es
Feedback

¡No caigas en manos de tramposos! Telemetrio encuentra y marca estos canales 👉 Si quieres ver la etiqueta, suscríbete

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Ir al canal en Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Mostrar más
1 286
Suscriptores
+124 horas
-27 días
-630 días
Archivo de publicaciones
اولاد کی تربیت
اولاد کی تربیت

عورت کا مقام گھر ہے
عورت کا مقام گھر ہے

یہ دنیا امتحان گاہ ہے
یہ دنیا امتحان گاہ ہے

برائی کرنے والوں کے ساتھ احسان کرو
برائی کرنے والوں کے ساتھ احسان کرو

بہترین بھائی
بہترین بھائی

برا ارادہ رکھنے کا نقصان
برا ارادہ رکھنے کا نقصان

🔷 سی ایس ایس میں اہلیت اور قابلیت 🔷 سی ایس ایس (CSS) کرنے کے لیے آپ کو کچھ بنیادی اہلیت اور تعلیمی قابلیت چاہیے: *اہلیت:* 1. پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے۔ 2. عمر 21 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے (کچھ مخصوص کوٹہ جات پر 2 سال کی رعایت بھی مل سکتی ہے)۔ *تعلیمی قابلیت:* 1. کم از کم بیچلر ڈگری (یعنی گریجویشن) کسی بھی مضمون میں، اور وہ بھی کم از کم دوسری ڈویژن کے ساتھ ہونی چاہیے۔ 2. اگر گریجویشن میں تھرڈ ڈویژن ہے تو ماسٹرز میں دوسری ڈویژن ہونی چاہیے۔ 3. اگر ڈگری بیرون ملک سے ہے تو HEC سے ایکویلنسی سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔ انگریزی میں اچھی لکھائی اور جنرل نالج بھی بہت اہم ہیں، کیونکہ زیادہ تر پیپرز انگریزی میں ہوتے ہیں اور انٹرویو میں بھی جنرل نالج دیکھی جاتی ہے۔ سی ایس ایس (CSS) کے امتحان کے مراحل یہ ہیں: 1. *تحریری امتحان*: سب سے پہلے آپ کو تحریری امتحان دینا ہوتا ہے، جس میں کمپلسری اور آپشنل سبجیکٹس شامل ہوتے ہیں۔ 2. *میڈیکل ٹیسٹ*: تحریری امتحان پاس کرنے کے بعد میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے۔ 3. *سائیکولوجیکل اسیسمنٹ*: پھر سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جاتا ہے۔ 4. *وائیوا/انٹرویو*: آخر میں فائنل انٹرویو (وائیوا) ہوتا ہے۔ 5. *میرٹ لسٹ اور ٹریننگ*: کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ بنتی ہے اور پھر انہیں ٹریننگ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ : سی ایس ایس انٹرویو میں آپ سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں سوالات کیے جا سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر انٹرویو انگریزی میں ہوتے ہیں کیونکہ یہ سرکاری ملازمتوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ انگریزی میں بات چیت کر سکیں۔ البتہ، اگر آپ کی اردو اچھی ہے تو کچھ سوالات اردو میں بھی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جنرل نالج یا پاکستان سے متعلق موضوعات پر۔ تو انٹرویو میں دونوں زبانوں کی تیاری ضروری ہے! آپ کو انگریزی بولنے اور لکھنے پر خاص دھیان دینا چاہیے۔ 😊 سی ایس ایس کے سبجیکٹس دو حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں: لازمی (Compulsory) اور اختیاری (Optional) سبجیکٹس۔ *لازمی مضامین (600 مارکس):* 1. انگریزی مضمون (Essay) – 100 2. انگریزی (Precis & Composition) – 100 3. جنرل سائنس اینڈ ایبلٹی – 100 4. کرنٹ افیئرز – 100 5. پاکستان افیئرز – 100 6. اسلامیات یا غیر مسلموں کے لیے متبادل مضمون – 100 *اختیاری مضامین (600 مارکس):* اختیاری مضامین سات گروپس میں تقسیم ہیں، ہر گروپ میں مختلف سبجیکٹس ہیں جیسے: - اکاؤنٹنگ، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، کمپیوٹر سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز، کیمسٹری، فزکس، جیوگرافی، سوشیالوجی، پنجابی، عربی، فارسی، جرنلزم، وغیرہ۔ آپ کو کل 600 نمبروں کے اختیاری سبجیکٹس منتخب کرنے ہوتے ہیں، اور ہر سبجیکٹ کے مارکس الگ الگ ہوتے ہیں۔ سی ایس ایس انٹرویو میں کامیابی کے لیے چند اہم ٹپس یہ ہیں: 1. *اعتماد کے ساتھ بات کریں*: خود پر یقین رکھیں اور پُرسکون رہیں، کیونکہ گھبراہٹ آپ کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے. 2. *انگریزی اور اردو دونوں زبانوں کی پریکٹس کریں*: زیادہ تر سوالات انگریزی میں ہوتے ہیں، لیکن کبھی کبھار اردو میں بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ 3. *جنرل نالج اور کرنٹ افیئرز پر عبور*: ملکی و بین الاقوامی حالات، تاریخ، جغرافیہ اور اپنے سبجیکٹس کی اچھی تیاری کریں. 4. *پروفیشنل لباس پہنیں*: ایسا لباس پہنیں جس میں آپ خود کو پراعتماد محسوس کریں اور جو موقع کے لحاظ سے مناسب ہو. 5. *اپنی سی وی اور تعلیمی معلومات یاد رکھیں*: اپنی قابلیت، ڈگریاں اور تجربات اچھی طرح یاد رکھیں، کیونکہ ان پر سوال ہو سکتے ہیں. 6. *پُرسکون رہیں*: انٹرویو سے پہلے گہری سانس لیں اور ذہن کو ریلیکس کریں. 7. *مشکل سوالات کی تیاری*: اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں سے متعلق سوالات کے جواب پہلے سے سوچ لیں. 8. *پازیٹو سوچ رکھیں*: خود سے کہیں "آج مجھے کوئی نہیں روک سکتا!"، اس سے اعتماد بڑھے گا. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔ 🔷 سی ایس ایس امتحان https://t.me/islamwitheman/5146 🔷 سی ایس ایس امتحان کی تیاری https://t.me/islamwitheman/5147 🔷 سی ایس ایس اور پی سی ایس https://t.me/islamwitheman/5145 🔷 سی ایس ایس میں اہلیت اور قابلیت https://t.me/islamwitheman/6289 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

مچھلی کھانے کے بعد نہانے سے فالج ہو سکتا ہے اس لیے مچھلی کھانے کے بعد کبھی نہ نہائیں
مچھلی کھانے کے بعد نہانے سے فالج ہو سکتا ہے اس لیے مچھلی کھانے کے بعد کبھی نہ نہائیں

کھانا کھانے کے فورا بعد کبھی نہ نہاؤ
کھانا کھانے کے فورا بعد کبھی نہ نہاؤ

بیماری میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو
بیماری میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو

فالج سے حفاظت
فالج سے حفاظت

🔷 بھلے کا زمانہ نہیں 🔷 کسان کے پاس ایک گھوڑا اور ایک بکری تھی۔ ایک روز گھوڑا بیمار ہوا، کسان نے جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا۔ اس نے کہا: " اسے موسمیاتی بیماری ہے، تین روز اسے یہ دوائی دینا۔ چوتھے روز میں آؤں گا، اگر یہ صحت مند نہیں ہوا تو اسے مار جاے تاکہ یہ بیماری گاؤں کے مزید جانوروں میں نہ پھیل جاے " قریب کھڑی کسان کی بکری یہ گفتگو سن رہی تھی۔ کسان نے گھوڑے کو دوا دی، چھوڑ دیا. بکری گھوڑے کے پاس پہنچی اور کہا: " دوست ہمت کرو اٹھو، ورنہ یہ تمہیں مار دیں گے" دوسرے روز کسان نے پھر گھوڑے کو دوا دی، چھوڑ دیا. بکری پھر گھوڑے کے پاس آئی اور کہا: " دوست اٹھو یا مرنے کے لئے تیار ہو جاو، میں تمہیں کھڑا ہونے میں مدد کرتی ہوں" مگر وہ غریب کھڑا نہ ہو سکا. تیسرے روز ڈاکٹر آیا، گھوڑے پر ایک نظر ڈالی اور کسان سے کہا: "بدقسمتی سے ہم کل اسے مار دیں گے ورنہ دوسری صورت میں یہ بیماری پھیل گئی تو گاؤں کے دوسرے جانور متاثر ہو سکتے ہیں" ڈاکٹر کے جانے کے بعد بکری ایک مرتبہ پھر گھوڑے کے پاس آئی اور کہا: " سنو... ابھی یا کبھی نہیں. اٹھو، ہمت کرو، چلو اٹھو اٹھو۔۔۔ ہاں ٹھیک، آہستہ آہستہ، ایک، دو، تین، اچھا اب تیز چلو، بہترین، بھاگو ہاں تم کر سکتے ہو، تم بہت ںہادر ہو" کسان شام گھر واپس لوٹا، گھوڑے کو بھاگتے، اچھلتے, کودتے دیکھا، چلا اٹھا: " معجزہ، گھوڑا ٹھیک ہو گیا، اب جشن ہو گا" جشن ہوا، مہمانوں کی تواضح بکری کے گوشت سے کی گئی. ( ایک علامتی سبق) 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

دنیا کی محبت اندھا کر دیتی ہے
دنیا کی محبت اندھا کر دیتی ہے

ہمیشہ حق کا ساتھ دو
ہمیشہ حق کا ساتھ دو

نصیحت کرتے رہو
نصیحت کرتے رہو

🔷 زہریلے لوگ 🔷 ایک دن، ایک سانپ رینگتا ہوا ایک آرام دہ خرگوش کے بل میں داخل ہوا۔ خرگوش دیواروں سے لگ کر خوفزدہ کھڑے ہو گئے — اس سے پہلے کبھی ایسا مہمان ان کے گھر نہیں آیا تھا۔ لیکن سانپ نے نرم، شائستہ آواز میں کہا: "مجھ سے خوفزدہ نہ ہو... میں بہت تنہا ہوں۔ میرے پاس کوئی دوست نہیں، اور مجھے گرمی کی تمنا ہے۔ میں قدیم دانش اپنے ساتھ لایا ہوں، جو تم سے بانٹنا چاہتا ہوں۔" خرگوشوں نے شک بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، لیکن اسے ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس کی کہانیاں اور داستانیں سنیں، اس کی پرسکون، مسحور کن سرگوشی میں کھو گئے۔ وہ ایک فلسفی کی طرح بولتی تھی... یہاں تک کہ اس نے ایک خرگوش کو ڈس لیا — اور غائب ہو گئی۔ اگلی شام، وہ پھر لوٹی۔ "براہِ کرم مجھے مت نکالو،" اس نے منت کی۔ "تم جانتے ہو میں سانپ ہوں۔ میرے لیے ڈسنا چھوڑنا مشکل ہے۔ لیکن میں کوشش کر رہی ہوں۔ دوستوں کو ایک دوسرے کی خامیاں قبول کرنی چاہئیں، کیا ایسا نہیں؟" خرگوشوں نے تذبذب سے دیکھا، مگر ایک بار پھر اسے اندر آنے دیا۔ پھر وہی — نرمی بھری باتیں، کہانیاں، دھیمے الفاظ... اور پھر وہی — اچانک، تیز ڈسنے والا وار۔ تیسرے دن، بل کو ایک پتھر سے بند کر دیا گیا۔ سانپ اس کے گرد لپٹ گئی، پھُسکارتی، منتیں کرتی، وعدے کرتی کہ وہ بدل جائے گی، صرف ایک موقع اور مانگتی رہی۔ لیکن کوئی باہر نہ آیا۔ "اس دنیا میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں جو گہرائی سے سوچتے ہیں!" وہ تلخی سے پھنکارتی ہوئی اندھیرے میں گم ہو گئی۔ 🔘 کبھی کبھی زہریلے لوگ اپنے آپ کو خوبصورت الفاظ اور دانشمندانہ باتوں میں لپیٹ لیتے ہیں — اور جیسے ہی ان پر بھروسا کیا جائے، پھر سے وار کرتے ہیں۔ کبھی نہ بھولو: اگر کوئی بار بار تمہیں تکلیف دے — چاہے وہ کتنی ہی سچائی کا نقاب پہنے، چاہے کتنی ہی دلنشیں باتیں کرے — تو اپنا دل دوبارہ اس کے لیے مت کھولو۔ مہربان ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ تم بے انتہا درد برداشت کرو۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

صفائی وسعت رزق کا ذریعہ ہے
صفائی وسعت رزق کا ذریعہ ہے

مرحومین کیلئے دعائے مغفرت ایک تحفہ ہے
مرحومین کیلئے دعائے مغفرت ایک تحفہ ہے

*Important MCQs* 🌟 فدیہ وہ مال ہے جو کسی قیدی کو آذاد کرنے پر لیا جائے 🌟 جزیہ وہ ٹیکس ہے جو غیر مسلم سے اسلامی ملک میں رہنے کےلئے انکی حفاظت کیلئے لیا جائے 🌟 خراج غیر مسلموں کی قابل کاشت زمینوں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس 🌟 جزیہ ذمیوں کی حفاظت کےلئے لیا جانے والا ٹیکس 🌟 عشر مسلمانوں سے زمینوں کی پیداوار پر لیا جانے والا ٹیکس 🌟 عشور مسلمان اور غیر مسلموں سے لیا جانے والا تجارتی ٹیکس 🌟 ضرائب ہنگامی ٹیکس جو سب سے لیا جاتا ہے 🌟 نوائب حالت جنگ یا کسی خاص صورت میں مالداروں سے لیا جانے والا ٹیکس 🔷🔷🔷🔷🔷