cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

Advertising posts
776Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days

Data loading in progress...

Subscriber growth rate

Data loading in progress...

سال نو کے پہلے دن گوادر اور کیچ کے عوام آزمائش میں ہیں۔ ہماری ماؤں بہنوں بھائیوں ماہیگیروں کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایا، سینکڑوں ذمہ داران و کارکنان جیلوں میں ہیں، ہماری ماؤں پر تشدد کیاگیا، گاڑیوں کو جلایا گیا، موٹرسائیکل ضبط کیے گئے، حتی کہ گھروں میں گھس کر زیورات تک چرا لیےگئے۔ مولانہ ہدایت الرحمان (گوادر)
Show all...
‏آج کل المیہ یہ ہے کہ غریب پاکستانی خود کو اور امیر پاکستانی اپنے پیسے کو پاکستان سے باہر بھیجنے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔
Show all...
دو کتابیں پڑھ کے اپنے آپ کو ارسطو سمجھنے والے کچھ لوگ طنزاً کہتے ہیں کہ مولوی لوگ بیماری میں کلونجی کیوں نہیں استعمال کرتے، ہسپتال شوگر، بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک وغیرہ کے شکار مولویوں سے کیوں بھرے پڑے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔ پہلی بات تو یہ کہ احادیث تمام مسلمانوں کیلئے حجت ہیں، صرف مولویوں کیلئے نہیں۔ تو گویا صرف مولوی کو ٹارگٹ کر کے یہ لوگ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی الگ ہی طبقہ ہے جس پر اسلام کے اصول و ضوابط لاگو ہوتے ہیں اور باقی ساری عوام تو سیکولر ہے جو ان باتوں کی محتاج نہیں جو قرآن و حدیث سے مستنبط ہوں ۔۔۔ دوسری بات یہ کہ کلونجی میں ہر بیماری کی "شفاء ہونا" اور کلونجی سے ہر کسی کو "شفاء ملنا"۔۔۔ یہ دو بالکل مختلف باتیں ہیں، جن میں فرق کرنے کی معمولی صلاحیت سے بھی یہ جہلاء ناواقف ہیں۔ جبکہ دعویٰ کرتے ہیں سائینسی علوم کی مہارت کا۔ تو انکو انہی کی زبان، یعنی سائینس کی زبان میں جواب حاضر ہے: ایک اینٹی بائیوٹک، لیبارٹری میں ٹائیفائڈ کے جراثیم کا سو فیصد خاتمہ کر دیتی ہے اور اعلان کیا جاتا ہے کہ یہ دوا ٹائیفائڈ کے جراثیم کے خاتمے کیلئے سو فیصد مؤثر ہے۔ لیکن جب مریضوں میں اسکا استعمال ہوتا ہے تو ٹائیفائڈ کے سو فیصد مریض اس دوا سے تندرست نہیں ہوتے۔ کیوں؟ کیا دعوی جھوٹا تھا؟ نہیں۔۔۔ بلکہ ہر دوا کی جسم سے باہر (in vitro) اور جسم کے اندر (in vivo) افادیت مختلف ہوتی ہے۔ جسم میں جا کر بیشمار دوسرے عوامل بھی اسکی افادیت میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کیلئے آ موجود ہوتے ہیں۔ مثلاً: ۔ مریض کو دوا سے الرجی تو نہیں؟ ۔ مریض کا نظام اس دوا کو مکمل طور پر ہضم اور جذب کر سکتا ہے؟ ۔ مریض کا جگر اس کو غیر موثر تو نہیں کر دے گا؟ ۔ مریض کے گردے اسکو نکال سکیں گے یا نہیں؟ ۔ مریض کی خوراک سے افادیت پر فرق پڑے گا؟ ۔ پرہیز کے بغیر دوا اثر کرے گی؟ ۔ مریض کے ماحول، پیشے اور لائف سٹائل سے کوئی فرق پڑے گا؟ وغیرہ، وغیرہ، وغیرہ ۔۔۔۔۔ تو اس میں تو کوئی شک نہیں کہ کلونجی میں سوائے موت کے، ہر بیماری کی شفاء موجود ہے۔۔۔ لیکن اس سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لازماً ہر مریض کیلئے بھی شفاء کی ضمانت ثابت ہو گی؟ ایک شخص ورزش نہ کرے، مرغن اور میٹھے سے بھرپور غذاء لے، سگریٹ نوشی کرے اور پھر شوگر، بلڈ پریشر اور امراض قلب کا شکار ہو کر کلونجی پھک کر کہے کہ اس نے تو مجھے ٹھیک نہیں کیا، چنانچہ یہ حدیث ہی درست نہیں۔۔۔ تو اس سے بڑا بیوقوف اور کون ہو گا۔۔۔!!! نوٹ: بنوری والوں نے بھی کچھ ایسی ہی وضاحت کی ہے۔ لنک کمنٹ میں (ڈاکٹر رضوان اسد خان)
Show all...
‏عدلیہ کی صورتحال جسٹس فیصل عرب نے ریٹائرڈ ہونے سے ایک ہفتہ پہلے ملک ریاض سے جرمانہ کی مد سے ملنے والے 460ارب روپے کے فیصلے میں لکھا ایک کمیشن بنایا جائے اس کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونا چاہیے اور وہ جج سندھ سے ہونا چاہیے اور جسٹس فیصل عرب ریٹائیر ہوگئے۔ انکا تعلق سندھ سے تھا اسلئے وہ خود اس کمیشن کے سربراہ بن گئے۔ مطیع اللہ جان
Show all...
Repost from Fantom Media
چین نے تو کرونا سے ہلاکتوں کا ریکارڈ چھپانا شروع کر دیا ہے لیکن طبی ماہرین کے مطابق چین میں روزانہ تقریبا 9000 افراد کرونا سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ چین میں کرونا کی حالیہ شدید لہر پھیلتے ہی چینی حکومت نے بیرون ملک سفری پابندیاں ہٹا دی ہیں یعنی چین چاہتا ہے کہ یہ کرونا دوسرے ممالک میں دوبارہ پھیل جائے۔
Show all...
امریکی ریمنڈ ڈیوس شہری قتل کرے تو اس کو برگر اور منرل واٹر دے کر امریکہ روانہ کیا جاتا ہے، اگر بھارتی ابھینندن پاکستان میں بمباری کرے تو اس کو دودھ پتی چائے پلائی جاتی اور اگر افغانی بچہ ہو تو اس کو جیل میں بند کردیا جاتا ہے۔
Show all...
‏اقوام  متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر ) پاکستان نے سندھ اور بلخصوص کراچی میں افغان مہاجرین کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ہو این ایچ سی آر نے کہا کہ بچوں اور خاندانوں کو گرفتار نہیں ہونا چاہیے۔ کراچی میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ ‏بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں افغان مہاجرین اس وقت کراچی اور سندھ کے جیلوں میں بند ہیں۔ کراچی میں فونسل خانے کے کوششوں سے کافی مہاجرین رہا ہو چکے ہیں اور باقی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Show all...
افغانستان کے وزیر ہائیر ایجوکیشن نے کل رات پریس کانفرنس کرکے صورت حال کلیئر کردی ہے۔ ۔ انہوں نے بیس سال جس مقصد کے لیے جدو جہد کی ہے وہ ان کے لیے اہم اور مقدم ہے۔ آ پ گفتگو کے اہم نکات ملاحظہ کرلیں، کسی پہلو سے اختلاف ممکن ہے مگر امید ہے ان فیصلوں سے خیر برآمد ہوگی۔ "یونیورسٹیز میں بچیوں کی تعلیم پر عارضی پابندی چند مسائل کی وجہ سے تھی۔ پہلا مسئلہ: طالبات ایک صوبے سے دوسرے صوبے سفر کرکے وہاں ہاسٹل میں (کسی محرم رشتہ دار کے بغیر) رہائش پذیر ہوتیں۔ دوسرا مسئلہ: جس طرح سے ہونا چاہیے تھا شرعی پردے کا خیال نہیں رکھا گیا۔ تیسرا مسئلہ: اکثر یونیورسٹیز میں کو ایجوکیشن کی صورتحال برقرار تھی۔ چوتھا مسئلہ: موجودہ نصاب میں کچھ شعبے ایسے ہیں جو خواتین کے لیے نہیں تھے جیسے زراعت انجینئرنگ وغیرہ۔ مستقبل کے لیے منصوبہ: اب اعلی سطح پر اس پر کام جاری ہے، ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو اسلام کے تقاضوں کے مطابق اور عوام کو قابل قبول ہوں گے۔ ہم نہ تعلیم کے مخالف ہیں، نہ افغان عوام کے اور نہ عورت کے خلاف ہیں۔ یہ فیصلہ صرف اور صرف عورت کی آبرو، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ شریعت کی روشنی میں بچیوں کی تعلیم کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ دنیا ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے، ہم نے انہیں عوام کے تحفظ کے لیے بیس سال قربانیاں دی ہیں، ان کے حقوق تو بالکل پامال نہیں کریں گے۔ شریعت کے مطابق جتنا جلد ممکن ہو یہ مسائل حل کریں گے۔ کوشش کریں گے ایسا ماحول قائم کریں جس میں ہماری بہنوں اور ہر افغان شہری کے حقوق محفوظ ہوں۔"
Show all...
Repost from Fantom Media
امریکی حکام ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔ وہ تمام ادارے جو افغانستان میں کام کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ملک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ ہم کسی کو انسانی امداد کے عنوان سے اپنے لیڈروں کے فیصلوں کے بارے میں فضول باتیں کرنے یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیتے۔ ذبیح اللہ مجاہد
Show all...