قادری فقہی گروپ چینل
Open in Telegram
قــادری فــقہی گـروپ کا اس چینل میں قادری فقہی گروپ حل شدہ مسائل جمع کئے جاتے ہیں آپ بھی تشریف لائیں اور اپنے دوستوں تک بھی یہ لنک ضرور پہنچ جائیں https://t.me/Quadri_Faqhi_Group ⇩سوال جواب تلاش کرنے کا آسان طریقہ ہے؟⇩ https://youtu.be/eQet4MT67QE
Show moreThe country is not specifiedReligion & Spirituality146 167
536
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days
Data loading in progress...
Similar Channels
No data
Any problems? Please refresh the page or contact our support manager.
Tags Cloud
No data
Any problems? Please refresh the page or contact our support manager.
Incoming and Outgoing Mentions
---
---
---
---
---
---
Attracting Subscribers
September '23
September '23
+1
in 0 channels
August '23
+1
in 0 channels
Get PRO
July '23
+2
in 0 channels
Get PRO
June '23
+4
in 0 channels
Get PRO
May '230
in 0 channels
Get PRO
April '23
+3
in 0 channels
Get PRO
March '23
+5
in 0 channels
Get PRO
February '23
+7
in 0 channels
Get PRO
January '23
+5
in 0 channels
Get PRO
December '22
+11
in 0 channels
Get PRO
November '22
+9
in 0 channels
Get PRO
October '22
+15
in 0 channels
Get PRO
September '22
+9
in 0 channels
Get PRO
August '22
+8
in 0 channels
Get PRO
July '22
+10
in 0 channels
Get PRO
June '22
+8
in 0 channels
Get PRO
May '22
+5
in 0 channels
Get PRO
April '22
+11
in 0 channels
Get PRO
March '22
+9
in 0 channels
Get PRO
February '22
+10
in 0 channels
Get PRO
January '22
+17
in 0 channels
Get PRO
December '21
+10
in 0 channels
Get PRO
November '21
+17
in 0 channels
Get PRO
October '21
+17
in 0 channels
Get PRO
September '21
+16
in 0 channels
Get PRO
August '21
+7
in 0 channels
Get PRO
July '21
+14
in 0 channels
Get PRO
June '21
+20
in 0 channels
Get PRO
May '21
+580
in 0 channels
| Date | Subscriber Growth | Mentions | Channels | |
| 23 September | 0 | |||
| 22 September | 0 | |||
| 21 September | 0 | |||
| 20 September | 0 | |||
| 19 September | 0 | |||
| 18 September | 0 | |||
| 17 September | 0 | |||
| 16 September | 0 | |||
| 15 September | 0 | |||
| 14 September | 0 | |||
| 13 September | 0 | |||
| 12 September | 0 | |||
| 11 September | 0 | |||
| 10 September | 0 | |||
| 09 September | 0 | |||
| 08 September | 0 | |||
| 07 September | +1 | |||
| 06 September | 0 | |||
| 05 September | 0 | |||
| 04 September | 0 | |||
| 03 September | 0 | |||
| 02 September | 0 | |||
| 01 September | 0 |
Channel Posts
*⌛پوسٹ مارٹم کرانا کیسا ہے⌛*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ۔میت کا پوسٹ مارٹم کرنا شریعت میں کیسا ہے آپ اس کا جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل ۔حافظ وقاری محمد جابرالقادری فرحاباڑی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
مسلمان میت کا پوسٹ مارٹم کرانا ناجائز و حرام ۔ہے کہ اس میں تکریم انسانی کےخلاف عمل ہےجب کہ انسان مخلوقات میں سب سے افضل و اکرم ہے ۔(ارشاد باری تعالیٰ ہے و لقد کرمنا بنی آدم و حملنٰھم فی البر والبحر و رزقنٰھم من الطیبٰت و فضلنٰھم علٰی کثیر ممن خلقنا تفضیلا )۔اھ یعنی اور بیشک ہم نے اولاد آدم کو عزت دی ـ اور ان کو خشکی تری میں سوار کیا ـ اور ان کو ستھری چیزیں روزی دیں۔ اور انہیں بہت سی مخلوق پر فضیلت دی ـ اھ( القرآن۔ پارہ 15 سورۂ بنی اسرائیل ۔17, آیت۔ 70), پوسٹ مارٹم میں میت کے جسم کو تکلیف دینا اور اسے ایذا پہنچانا ہے ,اور اگر میت مسلم ہو تو یہ ایذائے مسلم کی وجہ سے حرام و گناہ ہے,(قال اللہ تعالیٰ عزو جل ۔الذین یؤذون المؤمنین والمؤمنٰت بغیر ما اکتسبوا فقد احتملوا بھتاناً و اثماً مبینا) اھ ۔یعنی جو لوگ مسلمان مردوں عورتوں کو ناحق تکلیف پہنچاتے ہیں انہوں نے بہتان اور واضح گناہ کا بوجھ اٹھایا۔ اھ ۔القرآن ۔پارہ 22, سورۂ احزاب۔ 33, آیت ۔58, اور رسول مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔(من اذی مسلما فقد اذانی و من اذانی فقد اذی اللہ), اھ۔(کنز العمال ۔ج 6, ص ۔10, حدیث۔43703, ) فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج 2 ,ص 487, باب التداوی۔ علاج وغیرہ کا بیان )۔اور حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ حدیث شریف کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں ۔ (عن عائشۃ ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال کسر عظیم المیت ککسرہ حیا)۔ اھ ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا میت کی ہڈّیاں توڑنا زندہ کی ہڈّیاں توڑنے کی طرح ہے۔اھ( مالک۔ابوداؤد شریف ۔ابن۔ماجہ۔شریف ) بعد موت ایذا۔ دینا ایسا ہی ہے جیسے اسے زندگی ۔ میں ستانا۔ مسلمان مردے کا پوسٹ مارٹم کرنا یا اسے مردہ خانہ رکھ ۔ کر۔ اس کی ۔ کھال۔ اتارنا اس ۔کے پرزے۔ اڑا دینا سخت ممنوع ہے ہاں ضرورت شرعیہ اس سے ۔مستثنیٰ ہیں۔ اھ,( مراۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح ۔ج ۔2 ص 511, میت کو دفن کرنے کا بیان ۔نعیمی کتب خانہ گجرات۔)
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
محرم الحرام۔ 1, 1, 1445۔ہجری
جولائ۔ 20, 7, 2023 ,عیسوی۔بروز۔ جمعرات۔
| 2 | *⌛میت کے نام سے عقیقہ کرنا کیساہے⌛*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۔میت کے نام سے عقیقہ ہو سکتا ہے یا نہیں ۔برائے مہربانی احادیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
سائل حافظ وقاری عبد الکریم سکورنا سالماری بارسوئ کٹیہار بہار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ۔ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
مرحومین کے نام سے عقیقہ نہیں ہوگا کہ عقیقہ شکر ولادت ہے اور وفات کے بعد اس کا محل ختم ہو جاتاہے ۔چنانچہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔ مردے کا عقیقہ نہیں کہ وہ شکر ولادت ہے بخلاف قربانی کہ ایصال ثواب ہے۔ سات دن سے پہلے مرگیا تو ابھی عقیقہ کا وقت ہی نہ آیا تھا اور بعد کو مرا تو عقیقہ گیا۔ عقیقہ شکر نعمت ہے ۔بعد زوالِ نعمت اس کا محل نہیں ۔ اور عقیقہ بعد موت کہیں ثابت نہیں ۔اھ( فتاویٰ رضویہ ۔ج 20 ص 592,93 رضا فاؤنڈیشن ) اور حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ ۔مردہ کا عقیقہ نہیں ہو سکتا کہ عقیقہ دم شکر ہے اور یہ شکرانہ زندہ ہی کیلئے ہو سکتا ہے ۔اھ (فتاویٰ امجدیہ ج 3 , ص 336 باب العقیقہ ) نابالغ قبل عقیقہ مر جائے تو بعد مرنے کے عقیقہ نہیں ہو سکتا کیوں کہ عقیقہ زندوں کے لئے ہے مردوں کے لئے نہیں ۔اھ ۔واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
محرم الحرام ۔1, 1, 1445۔ہجری
جولائ۔ 20, 7, 2023 ,عیسوی۔بروز جمعرات | 102 |
| 3 | *⌛خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے⌛*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ۔ہیں علمائے ۔کرام ومفتیان ۔عظام مسئلہ ۔ذیل کے بارے ۔میں ۔ اگر کوئ پھانسی لے ۔کے۔ مرے ۔اس کی نماز جنازہ پڑھنا۔ چاہیئے ۔یا ۔ نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
پھانسی لیکر مرنے والا ۔شخص۔ اگر مسلمان ہے تو اس کی نماز جنازہ ۔پڑھی جائے گی ۔اور ۔ تجہیزو ۔تکفین سب کی جائے گی ۔یہی صحیح ہے ۔درمختار۔ ج 3 ,ص, 108۔ باب صلاۃ الجنازۃ میں ہے ۔ من قتل نفسہ ولو عمداً یغسل ویصلی علیہ بہ یفتیٰ وان کان اعظم وزراً سمن قاتل غیرہ۔اھ ; اور ۔ فتاویٰ عالمگیری مصری ج 1, ص 152۔ میں ہے ۔من قتل نفسہ عمدا یصلی علیہ عند ابی حنیفۃ و محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہما وھوالاصح کذا فی التبین ۔ اور ۔حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔ جس نے خودکشی کی حالانکہ یہ بہت بڑا گناہ ہے مگر اس کے ۔جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی اگرچہ ۔قصداً خود کشی کی ہو۔ اھ ۔(بہار شریعت۔ ج 1 ح 4 نماز جنازہ کا بیان ص 827 مسئلہ ۔ 12, مکتبہ۔دعوت اسلامی۔)
(فتاویٰ فقیہ ملت ۔ج 1 ص 266, کتاب الجنائز۔)
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء۔ ج 1 ص 337, کتاب الجنائز۔)
(ایسا ہی ۔فتاویٰ بحر العلوم ج 2 ص 45 کتاب الجنائز ۔)
(اور ۔فتاویٰ فیض الرسول ج 1 ص 448 جنازہ کا بیان پر ہے )
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
(ذی الحجہ 30,12,1444,ہجری۔
جولائ۔19,7,2023,عیسوی۔بروز بدھ) | 92 |
| 4 | *🌹شادی میں دلہا کو سہرا پہننا شرعاً جائز ہے🌹*
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کے دولہا کو سہرا باندھنا کیسا ہے پھولوں کا رہنمائی فرمادیں
ساجد رضا
لبھیرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
جائز ہے ۔ جیسا کہ امام اہلسنت سیدی اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔
خالی پھولوں کا سہرا جائز ہے۔اھ
(فتاویٰ رضویہ ج 11 ص 178 رضا فاؤنڈیشن )
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔ خالص پھولوں کا سہرا جائز ہے بلاوجہ ممنوع نہیں کہا جاسکتا ۔اھ
(بہار شریعت ۔ ج 2 ح ۔7۔ شادی کےرسوم ۔ص 105۔ مکتبہ دعوت اسلامی )
واللہ اعلم بالصواب
*کتبہ*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی الحجہ۔ 27,12,1444,ہجری
جولائ۔16,7,2023,عیسوی
بروز اتوار | 91 |
| 5 | *⌛اتحیات سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے⌛*
الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اتحیات میں بسم الله پڑھنا کیسا ہے نام محمد افضل قریشی پتا چھتیس گڑھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
اتحیات کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ۔قعدہ میں بیٹھتے ہی تشہد پڑھنا واجب ہے۔ اگر تشہد شروع کر نے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیا تو ۔تاخیر واجب کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا ۔کہ یہ آیت قرآنی ہے جو قیام کے سوا کسی اور رکن میں پڑھنا جائز نہیں ۔ جیسا کہ امام اہلسنت حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ۔ قیام کے سوا رکوع و سجود و قعود کسی جگہ بسم اللہ پڑھنا جائز نہیں کہ وہ آیت قرآنی ہے اور نماز میں قیام کے سوا اور جگہ کوئ آیت پڑھنی ممنوع ہے ,اھ
(فتاویٰ رضویہ۔ج ۔6 ,ص۔350 رضا فاؤنڈیشن )
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء۔ج 1 ص 181)
واللہ اعلم بالصواب
*کتبہ*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی الحجہ۔27,12,1444,ہجری
,جولائ۔16,7,2023,عیسوی
بروز اتوار | 81 |
| 6 | *🌹جس کا نام عبد الرحمٰن ہو اس کو صرف رحمٰن کہنا شرعاً کیسا ہے🌹*
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ اگر کسی کا نام *رحمٰن ملک* ہے تو کیا اسے صرف *رحمٰن* کہ کر پکارنا سہی ہے ؟
سائل محمد ثاقب رضا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
صرف رحمٰن کہنا صحیح نہیں ہے کیوں کہ جس کا نام عبد الرحمٰن ہو تو اسے صرف رحمٰن کہنا حرام ہے اس لئے کہ لفظ رحمٰن کے ساتھ قبل رحمٰن لفظ عبد کا لگانا لازم و ضروری ہے اس کے بعد ہی عبد الرحمٰن ملک کہہ سکتے ہے ; جیسا کہ حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ; ایسے ناموں سے لفظ عبد کا حذف بہت برا ہے اور کبھی ناجائز و گناہ ہوتا ہے اور کبھی سرحدِ کفر تک بھی پہنچتا ہے قادر کا اطلاق تو غیر پر جائز ہے اس صورت میں عبد القادر کو قادر کہہ کے پکارنا برا ہے مگر قدیر کا اطلاق غیر خدا پر ناجائز کما فی البیضاوی اور اگر کسی کا نام عبد القدوس عبد الرحمن عبد القیوم ہے تو اسے قدوس رحمن قیوم کہنا ایسا ہی ہے جیسے اسے جس کا نام عبد اللہ ہو اللہ کہنا بہت سخت بات ہے و العیاذ باللہ تعالیٰ جس کا نام عبد القادر ہو اسے بھی عبد القادر ہی کہا جائے جس کا عبد القدیر ہو اسے عبد القدیر ہی کہنا ضروری ہے عبد الرزاق کو عبد الرزاق عبد المقتدر کو عبد المقتدر غیر پر اطلاق قدیر و مقتدر میں علماء کا اختلاف ہے کما فی عنایۃ القاضی حاشیہ شرح البیضاوی عبد القدوس کو عبد القدوس عبد الرحمٰن کو عبد الرحمٰن عبد القیوم کو عبد القیوم عبد اللہ کو عبد اللہ ہی کہنا فرض ہے یہاں عبد کا حذف اشد درجہ حرام و کفر ہوگا والعیاذ باللہ تعالیٰ;: فتاویٰ ظہیریہ پھر شرح فقہ اکبر میں فرمایا من قال المخلوق یا قدوس أو القیوم أو الرحمٰن کفر,اھ جس نے کسی مخلوق کو یا قدوس یا قیوم یا پھر رحمٰن کہا وہ کافر ہوجائے گا بلکہ یہاں تک ظہیریہ میں فرمایا گیا کہ أو قال اسما من اسماء الخالق کفر یا اس نے مخلوق کو خالق کے کسی نام سے پکارا وہ کافر ہوگیا ;اھ ( فتاویٰ مصطفویہ ص 89 / اور فتاویٰ مفتئ اعظم ج 2 ص135 ) اور حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ اپنی مقبول زمانہ کتاب انوار الحدیث میں تحریر فرماتے ہیں کہ " عبد الرحمٰن عبد الخالق عبد المعبود عبد القدوس یا عبد القیوم ہو اسے رحمٰن خالق معبود قدوس قیوم کہنا حرام ہے اس لئے کہ ان کا اطلاق غیر اللہ پر ناجائز ہے ہاں اگر عبد الرحیم عبد الکریم عبد العزیز قسم کا نام ہو تو رحیم کریم عزیز بھی کہہ سکتے ہیں اس لئے کہ ان کا اطلاق غیر اللہ پر جائز ہے " اھ ( انوار الحدیث ص 258 )
واللہ اعلم بالصواب
*کتبہ*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی الحجہ۔19/12/1444,ہجری
جولائ۔8/7/2023/عیسوی
بروز سنیچر | 94 |
| 7 | *⌛جنازہ کے آگے چلنا کیساہے⌛*
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
اُمید ہے کہ آپ حضرات خیریت سے ہوں
معزز علمائے کرام کی بارگاہ میں میرا سوال ہے کہ جنازه کے آگے چلنا کیسا ہے با حوالہ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں
سائل : خلیل احمد برکاتی
پتہ : اناؤ یوپی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
جنازہ کے آگے چلنا منع ہے اگر کوئ آگے چلتا ہے تو انہیں دور چلنا چاہیئے کہ جنازہ کے ساتھ چلنے والوں میں ان کا شمار نہیں ہونا چاہیئے, ہاں اگر سواری پر ہےتو آگے چلنا مکروہ ہے; لیکن سواری پر جنازہ سے دور ہو تو حرج نہیں ,
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ;جنازہ کے آگے کوئ چلے تو اسے چاہیئے کہ اتنی دور رہے کہ ساتھیوں میں شمار نہ کیا جائے , اور سواری پر ہے تو آگے چلنا مکروہ ہے اور آگے ہو تو جنازہ سے دور ہو ;اھ
(بہار شریعت , ج ,1 , ح,4, جنازہ لے چلنے کا بیان , ص 823 , مکتبہ دعوت اسلامی)
فتاویٰ فقیہ ملت میں ہیں کہ ;کسی شخص کا جنازہ کے آگے چلنا غلط ہے البتہ اگر کوئ جنازہ کے آگے چلنا چاہے تو وہ اتنی دور ہو کہ جنازہ کے ساتھ والوں میں اس کا شمار نہ کیا جائے ;اھ
(فتاویٰ فقیہ ملت ,ج 1 ص 258 کتاب الجنائز)
واللہ اعلم بالصواب
*کتبہ*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی الحجہ16/12/1444/ہجری
جولائ5/7/2023/عیسوی
بروز بدھ
منجانب محبان اہلبیت گروپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | 90 |
| 8 | *🌹چوری کا سامان خریدنا جائز نہیں🌹*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
چوری کا سامان خرید نا جائز ہے یا نہیں ۔
جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں
سائل کونین رضا سيوا ن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
چوری کا مال خریدنا جائز نہیں کہ یہ مال غیر کا ہوتا ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کسی کو تصرف کرنا جائز نہیں , بلکہ یہ مال ان تک جو اصل مالک ہے لوٹا دیا جائے اگر پتہ نہ چل سکے تو ان کے وارثوں کو دے دیا جائے اگر وارثوں کا بھی پتہ نہ چل سکے تو فقراء کو دے دیا جائے , ہاں یہ جانتے ہوئے کہ یہ مال مسروق ہے تو فروخت کرنا اور خریدنا ,استعمال کرنا حرام ہے ,;جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ;چوری کا مال دانستہ(جان بوجھ کر) خریدنا حرام ہے بلکہ اگر معلوم نہ ہو مظنون (گمان) ہو جب بھی حرام ہے مثلاً کوئی جاہل شخص کہ اس کے مُوْرِثِیْن بھی جاہل تھے کوئی عِلمی کتاب بیچنے کو لائے اور اپنی مِلک بتائے اس کے خریدنے کی اجازت نہیں اور اگر نہ معلوم ہے نہ کوئی واضح قرینہ تو خریداری جائز ہے، پھر اگر ثابت ہوجائے کہ یہ چوری کا مال ہے تو اس کااستعمال حرام ہے بلکہ مالک کو دیا جائے اور وہ نہ ہو تو اس کے وارِثوں کو، اور اُن کا بھی پتہ نہ چل سکے تو فُقَرَاء کو دے دیا جائے ;اھ
(فتاویٰ رضویہ ج 21 ص 165 رضا فاؤنڈیشن )
واللہ اعلم بالصواب
*کتبہ*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی الحجہ ,5/12/1444 ہجری
جون,24/6/2023,عیسوی
بروز ,سنیچر | 111 |
| 9 | *📝تاڑی پینا عند الشرع کیسا ہے📝*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ تاڑی کا پینا جائز ہے یا نہیں اس کا حکم کیا ہے وضاحت فرمائیں
سائل ,عبدالقیوم اترپردیش فیروز آباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
تاڑی میں جب تک نشہ نہ آئے پینا جائز ہے , کہ جوش و سکر نہ آنے تک وہ طیب حلال ہوتا ہے , (جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ,) تاڑی فی نفسہٖ ایک درخت کا عرق ہے جب تک اس میں جوش و سُکر نہ آئے طیب و حلال ہے جیسے شیرہ انگور لوگوں کا بیان ہے کہ اگر کورا گھڑا وقت مغرب باندھیں اور وقت طلوع اتار کر اسی وقت استعال کریں تو اس میں جوش نہیں آتا اگر یہ امر ثابت ہو تو اس وقت تک وہ حلال وطاہر ہوتی ہے جب جوش لائے ناپاک وحرام ہوئی مگر اس میں تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا حرارتِ ہوا بھی چند گھنٹے یا چند پہر ٹھہرنے کے بعد اس عرق میں جوش وتغیر لاتی ہے یا نہیں اگر ثابت ہو تو شام کے وقت تاڑی چند پیڑوں سے بقدر معتد بہ نکال کر کسی ظرف میں بند کر کے صبح تک رکھ چھوڑیں تو ہرگز متغیر نہ ہوگی جب تک آفتاب نکل کر دیر تک دھوپ سے اس میں فعل نہ کرے جوش نہیں لاتی تو اس صورت میں وہ بیان مذکور ضرور پایۂ ثبوت کو پہنچے گا ورنہ صراحتاً معلوم ہے کہ شام کو جو گھڑا لگایا جائے گا تاڑی اس میں صبح تک بتدریج آیا کرے گی تو وہ اجزاء کہ اول شام آئے تھے طولِ مدت کے سبب حرارتِ ہو اسے ان کا تغیر مظنون ہے اور جوش وتغیر محسوس نہ ہونا اس وجہ سے ہے کہ وہ اجزاء جنھیں مدت اس قدر نہ گزرے کہ ہنوز تغیر کی حد تک نہ پہنچے کثیر و غالب میں اس تقدیر پر اس سے احتراز میں سلامتی ہے
(فتاویٰ رضویہ ج 21 ص 638 رضا فاؤنڈیشن )
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی القعدہ 24/11/1444;ہجری
جون 14/6/2023,عیسوی
بروز بدھ
منجانب, سنی تنظیم المسلمین گروپ | 93 |
| 10 | *🌹بھیگے ہوئے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے 🌹*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ بھیگے ہوئے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے
مدلل جواب عنایت فرمایں
سائل محمد ساجد رضا
آندھا پردیش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
بھیگے ہوئے کپڑے پہن کر نماز پڑھنے کی دو صورت ہیں ; ایک یہ ہے کہ ; بدن سے ایسا چپکا ہوا ہو کہ دیکھنے سے صرف عضو کی ہئیت معلوم ہوتی ہے تو اس صورت میں نماز ہوجائے گی ; اور اگر ایسا ہے کہ بدن چمکنے لگا ہے اور اعضائے ستر عورت کی سرخی سفیدی یا سیاہی نظر آنے لگی ہے تو اس صورت میں نماز نہیں ہوگی بشرطیکہ ستر عورت کا چوتھائی حصہ ظاہر ہوا ہو فتاویٰ عالمگیری میں ہے ; الثوب الرقيق الذى يصف ما تحته لا تجوز الصلاة فيه كذا فى التبيين و الاصح أن التقدير فى العورة الغليظة و الخفيفة بالربع هكذا فى الخلاصة " اھ ( فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ ج 1 ص 58 ) اور حضرت علامہ حصکفی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں " ساتر لا يصف ما تحته " اھ (درمختار مع شامی ج 1 ص 302) :" اسی کے تحت شامی میں ہے " أن لا يرى منه لون البشرة " اھ( فتاویٰ فقیہ ملت ج 1 ص 98 ) اور بہار شریعت میں ہے " اتنا باریک کپڑا جس سے بدن چمکتا ہو ستر کے لیے کافی نہیں اس سے نماز پڑھی تو نہ ہوئی یوہیں اگر چادر میں سے عورت کے بالوں کی سیاہی چمکے نماز نہ ہوگی بعض لوگ باریک ساڑیاں اور تہبند باندھ کر نماز پڑھتے ہیں کہ ران چمکتی ہے ان کی نمازیں نہیں ہوتیں اور ایسا کپڑا پہننا جس سے ستر عورت نہ ہوسکے علاوہ نماز کے بھی حرام ہے دبیز کپڑا جس سے بدن کا رنگ نہ چمکتا ہو مگر بدن سے بالکل ایسا چپکا ہوا ہے کہ دیکھنے سے عضو کی ہیأت معلوم ہوتی ہے ایسے کپڑے سے نماز ہو جائے گی مگر اس عضو کی طرف دوسروں کو نگاہ کرنا جائز نہیں " اھ ( بہار شریعت ج 1 ح 3 ص484 " نماز کی شرطوں کا بیان; مکتبہ دعوت اسلامی )
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ذی القعدہ 22 /11/ 1444 ہجری
جون 12/ 6/ 2023/ عیسوی
بروز پیر
*منجانب اسماعیلی گروپ* | 101 |
| 11 | . | 102 |
| 12 | تراویح میں لقمہ دینااور لینا اور خلاف ترتیب سورہ پڑھنے کا حکم؛
سوال ۔۔۔
سورہ تراویح میں امام نےترتیب سے سورت نہیں پڑھی یا بیچ میں ایک سورت چھوڑکر پڑھی تو کسی مقتدی لقمہ دےدیا جیسے الم تر کے بعد لایلٰف قریش پڑھناچاہیئے امام نے انا اعطینک الکوثر پڑھ دیا کسی نے لقمہ دیاتو کیاحکم ہے؟
سائل؛ اشرف رضا
الجواب بعون الملک الوھاب؛
تراویح نماز نوافل میں سےہے اور نوافل میں بہت کچھ گنجائش ہوتی ہے
فقہافرماتےہیں کہ دونوں رکعتوں میں بلاعذر ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک ہی رکعت میں اسی سورت کو باربار پڑھنا اگرفرائض میں ہوتو مکروہ ہے لیکن نوافل میں جائز ، اورفرائض میں یہ کراہت بھی اس وقت ہے جب کہ عمدا ہو ، عذرکی وجہ سے یابھول کرہوتو فرائض میں بھی کراہت نہیں
(امام ابراہیم حلبی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)
*” ھذا فی حالۃ الاختیار اما فی حالۃ العذر والنسیان فلاباس بہ “*
{غنیۃالمتملی ص٤٩٤ }
کسی نےنوافل کی پہلی رکعت میں تبت یدا پڑھی اور دوسری رکعت میں اذاجآء ، اگرعمدا پڑھی تو بھی مکروہ نہیں اوربھول کرپڑھی توبدرجہ اولی کراہت نہیں
(امام حلبی فرماتےہیں)
*” قرا فی النفل فی الاولی تبت یدا ابی لہب وفی الثانیۃ اذا جآءنصراللہ قال ان یعتمدذالک یکرہ وذکرالقاضی الامام ابوبکر انہ یکرہ فی الفریضۃ ولایکرہ فی النفل “*
{ایضا}
فقہائےکرام تویہاں تک فرماتےہیں کہ دوسری رکعت میں پڑھنا کوئی اورسورت چاہتاتھا مگر زبان سے ایسی سورت یا آیت نکل گئی جو معکوس تھی یا بیچ کی ایک چھوٹی سورت چھوڑکر اس سےآگے والی آیت شروع کردی تو اب اس پرلازم ہےکہ اسی کوپورا کرے اس کوچھوڑکر دوسری ترتیب والی سورت کوپڑھنےکی اجازت نہیں
(امام حلبی فرماتےہیں)
*” قرا فی الاولی من الظہر سورة الفلق وفی الثانیۃ قل ھواللہ احد فلمابلغ اللہ الصمد تذکر ان علیہ ان یقرا قل اعوذ برب الناس فقال یتم سورةالاخلاص ، وذکر فی الخلاصۃ افتتح سورة وقصدسورة اخری فلماقرا آیۃ او آیتین اراد ان یترک تلک السورة ویفتتح اللتی ارادھا یکرہ “*
{ایضا}
خلاصہ کلام یہ کہ جب فرائض میں بھول کر مثلا لایلف کےبعد انا اعطینک پڑھ لینا کوئی حرج نہیں رکھتا تونوافل میں بدرجہ اولی کوئی حرج نہیں بلکہ نوافل میں عمدا بھی کوئی مضائقہ نہیں
تو ایسی صورت میں لقمہ دینا بلاضرورت ہوا اور بلاضرورت لقمہ مفسد نمازہے ، مقتدی کی نماز گئی ، اوراگر امام نےاس لقمہ پرعمل کیا تو امام کی بھی گئی اورامام کےساتھ سارے مقتدیوں کی بھی فاسدہوگئی
(کماھومستفاد من المجلد الثامن من الفتاوی الرضویۃ الجدیدة ، ص٢١٤}
واللہ تعالی اعلم بالصواب؛
کتبــــہ؛حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛ | 125 |
| 13 | اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک شخص یہ کہتا ہے کہ یزید کی ماں عیسائی ہے اور شیعہ کا نسب کب سے اور کس سے چلا ہے جواب ارسال کریں ۔
سائل : محمود احمد رضوی مصطفی آباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
*جواب* یزید کی ماں میسون بنت بحدل کلبی نہ صرف مسلمان بلکہ تابعیت کے مرتبہ پر فائز تھیں جس پر کثیر شواہد و دلائل موجود ہیں جبکہ ان کے عیسائی و نصرانی ہونے پر کوئی معتبر دلیل موجود نہیں جیسا کہ حضرت سید مرتضی الحسینی الزبیدی تاج العروس من جواھر القاموس میں تحریر فرماتے ہیں کہ " ميسون بنت بحدل بن انيف من بنى حارثة بن جناب بن هبل من بنى كلب ام يزيد بن معاوية بن ابى سفيان رضى الله عن ابيه و عليه من الله تعالى ما يستحق قال الصاغانى : وهى من التابعيات " اھ ( تاج العروس من جواھر القاموس ج 16 ص 528 : مطيعة حکومة الكويت ) اور حضرت علامہ امام رضی الدین الحسن بن محمد الصغانی العباب الزاخر میں تحریر فرماتے ہیں کہ " ميسون ابنة بحدل .... أم يزيد بن معاوية : من التابعيات " اھ ( العباب الزاخر ج 1 ص 200 ) اور معجم الشعراء العرب میں ہے کہ " ميسون بنت بحدل بن أنيف بن قتافة بن عدى بن حارثة بن جناب شاعرة إسلامية تزوجها معاوية بن أبي سفيان و من قبله تزوجت من زامل بن عبد الأعلى فقتله أخ له كان قد خطبها ثم تزوجها معاوية فولدت له يزيد و طلقها و هی حامل به " اھ ( معجم الشعراء العرب ج 1 ص 215 )
مذکورہ باتوں سے معلوم ہوا کہ یہ تینوں اقوال صراحتاً اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ میسون بنت بحدل نہ صرف مسلمان بلکہ تابعیت کے شرف سے مشرف تھیں ۔
شیعہ مذہب کی ابتداء حضرت عثمانی غنی رضی اللہ عنہ کے آخری دور میں ہوئی جس کے موجد یہودی الاصل منافق " عبد اللہ بن سبا " اور اس کے رفقاء تھے ، ان لوگوں نے اپنے کو شیعان علی کے نام سے موسوم کیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت میں غلو و افراط سے کام لیا ، دیگر صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے ساتھ بغض و عداوت اور " نعوذ بالله " جن صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی ان سب کو کافر قرار دیا ، اس کے علاوہ ان کے بہت سے باطل عقائد و نظریات ہیں تفصیل کے لئے دیکھئے حضرت شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب " تحفہ اثنا عشریہ " و کذا فی کتاب الملل و النحل ج 1 ص 146 : مطبوعہ بیروت )
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313 | 124 |
| 14 | *📝دعا مانگنے کا مسنون طریقہ📝*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسٔلہ ذیل میں
دعا مانگتے وقت ہاتھ کس طرح کر نے چاہئیں مع حوالہ
فقیر محمد عدنان رامپور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
دعا مانگنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دعا کے وقت با ادب قبلہ رو مئودب دو زانوں ہوکر بیٹھے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں میں کچھ فاصلہ رکھ کر دونوں ہاتھ سینہ کے برابر کر کے اوپر آسمان کی طرف اٹھا ئے اور دعا کرے
جیسا کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ
دونوں ہاتھوں میں کچھ فاصلہ ہو
فی الدر المختار یبسط یدیہ حذاء صدرہ نحو السماء لانھا قبلۃ الدعاء و یکون بینھما فرجۃ فی رد المحتار ای وان قلت قنیۃ
درمختار میں ہے وہ اپنے دونوں ہاتھ اپنے سینہ کے برابر آسمان کی طرف پھیلائے کیوں کہ آسمان دعا کا قبلہ ہے اور ان کے درمیان فاصلہ ہو رد المحتار میں ہے اگر چہ تھوڑا فاصلہ ہی ہو قنیۃ ت"اھ
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 6 ص 328 رضا فاؤنڈیشن )
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
رجب المرجب "7/7/1444 ہجری
جنوری 30/1/ 2023 عیسوی
بروز سوموار
الجواب صحیح
حضرت علامہ مفتی شان محمد مصباحی صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی | 119 |
| 15 | *📑خلع کسے کہتے ہیں نیز عدت کتنے دن کی ہوتی ہے📑*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں "کہ
خلع کسے کہتے ہیں اور خلع ہونے کے بعد عورت عدت کتنے دن گزارے گی
بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں
سائل عطاء الرحمٰن قادری کلہوارہ شریف تیگھرا برونی بیگوسرائے بہار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
مال کے عوض میں عورت کو نکاح سے جدا کرنے کو خلع کہتے ہیں اور خلع کرنے کے بعد عورت اگر حیض والی ہے تو اس پر عدت تین حیض ہے اور اگر حمل والی ہو تو اس کی عدت وضعِ حمل (بچہ جن دینا) ہے اور اگر نابالغہ یا آئسہ(حیض آنے سے مایوسی کی عمر والی) ہے تو ان کی عدت تین ماہ مکمل ہے! اگر چاند کی پہلی تاریخ سے عدت کا آغاز ہو ورنہ درمیانِ ماہ سے شروع ہو تو پورے 90 دن عدت کے ہوں گے!
جیسا کہ سیدی اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ " خلع شرع میں اسے کہتے ہیں کہ شوہر برضائے خود مہر وغیرہ مال کے عوض عورت کو نکاح سے جدا کردے " تنہا زوجہ کیلئے نہیں ہو سکتا " اھ
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 13 ص 264 رضا فاؤنڈیشن )
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ "مال کے بدلے نکاح زائل کرنے کو خلع کہتے ہیں عورت کا قبول کرنا شرط ہے بغیر اسکے قبول کئے خلع نہیں ہوسکتا اور اسکے الفاظ معین ہیں ان کے علاوہ اور لفظوں سے نہیں ہوگا "اھ
(بہار شریعت ج 2 ح 8 خلع کا بیان ص 194 مسئلہ 1 مکتبہ دعوت اسلامی )
جیسا کہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ " عدت کی تین قسم ہے " وفات کی عدت چار ماہ دس دن ہے طلاق وغیرہ کی عدت حاملہ کے لئے حمل جن دینا " غیر حاملہ بالغہ کے لئے تین حیض" اور غیر حاملہ نابالغہ اور بہت بوڑھی کے لئے تین ماہ, طلاق کے علاوہ فسخ نکاح میں بھی عدت واجب ہے خواہ فسخ خاوند کی طرف سے ہو یا عورت کی طرف سے عدت بہر حال ہوگی "اھ
(مراۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح ج 5 ص 164 مکتبہ نعیمی کتب خانہ گجرات)
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
جمادی الاٰخر 29/6/1444"ہجری
جنوری 22/1/ 2023 عیسوی
بروز اتوار
✅الجواب صحیح
حضرت علامہ مفتی سید محمد شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ قاضئ شہر گوا
✅الجواب صحیح
صاحب فتاویٰ شرف ملت حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ کلکتہ بنگال | 95 |
| 16 | *📝دیوبندی وہابی کی مسجد میں نماز پڑھنا کیسا📝*
*الســـــــــلام علیــــــــکم ورحمة الله وبرکاتہ*.. *کیا فرماتے علمائے کرام ومفتیان عظام کہ وہابیوں کی مسجد میں بغیر جماعت کے نماز پڑھنا کیسا ہے یعنی اکیلا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی*"""". *سائل*: *محمد عرفان خان مشاہدی*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
تنہا(اکیلا) نماز پڑھ سکتے ہیں مگر مسجد کا ثواب نہیں ملے گا کیوں کہ ان کی مسجد " مسجد نہیں ہوتی عام گھر کی طرح
وہابی دیوبندی قادیانی رافضی کی بنائ ہوئ مسجد شرعاً مسجد نہیں وہ عام جگہوں کے حکم میں ہے اس میں تنہا نماز پڑھ سکتے ہیں البتہ اس میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے انما یعمر مسجد اللہ من اٰمن باللہ والیوم الاٰخر" یعنی مسجد وہی بناتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے ہیں "اھ( پارہ 10 سورہ توبہ آیت نمبر 18 )
جیسا کہ حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں " وہ گمراہ فرقے جن کی گمراہی حد کفر تک پہنچ چکی ہو جیسے قادیانی وہابی روافض ان کی بنائ ہوئ مسجد :مسجد نہیں "اھ
(فتاویٰ امجدیہ ج 1 ص 256 احکام مسجد کا بیان )
(فتاویٰ فقیہ ملت ج 1 ص 147 امامت کا بیان )
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
جنوری /20/ 1/ 2023 عیسوی
جمادی الاٰخر/27/ 6/ 1444 ہجری
بروز جمعہ
✅الجواب صحیح
حضرت مفتی محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ گونڈہ یوپی | 96 |
| 17 | *⌛نماز جنازہ میں ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے⌛*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام
اس مسئلہ ذیل میں کہ
جنازے کی نماز میں جب سلام پھیرتے ہیں تو دونوں ہاتھ ایک ساتھ چھوڑ دیں یا پھر داہنے طرف سلام کہے تو داہنا ہاتھ اور بایں طرف ہوتو بایاں ہاتھ
قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
المستفتی کلام الدین قادری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
ایسا نہیں ہے کہ ایک سلام میں ایک ہاتھ اور دوسرے سلام میں دوسرا ہاتھ چھوڑے بلکہ دونوں ہاتھ ایک ساتھ چھوڑدے یعنی چوتھی تکبیر کے بعد بغیر کچھ پڑھے دونوں ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے ""
جیساکہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ "
ہاتھ باندھنا سنت اس قیام کی ہے جس کیلئے قرار ہو " سلام وقت خروج ہے اس وقت ہاتھ باندھنے کی طرف کوئ داعی نہیں تو ظاہر یہی ہے کہ تکبیر چہارم کے بعد ہاتھ چھوڑ دیا جائے "اھ
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 9 ص 194 رضا فاؤنڈیشن )
اور ,حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " چوتھی تکبیر کے بعد بغیر کوئ دعا پڑھے ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے " اھ
(بہار شریعت ج 1 ح 4 ص 835 مسئلہ 2 نماز جنازہ کا بیان مکتبہ دعوت اسلامی )
حضور بحرالعلوم علیہ الرحمہ فرماتے ہیں نماز جنازہ میں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنا جائز ہے "اھ
(فتاویٰ بحر العلوم ج 2 ص 48 کتاب الجنائز)
واللہ اعلم بالصواب
*(کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
(20/ 6/ 1444/ ہجری
13/ 1/ 2023/ عیسوی /بروز جمعہ)
✅الجواب صحیح
حضرت مفتی محمد اُسامہ قادری صاحب قبلہ پاکستان | 98 |
| 18 | *📝نماز جنازہ میں کتنی صفیں ہونی چاہیئے📝*
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت والجماعت اس مسئلہ کے بارے میں جنازے کی نماز میں کتنی صفیں ہونی چاہیے امام کو چھوڑ کے محمد نوشاد رضا نوری ارریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجوا بعون الملک الوہاب*
نماز جنازہ میں تعداد صفوف متعین نہیں کہ ضرورت جتنی صف کی پڑے لگا سکتے ہیں مگر سات صف کی فضیلت نہیں ہے بلکہ حدیث پاک میں تین صف کی فضیلت ہے
جیساکہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فتاویٰ رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں "
ما من مؤمن یموت فیصلی علیہ امۃ من المسلمین یبلغون أن یکونوا ثلٰثۃ صفوف الا غفرلہ "
جس مسلمان کے جنازے پر مسلمانوں کا ایک گروہ کہ تین صف کی مقدار کو پہنچا ہو نماز پڑھے اس کی مغفرت ہوجائے گی
ترمذی کی روایت میں ہے
من صلی علیہ ثلثۃ صفوف اوجب
جس پر تین صفیں نماز پڑھیں اس کے لئے جنت واجب ہوگئ "اھ
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 9 ص 311 رضا فاؤنڈیشن )
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں " بہتر یہ ہے کہ نماز جنازہ میں تین صفیں کریں کہ حدیث میں ہے جس کی نماز جنازہ میں تین صفوں نے پڑھی اس کی مغفرت ہوجائے گی " اھ
(بہار شریعت ج 1 ح 4 ص 835 مسئلہ 4 نماز جنازہ کا بیان مکتبہ دعوت اسلامی )
واللہ اعلم بالصواب
*(✏کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
✅الجواب صحیح
مفتی محمد اُسامہ قادری صاحب قبلہ پاکستان | 115 |
| 19 | *✏مسجد کے مائک سے موت کا اعلان کرنا کیسا ہے✏*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کے مسجد کے مائک سے میّت کا اعلان کرنا کیسا اور لنگر کسی کی امداد کا اعلان کرنا آج کے دور میں ہر قسم کا اعلان مسجد کے مائک سے ہی ہوتا ہے حضرت اس مسلہ پر مکمّل روشنی ڈالیں جب کے دورو دراز تک کے اعلان مسجد سے ہوتے ہوں شریعت کی روشنی میں حوالے کے ساتھ جواب عطاء کریں نوازش ہوگی۔۔۔سائل محمّد عرفان رضا قادری یو پی مراداباد انڈیا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوہاب*
جو سامان جس کام کے لئے وقف ہو اس کو اسی کام میں استعمال کرنا چاہیئے, غیر میں تصرف جائز نہیں " مسجد کے لاؤڈاسپیکر سے موت کا اعلان ہو یا دیگر مجالس خیر یا کرایہ پر دینا جائز نہیں " کیوں کہ مائک وقف ہی ہوتے ہیں " البتہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اجازت دی ہوتو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف یا دیگر مجالس خیر میں استعمال کرنا جائز ہے " اور اگر مسجد کا مائک چندہ سے خریدا گیا ہو اور ہر چندہ دینے والا یہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان سب صورتوں میں موت کا اعلان مسجد کی مائک سے جائز ہے "
فتاویٰ فقیہ ملت " میں ہے کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف وغیرہ کیلئے کرایہ پر دینا جائز نہیں "
اور اگر مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اس کی اجازت دی ہو تو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف اور دیگر مجالس خیر میں استعمال کرایہ پر کرنا جائز ہے " لان شرط الواقف کنص الشارع " بہر صورت مجالس خیر کے علاوہ دیگر دنیاوی مجلسوں میں استعمال کی اجازت نہیں اور اگر واقف نے اجازت نہیں دی مگر وہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا "یا چندہ سے لاؤڈ اسپیکر خریدا گیا اور ہر چندہ دینے والا شخص یہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان سب صورتوں میں بھی موت کا اعلان اس سے جائز ہے "اھ(ج 2 ص 174 مسجد کا بیان ) ایسا ہی فتاویٰ علیمیہ ج 2 ص 472 مسجد کا بیان پر ہے )
واللہ اعلم بالصواب
*(✏کتبہ)*
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
✅الجواب صحیح:واللہ تعالی اعلم
مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
خادم الافتا مرکز تربیت افتا اوجھاگنج
✅صح الجواب
مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی عفی عنہ
✅الجواب صحیح
مفتی محمد جابرالقادری رضوی اڑیسہ
✅الجواب صحیح
مولانا محمد اختر رضا رضوی نیپال | 99 |
| 20 | *🌹بلی کا کاروبار کرنا کیسا ہے🌹*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
کیا فرماتے ہیں علمائےکرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بلی کا خرید و فروخت کرنا کیسا ہے ؟
مستفت:محمد رضوان اشرفی، ساکن:گجرات.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
بلی کی خرید وفروخت جائز ہے.
درمختارمع تنویر الابصارمیں ہے :
"وصح بيع الكلب والفهد و الفيل والقردو السباع بسائر انواعها حتى الهرة و كذا الطيور"
یعنی کتا، چیتا، ہاتھی، بندر اور تمام اقسام کے درندے یہاں تک کہ بلی اور اسی طرح پرندوں کی خرید و فروخت صحیح ہے.
(فتاویٰ شامی ج 7 ص 478،زکریا)
بہار شریعت میں ہے:"کتا بلی ہاتھی چیتا باز شکرا بہری ان سب کی بیع جائز ہے"
(بہار شریعت مخرجہ، بیع کے متفرق مسائل، ج: 2، ص :809)
واللہ اعلم بالصواب
(کتبہ)
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487 | 98 |
