fa
Feedback

فریب کلاهبرداران را نخورید! تل‌متریو این کانال‌ها را شناسایی و برچسب‌گذاری می‌کند 👉 برای مشاهده برچسب، اشتراک تهیه کنید

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

رفتن به کانال در Telegram

"دارالرشاد" ایک تعلیمی وتحقیقی ادارہ ہے، جہاں دینی تربیت اور شرعی علوم وفنون کی تعلیم وتحقیق کے حوالے آن لائن اور آن سائٹ مختلف کورسز اور سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ویب سائٹ وزٹ کیجیے: www.darulrashad.com

نمایش بیشتر
کشور مشخص نشده استدین و مذهبی51 555
1 332
مشترکین
+124 ساعت
+87 روز
+830 روز
آرشیو پست ها
دروس کنز الدقائق: فقہی قواعد و ضوابط کی روشنی میں 100 کلاسز مکمل اپلوڈ ہوچکی ہیں۔۔۔ پلے لسٹ: https://youtube.com/playlist?list=PLW0iPUaqotgPiVf0u4d9kFpRjKxYtEsIx&si=s7vbsTx8WF0OGUAn

https://youtu.be/FPKxEHMmWqs?si=96QQCgOtiJe7SLtf المعاییر الشرعیۃ | کلاس 6

المعاییر الشرعیہ | کلاس نمبر 5 اس کلاس میں دو نکات ہیں: - کرنسی کی تجارت کے لیے وکیل بنانا - کرنسی کی تجارت میں جدید وسائل کا استعمال https://youtu.be/UBghsRVYKuY?si=FLqgm43ubhkwGGlA

آج شیخ محمد زاہد الکوثریؒ کی تراجم و سوانح پر مشتمل کتب موصول ہوئیں۔ یہ دو جلدوں پر مشتمل ہیں اور حقیقت میں پانچ رسائل کا مجموعہ ہیں۔ مصنف شیخ کوثری جیسے محقق اور بلند پایہ عالم ہوں، تحقیق کی ذمہ داری دکتور حمزہ بکری جیسے صاحبِ نظر محقق نے اٹھائی ہو، اور طباعت کا اہتمام دارالفتح نے کیا ہو، تو کتاب کے عمدہ ہونے میں کیا شبہ رہ جاتا ہے! تحقیق نہایت شاندار ہے اور طباعت کا حق پوری طرح ادا کیا گیا ہے۔ پانچ رسائل یہ ہیں: 1- بلوغ الأماني في سيرة الإمام محمد بن الحسن الشيباني 2- حسن التقاضي في سيرة الإمام أبي يوسف القاضي 3- لمحات النظر في سيرة الإمام زفر 4- الحاوي في سيرة الإمام أبي جعفر الطحاوي 5- الإمتاع بسيرة الإمامين الحسن بن زياد وصاحبه محمد بن شجاع شیخ کوثریؒ کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے امام لیث بن سعدؒ کے حالات پر "قطرات الغيث من ترجمة الليث" کے نام سے رسالہ لکھا تھا، مگر وہ ان کے دیگر آثار کے ساتھ ضائع ہو گیا۔ اسی طرح امام ابن الہمامؒ کے احوال پر "الاهتمام بترجمة ابن الهمام" بھی ہم سے کھو گیا۔ علامہ بدر الدین عینیؒ کے احوال پر "تذهيب التاج اللجيني في ترجمة البدر العيني" لکھا گیا، جس کی تلخیص "عمدة القاري" کے طابع نے کتاب کے آغاز میں شائع کر دی ہے۔ یہ پانچوں رسائل ائمۂ احناف کے تراجم، بلکہ مجموعی طور پر تاریخِ مذہبِ حنفی کے باب میں سب سے اہم تصانیف میں شمار ہوتے ہیں۔ حنفی تراجم کا کوئی محقق ان سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ شیخ کوثریؒ نے صرف شخصیات کی تاریخ بیان کرنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ ضمناً کئی اہم علمی مباحث بھی چھیڑے ہیں، مثلاً: - حسن التقاضي میں حنفی فقہاء کے طبقات پر مستقل فصل ہے، اور اصحابِ امام ابوحنیفہؒ کے لیے اجتہادِ مطلق کا اثبات بھی کیا گیا ہے۔ - بلوغ الأماني میں امام شافعیؒ اور امام محمد بن الحسنؒ کے باہمی تعلق سے متعلق متعدد روایات پر محکم تاریخی نقد موجود ہے۔ - الإمتاع میں جرح و تعدیل اور اس پر عقائد کے اختلاف کے اثرات پر نہایت اہم فصل ہے۔ - اس طباعت میں شیخ حمزہ البکری نے کچھ اہم ملحقات کا اضافہ بھی کیا ہے، جن میں سب سے اہم امام محمد اور امام شافعی رح کے مناظروں کی تحقیق شامل ہے۔ ان کے علاوہ وسعتِ مطالعہ اور استقصائے تام، جو شیخ کوثریؒ کی تمام تصانیف کا امتیاز ہے، ان رسائل میں بھی پوری طرح نمایاں ہے۔ ✍️شادمحمدشاد

دروس المعاییر الشرعیہ | کلاس: 03 https://youtu.be/ycQIwYFUYP4?si=lMgNoEfVFZZFvKBl

کنز الدقائق کے دروس 80، 81، 82، 83 اپلوڈ کردیے ہیں آج۔ https://youtube.com/@muftishad?si=jigMwyJQoZw5MOdA

المعاییر الشرعیہ | کلاس دوم https://youtu.be/Jzh5riTSgj4?si=orYNE6zUJmyuNejV

Advanced Level | Uṣūl al-Fiqh 📚 New Online Class: Taqwīm al-Adillah with Aal-Asrār, Imām Abū Zayd al-Dabūsī (raḥimahullāh) A word-by-word study of a classical Ḥanafī Uṣūl al-Fiqh text, with examples from Kitāb al-Asrār and modern applications. Who should join : Students of ʿilm, graduates of Dars-e-Niẓāmī, and researchers with a working foundation in Uṣūl al-Fiqh. 🗓 Starts 6 October | Days: Tue & Fri 🕛 12:00 PM PKT | 💻 Zoom | 🗣 English 💵 USD 50/month 👤 Dr Mufti Shad Muhammad (student of Mufti Taqi Usmani) 🏛 Dar al-Rashad, Islamabad 📲 Register: +92 344 388 4654 | +61 413 610 157

خلاصہ محاضرہ (1).pdf3.77 MB

نے افتاء، گہری علمی تحقیق اور افراط و تفریط کے درمیان اعتدال کے ذریعے عصری مسائل حل کیے، اور ایسے ٹھوس فتاویٰ جاری کیے جو پورے عالمِ اسلام میں پھیلے اور ہر قسم کی انتہا پسندی، چاہے غلو کی ہو یا نصوص سے بے قیدی کی، کا مؤثر جواب بنے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ممالک میں بھی ایسے علماء موجود ہیں جنہوں نے ان باطل افکار کا مقابلہ کیا، کتابیں لکھیں، خطبات دیے اور صراطِ مستقیم کی دعوت دی، اور امت ان شاء اللہ راسخ العلم اور معتدل علماء سے کبھی خالی نہیں ہوگی۔ لیکن چونکہ اسلام کا سرچشمہ مکہ اور مدینہ ہیں، اس لیے ذمہ داری اس سرزمین پر دوسروں کی نسبت زیادہ ہے۔ سوال: مذاہب کے بارے میں جمود اور تعصب نظامت کرنے والے نے درخواست کی کہ آخر میں ایک اور بات مختصراً بیان فرما دیں کہ بعض اوقات فقہی مذاہب کے بارے میں جمود اور تعصب بھی فکری انحراف کو ہوا دیتا ہے۔ جواب: حضرت نے فرمایا کہ: تمام فقہی مذاہب معتبر ہیں۔ صحابہ کے درمیان بھی اختلاف رہا، مگر کسی صحابی سے یہ منقول نہیں کہ اس نے کسی مختلف رائے رکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے سے انکار کیا ہو۔ یہ مذاہب فقہی مذاہب ہیں، الگ دین نہیں۔ اس لیے سب مذاہب اور ان کے پیروکاروں کا احترام کرنا چاہیے، ان کے درمیان اتحاد کی فضا قائم رکھنی چاہیے، اور فقہی اختلافات کو مسلمانوں کے درمیان تفرقے اور دوری کا سبب نہیں بننے دینا چاہیے۔ منحرف افکار کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے۔ تلخیص: شادمحمدشاد 28/09/2026