے سامنے بڑا سا زہریلا کوبرا سانپ لے آنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کر کے اس کو کرسی سے باندھ دیا گیا.اور اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پِن چبھائی گئیں..... تو قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت واقع ہو گئی.. پوسٹ مارٹم کے بعد پایا گیا کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے... اب یہ زہر کہاں سے آیا.؟ جس نے اس قیدی کی جان لے لی... وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا... ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے... بہت سی بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے.... آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کر رہا ہے.. اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں.. 25 سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے.. 50 سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے.. 50 سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا... زندگی خوبصورت ہے... اس لیے ہمیشہ خوش رہیں... یاد رکھیں! صبر، شکر اور قناعت ایک عینک ہے. اگر آپ یہ عینک لگا لیں تو دنیا بڑی خوبصورت نظر آئے گی اور آپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں گے. 🌷کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ.... زندگی میں ہمیشہ ریاضی کی طرح رہو. دوستوں کو جمع کرو، دشمنوں کو تفریق کرو، خوشی کو ضرب دو، پیار کو تقسیم کرو. اور ہمیشہ مسکراتے رہو.‏❤️❤️❤ 🔹 لوگ کہتے ہیں کہ زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے___ میں تمہیں بتاؤں، زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت… بس آپ ہونے چاہئیں اورآپ کا الله سے ہر ایک پل بڑھتا تعلق ہونا چاہیے. باقی یہ مسئلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں... جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا‘ اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہوگئی، اور دنیا تاریک ہوگئی...غم بھی ایسے ہوتے ہیں- جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے‘  لیکن اگر آپ اس زمین سے اوپر اٹھ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو جانو کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا… اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا! تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو…!! 🌹مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اپنے دل کو ماضی کے غموں میں مشغول نہ کرو کہ آئندہ کی تیاری سے محروم رہ جاؤ گے. (غررالحکم، ص:289) ہم نے ٹیلی گرام کے بعد اب وٹس ایپ پر بھی آپ کی حس مزاح کی تسکین کے لئے فنی چینل کا آغاز کیا ہے. جس کا نام مسکراہٹیں رکھا ہے. اس چینل میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کے چٹکلے، لطیفے، مزاحیہ کلپس، ہارر کلپس اور بہت خوبصورت میسجز بھیجے جائیں گے. حس مزاح کی تسکین کے لئے اس چینل کو ضرور فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے. آخر میں ایک دعا.... 🔷 دل دے، تو اس مزاج کا پروردگار دے. جو رنج کی گهڑی بھی خوشی سےگزار دے. وٹس ایپ چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029Vaw4bTk2UPBEwLGzV62m ٹیلی گرام گروپ لنک۔۔۔ https://t.me/muskuraahten 🎅 MUSKURAAHTEN 🎅