Voice Of Pakistan
Open in Telegram
اس خطے میں جاری حالات سے با خبر رہنے کے لیے ہمارے ساتھ رہیئے۔
Show more2 294
Subscribers
No data24 hours
+227 days
+2030 days
Posts Archive
2 294
+4
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پر نو گھنٹے طویل حملہ اختتام پذیر، 50 سے زائد اہلکار ہلاک
‼️ پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات ہونے والے حملے میں شدت پسندوں نے نادرا آفس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ تین سے زائد عمارتیں اور متعدد گاڑیاں بھی جلا دی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق نو گھنٹے طویل جھڑپ کے دوران کپٹین حسین اختر، میجر رب نواز طارق سمیت 50 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
2 294
+3
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے میں 50 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات
‼️ ڈیرہ اسماعیل خان سے موصول اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے ایک بڑے حملے میں کم از کم 50 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
2 294
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان: خودکش حملہ آور کیمپ میں داخل، عمارتیں جلانے اور انتقام لینے کی ویڈیو وائرل
‼️ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "ہم نے سکون سے پوری تعمیر کا صفایا کیا، ان کی عمارتوں کو آگ لگا دی، اور ہم نے اپنے تمام حملوں کا انتقام لے لیا ہے۔"
ویڈیو میں حملہ آور کیمپ کے اندر موجود دکھائی دیتا ہے، جہاں پس منظر میں آگ اور تباہ شدہ عمارتیں واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔
مزید تفصیلات بعد میں۔
2 294
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان: خودکش حملہ آور کیمپ کے اندر داخل، گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگاتے ہوئے ویڈیوز وائرل
‼️ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خودکش حملہ آور پولیس ٹریننگ سینٹر کے کیمپ میں داخل ہو چکے ہیں اور کیمپ کے اندر موجود گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگا رہے ہیں۔
ویڈیوز میں حملہ آوروں کے جملے بھی ریکارڈ ہوئے ہیں، جن میں وہ کہتے ہیں: "ان شاء اللہ، اچھا اور زبردست کام شروع ہے"۔
حکومتی ذرائع نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آوروں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار دیا گیا، تاہم یہ ویڈیوز ان دعووں کی تصدیق نہیں کرتیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ حملہ آور کیمپ کے اندر تک پہنچ چکے ہیں۔
مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔
2 294
🚨 اپڈیٹ: ڈیرہ اسماعیل خان — پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ، ٹی ٹی پی نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی
‼️ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ٹی ٹی پی کے بیان کے مطابق، حملہ خودکش حملہ آور کی گاڑی کے ذریعے کیا گیا، جس کے بعد دیگر حملہ آور کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور جھڑپیں شروع ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جھڑپیں تاحال جاری ہیں اور مجاہدین کی کارروائی کے دوران جانی نقصان ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کی جانب سے ابھی تک تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
2 294
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زور دار دھماکہ
‼️ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کے قریب پولیس ٹریننگ سینٹر کے گیٹ کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی شروع ہو گئی۔
مزید تفصیلات کچھ دیر بعد ۔۔۔۔۔
2 294
🚨 خیبر: تیراہ کے علاقے حیدر کنڈاو میں جھڑپیں — شدت پسندوں کا چوکی پر قبضے اور ہتھیار حاصل کرنے کا دعویٰ
‼️ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے تیراہ حیدر کنڈاو میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کالعدم تنظیم کے مطابق، مسلح افراد نے ایک فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ دوسری چوکی پر لڑائی تاحال جاری ہے۔
تنظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اپنے تازہ بیان میں کالعدم ٹی ٹی پی نے مزید کہا ہے کہ مسلح افراد نے کارروائی کے دوران ایک دشکا اسنائپر اور چار عدد کلاشنکوف قبضے میں لے لی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اب تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی،
2 294
🚨 افغان وزیرِ دفاع کا سخت ردِعمل — پاکستان پر فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کا الزام
‼️ افغانستان کے وزیرِ دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے ایک بار پھر افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
بیان کے مطابق، صوبہ پکتیکا کے مرگی علاقے میں ایک مقامی مارکیٹ پر بمباری کی گئی، جب کہ کابل کے فضائی حریم کی بھی مبینہ پامالی ہوئی۔
اعلامیے میں اس واقعے کو افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ کا ایک غیر معمولی، پرتشدد اور افسوسناک واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع نے کہا کہ اپنی سرزمین اور خودمختاری کا دفاع ہمارا مسلمہ حق ہے، اور اگر حالات مزید کشیدہ ہوئے تو اس کے تمام تر نتائج اور ذمہ داری پاکستان کی فوج پر عائد ہوگی۔”
واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی نئی کشیدگی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
2 294
🚨 باجوڑ میں گھات لگا کر حملہ — فوجی قافلے پر کارروائی میں 5 اہلکار ہلاک، گاڑی تباہ
‼️ قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے واڑہ ماموند میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھات لگا کر فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
2 294
🚨 پکتیکا کے برمل میں پاکستانی فضائی کارروائی، پانچ دکانیں تباہ — کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
‼️ افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے مرغہ بازار میں پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، حملے میں عام شہریوں کی پانچ دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین کے مطابق، بمباری کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ دکانداروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ تازہ کارروائی ایک بار پھر پاکستانی فوج اور فضائیہ کی انٹیلیجنس اور اہداف کے تعین میں ناکامی کو نمایاں کرتی ہے۔
گزشتہ عرصے میں بھی پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی اموات اور غیر عسکری تنصیبات کی تباہی کی متعدد اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اس طرح کی کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مؤثر حکمتِ عملی کی کمی اور میدانی حقائق سے کمزور ربط کو ظاہر کرتی ہیں۔
اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج علاقائی امن اور مقامی آبادی کے اعتماد پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
2 294
🚨 کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کا تازہ آڈیو پیغام — حملے میں ہلاکت کی خبروں کی تردید
‼️ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے سربراہ نور ولی محسود نے مبینہ فضائی حملے میں ٹی ٹی پی قیادت کے مارے جانے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نیا آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
نور ولی محسود نے اپنے پیغام میں وضاحت کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور کہا کہ:
“ہم اپنی قبائلی سرزمین میں خیریت سے موجود ہیں۔”
انہوں نے اپنے پیغام میں تاریخ 9 اکتوبر، 16 ربیع الثانی اور جمعرات کے دن کے اختتام اور جمعہ کی شب کا خصوصی حوالہ بھی دیا، جس سے اس آڈیو پیغام کے تازہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔
2 294
🚨 کابل میں مبینہ ڈرون حملہ — گاڑی نشانہ بننے کی اطلاعات
‼️ مقامی ذرائع کے مطابق کابل کے علاقے عبدالحق چوک کے قریب ایک لینڈ کروزر گاڑی کو مبینہ طور پر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل ڈرون کی پروازوں کی آوازیں شہر کے مختلف حصوں میں سنی گئیں۔ تاحال حملے کی نوعیت، ہدف اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں۔ سرکاری ذرائع نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
2 294
🚨 ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ریلوے ملازم جاں بحق
‼️ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے گیٹ کے نزدیک پٹ فیڈر کینال برج پر زور دار دھماکہ ہوا، جس سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سے کچھ دیر قبل ایک خالی انجن وہاں سے گزرا۔ دھماکے میں ریلوے کا ملازم امداد کھوکھر جاں بحق ہوا، جن کی لاش جائے وقوعہ سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
2 294
🚨 کابل میں سیاسی تجزیہ کار سلیم پیغیر پر قاتلانہ حملہ
‼️ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کابل میں معروف افغان سیاسی تجزیہ کار سلیم پیغیر کو ان کی رہائشگاہ پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی پیغیر کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔
تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم حملے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں فی الحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
2 294
🚨 ہرات میں ایرانی حکومت کے ناقد پر حملہ — حالت تشویشناک
‼️ مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں ایرانی حکومت کے ناقد رستم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق رستم کو سر میں گولی لگی ہے اور وہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔
میڈیکل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت نازک ہے، جبکہ مقامی حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
2 294
🚨 بنوں میں نامعلوم افراد کی کارروائی، ڈبلیو ایس ایس سی کے دو ملازمین اغوا
‼️ بنوں کے علاقے گریڑہ شاہ جہان میں نامعلوم افراد نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (WSSC) کے دو ملازمین، گل رحمان اور نصیب کو گند ڈمپ پوائنٹ سے اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مغویوں کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
2 294
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان: درابن میں سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، فوجی افسر ہلاک
‼️ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز نے نامعلوم مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر، میجر سبطین، ہلاک ہوگئے۔
2 294
🚨 افغان وزیر خارجہ نئی دہلی روانہ، خطے میں تعلقات مضبوط کرنے کی توقعات
‼️ افغانستان کے وزیر خارجہ نے بھارتیہ جمہوریہ کے وزیر خارجہ کی دعوت پر نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اسلامی امارت کے وزیر خارجہ بھارت میں اپنے ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور سیاسی، اقتصادی، تجارتی امور کے ساتھ ساتھ افغانستان اور خطے کے تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت کریں گے۔
2 294
🚨 خاران: گاروک ڈیم پر مسلح افراد کا پاکستانی فورسز پر بڑے پیمانے حملہ
‼️ خاران کے گاروک ڈیم علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے آؤٹ پوسٹ پر ایک مربوط حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کو 7 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا اور فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے…
2 294
🚨 بنو: قومی تحریک کے دو سرکردہ رہنما اغوا، سکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف
‼️ بنو کے پیپل بازار سے قومی تحریک کے سرکردہ رہنما ولی اللہ ساکن تجوڑی اور فرمان اللہ ساکن کوٹ کشمیر کو دو ساتھیوں سمیت نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ رہنما باران ڈیم کے دورے پر گئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
