es
Feedback

¡No caigas en manos de tramposos! Telemetrio encuentra y marca estos canales 👉 Si quieres ver la etiqueta, suscríbete

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Ir al canal en Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Mostrar más
1 285
Suscriptores
Sin datos24 horas
-57 días
-730 días
Archivo de publicaciones
🌺2= علی ابن حر الریاحی. آپ حر بن یزید الریاحی کے بیٹے تھے۔ نام علی تھا حر علیہ السلام کی شہادت کے بعد حر شہید کے قدموں سے اپنی آنکھوں کو ملایا اور امام علیہ السلام کے قدم بوس ہو کر اذن شہادت طلب کیا اور شہید ہوئے. 🌺3= نعیم بن العجلان الانصاری. آپ قبیلہ خزرج کے چشم و چراخ تھے اور آپ کے 2 بھائی نضر اور نعمان اصحاب امیرالمؤمنین علیہ السلام میں تھے اور آپ واقعہ کربلا میں عاشور کے اولین شہداء میں شامل ہوئے. یہ وہ جنگ تھی جو صبح عاشور بوقت نماز فجر ہوئی تھی. تاریخ میں یہ جنگ، جنگ مغلوبہ کے نام سے مشہور ہے. 🌺4= عمران بن کعب الاشجعی. آپ کا پورا نام عمران بن کعب ابن حارث الاشجعی تھا. آپ نے امام عالی مقام علیہ السلام کا جس وقت سے ساتھ دیا آخر دم تک اسی پر قائم رہے آپ بھی جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے. 🌺5= حنظلہ ابن عمر الشیبانی. آپ بھی امام علیہ السلام کے وفاداروں میں تھے اور جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے. 🌺6= قاسط بن زہیر التغلبی. جناب امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے جمل، نہروان، صفین میں جانبازی سے شریک ہوئے تھے اور بہت جری تھے. آپ کوفہ سے امام علیہ السلام کی نصرت کے لیے آئے تھے اور جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے. 🌺7= کردوس بن زہیر التغلبی. آپ کا نام کردوس بن زہیر حرث تغلبی تھا آپ قاسط بن زہیر کے حقیقی بھائی تھے اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے. روایت ہے کہ آپ بھی اپنے تیسرے بھائی مسقط بن زہیر کے ہمراہ امام علیہ السلام کی نصرت کے لیے شب عاشور کربلا میں وارد ہوئے تھے اور جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے. 🌺8= کنانہ بن عتیق التغلبی. آپ کوفہ کے مشہور پہلوانوں میں شمار ہوتے تھے. قرأت قرآن میں بھی شہرت رکھتے تھے. کربلا میں جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے. 🌺9= عمر بن صبیقی الضبعی. آپ کا پورا نام عمر بن صبیقہ ابن قیس بن ثعلبتہ الضبعی تھا. ابن سعد کے لشکر کے ہمراہ امام علیہ السلام سے مقابلے کے لیے کربلا آئے تھے. لیکن صحیح حالات سے باخبر ہونے کے بعد لشکر کو خیر باد کہہ کر امام علیہ السلام کی بارگاہ میں معافی طلب کر کے جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے. 🌺10= ضرغامہ ابن مالک التغلبی. آپ کا نام اسحاق اور لقب ضرغامہ تھا. آپ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے جانباز صحابی مالک اشتر کے بیٹے اور ابراہیم بن مالک کے بھائی تھے. کوفے میں جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کے ہاتھ پر امام علیہ السلام کی بیعت کر کے کربلا پہنچ کر یوم عاشور 500 درندوں کو واصل جہنم کر کے شہید ہوئے. 🌺11= غامر بن مسلم العبدی. آپ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے شیعہ اور بصرہ کے رہنے والے تھے آپ کا پورا نام غامر بن مسلم عبدی المطری تھا. آپ مکہ معظمہ میں امام علیہ السلام کے ساتھ ہو گئے تھے اور تا دم آخر ساتھ ہی رہے آپ کے ہمراہ آپ کا غلام سالم بھی تھا، زیارت ناحیہ کی بناء پر آپ کا غلام بھی آپ کے ہمراہ ہی شہید ہوا. 🌺12= سیف ابن مالک العبدی. آپ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خاص اصحاب میں سے تھے امام علیہ السلام کی نصرت کے لیے ماریہ کے مکان پر جو خفیہ اجتماع ہوا کرتا تھا آپ اس میں شامل ہوا کرتے تھے. آپ نے مکہ میں امام علیہ السلام کی معیت اختیار کی اور جنگ ملغوبہ میں یوم عاشور کو شہید ہوئے. 🌺13= عبد الرحمان الارجبی. آپ قبیلہ بنوہمدان کے شاخ بنو ارجب کے چشم و چراغ تھے آپ کا پورا نام عبد الرحمن بن عبداللہ الکذن بن ارجب بن دعام بن مالک بن معاویہ بن صعب بن رومان بن بکیر الھمدانی الارجبی تھا. آپ اس دوسرے وفد کے ایک رکن تھے جو کوفے سے خطوط لے کے مکہ گئے تھے جبکہ آپ کے ہمراہ قیس اور 50 خطوط تھے. یہ وفد 12 رمضان کو امام علیہ السلام کی بارگاہ میں پہنچا تھا. کچھ مؤرخین کا کہنا ہے کے جناب مسلم علیہ السلام کے ہمراہ یہی عبد الرحمن، قیس اور عمارہ شامل تھے. عبدالرحمٰن جناب مسلم کو کوفے پہنچا کر واپس امام علیہ السلام کی خدمت میں مستقل شامل ہو گئے تھے اور عاشور کو امام علیہ السلام کے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے. 🌺14= مجمع بن عبداللہ العامذی. آپ قبیلہ مذحج کے نمایاں فرد تھے. آپ کو امیرالمؤمنین علیہ السلام کے صحابی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے. یہ وہی ہیں جنہوں نے امام علیہ السلام کو مقام عذیب میں کوفے کے تمام حالات سے آگاہ کیا تھا اور کوفہ جانے والے امام کے آخری قاصد قیس ابن مسہر کی گرفتاری اور انکی شہادت سے امام علیہ السلام کو آگاہ کیا تھا. آپ بھی جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے. کچھ روایات نے آپ کے ہمراہ آپ کے فرزند عائذ بن مجمع کی شہادت بھی کربلا میں لکھی ہے. 🌺15= حیان بن حارث السلمانی. آپ قبیلہ ازو کے چشم و چراغ تھے. مدینے سے کربلا جاتے ہوئے امام علیہ السلام کے ہمراہ ہوئے اور صبح عاشور جنگ ملغوبہ میں امام علیہ السلام کی نصرت کرتے ہوئے شہید ہوئے.

🔴 شہدائے کربلا کے مختصر احوال 🔴 کربلا کے بہتر (72) شہداء علیہم السلام اور اٹھارہ (18) بنی ہاشم علیہم السلام کے اسمائے گرامی اور مختصر حالات. ↕فہرست انصار امام حسین علیہ السلام 1. حضرت حر ابن یزید الریاحی 2. علی ابن حر الریاحی 3. نعیم بن العجلان الانصاری 4.عمران بن کعب الاشجعی 5. حنظلہ ابن عمر الشیبانی 6. قاسط بن زہیر التغلبی 7. کردوس بن زہیر التغلبی 8. کنانہ بن عتیق التغلبی 9. عمر بن صبیقی الضبعی 10. ضرغامہ ابن مالک التغلبی 11. غامر بن مسلم العبدی 12. سیف ابن مالک العبدی 13. عبد الرحمان الارجبی 14. مجمع بن عبداللہ العامذی 15. حیان بن حارث السلمانی 16. عمرو بن عبداللہ الجندعی 17. حلاس بن عما الراسبی 18. نعمان بن عمرالراسبی 19. سوار ابن ابی عمیر الہمدانی 20. عمار ابن سلامتہ الدالانی 21. زاہر بن عمر الکندی 22. جبلہ ابن علی الشیبانی 23. مسعود بن حجاج التیمی 24. حجاح ابن بدر التیمیمی السعدی 25. عبداللہ ابن بشر الخثعمی 26. عمار ابن حسان الطائی 27. عبداللہ ابن عمیر الکلبی 28. مسلم ابن کشیر الازدی 29. زہیر ابن سیلم الازدی 30. عبد اللہ بن یزید العبدی 31. بشر بن عمر الکندی 32. عبداللہ بن عروہ الغفاری 33. بریر ابن خضیر الہمدانی 34. وہب ابن عبداللہ الکلبی 35. ادہم بن امیتہ العبدی 36. امیہ بن سعد الطائی 37. سعد ابن حنظلہ التمیمی 38. عمیر ابن عبداللہ المد حجی 39. مسلم بن عوسجہ الاسدی 40. ہلال ابن نافع البجلی 41. سعید بن عبداللہ الحنفی 42. عبد الرحمن بن عبد المزنی 43. نافع بن ہلال الجملی 44. عمر ابن قرظتہ الانصاری 45. جون بن حوی غلام الغفاری 46. عمر ابن خالد الصیدادی 47. حنظلہ ابن اسعد الشبامی 48. سوید ابن عمار الاتماری 49. یحیی بن سلیم المازنی 50. قرہ ابن ابی قرتہ الغفاری 51. مالک ان انس المالکی 52. زیاد ابن غریب الصائدی 53. عمر بن مطاع الجعفی۔ 54. حجاج ابن مسروق المدحجی 55. زہیر ابن قین ابجلی 56. حبیب ابن مظاہر الاسدی 57. ابو ثمامہ عمرو بن عبداللہ الصیدادی 58. انیس بن معقل الاصبحی 59. جابر ان عروۃ الغفاری 60. سالم مولی عامر العبدی 61. جنادہ ابن کعب الخزرجی 62. عمر بن جنادۃ الانصاری 63. جنادہ بن الحرث السلمانی 64. عابس ابن شبیب الشاکری 65. شوذب ابن عبداللہ الہمدانی 66. عبد الرحمان بن عروۃ الغفاری 67. حرث ابن امرو القیس الکندی 68. یزید ابن زیاد الہدلی 69. ابو عمرو النہثلی 70. جندب بن حجیر الخولانی الکندی 71. سلمان بن مضارب الانماری 72. مالک ابن عبداللہ الجابری ↕اٹھارہ (18) شہدائے بنی ہاشم علیہم السلام. 1. عبداللہ ابن مسلم 2. محمد ابن مسلم 3. جعفر ابن عقیل 4. عبد الرحمان بن عقیل 5. عبداللہ ابن عقیل 6. موسی ابن عقیل 7. عون بن عبداللہ بن جعفر طیار 8. محمد ابن عبداللہ بن جعفر طیار 9. عبداللہ الاکبر عرف عمرو بن الحسن ابن علی ابن ابی طالب 10. قاسم بن حسن ابن علی ابن ابی طالب 11. عبداللہ ابن حسن ابن علی ابن ابی طالب 12. عبداللہ بن علی ابن ابی طالب 13. عثمان بن علی ابن ابی طالب 14. جعفر بن علی ابن ابی طالب 15. علمدار کربلا عباس بن علی ابن ابی طالب 16. علی اکبر بن الحسین الشہید ابن علی ابن ابی طالب 17. محمد بن ابی سعید بن عقیل 18. علی اصغر ابن الحسین الشہید ابن علی ابن ابی طالب 🔴 مختصر احوال زندگی و شہادت 🔴 🌺1= حضرت حر ابن یزید الریاحی آپ کا نام گرامی حر بن یزید ابن ناجیہ ابن قعنب بن عتاب بن حرمی ابن ایاح بن یربوع بن خنظلہ بن مالک بن زید مناۃ ابن تمیم الیرنوعی الریاحی تھا. آپ کا شمار کوفے کے رؤسا میں ہوتا تھا. اور واقعہ کربلا آپ کی امام علیہ السلام سے پہلی ملاقات مقام شراف پر ہوئی تھی جب حر کا لشکر پانی کی تلاش میں بے حال اور پریشان تھا. امام عالی مقام ساقی کوثر نے لشکر کو سیراب کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد حر نے نماز امام کی اقتداء میں پڑهی اور بعد نماز راستہ روکنے اور محاصرہ کرنےکا عندیہ دیا. امام نے فرمایا کہ حق پر جان دینا ہماری عبادت ہے راستے میں مقام عذیب پر طرماح ابن عدی اپنے 4 ساتھیوں سمیت امام سے آ ملے. قصر بنی مقاتل پر مالک بن نصر حکم نامہ حاکم لے کے آیا جس میں مرقوم تھا کہ جہان یہ حکم ملے امام علیہ السلام کو وہیں ٹھہرا دینا. اور اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کے آس پاس پانی اور جزی کا انتظام نہ ہو. القصہ مختصر شب عاشور حر ساری رات پریشان اور متفکر رہے کہ جنت اور دوزخ میں سے کس کا انتخاب کریں. اور صبح عاشور امام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور اذن معافی اور اذن جہاد طلب کر کے پچاس دشمنوں کو واصل جہنم کر کے ایوب ابن مشرح کے تیر سے گھائل ہو کے گھوڑے سے نیچے گرے اور قسور ابن کنانہ کے تیر سے جو آپ کے سینے پر لگا شہید ہوئے. ریاض الشہادة میں روایت ہے کہ بنی اسد نے امام حسین علیہ السلام سے ایک فرسخ کے فاصلے پر غربی جانب حر علیہ السلام کو دفن کیا اور وہیں آپ علیہ السلام کا روضہ بنا ہوا ہے.

🔷️ مصائب ذوالجناح 🔷️ امام حسین علیہ السلام کی سواری جو "ذوالجناح" کے نام سے موسوم تھی اس نے اپنے مالک کا ساتھ اس آخری وقت تک دیا جب کہ کوئی مددگار باقی نہ تھا. کسے نہیں معلوم کہ کربلا میں فرزندِ رسول کے لئے پانی کا قحط ہوگیا تھا. بھلا کون کہہ کہہ سکتا ہے کہ چھوٹے بچوں کیلئے جس میں علی اصغر۴ کا سا شیر خوار بھی ہو لب تر کرنے کے لئے پانی نہ موجود ہو تو گھوڑے پانی سے سیراب کئے جاسکتے ہوں گے؟ ہرگز نہیں. اگر بچوں کے لئے سب سے آخری قطرہ پینے کے پانی کا صرف ہوسکتا ہے تو گھوڑے اس کے قبل سے پیاسے ہوں گے. اس کے بعد صبح سے سہ پہر کے وقت تک برابر سیدالشہدا۴ کو عرب کی تیز دھوپ گرم ہوا میں خیمہ گاہ سے میدانِ جنگ تک لانا اور لے جانا. ہر عزیز کی رخصت کے وقت خیمہ کے پاس ہونا اور عزیز کی جانکنی کے وقت میدانِ جنگ میں اس کے سرہانے. یہ تمام آمدورفت گھوڑے کی پشت ہی پر ہوتی تھی. پھر حملے لڑائی اور وہ قیامت خیز لڑائی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ہے. سب سے پہلے آغازِ جنگ تیروں کی بارش ہی سے ہوا تھا. اس کے بعد ظہر سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے جب تمام یزیدی فوج نے مجموعی طور تیروں کی بارش کی ہے اور ہزاروں تیروں کی باڑھیں ایک ساتھ چلی ہیں تو تاریخ گواہ ہے کہ اس کی سب سے بڑی زد گھوڑوں ہی پر ہوئی تھی. چنانچہ فوجِ حسینی۴ کہ زیادہ گھوڑے اس میں ختم ہوگئے اور اکثر سوار پیادہ ہوگئے. کون کہہ سکتا ہے کہ اس وقت ذوالجناح کو کوئی زخم نہیں آیا. وہ وقت جب ہزاروں کی فوج کے سیلاب میں ایک تنہا حسین۴ ڈوبتے تھے اور دشمنوں کو منتشر کر کے باہر آتے تھے. نیزوں کے حملے بھی تھے اور تلواریں بھی، تیر بھی تھے اور تبر بھی. اس وقت کیا حسین۴ کا گھوڑا محفوظ تھا؟ اس جنگ و جدال، اس ہنگامہ قتال میں گھوڑے کی پیاس، اس کے جگر کی سوزش اس کے احساس سے تعلق رکھتی ہے. مگر وہ یادگار ہے کہ جب فوج سے میدان صاف ہوا، فرات کا دامن بالکل خالی ہوگیا حسین۴ نہر کے قریب آئے گھوڑا اپنا نہر میں ڈالدیا اور یہ کہا یا اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ اے میرے باوفا تو بہت پیاسا ہوگا یہ پانی موجود ہے اپنی پیاس بجھالے. اس وقت کوئی نہیں. فرات کی موجیں گواہی دیں گی، ساحلِ فرات شہادت دے گا کہ گھوڑے نے اپنی گردن اٹھالی تھی، اپنا سر بلند کرلیا تھا، اپنا منھ بند کرلیا تھا، مطلب یہ تھا کہ میں ہرگز پانی نہیں پیوں گا، جب تک آپ اس پانی سے سیراب نہیں ہوں. حسین۴ نہر سے باہر نکل آئے اور گھوڑا بھی پیاسا نکلا. پھر ایک وقت وہ بھی آیا کہ جب گھوڑے کی تمام کوششِ جنگ ختم ہوچکی، جب اس کی پشت اس کے راکب سے خالی ہوگئی، جب اس کے مالک کو چاروں طرف سے خوں آشام دشمنوں کی تلواروں نے گھیر لیا. اس وقت اس کے لئے حسین۴ کی سب سے بڑی خدمت کا وقت آیا. اس وقت اس نے وہ کام انجام دیا جو اس کے لئے مخصوص ہوگیا. اس نے خود اپنے اس فرض کا احساس کیا کہ وہ بے کس و بے بس عورتوں کو جو خیموں میں اپنے والی و وارث کی خبر کی منتظر تھیں جاکر اپنے مالک کی خبر پہنچا دے. اس نے اپنی پیشانی خون میں تر کی، وہ سیدھا خیمہ حسین۴ کے دروازے پر پہنچا. اس نے ہنہنا کر اپنی آواز پہنچائی. منتظر سیدانیاں اس کی آواز کو سنتے ہی دروازہ پر آگئیں. وہ دیکھا جو پہلے کبھی نہ دیکھا تھا. اس کا خالی زین، اس کی رنگین پیشانی، اس کی کٹی باگیں، اس کا زخمی جسم، اس کے جسم میں پیوست تیر وہ سب کچھ کہہ رہے تھے جس کی خبر دینے کو وہ دروازہ پر آیا تھا. یہ تھی آخری خدمت جو ذوالجناح نے انجام دی اور یہ ہے وہ یادگار واقعہ جو اس یادگار جانور کے ساتھ تعلق رکھتا ہے. یہی وہ یادگار ہے جو حسین ابنِ علی۴ کی عزاداری کے سلسلہ میں ذوالجناح کی شبیہہ نکال کر قائم کی جاتی ہے. ذوالجناح زندہ ہے جب تک حسین۴ کا نام زندہ ہے. اپنے راکب کی بدولت وہ بھی ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کی یادگار ہمیشہ قائم رہیگی. https://t.me/islamwitheman 👈 مزید تفصیل جاننے کے لیے۔۔۔ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1724577821205078&id=100009586292189 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 عاشورا کے دن ابلیس کا گریہ 🔷 آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نقل کرتےہیں: 61 ہجری عاشورا کی عصر کے وقت چھوٹے شیطانوں نے دیکھا کہ آج ابلیس ان کا سردار اپنے سر اور چہرے کو پیٹ کر گریہ کر رہا ہے، ان کے شاگردوں نے جب پوچھا: اعلیٰ حضرت آج تو تمہیں خوش ہونا چاہئے، کیوں پریشان ہو اور گریہ کر رہے ہو؟ ابلیس نے کہا: میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے کہ اس جماعت کو حسین کے قتل پر اُکسایا. چھوٹے شیطانوں نے کہا: کیا تم یہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ ظاھری مسلمان جھنم میں جائیں؟ اور ایسا ہی تو ہوا ہے؟ ابلیس نے کہا: کیوں نہیں ایسا ہی ہوا ہے لیکن میں اس نکتہ سے غافل رہا کہ اس کام سے لوگوں کے لئے رحمت کا دروازہ کھل جائے گا۔ کیونکہ جو بھی حضرت امام حسین علیہ السلام سے متوسل ہوگا شفاعت سے فائدہ مند ہوگا۔ السلام علیک یا اباعبدالله یاباب رحمه الله الواسعه۔ 📙 مآخذ: داستانهای روح افزا، صفحه ۱۲۷۔ http://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔴 آخری جنگ 🔴 جب امام حسین علیہ السلام بالکل تنہا رہ گئے، خیمے سے وداع کر کے نکلے تو ایسی بے پناہ شجاعت دکھائی، جو مقابل آیا اسے واصل جہنم کیا. آپ کی شجاعت کا اعتراف دشمن نے بھی کیا، فوج یزید کا وقائع نگار حمید بن مسلم کہتا ہے: "اللہ کی قسم میں نے کبھی دشمنوں کے نرغے میں گھرے ایسے شخص کو نہیں دیکھا جس کا سارا گھرانا اس کی آنکھوں کے سامنے قتل ہوا ہو، اور پھر حسین علیہ السلام جیسا شجاع، ثابت قدم، مطمئن اور جری ہو. حالت یہ تھی کہ چاروں طرف سے پیادے ان پر حملہ کرتے تھے مگر جب حسین علیہ السلام تلوار سونت کر ان پر جوابی حملہ کرتے تو وہ اس طرح بھاگ کھڑے ہوتے جس طرح بھیڑیے کے حملے کے وقت بکریاں بھاگ جاتی ہیں. حالانکہ ان کی تعداد تیس ہزار تھی، مگر جب امام ان پر حملہ کرتے تو ان کے سامنے سے یہ لوگ ٹڈیوں کی طرح بھاگ کهڑے ہوتے." (لہوف، ص105) یہ صورتحال دیکھ کر شمر ملعون نے ایک مذموم چال چلی، وہ فوج کا ایک دستہ لے کر اہل حرم کے خیموں کی طرف غارتگری کیلئے متوجہ ہوا. امام علیہ السلام نے فوج اشقیاء کو مخاطب کر کے کہا: "اے آل ابو سفیان کے شیعوں! اگر تمہیں مذہب کا خیال اور آخرت کا خوف نہیں ہے تب بھی تم عرب ہونے کے دعویدار ہو، اپنی غیرت کا ثبوت دو. میں کہتا ہوں میں تم سے جنگ لڑ رہا ہوں اور تم مجھ سے. خواتین کا اس میں کیا قصور؟" یہ سن کر شمر ملعون ارادے سے باز آگیا. لڑتے لڑتے ایک موقع ایسا بھی آیا کہ آپ فرات تک پہنچ گئے، گھوڑے کو پانی میں داخل کیا، چاہا کہ پانی پیئں، ایک ملعون حصین بن تمیم نے آپ کے تیر مارا جو حلق میں پیوست ہوا، آپ نے ہاتھ آگے بڑھا کر چلو میں خون بھرا اور آسمان کی طرف پھینکا اور فرمایا کہ اے پروردگار میں اس جفاکار قوم کا شکوہ تیری بارگاہ میں کرتا ہوں جس نے میرا خون بہایا اور مجھے پانی پینے سے روکا. کسی نے کہا کہ آپ یہاں پانی پیتے ہیں ادھر آپ کے خیموں کو تاراج کیا جا رہا ہے، آپ فورا واپس آئے دیکھا کہ خیمے سالم ہیں. آپ دوسری مرتبہ خیمے تشریف لے گئے اور مخدرات کو صبر کی تلقین کی. دوبارہ میدان کارزار تشریف لے گئے اور ایسی شجاعت دکھائی کے کشتوں کے پشتے لگا دیے. یہ صورتحال دیکھ کر شمر نے تیر اندازوں کو تیر چلانے کا حکم دیا. آپ پر اتنے تیر چلائے گئے کہ جسم کے گوشے گوشے میں تیر پیوست ہو گیا. ایک شقی نے آپ کی پیشانی اقدس پر پتھر مارا جس کی وجہ سے چہرا لہولہان ہوا، آپ نے کرتہ کا دامن اٹھایا تاکہ خون پونچھیں، کہ اس اثناء میں ایک تین نوک والا تیر آیا اور آپ کے سینے میں پیوست ہوا. اسی اثنا میں ایک ملعون صالح بن وہب مزنی نے آپ کی پشت پر اس زور سے نیزہ مارا کہ آپ گھوڑے سے داہنے رخ پر گر گئے. آپ گرنے کے بعد اٹھ کھڑے ہوئے، تھوڑا چلتے پھر گر جاتے. آپ کا یہ بار بار گرنا ضعف کی وجہ سے نہ تھا بلکہ وجہ یہ تھی کہ آپ چند قدم چلتے، کوئی شقی آپ کو نیزہ مارتا، کوئی تلوار اور آپ گر جاتے. ایک ملعون نے آپ کے دہن اقدس میں تیر مارا، ایک نے حلق میں تیر مارا، ایک نے بائیں شانے پر تلوار ایک نے دائیں شانے پر. سنان بن انس نخعی نے نیزہ مارا آپ منہ کے بل گر پڑے پھر اٹھ کھڑے ہوئے اور حلق سے تیر کھینچا. اس وقت دشمنوں نے آپ کو گھیرے میں لے لیا. آپ کو زمین پر گرے کافی دیر ہو گئی تھی لیکن کوئی ملعون آپ کو شہید کرنے کا گناہ اپنے سر نہیں لینا چاہ رہا تھا. خولی بن یزید آگے بڑھا لیکن لرزہ براندام ہو کر واپس چلا گیا. شمر لعین خود آگے بڑھا اور گستاخانہ انداز میں آپ کے سینہ پر سوار ہوا. شمر مبروص تھا یعنی برص کی بیماری تھی. امام حسین علیہ السلام نے اس ملعون کو دیکھ کر فرمایا کہ رسول اللہ (ص) نے سچ فرمایا تھا کہ میں ایک سفید داغ والے کتے کو دیکھ رہا ہوں جو میرے اہلبیت (ع) کے خون میں منہ ڈال رہا ہے. اس لعین نے کند تلوار کی بارہ ضربات سے خامس آل عبا نواسہ رسول حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی گردن پیچھے سے کاٹ ڈالی. آپ کے باوفا گھوڑے نے آپ کے خون سے اپنی پیشانی تر کر لی، اور واپس خیمے میں پہنچا. گھوڑے کی ہنہناہٹ سن کر بیبیاں باہر نکلیں، دیکھا کہ گھوڑا خالی ہے اور زخمی ہے. یقین ہو گیا کہ امام عالی مقام (ع) شہید ہو چکے ہیں، بیبیوں نے گریہ و بکاء کیا. (امالی صدوق: ص98) انا للہ وانا الیہ راجعون وسیعلم الذین ظلمو ایّ منقلب ینقلبون. https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

یہاں پہنچے تو خیمہ ہائے اہل بیت کو محفوظ پایا. یہ افواہ اس لعین نے آپ کو پانی نوش کرنے سے روکنے کی خاطر اڑائی تهی. سوگوارو! شیخ مجلسی علیہ الرحمہ لکهتے ہیں. جب آپ دوبارہ خیمہ گاہ پہنچے تو آپ نے اہل بیت کو سخت غم و کرب کی حالت میں دیکها. مسلسل جنگ کے سبب آپکے جسم مطہر پر بہت سے زخم تهے . ابهی آپ خیمے کے اندر تهے کہ ایک ملعون بولا. "اے حسین! کب تک عورتوں میں چھپے رہیں گے؟ اللہ اکبر یہ سنکر حسینی غیرت سے مزید بیٹهنا گوارا نہ ہوا اور آپ نے اہل بیت سے وداع ثانی میں انکو دوبارہ صبر کی وصیت کی. اور انہیں ان مصائب کے عوض بہترین اجر و ثواب کا یقین دلایا. اور پردوں کی حفاظت کی ہدایت کی اور ان سے فرمایا: " اب آزمایشوں کیلئے تیار ہو جاؤ اور جان لو کہ اللہ تمہارا محافظ و مددگار ہے وہ عنقریب تمہیں دشمنوں کے شر سے نجات دے گا. اور تمہاری عاقبت بخیر کرے گا. اور وہ بہت جلد تمہارے دشمنوں کو اقسام و انواع کے عذابوں میں مبتلاء کریگا اور تمہیں ان مصیبتوں کا بہترین صلہ دے گا. اور انواع و اقسام کی کرامتوں اور عزت وشرف سے مالا مال کرےگا. پس کوئی شکوہ زبان پر نہ آنے پائے اور کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکالنا جس سے تمہاری بے قدری ہو اور جو تمہاری شان کیمطابق نہ ہو." روایت میں ہے کہ حسین دوبارہ میدان میں پہنچے. شدت پیاس سے آپ جان بلب تهے. آپ نے اتمام حجت تمام کرنے کیلئے ان ملاعین سے پانی طلب کیا. یہ سنا تو ایک لعین نے کہا کہ "اے حسین اب تم (نعوذ باللہ) حمیم (جہنمیوں کو پلایا جانیوالا گرم پانی) پیو گے." تو حسین نے جواب دیا "اے شخص! تم پر ہلاکت ہو. میں ان میں سے نہیں ہوں جو "حامیہ" (جہنمی گہاٹ جہاں سے اہل جہنم کو عذاب کے طور پر کهولتا ہوا پانی پلایا جائیگا ) پر پہنچینگے اور حمیم پئیں گے. بلکہ میں تو اپنے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس پہنچونگا اور ان کے ساتھ انکے گهر میں رہونگا. جو اللہ کی بارگاہ میں تقرب و قربت الہی کے اعتبار سے سب سے قریب ترین و بلند مقام ہے. اور بہترین و لذیذ جنتی مشروب سے سیراب ہونگا. اور پیغمبر اکرم سے تمہارے ان مظالم کی شکایت کرونگا جو تم لوگوں نے مجھ پر کئے ہیں." ایک روایت کیمطابق ایک ظالم نے کہا: "اے حسین آپ دیکھ رہے ہیں کہ فرات کا پانی کسطرح مچهلی کے شکم کیطرح چمک رہا ہے پس آپ کبهی بهی اس سے سیراب نہ ہو سکیں گے اور پیاسے ہی قتل ہونگے." یہ سنکر حسین علیہ السلام نے کہا: "اے اللہ! اسے پیاسا ہی ہلاک کردے." راوی کہتا ہے کہ میں اس شخص کے مرتے وقت اس کے پاس تها اور وہ پیاس پیاس کہتا تها لوگ اسے پانی پلاتے تهے اور وہ العطش کہتے کہتے مرا. ابن طاؤس لہوف میں راوی ہیں کہ پهر شمر کی قیادت میں ایک گروہ نے جو دس افراد پر مشتمل تها اہل حرم کے خیموں پر حملہ کی نیت سے رخ کیا. پس یہ دیکها تو حسین نے بآواز بلند صدا دی "اے ابوسفیان کی اولاد کے پیروکارو! اگر تمہارا کوئی دین نہیں اور آخرت سے نہیں ڈرتے تو کم ازکم اپنی دنیا میں آزاد بنو. اور اپنے عرب رسومات کا خیال کرو. اگر تم عرب ہو." پس شمر پکارا "اے فرزند فاطمہ! آپ کیا کہہ رہے ہیں ہمیں آپکی بات سمجھ نہیں آ رہی." تو حسین نے جواب دیا: "میں کہہ رہا ہوں کہ تمہاری دشمنی اور لڑائی مجھ سے ہے اور ان عورتوں اور بچوں کا کوئی قصور نہیں ہے. پس جب تک میں زندہ ہوں تم اپنے ان ذلیل و پست لوگوں کو عورتوں پر حملہ کرنے سے روکو." یہ سنکر شمر نے چیخ کر اپنے لوگوں سے کہا "واپس آؤ بیشک حسین شریف خاندان سے تعلق رکهتے ہیں ہماری انکی عورتوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے." راوی کہتا ہے کہ اس کے بعد آپ نے پانی کے حصول کی خاطر فرات کیطرف دوبارہ پیش قدمی کی کیونکہ آپ پر پیاس کا شدید غلبہ ہوگیا تها. لیکن آپ زخموں سے سخت نڈهال تهے پس ان سب نے ملکر فرات پر پہنچنے سے روکنے کیلئے آپ پر سخت حملے کئے یہاں تک کہ آپکو فرات سے دور ہٹا دیا گیا. سلام ہو اس پیاسے پر جنکے لیے سلسبیل و کوثر خلق ہوا. ولا حول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم. حوالہ جات: (1) نفس المہموم 322.323 (2) اللہوف 106 (3) البحار 45/50 (4) المناقب 4/ 58 (5) جلاء العیون للمجلسی -201. https://t.me/islamwitheman/7146 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔴 خامس آل عباء کی اہل بیت سے وداع 🔴 روایت کے مطابق علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کے بعد حسینؑ نے اہل بیت سے وداع کیا. ہر ایک بیبی کا نام لیکر ان پر سلام کیا. انہیں تسلی دی. اور صبر و توکل اختیار کرنے کی وصیت کی. اور آمدہ مشکلات پر استقامت دکهانے کی تاکید فرمائی. پهر آپ گهوڑے پر سوار ہوئے. تلوار نیام سے نکالی. اور دشمنوں کے سامنے کھڑے ہوگئے. اور ایک بلیغ افتخار سے بهرپور رجز پڑھا جسے ہم یہاں طوالت کے پیش نظر نقل نہیں کر رہے پھر وہ مشہور قول فرمایا: ( اگر جسم مرنے کیلئے ہی خلق ہوئے ہیں تو اللہ کی راہ میں مرنا سب سے بہترین ہے) اس كے بعد آپ نے دشمنوں کو مبارزہ کی دعوت دی. راوی کہتا ہے کہ جو بهی حسینؑ کے نزدیک آیا ضرور واصل جہنم ہوا. پهر آپ نے میمنہ پر حملہ کیا اور یہ شعر پڑها: (عار قبول کرنے سے مرنا افضل ہے اور جہنم کی آگ میں جانے سے دنیا کی عار بہتر ہے) پس ایک کثیر تعداد میں دشمنوں کو واصل جہنم کیا. اس کےبعد میسرہ پر حملہ کیا. اور یہ اشعار ارشاد فرمائے: (میں حسین بن علی ہوں اور میں نے ارادہ کرلیا ہے کہ میں سر نہ جھکاؤں گا. میں اپنے بابا کی اولاد کا دفاع کرونگا. اور دین مصطفی پر چلوں گا) راوی کہتا ہے. (واللہ میں نے کسی شکستہ دل کی ایسی جنگ نہیں دیکهی جس کے سارے قریبی مارے جا چکے ہوں اور وہ یوں دشمن کے خلاف ثابت قدمی سے جنگ کرے) ابن ابی الحدید کہتا ہے کہ "اس دن حسین کی شجاعت علی کی شجاعت سے یک گونہ مختلف تهی کیونکہ علی نے جب بهی تلوار چلائی ان کے سامنے ان کے اہل حرم محصور نہ تهے اور نہ اصحاب و انصار اور اہل بیت کا یوں قتل عام آپ نے دیکها جسطرح حسین علیہ السلام نے دیکها اور نہ علی علیہ السلام نے کوئی جنگ تین دن کی بهوک پیاس کے ساتھ لڑی تهی اور نہ یوں کسی نے اسطرح لاشوں پر لاشے اٹھائے تهے." راوی کہتا ہے کہ حسینؑ تیس ہزار کے دشمنوں کی صف میں تنہا گهس کر حملہ کرتے تهے اور انہیں تہس نہس کرتے تهے. پهر دوبارہ اپنی جگہ آ کر ٹھہر جاتے تهے اور فرماتے تهے: ولا حول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم. " اثبات الوصیہ" میں ہے کہ اس دن حسین نے 1800 (اٹهارہ سو) ملاعین کو واصل جہنم کیا. بحار میں ابن شہر آشوب سے روایت ہے کہ حسینؑ نے جنگ جاری رکهی یہاں تک آپ کے ہاتهوں دشمن کے مقتولین کی 1950 تعداد (انیس سو پچاس ) تک جاپہنچی. جب شجاعت حسینیہ کا یہ منظر ابن سعد لعین نے دیکها تو اپنی فوجوں سے کہا: "تم پر ہلاکت ہو یہ فرزند علی ابن ابیطالب ہیں. یہ شہسوار عرب کے بیٹے ہیں. ان پر ہر طرف سے حملہ کردو. پس اس دوران چار ہزار تیر انداز آگے بڑهے جنہوں نے آپ کیطرف ایسی تیر اندازی کی جس سے آپ اور اہل حرم کے درمیاں ایک رکاوٹ پیدا ہو گئی. حمید بن مسلم کہتا ہے. حسین نے شہادت کے دن ریش مطہر پر وسمہ لگایا ہوا تها. اور جنگ شروع ہونے سے قبل اور دوران جنگ میں نے حسینؑ کو کہتے سنا: "کیا تم مجھ پر جرأت کرتے ہو؟ واللہ! میں اللہ سے پر امید ہوں کہ وہ مجهے تمہارے ہاتهوں قتل کے بعد شہادت سے عزت عطا فرمائیگا. پهر میرا انتقام تم سے لے گا. اور تمہیں پتہ بهی نہ چلے گا کہ کتنی جلدی تم سے انتقام لیا جائیگا. اللہ تمہیں بہت کم مہلت دیگا. واللہ! میرے قتل کے بعد تمہاری تلواریں آپس میں چلینگی. اور تم ایک دوسرے کو قتل کرتے پهرو گے اور اللہ اس کے بعد تب تک راضی نہ ہوگا جب تک تم پر تکلیفوں والا عذاب نازل نہ کرے." روایت میں ہے کہ حسینؑ جنگ کرتے جاتے تهے اور اصحاب کو نام بنام پکارتے تهے. "اے حبیب بن مظاہر! اے مسلم بن عوسجہ! اے زہیر بن قین! کاش تم حسینؑ کی شجاعت دیکهتے . اور اس پیاسے کی جنگ دیکهو، اور اس مظلوم بیکس کی جنگ دیکهو اے میرے وفادار اصحاب! آخر تمہیں کیا ہوگیا تم میری آواز کا جواب نہیں دیتے. ابهی چند لمحے قبل میں تمہیں آواز دیتا تها اور تم لبیک لبیک کہتے تهے. بیشک اب تم اپنے وعدہ گاہ پہنچ گئے. تمہارے بعد دنیا کی زندگی میں کوئی بهلائی نہیں. بس میں بهی تم سے ملحق ہونے آ رہا ہوں. " یہ فرما کر شدید جنگ کی اور میمنہ کو میسرہ اور میسرہ کو میمنہ پر الٹ دیا اسقدر شجاعت حسینؑ نے دکهائی کہ دشمن کے قلب لشکر سے الامان، الحفیظ کی آوازیں بلند ہوئیں. نفس المہموم کی روایت کیمطابق شدید جنگ کے دوران حسینؑ لڑتے لڑتے نہر فرات میں داخل ہوئے. (دو ہی شجاع ترین فرات میں داخل ہوئے تهے ایک عباس اور ایک حسین.ؑ دونوں پر اللہ کا سلام) جب پانی دیکها تو گهوڑے سے فرمایا کہ تو پیاسا ہے پی لے. لیکن اسپ وفادار نے حسینؑ کیطرف دیکها. گویا زبان حال سے کہہ رہا ہو کہ آپ بهی تو پیاسے ہیں جب تک آپ سیراب نہیں ہونگے میں بهی نہیں پئیوں گا. پس ابهی حسینؑ جهکے ہی تهے کہ ایک ظالم نے آواز دی "اے حسینؑ آپ یہاں پانی پینے کی تیاری کر رہے ہیں. ادهر دشمن آپکے حرم کے خیموں میں گهس گئے ہیں." اللہ اکبر، تین دن کے پیاسے اور شدت جنگ سے نڈهال حسین کی ہاشمی غیرت نے یہ سنا تو برداشت نہ ہوا اور خیمہ گاہ کیطرف پلٹے. لیکن

🔷 ابوثمامہ صائدیؓ 🔷 ■ آپ کا نام اکثر منابع میں ابوعمرو سے ابوثمامہ مراد ہے لیکن بعض مصادر میں انکا اور نام ذکر ہوا ہے جبکہ بعض نے انکے دیگر مشخصات میں اختلاف کیا۔ اسطرح کے اختلاف کتابت کی وجہ پیدا ہوئے ہیں جیسا کہ ان اشتباہات میں سے ابوثمامہ کو ابوتمامہ لکھنا۔[1] ان کا نام زیاد[2] یا عمر[3] نیز انکی نسبت میں بھی اختلاف مذکور ہے جیسے صائدی[4]، انصاری[5]، صیداوی[6] و صاعدی[7] بنو صائد قبیلہ حَمْدان کی شاخ ہے۔ بعض کتب انساب میں ابوثمامہ کا نام اور مشخصات اسطرح مذکور ہیں: زیاد ابن عمرو بن عریب بن حنظلہ بن دارم بن عبدالله الصائدی[8] ■ ابوثمامہ اور قیام امام حسینؑ ابوثمامہ تابعین اور حضرت علیؑ کے ان اصحاب میں سے ہیں جنہوں نے حضرت علیؑ کے ہمراہ تمام جنگوں میں شرکت کی۔ انہیں حضرت امام حسنؑ کے اصحاب میں سے بھی شمار کیاگیا ہے۔ آپ معاویہ کے مقابلے میں امام حسنؑ کے ساتھ رہے۔[9] تاریخی مصادر میں زیادہ تر تذکرہ حضرت مسلمؑ بن عقیل کے ساتھ اور کربلا کے شہداء کے طور پر ملتا ہے۔ معاویہ کے مرنے کیبعد ابوثمامہ امام حسینؑ کو دعوت دینے میں شامل تھے اور کوفہ میں سلیمان بن صرد خزاعی کے گھر موجود تھے۔ جب حضرت امام حسینؑ حج کے فریضے کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچے تو امام کو خط لکھا۔[10] کوفہ میں امام حسینؑ کی جانب سے جب مسلمؑ بن عقیل موجود تھے تو ابوثمامہ لوگوں سے مالی امداد وصول کرتے اور جنگ کے حالات میں اسلحہ کی جمع آوری کی ذمہ داری ان کے سپرد تھی۔[11] ابن زیاد کے خلاف کوفے کے لوگوں کے قیام میں مسلم بن عقیل کی طرف سے تمیم اور حمدان نامی قبیلوں کی سپہ سالاری ابوثمامہ کے سپرد تھی۔[12] لیکن ابن زیاد کے لالچ دینے اور رعب ڈالنے کی سیاست نے کوفے کے اہم قبیلوں کے سرداروں کو پراگندہ کردیا اور مسلمؑ بن عقیل شہید ہوگئے۔ اسکے بعد ابوثمامہ ابن زیاد کی تعقیب کے تحت قرار پائے تو ابوثمامہ چند روز کیلئے اپنے قبیلے میں روپوش ہوگئے۔[13][14] پھر نافع بن ہلال کیساتھ مخفیانہ کوفہ سے باہر نکلے۔ مکہ سے کربلا کے راستے میں امام حسینؑ کے کاروان میں شمولیت اختیار کرلی اور انکے ہمراہ کربلا میں وارد ہوئے۔[15] واقعۂ کربلا میں ابوثمامہ سے مربوط واقعات میں سے ہے کہ آپ نے عمر بن سعد کے ایلچی کثیر بن عبداللہ شعبی کو حضرت امام حسینؑ کے پاس مسلح آنے سے روکا اور عاشورا کے دن ظہر کے وقت کی اطلاع لشکر کودی جس کے جواب میں امام حسینؑ نے انکے حق میں دعائیہ کلمات کہے۔[16] ■ شہادت ابوثمامہ کی شہادت کی جزئی کیفیات تاریخ میں مذکور نہیں لیکن طبری کی گزارش کے مطابق حر بن یزید ریاحی کی شہادت کیبعد ابوثمامہ نے اپنے مبارزے کو جاری رکھا یہانتک کہ شہید ہو گئے۔[17] کربلا میں امام حسینؑ کیساتھ ابوثمامہ کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے مکمل آگاہی اور مشتاقانہ امام حسینؑ کی رکاب میں شہادت کو قبول کیا۔[18] روزِ عاشور جب سپاہ حسینؑ نے یکے بعد دیگرے ایکدوسرے سے شہادت میں سبقت حاصل کرنا شروع کی تو ابوثمامہ نے عرض کیا آقا! میں دیکھتا ہوں کہ یہ لوگ آپؑ کے قتل سے باز آنے والے نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپؑ کے سامنے جام شہادت نوش کروں لیکن نماز کا وقت آگیا ہے اور بہت دوست رکھتا ہوں کہ یہ ایک آخری نماز بھی آپؑکی اقتدا میں ادا کرلوں۔ امام عالی مقامؑ نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی تو زوال ہوچکا تھا فرمایا اے ابو ثمامہ! تو نے نماز کو یاد کیا ہے خدا تجھے نماز گزاروں میں سے کرے۔ پس امامؑ نے نمازِ خوف پڑھائی اور ابوثمامہ نے نماز کیبعد عرض کیا اے فرزند رسول! میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملحق ہونے کیلئے بے چین ہوں اور آپؑکو غریب و بے یار دیکھ کر طبیعت میں تابِ برداشت نہیں رہی، امامؑ نے اجازت دی اور ابوثمامہ نے میدانِ کارزار میں قدم بڑھایا۔ پس آپ فوجِ اعدأ پر شیر بن کر حملہ آور ہوئے اور بہت سے ملاعین کو قتل کیا اور بالآخر زخمی ہو کر گِر گئے، پس قیس بن عبداللہ نے انکو شہید کیا جو انکا چچازاد تھا۔ زیارت ناحیہ مقدسہ میں حضرت قائم آل محمد نے ان پر اِن الفاظ میں سلام بھیجا: اَلسَّلامُ عَلٰی اَبِیْ ثمَامَۃ عَمْرو بْنِ عَبْداللّٰہِ الصَّائِدِیْ۔ 📚 حوالہ جات 1۔ مقتل الحسین علیه‌السلام خوارزمی ج۱، ص۲۰۶۔ 2۔ جمہرةأنساب العرب، ص:۳۹۵۔ 3۔ اقبال الاعمال ج۳، ص۷۹۔ 4۔ مناقب آل ابیطالب ج۳، ص۲۵۳۔ 5۔ رجال طوسی، ص۷۷؛ مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال،ج۲،ص۳۳۳۔ 6۔ جمہرة انساب العرب، ص۳۹۵؛دینوری، اخبار الطوال، ص۲۳۸۔ 7۔ الفتوح، ص۸۸۸۔ 8۔ جمہرةأنساب العرب، ص:۳۹۵۔ 9۔ ابصار العین، ص۱۱۔ 10۔ مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال،ج۲،ص۳۳۳۔ 11۔ طبری، تاریخ،ج۵،ص۳۶۴۔ 12۔ دینوری، ص۲۳۸۔ 13۔ تاریخ طبری ج۵، ص۳۶۹۔ 14۔ ترجمہ الکامل فی التاریخ، ج۱۱، ص۱۲۵۔ 15۔ مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال، ج۲، ص۳۳۳۔ 16۔ طبری، تاریخ، ج۵، ص۴۱۰و۴۳۹۔ 17۔ طبری،تاریخ،ج۵،ص۴۴۱۔ 18۔ طبری، تاریخ، ج۵، ص۴۱۰و۴۳۹ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 نافع بن ہلال 🔷 کربلا کی عدیم المثال شخصیات میں سے ایک شخصیت شہیدِ کربلا "نافع بن ہلال" ہیں۔ نافع بن ہلال کا تعلق "قبیلہ جمل" سے تھا، جو "قبیلہ مذحج" کی ایک شاخ تھی اور وہ یمنی الاصل تھے۔ نافع اپنے قبیلہ کے سردار بزرگ تھے، بہادر اور حافظ قرآن تھے، حاملِ حدیث، اصحابِ امیرالمومنین حضرت علیؑ میں سے تھے، جنگِ جمل، صفین، نہروان تینوں جنگوں میں حضرت علیؑ کے ہمرکاب تھے۔ کربلا میں جب حضرت عباس علمدار پانی کی جدوجہد کیلئے نہر پر تشریف لے گئے تھے تو نافع ابن ہلال آپ کیساتھ تھے۔ حضرت نافع بن ہلال کا نام زیارت رجبیہ امام حسینؑ اور زیارت ناحیہ میں آیا ہے۔ زیارت ناحیہ میں ہے۔۔۔ "السلام علی نافع بن ہلال البجلی المرادی" نافع بن ہلال حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت سے پہلے کوفہ سے نکلے اور راستے میں امام حسینؑ کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ وہ عذیب الہجانات نامی یا اس سے قبل ایک جگہ پر امام حسینؑ کے ساتھ ملحق ہونے والے چار افراد میں سے ایک ہیں۔ ■ تجدید بیعت محرم کی دوسری تاریخ کو امام حسینؑ کربلا پہنچے۔ اور آپ نے اپنی اہلبیتؑ اور اصحاب کو جمع کیا اور اہلبیتؑ سے خطاب کیبعد امامؑ نے اصحاب کیطرف رخ کرکے فرمایا: "لوگ دنیا کے غلام بن گئے ہیں اور دین انکی زبان کی حد تک ہے، دین کی حمایت اور پیروی اسوقت تک کرتے ہیں، جب تک انکی زندگی آسائش میں گزرے اور جیسے ہی کوئی مصیبت آجائے اور کسی سختی کا شکار ہوں تو دیندار کم ہی نظر آتے ہیں۔" امامؑ کی اس تقریر کیبعد آپکے اصحاب نے ایک ایک کرکے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آپکے ساتھ تجدید بیعت کیا۔ نافع بن ہلال نے زہیر بن قِین کے بعد کھڑے ہو کر امامؑ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا: "آج آپ ہمارے درمیان اسی طرح ہیں، بعض اپنا عہد و پیمان توڑ کر آپ کی بیعت سے خارج ہوگئے ہیں جبکہ اس بیعت شکنی میں ان کا اپنا نقصان ہے، کسی اور کا نہیں، خدا ان سے بے نیاز ہے۔ پس ہمیں جب تک آپ سالم ہیں، ہماری رہنمائی فرما کر ہمیں جہاں لے جانا چاہیں لے جائیں، خدا کی قسم ہمیں خدا کی تقدیر پر کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے اور اپنے پروردگار کے ساتھ ملاقات کرنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ہم اپنی نیت اور سوچ کے بل بوتے پر عمل پیرا ہونگے، جو بھی آپ سے محبت کرے اور آپ کی حمایت کرے، ہم بھی اس سے محبت کریں گے اور جو بھی آپ سے دشمنی اختیار کرے، ہم بھی اس کے دشمن بنیں گے۔" ■ شادی بعض منابع کے مطابق نافع بن ہلال نے انہی دنوں شادی کی تھی اور جب روز عاشورا میدان میں جانے کا ارادہ کیا تو ان کی نئی نویلی دلہن نے منع کیا، لیکن وہ امامؑ کی نصرت کیلئے اصرار کر رہے تھے۔ جب امامؑ کو اس بات کا پتہ چلا تو آپؑ نے نافع سے فرمایا: "تمہاری دلہن پریشان ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ تم دونوں جوانی میں ایک دوسرے کے فراق میں مبتلا ہو جاؤ، اگر یہ راضی نہیں ہے تو اپنی دلہن کا ہاتھ پکڑ کر یہاں سے چلے جاؤ۔" نافع نے کہا: "یابن رسول اللہ اگر سختی اور مصیبت میں آپ کو تنہا چھوڑ کر اپنی آسائش کے پیچھے چلا جاؤں تو کل قیامت کے دن آپ کے نانا رسول خدا کو کیا جواب دوں۔" ■ جنگ اور شہادت روز عاشورا تیروں پر اپنا نام لکھ کر انہیں زہر سے آلودہ کرکے دشمن کی طرف پھینکتے تھے اور تیر چلاتے وقت یہ اشعار پڑھتے تھے: "ایسا تیر چلا رہا ہوں، جس کے نوک پر لکھا ہے کہ جان کا خوف اسے کوئی فائدہ نہیں دیگا، یہ تیر زہر سے آلودہ اور مست حالت میں آگے جا رہا ہے، یہاں تک کہ میدان جنگ کو لطیف تیروں سے پر کریگا، جب نافع کے پاس تیر ختم ہوئے تو انہوں نے تلوار اٹھا لی اور دشمن کی صفوف پر حملہ آور ہوئے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے: "میں ایک یمنی اور جملی جوان ہوں، میں اس دین کا پیروکار ہوں، جس پر حسین ابن علی ہیں؛ آج میری آرزو یہ ہے کہ شہید ہو جاؤں۔ پس میری یہ آرزو ہے اور میں اپنے عمل سے خود ملاقات کروں گا۔" کربلا میں روزِ عاشور بارہ آدمی فوج ِ عمر بن سعد میں سے قتل کئے اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے، اس کے بعد ان پر حملہ ہوا اور اتنی جنگ ہوئی کہ ان کے بازو ٹوٹ گئے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ شمر انہیں عمر بن سعد کے پاس لے گیا، عمر بن سعد نے کہا نافع یہ تم نے کیا کیا اور اپنے آپکو کس مصیبت میں مبتلا کیا۔ نافع نے کہا یہ تو خدا جانتا ہے کہ میری نیت کیا تھی، بہرحال شکر ہے کہ میں نے بارہ آدمی تم میں سے قتل کئے اور جو زخمی کئے وہ اس کے علاوہ ہیں اور اگر میرے بازوؤں میں دم اور کلائیوں میں سکت رہتی تو تم مجھے اس طرح گرفتار نہ کرسکتے۔ نافع یہ کہہ رہے تھے کہ خون بہہ کر اُن کی داڑھی کو تر کر رہا تھا۔ عمر سعد نے شمر کو حکم دیا کہ انہیں قتل کرے، شمر نے تلوار کھینچی نافع نے خدا کا شکر ادا کیا اور کہا: "اگر تو مسلمان ہوتا تو کبھی یہ گوارا نہ کرتا کہ ہمارا خون اپنے سر پر لے۔ شکر ہے خدا کا کہ ہماری موت بدترین خلق لوگوں کے ہاتھ سے قرار دی۔" شمر نے تلوار ماری اور نافع شہید ہوگئے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 جنادہ بن حارث حمدانی 🔷 جناده بن حارث سلمانی ازدی حسین بن علی کے طرفداروں میں سے تھے جو 10 محرم 61ھ کو کربلا کی لڑائی میں امام حسین علیہ السلام کی طرف سے یزیدی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ ■ اصحاب علیؑ سلمان قبیلہ مراد کی ایک شاخ اور مراد قبیلہ مذحج کا ایک شعبہ ہے۔ جنادہ بن حارث کوفہ کے باشندے اور مشاھیر شیعہ میں سے تھے۔ عہدِ رسول اللہ (ص) کا ادراک کیا پھر حضرت علی بن ابیطالب علیھما السلام کے ساتھ رھے اور جنگِ صفین میں جہاد کیا۔ شیخ طوسی نے کتاب الرجال میں انکا نام اصحابِ حسین علیہ السلام میں درج کیا ہے۔ ■ مسلم بن عقیل کا ساتھ اور کربلا میں شہادت جب جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کوفہ میں امام حسین علیہ السلام کی بیعت لے رہے تھے تو جنادہ نے وفاداری کے ساتھ بیعت کی اور جناب مسلم کے ساتھ جہاد میں شریک بھی ہوئے مگر جب فضا جناب مسلم علیہ السلام کے خلاف ہوگئی تو وہ بھی مثل دیگر اشخاص کے مخفی ہوگئے اور آخر اسی جتھے میں جو منزل عذیب الھجانات میں خدمت امام علیہ السلام میں پہنچا تھا وہ بھی حاضر ہوئے اور اسی جتھے کے ساتھ رہ کر جنگ بھی کی اور درجہ شہادت حاصل کیا۔ 📚 جناده بن حارث سلمانی (تارنمای رشد) https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 کربلا کی شہید خاتون 🔷 سانحہ کربلا میں شہید ہونے والی پہلی خاتون جناب وہب بن عبداللہ کی والدہ۔۔۔ تاریخِ کربلا میں بہت سارے ایسے موارد دکھائی دیتے ہیں جہاں ماؤں اور بیویوں نے مردوں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں فداکاری اور جانثاری پر آمادہ کیا۔ ان میں سے ایک جناب وہب بن عبداللہ بن حباب کلبی کی والدہ بھی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ کربلا میں موجود تھیں۔ روز عاشور وہب کی ماں نے وہب سے کہا: "بیٹا دیکھو فرزند رسول کی مدد کرنا۔" وہب میدان میں گئے بہت سارے یزیدیوں کو واصل جہنم کیا زخموں سے چور ہو کر ماں کے پاس واپس آئے اور کہا: اے مادر گرامی کیا اب مجھ سے راضی ہیں؟ وہب کی ماں نے جواب دیا: جب تک تم فرزند رسول کی حمایت میں شہید نہ ہو جاؤ اس وقت تک میں تم سے راضی نہیں ہوں۔ اسلام میں ابتدائی جہاد اور میدان کارزار میں جنگ کرنا عورتوں پر واجب نہیں ہے۔ حتی کربلا میں جو جنگ دفاعی تھی امام حسین علیہ نے عورتوں کو جنگ کرنے کی اور میدان میں جانے کی اجازت نہیں دی، روز عاشور صرف دو عورتیں ایسی تھیں جو اپنے جذبہ ایمانی پر قابو نہ کر سکیں اور میدان میں داخل ہو گئیں اور امام ان کو واپس لے کر آئے۔ نقل ہوا ہے کہ جب وہب دوبارہ میدان میں لڑنے کے لیے گئے تو ان کی بیوی نے خیمہ کا پردہ الٹا اور میدان کی طرف بھاگ گئی۔ اور اپنے شوہر کے ہمراہ جنگ کرنا شروع کردیا۔ اور اپنے شوہر کو یہ کہتی تھیں: میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں حرم رسول اللہ کی حفاظت میں جنگ کرتے رہو۔ جب جناب وہب نے انہیں واپس لوٹانا چاہا تو ان کا لباس پکڑ لیا اور کہا: میں واپس نہیں جاؤں گی جب تک کہ تمہارے ساتھ شہید نہ ہو جاؤں۔ امام حسین علیہ السلام اس منظر کو دیکھ کر تشریف لائے اور جناب وہب کی زوجہ سے کہا: تم اجر عظیم کی سزاوار ہو خدا تم پر رحمتیں نازل کرے خیمہ میں واپس چلی جاؤ۔ امام کے حکم سے واپس چلی گئیں اور جناب وہب جنگ کرتے کرتے شہید ہو گئے۔ روضۃ الواعظین نیشا پوری ص224، عاشر بحارالانوار، ص196، امالی شیخ صدوق،ص 97، لواعج الشجان ،ص116، اور نفس المہموم، ص 153 کتب وغیرہ سے ظاہر ھے۔ صاحب فرسان الہیجاء نے صفحہ 137 پر لکھا ھے "وہب کی تازہ شادی ھوئی تھی، روز عاشورہ شادی کو ابھی 17 روز سے زیادہ کا عرصہ نہیں گزرا تھا جب انہوں نے نصرت فرزند رسول صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم میں جام شہادت نوش کیا۔ وہب کی شہادت کے بعد ان کی والدہ ان کے سرہانے آئیں اور وہب کے چہرے سے خون کو صاف کرنا شروع کیا۔ شمر اس منظر کو دیکھ رہا تھا اس نے اپنے غلام کو وہب کی ماں کے سر پر ضربت لگانے کا حکم دیا۔ غلام نے آگے بڑھ کر ایک کڑی ضربت لگائی۔ وہب کی والدہ کے سر میں شگاف پڑ گیا اور اپنے بیٹے کی لاش کے پاس شہید ہو گئیں۔ یہ سب سے پہلی وہ خاتون تھیں جو واقعہ کربلا میں شہید ہوئی تھیں۔ 🔘 واضح رہے جناب وہب، ان کی والدہ اور ان کی زوجہ پہلے عیسا‏ئی مذہب کی پیروکار تھیں۔ جب امام حسین علیہ السلام عراق کی جانب آ رہے تھے تو راستے میں جناب وہب، ان کی والدہ اور ان کی زوجہ کی ملاقات امام حسین علیہ السلام سے ہوئی۔ ان تینوں افراد نے امام علیہ السلام کی شخصیت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا اور حسینی قافلہ میں شامل ہو گئے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 شہادت جون بن حویؑ 🔷 جون بن حویؑ کا تعلق حبشہ سے تھا آپ نے اسلام کی پہلی ہجرت کے بعد نجاشی کے دور میں اسلام قبول کیا اور بعد ازاں آپ رسول اللہؐ کی خدمت میں مدینہ آگئے ان کے بعد امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے پاس رہے۔ امیرالمؤمنین علیہ السلام نے جون کو ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا اور یہاں سے جون علیہ السلام اور ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی بہترین دوستی کا آغاز ہوا۔ علی علیہ السلام کے ساتھ گزرے وقت کی وجہ سے جون کی امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام کے ساتھ قلبی وابستگی پہلے ہی قائم ہو چکی تھی، ابوذر غفاری کا ساتھ ملنے پر محمدؐ و آل محمد علیہم السلام سے وابستگی مزید پختہ ہوتی چلی گئی۔ جب امام حسین علیہ السلام بیعت طلبی کے بعد مدینہ چھوڑ رہے تھے اس وقت جون کی عمر 70 برس ہو چکی تھی اور کمر میں خم پڑ چکا تھا مگر پھر بھی امام حسین علیہ السلام کے حضور پیش ہوئے اور اُن کا ساتھ دینے کے لیے سفر پر نکل پڑے۔ یوم عاشور امام حسین علیہ السلام نے جون کی خدمات و عمر کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کو جنگ کرنے سے رعایت دے دی اور واپس مدینہ چلے جانے کو کہا تو جون نے کہا اے فرزند رسول میں آسودگی کے دور میں آپؑ کی خدمت کرتا رہا ہوں اب سختی و شدت کے دور میں آپ کو تنہا چھوڑ کر چلا جاؤں؛ "خدا کی قسم میری بو گندی اور بدبودار ہے، میرا حسب کمینہ ہے اور میرا رنگ سیاہ ہے تو آپؑ مجھ کو جنت سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مجھے اس کا اہل نہیں سمجھتے تاکہ میری بدبو خوشبو میں بدل جائے اور میرا حسب شریف ہو جائے اور میرا چہرہ بھی سفید ہو جائے، نہیں خدا کی قسم آپؑ سے جدا نہ ہونگا جب تک یہ سیاہ خون آپؑ کے مطہر خون سے نہ مل جائے" جون کو جنگ کرنے کی اجازت ملی تو اس ضعیف العمری میں، اِس صحابی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 25 یزیدیوں کو جہنم واصل کیا۔ بالآخر جب آپ گھوڑے سے زمین پر آئے تو امام حسین علیہ السلام جون کے پاس پہنچے جون کا سر اپنے زانو پر رکھا اور جون کا چہرہ تھام کر یہ تاریخی دعا کی: “اَللّهُمَّ بَیِّض وَجهَهُ وَ طَیِّب ریحَهُ وَ احشُرهُ مَعَ الأبرارِ وَ عَرِّف بَینَهُ و بَینَ مُحمدٍ و آلِ مُحمدٍ” ترجمہ: پروردگار اس کا چہرہ منور کر دے اور ان کی بو کو خوشبو میں بدل دے، انہیں نیکوکاروں کے ساتھ محشور فرما اور انہیں محمدؐ وآل محمدؐ کے درمیان باحیثیت بنا دے۔ امام محمد باقر علیہ السلام اپنے والد امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ معرکہ کربلاء کے دس دن بعد جناب جون بن حوی علیہ السلام کی لاش کو کچھ افراد نے اس طرح پایا کہ ان کے جسم سے مشک و کستوری کی مہک آتی تھی۔ اُن کا نام زیارت ناحیہ میں ابوذر غفاری کے ساتھ بالکل اُسی طرح آیا ہے جیسا کہ اُن کا اور ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ساتھ رہا۔ ■ شہادت جناب جون بن حوی خطیب آل محمد سید اظہر حسن زیدی مرحوم فرماتے تھے کہ پچانوے سال کا بڈھا حبشی جون جھکی ہوئی کمر کے ساتھ امام حسینؑ کے سامنے آیا اور کہا آقا حسین! میں بھی چاہتا ہوں کہ آج آپ پر قربان ہو جاؤں۔ امام حسینؑ نے فرمایا: چچا جون! تم میرے بزرگوں کی یادگار ہو، تم بہت بوڑھے ہو چکے ہو، اس لیے تم کہیں محفوظ جگہ چلے جاؤ۔ یہ سننا تھا کہ جناب جون نے کہا کہ ہاں حسینؑ! میں نے اپنی حد سے بڑھ کر بات کر دی، میں کجا اور حسین پر قربان ہونا کجا؟ مولا حسینؑ! آپؑ پر قربان ہونے کیلئے عباس جیسا ہاشمی، اکبر جیسا نوجوان اور حبیب جیسا اسدی چاہیے۔ میں ٹھہرا ابوذر غفاری کا ایک حبشی غلام، میرا رنگ کالا، میرے خون میں بدبو اور میرا حسب نامعلوم مجھ سے گستاخی ہوگئی۔ یہ کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے آگے بڑھ کر جون کو گلے لگا لیا اور فرمایا: چچا جون! تم برا مان گئے، تم مجھے عباس کی طرح پیارے ہو۔ یہ سن کر جناب جون کے چہرے پر رونق آئی اور میدان میں جا کر کہا: اے بے حیا قوم! میں محمدؐ کے بیٹے حسینؑ کی حمایت میں جنگ کرنے آیا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد آواز دی: حسین میں گر گیا۔ امام حسینؑ سرہانے پہنچے اور جون کے رخسار پر رخسار رکھا یہ دیکھ کر جناب جون نے جناب حبیب کو آواز دی اور کہا: حبیب دیکھو! محمدؐ کے بیٹے کا رخسار میرے رخسار پر ہے۔ امام حسینؑ نے دعا دی اور جناب جون کے بدن سے مشک و عنبر کی خوشبو سے کربلا مہک اٹھا" 20 محرم الحرام کو آپ کو دفن کیا گیا۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 جون بن حویؑ 🔷 جناب جون بن حویؑ حضرت ابوذرؑ کے سیاہ فام غلام اور شہدائے کربلاءؑ میں سے ہیں۔ 61 ہجری قمری کی 10 محرم کے روز حضرت امام حسینؑ نے انہیں میدان میں جانے سے روکا تو انہوں نے کہا: خدا کی قسم! میں آپؑ سے ہرگز جدا نہیں ہوں گا یہاں تک کہ میرا خون آپؑ کے خون سے مل نہ جائے۔[1] جون ان افراد میں سے ایک ہیں جن کی شہادت کے بعد حضرت امام حسینؑ خود ان کی نعش مبارک پہ پہنچے اور ان کیلئے دعا کی۔[2] جون بن حوی افریقہ کے علاقے نوبہ کے رہنے والے تھے۔ وہ فضل بن عباس بن عبد المطلب کے غلام تھے جنہیں حضرت علیؑ نے خرید کر حضرت ابوذر کو بخش دیا وہ حضرت ابوذر کے سن وفات 32 ہجری قمری تک ان کے ساتھ "ربذہ" میں رہے پھر اس کے بعد حضرت علی علیہ السلام کی خدمت میں آئے اور اہلبیتؑ کے ساتھ رہنے لگے۔ وہ اسلحہ بنانے اور اسے مرمت کرنے کی مہارت رکھتے تھے چونکہ حضرت امام سجاد علیہ السلام سے منقول ہے کہ وہ شب عاشور حضرت امام حسینؑ کے خیمہ میں آپؑ کی تلوار جنگ کیلئے تیار کر رہے تھے۔[3] آپ کا نام شیخ مفید نے "جُوَین" [4]، "بلاذری" [5] و طبری[6] "حُوَی"، ابن شہر آشوب نے "جُوَین بن ابی‌ مالک"[7] و ابوالفرج اصفہانی[8] و شیخ طوسی[9] و سید بن طاووس نے[10] "جَون" ذکر کیا ہے۔ روز عاشور حضرت امام حسینؑ کے میدان میں جانے سے منع کرنے پر انہوں نے کہا خدا کی قسم جب تک میرا خون آپؑ کے خون سے مل نہیں جاتا میں آپؑ سے جدا نہیں ہوں گا۔[11] عمرو بن قرظہ کی شہادت کے بعد [12] اور دوسری روایت کے مطابق حضرت امام حسینؑ کی معیت میں نماز جماعت کے پڑھے جانے کے بعد [13] امامؑ سے اجازت لے کر میدان روانہ ہوئے رجز پڑھا اور 25 افراد [14] کو قتل کرنے کے بعد شہید ہوئے۔ منقول ہوا ہے کہ حضرت امام حسینؑ ان کے جسد مبارک پہنچے اور اس طرح ان کیلئے دعا کی: اَللّهُمَّ بَیِّض وَجهَهُ وَ طَیِّب ریحَهُ وَ احشُرهُ مَعَ الأبرارِ وَ عَرِّف بَینَهُ و بَینَ مُحمدٍ و آلِ مُحمد [15] ان کی میت کو حضرت امام حسینؑ کی قبر کی پاینتی کی جانب دفن کیا گیا۔ علامہ مجلسی نے ایک روایت کی بنا پر نقل کیا ہے کہ ان کے دفن کے دس روز بعد ان کا جسد ظاہر ہوا اور اس سے عطر کی خوشبو پھوٹ رہی تھی[16] آپ کا نام زیارت ناحیہ میں آیا ہے: "اَلسَّلَامُ عَلَى جَوْنٍ مَوْلَى أَبِي‌ ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ" 📚حوالہ جات اعیان الشیعہ، ج۱، ص۶۰۵۔ اعیان الشیعہ، ج۱، ص۶۰۵۔ نفس المہموم، شیخ عباس قمی، ص۲۶۳۔ الارشاد، مفید، ج۲، ص۹۳۔ تاریخ طبری، ج۵، ص۴۲۰۔ الارشاد، ج۲، ص۹۳۔ انساب الاشراف، بلاذری، ج۳، ص۱۹۶۔ تاریخ الطبری، ج۴، ص۴۲۰۔ مناقب ابن شہرآشوب، ج۴، ص۱۰۳۔ مقاتل الطالبیین، ص۱۱۳۔ رجال طوسی، ص۹۹۔ الملہوف علی قتلی الطفوف، ص۱۶۳۔ اعیان الشیعہ، ج۱، ص۶۰۵۔ الملہوف علی قتلی الطفوف، ص۱۶۳۔ دایره المعارف تشیع، ص۵۲۱۔ مناقب شہرآشوب، ج۴، ص۱۰۳۔ اعیان الشیعہ، ج۱، ص۶۰۵۔ نفس المہموم، شیخ عباس قمی، ص۲۶۳۔ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏45، ص23۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حبیب ابن مظاھر کی شہادت 🔷 ■ روز عاشورا حملوں کے دوران حبیب ابن مظاہر کا رجز کچھ یوں تھا: أنا حبيب و أبي مُظَهَّر میں حبیب ہوں اور میرے والد مُظَہَّر ہیں۔ فارس هيجاء وحرب تسعر میدان کارزار کا شہسوار ہوں اور جنگ کی بھڑکتی ہوئی آگ ہوں۔ وأنتم أعد عدة و أكثر تمہیں عددی برتری حاصل ہے۔ ونحن أوفی منكم و أصبر لیکن ہم (راہ حق میں) تم سے زیادہ وفادار اور زیادہ صابر ہیں۔ ونحن أعلی حجة وأظهر ہم اظہر اور اعلی حجت ہیں۔ حقاً وأتقی منكم و أعذر درحقیقت ہم تم سے زیادہ پرہیزگا اور زيادہ مقبول ہیں- ■ شہادت حبیب بن مظاہر، عمر رسیدہ ہونے کے باوجود شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے شمشر زنی کر رہے تھے۔ انھوں نے 62 اشقیاء کو ہلاک کر ڈالا اور اسی اثناء میں بدیل بن مریم عقفانی نامی شقی نے ان پر حملہ کیا اور ان کی پیشانی کو تلوار کا نشانہ بنایا اور دوسرے تمیمی شخص نے نیزے سے حملہ کیا حتی کہ حبیب زین سے زمین پر آرہے، ان کی سفید داڑھی ان کے سر سے جاری خون سے خضاب ہوئی۔ بعد ازاں بدیل بن مریم نے ان کا سر تن سے جدا کر دیا۔ بروایت دیگر، تمیمی شخص بدیل بن مریم نے حبیب پر تلوار کا وار کیا اور دوسرے تمیمی نے نیزہ مارا جس کی وجہ سے وہ زمین پر آ رہے اور جب اٹھنا چاہا تو حصین بن نمیر نے ان کے سر کو تلوار سے زخمی کیا اور ابن صریم نے گھوڑے سے اتر کر ان کا سر تن سے جدا کیا۔ اسی اثناء میں امام حسین علیہ السلام حبیب کی بالین پر پہنچے اور فرمایا: عندالله احتسب نفسي وحماة اصحابي۔ یعنی میں اپنی اور اپنے حامی اصحاب کی پاداش کی توقع خداوند متعال سے رکھتا ہوں۔ اور اس کے بعد مسلسل اس آیت کریمہ "إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ (بلاشبہ ہم اللہ کے ہیں اور بلاشبہ ہمیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے) کی تلاوت کرتے رہے۔ بعض مقاتل میں ہے کہ امام حسینؑ نے حبیب سے مخاطب ہوکر فرمایا: "لله درك يا حبيب، لقد كنت فاضلا تختم القرآن في ليلة واحدة"۔ ترجمہ: آفرین ہو تم پر اے حبیب! تم ایک فاضل انسان تھے اور ہر شب ایک ختم قرآن کرتے تھے۔ حبیب بن مظاہر کا ایک کم سن فرزند قاسم تھا جس نے بالغ ہو کر اپنے والد کے قاتل بدیل بن مریم کو ہلاک کر دیا۔ ■ مدفن حبیب بن مظاہر اسدی، قبیلۂ بنی اسد سے تعلق رکھتے تھے اور قبیلے میں ہر دلعزیز اور محترم تھے۔ چنانچہ انھوں نے حبیب کو قبر امام حسینؑ سے 10 میٹر کے فاصلے پر دفن کیا۔ ■ زیارت نامہ پندرہ شعبان کے لئے مخصوص زیارتِ امام حسینؑ اور آپؑ کے دوسرے زیارت ناموں میں حبیب بن مظاہر کا ذکر ہوا ہے۔ اور امام زمانہؑ کی طرف سے وارد ہونے والی زیارت ناحیہ میں حبیب کو ان الفاظ سے سلام کیا گیا ہے: "السلام علی حبيب بن مظاهر الاسدی"۔ سلام ہو حبیب بن مظاہر اسدی پر۔ الا لعنة اللہ علی القوم الظالمين۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حبیب ابن مظاھر اور روزِ عاشورا 🔷 عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام نے اپنے قلیل لشکر کا میسرہ (بایاں بازو) حبیب بن مظاہر کے سپرد کیا اور میمنہ (دایاں بازو) زہیر بن قین کے حوالے کیا اور پرچم اور قلب (مرکز) کی قیادت حضرت عباس علیہ السلام کو سونپ دی۔ امام حسینؑ نے لشکر یزید سے مخاطب ہوکر اپنا حسب و نسب بیان کیا اور اپنے فضائل گنواتے ہوئے رسول خداؐ کی حدیث هذان سيدا شباب اهل الجنة (یہ دو (امام حسنؑ اور امام حسین)ؑ جوانان جنت کے سردار ہیں، کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا "تمہارے درمیان ایسے لوگ ہیں جنہوں نے یہ حدیث رسول اللہؐ سے سنی ہے؛ اس اثناء میں شمر بن ذی الجوشن نے کہا: "میں نے خدا کی عبادت شک و تردد کے ساتھ کی ہوگی اگر میں سمجھ لوں کہ کیا کہہ رہے ہو! حبیب بن مظاہر نے جواب دیا: اے شمر! تم ستر شکوک کے ساتھ خدا کی عبادت کرتے ہو اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تم سچ کہہ رہے ہو اور تم واقعی نہیں سمجھتے ہو کہ امامؑ کیا کہہ رہے ہیں کیونکہ تمہارا قلب سیاہ ہوچکا ہے اور اس پر مہر لگی ہوئی ہے۔ جنگ کے آغاز پر جب عمر بن سعد بن ابی وقاص کے لشکر سے ایک ایک فرد نکل کر مبارز طلب کرتا تھا، حبیب اور بریر ہمدانی میدان میں آئے لیکن امام حسینؑ نے انہیں روکا۔ ابو ثمامہ نے امام حسینؑ کو وقتِ نماز کی یادآوری کرائی تو امامؑ نے فرمایا: ان (سپاہ یزید) سے کہو کہ جنگ روک لیں تاکہ ہم نماز ادا کریں۔ حصین بن نمیر (یا حصین بن تمیم) نے کہا: تمہاری نماز قبول نہیں ہوتی۔ حبیب بن مظاہر نے جواب دیا: تم سمجھتے ہو کہ آل رسولؐ کی نماز قبول نہیں ہوتی اور تمہاری نماز قبول ہوگی اے شراب خوار (اے گدھے)! اور اس پر حملہ کیا اور اپنی شمشیر پیچھے ہٹتے ہوئے حصین کے گھوڑے کے منہ پر وار کیا، حصین گھوڑے سے گر گیا اور اشقیاء نے لپک کر اسے حبیب کے فیصلہ کن حملے سے نجات دلائی۔ مسلم بن عوسجہ لڑ کر زخمی، اپنے خون میں رنگے ہوئے تھے، زندگی کے آخری لمحات گذار رہے تھے اور زمین پر گرے ہوئے تھے۔ امام حسینؑ حبیب کے ساتھ مسلم کے پاس پہنچے۔ امام حسینؑ نے فرمایا: اے مسلم! خدا تمہاری مغفرت فرمائے اور آیت قرآنی "مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً" (ایمان والوں میں کچھ اشخاص ہیں جنہوں نے سچ کر دکھایا اسے جو انہوں نے اللہ سے عہد و پیمان کیا تھا تو ان میں کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنا وقت پورا کر لیا اور ان میں سے کچھ انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے بات میں ذرا بھی تبدیلی نہیں کی) کی تلاوت کی؛ حبیب قریب آئے اور کہا: "تمہارا قتل ہونا، مجھ پر بہت بھاری ہے لیکن میں تمہیں جنت کی خوشخبری دیتا ہوں؛ مسلم بن عوسجہ نے کمزور سی آواز میں کہا: "خداوند متعال تمہیں خیر کی بشارت دے"؛ حبیب نے کہا: "اگر میری شہادت قریب نہ ہوتی تو میرے لئے خوشی کی بات ہوتی کہ تم مجھے وصیت کرتے اور جو کچھ تمہارے لئے اہم ہے میں تمہارے لئے انجام دیتا اور دین اور قرابتداری کے حوالے سے تمہارا حق ادا کرتا؛ مسلم نے گوشۂ چشم سے سیدالشہداءؑ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: میں تمہیں امام حسینؑ کے حق میں وصیت کرتا ہوں، خدا تم پر رحم کرے "جب تک تمہارے بدن میں جان ہے ان کا دفاع کرو اور ان کی نصرت سے ہاتھ میں کھینچو"، حبیب بن مظاہر نے کہا: میں تمہاری وصیت پر عمل کروں گا اور عمل کر کے تمہاری آنکھیں روشن کروں گا۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌸 حبیب بن مظاہر اسدی 🌸 حبیب بن مظاہر اسدی، قبیلۂ بنو اسد میں سے اور کوفہ کے باشندے ہیں اور حضرت علیؑ کے خاص صحابی ہیں۔ وہ ان کوفیوں میں سے ہیں جنہوں نے معاویہ کی موت کے بعد امام حسینؑ کو خط لکھ کر کوفہ آنے کی دعوت دی لیکن جب انھوں نے کوفیوں کی بیعت شکنی کو دیکھا تو چپکے سے کوفہ چھوڑ کر امام حسینؑ سے جا ملے اور 75 سال کی عمر میں امام حسینؑ کی رکاب میں جام شہادت نوش کر گئے۔ حبیب مرد عابد و پارسا تھے، تقوٰی اور حدود الٰہیہ کی رعایت کرتے تھے، حافظ قرآن تھے، اور ہر شب عبادت و مناجات میں مصروف ہوتے تھے اور امام حسینؑ کے بقول ہر شب ایک ختم قرآن کیا کرتے تھے۔ پاک و پاکیزہ اور سادہ زندگی گذارتے تھے، اس قدر دنیا سے بے رغبت تھے اور زہد کو اپنی زندگی کے لئے نمونۂ عمل بنائے ہوئے تھے کہ جس قدر بھی انھیں مال و دولت اور امان ناموں کی پیشکش ہوئی، انھوں نے قبول نہ کیا اور کہا: "اگر ہم زندہ رہیں اور امام حسینؑ کو مظلومیت کی حالت میں قتل کر دیا جائے تو رسول خداؐ کے حضور ہمارے پاس کوئی عذر نہ ہوگا (اور ہمیں معاف نہ کیا جائے گا)۔" ■ ابن کلبی اور ابن حجر عسقلانی نے لکھا ہے کہ انہیں رسولخداؐ کی صحبت کی سعادت ملی ہے۔ ■ امام علیؑ کا دور حبیب مدینہ چھوڑ کر امیرالمؤمنینؑ کے ساتھ کوفہ چلے گئے اور آپؑ کے ساتھ جہاد و کوشش میں مصروف ہوئے اور آپؑ کے اصحاب خاص کے زمرے میں قرار پائے اور آپؑ کے علوم کے حاملین میں شمار ہوئے۔ حضرت علیؑ نے انہیں علم منایا و بلایا عطا کیا تھا۔ حبیب شرطۃ الخمیس کے رکن خاص تھے اور شرطۃ الخمیس خطرات کی صورت میں فوری رد عمل کے لئے تشکیل یافتہ مسلح دستے جوکھم دستے یا Task Force کا نام ہے، جس میں امام علیؑ کے مخلص اور مطیع ساتھی شامل تھے۔ واقعۂ عاشورا سے برسوں قبل میثم تمار کا بنو اسد کی مجلس سے گذر ہوا تو دونوں نے ایک دوسرے کو شہادت کی بشارت اور شہادت کی کیفیت کی خبر دی اور اسی علم منایا کا نتیجہ تھا جو انھوں نے امیرالمؤمنینؑ سے سیکھا تھا اور وہ دونوں مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات کی خبر رکھتے تھے۔ ■ امام حسینؑ کا ساتھ معاویہ بن ابی سفیان کی موت (سنہ 60 ہجری) کے بعد حبیب اور کوفہ کہ بعض شیعہ اکابرین منجملہ سلیمان بن صُرَد، مسیب بن نَجَبَہ اور رفاعہ بن شداد بجلی نے بیعت یزید سے انکار کیا اور امام حسینؑ کو خط لکھا اور آپؑ کو امویوں کے خلاف قیام کی دعوت دی اور مسلم بن عقیل کوفہ آئے تو ان افراد نے ان کی نصرت کی۔ حبیب بن مظاہر اور مسلم بن عوسجہ خفیہ طور پر لوگوں سے مسلم کے لئے بیعت لیتے تھے اور اس راہ میں ان دو نے کوئی قصور روا نہيں رکھا۔ ابن زیاد کوفہ آیا اور لوگوں پر دباؤ ڈالا تو انھوں نے مسلم کا ساتھ چھوڑا اور بیعت توڑ دی چنانچہ قبیلۂ بنو اسد نے حبیب اور مسلم بن عوسجہ کو پناہ دی تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے اور موقع پاکر دونوں خفیہ طور پر کوفہ سے نکل گئے۔ وہ دن کی روشنی میں ابن زياد کے جاسوسوں اور گماشتوں کی نظروں سے کہیں چھپ جاتے تھے اور راتوں کو سفر کرتے تھے۔ حتٰی کہ امام حسینؑ کی لشکرگاہ تک پہنچے۔ بالآخر وہ سات محرم الحرام کو کربلا میں امام حسینؑ کے قافلے سے جاملے۔ ■ کربلا میں حبیب نے کربلا پہنچتے ہی ایک بار امامؑ کی نسبت اپنی وفاداری میدان عمل میں ثابت کر دی۔ جب دیکھا کہ امامؑ کے ساتھیوں کی تعداد بہت کم اور آپؑ کے دشمنوں کی تعداد کثیر ہے تو امامؑ سے عرض کیا: "قریب ہی قبیلۂ بنو اسد کا مسکن ہے، آپ اجازت دیں تو میں جاکر آپ کی مدد کی دعوت دوں گا شاید خدا انہیں ہدایت دے"، امامؑ نے اجازت دی تو حبیب عجلت کے ساتھ اپنے قبیلے میں پہنچے اور ان کو موعظت و نصیحت کی لیکن عمر سعد نے ایک لشکر بھیج کر بنواسد کو امامؑ کی طرف آنے سے روک لیا۔ ■ عصر تاسوعا ایک شخص اس روز عمر سعد کا ایک خط امام حسینؑ کے لئے لایا تو حبیب بن مظاہر نے اس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: ظلم و ستم والوں کے پاس مت جاؤ۔ عصر تاسوعا حبیب بن مظاہر نے خیام امام پر حملے کا ارادہ رکھنے والی دشمن کی سپاہ کو نصیحت کرتے ہوئے امام حسینؑ اور آپؑ کے اصحاب کے اوصاف بیان کئے اور انہیں جنگ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔ ■ شب عاشورا شب عاشورا نافع بن ہلال نے حبیب کو اصحاب کی وفاداری اور استواری کے سلسلے میں بیبی زینبؑ بنت علیؑ کی فکرمندی سے آگاہ کیا تو حبیب اور ہلال مل کر اصحاب کی طرف گئے اور انہیں اکٹھا کر کے سب امام حسینؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اعلان کیا کہ اپنے خون کے آخری قطرے تک خاندان رسولؐ کی حمایت و حفاظت کریں گے۔ http://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 شہادت عبدالله بن امام حسنؑ 🔷 وہ مصائب جو ہمارے منبروں سے پڑھے نہیں جاتے۔ ان میں سے ایک امام حسن علیہ السلام کے ایک فرزند عبداللہ ابن حسنؑ کی شہادت ہے۔ عبداللہ ابن حسنؑ کی شہادت عین اس وقت ہوئی جب امام حسین علیہ السلام کو اشقیاء نے نرغے میں گھیر کر شدت سے حملہ کیا تھا اور آپ زمین پر گر گئے تھے، ملاعین آپ کو قتل کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہتے تھے، اس وقت اس ننھے سے فرزند کی شہادت آپؑ کی گود میں ہوئی۔ جب دشمنانِ خدا نے امام حسین علیہ السلام کو آخری وقت میں گھیر لیا تو عبداللہ بن حسنؑ جو امام حسن علیہ السلام کے بیٹے تھے، جن کی عمر اس وقت بمشکل 10 سال بھی نہیں ہو گی، خیمے میں خواتین کے پاس سے فوج کی طرف نکلے۔ اس بچے کی پرورش امام حسین علیہ السلام نے کی تھی، چنانچہ عبداللہ علیہ السلام کو اپنے چچا حسینؑ سے بے پناہ محبّت تھی۔ عبداللہ علیہ السلام بھاگ کر امام حسین علیہ السلام کی طرف روانہ ہوئے تو جناب زینب سلام اللہ علیھا نے چاہا کہ عبداللہ کو روکیں، اور امام حسینؑ نے بھی آواز دے کر کہا کہ "اے بہن! اس کو روک لو"۔ لیکن عبداللہ علیہ السلام نے سختی سے انکار کیا اور کہا؛ "قسم بخدا میں اپنے چچا کو تنہا نہیں چھوڑوں گا"۔ اور جب ابجر بن کعب (لعین) امام حسینؑ کی طرف تلوار لے کر نکلا تو بچے نے اس کو پکار کر کہا؛ "اے خبیث عورت کے بیٹے! کیا تو میرے چچا کو قتل کرے گا؟" یہ دیکھ کر ابجر(ملون) نے عبداللہ (علیہ السلام) پر حملہ کیا، عبداللہ (علیہ السلام) نے ہاتھ سے تلوار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تلوار نے آپ کا ہاتھ کاٹ دیا اور آپ کا ہاتھ کھال سے لٹکنے لگا۔ اس پر عبداللہ (علیہ السلام) نے پکار کر کہا: "ہائے میری ماں" امام حسین علیہ السلام نے بچے کو پکڑ کر سینے سے لگایا اور فرمایا: "اے میرے بھائی کی یادگار، اس مصیبت پر صبر کرو جو تم پر وارد ہوئی ہے اور اس کے بدلے اللہ سے بہتری کی امید رکھو، بے شک وہ تمہیں تمہارے نیک اور صالح اجداد سے ملا دے گا۔" الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین 📚 بحارالأنوار، ج45، ص153۔ الارشاد، ص307۔ http://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷جنگ مغلوبہ، حملہ اولیٰ 🔷 شیخ سماوی نے اپنی کتاب ''ابصارالعین'' میں حملہ اولیٰ کی تفصیلات کے ضمن میں لکھا ہے: ''امامؑ کی خدمت میں حر کے پہنچنے کے بعد عمر ابن سعد نے اپنی فوج کو امامؑ کی جماعت پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔ عمر سعد کی فوج میں سے لیسار اور سالم نے انفرادی جنگ کی خواہش ظاہر کی اس کے علاوہ کچھ اور بھی انفرادی لڑائیاں ہوئیں۔ اپنے فوجیوں کی انفرادی جنگ کا حال دیکھ کر عمر ابن سعد اور شمر ملعون نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا کہ خبردار کوئی ان سے اکیلا اکیلا نہ لڑے کیوں کہ یہ لوگ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حکم پر یزیدیوں نے امامؑ کی جماعت کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور یکبارگی حملہ کر دیا۔ امامؑ کی فوج نے بڑی ہمت اور شجاعت سے ان کا مقابلہ کیا اور یزیدیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ اس پر یزیدی واپس پلٹ گئے اس حملے کے بعد اصحاب حسین (سلام اللہ علیہم) کی تعداد میں کمی نظر آنے لگی''۔ محمد حسیں قرشی نے اپنی کتاب ''الحیات الامام الحسین'' میں تحریر کیا ہے کہ ابن سعد کی فوج کو امامؑ کی جماعت نے کئی بار ہزیمت اٹھانے پر مجبور کیا۔ علامہ طالب جوہری نے فاضل خیابانی کی کتاب ''وقائع الایام'' سے اقتباس کی روشنی میں تحریر کیا ہے کہ جنگوں میں دستور یہ تھا کہ پہلے جنگ کے آغاز میں ایک کے ساتھ ایک کا مقابلہ ہوتا تھا۔ دونوں طرف سے ایک ایک آدمی میدان میں نکلتا اور رجز پڑھتا اور پھر لڑائی ہوتی۔ کئی لڑائیوں کے بعد کہیں جنگ مغلوبہ (تمام فوج کا حملہ) کی نوبت آتی۔ لیکن عمر ابن سعد نے یہاں یہ کیا کہ انفرادی مبارز طلبی کی بجائے جنگ مغلوبہ سے حملے کا آغاز کیا۔ (حدیث کربلا، طالب جوہری) ■ حملہ اولیٰ کے شہداء کے اسماء گرامی ١- حباب بن عامر تمیمی ٢- جبلہ بن علی شیبانی ٣- جنادہ بن کعب بن حرث انصاری ٤- امیہ بن سعد طائ ٥- بشر بن عمرو حضرمی ٦- جبر بن حجاج ٧- ادھم بن امیہ عبدی بصری ٨- جندب بن حجیر کندی ٩- حارث بن امراءالقیس کندی ١٠- جوین بن مالک ١١- حارث بن نبہان ١٢- حجاج بن بدر ١٣- حللاس بن عمرو الراسبی ١٤- زاہر بن عمرو کندی ١٥- زہیر بن سلیم ازدی ١٦- سالم مولیٰ عامر بن مسلم ١٧- سالم بن عمرو ١٨- سوار بن ابی عمیر ١٩- شبیب بن عبدالله مولیٰ حرث بن سریح ہمدانی ٢٠- شبیب بن عبدالله نہثلی بصری ٢١- عائذ بن مجمع ٢٢- عامر مسلم عبدی ٢٣- عبدالله بن بشر ٢٤- عبدالله بن یزید بن نبیط عبدی ٢٥- عبیداللہ بن یزید بن نبیط عبدی ٢٦- عبدالرحمان بن عبدرب انصاری خزرجی ٢٧- عبدالرحمان بن مسعود ٢٨- عمرو بن ضبعیہ تمیمی ٢٩- عمار بن حسان طائی ٣٠- عمار بن ابی سلامہ ہمدانی ٣١- قاسم بن حبیب بن ابی بشر ازدی ٣٢- قاسط بن زہیر تغلبی ٣٣- کردوس بن زہیر تغلبی ٣٤- کنانہ بن عتیق ٣٥- مسلم بن کثیر ازدی ٣٦- مسعود بن حجاج ٣٧- مسقط بن زہیر ٣٨- نذر بن ابی نیزر ٣٩- نعمان بن عمرو الراسبی ٤٠- نعیم بن عجلان ٤١- عبدالله بن عمیر کلبی (سلام اللہ علیہم) 📚 یہ فہرست کتاب حدیث کربلا سے پیش کی گئی ہے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 لشکرِ حسینی کیطرف پہلا تیر 🔷 صبح عاشور ابن سعد کا تاحدِ نگاہ لشکر، امامؑ کی مختصر جماعت کے سامنے آ کھڑا ہوا اصحاب کی صفوں کی پشت پر خیام تھے اور خیام کے عقب میں امامؑ کے حکم سے خندق کھودی گئی تھی جس میں لکڑیاں اور جھاڑیاں وغیرہ بھر کر ان کو آگ لگا دی گئی تھی تاکہ دشمن خیام کی پشت سے حملہ آور نہ ہو سکے۔ (حدیث کربلا، طالب جوہری) امامؑ نے جب دشمن کا اژدہام ملاحظہ فرمایا تو آپؑ نے قران منگوا کر اپنے سر پر رکھا اور اپنے پروردگار سے مخاطب ہوئے: ''بارالہا! تو ہر مصیبت میں میرا بھروسہ ہے اور ہر سختی میں میری امید ہے اور تو ہی ہر اس پریشانی میں جو مجھ پر نازل ہوئی میرا اطمینان اور سہارا ہے۔ کتنے ایسے ہم وغم ہیں کہ جن سے دل مضطرب ہو جاتا ہے اور چارہ تدبیر گھٹ جاتے ہیں اور دوست ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ اور دشمن سخت کلامی کرتا ہے۔ میں انہیں پریشانیوں کو تیری بارگاہ میں لایا اور تجھ سے ان کا شکوہ کیا اس لئے کہ میں ماسویٰ (یعنی ہر غیر) کو چھوڑ کر صرف تیرا ہی طالب رہا تو تو نے انہیں پریشانیوں کو زائل فرما دیا اور مشکل حل کر دی پس تو ہی ہر نعمت کا مالک اور ہر نیکی کا دارا (محور اور جزا دینے والا ) اور ہر امید کا منتہا ہے''۔ (ارشاد، شیخ مفید، اور طبری) اس مناجات کے بعد امام حسین علیہ السلام نے رسول الله صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی زرہ پہنی اور آپؑ کا خود جس کا نام ''سحاب'' تھا اپنے سر پر رکھا اور رسول اکرم صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی تلوار حمائل کی اور خیمے سے باہر تشریف لے آئے۔ لشکر یزید کا پرچم، ابن سعد کے غلام "درید" کے ہاتھ میں تھا۔ ابن سعد نے اسے آواز دے کر کہا کہ پرچم میرے پاس لاؤ جب وہ پرچم لے کر قریب آگیا تو ابن سعد نے کمان میں تیر جوڑ کر لشکر حسین علیہ السلام کی طرف تیر چلایا اور کہا کہ تم لوگ گواہی دینا کہ حسینؑ کی طرف پہلا تیر میں نے چلایا۔ کتاب ''روضتہ الصفا'' میں مرقوم ہے کہ امامؑ کے لشکر میں سے کسی نے کہا کہ تم ہی سب سے پہلے جہنم میں جاؤ گے۔ ابن سعد کے تیر چلاتے ہی یزیدیوں کے تیر اندازوں نے امامؑ کی جماعت پر تیروں کی بارش کر دی۔ ان تیروں نے امامؑ کی جماعت کے ہر فرد کو نقصان پہنچایا۔ محمد بن ابیطالب کی روایت کے مطابق تیر اندازوں کی تعداد آٹھ ہزار تھی اس صورت حال میں امامؑ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ''الله تم لوگوں پر اپنی رحمت نازل کرے اب موت کے لیے تیار ہو جاؤ کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے اس لئے کہ یہ تیر تمہارے لئے فوج مخالف کا پیغام لائے ہیں'' اس کے ساتھ ہی یزید کی فوج نے امام علیہ السلام کی جماعت پر حملہ کر دیا تاریخ میں اس حملے کو ''حملہ اولیٰ'' کا نام دیا ہے۔ علامہ طالب جوہری نے اپنی کتاب ''حدیث کربلا'' میں ''بحارالانوار'' کے حوالے سے تحریر کیا ہے کہ اس پہلے حملے میں امامؑ کے پچاس اصحاب کی شہادت ہوئی جو کہ درست نہیں ہے اگر اس تعداد کو درست تسلیم کر لیا جائے تو پھر حملہ اولیٰ میں ہی امامؑ کی جماعت تقریباً نصف سے زیادہ شہید ہو گئی تھی تو کیا پھر شہداء کی ایک بڑی تعداد کہ جس کا تذکرہ اور ان کی انفرادی جنگ کے احوال تاریخ نے رقم کیے ہیں درست نہیں؟ اگر کل نوے (٩٠) شہداء میں سے ٥٠ حملہ اولیٰ میں ہی شہید ہو جائیں تو باقی چالیس (٤٠) رہ جائیں گے اور اگر صبح عاشور لشکر یزید کے سامنے کھڑی ہونے والی امامؑ کی جماعت کی متفقہ تعداد بہتر (٧٢) پہ اکتفا کیا جائے تو باقی بچ جانے والوں کی تعداد بائیس (٢٢) رہ جاتی ہے۔ جب کہ تاریخی ماخذوں میں انفرادی جنگیں کرنے والے امامؑ کے اصحاب کی تعداد چالیس یا بائیس سے زیادہ ہے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔴 کربلا میں لعین زادوں کا پہلا حملہ 🔴 جب ابن سعد ملعون کو جناب حر اور کچھ دوسرے افراد کے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ملنے کا علم ہوا تو وہ اس بات سے خوف زدہ ہوا کہ کہیں دوسرے افراد بھی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ نہ مل جائیں، لہذا ابن سعد لعین سامنے آیا اور چیخ کر کہا: اے درید اپنا علم آگے لے آؤ جب وہ علم اس کے نزدیک لایا تو عمر بن سعد لعین نے کمان میں تیر جوڑ کر امام حسین علیہ السلام کے لشکر کی طرف پھینکا اور اپنے لشکر کو مخاطب کر کے کہنے لگا اے لوگوں گواہ رہنا کہ میں وہ پہلا شخص ہوں کہ جس نے جنگ کے لیے امام حسین علیہ السلام کے لشکر کی طرف تیر پھینکا. سید ابن طاؤس کی نقل کردہ روایت کے مطابق جب ابن سعد لعین نے امام حسین علیہ السلام کے لشکر کی طرف تیر پھینکا تو اس کے بعد ان ملعونوں نے امام حسین علیہ السلام کے لشکر پر تیر برسانے شروع کر دیئے اور ہزاروں کی تعداد میں آنے والے تیروں نے امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کو زخمی کیا. اس کے بعد امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب کی طرف رخ کیا اور فرمایا کھڑے ہو جاؤ اور موت کے لئے تیار ہو جاؤ بیشک یہ تیر تمہاری طرف اس قوم کے قاصد ہیں. کتاب منتھی الامال (احسن المقال) کے مطابق ابن سعد لعین کے لشکر نے تیر چلانے کے بعد امام حسین علیہ السلام کے لشکر پر حملہ کر دیا کافی دیر تک دونوں لشکروں میں جنگ ہوتی رہی امام حسین علیہ السلام کے اصحاب نے اپنی بہت ہی کم تعداد کے باوجود شجاعت، بہادری اور ایثار و قربانی کی عظیم تاریخ رقم کی. اس جنگ میں عمر بن سعد لعنتی کی فوج کے بے شمار افراد واصل جہنم ہوئے. اس اجتماعی حملے میں امام حسین علیہ السلام کے اصحاب میں سے تقریبا آدھے افراد نے جام شہادت نوش کیا. اس کے بعد دو یا تین یا چار افراد مل کر میدان جنگ میں آتے اور شجاعت کے ساتھ جنگ کرتے کرتے شہادت سے سرفراز ہوتے اور کبھی فقط ایک ہی فرد میدان جنگ میں آنے کے بعد دشمن کے ہزاروں فوجیوں پر حملہ کر دیتا. پس ہر کوئی میدان جنگ میں جانے سے پہلے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوتا اور میدان جنگ میں جانے کی اجازت لے کر دشمن پر حملہ کر دیتا. https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕