ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 283
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
-17 روز
-830 روز
آرشیو پست ها
1 283
🔷 ویلینٹائن ڈے اور مسلمان 🔷
14 فروری سے پہلے اس پوسٹ کو شئر کریں تاکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والا ہر مسلمان آپ کے ذریعے اس گناہ سے بچ جائے.......
ویلینٹائن کیا ہے...؟؟؟
ایک یہودی ملعون جس کا نام "ویلینٹائن" تھا نے شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے بیچ زنا کو جائز قرار دیا تھا.
اسی بات پر انگلینڈ کی گورنمنٹ نے اسے 14 فروری کو پھانسی کی سزا دی تھی.
اس دن کو انگلینڈ کی نئی نسل نے اسکی یاد میں منانا شروع کر دیا.
افسوس صد افسوس کہ اب مسلمانوں نے بھی اس بے حیا اور بے شرم نسل کی طرح اس دن کو منانا شروع کر دیا ہے.
🌹یاد رکھیں:
رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ،
"جو شخص جس قوم کی مشابہت کرے گا وہ انہی میں سے ہو گا" (ابو داؤد)
برائے مہربانی اس میسج کو اپنے تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں تک پہنچائیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 ویلنٹائن ڈے اور مسلمان
https://t.me/islamwitheman/165
🔷 ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
https://t.me/islamwitheman/4052
🔷 ویلنٹائن ڈے کی تباہ کاریاں
https://t.me/islamwitheman/4053
🔷 ویلنٹائن ڈے شغل یا فساد
https://t.me/islamwitheman/4054
🔷 یوم حیا بمقابلہ ویلنٹائن ڈے
https://t.me/islamwitheman/4055
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 انسانیت 🔷
قانون کی کلاس میں استاد نے ایک طالب کو کھڑا کر کے اُس کا نام پوچھا اور بغیر کسی وجہ کے اُسے کلاس سے نکل جانے کا کہہ دیا۔ طالبعلم نے وجہ جاننے اور اپنے دفاع میں کئی دلیلیں دینے کی کوشش کی مگر اُستاد نے ایک بھی نہ سنی اور اپنے فیصلے پر مُصِّر رہا۔ طالبعلم شکستہ دلی سے اورغمزدہ باہر تو نکل گیا مگر وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو ظلم جیسا سمجھ رہا تھا۔ حیرت باقی طلباء پر تھی جو سر جُھکائے اور خاموش بیٹھے تھے۔
لیکچر دینے کا آغاز کرتے ہوئے استاد نے طلباء سے پوچھا: قانون کیوں وضع کیئے جاتے ہیں؟ ایک طالب علم نے کھڑے ہوکر کہا: لوگوں کے رویوں پر قابو رکھنے کیلئے۔
دوسرے طالب علم نے کہا: معاشرے پر لاگو کرنے کیلئے۔
تیسرے نے کہا؛ تاکہ کوئی طاقتور کمزور پر زیادتی نہ کر سکے۔
استاد نے کئی ایک جوابات سننے کے بعد کہا: یہ سب جواباتُ ٹھیک تو ہیں مگر کافی نہیں ہیں۔
ایک طالب علم نے کھڑے ہو کر کہا: تاکہ عدل و انصاف قائم کیا جا سکے۔
استاد نے کہا: جی، بالکل یہی جواب ہے جو میں سننا چاہتا تھا۔ تاکہ عدل کو غالب کیا جا سکے۔
استاد نے پھر پوچھا: لیکن عدل اور انصاف کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
ایک طالب علم نے جواب دیا: تاکہ لوگوں کے حقوق کی حفاظت کی جا سکے اور کوئی کسی پر ظلم نہ کر سکے۔
اس بار استاد نے ایک توقف کے بعد کہا: اچھا، مجھ سے ڈرے بغیر اور بلا جھجھک میری ایک بات کا جواب دو، کیا میں نے تمہارے ساتھی طالبعلم کو کلاس روم سے نکال کر کوئی ظلم یا زیادتی کی ہے؟
سارے طلباء نے بیک زبان جواب دیا؛ جی ہاں سر، آپ نے زیادتی کی ہے۔
اس بار استاد نے غصے سے اونچا بولتے ہوئے کہا: ٹھیک ہے کہ ظلم ہوا ہے۔ پھر تم سب خاموش کیوں بیٹھے رہے؟ کیا فائدہ ایسے قوانین کا جن کے نفاذ کیلئے کسی کے اندر ھمت اور جراءت ہی نہ ہو؟
جب تمہارے ساتھی طالبعلم کے ساتھ زیادتی ہو رہی تھی اور تم اس پر خاموش بیٹھے تھے، اس کا بس ایک ہی مطلب تھا کہ تم اپنی انسانیت کھوئے بیٹھے تھے۔ اور یاد رکھو جب انسانیت گرتی ہے تو اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہوا کرتا۔
اس کے ساتھ ہی استاد نے کمرے سے باہر کھڑے ہوئے طالب علم کو واپس اندر بلایا، سب کے سامنے اس سے اپنی زیادتی کی معافی مانگی، اور باقی طلباء کی طرف اپنا رخ کرتے ہوئے کہا: یہی تمہارا آج کا سبق ہے۔ اور جاؤ، جا کر معاشرے میں ایسی نا انصافیاں تلاش کرو اور ان کی اصلاح کیلئے قانون نافذ کرانے کے طریقے سوچو۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5872
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 ستر اور حیا کی حقیقت 🔷
آج کے زمانے میں لوگ خود اپنی نجی زندگی کی چادر اتار چکے ہیں۔ ہر لمحہ، ہر احساس، اور ہر تعلق سوشل میڈیا پر دنیا کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے، پھر یہی لوگ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان پر پردہ رکھے اور انہیں مصیبتوں سے بچائے!
کیا ہم نے غور کیا کہ جو کچھ ہم خود ہی ظاہر کر رہے ہیں، وہی کل کو ہمارے لیے شرمندگی کا سبب بن سکتا ہے؟
کیا ہم نے سوچا کہ عزت اور حیا کو اگر خود ہی ارزاں کر دیا جائے، تو پھر اس کی قدر کون کرے گا؟
چند سالوں بعد، شاید وہ لوگ جو آج حیا اور عزت کو سنبھال کر رکھتے ہیں، اجنبی سمجھے جائیں گے۔ وہ جو اپنی روایات اور اخلاقیات پر قائم ہیں، ان پر طعنہ زنی کی جائے گی کہ "تم اتنے دقیانوسی کیوں ہو؟
لیکن حقیقت یہ ہے:
ستر اور حیا کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے برہنہ ذہن رکھنے والے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں۔
آج عزت دار انسان کو "پرانے خیالات کا" اور بےحیائی کو "ترقی" کہا جا رہا ہے۔
لیکن وقت ثابت کرے گا کہ جو لوگ اپنی حدود اور روایات کا احترام کرتے ہیں، وہی سب سے زیادہ محفوظ اور عزت دار رہیں گے۔
🔘 سبق:
ہر چیز دنیا کو دکھانے کے لیے نہیں ہوتی، کچھ باتیں صرف اپنے لیے رکھنی چاہئیں۔
سوشل میڈیا پر بےتحاشا اپنی زندگی ظاہر کرنے سے پہلے سوچیں کہ کیا یہی چیز کل آپ کے خلاف استعمال نہیں ہوگی؟
حیا اور عزت وہ زیور ہیں، جو پہننے والے کو ہمیشہ منفرد اور محترم رکھتے ہیں۔
ہر راز بانٹنے کے لئیے نہیں ہوتا، کچھ چیزیں اپنے دل میں محفوظ رکھیں!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 بدبو کا عادی 🔷
ایک چمڑا رنگنے والا اتفاق سے عطاروں کے بازار میں پہنچا تو یکا یک گر کر بے ہوش ہوگیا اور ہاتھ ٹیڑھے ہوگئے۔ عطروں کی خوشبو جو اس کے دماغ میں گھسی تو چکرا کر گر پڑا۔ اسی وقت لوگ جمع ہوگئے۔ کسی نے اس کے دل پر ہاتھ رکھا اور کسی نے عرقِ گلاب لاکر چھڑکا۔ اور یہ نہ سمجھے کہ اسی خوشبو نے یہ آفت ڈھائی ہے ۔کوئی سر اور ہتھیلیوں کو سہلاتا اور سوندھی مٹی بھگو کر سنگھاتا۔ ایک لوبان کی دھونی دیتا تو دوسرا اس کے کپڑے اتار کر ہوا دیتاتھا۔ آخر جب کسی تدبیر سے ہوش میں نہ آیا تو دوڑ کر اس کے بھائی بندوں کو خبر کی کہ تمہاری قوم کا آدمی فلاں بازار میں بے ہوش پڑا ہے۔ کچھ نہیں معلوم کہ یہ مرگی کا دورہ اس پر کیوں کر پڑ گیا یا کیا بات ہوئی کہ وہ سرِ بازار چلتے چلتے اس طرح گر پڑا۔ اس چمڑا رنگنے والے کا ایک بھائی بڑا فطرتی اور ہوشیار تھا۔ یہ قصّہ سنتے ہی دوڑا آیا ۔ تھوڑا سا کتّے کا گُو آستین میں چھپائے بھیڑ کو چیر کر روتا پیٹتا اس تک پہنچا۔ لوگوں سے کہا کہ ذرا ٹھہرو مجھے معلوم ہے کہ یہ بیماری کیوں کر پیدا ہوئی اور سبب معلوم ہوجانے پر بیماری کا دور کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
اصل میں وہ سمجھ گیا تھا کہ اس کے دماغ کی ایک ایک رگ میں بدبو تہہ بہ تہہ بسی ہوئی ہے۔ وہ مزدوری کی خاطر صبح سے شام تک گندگیوں اور بدبوؤں میں چمڑے رنگتا رہتا ہے چونکہ سالہا سال سے گندگی میں بسر کرتا ہے اس لیے بہت ممکن ہے کہ عطر کی خوشبو ہی نے اس کو بے ہوش کردیا ہو۔ غرض اس جوان نے سب کو ہٹا دیا تاکہ اس کےعلاج کو کوئی دیکھنے نہ پائے۔ جیسے کوئی بھیدی کھس پھس کرتا ہے اسی طرح منہ اس کے کان کے پاس لے گیا اور بدبودار کپڑا اس کی ناک پر رکھ دیا۔ جونہی یہ بدبو بے ہوش کے دماغ میں پہنچی اس کا سٹرا ہوا دماغ بدبو سے از سرِ نو تازہ ہوگیا۔ تھوڑی دیر گزری تھی کہ مردے میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ ہوشیار ہوگیا۔
🔘 دوستو! جس کو مشکِ نصیحت سے فائدہ نہ ہو سمجھ لو کہ وہ گناہوں کی بو، سونگھنے کا عادی ہوگیا ہے۔
📚 حکایات رومی حصہ اول، ص150۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
📚 کتابیں پڑھنے کا فائدہ 📚
میں نے اپنی زندگی میں بہت سی کتابیں پڑھی ہیں، لیکن مجھے ان میں سے حاصل کردہ زیادہ تر معلومات یاد نہیں ہیں۔ تو اتنی کتابیں پڑھنے کا کیا فائدہ؟ ایک دن ایک طالب علم نے اپنے استاد سے بالکل یہی سوال کیا۔
پروفیسر صاحب اس بارے میں خاموش رہے، انہوں نے پہلے دن کوئی جواب نہیں دیا۔
چند دنوں کے بعد ایک دن طالب علم اور استاد کی ملاقات دریا کے کنارے پر ہوئی۔ استاد نے طالب علم کو ایک سوراخ والا برتن دکھایا اور کہا کہ چلو، اس برتن سے دریا سے پانی لے آؤ۔ وہ برتن مٹی میں زمین پر گر گیا۔
طالب علم کو کچھ الجھن محسوس ہوئی۔ یہ ایک بیہودہ مشورہ لگ رہا تھا، کہ سوراخ والے برتن سے پانی لانا ممکن نہیں تھا۔ لیکن استاد کی نصیحت نہ ماننا اس کے لیے ممکن نہ تھا، اس لیے وہ زمین پر پڑا برتن اٹھا کر دریا کی طرف بھاگا۔
اس نے برتن بھرا اور پانی لے کر آیا، لیکن وہ زیادہ دور نہ جا سکا۔ چند قدم چلنے کے بعد پانی سارے سوراخوں سے گرتا گیا اور نیچے گر گیا۔
اس نے مزید چند بار کوشش کی لیکن ناکام رہا اور مایوس ہو گیا۔
اس کے بعد وہ استاد کے پاس واپس آیا اور کہا: "میں فیل ہو گیا ہوں۔ میں اس ڈبے میں پانی نہیں لا سکا، یہ میرے لیے ممکن نہیں، مجھے معاف کر دیں۔"
طالب علم کی بات سن کر استاد نے ایک میٹھی مسکراہٹ دی اور کہا: "نہیں، تم فیل نہیں ہوئے ہو۔ برتن کو دیکھو، اب یہ صاف ہے، یہ بالکل نیا برتن لگتا ہے۔ جب بھی پانی سوراخوں سے گرتا ہے، برتن کے اندر کی گندگی دور ہو جاتی ہے۔ آپ کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔ جب آپ کوئی کتاب پڑھتے ہیں تو آپ کا دماغ سوراخوں والے برتن کی طرح ہوتا ہے اور کتاب میں موجود معلومات پانی کی طرح ہوتی ہیں۔ جب آپ کوئی کتاب پڑھتے ہیں تو آپ کو سب کچھ یاد نہیں رہتا۔ لیکن کیا یہ ضروری ہے کہ آپ کتاب کے تمام مواد کو یاد رکھیں؟ نہیں، بلکہ کتابیں پڑھنے سے جو خیالات، علم، جذبات، احساسات، اور سچائیاں آپ کو حاصل ہوتی ہیں، وہ آپ کے ذہن کو صاف کرتی ہیں۔ جب بھی آپ کتاب پڑھتے ہیں، تو آپ میں روحانی تبدیلی آتی ہے، اور آپ ایک نئے انسان کی طرح دوبارہ جنم لیتے ہیں۔ یہی ہے کتابیں پڑھنے کا بنیادی مقصد۔"
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5867
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
اسے بڑے بڑے الفاظ نہیں آتے۔ چھوٹی چھوٹی سی باتوں پر مجھے حوصلہ دیتا ہے۔ فلمی انداز میں ڈائیلاگ مارتا ہے کہ ابو میرے ہوتے ہوئے آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
میری دعا ہے کہ یہ سیکنڈ ایئر میں پھر فیل ہوجائے تاکہ نہ کبھی تعلیم حاصل کرے نہ ہمیں چھوڑ کر باہر جائے۔ پتا نہیں کیوں مجھے یقین ہے کہ یہ بدمعاش مرتے دم تک ہمارے ساتھ بھی رہے گا اور ہمارے بڑھاپے کا سہارا بھی بنے گا۔
حاجی صاحب بے اختیار زور سے ہنس پڑے اور مٹھی کھول کر ایک بار پھر گیلا ٹشو اپنی آنکھوں پر رکھ لیا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5865
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 آوارہ 🔷
حاجی نعیم صاحب کا جواب سن کر میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ یوں لگا جیسے میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔ میں نے دوبارہ پوچھا: حاجی صاحب کیا کہا آپ نے؟ حاجی صاحب نے مکمل اطمینان سے وہی جواب دیا۔ "میں راشد کو بدمعاش بنانا چاہتا ہوں۔“
میں نے بے اختیار اپنی کنپٹی کھجائی۔ حاجی صاحب کو میں 20 سال سے جانتا ہوں۔ انتہائی ڈیسنٹ انسان ہیں۔ ریٹائرڈ بینک آفیسر ہیں۔ نہایت خوش لباس ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شریف بھی ہیں۔ ہمیشہ سے تعلیم کے حق میں رہے ہیں۔ ماشاء اللہ چار بیٹوں کے باپ ہیں۔ بڑا بیٹا لندن میں انجینئر ہے، دوسرا امریکہ میں ڈاکٹر ہے اور تیسرا کینیڈا میں پائلٹ ہے جبکہ چوتھا بیٹا راشد پاکستان میں ہی حاجی صاحب کے ساتھ رہتا ہے اور سیکنڈ ایئر کا سٹوڈنٹ ہے۔
راشد پڑھائی میں کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ زیادہ تر موٹر سائیکل پر آوارہ دوستوں کے ساتھ گھومتا رہتا ہے۔ دو تین دفعہ حوالات کی بھی سیر کر چکا ہے۔ پتا نہیں کیوں حاجی صاحب اس کے بارے میں سب کچھ جانتے ہوئے بھی پہلو تہی کر جاتے ہیں۔
آج اتفاقاً حاجی صاحب سے ملاقات ہوگئی تو میں نے پوچھ ہی لیا کہ آپ راشد کو کیا بنانا چاہتے ہیں۔ حاجی صاحب کا جواب میرے ہوش اڑانے کے لیے کافی تھا۔
ایک ایسا باپ جو خود بھی تعلیم یافتہ ہو اور تین بیٹے بھی بیرون ملک نہایت پرکشش عہدوں پر کام کر رہے ہوں وہ ایسا جواب دے تو چونکنا تو بنتا ہے۔
وجہ پوچھی تو بے اختیار ہنس پڑے ”یار اُس کی بدمعاشی کی وجہ سے میرے بہت سارے مسئلے خودبخود حل ہوگئے ہیں، ویسے بھی کم بخت ہے تو آوارہ لیکن سستے جذبات اُس میں کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں“۔
میں نے آنکھیں پھاڑ کر پوچھا ”کیا مطلب؟“۔
حاجی صاحب دوبارہ ہنسے ”دیکھو! میں تو ٹھہرا بزدلی کی حد تک شریف انسان، بجلی کا پورا پورا بل بھرنے کے باوجود جب لائن مین مجھ سے آکر مشکوک انداز میں کہتا تھا کہ آپ کا میٹر کیوں آہستہ چلتا ہے؟ تو میں خوفزدہ ہو جاتا تھا اور قسمیں کھانے لگتا تھا کہ مجھے کچھ نہیں پتا۔
اِس پر لائن مین اور زیادہ شیر ہوجاتا تھا اوردھمکی دیتا تھا کہ اگر اسے کچھ پیسے نہ دیے گئے تو وہ اوپر شکایت لگا دے گا جس کے نتیجے میں نہ صرف میٹر کٹ جائے گا بلکہ لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی بھرنا ہوگا۔
میں ہر دفعہ اسے بلاوجہ خوش کرنے کے لیے دو ہزار دے دیا کرتا تھا۔
اس بات کی خبر میرے چھوٹے بیٹے راشد کو ہوئی تو اُس نے اپنے انداز سے لائن مین سے بات کی۔ فائدہ یہ ہوا کہ لائن مین خوفزدہ ہوگیا اور اب جب بھی آمنا سامنا ہو تو سلام لے کر چپکے سے نکل جاتا ہے۔
بازار میں ایک دفعہ ایک موٹر سائیکل والا غلط رخ پر آ رہا تھا، سیدھا مجھ سے ٹکرا گیا اور الٹا مجھے ہی گالیاں دینے لگا۔
راشد میرے ساتھ تھا۔ اس نے موٹر سائیکل والے کو دو تھپڑ لگائے اور موٹر سائیکل والا بے اختیار میرے قدموں میں گر گیا۔
تم نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے ہمسائے اکثر اپنی گاڑی ہمارے گیٹ کے عین سامنے لگا جاتے تھے، میں نے ایک دو دفعہ اُن سے گذارش کی کہ ایسا نہ کیا کریں کیونکہ پھر ہمیں گیٹ کھولنے میں پریشانی ہوتی ہے لیکن انہوں نے الٹا مجھے برا بھلا کہا اور باز نہیں آئے۔
راشد نے ایک ہی دفعہ اُن کے دروازے پر جا کر کوئی بات کی۔ اُس کے بعد اُن کی گاڑی کبھی ہمارے گیٹ کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی۔“
اب ہنسنے کی میری باری تھی۔ میں نے قہقہہ لگایا ”تو گویا آپ تین بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے بعد چوتھے بیٹے کی بدمعاشی انجوائے کر رہے ہیں؟“۔
حاجی صاحب خاموش ہو گئے۔ کچھ دیر میری آنکھوں میں دیکھتے رہے، پھر میرا ہاتھ پکڑ کر قریبی دوکان کے تھڑے پر بیٹھ گئے اور بولے ”سچ پوچھو تو مجھے راشد کبھی اچھا نہیں لگا لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ کاش میں نے اپنے سارے بیٹوں کو ایسا ہی بنایا ہوتا۔ میں نے جس بیٹے کو بھی اعلیٰ تعلیم دلوائی وہ مستقبل بنانے ملک سے باہر چلا گیا۔
میرے تینوں بیٹے شادی شدہ ہیں اور اپنے اپنے گھر بہت خوش ہیں۔ لیکن میں اور میری بیوی بالکل اکیلے ہو گئے ہیں۔
پڑھی لکھی اولاد ماں باپ کا فخر تو ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ماں باپ کے کسی کام کی نہیں رہتی۔“
حاجی صاحب نے گہری سانس لی، جیب سے مڑا تڑا ٹشو پیپر نکال کرآنکھوں کے گوشے صاف کیے اور ٹشو پیپر دوبارہ مٹھی میں جکڑ لیا
”مجھے احساس ہے کہ میرے یہ جملے سراسر خود غرضی کے زمرے میں آتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں راشد ان پڑھ رہے۔ وہ لفنگا اور آوارہ تو ہے لیکن رات کو میرے پیر بھی دباتا ہے۔ کوئی بھی چیز چاہیے ہو تو جھٹ سے لا دیتا ہے۔ یہ بچپن سے ہی ایسا تھا۔اس کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا تھا لیکن گھر کے سارے کام یہی کرتا تھا۔
جب اس کے تینوں بڑے بھائی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور کتابیں کھولے پڑھ رہے ہوتے تھے تو یہی سبزی لاتا تھا۔ بڑے بھائی اکیڈمیوں میں چلے جاتے تھے اور یہ تنور سے روٹیاں لانے کا فریضہ سرانجام دیتا تھا۔ میری گاڑی بھی یہی صاف کرتا تھا۔ گھر کے چھت والے پنکھے بھی اسی نے صاف کیے۔
1 283
🥀 محبت اور ڈپریشن 🥀
حافظ صاحب وہ کہتی تھی کہ تم تو دودھ دہی کا کام کرتے ہو میں ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہوں تم میرے قابل تم میرے سٹینڈرڈ کے نہیں ہو خدا نہ کرے میں تم سے شادی کر لوں تو تمہارے کپڑوں سے آنے والی بدبو سے ہی میرا دم گھٹ جائے گا وہ یہ سب کچھ بتاتے ہوئے شدت سے رو رہا تھا میری عادت ہے کہ میں رونے والے کو درمیان میں تنگ نہیں کرتا بل کہ چاہتا ہوں کہ سامنے والا اچھی طرح رو لے جو آنسو ضبط کر لیے جائیں وہ زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں جب کہ وہ آنسو جو آنکھوں سے بہہ جائیں وہ انسان کو ہلکا پھلکا کر دیتے ہیں ان آنسوؤں کے ساتھ محبت اور ہجر یا دھوکہ پر مشتمل گرد بھی بہہ جاتی ہے اور انسان اندر سے صاف ہو جاتا ہے
جب یہ لڑکا جی بھر کر رو لیا تو میں نے کہا اب خاموش ہو جائیں میں اس لڑکے کو ذاتی طور پر جانتا تھا صاف ستھرا با اخلاق اور با کردار لڑکا انتہائی محنتی اور بڑے خواب دیکھنے والا لڑکا مجھے اس کم ظرف لڑکی پر افسوس ہو رہا تھا جس نے اس ہیرے کو دھتکار دیا مگر بہت اچھا ہوا کیونکہ ہیرے کیچڑ میں نہیں اچھے لگتے میں نے کہا میرے بھائی جو لڑکی آپ کو محنت کر کے حلال کمانے پر طعنے دے گئی جس لڑکی کو آپ کے اندر کا ہیرو اور ہیرا نظر نہیں آیا آپ ایک ایسی لڑکی کیلئے رو رہے ہیں؟
فرض کریں آپ کی اس سے شادی ہو گئی اور وہ آپ کی قدر نہیں کرتی بات بات پر آپ کو طعنے دے کر آپ کی ذات کو کچلنے کی کوشش کرتی ہے آپ اسے دیکھ دیکھ کر جیتے ہیں اور وہ آپ کو دیکھ کر نظریں پھیر رہی ہے پتا ہے ہمارے اندر کیڑے نکالنے والا پارٹنر ہماری قابلیت صلاحیت اور شخصیت کو دیمک کی طرح چاٹ کھاتا ہے وہ ہماری خوشیاں اور سکون کو جونک کی طرح چوس لیتا ہے میرے بھائی نا قدری کا دکھ ہجر کے غم سے زیادہ بڑا ہے
آج اگر آپ اس شخص کے پیچھے خود کو تباہ کر لیں گے تو آپ اپنے ہی منہ پر تھپڑ رسید کریں گے خود کو کبھی بھی اس مقام پر لے کر نہ جائیں جہاں آپ کو چھوڑ کر جانے والا جب آپ کو دیکھے تو کہے اے اللہ تیرا شکر ہے کہ میں آج اس شخص کے ساتھ نہیں ہوں ورنہ میری تو زندگی تباہ ہو جاتی بل کہ خود کو اس مقام پر لے کر جائیں جہاں آپ کو چھوڑ کر جانے والا آپ کو دیکھ کر آہ کرے خواہش کرے کہ کاش آج میں اس شخص کے ساتھ ہوتا یا ہوتی تو میری زندگی سنور جاتی میں نے عیش کرنی تھی
خود کو ترس ہمدردی یا رحم کے قابل مت بنائیں مضبوط بنو یار کئی راستے آپ کے منتظر ہیں اور کئی منزلیں آپ کے قدم چوم کر خود کو بڑی منزل سمجھنے کا احساس چاہتی ہیں بہترین بدلہ ہمارے چہرے کی مسکراہٹ ہے خود کو چھوڑ کر جانے والوں سے ہمیشہ مسکرا کر ملیں پھر چاہے تنہائی میں دیواروں کو پکڑ کر رو لیں مگر کسی کم ظرف شخص کے سامنے آنسو بہا کر ان کی قیمت مت لگائیں ورنہ احساسات بے مول ہو جائیں گے آپ اپنے جیسی کوئی ڈیزرو کرتے ہیں جو محنت کر کے حلال کمانے اور کھلانے والے کی قدر کرتی ہو جو اپنی آنے والی نسلوں کو حلال کا لقمہ کھلا کر ان کی بہترین تربیت کرنے کی خواہش مند ہو جو جانتی ہو کہ محنت کرنے والا مرد کبھی بیوی بچوں کو بھوکا پیاسا نہیں رہنے دیتا اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں آپ کے جیسی ہی کوئی یقیناً آپ کی منتظر ہوگی بس اللہ تعالیٰ پر اپنا فیصلہ چھوڑ کر آگے بڑھ جائیں
نئے راستے تلاش کرو نئے خواب دیکھو ان کی جستجو اور جدوجہد میں خود کو مصروف کر لیں جوان کی جوانی اگر ایک لڑکی کی خاطر روتے گزر جائے تو اس کا بڑھاپا اور اس کی نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے خود پر اور اپنی جوانی پر رحم کریں مسکراہٹ آپ کا مقدر سکون آپ کا اثاثہ اور کامیابیاں آپ کی دوست ہوں
دو ماہ بعد پھر اس لڑکے سے رابطہ ہوا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھ رہا ہے خوش ہے مطمئن ہے دودھ دہی کا کام بھی کر رہا ہے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی سیکھ رہا ہے اور اپنا فوٹو اسٹیٹ کا بزنس بھی شروع کر دیا ماشاءاللہ ماشاءاللہ اپنے جیسی ہی اپنی ایک کزن سے شادی کرنے والا ہے۔
🔘 چھوڑیں یار یہ عشق محبت کی باتیں یہ رونا دھونا یہ ملال کچھ ایسا کریں کہ آپ کو چھوڑ کر جانے والے ماتم کریں آپ نہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🌹 شادی کی حقیقت 🌹
شادی کا سب سے خوفناک پہلو یہ نہیں کہ ایک عورت کو کسی مرد کو اس کی تمام خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ ساری زندگی برداشت کرنا پڑے گا، یا کہ ایک مرد کو اپنی بیوی کو قبول کرنا ہوگا۔
بلکہ اصل خوفناک حقیقت وہ بچے ہیں جو اس فیصلے کا نتیجہ ہوں گے کیا وہ معاشرے میں ایک نمایاں اور مثبت مقام حاصل کر سکیں گے؟ یا وہ صرف روایتی زندگی گزاریں گے، جہاں ان کی دنیا اسکول، گلی اور ٹی وی تک محدود رہے گی؟
یہاں سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ کہیں ہم مزید ذہنی مریض اور الجھے ہوئے افراد تو پیدا نہیں کر رہے؟
یہی وجہ ہے کہ غیر شادی شدہ وقت کو ایک قیمتی موقع سمجھا جانا چاہئیے یہ وہ وقت نہیں جب صرف بالوں اور جلد کی خوبصورتی پر توجہ دی جائے، بلکہ یہ وہ سب سے قیمتی عرصہ ہے جس میں ایک فرد اپنی سوچ کو سنوار سکتا ہے، اپنی شخصیت کو بہتر بنا سکتا ہے، تاکہ وہ کل ایک ایسا خاندان تشکیل دے جو روشن دماغ اور کامیاب نسل پیدا کر سکے۔
یہ ایک بہترین وقت ہے انسان سازی کا ہنر سیکھنے کے لئیے، اپنی کمزوریوں کو سمجھنے اور دور کرنے کے لئیے تاکہ آنے والی نسل میں وہی پرانی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، بلکہ وہ بہتر اور کامیاب انسان بنیں۔
اپنے بچوں کو سکھائیں کہ خاندان کی محبت سب سے بڑھ کر ہے اور ان کے دلوں میں نفرت، بغض اور رشتوں کی دوری پیدا نہ کریں۔
بچوں کو یہ سکھائیں کہ ماموں سہارا ہوتا ہے، چچا باپ جیسا ہوتا ہے، پھوپھی شفقت بھرا دل رکھتی ہے، اور خالہ دوسری ماں کی مانند ہوتی ہے۔
انہیں سمجھائیں کہ دادا اور دادی دل کا ایک ٹکڑا ہیں، اور خاندان کے رشتے اصل دولت ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتے۔
دانشمند کی نصیحت:
"اگر تم اپنی سوچ کو معمولی باتوں سے بھر لو گے، تو بڑی باتوں کے لیے اس میں جگہ نہیں بچے گی۔ دماغ کھیت کی مانند ہے، اگر اس میں اچھی اور کارآمد چیزیں نہ لگائی جائیں تو نقصان دہ جھاڑیاں خود بخود اُگنے لگتی ہیں۔"
انسان فطرتاً نیک، محبت کرنے والا اور صاف دل ہوتا ہے، مگر نفرت، خود غرضی اور دشمنی اسے سکھائی جاتی ہے۔
اس لیے بچوں کے خالص سونے جیسے دل کو زنگ آلود نہ کریں۔
انہیں حسد، رنجش اور جھوٹے رویوں سے دور رکھیں، اور خلوص، محبت، عزت اور خاندانی رشتوں کی اہمیت کا درس دیں۔
یاد رکھیں! بچوں کی تربیت ایک امانت ہے، اور اس کا حساب روزِ قیامت دیا جائے گا۔
بچوں کو خاندان کی محبت سکھائیں تاکہ وہ ہمیشہ مضبوط اور جڑے رہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
تم نے جب سب کے سامنے مجھے فری کھانا آفر کیا تو مجھے ایسا ریسپانس دینا پڑا کیونکہ ہم اچھے دوست ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ تم سے فری کھانا کھا کر میں سب کو یہ پیغام دوں کہ ہمارے درمیان دوستی کے علاوہ بھی کچھ چل رہا ہے بس اتنی سی بات تھی۔
وہ لمبی چوڑی وضاحت کر کے معذرت بھری نظروں سے مجھے دیکھ رہی تھی، کسی کولیگ سے تحفہ، سہولت یا رعائت نہ لینا، بات چیت میں اس کو مبہم اشارے نہ دینا، اپنی مشکلات یا زاتی و خاندانی حالات کا شئر نہ کرنا ایسی ہی احتیاطی تدبیریں ہیں جن کو اپنا کر کوئی بھی لڑکی اپنے کولیگز پر یہ واضح کر سکتی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے لیے “دستیاب” نہیں ہے، اس ایک لمحے میں میں ہزاروں میل کا سفر کر کے اپنے پاکستانی ماحول میں پہنچ گیا جہاں کالج میں نوٹس بنوانے سے لے کر آفس میں کام کی ٹریننگ تک لڑکیاں اپنے مرد کولیگز سے ہر قسم کی “فیور” مانگنا اپنا حق سمجھتی ہیں۔
ٹرانسپورٹ کی مجبوری ہو تو پک این ڈراپ کے لیے بھی کسی کولیگ کو زرا زیادہ قریبی بنا لیا جاتا ہے، دفتر کا اضافی کام، کینٹین پر برگر شامی فرائز کے چھوٹے موٹے بلز کو ادا کرواتے ہوئے لڑکیاں کبھی نہیں سوچتیں کہ ایسا سب کچھ وہ کس معاشرتی رشتے کے تحت کر رہی ہیں اور ان کے لیے یہ سب کرنے والے اپنے دل میں انکے لیے کس طرح کی امیدیں پال رہا ہے۔
🔘 ہمارے معاشرے میں جاری حالیہ ہراسانی کی بحث میں ایسی بہت سی کہانیاں ملیں گی جن کی بنیادی وجہ یہی اخلاقی تربیت کی کمی ہے، جنسی ہراسانی میں عموماً لڑکیوں کو مظلوم طبقہ مانا جاتا ہے مگر حقیقت یہ بھی ہے کہ جنسی ہراسانی سے روک تھام کے لیے عورت کی معاشرتی تربیت ہمارے ہاں نہ ہونے کے برابر ہے، مرد و عورت کے لیے برابری کے مواقع، ایک جگہ پڑھنے، کام کرنے اور ایک جیسے تفریحی ماحول کی فراہمی اگرچہ ایک صحتمند معاشرے کی تخلیق کے لیے ازحد ضروری ہیں مگر مرد و عورت کے اختلاط میں دونوں اصناف کی جو تربیت ہونا چاہیے اس کی شدید کمی ہے، ہماری موجود نوجوان نسل اس بدلے ماحول میں خود سے سیکھ رہی ہے مگر کسی طرح کی رہنمائی نہ موجود ہے اور نہ ہی اس رہنمائی کی کمی کا کوئی ادراک ہے۔
معاشی حالات کی مجبوریوں میں لاکھوں خاندانوں کی لڑکیوں کو انکی مرضی کے خلاف تلاش رزق کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کے لیے مجبور کرتے ہیں، ایسے خاندانوں کی لڑکیاں جہاں مرد سے تعلق اور رابطہ صرف بھائیوں اور کزنز تک محدود ہو جب باہر نکل کر اجنبی مردوں کے درمیان کام کرتی ہیں اور انکے رویوں کا سامنا کرتی ہیں تو انکے پاس ایسی کوئی رہنمائی نہیں ہوتی جس کی مدد سے وہ اپنے آپ کو ایسی ہراسانی یا دیگر منفی رویوں سے بچا سکیں۔
میرا خیال ہے کہ ہمارے ہاں لڑکیوں کی اس حوالے سے تربیت کی اشد ضرورت ہے، کسی کولیگ سے تحفہ، سہولت یا رعائت نہ لینا، بات چیت میں اس کو مبہم اشارے نہ دینا، اپنی مشکلات یا زاتی و خاندانی حالات کا شئر نہ کرنا ایسی ہی احتیاطی تدبیریں ہیں جن کو اپنا کر کوئی بھی لڑکی اپنے کولیگز پر یہ واضح کر سکتی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے لیے “دستیاب” نہیں ہے اور ایسا کرنے پر اس کے نتائج بھگتنا ہونگے.....
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5860
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 جنسی ہراسانی میں لڑکیوں کا کردار 🔷
مانچسٹر یونیورسٹی میں جاب فیئر تھا، ہم پانچ کلاس فیلوز لیسٹر سے وہاں پہنچے ہوئے تھے، انسٹیزیاؔ ہمارے گروپ کو لیڈ کر رہی تھی، پال، صوفیا، رودوپی اور میں “چرواہے کی بھیڑیں” بنے ادھر کو چل دیتے جدھر کو لیڈر کا رخ ہوتا۔
دوپہر کو تھکے ماندے ایک سستے ریسٹورنٹ کے سامنے رکے اور فیصلہ کیا کہ دو پاؤنڈ والی بریانی کی “عیاشی” کی جائے، گروپ کے باقی لوگ خالص یورپین تھے اور مصالحے والی بریانی کے لیے زرا مشکل سے راضی ہوئے مگر میں نے انکو قائل کرنے کے لیے بریانی کو مسلم ورلڈ کی کلچرل ڈش بنا کر کچھ ایسے پیش کیا کہ ماس کمیونیکیشنز کے وہ اسٹوڈنٹس اپنے سی وی میں یہ صلاحیت (بریانی کھانے والی) شامل کرنے کے لیے بے چین ہو گئے۔
پانچ پاؤنڈ کے سستے برگر والے شہر میں دو پاؤنڈ کی بریانی کیسی ہوگی، لاہور اور کراچی کے روڈ سائیڈ بریانی کھانے والے دوست جانتے ہی ہونگے خیر کھانے کے بعد میں نے سب کی طرف سے اکٹھی ادائیگی کر دی، بیرے کے جانے کے بعد پال نے خاموشی سے دو پاؤنڈ میری طرف بڑھا دیے، اس کی دیکھا دیکھی صوفیا اور رودوپی نے بھی وہیں کے وہیں حساب چکتا کر دیا، انیسٹیزیا البتہ اپنے چھوٹے سے پرس سے سکے نکال کر کئی بار گن چکی تھی مگر دو پاؤنڈ پورے نہیں ہو پارہے تھے، میں نے دریا دلی سے اسکو آفر کی کہ رہنے دو، یہ بریانی میری طرف سے سمجھ لو۔
اپنے پرس میں جھانکتی آنکھیں اس نے یکدم اوپر اٹھائیں اور میرے چہرے پر جما دیں، کیوں؟ کس لیے تمہاری طرف سے؟ وہ گھورنے لگی کیونکہ ہم دوست ہیں اور دوستوں میں ایسا چلتا ہے، ہمارے کلچر میں تو لڑکی.... ابھی میرا جملہ ادھورا ہی تھا کہ وہ چمک کر بولی، تم اپنا کلچر اپنے پاس رکھو، تم کیوں میرے کھانے کے پیسے دو گے؟ کیا تم میرے بوائے فرینڈ ہو؟
نہیں، میرا گڑبڑا گیا، (تب تک تو) میں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، اس نے ساتھ بیٹھی رودوپی سے یونانی زبان میں کچھ کہا اور رودوپی نے فوراً اپنی جیب سے کچھ سکے اس کے حوالے کیے جن کو ملا کر دو پاؤنڈ اس نے میز پر میری طرف اس طرح سرکا دیے جیسے جواری اپنی فاتحانہ چال چلنے سے پہلے اپنی ساری پونجی داؤ پر لگا دیتا ہے۔
یہ لو اور آئندہ مجھے کھانے کی آفر تب کرنا جب تم میرے بوائے فرینڈ ہوئے یا میرے ساتھ ڈیٹ پر ہوئے، اس نے اسی تیز لہجے میں کہا میں فیصلہ نہ کر سکا کہ جملہ مذاق میں تھا یا سنجیدہ، باقی گروپ البتہ ایک پاکستانی کی ایسی حالت کا مزہ لے رہا تھا، میں نے خاموشی سے سکے جیب میں ڈال لیے، غیر ارادی طور پر میرے جبڑے سخت ہو گئے اور میں اندرونی طور پر اپنی خجالت چھپانے میں مشغول ہوگیا۔
واپسی پر میں کچھ خاموش خاموش رہا، ٹرین مانچسٹر سے لیسٹر سٹی کو بھاگتی جا رہی تھی، سب گپ شپ کر رہے تھے، میں باقیوں سے زرا فاصلے پر کھڑکی کے ساتھ اکیلی سیٹ پر بیٹھا تھا، میرے سامنے بیٹھا ہوا گورا اٹھ کر کہیں گیا تو انیسٹیزیاؔ ادھر آ کر بیٹھ گئی اور شرارتی نظروں سے مجھے دیکھنے لگی۔
کالج میں نوٹس بنوانے سے لے کر آفس میں کام کی ٹریننگ تک لڑکیاں اپنے مرد کولیگز سے ہر قسم کی “فیور” مانگنا اپنا حق سمجھتی ہیں، میں خالی نظروں سے اسے تک رہا تھا۔
ارے پاکستانی بوائے، تم اتنے سیریس کب سے ہونے لگے، آؤ ہمارے ساتھ ادھر گپ کرو، وہ مجھے ہنسانے کے موڈ میں تھی، نہیں میں ادھر ٹھیک ہوں، انگلینڈ کے ہریالے میدان میری کمزوری ہیں، مجھے اچھا لگتا ہے انکو کھڑکی سے پیچھے کو بھاگتے دیکھنا، میں نے وضاحت کی مگر وہ مطمئن نہ ہوئی۔
تم ریسٹورنٹ والی بات پر اپ سیٹ ہو، ہو نا؟ اس نے زرا آگے جھک کر زور سے کہا کہ ٹرین پل کے نیچے سے شور کرتی گزر رہی تھی میں خاموش رہا، وہ سمجھ گئی، مجھے اندازہ تھا تم شائد اس بات کو مائنڈ کر جاؤ، دیکھو تمہارے کلچر میں کیا ہوتا ہے تم کئی بار بتا چکے ہو، میں جانتی ہوں کہ یہ مہمان نوازی وغیرہ تمہارے کلچر میں بہت زیادہ ہے پھر وہ مجھے ستانے کے انداز میں بڑبڑائی اور ہمارے کلچر میں تو جیسے مہمان کو بھوکا ماردیتے ہیں، ہی... ہی... ہی... ہنستے ہوئے اس نے میرے کاندھے پر ہاتھ مارا۔
ارے یار، اتنا سیریس مت لو، دیکھو ہمارے کلچر میں بھی کچھ باتیں ہیں جو تمہیں نہیں پتہ مثلاً کوئی لڑکی جب کسی لڑکے سے پھول قبول کر لیتی ہے اس کا بھیجا تحفہ رکھ لیتی ہے یا اس کے ساتھ کھانے پر چلی جاتی ہے تو اسکا ایک ہی مطلب ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ لڑکی اس لڑکے سے ایک تعلق بنانے کے لیے رضامند ہے، اس پر وہ لڑکا مزید پیش قدمی کو اپنا حق سمجھتا ہے اس لیے ہم لڑکیوں کو یہ تربیت شروع سے ملتی ہے کہ کبھی کسی سے مفت کے تحائف یا کوئی اور سہولت قبول کر کے اس کا حوصلہ مت بڑھاؤ جس کے ساتھ تم تعلق قائم نہیں کرنا چاہتی، ہمارے کلچر میں ایسی لڑکی جو ہر ایک سے کوئی نہ کوئی تحفہ یا دعوت قبول کر لیتی ہے بہت بری سمجھی جاتی ہے،
1 283
🌹 اللہ کی راہ میں خرچ کرنا 🌹
ایک خوبصورت اور سبق آموز حقیقی واقعہ۔۔۔
مجھے اچانک کہیں سے ایک لاکھ روپے ملے یہ ایک لاکھ معجزانہ طور پر ایک دوست دے گیا کہ تم یہ پیسے رکھ لو.....
میں نے کہا لیکن کیوں..
کہتا ویسے ہی میرے پاس پڑے تھے تو سوچا تمہیں دے آوں شاید تمہارے کام آجائیں. کہنے لگا میں کافی دنوں سے تمہیں یہ پیسے دینا چاہتا تھا لیکن وقت نہیں مل رہا تھا. مجھے وجہ سمجھ نہیں آرہی تھی یہ کیوں پیسے دے رہا ہے......
خیر اس کے بے حد اصرار پر میں نے پیسے لے لیے اور گھر بھیج دیے کیونکہ پچھلے 6 ماہ سے میں پاکستان اپنی والدہ اور بیوی بچوں کو پیسے نہ بھیج سکا تھا. پیسے بھیجنے کے بعد امی کو فون کیا یہ بتانے کےلئے کہ آپکو ایک لاکھ روپے بھیجیں ہیں 2 دن تک بینک سے لیں آئیں........
یہ سن کر والدہ نے زاروقطار رونا شروع کر دیا........
میں نے پوچھا امی جی کیا ہوا.....
فون پر سسکیوں کی آواز سن کر پریشان ہوگیا پھر پوچھا امی جی کیا ہوا. ماں کے حلق سے آواز نہ نکلتی تھی بڑی مشکل سے روتے ہوئے بس یہی کہہ پائیں کہ بے شک وہی رازق ہے وہی وہ دینے والا ھے. وہی انتظام کرتا ہے. اور روتی جاتیں...
جب کچھ صبر آیا تب امی جان کہنے لگی کہ بتاو تمہارے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے تم تو فارغ ہو.......
میں نے بتایا کہ ایک دوست گھر آکر دے گیا ہے. یہ الفاظ سننے تھے کہ ماں نے پھر رونا شروع کر دیا. مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ آخر ماجرا کیا ھے. ماں کے رونے کا سبب پوچھا کہ امی آپ رو کیوں رہی ہیں.... کچھ تو بتائیں........
تو کہنے لگی کہ 15 دن پہلے مسجد سے چند لوگ آئے تھے کہ مسجد کی تعمیر میں کچھ حصہ ڈالیں.......
میں نے ایک ہزار روپے دینے کا وعدہ کرلیا تھا. لیکن پیسوں کا انتظام نہیں ہورہا تھا گھر میں تقریبا فاقے چل رہے تھے.....
لیکن میں نے نیت کی تھی کہ جو بھی ہوجائے ایک ہزار مسجد کی تعمیر میں لازمی دینا ہے ابھی 10 منٹ پہلے وہ لوگ آئےتھے تو میں نے اپنی ساری جمع پونجی جو بڑی مشکل سے 1000 بنے ان کو دے دیے اور ابھی دروازے سے واپس لوٹتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ اب خدا سے تجارت کرلی اب رزق کا سامان وہ کرے گا.
اور 10 منٹ بھی نہیں گزرے تمہارا فون آگیا کہ ایک لاکھ روپے بھیجیں ہیں. امی روتی جارہی تھی اور کہتی جاتی بے شک خدا کی راہ میں دینے والوں کو وہ اور بڑھا کر دیتا ھے...........
اس واقعہ نے میرا توکل اور بڑھا دیا کہ خدا کیسے رزق کا سامان کرتا ہے.........
کسی کے آگے ہاتھ بھی پھیلانے نہیں دیتا. وہ ستار ہے پردہ پوشی بھی کرتا ہے....
اور آزما بھی لیتا ہے کہ کون ہے جو تنگی کی حالت میں راہ خدا میں خرچ کرتا ہے.......
بے شک وہ بڑا غفور الرحیم ہے. اس کے کرم کی کوئی انتہاء نہیں ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 یوریکا ایفیکٹ 🔷
اکثر آپ لوگوں نے تجربہ کیا ہوگا کہ آپ کسی مسئلے کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں، اس کا حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے۔ پھر اچانک، جب آپ اس بارے میں سوچنا چھوڑ چکے ہوتے ہیں، کسی اور کام میں مصروف ہوتے ہیں تو غیر متوقع طور پر حل ذہن میں آ جاتا ہے۔ یہ لمحہ حیران کن ہوتا ہے۔ اس کیفیت کو یوریکا ایفیکٹ Eureka effect کہا جاتا ہے، جو انسانی ذہن کی ایک منفرد اور دلچسپ صلاحیت ہے۔..
یہ محض اتفاق نہیں بلکہ سائنسی اور نفسیاتی اصولوں پر مبنی ایک حقیقت ہے۔ جب ہم کسی پیچیدہ سوال پر سوچتے ہیں، تو ہمارا شعوری دماغ اس مسئلے کو منطقی طور پر حل کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اگر وہ ناکام ہو جائے، تو ہمارا لاشعور خاموشی سے اس کا حل تلاش کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوریکا مومنٹ اکثر ایسے وقت میں آتا ہے جب ہم بظاہر کسی اور کام میں مصروف ہوتے ہیں، جیسے نہاتے ہوئے، چہل قدمی کے دوران یا نیند سے جاگتے وقت۔..
سائنسدانوں کے مطابق، یوریکا ایفیکٹ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دماغ کے مختلف حصے، خاص طور پر دائیں نصف کرے کا ٹیمپورل لوب اور انسولا، غیر معمولی روابط بناتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جب ہم کسی مسئلے کو شعوری طور پر چھوڑ دیتے ہیں، تو لاشعور اس پر پس منظر میں کام کرتا رہتا ہے، اور جیسے ہی کوئی غیر متوقع کنکشن بنتا ہے، ہمیں ایک جھٹکے کے ساتھ اس کا حل سمجھ آ جاتا ہے۔ نیوروسائنس کے مطابق، اس لمحے میں دماغ میں ڈوپامائن خارج ہوتی ہے، جو خوشی اور اطمینان کا احساس پیدا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اچانک کسی مسئلے کا حل ملنے پر لوگ خوشی سے چونک اٹھتے ہیں اور اکثر حیرت سے کہتے ہیں، "یہ کیسے میرے ذہن میں آیا...
نفسیاتی طور پر، اس اثر کا تعلق "انکیوبیشن پیریڈ" سے بھی ہے، یعنی وہ وقت جب ہم کسی مسئلے پر شعوری طور پر کام نہیں کر رہے ہوتے، لیکن دماغ اسے مختلف زاویوں سے پرکھ رہا ہوتا ہے۔ بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ کام کے دوران مختصر وقفے لیتے ہیں، وہ مسلسل دباؤ میں کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی اور مؤثر حل سوچ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض بڑے سائنسدان اور تخلیقی افراد کام کے دوران وقفے لینے کو ضروری سمجھتے ہیں تاکہ ان کا دماغ نئے خیالات اور حل تلاش کر سکے۔..
یہ رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی ذہن محض منطقی سوچنے کی مشین نہیں بلکہ ایک حیرت انگیز تخلیقی قوت بھی ہے۔ بعض مسائل کا حل مسلسل سوچنے سے نہیں بلکہ ذہنی آزادی، صبر اور لاشعوری بصیرت کو تسلیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ یوریکا ایفیکٹ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ بعض اوقات بہترین خیالات وہاں سے آتے ہیں جہاں ہم ان کی توقع نہیں کر رہے ہوتے۔..
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 ضرب المثل مصرعے 🔷
وہ اشعار جن کا ایک مصرعہ ضرب المثل کی حد تک مشہور ہوا اور دوسرا وقت کی دھول میں کہیں کھو گیا۔۔۔
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
*بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا*
خط ان کا بہت خوب، عبارت بہت اچھی
*اللہ کر ے زورِ قلم اور زیادہ*
نزاکت بن نہیں سکتی حسینوں کے بنانے سے
*خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے*
یہ راز تو کوئی راز نہیں، سب اہلِ گلستان جانتے ہیں
*ہر شاخ پہ اُلو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہو گا*
داورِ محشر میرا نامہ اعمال نہ کھول
*اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں*
*میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں*
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
*دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے*
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
*خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو*
غم و غصہ، رنج و اندوہ و حرماں
*ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے*
مریضِ عشق پہ رحمت خدا کی
*مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی*
آخر گِل اپنی صرفِ میکدہ ہوئی
*پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا*
بہت جی خوش ہوا حالی سے مل کر
*ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں*
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی
*بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے*
نہ گورِ سکندر نہ ہی قبرِ دارا،
*مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے*
غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
*کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا*
جذبِ شوق سلامت ہے تو ان شاءاللہ
*کچے دھاگے سے چلیں آئیں گے سرکار بندھے*
قریب ہے یارو روزِ محشر، چھپے گا کشتوں کا خون کیونکر
*جو چپ رہے گی زبانِ خنجر، لہو پکارے گا آستین کا*
پھول تو دو دن بہارِ جاں فزاں دکھلا گئے
*حسرت اُن غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے*
کی میرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ
*ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا*
خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھ ہیں
*صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں*
*اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا*
لڑتے بھی ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
چل ساتھ کہ حسرت دلِ مرحوم سے نکلے
*عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے*
بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے
*ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے*
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
