ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 277
مشترکین
-124 ساعت
-27 روز
-1230 روز
آرشیو پست ها
1 277
🔷 نماز استسقاء 🔷
اِسْتِسْقاء، ایک دینی عمل ہے جس میں اللہ تعالی سے بارش طلب کی جاتی ہے۔ احادیث میں خشک سالی کے دوران استسقا اور اس کے لئے مذکور نماز اور دعاوں کی تاکید ہوئی ہے۔ روایات میں بھی بعض موارد آئے ہیں کہ جہاں پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومینؑ نے استسقا (بارش کی طلب) کی ہے۔
دینی کتابوں میں استسقاء کے لئے مخصوص آداب ذکر ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک، قحط سالی کے دوران نماز استسقاء پڑھنا مستحب ہے۔ بہتر ہے کی اس نماز کے پڑھنے سے پہلے تین دن روزہ رکھیں اور تیسرے دن شہریوں کے ساتھ صحرا میں جائیں اور نماز استسقاء کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد گریہ و زاری کے ساتھ اللہ تعالٰی سے بارش کی درخواست کریں۔
🔹 نماز استسقاء کا طریقہ
استسقاء کے اجتماع میں جو نماز پڑھی جاتی ہے اسے نماز استسقاء کہا جاتا ہے۔ فقہا کے فتوے کے مطابق خشکسالی کے دوران اس نماز کا پڑھنا مستحب ہے۔[1] اگر جماعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔[2] نماز استسقاء دو رکعت ہے جس کی تکبیر اور قنوت نماز عیدین کی مانند ہیں۔ اور قنوت میں عید والی قنوت کے بجائے بارش کے لئے دعا کی جاتی ہے۔[3]
نماز کے بعد امام جماعت اپنی عبا کو الٹا کر کے کاندھے پر ڈال کر منبر پر چڑھتا ہے اور رو بقبلہ ہوکر سو مرتبہ بلند آواز سے تکبیر پڑھتا ہے۔ پھر دائیں جانب کے لوگوں کی طرف رخ کر کے سو مرتبہ سبحاناللہ پھر بائیں جانب کے لوگوں کی طرف رخ کر کے سو مرتبہ لاحَولَ وَ لا قُوَّۃَ إِلّا بِاللّہ پڑھتا ہے۔ پھر لوگوں کی طرف دیکھتا ہے اور سو مرتبہ الحمدللہ کا ورد کرتا ہے۔ پھر اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے اللہ تعالی سے بارش کی دعا کرتا ہے اور لوگ بھی ان کے ساتھ ساتھ دعا کرتے ہیں۔ اس کے بعد خطبہ دیا جاتا ہے اور گریہ و زاری کیا جاتا ہے۔[4]
🔹 دیگر مستحبات
لوگ تین دن روزہ رکھتے ہیں اور تیسرے دن نماز پڑھنے گھر سے نکل کر صحرا کی طرف جاتے ہیں۔[5]
تیسرا دن پیر کا دن ہونا بہت اچھا ہے اگر ممکن نہ ہو تو پھر جمعے کا دن ہونا چاہیے۔[6]
بہتر یہ ہے کہ اس نماز کو مسجد میں نہ پڑھا جائے۔[7]
اس نماز میں اذان اور اقامت کے بدلے «اَلصَّلاۃ اّلصَّلاۃ»[8] کہا جاتا ہے۔
مستحب ہے کہ بچوں اور بوڑھوں کو بھی ساتھ صحرا میں لے جائیں۔[9] اور چھوٹے بچوں کو ان کی ماوں سے الگ کریں۔[10] صاحب جواہر کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے کا مقصد گریہ و زاری کے لئے ماحول بنانا ہے تاکہ اللہ کی رحمت اس طرف مبذول ہوسکے۔[11]
📚 حوالہ جات
1۔ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸؛ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۲۷.
2۔ علامہ حلی، تحریر احکام الشرعیہ، ۱۴۲۰ق، ج۱، ص۲۹۱؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸؛ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۴.
3۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۳۷؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸.
4۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۶-۱۴۸.
5۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۳۷؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸-۹۹.
6۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۰؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸-۹۹.
7۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۱؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۹.
8۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۵۲.
9۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۲؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۹.
10۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۴؛ محقق حلی، شرایعالاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۹.
11۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۴.
https://t.me/islamwitheman/2750
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
15 مارس 2023, 22:59
1 277
🎅 بھینس بری پھنسی۔🎅
بابا کھیت میں بھینس کو جوت کر ہل چلا رہا تھا اور چھپر میں بیل صاحب آرام فرما رہے تھے۔ کسی سیانے کا گزر ہوا۔ اُس نے بابا جی سے پوچھا: یہ کیا تماشہ ہے؟ تم نے بیل کو چھپر کے نیچے باندھ رکھا ہے اور بھینس کو ہل میں جوتا ہوا ہے۔
بابا جی نے کہا: یہ بی بی شہر سے آئی ہے۔ اِس کی سہیلیوں نے اِسے سمجھا کربھیجا تھا کہ دیہات میں مادہ جنس کو حقوق پورے نہیں ملتے لہٰذا تم پہلے ہی دن اپنے مالک سے اپنے حقوق کی بات کرنا۔ اِس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے بیل کے برابر حقوق چاہییں۔ میں نے کہا کہ بیل تو ہل جوتتا ہے۔ اِس نے کہا کہ میں گھر میں قید ہوکر نہیں رہ سکتی۔ جو کام بیل کرتا ہے وہ میں بھی کرسکتی ہوں۔ میں نے اِسے ہل جوتنے پر لگا دیا۔ اب یہ خوشی خوشی کھیت میں بھی کام کرتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے۔ بیل کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں اِس لیے وہ سارا دن چھپر میں آرام کرتا ہے بلکہ بھینس کو مزید حقوق مانگنے پر اکساتا رہتا ہے۔۔
😂😄😁😄😁
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
09 مارس 2023, 03:37
1 277
🔷 ڈپریشن والی غذائیں 🔷
جنک فوڈ کا استعمال آپ کے جسمانی وزن میں اضافے کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ ڈپریشن کا شکار بھی کر سکتا ہے۔
یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل آف Affective Disorders میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، چپس، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔
اس تحقیق میں 2572 افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی اور طرز زندگی کی عادات کی تفصیلات جمع کی گئی تھیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن کی تشخیص کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
محققین نے اعتراف کیا کہ تحقیق کے نتائج لوگوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات پر مبنی ہیں اور کلینیکل ٹرائل نہیں ہوا، تو اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل جولائی 2022 میں یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے بالخصوص درمیانی عمر کے افراد کے لیے۔
اس تحقیق میں 2700 سے زیادہ افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی، زیتون کے تیل، پھلوں، سبزیوں اور گریوں پر مشتمل غذا کو معمول بنانے سے عمر کے ساتھ آنے والی دماغی تنزلی اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4604
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
08 مارس 2023, 23:01
1 277
🎅 المیہ 🎅
تنخواہ والے دن دفتر میں کام کرنے والے بابو کو جب تنخواہ ملی تو وہ اپنی تنخواہ وصول کر کے دفتر سے چھٹی کر کے نکلا اور گھر جانے کے لیے مسافروں سے بھری بس میں سوار ہو گیا۔
اسی بس میں ایک جیب کترا تھا جس نے اس کی جیب مار کر ساری تنخواہ اڑا لی۔
جب بس کنڈیکٹر نے ٹکٹ کے لیے پیسوں کا پوچھا تو بابو نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب کو خالی پا کر اس شریف شخص کا چہرہ ندامت کے مارے سرخ ہو گیا اور زبان لڑکھڑانے لگی۔
بس کنڈیکٹر نے اسے طنزیہ انداز میں کہا
"بلا ٹکٹ سفر کرنے پر تمھیں شرم آنی چاہیے، ظاہری حلیے سے دیکھنے میں تو تم معزز شخص لگتے ہو مگر تمھاری جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے"۔
جیب کترا جو پاس ہی کھڑا تھا، اس نے کنڈیکٹر کے کندھے پر ہاتھ مارا اور کنڈیکٹر سے کہا:
"میرے بھائی، اس شریف شخص کا تمسخر اڑانا بند کرو، اس کے ٹکٹ کی قیمت میں ادا کروں گا"۔
یہ سن کر بابو نے خدا کا شکر ادا کیا اور مسکرا کر جیب کترے سے کہا:
"خدا آپ کو خوش رکھے اور آپ جیسے لوگوں کے کاروبار میں خوب ترقی دے کیونکہ آپ جیسے ہی معاشرے کے حقیقی ہمدرد لوگ ہیں جو مصیبت میں مبتلا لوگوں کا خیال رکھتے ہیں۔"
کسی اجنبی پر مہربانی کا یہ منظر دیکھ کر بس کے مسافر بھی اس چور کے اعلیٰ اخلاق کی تعریف کرنے کے ساتھ اُس کے لیے دعا کرنے لگے کہ خُدا اس مہربان شخص کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور اُس جیسے لوگوں کا معاشرے میں اضافہ ہو۔
🔘 کہیں ایسا تو نہیں کہ آج کل ہم اپنے اردگرد ہر جگہ جتنے بھی چور اچکے دیکھتے ہیں یہ سب ہماری لاعلمی میں کی گئی دعاؤں کا نتیجہ ہوں کیونکہ چوروں کی تعداد میں خوب اضافہ ہوا ہے اور اب وہ چوری بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہم سے شکریہ اور تعریف بھی وصول کرتے ہیں۔
چور ترقی کرتے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں اور ہم ابھی تک بس میں کھڑے لٹ رہے ہیں اور چوروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ترقی کے لیے دل سے دعائیں بھی مانگ رہے ہیں!!"
پاکستان کا المیہ
🤔🤡🤔
http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
08 مارس 2023, 13:04
1 277
👈 8 مارچ یوم خواتین کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3064
🔷 اسکارف
http://t.me/islamwitheman/151
🔷 حوا کی بیٹی
https://t.me/islamwitheman/362
🔷 مردوں کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/413
🔷 عورت کی آزادی
https://t.me/islamwitheman/412
🔷 دو قسم کی عورتیں
https://t.me/islamwitheman/2207
🌹 عفت و پاکدامنی
http://t.me/islamwitheman/2550
🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب
http://t.me/islamwitheman/2578
🌸 حجاب کے متعلق روایات
http://t.me/islamwitheman/2714
🔷 پردہ اور آزادی
https://t.me/islamwitheman/2909
🔷 عورت کا پردہ کرنا ناگزیر ہے
https://t.me/islamwitheman/2931
🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/3065
🌹 اسلام عورت کا محافظ
https://t.me/islamwitheman/3066
🔷 میرا جسم میری مرضی
https://t.me/islamwitheman/3067
🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟
https://t.me/islamwitheman/3068
🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب
https://t.me/islamwitheman/3069
🔷 کھانا خود گرم کر لو
https://t.me/islamwitheman/3070
🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام
https://t.me/islamwitheman/3071
🔷 میرا ہمسفر ہی میری ڈھال
https://t.me/islamwitheman/4154
🌹 عورتوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ
https://t.me/islamwitheman/4157
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
08 مارس 2023, 05:02
1 277
🌺 اصحابِ امام زمانہؑ کے کتنے گروہ 🌺
امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے اصحاب چار گروہ میں تقسیم ہوتے ہیں۔
1️⃣ اوتاد
ایسے لوگ ہیں جو چشم زدن کے لئے بھی اللہ سے غافل نہیں ہوتے اور مال دنیا کی تلاش نہیں کرتے سوائے اس کے جو روزی ان کے نصیب میں ہے اور جو خطا اور غلطیاں دوسرے لوگوں سے ہوتی ہے وہ ان سے بچے رہتے ہیں اور ان میں عصمت کی شرط نہیں ہے کہ جو انبیاء کی شرطوں میں سے ہے، یہ گروہ براہ راست حضرت مہدی علیہ السلام سے رابطہ میں ہے۔
2️⃣ ابدال
ابدال اوتاد سے ایک درجے نیچے ہیں، بعض اوقات ممکن ہے وہ یاد خدا سے غافل ہو جائیں، لیکن وہ فوراً تنبیہ کی وجہ سے غفلت کو خود سے دور کر لیتے ہیں اور وہ کبھی جان بوجھ کر گناہ نہیں کرتے۔
3️⃣ نجباء
نجباء ابدال کے بعد والے درجے میں ہیں اور دو واسطوں (اوتاد اور ابدال) کے ذریعہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے رابطہ میں ہوتے ہیں۔
4️⃣ صلحاء
ایسے متقی اور پرہیزگار لوگ ہیں کہ جن میں عدل و انصاف کی صفت پائی جاتی ہے لیکن بعض اوقات ان سے خطا و غلطی سرزد ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن وہ فوراً استغفار کر لیتے ہیں اور اپنے کیئے پر نادم ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "جو لوگ پرہیزگار ہیں جب انہیں کوئی شیطانی خیال چھو بھی جائے تو وہ چوکنے ہو جاتے ہیں اور یادِ الٰہی میں لگ جاتے ہیں اور ان کی بصیرت تازہ ہو جاتی ہے"۔(اعراف، 201)
🔶️ صلحاء تین واسطوں سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے رابطہ میں ہوتے ہیں۔
☝️ اگر اوتاد میں سے کوئی ایک کم ہو جائے تو ابدال میں سے کوئی ان کی جگہ لے لیتا ہے اور ابدال کی جگہ نجباء میں سے کوئی لے لیتا ہے اور نجباء کی جگہ صلحاء میں سے کوئی ایک لے لیتا ہے، اور جب بھی صلحاء میں سے کوئی کم ہوتا ہے تو جو لوگ اس لائق ہیں کہ صلحاء کی جگہ لے سکیں وہ ان کی جگہ کو پر کرتے ہیں۔
📚 حوالہ جات
مصباح کفعمى،ص 704.
بحار الانوار،ج 53،ص 301.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 امام العصر والزمانؑ عج کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🌹 ولادت باسعادت امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
https://t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
https://t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
https://t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
https://t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
https://t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
https://t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
https://t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
https://t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
https://t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
https://t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
https://t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
https://t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
https://t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3319
🌺 اصحابِ امام زمانہؑ کے کتنے گروہ
https://t.me/islamwitheman/4706
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
08 مارس 2023, 03:57
1 277
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
27 فوریه 2023, 21:37
08 مارس 2023, ~03:58
1 277
🔷 کچھ چیزیں تمام بیماریوں کا علاج 🔷
■ شھد
امام علی علیہ السلام:
َ الْعَسَلُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَ لَا دَاءَ فِيهِ يُقِلُّ الْبَلْغَمَ وَ يَجْلُو الْقَلْب۔(1)
شھد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.
■ دودھ
امام علی علیہ السلام:
َ حَسْوُ اللَّبَنِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاء۔(2)
دودھ پینا سوائے موت کے تمام بیماریوں کا علاج ہے.
■ کلونجی
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم:
فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام۔(3)
کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے سوائے موت کے.
■ اجوائن
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم:
الثُّفَّاءُ دَوَاءٌ لِكُلِّ دَاءٍ وَ لَمْ يُدَاوَ الْوَرَمُ وَ الضَّرَبَانُ بِمِثْلِه۔(4)
اجوائن تمام بیماریوں کا علاج ہے ورم اور سوجن کا اس سے بہتر کوئی علاج نہیں.
■ سنا
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم:
«تَدَاوَوْا بِالسَّنَا، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَرُدُّ الْمَوْتَ لَرَدَّهُ السَّنَا»۔(5)
سنا کے ساتھ علاج کیجئے کیونکہ اگر کوئی چیز موت کو پلٹا سکتی ہوتی تو وہ سنا ہی ہے.
■ ھلیلہ سیاہ
رسول اکرم صلی الله عليه و آلہ وسلم:
وَ قَالَ ص: عَلَيْكُمْ بِالْإِهْلِيلَجِ الْأَسْوَدِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةِ الْجَنَّةِ وَ طَعْمُهُ مِنْهُ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ:۔(6)
ھلیلہ سیاہ سے ضرور استفادہ کرو، یہ جنت کے درختوں اور اس کے ذائقے میں سے ہے. اور اس میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے.
■ جو کی روٹی
ابی الحسن علیہ السلام:
فَضْلُ خُبْزِ الشَّعِيرِ عَلَى الْبُرِّ كَفَضْلِنَا عَلَى النَّاسِ وَ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَ قَدْ دَعَا لِأَكْلِ الشَّعِيرِ وَ بَارَكَ عَلَيْهِ وَ مَا دَخَلَ جَوْفاً إِلَّا وَ أَخْرَجَ كُلَّ دَاءٍ فِيه۔(7)
جو کی روٹی کی فضیلت گندم کی روٹی پر ایسے ہی ہے جیسے ہماری فضیلت لوگوں پر...... یہ پیٹ میں داخل نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ پیٹ سے تمام بیماریوں کو نکال دیتی ہے.
■ کاسنی
امام رضا علیہ السلام:
ُالْهِنْدَبَاءُ شِفَاءٌ مِنْ أَلْفِ دَاءٍ مَا مِنْ دَاءٍ فِي جَوْفِ ابْنِ آدَمَ إِلَّا قَمَعَهُ الْهِنْدَبَاء۔(8)
کاسنی کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے. ابن آدم کے پیٹ میں جو بھی بیماری ہو کاسنی اس کو جڑ سے نکال دیتی ہے.
■ کجھور
امیر المؤمنین علی علیہ السلام:
كُلُوا التَّمْرَ فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنَ الْأَدْوَاءِ۔(9)
کجھور کھاؤ کیونکہ اس میں بیماریوں سے علاج موجود ہے.
■ گنے کی شکر
امام موسی کاظم علیہ السلام:
ُ مَنْ أَخَذَ سُكَّرَتَيْنِ عِنْدَ النَّوْمِ كَانَتْ لَهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام۔(10)
جو بھی شکر کے دو ٹکڑے سوتے وقت کھائے اس کے لئے سوائے موت کے ہر بیماری سے شفاء ہے.
■ بینگن
امام جعفر صادق علیہ السلام:
كُلُوا الْبَاذَنْجَانَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَ لَا دَاءَ لَهُ.(11)
بینگن کھاؤ کیونکہ ہر بیماری کو دور کرتا ہے اور اس کی وجہ سے کوئی بیماری نہیں ہے.
■ چقندر کے پتے
امام رضا علیہ السلام:
يَا أَحْمَدُ كَيْفَ شَهْوَتُكَ لِلْبَقْلِ فَقُلْتُ إِنِّي لَأَشْتَهِي عَامَّتَهُ قَالَ فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ فَعَلَيْكَ بِالسِّلْقِ فَإِنَّهُ يَنْبُتُ عَلَى شَاطِئِ الْفِرْدَوْسِ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنَ الْأَدْوَاء۔(12)
اے احمد! سالاد سے دلچسپی کیسی ہے. میں نے کہا سب کو پسند کرتا ہوں. فرمایا: اگر ایسا ہے تو چقندر (پتے) لازمی استفادہ کریں. جنت کے کنارے پر اگتے ہیں اور اس میں بیماریوں سے شفاء۔ ہے.
■ دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑے
امام جعفر صادق علیہ السلام:
كُلُوا مَا يَسْقُطُ مِنَ الْخِوَانِ فَإِنَّهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ بِإِذْنِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَشْفِيَ بِهِ.(13)
دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھاؤ. کیونکہ ان میں الله کے اذن سے ہر بیماری سے شفاء ہے اس شخص کے لیے جو اس سے شفاء چاہتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 حوالہ جات
1۔ مکارم الأخلاق، ص166۔
2۔ الخصال، ج2، ص636۔
3۔ طب الآئمه، ص51۔
4۔ مکارم الأخلاق، ص191۔
5۔ قرب الإسناد، ص110، ح 379.
6۔ مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج16، ص450۔
7۔ الكافي (ط - الإسلامية)، ج6، ص304.
8۔ الكافي (ط - الإسلامية) ج6، ص362۔
9۔ المحاسن، ج2، ص528۔
10۔ مكارم الأخلاق، ص167۔
11۔ الكافي (ط - الإسلامية)، ج6، ص373۔
12۔ المحاسن، ج2، ص519.
13۔ الكافي (ط - الإسلامية)، ج6، ص299۔
https://t.me/islamwitheman/2189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
25 فوریه 2023, 00:42
1 277
🔷 کھجور کے طبی فوائد 🔷
کھجور کو سپرفوڈ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ہزاروں برس سے یہ صحت بخش میوہ انسانیت کا دوست رہا ہے اور اب سائنسی تحقیق سے اس کے مزید ایسےفوائد سامنے آئے ہیں جن سے ہم ناواقف تھے۔
اپنے اندر غذائی حراروں سے مالامال کھجور پورے دن توانائی فراہم کرتی ہے اور اب بھی دنیا کے کئی معاشروں میں روزانہ کے معمولات میں شامل ہے۔ اس میں مفید شکریات، وٹامن اے ، وٹامن بے اور سکس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیئم، تانبے، سلفر اور میگنیشیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم کھجور کھانے کے چند اہم فوائد یہ ہیں۔
🔹 فطری پیدائشی عمل میں مددگار
جو مائیں دورانِ حمل کھجور کھانے کو معمول بنالیں ان میں فطری طریقے سے زچگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں کئی اقسام کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو اس عمل میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کیمیائی اجزا بچے کی پیدائش کے دوران آکسی ٹائسن کی ضرورت کم کرتی ہے۔
🔹 دماغی ٹانک
کھجور میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں۔ دماغ میں پیدا ہونے والا سوزشی کیمیکل، انٹرلیوکِن نہ صرف دماغ کے لیے مضر ہوتا ہے بلکہ یہ تناؤ کی وجہ بھی بنتا ہے۔ کھجور میں شامل اہم اجزا انٹرلیوکن اور دیگر مضر سائٹوکِن کا قلع قمع کرتے ہیں۔
🔹 ذیابیطس میں مفید
کھجوریں انسانی جسم میں جاکر انسولین کے افراز کو بڑھاتی ہیں اور اس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی دور ہوجاتا ہے۔ باقاعدہ کھجور کھانے سے آپ ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں اور اسے احتیاطی (پریوینٹو) طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
🔹 گردوں کی محافظ
ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھجور گردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ کھجوروں میں موجود کچھ اجزا خون میں کریٹینائن کو کم کرتے ہیں جن کی بڑھی ہوئی مقدار گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
🔹 تولیدی قوت میں اضافہ
کھجور میں جابجا مفید کیمیکل اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جو مادہ منویہ میں اسپرم کی تعداد بڑھاتے ہیں۔ اس میں موجود کئی اہم فلے وینوئڈز اور امائنو ایسڈ مردانہ قوت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
🔹 ہڈیوں کی صحت
جیسا کہ ہم نے اوپر بیان کیا ہے کہ کھجور میں سیلینیئم، مینگنیز، میگنیشیئم اور تانبا وغیرہ بہت پایا جاتا ہے۔ اس سے ہڈیوں کی بڑھوتری اور مضبوطی بڑھتی ہے۔ اگرآپ کی ہڈیاں کمزور ہیں تو کھجور ضرور کھائیں کیونکہ یہ ہڈیوں کا بہترین ٹانک ہے۔
🔹 جلد کے لیے مفید
کھجور میں وٹامن سی اور ڈی سمیت کئی اہم وٹامن پائے جاتے ہیں جو جلد کو بہتر بناتے ہیں اور اس کی تابانی بڑھاتے ہیں۔ وٹامن سی اور ڈی ویسے بھی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن یہاں یہ جلد کی لچک بڑھاتے ہیں۔
🔹 صحتِ معدہ
کھجوروں میں فائبر کی وسیع مقدار پائی جاتی ہے اور یہ قبض دور کرکے نظامِ ہاضمہ کو قوی بناتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/3398
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
25 فوریه 2023, 00:00
1 277
🔷 بات تو پرانی ہے مگر ہے کمال...! 🔷
کہا جاتا ہے کہ اٹلی کی مشہور گلوکارہ جولیا مارکین نے 1955ء میں شہر کے چوراہے پر کھڑی ھو کر اپنے سینے سے بریزر (برا، چولی) نکالا اور لوگوں مخاطب ھو کر بولی:
"کتنے کا لوگے؟"
لوگوں نے 90 ہزار ڈالر تک کی بولی لگا دی۔
جولیا مارکین ہنس کر بولی آپ لوگ کتنے بیوقوف هو جو اپنی جنسی خواہش کے لیے معمولی کپڑے پر اتنے پیسے خرچ کرنے پر تیار ھو مگر کسی ایک غریب کا پیٹ آپ لوگوں سے نہیں بھر سکتا۔ مجھے آپ لوگوں کی انسانیت پہ سخت شرمندگی اور افسوس ہے۔
■ نوٹ
کہا جاتا ہے جولیا مارکین کے اس بیان کے دعوی ساتھ جو تصویر لگائی گئی ہے وہ جولیا مارکین کی نہیں بلکہ امریکی اداکارہ کیٹی ہومس کی ہے۔ ۔ آرٹیکل میں دی گئی جانکاری کے مطابق کیٹی ہومس نے یہ پوز ایک انقلابی خاتون کی یاد میں دیا تھا۔ جس نے 1969ء میں امریکہ میں خاتون کی تحریک آزادی کے دوران اسی طرح اپنی چولی (برا) نکال کر مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ کیٹی ہومس نے اس تصویر کے ذریعے 1969ء میں عورتوں کے حقوق کے لئے لڑنے والی ایک انقلابی خاتون کو خراجِ تحسین پیش کی اور تاریخ کے ایک یادگار لمحے کو اجاگر کیا۔
بہرحال تصویر کسی کی بھی ہو یا بیان کسی کا بھی ہو ایک حقیقت ہے۔ کاش لوگ سمجھیں تو۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman/4701
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 فوریه 2023, 23:42
1 277
🔷 مونگ کی دال کے فائدے 🔷
مونگ کی دال کولیسٹرول اورہائی بلڈ پریشر کا غذائی علاج۔۔۔
آپ کے اور ہمارے گھر میں ایک بہت جادوئی دال موجود ہے جو نہ صرف کولیسٹرول گھٹاتی ہے بلکہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے۔ اسے ہم مونگ کی دال کہتے ہیں۔
اگرچہ گزشتہ چند برسوں میں مونگ کی دال پر بہت تحقیق کی گئی ہے۔ مونگ کی دال بدن میں اینجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم ( اے سی ای) کو روکتی ہے۔ یہ خامرہ دل کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے کیونکہ یہ شریانوں کو سخت اور تنگ کرتا ہے۔
جرنل ہیومن اینڈ ایکسپیریمنٹل ٹاکسی کولوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دالیں اور لوبیا ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتی ہیں۔ مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور یوں پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونگ کی دال ایک ماہ تک استعمال کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر کو مؤثر انداز میں قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس دال میں فینولز اور پیپٹائڈز کی وافر مقدار ہوتی ہے جو پورے جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔
مونگ کی دال کا تیسرا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں میگنیشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ میگنیشیئم جسم پر کئی اہم اثرات کی وجہ بنتا ہے۔ بدن میں اس کی مناسب مقدار دل کے دورے اور فالج سے بچاتی ہے۔ اس سے قبل میگنیشیئم کا ایک مطالعہ کیا گیا۔ اس میں 40 سے 79 برس کے 58 ہزار افراد پر میگنیشیئم کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سروے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ میگنیشیئم کی درست مقدار فالج اور دل کے دورے کا خطرہ 51 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 فوریه 2023, 15:03
1 277
یہ تمام علامات ہر مریض میں نہیں ہوتیں کسی میں کوئی علامات اور کسی میں کوئی علامت ملتی ہے لیکن اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ بیماری بڑھ کر معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کا علاج کروانا بہت ضروری ہے کیونکہ علاج اس کے بڑھنے والی علامات کو روک دیتا ہے جس سے بیماری بڑھ کر معذوری کا سبب نہیں بنتی۔
ملٹیپل اسکلر وسس کن لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ کم عمر کے لوگوں میں معذوری کی ایک وجہ ہے یہ اکثر جوان لوگوں پر حملہ کرتی ہے اور لوگوں کی زندگی کے روزمرہ کے معاملات میں مشکلات پیدا کردیتی ہے۔ اس کی تشخیص عام طور پر 20 سال سے 40 سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ یہ مردوں کی بنسبت عورتوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
دنیا میں ہر 3000 افراد میں سے کوئی ایک اس بیماری کا شکار ہوتا ہے۔ اس کی علامات جسم اور دماغ کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہیں، اس سے متاثر 90 فیصد مریض تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا افراد 15 سال کے اندر اندر 50 فیصد چلنے پھرنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔
20 فیصد افراد کو آنکھوں سے کم دکھائی دیتا ہے یا پھر بینائی ختم ہو جاتی ہے۔ اور 80 فیصد مثانے کی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں، عام لوگوں کی بنسبت ملٹیپل اسکلروسس کے مریض دو گنا ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ اور عام لوگوں کے مقابلے میں اس بیماری کے مریض بے خوابی (یعنی نیند کا نہ آنا) کا شکار ہو جاتے ہیں۔
■ علامات
جسم کے کسی حصے کا سن ہوجانا، پٹھوں کی کمزوری، جسم میں درد، چلنے پھرنے میں مشکلات، سوچنے یا توجہ دینے میں مشکلات، جنسی ناکارکردگی اور مسلسل تھکاوٹ پائی جاتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ اس میں کوئی سی بھی علامات مسلسل رہیں تو ڈاکٹر کو ضرور دکھا کر علاج کروائیں تاکہ معذوری سے بچا جا سکے۔
■ اقسام
آر آر ایم ایس (وقفے وقفے سے بار بار ہونے والی قسم ہے یہ سب سے زیادہ عام قسم ہے اور 85 فیصد مریض اس کا شکار ہوتے ہیں، اس میں علامات بار بار آتی اور جاتی رہتی ہیں۔) اس میں علامات وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اور بعض دفعہ مریض مکمل صحت یاب بھی ہو جاتا ہے۔
🔹2۔ Secondary Progressive SPMS اس میں مریض پر پہلے حملہ وقفے وقفے سے ہوتا ہے، زیادہ تر مریض جن میں ابتدائی علامات RRMS کی طرح پائی جاتی ہیں لیکن آخر میں یہ بہت زیادہ بڑھ کر معذوری پیدا کردیتی ہیں۔
🔹3۔ Primary Progressive MS PPMS یہ وہ قسم ہے جس میں شروع سے ہی علامات میں اضافہ ہوتا ہے یہ اعصابی نظام میں بڑھتی ہوئی خرابی سے ہوتی ہے۔ (جسمانی یا ذہنی) معذوری ہو جاتی ہے۔
■ ہومیوپیتھک علاج:
1۔ فاسفورس Phosphorous
دماغی قوت کو بحال کرنے کے لیے عمدہ دوا ہے اگر مریض کو سٹروک ہوں یا سر میں خون جمع ہو گیا ہو، نازک اندام، نازک مزاج اور نہایت حساس مریض دماغ تھکا تھکا سا اور یادداشت کمزور، بادل کی گرج چمک سے ڈرنا۔
2۔ زنکم میٹ Zincum Metallicum
حافظہ خاصا کمزور اور مریض یا بچہ وہی دہرائے جو اس سے کہا جائے۔ شور و غل ناقابل برداشت، اعضا میں کپکپاہٹ ہو اس کی اہم ترین نشانی یہ ہے کہ مریض کے پاؤں بے چین ہوتے ہیں ہر وقت ہلتے رہتے ہیں۔
3۔ بفو۔Bufo
پیدائشی طور پر کمزور دماغ بچے جن کو مرگی کے دورے بھی پڑیں۔
4۔ فاسفورک ایسڈ Phosphoric Acid
جنسی تجاوزات کی وجہ سے بھی بعض اوقات دماغی اور جسمانی کمزوری ناکام محبت یا بے پناہ غم یا بہت بڑا دھوکہ کھانے کی وجہ سے سوچیں منتشر۔
5۔ میڈورنیم Medoorhinum
حافظہ کمزور ہو جاتا ہے، بچوں کو اپنے اسکول کے کام پر توجہ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ املا اکثر غلط ہو جاتی ہے لکھتے وقت فقرے میں اہم لفظ لکھنا بھول جاتا ہے۔ نام، شکلیں اور اعداد و شمار یاد نہیں رہتے۔
6۔ لیک کینیم Laccaninum
غائب دماغ اور بھلکڑ۔ چیزیں رکھ کر بھول جائے، چیزیں خرید کر اور پیسے دے کر خالی ہاتھ گھر آجائے، گفتگو اور تحریر میں الفاظ چھوڑ دے۔
7۔ کالی فاس Kali Phos
اعصاب اور دماغ کے لیے بہترین دوا ہے اس کے مریض نہایت نروس، تھکے تھکے اور افسردہ رہتے ہیں، لوگوں سے کتراتے ہوں، دماغ جیسے بجھا بجھا سا ہو کوئی چیز یاد نہ رہے، گھر سے کسی کام سے جائیں اور راستے میں بھول جائیں کہ کہاں اور کیوں جا رہے ہیں؟ نیند کی کمی، راستہ بھول جانا، رات بھر جاگنا۔
8۔ کارسی توسن Carcinoma
دماغی مسائل کی بہترین دوا ہے اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا ہے۔
9۔ کالی برومیٹم Kali Bromatum
جنسی بے اعتدالی کے باعث سوچ ڈسٹرب ہو جائے، دماغ ٹھیک کام نہ کرے، حرکات و سکنات کے توازن میں فرق آجائے، یعنی چال چلن کی خرابی کی وجہ سے چلنے میں لڑکھڑاہٹ محسوس کرے۔
10۔ اناکارڈیم Anacardium
فیصلہ نہ کر پانا، ہر کام کے لیے دو فیصلے سوچنا کہ یہ کیا جائے یا یہ کیا جائے؟
اس کے علاوہ اور بھی بہت سی دوائیں اعصابی امراض کی ہیں۔
📚 یہ معلومات ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4698
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 فوریه 2023, 15:01
1 277
🔷 اعصابی کمزوری اور علاج 🔷
✍ ہومیو ڈاکٹر عطیہ وقار
اعصابی کمزوری کا مطلب ہے؟ دماغ اور اعصاب کا کمزور ہونا، جس کی وجہ سے جسم اور اس کے اعضا پر ان کا کنٹرول کمزور پڑ جاتا ہے اور طرح طرح کی تکالیف ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
پاکستان کی 95 فیصد آبادی اعصابی کمزوری کا شکار ہے اور ان کی اکثریت روبہ صحت بھی تب ہوتی ہے جب آرام کا وقت اعتدال پر لاتی ہے۔ مثلاً کسی کی قوت حافظہ کمزور ہوتی ہے، لوگ اسے دماغی کمزوری سمجھ کر نت نئی تراکیب اپنانے لگتے ہیں حالانکہ یہ اعصابی کمزوری کا حصہ ہوتا ہے نہ کہ قوت حافظہ کی کمزوری۔ آج کل جو حالات ہیں انھوں نے بھی انسان کے اعصابی نظام کو بہت متاثر کیا ہے۔
اعصابی کمزوری (Nervous Weakness) ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا درست طریقے سے کام نہیں کرتے۔
■ عام وجوہات
کثرت جماع، دماغی کام کا بہت زیادہ کرنا جیسے وکالت، اس کے علاوہ اسکولوں کے طلبا کو بھی دماغی کام کرنا پڑتا ہے، غم کے اثرات، لمبی بیماری، حد سے زیادہ جسمانی محنت کرنا اور آرام کم کرنا۔
■ علامات
جسم کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بیماری کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہلکی پھلکی ورزش سے بھی چلی جاتی ہے اس لیے انسان کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہلکی پھلکی ورزش کو معمول کا حصہ بنا لینا چاہیے۔
اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ معاشی تفکرات، بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کرکے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کام بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔ اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن کے دیگر نظاموں سے ملا کر رکھتے ہیں۔ جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کارکردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔
■ اعصابی کمزوری کے اثرات
اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزور ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر اعضا دماغ کے حکم کے تابع ہوتے ہیں، وہ اپنے تمام کام دماغ کے حکم دینے سے کرتے ہیں۔ اور بالواسطہ یا بلاواسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہوتے ہیں۔ یوں جب اعصابی نظام کی کارکردگی میں خلل پیدا ہوتا ہے تو پورا انسانی جسم متاثر ہونے لگتا ہے۔ جسمانی کمزوری پیدا ہو کر سستی و کاہلی پیدا کرتی ہے اور انسان سست اور کاہل ہو جاتا ہے۔ چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔ پورے جسم میں درد اور کاندھوں، کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔
بھوک کم ہو جانے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا اس کی وجہ سے انسان کمزور ہو کر وقت سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے۔ طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا، بعض اوقات مریض مایوسی اور ناامیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خودکشی کرنے کے بارے میں سوچتا ہے اور بعض اوقات تو ایسا کر بھی لیتا ہے۔
■ گھبراہٹ (Anxiety)
گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر عوامل جیسے ضعف دماغ، خون کی کمی، ذیابیطس، لو بلڈ پریشر یا ہائی بلڈ پریشر، فکر، غم کسی اچانک صدمے سے بھی اعصابی کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ نشہ آور اشیا کا استعمال بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور پھر ڈاکٹر کو ایک ایک بات تفصیل سے بتائیں اور اپنی غذا کو متوازن رکھیں، اپنی غذا میں پھل، دودھ، خشک میوہ جات شامل کریں۔
🔹 اعصابی کمزوری کی ایک بیماری ملٹیپل اسکلرویسس ہے۔ یہ مرکزی اعصابی نظام کی بیماری ہے جس میں دماغ Spinal Cord اور Optic Nerve شامل ہیں۔ اس بیماری کا زیادہ یا کم ہونا یا علامات ہر مریض کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔
یہ ایک مہلک اور معذور کردینے والی بیماری ہے جس میں مرکزی مدافعتی نظام اعصابی خلیات کی حفاظتی تہہ (Mxelin Sheath) پر حملہ کرتا ہے۔ یہ حفاظتی تہہ ہمارے دماغ کی Spinal Cord اور Optic Nerve پر ہوتی ہے جو سوزش اور نقصان کا باعث بنتا ہے۔
یہ نقصان مریض کے معیار زندگی کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے اور ان میں مختلف قسم کی علامات واضح ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر دھندلا نظر آنا یا عارضی طور پر بصارت کا متاثر ہونا، جسم کے کسی حصے کا سن ہو جانا یا چھونے پر جھنجھناہٹ محسوس ہونا، پٹھوں کی کمزوری، درد یا لڑکھڑاہٹ کا شکار ہونا، چلنے پھرنے میں مشکلات، سوچنے سمجھنے اور توجہ دینے میں مشکلات، پیشاب روکنے کی کوشش میں مشکلات، جنسی ناکارکردگی اور مسلسل تھکاوٹ۔
24 فوریه 2023, 15:00
1 277
🕌 نماز قصر 🕌
نماز قصر یا نماز مسافر پوری اور کامل نماز کے مقابلے میں استعمال ہوتی ہے. مسافر بعض شرائط کی وجہ سے چار رکعت نماز کو دو رکعت پڑھتا ہے. مسافر کا نماز قصر پڑھنا شیعہ مذہب میں واجب اور دوسرے مذاہب میں جائز ہے.
■ قرآن و سنت میں قصر نماز
اس حکم کی سند سورہ نساء کی آیت ١٠١ ہے:
وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَن يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا۔
ترجمہ:
اور جب تم سفر کے لئے نکلو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ نماز میں سے کچھ کم کر دو، اگر تمہیں یہ ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے، بیشک کافر تمہارے صریح دشمن ہیں.
اہلسنت اور شیعہ کے منابع میں آیا ہے کہ پیغمبر(ص) سفر میں چار رکعتی نماز کو دو رکعت پڑھتے تھے.[1] اور حدیثی اور فقہی منابع میں نماز قصر کے بارے میں الگ باب میں بحث ہوئی ہے.
■ فقہی اسلامی مذاہب کی نگاہ میں
اسلامی مذاہب میں، شیعہ اور حنفیہ سفر میں نماز قصر پڑھنے کو واجب کہتے ہیں لیکن مالکی اس کو سنت (مستحب) مؤکد اور شافعی اور حنبلی اسے جائز سمجھتے ہیں یعنی مسافر کو اختیار ہے کہ پوری نماز پڑھے یا قصر.[2]
جو سفر میں نماز قصر کے قائل نہیں ہیں انہوں نے فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اس عبارت پر استناد کیا ہے لیکن جو نماز قصر کے وجوب کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ نماز قصر کے بارے میں جو وہم موجود ہے کہ یہ نامکمل نماز ہے اور اس کا پڑھنا منع ہے، یہ آیت اس وہم کو دور کرتی ہے.[3] قرآن کی دوسری آیات میں یہ تعبیر وجوب کے معنی میں استعمال ہوئی ہیں.[4]
بعض نے آیت کے ظاہر پر تکیہ کیا ہے اور قصر کے حکم کو صرف کسی خطرناک اور ناامن سفر کے لئے کہا ہے لیکن سنت نبوی، نے دونوں حالت میں ڈر یا بغیر ڈر کے سفر کے لئے اس آیت کی تفسیر کی ہے اور پیغمبر اکرم(ص) دونوں حالت میں نماز قصر پڑھتے تھے. اس لئے آیت میں موجود قید بعض موارد کی طرف اشارہ ہے.[5]
■ مسافر فقہ اسلامی میں
اسلامی فقہ میں مسافر اسے کہتے ہیں کہ جس کا سفر، مسافت شرعی کی حد کو پہنچ جائے یعنی جو مسافت طے ہو گئی ہے (اگر فقط جانے کا مسیر ہو یا جانے اور واپس آنے کا اکٹھا ہو) کم از کم آٹھ شرعی فرسخ ہو.
سفر کی ابتداء میں ہی آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ارادہ ہو اور اس مسافت تک پہنچنے سے پہلے اپنی نیت کو تبدیل نہ کرے.
آٹھ فرسخ ختم ہونے سے پہلے اپنے وطن سے نہ گزرے، اور نہ ہی دس دن یا اس سے زیادہ کسی جگہ پر رکے.
کسی حرام کام کے لئے سفر نہ ہو.
صحرا نشین نہ ہو جو ایک شہر سے دوسرے شہر آتے جاتے ہیں.
اس کا حرفہ سفر نہ ہو.
حد ترخص تک پہنچ جائے.[6]
■ نماز قصر کے احکام
مسافر چار رکعت نماز کو دو رکعت پڑھے. اسی لئے مسافر کی نماز مغرب یا نماز صبح قصر نہیں ہے.
اگر مسافر وطن میں پہنچنے سے پہلے اپنی نماز قصر پڑھے، تو جب وطن پہنچ جائے تو ضروری نہیں کہ اپنی نماز دوبارہ پڑھے لیکن اگر ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو اس صورت میں نماز پوری پڑھے.
اگر نماز قصر کی قضا بجا لانا چاہے تو اسی قصر کی صورت میں بجا لائے گا.
■ سفر میں نماز قصر پڑھنے کی وجہ
اسلامی احکام مصالح اور مفاسد کے تابع ہیں کہ جو بعض جگہ بیان ہوئے ہیں اور بعض جگہ ان کی طرف اشارہ نہیں ہوا. اسلامی روایات میں، سفر میں نماز قصر (اور اسی طرح روزہ افطار کرنا) خداوند کی طرف سے مسافر کے لئے ایک تحفہ ہے جو انسان کے لئے سفر کی تھکاوٹ اور مشغولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے عطا کیا گیا ہے۔[7] امام صادق(ع) نے حضرت پیغمبر(ص) سے روایت نقل فرمائی ہے:
خداوند نے مجھے اور میری امت کو ایسا ہدیہ عطا فرمایا ہے کہ جو دوسری امتوں کو نہیں دیا... سفر میں روزہ افطار کرنا اور نماز قصر پڑھنا، اور جو کوئی ایسا نہیں کرے گا، تو گویا اس نے خداوند کے عطا کردہ ہدیے کو رد کیا ہے.[8]
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 حوالہ جات
صحیح البخاری، ج۲، ص۳۵، کتاب الصلاه، باب التقصیر، دارالفکر؛ اسد حیدر، الإمام الصادق و المذاهب الأربعة، ج۳، ص۳۴۵۔
سبحانی، القصر فی السفر، ص۵-۶۔
سبحانی، القصر فی السفر، ص۱۳ به نقل از الکشاف، ج۱، ص۲۹۴ چاپ دارالمعرفه
سوره بقره، آیه ۱۵۸۔
سبحانی، القصر فی السفر، ص۱۲۔
یزدی، العروه الوثقی، ج۳، ص۴۱۴-۴۷۰۔
حر عاملی، وسائل الشیعه، ج۸، ص۵۲۰، حدیث ۱۱۳۳۷۔
حر عاملی، وسائل الشیعه، ج۸، ص۵۲۰، حدیث ۱۱۳۳۶۔
https://t.me/islamwitheman/1009
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 فوریه 2023, 04:22
1 277
❌ شہری ہوشیار! انتباہ ❌
پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر الرٹ جاری
اسلام آباد: ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کرتے ہوئے 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق گمبیا میں پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر سیفٹی الرٹ جاری ہونے کے معاملے پر ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ انتباہی مراسلہ شہریوں، ڈاکٹرز، فارمیسی، اسپتالوں کوجاری کیا گیا ہے، ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ سے زائد تھی۔
ڈریپ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈیوس فارما نے کف سیرپ گیمبیا کو درآمد کئے تھے، گیمبیا میڈیکل کنٹرول ایجنسی کی معلومات پر تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے ڈیوس فارما کو 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے، ڈیوس فارما کو مشتبہ ادویات کے34بیچ اٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملٹی وٹامن سیرپ کے10بیچ، زنک سیرپ 17بیچ ، اینٹی الرجک سیرپ کا1، امراض معدہ سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ ڈیوس فارما کو نزلہ زکام سیرپ کا ایک بیچ ، کھانسی سیرپ کابیچ ، اعصابی امراض کےسیرپ کا بیچ واپس اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارمیسی، کیمسٹ مشتبہ ادویات کی ترسیل اور فروخت نہ کریں اور کیمسٹ سیرپ کےمشتبہ بیچ کی فروخت روکنےکیلئےاسٹاک چیک کریں۔
الرٹ کے مطابق فارمیسی اور کیمسٹ مشتبہ سیرپ کےبیچ کمپنی کوواپس بھجوائیں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ شہری مشتبہ ادویات کے 34 بیچزکے استعمال سے گریزکریں۔
📚 جہانگیر خان 22 فروری 2023ء
ویب ڈیسک اے آر وائے نیوز اردو
🔷🔷🔷🔷🔷
22 فوریه 2023, 22:08
15 مارس 2023, ~23:43
1 277
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
21 فوریه 2023, 10:13
1 277
احمد یتیم نے طشت امیر کے سامنے رکھا اور کپڑا ہٹایا تو اسکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اب وہ بھی گم صم تھا کبھی طشت میں رکھے انسانی سر کو دیکھتا تو کبھی امیر کو۔ جب اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو بے اختیار پکار اٹھا یہ کیا ہے۔ امیر خود اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہا تھا بالآخر اس نے امیر کے پاس سے طشت لیکر جانے سے واپس آنے تک کی ساری کارگزاری سنائی اور اس کے علاوہ کسی بات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
امیر نے احمد یتیم کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا تم اس کے متعلق ایسی کوئی بات جانتے ہو جس کی وجہ سے یہ اس انجام تک پہنچا ہے۔
احمد یتیم نے کہا اے امیر اس نے ایک خیانت کا ارتکاب کیا تھا جس کا آج اسے خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ میں نے آپ کو اطلاع نہ دیکر اس کے جرم کی پردہ پوشی کی تھی پھر اس نے اول سے آخر تک ساری کہانی امیر کو سنا ڈالی۔
امیر نے لونڈی کو طلب کیا اور اس سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور احمد یتیم کی پاکدامنی کی تصدیق کی۔
امیر نے لونڈی کو احمد یتیم کے سپرد کرتے ہوئے اس کے قتل کا حکم دیا۔ چنانچہ لونڈی کو قتل کردیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد امیر ابوالجیش کی نگاہ میں احمد یتیم کی قدر و منزلت مزید بڑھ گئی اور اس نے تمام امور کی زمام تصرف اس کے حوالے کر دی۔
غور کریں دیانتدار کو اس کی دیانت کاصلہ اور خیانت والے کو اس کی خیانت کا بدلہ کس طرح ملا ۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 المستطرف ص 215۔
https://t.me/islamwitheman/4693
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 فوریه 2023, 09:56
1 277
🔷 مکافاتِ عـــمل 🔷
احمد بن طولون کو اپنے حوض کے پاس ایک بچہ پڑا ہوا ملا۔ اس نے بچے کو اٹھا لیا اسکی پرورش اور دیکھ بھال بڑی توجہ اور جانفشانی سے کی اس کا نام احمد رکھا اور وہ، احمد یتیم، کے نام سے مشہور ہوا۔ اللہ نے اس کو ذہانت و فطانت اور ظاہری و باطنی خوبیوں سے خوب نوازا تھا۔
احمد بن طولون کا جب آخری وقت آگیا تو اس نے احمد یتیم کو اپنے بیٹے ابوالجیش کے سپرد کردیا۔ جب احمد بن طولون دنیا سے رخصت ہوا تو ابوالجیش نے احمد کو بلا کر کہا میں تمہیں اپنے یہاں ایک منصب پر فائز کرنا چاہتا ہوں لیکن میری یہ عادت ہے کہ میں کسی شخص کو کوئی ذمہ داری سپرد کرنے سے پہلے اس سے یہ عہد وپیمان لیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ کسی قسم کی خیانت کا ارتکاب نہیں کرے گا۔
احمد یتیم نے عہد کرلیا تو ابوالجیش نے اسے اپنے مال و اسباب کا نگران اور تمام حشم و خدام کا امیر مقرر کر دیا۔
ابوالجیش احمد یتیم کا بڑا خیال رکھتا تھا۔ احمد یتیم نے بھی اپنی ایمانداری صاف گوئی خدمت اور دیگر اعلیٰ صلاحیتوں کے ذریعہ اس کے دل میں گھر کرلیا تھا یہاں تک کہ وہ اپنے گھریلو امور کے سلسلے میں بھی اس پر اعتماد کرتا تھا۔
ایک دن اس نے احمد یتیم سے کہا میری فلاں باندی کے کمرے میں جاؤ جس جگہ میں بیٹھتا ہوں وہاں ایک موتی رکھا ہوگا اسے لے آؤ۔
احمد یتیم جب اس کمرے میں داخل ہوا تو اس نے امیر ابوالجیش کی چہیتی اور خاص لونڈی کو ایک خادم کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پایا۔ خادم نے جب احمد یتیم کو دیکھا تو نکل بھاگا۔ لونڈی احمد یتیم کے پاس آکر اسے بھی پیش کش کرنے لگی۔ احمد یتیم نے کہا اللہ کی پناہ میں اپنے محسن کے ساتھ خیانت نہیں کرسکتا۔ میں نے اس کے ساتھ عہد کر رکھا ہے، یہ کہہ کر اس نے موتی اٹھایا اور امیر کی خدمت میں جاکر پیش کیا۔
احمد یتیم کے لونڈی کے یہاں سے اس طرح چلے آنے کے بعد وہ شدید ڈر اور خوف میں مبتلا ہوگئی کہ کہیں وہ امیر کو خبر نہ کر دے مگر جب کچھ دن اطمینان سے گزر گئے اور امیر کے مزاج میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نظر نہ آئی تو لونڈی کے خوف میں کچھ کمی واقع ہوئی لیکن پھر ایسا اتفاق ہوا کہ امیر نے ایک نئی لونڈی خرید لی اور اس کو سب سے زیادہ چاہنے لگا۔ طرح طرح کے انعام و اکرام سے نوازنے لگا۔
پہلی لونڈی نے جب یہ صورتحال دیکھی تو وہ دل ہی دل میں کڑھنے لگی اس نے یہ یقین کر لیا کہ ضرور احمد یتیم نے اس کی خیانت کا ذکر امیر سے کیا ہے لہذا اس نے احمد یتیم سے بدلہ لینے کی ٹھانی چنانچہ ایک دن روتی ہوئی امیر ابوالجیش کے پاش آئی اور دھاڑیں مار مار کر کہنے لگی احمد یتیم نے میری عزت سے کھیلنے کی کوشش کی ہے، امیر نے جب یہ سنا تو غیظ و غضب سے کاپننے لگا اور فوراً اس کو قتل کرنے کا ارادہ کر لیا لیکن پھر کچھ سوچ کر اپنے ارادے کو مؤخر کیا۔ اپنے ایک قابل اعتماد خادم کو بلا کر کہا میں ایک شخص کو سونے کا طشت دیکر تمہارے پاس بھیجوں گا وہ جب تم سے آ کر کہے کہ اس طشت کو مُشک سے بھر دو تو تم اس کو قتل کر کے اس کا سر طشت میں ڈھانپ کر میرے پاس لے آنا۔ چنانچہ امیر نے اپنے خواص اور مقربین کی ایک محفل جمائی مشروبات کا دور چلنے لگا۔ احمد یتیم بھی اسکے سامنے بیٹھا ہوا تھا وہ بڑا پرسکون اور ہشاش بشاش تھا اس کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی دکھائی نہ دیتی تھی۔ اتنے میں امیر نے ایک طشت احمد یتیم کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا احمد یتیم! یہ طشت فلاں خادم کے پاس لے جاؤ اور اس سے کہو کہ امیر نے اس میں مشک بھرنے کا حکم دیا ہے۔
احمد طشت لے کر چل پڑا راستے میں جب وہ باقی مصاحبین و خدام کے پاس سے گزرنے لگا تو انہوں نے اس کو روک لیا اور مجلس کے بارے میں پوچھنے لگے احمد یتیم نے جان چھڑانے کی کوشش کی اور کہا مجھے امیر نے کسی کام سے بھیجا ہے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور کہا کسی دوسرے کو بھیج دو جب وہ لے آئے تو پھر تم امیر کی خدمت میں لے جانا۔ چنانچہ اس نے ادھر ادھر دیکھا تو اس کی نظر اس خادم پر پڑی جس کو اس نے باندی کے ساتھ دیکھا تھا۔ احمد یتیم نے اسے طشت تھماتے ہوئے کہا فلاں خادم کے پاس جا کر اس سے کہو کہ امیر نے حکم دیا ہے اس کو مُشک سے بھر دو۔ خادم نے جاکر اسی طرح کہا۔ امیر کے حکم کے مطابق خادم خاص نے اس کا سر کاٹا اور طشت میں ڈھانپ کر چل پڑا۔ راستے میں احمد یتیم نے اس سے طشت لے لیا اور اس سے بےپرواہ ہوکر کہ اس میں کیا ہے امیر کی خدمت میں جا پہنچا امیر نے جب اسے طشت لئے زندہ سلامت اندر آتے دیکھا تو حیرت سے کبھی احمد یتیم کو دیکھتا تو کبھی طشت کو۔
20 فوریه 2023, 09:55
