en
Feedback
<<کچھ دل سے❤>>

<<کچھ دل سے❤>>

Open in Telegram

اس چینل میں ڈیلی قرآنی ویڈیو، رسول اللہﷺ کی احادیث مع تشریح، مختلف سیریز، سلف صالحین کے اقوال،علماء کے بیانات، درود، اقوال زریں اور مزید عمدہ تحریریں ارسال کیے جاتے ہے۔

Show more
2 230
Subscribers
-124 hours
-17 days
-1930 days
Posts Archive
تین افراد کی مجلس میں ایک کو تنہا نہ کریں!
تین افراد کی مجلس میں ایک کو تنہا نہ کریں!

نماز کے احکام ومسائل سیریز(6) نماز عشاء دیر کر کے پڑھنا سوال: نماز عشاء کو آخری وقت تک مؤخر کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: عشاء کی نماز کو آخری وقت تک مؤخر کرنا افضل ہے، لیکن یہ حکم مردوں کے لیے نہیں ہے، کیونکہ اگر وہ اسے لیٹ کریں گے تو جماعت سے محروم رہیں گے اور تاخیر کے لیے جماعت چھوڑنا ناجائز ہے۔ گھروں میں موجود عورتیں جس قدر بھی اسے مؤخر کر کے ادا کریں یہ ان کے لیے افضل ہے۔ ہاں اسے نصف شب کے بعد تک مؤخر کرنا درست نہیں۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… فتاوی برائے خواتین،ص:۱۱۳

*اے بنتِ حوا ! تیرا وقار کہاں گیا؟*

حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:لوگوں نے موت کو ہلکا لیا ہے۔خدا کی قسم! اگر کوئی ایک مردہ قبر سے باہر آکر تمہیں خبر دے دے کہ اُس پر کیا گزری،تو تم نہ ہنسو گے،نہ کبھی آرام سے سو پاؤ گے۔ حلیۃ الأولیاء،جلد2،ص:148

سورۃ اللیل:٥/١١ || رعد الکردی

نماز کے احکام ومسائل سیریز(5) جوتوں سمیت نماز پڑھنا سوال: جوتے پہن کر نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں، اس کے متعلق شرعی ہدایات کیا ہیں، کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جواب: جوتے پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ وہ پاک ہوں، ان میں کسی قسم کی نجاست نہ لگی ہو ئی ہو، کیونکہ رسول اللہﷺ سے جوتوں سمیت نماز پڑھنا ثابت ہے۔ چنانچہ سعید بن یزید ازدی ، جناب انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کرتے ہیں: کیا رسول اللہﷺ جوتوں سمیت نماز پڑھ لیتے تھے تو انھوں نے جواب دیا: ’’ہاں‘‘ (صحیح بخاری، الصلوۃ:۳۸۶) امام بخاری نے اس حدیث پر ’’جوتوں سمیت نماز پڑھنے‘‘ کا عنوان قائم کیا ہے۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ دیکھ لے اگر اس کے جوتوں میں کوئی گندگی ہو تو اسے رگڑ کر صاف کر لے اور ان میں نماز پڑھ لے۔ (ابو داؤد، الصلوۃ:۶۵۰) اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر جوتے نجاست آلود ہوں تو ان میں نماز نہیں ہوتی اگر ان کی نجاست دور کر دی جائے تو ان میں نماز پڑھنے میں کوئی قباحت نہیں۔ ہم اس مقام پر یہ وضاحت کر دینا بھی ضرری سمجھتے ہیں کہ اگر مسجد میں قالین اور دریاں بچھی ہوئی ہوں تو احتیاط کا تقاضا ہے کہ آدمی اپنے جوتے اتار کر کسی مناسب جگہ پر رکھ دے پھر نماز ادا کرے، کیونکہ جوتوں میں نماز پڑھنا ضروری نہیں اور نہ ہی یہ کوئی مردہ سنت ہے جس کا زندہ کرنا ضروری ہے۔خواہ مخواہ ضد اور ہٹ دھرمی سے ماحول کو خراب نہ کیا جائے، ایسے حالات میں موقع محل کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ (واللہ اعلم) فتاوی اصحاب الحدیث،ج:٤،ص:٨٤

کیا اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا غلط ہے؟ https://www.instagram.com/reel/DcyUBrLtwEV/?igsi=MWtycjNjZmMxeWE4bQ==

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کس طرح خود ہی اپنی بیوہ بیٹی کے نکاح کا پیغام پہلے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دیا اور پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھیجا جوکہ خلفائے راشدین میں سے ہیں جس سے پتہ چلا کہ بیوہ یا مطلقہ کے دوسرے نکاح کو عیب نہیں سمجھنا چاہیے۔ https://www.instagram.com/reel/Dc7xFgIR9HY/?stkn=anJ5cXJoemU3ZzJ5

photo content

photo content

*‏اگر کوئی آپ سے دل کی بات کرتا ہے تو سمندر بنیں اخبار نہیں۔*
*‏اگر کوئی آپ سے دل کی بات کرتا ہے تو سمندر بنیں اخبار نہیں۔*

photo content

غموں کے مارے، غم نہ کریں! سیدنا جابر بن عبد الله رضي الله عنهما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا : ’’يودُّ أَهلُ العافيةِ يومَ القيامةِ حينَ يعطى أَهلُ البلاءِ الثَّوابَ لو أنَّ جلودَهم كانت قُرِضَت في الدُّنيا بالمقاريضِ.‘‘ "دنیا میں جن لوگوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، روزِ قیامت ان کو ملنے والا اَجر و ثواب دیکھ کر اہلِ عافیت تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کتری جاتیں۔" |[ سنن الترمذي : ٢٤٠٢، حسَّنه الألباني ]|

*ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک گناہ معاف*
*ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک گناہ معاف*