cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

دور حاضر کا عظیم فتنہ اسمارٹ فون

"آنکھوں کی حفاظت اور گناہوں سے بچنے کے لیے سلامتی اسی میں ہے کہ موبائل کا استعمال کم سے کم اور بقدرِ ضرورت کی حد میں ہو۔" (شیخ الاسلام مدظلہم)

Show more
The country is not specifiedUrdu475Technologies & Applications23 567
Advertising posts
224
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
+130 days

Data loading in progress...

Subscriber growth rate

Data loading in progress...

ٹِک ٹاک سمیت دیگر تمام apps جو مختصر دورانیہ کی ویڈیوز والے فیچر پر مشتمل ہیں یہ انسانی ذہن کے لیے زہرِ قاتل ہیں. انسان کے سوچنے کی صلاحیت کا سارا دارومدار اس کے concentrate کرنے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔ اور یہ مختصر ویڈیوز والا فیچر concentration لیول کو تیزی سے تباہ کر رہا ہے۔ ہر 5 سیکنڈ، 10 سیکنڈ یا ایک منٹ کے بعد نئی آنے والی ویڈیو کا کانٹینٹ پچھلی ویڈیو سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔۔ اور ایک گھنٹے تک شارٹ ویڈیوز دیکھنے والے انسان کا دماغ کم ز کم سو سے زیادہ موضوعات پر جمپ کرتا ہے۔۔ اور اس شدید بھاگ دوڑ والے ایک گھنٹے بعد جب موبائل سکرین سے نظر ہٹائیں تو دماغ تقریباً سُن ہو چکا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک دوسرا خطرناک نتیجہ جو ان apps کے بے دریغ استعمال سے برآمد ہو رہا ہے وہ انسانی جذبات کا قتلِ عام ہے۔ یعنی ایک دس سیکنڈ کی انتہائی سنجیدہ ویڈیو کے فوری بعد اگلی دس سیکنڈ کی ویڈیو کسی اسٹیج ڈرامے کی clip پر مبنی ہوتی ہے۔ اور انسان محض دس سیکنڈ کے اندر انتہائی سنجیدہ موڈ سے نکل کر ہنسی مذاق کے موڈ میں داخل ہو جاتا ہے۔ اور یہ عمل ایک نشست میں درجنوں مرتبہ دہرایا جا رہا ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ دیر تک ایک ہی احساس کو برقرار رکھنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوتی ہے۔ اس کے براہ راست نتائج جو سامنے آ رہے ہیں وہ یہ ہیں کہ ہم کسی ایک طرح کی سیچوایشن میں بہت جلدی بور ہونے کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ انسان ترقی کی جس معراج پر آج موجود ہے مقام تک پہنچنے میں سب سے بڑا کردار انسان کی گھنٹوں ایک ہی موضوع پر مرتکز رہنے کی دماغی صلاحیت کا ہے۔ نجانے کتنے فلسفیوں اور سائنسدانوں نے اپنی پوری پوری زندگیاں ایک ایک مسئلے کو سلجھانے میں گزاریں تب جا کر ہم موجودہ مقام پر پہنچ پائے ہیں۔ لیکن اس وقت انسانی دماغ کی ارتکاز کی صلاحیت کے ساتھ جو کھلواڑ مذکورہ apps کے ذریعے جاری ہے یہ مستقبل میں انسانوں کو. Zombies میں بدل دے گا۔۔ ایسے zombies جنہیں اپنے اردگرد موجود مسائل سے نہ تو کوئی سروکار ہو گا اور نہ ہی ان کو حل کرنے کی صلاحیت موجود ہو گی۔ ختم شد۔ #نوائے_اسد از صفحہ تعلیم t.me/Mobile_Ka_Fitnah
Show all...
1
موبائل آپ کا ہے، آپ موبائل کے نہیں! 1 -موبائل کو صرف اسی وقت ہاتھ لگائیں جب کوئی کام ہو، مثلا کسی سے اہم رابطہ، یا کوئی حقیقی ضرورت 2 -  سوشل میڈیا کے لئے کوئی وقت مقرر کرلیں، صرف اسی وقت سوشل میڈیا کا استعمال ہو، ان کے نوٹیفکیشنز بھی بند کردیں 3 - ان تمام ایپس کو بند کردیں جن سے آپ کو ادنی درجے میں بھی گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہو۔۔ 4 - واٹس ایپ کے گروپس کی تین کٹیگری بنائیں، ضروی، مفید غیر ضروری ، غیر مفید، صرف ضروری چیٹس کو چھوڑ کر تمام غیر ضروری گروپس آرکائیو میں ڈال دیں، سوشل میڈیا کے لئے مقرر وقت میں ہی انہیں دیکھیں۔ ضروری میری رائے میں صرف وہ گروپس ہیں جن میں آنے والے اکثر میسجز آپ سے براہ راست متعلق ہوں، جو گروپس اور چیٹس مفید پیغامات کے ہوں لیکن آپ کے لئے ضروری نہ ہوں وہ بھی  آرکائیو میں جائیں گے۔ 4 - ضرورت کے ایپس میں اگر نامناسب اشتہارات آتے ہوں تو ان کا سد باب یقینی بنائیں۔ 5 - انٹرنیٹ براؤزر ہمیشہ ایڈ بلاکر والا استعمال کریں. 6 - کچھ وقت فارغ کرکے لازما موبائل کو اتنا استعمال کرنا کسی ماہر سے سیکھ لیں کہ  آپ کو اپنے موبائل کی تمام ضروری سیٹنگز کا استعمال آجائے، موبائل کے مزاج واستعمال کے  طریقہ کار سے بخوبی واقف ہوجائیں،  موبائل میں بہت سے نامناسب چیزوں سے ہمارا جو پالا نادانستہ پڑتا رہتا ہے ان سے بآسانی بچا جاسکتا ہے۔۔ 7 - نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں ، ایسے لوگوں کو رشک کی نگاہ سے دیکھیں  جو  سمارٹ فون نہیں رکھتے، وقت کو تعمیری مشغولیات سے بھر دیں، اللہ سے مدد مانگیں اور اللہ کے ہاں جواب دہی کا دھیان رکھیں .. [https://t.me/Mobile_Fitnah]
Show all...
👍 1💯 1
Photo unavailableShow in Telegram
*ذوقِ مطالعہ گروپ میں ایڈمیشن کی آج آخری تاریخ ہے، شمولیت کے لیے جلد رابطہ کریں👇* 9580635638 صرف واٹس ایپ پر انڈین حضرات ہی
Show all...
📝  #کتاب_دوستی اور ذوقِ مطالعہ *(خصوصی واٹس ایپ گروپ) [تیسرا بیچ] ============ اس گروپ کے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دور حاضر میں جو کتاب سے دوری کا مرض بڑھ رہا ہے، اس کا کچھ معالجہ ہوجائے۔عموما آج اکثر لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، اسی میں کھو کر کتاب سے دور ہوجاتے ہیں۔سوچا اسی سوشل میڈیا کو آگاہی کا ذریعہ بنایا جائے؛ تاکہ کتاب سے ٹوٹتے تعلق کو جوڑنے کی ایک چھوٹی سی کاوش کی جائے۔ (ماخوذ از تحریر مولانا احتشام الحسن بتغیر) *🌹گروپ کے اصول و ضوابط:* ▪️اس گروپ میں کتب بینی اور مطالعہ کا شوق دلانے والی اور مطالعہ کے اصول سے متعلق مفید تحریریں شامل کی جائیں گی۔ ▪️ مختلف  کتب پر کیے گئے عمدہ تبصرے نقل کیے جائیں گے۔ ▪️وقفے وقفے سے مستند دینی و اصلاحی کتب بشکل پی ڈی ایف ارسال کی جائیں گی، تاکہ جو لوگ  کسی وجہ سے کتاب نہ خرید سکیں وہ بھی ذوقِ مطالعہ سے محروم نہ ہوں۔ ▪️بسا اوقات ممبر کی فرمائش پر کسی خاص موضوع سے متعلق پی ڈی ایف کتاب حتی الامکان ارسال کی جائے گی۔ ▪️ ایک ماہ میں گروپ میں ارسال کی جانے والی  کتب میں سے سب سے زیادہ صفحات کا مطالعہ کرنے والے ممبر کو بطور انعام کتاب بذریعہ ڈاک روانہ کی جائے گی۔ پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ صفحات کا مطالعہ کرنے والے کو بھی کتاب دی جائے گی۔ ▪️ اس کے علاوہ بھی بہت سی مفید چیزیں شئیر کی جائیں گی۔ ان شاءاللہ ملاحظہ: حضرات و خواتین دونوں کے لیے الگ الگ گروپس ہیں 🌸 *نوٹ :* ذوقِ مطالعہ کورس کی مدت ایک ماہ ہے، اس کی معمولی فیس بھی (100 روپئے) رکھی گئی ہے جس کی ادائیگی پیشگی لازم ہے۔ (جو حضرات اتنی فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بقدرِ ضرورت کم فیس کے ساتھ بھی شامل ہو سکتے ہیں) تاکہ صرف ذہنی طور پر محظوظ ہونے کے بجائے حقیقتاً  کتاب سے رشتہ جوڑنے، ذوقِ مطالعہ پانے اور وقت کو قیمتی بنانے کی فکر جائے۔ *رجسٹریشن کی آخری تاریخ* *30 اگست 2023 ہے* مزید معلومات اور *کتاب دوستی گروپ* سے منسلک ہونے کے لیے پیشگی فیس کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے شائقین ِ مطالعہ رابطہ فرمائیں۔ 🪀Wa.me/919580635638 *نوٹ: اسی نمبر ⇧ پر فون پے کی سہولت ہے* فیس کی ادائیگی کے بعد ہی داخلہ کنفرم ہوگا (صرف انڈین حضرات ہی رابطہ فرمائیں) *نوٹ:* اس گروپ کا فائدہ انہی کو زیادہ ہوگا جنہیں مطالعہ کا  کچھ شوق ہے مگر پڑھتے نہیں، تو اس گروپ سے منسلک ہو کر ان شاءاللہ ضرور مطالعہ کا زبردست شوق پیدا ہو جائے گا، اور کتب کا مطالعہ بھی ہوگا۔ جو حضرات پہلے سے ہی مطالعہ کے شوقین ہیں، اور کثرت سے کتب پڑھتے ہیں، انہیں شاید اس گروپ کی ضرورت نہ ہو، لیکن شامل ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔
Show all...
Photo unavailableShow in Telegram
سوشل میڈیا کے چند نقصان دہ پہلو ۔۔۔۔
Show all...
2
*ابو یحیی کی بہت عمدہ تحریر۔۔۔۔۔* *بیٹری اور موبائل فون* موبائل فون دور جدید میں ہر انسان کی ضرورت بن گیا ہے ۔ خاص کر سفر میں تو لوگ اس کے بغیر نکلنے کا تصور بھی نہیں کرتے ۔ تاہم موبائل فون کی یہ خامی ہے کہ لینڈ لائن فون کے برعکس یہ بیٹری سے چلتا ہے جو کچھ دیر استعمال کے بعد ختم ہوجاتی ہے ۔ چنانچہ اسے چارج کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ تاہم اکثر اوقات طویل سفر میں بیٹری کو چارج کرنے کی سہولت نہیں ملتی۔ چنانچہ سفر میں لوگ بہت محتاط ہوکر صرف ضرورت کی جگہ پر موبائل فون کو استعمال کرتے ہیں ۔ دنیا کے سفر میں انسانوں کو دی گئی زندگی ایسی ہی ایک بیٹری کے سہارے رواں دواں ہے ۔ مگر اس سفر میں بیٹری کو چارج کرنے کی کوئی سہولت نہیں ۔ زندگی کی اس بیٹری کو بس ایک دفعہ ہی استعمال ہونا ہے ۔ جس کے بعد بیٹری ختم، زندگی ختم۔ بدقسمتی سے موبائل کی بیٹری کو دیکھ بھال کر استعمال کرنے والے انسان اکثر اس حقیقت سے غافل رہتے ہیں ۔ ان کی زندگی کی بیٹری ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ڈسچارج ہورہی ہے ، مگر کسی کو فکر نہیں ۔ ہمارے ہاں لوگوں کی اوسط عمر ساٹھ ستر سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔ اس اعتبار سے ہم میں سے کسی کی بیٹری پچاس فیصد، کسی کی ساٹھ فیصد کسی کی نوے فیصد ختم ہو چکی ہے ، مگر ہم محتاط نہیں ہوتے ۔ ہم وقت کو ضائع کرتے رہتے ہیں ۔ فضول باتوں ، لایعنی مشغلوں ، بے فائدہ بحثوں اور بے وقت آرام میں زندگی کی بچی کھچی بیٹری بھی ضائع کرتے جا رہے ہیں ۔ جو یہ نہیں کرتے وہ اپنا وقت دنیا کمانے، جائدادیں بڑھانے، مال و اسباب جمع کرنے ، شان و شوکت میں اضافے میں ضائع کر رہے ہیں ۔ حالانکہ ایسے لوگوں کی مثال اس شخص کی ہے جو دس فیصد بچی ہوئی بیٹری میں اپنے موبائل پر وڈیو گیم کھیلنا شروع کردے ۔ ہم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ اپنی بچی ہوئی تھوڑی سی بیٹری پر گیم کھیل رہا ہے یا پھر اسے کسی بامقصد کام میں لگا رہا ہے ۔ بہ شکریہ بشارت حمید t.me/Mobile_Ka_Fitnah
Show all...
❍╍╍❨فہرست نمبر؛21❩╍╍❍ ﴿موبائل اور انٹرنیٹ؛ قسط اول﴾ معزز قارئین! " #موبائل_اور_انٹرنیٹ_کی_تباہ_کاریاں" کے عنوان پرمشتمل اہم مضامین کی جامع فہرست آپ حضرات کے پیش خدمت ہے۔ صدقۂ جاریہ کیلئے اسے دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کریں جزاکم اللہ خیرا۔ https://t.me/rahnuma_e_khutaba/7 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ─━══●(#متفرقات)●══━─ ❨ 01 ❩واٹس ایپ اور موبائل کا مثبت استعمال 【آپ واٹس ایپ استعمال کریں مگر ،صفحہ:48】 https://t.me/darulmuallifeen/22083 ➖➖➖ ❨ 02 ❩ اسلام؛موبائل فون اور رنگ ٹونز 【مجموعۂ القاسم جلد:6صفحہ:747】 https://t.me/darulmuallifeen/14322 ➖➖➖ ❨ 03 ❩ انٹرنیٹ اور نوجوانوں کی بے راہ روی 【اصلاحی مضامین جلد:1صفحہ:409】 https://t.me/darulmuallifeen/18738 ➖➖➖ ❨ 04 ❩ سوشل میڈیا؛ غلط اور صحیح استعمال 【راہ عمل جلد:3صفحہ:410】 https://t.me/darulmuallifeen/1307 ➖➖➖ ❨ 05 ❩ موبائل کا کردار اور مسائل 【موبائل ؛ کردار و مسائل صفحہ:5】 https://t.me/darulmuallifeen/1321 ➖➖➖ ❨ 06 ❩ اسمارٹ فون کا فتنہ اور معصوم بچے 【امت کی بیٹیاں اور فتنۂ ارتداد،صفحہ:39/48】 https://t.me/darulmuallifeen/21688 ─━══●(#رسائل_وجرائد)●══━─ ❨ 07 ❩ اسمارٹ فون؛ بصیرت سے بصارت کی حفاظت کیجئے 【ندائے اعتدال ماہ: نومبر 2018صفحہ:42】 https://t.me/darulmuallifeen/19350 ➖➖➖ ❨ 08 ❩ انٹرنیٹ کی دنیا؛ فوائدوخطرات 【آئینہ مظاہر علوم جلد: ستمبر 2018صفحہ:28】 https://t.me/darulmuallifeen/18210 ➖➖➖ ❨ 09 ❩ سوشل میڈیا کے خونی پنجے 【الابرار ماہ:ستمبر 2018صفحہ:34】 https://t.me/darulmuallifeen/15485 ➖➖➖ ❨ 10 ❩ سوشل میڈیا کا مثبت و منفی پہلو 【پیام عرفات ماہ:جنوری2018صفحہ:10】 https://t.me/darulmuallifeen/18307 ➖➖➖ ❨ 11 ❩ سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کریں 【پیام عرفات ماہ:جنوری2018صفحہ:19】 https://t.me/darulmuallifeen/18307 ➖➖➖ ❨ 12 ❩سوشل میڈیا کتنا مفید اور کتنا مضر ؟ 【ماہنامہ النخیل ماہ: ذیقعدہ 1440صفحہ:46】 https://t.me/darulmuallifeen/21303 ➖➖➖ ❨ 13 ❩ سوشل میڈیا ؛نسل جدید کے بگاڑ کا سبب 【پیامِ رحمانیہ ماہ:مارچ2018صفحہ:16】 https://t.me/darulmuallifeen/18596 ➖➖➖ ❨ 14 ❩ انٹرنیٹ کی دنیا؛ فوائدوخطرات 【تکبیر مسلسل ماہ:مئی2018صفحہ:18】 https://t.me/darulmuallifeen/18898 ➖➖➖ ❨ 15 ❩ٹک ٹاک (Tic Tok) ایک حیاءسوز اور دجالی فتنہ ن 【اشرف الجرائد ماہ: فروری 2019صفحہ:21】 https://t.me/darulmuallifeen/19467 ➖➖➖ ❨ 16 ❩ موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے ایمان کی آزمائش 【پیام رحمانیہ ماہ:مارچ2019صفحہ:38】 https://t.me/darulmuallifeen/18596 ➖➖➖ ❨ 17 ❩ انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے نقصانات 【دارالعلوم دیوبندماہ:مئی 2019صفحہ:55】 https://t.me/darulmuallifeen/18527 ➖➖➖ ❨ 18 ❩ اسمارٹ فون اس دور کا سب سے بڑا فتنہ 【اشرف الجرائدماہ: اکتوبر 2018صفحہ:30】 https://t.me/darulmuallifeen/18440 ➖➖➖ ❨ 19 ❩ ایک دانا انٹرنیٹ سے متعلق اپنے بیٹے کو نصیحت 【اشرف الجرائدماہ:ستمبر 2018صفحہ:30】 https://t.me/darulmuallifeen/18439 ➖➖➖ ❨ 20 ❩ بچوں پر کارٹون کے اثرات 【اشرف الجرائدماہ: جولائی 2018صفحہ:42】 https://t.me/darulmuallifeen/18437 ➖➖➖ ❨ 21 ❩ بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے مضر اثرات 【شرف الجرائد ماہ:جون2018صفحہ:38】 https://t.me/darulmuallifeen/18436 ➖➖➖ ❨ 22 ❩ ہمارے بچے اور انٹرنیٹ 【شرف الجرائد ماہ: اکتوبر2019صفحہ:30】 https://t.me/darulmuallifeen/22077 ➖➖➖ ❨ 23 ❩ یوٹیوب نے میری ایمانی صفات چھین لی 【شرف الجرائد ماہ: اکتوبر2019صفحہ:33】 https://t.me/darulmuallifeen/22077 ➖➖➖ ❨ 24 ❩ بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے مضر اثرات 【ندائے شاہی ماہ:جنوری 2017صفحہ:48】 https://t.me/darulmuallifeen/10054 ➖➖➖ ❨ 25 ❩ سوشل میڈیا اور ضرورت کی کہانی 【ماہنامہ العصرماہ:مارچ 2018صفحہ:2】 https://t.me/darulmuallifeen/18843 ▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂_▂ ہر ہفتہ خطباءِ عظام کے لئے مختلف عنوانات پر حالات حاضرہ کے مطابق مقالات و مضامین اکھٹے کرکے فہرست کی شکل میں ارسال کی جاتی ہے۔اس چینل میں شامل ہونے کیلئے نیچے لنک پر جائیں 👇 JOIN & SHARE ✦───────────────────✦ https://telegram.me/rahnuma_e_khutaba ✦───────────────────✦
Show all...

👍 1
ایک مقولہ ہے "انٹرنیٹ نے معاشرے کو خراب نہیں کیا ،معاشرہ خراب ہی تھا انٹر نیٹ اس کو بے نقاب کیا ہے" ابتداء مجھے یہ جملہ درست نہیں لگا ،کیوں کہ بہتوں کو انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرکے ،مختلف سماجی سائٹس اور خفیہ ویب سائٹ کی وجہ سے بگڑتے ہوئے دیکھا ہے ۔ پھر غور کرنے پر سمجھ میں آتا ہے کہ ظاہرا یہ چیزیں بگاڑتی ہیں صحیح ہے پر یہ چیزیں نفس اور دل کے فساد کو بھی واضح کرتی ہیں ،انسان خود کو نیک سمجھتا رہتا ہے،اللہ رب العزت اس پر اس کی اصلیت واضح فرمادیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہر برائی سے حفاظت فرمائے ۔ محترم شارق t.me/Mobile_Ka_Fitnah
Show all...
Choose a Different Plan

Your current plan allows analytics for only 5 channels. To get more, please choose a different plan.